Baaghi TV

Category: لاہور

  • سن لیں، اگر یہ کام ہوا تو مقدمہ عمران خان کے خلاف درج ہو گا،رانا ثناء اللہ

    سن لیں، اگر یہ کام ہوا تو مقدمہ عمران خان کے خلاف درج ہو گا،رانا ثناء اللہ

    سن لیں، اگر یہ کام ہوا تو مقدمہ عمران خان کے خلاف درج ہو گا،رانا ثناء اللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو ابھی تک پیرول پررہا نہیں کیا گیا،

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت انتقامی کارروائی کی سیاست ہورہی ہے،ملتان جلسے کی ڈر سے حکومت نے کارکنوں کو گرفتارکرنا شروع کر دیا،قاسم باغ کوجانے والے راستوں میں کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں،موجودہ حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کررہے ہیں،عوام کورونا خطرے کے باوجود جلسوں میں آ کر حکومت سے نجات چاہتی ہے،اپوزیشن کی طرف سے پرامن جلسوں کامرحلہ شروع ہوا،ملتان جلسہ ہرصورت میں ہوگا

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری داخلہ بنی گالہ سے منظوری کا انتظار کر رہا ہے ،ملتان میں ہمارے یوسی چیئرمین اورکونسلرز کو گرفتار کیا گیا ،کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا مقدمہ عمران خان کے خلاف درج ہو گا،جیل میں اگر کھانا گھرسے آتا تھا تو فریج کون لاتا تھا،

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز کو اب تک پیرول پر رہا نہیں کیاگیا،والدہ کی وفات پر اولاد کو جیل میں رکھنے والوں کے چہرے تاریخ میں ہمیشہ سیاہ رہیں گے،اقتدار پر قابض آٹاچینی چور ٹولہ سیاسی انتقام کے پاتال میں اتر چکا ہے،پاکستان اور اس کی سیاسی تاریخ کا یہ سیاہ ترین دور ہے

    بیگم شمیم اختر کی میت برٹش ائرویز کی پرواز BA0259 سے لاہور روانہ ہو گی۔

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اخترکا جسد خاکی ہفتے کو لاہور پہنچے گا،اسی روز بعد نماز ظہر شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں نمازجنازہ ادا کی جائیگی ،مرحومہ بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل بروز اتوار مورخہ 29 نومبر کو ہوگی

    ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ سے ماڈل ٹائون اور رائیونڈ کے بعد ایئر پورٹ تک رسائی مانگ لی ، ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست کی ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایئرپورٹ سے میت وصول کرنا چاہتے ہیں،جس پر ضلعی انتظامیہ نے ن لیگ کی درخواست پر اجازت کیلئے وقت مانگ لیا

  • فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت،عدالت نے کیا کہہ دیا؟

    فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت،عدالت نے کیا کہہ دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،

    رخواست چودھری محمد ظفر اقبال نے دائر کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ فردو س عاشق اعوان کو فوری عہدے سے ہٹا کر کام کرنے سے روکا جائے ،بطور مشیر وزیراعلیٰ تعیناتی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے ۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نےاستفسار کیا کہ آپ کی استدعا کیا ہے، جس پر درخواست گزار نے کہا کہ وفاقی حکومت کو فردوس عاشق اعوان کوعہدےسے ہٹا کرانکے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے. عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی مکمل کاپی کہاں ہے؟ وکیل نے کہا کہ سر معذرت مہلت دے دیں، مکمل دستاویزات لگا دیتے ہیں،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے،باقاعدہ درخواست دائر کر کے سپریم کورٹ کا فیصلہ ریکارڈ کا حصہ بنائیں، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

    درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت اور فردوس عاشق اعوان کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست گزار  نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلی پنجاب تعیناتی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں فردوس عاشق اعوان کا ذکر کیا۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ فردوس عاشق اعوان کے ریمارکس کو بھی توہین عدالت کے مترادف قرار دیا گیا۔ وفاقی حکومت کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر تعیناتی کو کالعدم قرار دیکر کام کرنے سے روکا جائے،

    فردوس عاشق اعوان کو پنجاب میں مشیر اطلاعات تعینات کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ وفاقی مشیر اطلاعات تھیں

    فردوس عاشق اعوان "فارغ” سابق ڈی جی آئی ایس پی آر وزیراعظم کے معاون برائے اطلاعات مقرر

    فردوس عاشق اعوان نے دفعہ 144 کو پاؤں تلے روند دیا،سماجی فاصلہ بھی صرف دوسروں کے لئے

