Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب پولیس ٹریننگ سینٹرز میں جدید کورسز کوشامل کرنے کے علاوہ دیگر اہم فیصلے

    پنجاب پولیس ٹریننگ سینٹرز میں جدید کورسز کوشامل کرنے کے علاوہ دیگر اہم فیصلے

    پولیس ٹریننگ سینٹرز میں جدید کورسز کوشامل کر لیا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ :آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت پولیس فورس کے ٹریننگ امور سے متعلق سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس ہوا جس میں‌ فیصلہ کیا گیا کہ تمام ٹریننگ اداروں میں تربیتی کورسز کے دوران کورونا ایس او پیز کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے.ٹریننگ سنٹرز میں دہشت گردی، ہنگامی صورتحال، بچوں اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے شارٹ ٹرم کورسز پر بطور خاص توجہ دی جائے۔
    صوبے کے تمام ٹریننگ سنٹرز آر اینڈ ڈی برانچ کی معاونت سے ریسرچ پربھی کام جاری رکھیں۔ طلباء و طالبات کیلئے سی پی او سے شروع ہونیوالے انٹرن شپ پروگرام کا دائرہ کار ٹریننگ سنٹرز تک بڑھایا جائیگا۔

    ادوران کورسززیر تربیت اہلکاروں کو ایف آئی آرز اورضمنیاں لکھنے کے حوالے سے بطور خاص تربیت دی جائے۔ پنجاب پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس کی ٹریننگ کالجز کے آئی ٹی پروگرامز کے ساتھ انٹی گریڈیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ تربیتی اداروں میں درکار لیکچررزکی دستیابی کیلئے محکمہ تعلیم سے ڈیپوٹیشن پر لیکچررزکے حصول کیلئے سمری تیار کی جائے۔

    تربیتی اداروں میں ٹرانسفر کئے گئے سٹاف کو اضلاع سے فی الفور ٹریننگ کالجز اور سکولز میں بھجوایا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کنور شاہ رخ، ڈی آئی جی ٹریننگ ڈاکٹرسلیمان سلطان رانا، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج سہالہ عباس احسن، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان گوہر ممتاز بھٹہ،اے آئی جی ٹریننگ تنویر احمد طاہر،احمد نواز چیمہ، پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد،عامرعبداللہ خان نیازی،پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا،عامر خلیل، پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی،طارق عزیز ایس پی لیگل،پرنسپل پولیس کالج لاہوراور عائشہ بٹ، ایس پی پرنسپل پولیس کالج لاہور سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • شہباز شریف کی جانب سے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست

    شہباز شریف کی جانب سے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست

    شہباز شریف کی جانب سے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے پیرول پر رہائی میں توسیع کے حوالہ سے حکومت سے رجوع کر لیا

    مسلم لیگ ن نے اس حوالہ سے درخواست محکمہ داخلہ پنجاب کو دے دی ہے، عطااللہ تارڈ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے افسوس کیلئے بہت سارے لوگ آنا چاہتے ہیں۔ اس لئے پیرول میں رہائی میں مزید توسیع کی جائے

    یاد رہے شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی مدت کا آج آخری روز ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے دونوں رہنماوں کو 14 روز کے لئے پے رول پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 5 روز کے لئے رہائی کی منظوری ملی۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی۔

    دوسری جانب شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئے آنے والے افراد کا سلسلہ جاری ہے، برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے سابق رکن لارڈ نذیر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی ہے،لارڈ نذیر نے قائد حزب اختلاف سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی ،لارڈ نذیر نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، گورنر پنجاب نے شہباز شریف سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، سلیم مانڈوی والا نے شہباز شریف سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

  • یونیورسٹی میں گندے انڈے بیٹھے ہیں، تمام  کو جیل بھیج کرکمیشن بنائیں گے،عدالت کا بڑا حکم

    یونیورسٹی میں گندے انڈے بیٹھے ہیں، تمام کو جیل بھیج کرکمیشن بنائیں گے،عدالت کا بڑا حکم

