باغی ٹی وی (لاہور)نیب لاہور کی بڑی کامیابی،احتساب عدالت نے شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم اسد منظور وٹو کی 13 کروڑ 37 لاکھ روپے کی پلی بارگینگ کی درخواست منظور کرلی،پلی بارگین منظوری پر معزز عدالت نے ملزم اسد منظور وٹو کو بری کرنے کا حکم دے دیا ،احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے ملزم کی پلی بارگیننگ کی درخواست منظور کی ، ملزم نے نیب حکام کو تمام رقم ادا کردی ،عدالت میں نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان پیش ہوئے
ملزم پر فارمانایٹس ہاؤسنگ سوسائٹی میں شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کا الزام تھا۔۔
اس موقع پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین نیب کا شکریہ ادا کیا ، اور نیب کی اس پیشرفت کو سراہا
Category: لاہور
-

نیب لاھور کی بڑی کامیابی ، لاہوریوں سے فراڈ کرنے والے نے پلی بار گین کرلی
-

ایاز صادق کے خلاف بینرز کس نے لگوائے؟ ن لیگ نے نام بتا دیا
ایاز صادق کے خلاف بینرز کس نے لگوائے؟ ن لیگ نے نام بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے سردار ایاز صادق کے خلاف گھٹیا بینرز لگانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کبھی نام نہاد محب وطن شہری بغاوت کے مقدمات کے مدعی ہوتے ہیں ، بعد میں وہی محب وطن شہری اشتہاری اور پیشہ ور مجرم نکلتے ہیں ، سردار ایاز صادق کے بینرز لگانے والا بھی کوئی ریکارڈ یافتہ ملزم ہی ہوگا
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ایاز صادق کی توہین کرنے والوں کی حب وطنی کا اندازا اس بات سے باخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے پورے کی سڑکوں پر مودی کی تصویریں لگادی ہیں ،صوبائی وزیرعلیم خان نے ایاز صادق سے تین مرتبہ شکست کا بدلہ لینے کے لیے ایسی اوچھی حرکت کی ہے ،بینرز صرف ایاز صادق کے حلقے میں لگے ہیں ،اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے یہ علیم خان کی شرارت ہے
ایاز صادق اکیلا نہیں، ہم ساتھ ہیں، اہم شخصیت ایاز صادق کے گھر پہنچ گئی
مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے
غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل
ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا
ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی
مولانا فضل الرحمان نے بھی ایاز صادق کے بیان کی حمایت کر دی،کہا ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی
میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز،معافی نہیں مانگوں گا،ایاز صادق
ایاز صادق کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے درخواستیں،وزیر داخلہ کا ردعمل آ گیا
حساب لیا جائے گا کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،شبلی فراز کا دبنگ اعلان
تحریک انصاف نے بھی ایاز صادق کے خلاف درخواست دائر کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ن لیگی رہنما ایاز صادق کے خلاف بینرز لگ گئے
بینرزمال روڈ، شادمان، چیئرننگ کراس اور مختلف علاقوں میں اویزاں کیے گئے ،گڑھی شاہو،شملہ پہاڑی، کلب چوک اور دھرم پورہ میں بینرزا ور پینافلیکس لگ گئے، بینرز محب وطن عوام این اے 129 کی جانب سے لگائے گئے ہیں جن پر ایاز صادق کو ابھینندن سے تشبہہ دی گئی ہے جبکہ ایاز صادق غدار وطن مردہ باد بینرز پر تحریر ہے
ایاز صادق کے خلاف بینرز لگنے پر ن لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ پینافلیکس کہاں تیار کروائے گئے ،سیاسی اختلاف میں آپ تمام حدیں پھلانگ رہے ہیں ،مفت مشورہ ہے کہ اب بھی وقت ہے باز آ جائیں ،اپنے گھر کو نفرت، انتقام اوردشمنی کی آگ میں جلا کر بھسم نہ کریں،
دوسری جانب ایاز صادق کے گھر کے باہر بینرز لگانے کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی
-