    فردوس عاشق اعوان کی تعیناتی کے بعد پنجاب کے وزراء نے بھی میڈیا پر آنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ،وزیراعظم عمران خان کئی بار ہدایت کر چکے ہیں کہ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے لائی جائے لیکن وزراء میڈیا پر آنے سے گریز کر رہے تھے،اب فردوس عاشق اعوان وزراء کو باقاعدہ اجلاس میں ٹریننگ دیں گی اور انہیں اس بات پر زور دیں گی کہ وہ میڈیا پر آ کر خود اپنی کارکردگی بیان کریں

  • پاکستان ریلوے کا دو مزید ٹرینوں کو بحال کرنے کا فیصلہ

    پاکستان ریلوے کا دو مزید ٹرینوں کو بحال کرنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے نے دو مزید ٹرینوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا

    ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور۔راولپنڈی۔لاہور کے درمیان چلنے والی سُبک رفتار (103-Up/104-Dn) اور راولپنڈی۔کوہاٹ کینٹ۔راولپنڈی کے درمیان چلنے والی کوہاٹ ایکسپریس (133-Up/134-Dn) کو 30نومبر 2020سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    (103-Up) سُبک رفتار لاہور سے شام 4بج کر 30منٹ پر روانہ ہو کر گوجرانوالہ، وزیرآباد، گجرات، لالہ موسیٰ ، جہلم اور چک لالہ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی رات 9بج کر 30منٹ پر راولپنڈی پہنچے گے۔ اسی طرح (104-Dn)سُبک رفتارشام 4بج کر 30منٹ پر راولپنڈی سے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی رات 9بج کر30منٹ پر واپس لاہور پہنچے گی۔

    اس کے علاوہ (133-Up)کوہاٹ ایکسپریس راولپنڈی سے سہ پہر 3بج کر 30منٹ پر روانہ ہو کر گولڑہ شریف ، ترنول ہالٹ،فتح جنگ، کاہال ہالٹ،بسال شریف ہالٹ، بسال جنکشن ،ڈومل ، جنڈ اور بابری بانڈا ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی شام 7بج کر 20منٹ پر کوہاٹ کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ جبکہ (134-Dn)کوہاٹ ایکسپریس صبح 7بج کر 30منٹ پر کوہاٹ کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی دن 11بج کر 20منٹ پر راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

  • والدہ کی وفات، شہباز شریف کی آج ہو گی رہائی

    والدہ کی وفات، شہباز شریف کی آج ہو گی رہائی

    والدہ کی وفات، شہباز شریف کی آج ہو گی رہائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ،شہبازشریف اورحمزہ آج 5 روز کے پیرول پر رہا کیےجائیں گے

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو دوپہر 2 بجے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا جائے گا،پیرول پر رہائی کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز ماڈل ٹاوَن یا جاتی امرا جائیں گے ، بیگم شمیم اختر کی میت برٹش ائرویز کی پرواز BA0259 سے لاہور روانہ ہو گی۔ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں کل ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی ،مرحومہ بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل بروز اتوار مورخہ 29 نومبر کو ہوگی

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اخترکا جسد خاکی ہفتے کو لاہور پہنچے گا،اسی روز بعد نماز ظہر شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں نمازجنازہ ادا کی جائیگی

    ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ سے ماڈل ٹائون اور رائیونڈ کے بعد ایئر پورٹ تک رسائی مانگ لی ، ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست کی ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایئرپورٹ سے میت وصول کرنا چاہتے ہیں،جس پر ضلعی انتظامیہ نے ن لیگ کی درخواست پر اجازت کیلئے وقت مانگ لیا

  • فردوس عاشق اعوان کا عہدہ مشکلات کا شکار ہونےگا

    فردوس عاشق اعوان کا عہدہ مشکلات کا شکار ہونےگا

    فردوس عاشق اعوان کا عہدہ مشکلات کا شکار ہونے گا

    باغی ٹی وی رپرٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی بطورمشیرتعیناتی کےخلاف دائردرخواست سماعت کےلیےمقرر ہوگئی. چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس قاسم خان27نومبرکوسماعت کریں گے. دائردرخواست میں وفاقی حکومت،وزیراعلیٰ پنجاب اورفردوس عاشق اعوان کوفریق بنایاگیاہے . ،

    واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کو پنجاب میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات مقرر کیا گیا تھا . فردوس عاشق اعوان کو فیاض الحسن چوہان کی جگہ مشیر وزیر اعلیٰ ‌پنجاب لگا گیا . فردوس عاشق اس سے پہلے وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات تھیں. لیکن ان کو بعض وجوہات کی بنا پر اس عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا .اب وہ وفاق سے پنجاب میں تعینات کر دی گئی ہیں

    فردوس عاشق اعوان کو نیا عہدہ مل گیا

  • شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پرکس سے ہوا ٹیلیفونک رابطہ

    شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پرکس سے ہوا ٹیلیفونک رابطہ

    شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پرکس سے ہوا ٹیلیفونک رابطہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے

    احتساب عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنما نے شہباز شریف کی نواز شریف سے فون پر بات کروائی ،میاں نواز شریف نے بتایا کہ لندن میں سرکاری پیپر ورک مکمل کرلئے گئے ہیں شہبازشریف نے بتایا کہ وہ جمعہ کو پیرول پر رہا ہوجائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے اپنے بیٹے سلمان شہباز سے بھی گفتگو کی۔

    دوسری جانب شہبازشریف کو عدالت میں پیشی کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے کورونا مثبت ہونے کی اطلاع دی گئی جس پر انہوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے کورونا مثبت ہونے پر ہمدردی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ شہبازشریف نے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اخترکا جسد خاکی ہفتے کو لاہور پہنچے گا،اسی روز بعد نماز ظہر شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں نمازجنازہ ادا کی جائیگی

    ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ سے ماڈل ٹائون اور رائیونڈ کے بعد ایئر پورٹ تک رسائی مانگ لی ، ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست کی ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایئرپورٹ سے میت وصول کرنا چاہتے ہیں،جس پر ضلعی انتظامیہ نے ن لیگ کی درخواست پر اجازت کیلئے وقت مانگ لیا

  • لاہور میں‌ امیر تعلیمی ادارے اب بھی کھلے

    لاہور میں‌ امیر تعلیمی ادارے اب بھی کھلے

    لاہور میں‌ امیر تعلیمی ادارے اب بھی کھلے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، اس وقت کرونا کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں. لیکن لاہور میں بعض ادارے جن کو امیروں کے بچوں کے تعلیمی ادارے ہونے کی شناخت حاصل ہے اب بھی تعلیمی سرگرمیا ں جاری رکھے ہوئے ہیں. خبر ہے کہ ایچی سن کالج کھلا ہے جہاں تعلیم کاسلسلہ جاری ہے اور طلبہ کے امتحانات بھی ہو رہے ہیں.اس سلسلے میں امیر اورغریب لوگوں کے بچوں کے اداروں کی تفریق سامنے آ رہی ہے جو ادارے کم حیثیت والے ہیں وہ بند ہیں اور اثرورسوخ والے کھلے ہیں اور کرونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں.


    واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسکول کالجز یونیورسٹیز ٹیوشن سینٹرز سب بند کرنے کا اعلان کیا تھا ،25 دسمبرسے 10 جنوری تک تمام تعلیمی داروں میں سردیوں کی مکمل تعطیلات کا اعلان کیا گیا ، یہ بھی حکم جاری کیا گیا کہ دسمبر میں جتنے بھی امتحانات ہوں گے وہ ملتوی کیے جائیں گے

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    اس بارے ہدایات جاری کی گئی تھی ں کہ طلبہ ایک ماہ گھروں سے آن لائن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے ،مارچ یا اپریل میں بورڈ کے امتحانات کو مئی میں کرانے کی سفارش کی ہے،ووکیشنل اداروں میں تربیت کا عمل جاری رہے گا، سرکاری اسکولوں میں اپریل والا تعلیمی سال اگست میں شروع کرنے کی سفارش کی ہے، آئندہ سال گرمی کی چھٹیاں کم کے تعلیم کا فرق پورا کیا جائے گا، ہاسٹلز میں ایک تہائی طلبہ کو رہائش کی اجازت ہوگی۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں کورنا وائرس کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔کورونا کے باعث وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے

  • سرکاری ملازمین اس کام سے خبردار رہیں ،  حکومت نے ایکشن لیا

    سرکاری ملازمین اس کام سے خبردار رہیں ، حکومت نے ایکشن لیا

    سرکاری ملازمین اس کام سے خبردار رہیں ، حکومت نے ایکشن لیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، حکومت نے سرکاری ملازمین کے بارے میں‌ایکشن لیتے ہوئے اہم حکم جاری کردیاہے. جس میں‌ کسی بھی سرکاری ملازم کو میڈیا . سوشل میڈیا ، ریڈیو یا کسی بھی ایسے نشریاتی فورم پر اپنے تجزیے ، خبریں اور میڈیا ٹاک سے منع کیا گیا ہے . گورنمنٹ کی جانب سے جاری سرکولر میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کا میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس طرح تبصرے تجزیے پیش کرنا سرونٹ رول 1964 کےمطابق غیر قانونی ہے . سرکاری ملازمین کسی میڈیا میں اپنی رائے اور تبصرے دینے کا مجاز نہیں ہیں صرف وہی شخص یہ کام کر سکتا ہے جس کو حکومت کسی کو مقرر کرے اور اس کی ذمہ داری لگائے.