    یونیورسٹی میں گندے انڈے بیٹھے ہیں، تمام کو جیل بھیج کرکمیشن بنائیں گے،عدالت کا بڑا حکم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے نئے ممبران پنجاب بار کونسل کی ڈگریوں کیمرحلہ وار تصدیق کرانے کی ہدایت کر دی

    عدالتنے وائس چانسلر کو ذاتی طور پر وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے اوررپورٹ دینے کا حکم دے دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈگریوں کی بابت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے ڈگری معاملہ میں چالاکی دکھائی تو وی سی اور رجسٹرار کو نہیں چھوڑیں گے،جس نے عدالت میں غلط رپورٹ دی تھی انکو نہیں چھوڑیں گے ،یونیورسٹی حکام نے عدالت کا تماشا بنا رکھا ہے،جعلی ڈگریاں کس طرح منسوخ ہوں گی؟

    وکیل یونیورسٹی نے عدالت میں کہا کہ ڈگریوں کی منسوخی سے متعلق 8دسمبر کو اجلاس میں فیصلہ کریں گے، عدالت نے کہا کہ تمام ممبران پنجاب بار کو نسل کی ڈگریاں چیک کریں اگر یونیورسٹی حکام نے اپنی اصلاح نہ کی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی،پیش کردہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یونیورسٹی میں جرائم پیشہ افراد بیٹھے ہوئے ہیں، یونیورسٹی میں گندے انڈے بیٹھے ہیں، میں تمام کو جیل بھیج کر کمیشن بنائیں گے

    لاہورہائیکورٹ نے نئے ممبران پنجاب بار کونسل کی ڈگریوں کی مرحلہ وار تصدیق کرانے کی ہدایت کر دی

  • ڈاکٹرعمارجان نظر بندی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    ڈاکٹرعمارجان نظر بندی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    ڈاکٹرعمارجان نظر بندی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں حقوق خلق موومنٹ کے رہنما ڈاکٹرعمارجان کی نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر ڈی سی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ،عدالت نے درخواست گزار کی نظر بندی کے آرڈر پرعمل درآمد روکتے ہوئے درخواستگزار کو نظر بند کرنے سے روک دیا ،عدالت نے آرڈر میں کہا کہ بادی النظر میں نظر بندی کا آرڈر قانون کے خلاف ہے ۔ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملک عبدالعزیز اعوان نے درخواست کی مخالفت کی ۔

    سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ درخواستگزار کے خلاف دو مقدمات ہیں ،جس پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محض مقدمات کی بنا پر نظر بند نہین کیا جا سکتا ۔وکیل درخواستگزار نے کہا کہ
    قانون کا غلط استعمال کیا جاتا ہے ۔ درخواستگزار کو سیاسی بنیادوں پر انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

    عدالت نے استفسار کیا کہ درخواستگزار کیا کرتا ہے جس پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ پروفیسر ہے۔

    چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ڈاکٹر عمار جان کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے حناء جیلانی۔ سلیمان اکرم راجہ ایڈووکیٹس پیش ہویئں ۔درخواست میں وفاقی حکومت ۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار کو نقص امن عامہ کا خدشہ ظاہر کرنے کی بنیاد پر ایک ماہ کے لئے نظر بند کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر کے پاس ایسا کوئی مواد نہیں جیسے ظاہر ہو کہ درخواست گزار نقص امن عامہ کا باعث بن سکتا یے۔ درخواست گزار کسی تشدد یا ریاستی اداروں کے خلاف کارروائی میں ملوث نہیں ۔عدالت ڈپٹی کمشنر کی جانب سے درخواست گزار کو نظر بند کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے ۔