ابھینندن سے متعلق ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا ،احسن اقبال
ابھینندن سے متعلق ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا ،احسن اقبال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ابھینندن سے متعلق ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو چھوڑنا ہی تھا تو دو سے چار روز انتظار کرلیا جاتا۔ ہم پاکستان کے تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ ادارے تبھی مضبوط ہونگے جب آئین کے مطابق چلیں۔
احسان اقبال نے بلوچستان میں پارٹی تنازع پر کئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل اور ن لیگی رہنما ثنا اللہ زہری کے درمیان ایک تنازعہ ہے۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ ثنا اللہ زہری جلسے میں شریک ہوں۔عبدالقادر بلوچ استعفیٰ دینا چاہے تو انکی مرضی ہے مسلم لیگ ن پاکستان کے آئین کی محافظ ہے،
احسن اقبال کا کہنا تھا کہسیاست ہم کر رہے ہیں لیکن بغاوت حکومت کر رہی ہے۔ پاکستان کے انتخاب کو غیر متنازعہ ہونا چاہیے۔ مسلم لیگ ن اپنے بیانیے پر چٹان کی طرح متحد ہے۔کسی پاکستانی کو حق نہیں کہ وہ دوسرے پاکستانی کو غداری کا سرٹیفکیٹ دے،حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے،عمران خان نے کہا تھا کہ امریکا کے آگے جنرل مشرف نے سرینڈر کردیا،
ایاز صادق اکیلا نہیں، ہم ساتھ ہیں، اہم شخصیت ایاز صادق کے گھر پہنچ گئی
مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے
غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل
ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا
ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی
مولانا فضل الرحمان نے بھی ایاز صادق کے بیان کی حمایت کر دی،کہا ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی
میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز،معافی نہیں مانگوں گا،ایاز صادق
ایاز صادق کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے درخواستیں،وزیر داخلہ کا ردعمل آ گیا
حساب لیا جائے گا کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،شبلی فراز کا دبنگ اعلان
قبل ازیں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ہمارے مالک ہیں، ہم اس ہستی کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے. اللہ تعالی نے فرمایا میں اور میرے فرشتے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہستی پر درود بھیجتے ہیں اور آپ بھی بھیجو. سب سیاسی مجالس میں بڑے ذوق و شوق سے جاتے ہیں.نبی مکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہر مسلمان کا رشتہ ایمان کا یے. جس میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نہ ہو وہ دل مردہ ہوجاتا یے. ہمکو اپنے عمل سے نبی مکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے محبت ظاہر کرنی چاہیے.
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ محبت تبھی کامل ہوتی یے جب ساتھ اطاعت بھی ہو. امت اس لئے بے بس نظر آتی ہے کہ ہم نے عمل چھوڑ دیا ہے. حضور کاحکم ہے، سچ بولیں، امانت میں خیانت نہ کرو، ہمسائے سے حسن سلوک کرو.ان چیزوں کا تعلق معاملات اور لوگوں کے ساتھ سلوک سے ہے. حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ دوچیزیں چھوڑ کر جا ریے ہیں، ایک قرآن اور دوسری سنت ، قرآن اور سنت کو اپنا لیں تو ہم فقہ کے معاملات حل کر سکتے ہیں.
-

سیاستدانوں کو پاک فوج کے خلاف بات کرنا زیب نہیں دیتی ؛چودھری پرویزالٰہی
رائے منصب علی اور اسلم سکھیرا نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا.
باغی ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا سے رائے منصب علی خان، اسلم سکھیرا کی ملاقات، ملاقات میں رائے عارف، چودھری لیاقت جٹ، چودھری صادق اور احمد اقتدار بھی شریک تھے .بھارت ہماری پاک افواج کے نام سے کانپتا ہے .چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ رافیل ہو یا کچھ اور جذبہ قربانی سے سرشار جوانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا.سیاستدانوں کو ملک کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کے خلاف بات کرنا زیب نہیں دیتی ہے.ملک کی حفاظت کیلئے فوج کے جوانوں نے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالی ہوئی ہیں . نواز شریف کا بیانیہ ملک و قوم کو دنیا میں تنہا کرنے والا ہے . ن لیگ کے کچھ لوگ اس بیانیہ پر کام کر رہے ہیں .
فروری 2019ء میں ہمارے جوانوں نے بھارت کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے تھے . جس پر مودی نے دلبراداشتہ ہو کر کہا تھا کہ ہمارے پاس رافیل ہوتے تو ہم پاکستان کو جواب دیتے . چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی کا ویژن وطن کی محبت سے منسوب ہے . اس ویژن کو ملک کے ہر حصے میں پھیلانے کا عزم لے کر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں
-

عظمیٰ بخاری فیاض چوہان کے شریف فیملی بارے بیان پر تپ گئیں، سخت باتیں کہہ دیں
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل حمزہ شہباز بہادر باپ کا ایک دلیر بیٹا ہے.
باغی ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں بھی قید تنہائی کاٹی لیکن جھکا نہیں تھا. وزیراطلاعات نے یہ کنفرم کیا شریف فیملی احتساب نہیں عمران خان کا غصہ اور انتقام برداشت کررہے ہیں.عدالت پہلے بھی مختلف کیسز میں قیدیوں کے بنیادی حقوق واضع کرچکی ہے. حمزہ شہباز سیاسی قیدی ہیں ان کی سیکیورٹی اور زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے.
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت شاید اب اپنے سیاسی مخالفین کی زندگیوں سے بھی کھیلنا چاہتی ہے. حمزہ شہباز ڈیڑھ سال سے جیل کی قید تنہائی اور حکومتی جبر کا سامنا کررہے ہیں.چوہان صاحب آپ سے اور آپ کے لیڈر سے تو جیل کے 24گھنٹے برداشت نہیں ہونگے . چوہان صاحب آپ کو مریم نواز کی اتنی فکر کیوں آپ ہمارے چاچے مامے نہ بنیں. مریم نواز کا شہبازشریف جھگڑا ہوا یا نہیں اس کی فکر چھوڑیں.
کل عمران خان نے خاتون اول کے حوالے سے جو انکشافات کیے وہ حیران کن ہیں. عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ چوہان صاحب کیا خاتون اول کہیں جارہی ہیں؟
وزیر لغویات اپنی معلومات اور اطلاعات خود تک محدود رکھیں. آپ جیسے ہماری پارٹی کے قریب پھٹک بھی نہیں سکتے. شریف فیملی فیاض چوہان کے لیڈر کی طرح چرسی،بھنگی اور زکوٰة چور نہیں ہے
-