    واضح رہےکہ اس وقت یوٹیوب ، سوشل میڈیا، فیس بک ، ٹویٹر پر ہر کوئی اپنی ماہرانہ رائے دیتا دکھائی دے رہا ہے. اور بعض سرکاری ملازمین نے باقاعدہ چینل کھول چکے ہیںِ، حکومت نے اس فعل پر ایکشن لیتے ہوئے سختی سے منع کیا ہے اور سرکاری ملازمین کو اپنی ڈیوٹی دینے اور ذمہ داری پوری کرنے تک محدود کیا ہے.

  • سیاست کو دشمنی میں لے جائیں تو اخلاقیات ختم ہو جاتی ہیں،رانا ثناء اللہ

    سیاست کو دشمنی میں لے جائیں تو اخلاقیات ختم ہو جاتی ہیں،رانا ثناء اللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کےصدر رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کا کورونا مثبت آیا کیا حکومت کے پاس ڈیٹا ہے یہ جلسوں میں متاثر ہوئے

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت ایک پروپیگنڈا کررہی ہے اس کے دعوؤں میں صداقت نہیں،حکومت کو کورونا کے معاملے میں اپوزیشن سے مشاورت کرنی چاہیے سیاست کو دشمنی میں لے جائیں تو اخلاقیات ختم ہو جاتی ہیں، مطالبہ ہے کہ شہباز شریف کو دو ہفتوں کا پرول دیا جائے،

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف قائدحزب اختلاف ہیں پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کیلئےآناہے، دعا ہے اللہ تعالیٰ بلاول بھٹو کو جلد صحتیاب کرے،بلاول بھٹو ویڈیولنک کےذریعےجلسےمیں شرکت کریں گے،حکومت کسی کے جنازے پر سیاست نہیں، سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ،بیگم شمیم اخترکی آبائی فیملی قبرستان میں تدفین ہوگی،افسوس ناک بات ہے کہ اب تک شہبازشریف اورحمزہ کو پیرول پررہا نہیں کیا گیا،بیساکھی پر حکومت کھڑی ہے،ایک انچ بیساکھی ادھرہوئی تو حکومت گرجائےگی،یہ سفاک اور کینہ پرورٹولےکی حکومت ہےانسانیت کی توقع نہیں

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے زیراہتمام 30 نومبر کو ملتان میں ہونے والا جلسہ ھر حال میں ہوگا اور اس سے پہلے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی تدفین کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اخترکا جسد خاکی ہفتے کو لاہور پہنچے گا،اسی روز بعد نماز ظہر شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں نمازجنازہ ادا کی جائیگی

    ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ سے ماڈل ٹائون اور رائیونڈ کے بعد ایئر پورٹ تک رسائی مانگ لی ، ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست کی ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایئرپورٹ سے میت وصول کرنا چاہتے ہیں،جس پر ضلعی انتظامیہ نے ن لیگ کی درخواست پر اجازت کیلئے وقت مانگ لیا

  • وزیراعظم کے دورہ لاہور کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم منصوبے کا کیا افتتاح

    وزیراعظم کے دورہ لاہور کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم منصوبے کا کیا افتتاح

    وزیراعظم کے دورہ لاہور کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم منصوبے کا کیا افتتاح

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سنٹر پوائنٹ گلبرگ پر لعل شہباز قلندرؒ (فردو س مارکیٹ) انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کر دیا

    •انڈر پاس کو تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے گلبرگ اور کینٹ ایریا کے دوران آمدورفت بلا تعطل ہوگی-لعل شہباز قلندر ؒ انڈر پاس سے روزانہ تقریباً ایک لاکھ شہری مستفید ہوں گے -تعمیراتی لاگت میں 13 کروڑ روپے کی بچت کا کریڈ ٹ موجودہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کو جاتا ہے

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایندھن کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، شہریوں کا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگا، تعمیراتی لاگت میں 13 کروڑ روپے کی بچت کا کریڈ ٹ موجودہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کو جاتا ہے، 560 کلو میٹر طویل لعل شہباز قلندرؒ انڈر پاس دونوں اطراف 2، 2 لین پر مشتمل ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بارشی پانی کے اخراج کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، منصوبے کو عظیم صوفی لعل شہباز قلندرؒ کے نام سے منسوب کیا ہے، لاہور شہر کی تعمیر و ترقی پر پوری توجہ ہے، لاہور کے شہریوں کو مزید سہولتوں کی فراہمی کے لئے نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں، لاہور کے شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔

    لعل شہبازقلندر انڈرپاس کا سنگ بنیاد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 18 مئی کو رکھا تھا ،منصوبے پر باقاعدہ کام 5 جون کو شروع کیا گیا۔منصوبہ 3 ماہ کی بجائے 5 ماہ میں بھی مکمل نہ ہوا،وزیراعلیٰ نے 4 ماہ کے منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرنیکا حکم دیا تھا ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 20 نومبر کو افتتاح کرنا تھا،ناقص تعمیراتی کام اورسست رفتارکی وجہ سے افتتاح نہ ہوسکا ،