  • نیب شواہد پیش نہیں کر سکی،عدالت نے کرپشن کیس کے 3 ملزمان کو رہا کر دیا

    نیب شواہد پیش نہیں کر سکی،عدالت نے کرپشن کیس کے 3 ملزمان کو رہا کر دیا

    نیب شواہد پیش نہیں کر سکی،عدالت نے کرپشن کیس کے 3 ملزمان کو رہا کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے 3 ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے محمد اجمل، اشرف جاوید اور محمد صادق کو بری کرنے کا حکم دیا ہے ،ملزمان پر جی پی او اوکاڑہ آفس مین خرد برد کا الزام تھا،عدالت نے کہا کہ نیب عدالت میں ملزمان کیخلاف قابل سزا ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکی، عدالت

    احتساب عدالت کے جج اسد علی نے جی پی او اوکاڑہ کرپشن ریفرنس پر فیصلہ سنایا ،نیب ریفرینس میں کہا گیا تھا کہ ملزمان پر منی آڈر کی رقوم میں خرد برد کرتے تھے، ملزمان نے جعلی واؤچر بنا کر قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا،

    ملزمان کیخلاف نیب لاہور نے 2016 مین ریفرینس دائر کیا گیا تھا،نیب کی جانب سے کہا گیا کہ ملزمان کیخلاف کرپشن اور خرد برد کی شکایات موصول ہوئیں، ملزمان کیجانب سے غیر قانونی اقدامات سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا، ملزمان کیخلاف دوران تفتیش حاصل کیے گیے شواہد کو ریفرینس کا حصہ بنایا گیا،

    اداروں کے قانونی معاملات افسران کے ذمہ ہونا چاہیے کلرکوں کے نہیں،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ جج کو گھر پر اپروچ پر کرنے پرعدالت برہم، بڑا حکم دے دیا

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    آپ کو عدالت کا کوئی احترام نہیں،باہر نکل جائیں، سپریم کورٹ

    امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

    وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

    قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

    اقلیتوں کے مذہبی حقوق کا بل 2020 قائمہ کمیٹی نے کیا مسترد

    سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق عملدرآمد کیس کی سماعت،عدالت کا بڑا حکم

    سپریم کورٹ میں فراڈ کرنیوالے نے چیف جسٹس کے آگے ہاتھ جوڑ دیئے، کیا کہا؟

    سپریم کورٹ نے قتل کے 80 سال کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری پر فیصلہ سنا دیا

    نیب کو احد چیمہ کو 3 سال جیل میں رکھنے سے کیا ملا ؟سپریم کورٹ

  • صبح کے وقت توتعزیت کیلئے کوئی نہیں آتا،شہباز شریف کی عدم پیشی پر عدالت کے ریمارکس

    صبح کے وقت توتعزیت کیلئے کوئی نہیں آتا،شہباز شریف کی عدم پیشی پر عدالت کے ریمارکس

    صبح کے وقت توتعزیت کیلئے کوئی نہیں آتا،شہباز شریف کی عدم پیشی پر عدالت کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگرملزریفرنس کی سماعت ہوئی

    وکیل نے عدالت میں کہا کہ شہبازشریف کی والدہ انتقال کرگئیں وہ پیرول پرہیں،جس پر احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صبح کے وقت توتعزیت کیلئے کوئی نہیں آتا،وکیل نے کہا کہ مختلف اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں شیڈول ہیں،

    حمزہ شہبازکی آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی، عدالت نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سے استفسارکیا کہ کون انکوائری کر رہا ہے؟ جس پر ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے عدالت میں کہا کہ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری ہو رہی ہے، عدالت نے حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے پر ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی

    شہبازشریف اورحمزہ شہباز کیخلاف کیس کی سماعت 7 دسمبرتک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے

    ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

    چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

    چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

  • حکومت سمت درست کرے ورنہ اسلام آباد کی جانب مارچ ہو گا، سینٹر سراج الحق کی حکومت کو دھمکی

    حکومت سمت درست کرے ورنہ اسلام آباد کی جانب مارچ ہو گا، سینٹر سراج الحق کی حکومت کو دھمکی

    حکومت سمت درست کرے ورنہ اسلام آباد کی جانب مارچ ہو گا، سینٹر سراج الحق کی حکومت کو دھمکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپنی سمت درست کرلے ورنہ اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا۔

    سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام کو نہ گھبرانے کا کہنے والے وزیراعظم ابھی سے گھبرا گئے ہیں، اپوزیشن ارکان کی پکڑ دھکڑ اور جلسے جلوسوں پر پابندی کی سخت مذمت کرتے ہیں، جمہوری معاشرے میں پرامن احتجاج ہر شہری اور سیاسی جماعت کا حق ہے، حکومت اپوزیشن کو نکیل ڈالنے کی بجائے مہنگائی، بے روزگاری اور غربت پر قابوپانے کی کوشش کرے۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عوام کورونا وباء کی بجائے حکومتی پالیسیوں سے زیادہ خطرہ محسوس کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کی ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہے۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف سے بجلی و گیس کی قیمتیں بڑھانے کے وعدے کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف پہنچائے ، دو ہفتوں کے لیے جلسے ملتوی کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ جدوجہد ترک کردی ہے، حکومت اپنی سمت درست کرلے ، بصورت دیگراسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا۔ اپوزیشن کو کنٹینر فراہم کرنے کے دعوے کرنے والے وزیراعظم اب کہیں نظر نہیں آتے، اسٹیل ملز کے برطرف کیے گئے ملازمین کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، برطرف کے گئے تمام افراد کو ملازمتوں پر فی الفور بحال کیا جائے۔

  • کرونا کی لہرمیں معروف ہوٹل نے اپنی نئی فرنچائز کھول دی

    کرونا کی لہرمیں معروف ہوٹل نے اپنی نئی فرنچائز کھول دی

    ایک طرف کرونا کی دوسری لہر کا قہر اور دوسری طرف معروف ہوٹل نے اپنی نئی فرنچائز کھول دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ،ملک میں‌اس وقت کرونا اپنی دوسری لہر میں تباہی مچائے ہوئے ہے لاہور کے مشہور ریسٹورنٹ نے شہر کی سب سے زیادہ ہجوم اور رش والی جگہ پر اپنی شاخ کھول دی ہے .

    سالٹ این پیپر نے نئی فرنچائز "سال پٹ این یپر ایکسپریس” کے نام سے لاہور پیکجز مال میں اپنا نیا ریستوران کھول دیا ہے۔ لاہور میں دوسری شاخیں اس سلسلے میں کامیاب جارہی ہیں ، یہ نئی شاخ بھی یقینا کامیاب رہے گی .
    اطلاعات کے مطابق ، مشہور ریستوران کا آغاز آج ہوگیا.

    شہر میں کورونا وائرس میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ریستوراں کے مالک ، محمود اکبر نے اسے محدود رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ناول وائرس کے لئے ایس او پیز سے متعلق تمام انتظامات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس اپنی دوسری لہر میں بہت نقصان کر رہاہے . این سی او سی کے مطابق مُلک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 8024 تک پہنچ چکی ہے، پاکستان میں کورونا کی شرح اموات 2.02 اورعالمی سطح پر 2.32 فیصد ہے،کورونا سے جاں بحق 76 فیصد کی عمریں 50 سال سے زائد ہے، کورونا سےجاں بحق 72 فیصد کورونا مریض دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے،

    کورونا سے جاں بحق افراد میں سے 91 فیصد کا انتقال اسپتالوں میں ہوا، اسپتالوں میں کورونا کے زیر علاج 58 فیصد مریضوں وینٹی لیٹرز پر ہیں،

    وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنیٹر کا مارننگ سیشن کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس کو ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاوَن سے متعلق آگاہ کیا گیا،این سی او سی کے مطابق آزادکشمیر میں 6 دسمبر تک مکمل لاک ڈاوَن ہے،ملک بھر میں 5 ہزار 82 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاوَن کیا گیا ہے،پنجاب میں ایک ہزار 459 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاوَن ہے

  • کرونا سے اگلے محاذ پر لڑتے ہوئے  ایک اور سینئر ڈاکٹر چل بسے

    کرونا سے اگلے محاذ پر لڑتے ہوئے ایک اور سینئر ڈاکٹر چل بسے

    کرونا سے اگلے محاذ پر لڑتے ہوئے ایک اور اہم ڈاکٹر چل بسے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایک اور اہم شخصیت کرونا کا شکار ہوگئی. کرونا وائرس کے خلاف اگلے محاذ پر لڑنے والے ڈاکٹر ضیاءاللہ چل بسے . ڈاکٹر ضیاءاللہ شیخ زائد ہسپتال میں‌ میڈیکل سپیشلسٹ تھے اور نیشل ہسپتال لاہور میں‌ معروف کنسلٹنٹ تھے . اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر ضیاءاللہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور رات کو اس دنیا فانی سے چل بسے . انا للہ وا نا الیہ راجعون

    پاکستان میں کرونا وائرس اپنی دوسری لہر میں بہت نقصان کر رہاہے . این سی او سی کے مطابق مُلک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 8024 تک پہنچ چکی ہے، پاکستان میں کورونا کی شرح اموات 2.02 اورعالمی سطح پر 2.32 فیصد ہے،کورونا سے جاں بحق 76 فیصد کی عمریں 50 سال سے زائد ہے، کورونا سےجاں بحق 72 فیصد کورونا مریض دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے،

    کورونا سے جاں بحق افراد میں سے 91 فیصد کا انتقال اسپتالوں میں ہوا، اسپتالوں میں کورونا کے زیر علاج 58 فیصد مریضوں وینٹی لیٹرز پر ہیں،

    وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنیٹر کا مارننگ سیشن کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس کو ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاوَن سے متعلق آگاہ کیا گیا،این سی او سی کے مطابق آزادکشمیر میں 6 دسمبر تک مکمل لاک ڈاوَن ہے،ملک بھر میں 5 ہزار 82 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاوَن کیا گیا ہے،پنجاب میں ایک ہزار 459 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاوَن ہے،

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    دوسری جانب خیبر پختونخواہ کے‌صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہواہے،کورونا کے باعث اسپتالوں پر دباوَ بڑھنے کا خدشہ ہے،کورونا کے باعث وینٹی لیٹر کی استعداد بڑھائیں گے ،سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ،کورونا میں اضافے کے باعث پشاور میں اسپتالوں پر بوجھ بڑھےگا،ہماری کوشش ہے بہترین طبی انتظامات ہراسپتال کو فراہم کریں

  • مریم نواز کی غیر موجودگی میں شہباز شریف سے "راولپنڈی” کی اہم شخصیت کی ملاقات

    مریم نواز کی غیر موجودگی میں شہباز شریف سے "راولپنڈی” کی اہم شخصیت کی ملاقات

    مریم نواز کی غیر موجودگی میں شہباز شریف سے "راولپنڈی” کی اہم شخصیت کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے ملتان جانے کے بعد راولپنڈی سے انتہائی اہم شخصیت شہباز شریف کو ملنے پہنچ گئی

    راولپنڈی سے سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے رہنما چوھدری نثار علی خان شہباز شریف کو ملنے پہنچے اور انہوں نے شہباز شریف سے انکی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا، چودھری نثار نے انکی والدہ کے لئے دعائے مغفرت کی، شہباز شریف نے چودھری نثار علی خان کا شکریہ ادا کیا،

    چوہدی نثار نے بیگم شمیم اختر کی قبر پر حاضری بھی دی،ذرائع کے مطابق چودھری نثار ابھی تک جاتی امرا میں ہی موجود ہیں، شہباز شریف اور چوھدری نثار کی الگ سے ملاقات کا امکان بھی ہے

    مریم نواز کی غیر موجودگی میں چوھدری نثار کی آمد ہوئی ہے کیونکہ مریم نواز چودھری نثار کے خلاف باتیں کر چکی ہیں، شہباز شریف اور چودھری نثار ہم خیال ہیں، اسلئے چودھری نثار مریم نواز اور انکے قریبی افراد کی غیر موجودگی میں تعزیت کے لئے آئے ہیں

    ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

    چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

    چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

    قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