پولیس کاڈاکووں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون
شاہدرہ ٹاؤن پولیس کاڈاکووں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون،قتل ،اقدام قتل اور رابری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری فیضان عرف جگا ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا گیا.
باغی ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس کاڈاکووں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون،قتل ،اقدام قتل اور رابری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری فیضان عرف جگا ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا گیا.فیضان عرف جگاولد اللہ وسایاسکنہ چاہ روڑیاں والا شاہدرہ اور نعمان جٹ ولد ظفر سکنہ امامیہ کالونی لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے.
پولیس نے ملزمان سے 30 بورپسٹل 2 عدد ،زندہ گولیاں 9 عدد برآمد کر لی. دونوں ملزمان ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 891/20 مورخہ 20/03/20 بجرم 392 ت پ تھانہ شاہدرہ لاہور میں مجرم اشتہاری بھی ہیں۔ عامر شہزاد SHO شاہدرہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
-

پی ڈی ایم جلسے نے ن لیگ میں اختلافات پیدا کر دیئے ،اہم شخصیت کا مستعفی ہونیکا فیصلہ
پی ڈی ایم جلسے نے ن لیگ میں اختلافات پیدا کر دیئے ،اہم شخصیت کا مستعفی ہونیکا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما عبدالقادر بلوچ نے مسلم لیگ ن بلوچستان کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ن لیگی رہنما عبدالقادر بلوچ نے مسلم لیگ ن بلوچستان کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ تنازع سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کو پی ڈی ایم جلسے میں نہ بلانے پر ہوا، شاہد خاقان عباسی نے ثنا اللہ زہری کو پی ڈی ایم جلسے میں بلانے سے انکار کردیا تھا،
پارٹی قائدین کا موقف تھا کہ ثنااللہ زہری ڈھائی سال سے موجود نہیں رہے ،پی ڈی ایم جلسے کا حصہ نہیں بن سکتے ،ثنااللہ زہری کو نہ بلانے کا فیصلہ لیگی قیادت اور پارٹی نے مشترکہ طور کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شمع جونیجو نے دعویٰ کیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقادر بلوچ کا اختلاف کوئٹہ جلسے میں اختر علی مینگل کی وجہ سے ہوا، مریم نواز نے کسی بھی ناپسندیدہ واقعے کو بچانے کے لیے عبدالقادر بلوچ کے لائے ہوئے لیڈران کو بٹھانے سے انکار کیا ،میاں صاحب کا صرف بہانہ ہے۔دوسرا بلوچ صاحب کو سینیٹ کی نئی سیٹ PMLN سے نہیں ملنی
غلط!
لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ کا اختلاف کوئٹہ جلسے میں اختر علی مینگل کی وجہ سے ہوا، مریم نواز نے کسی بھی ناپسندیدہ واقعے کو بچانے کے لیے عبدالقادر بلوچ کے لائے ہوئے لیڈران کو بٹھانے سے انکار کیا
میاں صاحب کا صرف بہانہ ہے۔
دوسرا بلوچ صاحب کو سینیٹ کی نئی سیٹ PMLN سے نہیں ملنی https://t.co/5V8XkQGpBK— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) October 31, 2020
مریم کے ہاں کیپٹن ر صفدر کی کیا اوقات؟ آج دنیا نے دیکھ لیا
شوہر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے کس سے کیا رابطہ؟
میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ
کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار
مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی
مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟
رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟
مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟
کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا
پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج
پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم
واضح رہے کہ عبدالقادر بلوچ نوازشریف کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں اور اس وقت مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر ہیں، جب کہ ثنااللہ زہری وزیراعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں، اور ثناءاللہ زہری کو کوئٹہ جلسے میں نہ بلانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت اور پارٹی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
-

میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز،معافی نہیں مانگوں گا،ایاز صادق
میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز،معافی نہیں مانگوں گا،ایاز صادق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کوحق نہیں کہ وہ کسی کو غدار کہے
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا،میری بات سے اختلاف کیا جاسکتا ہے ،ہمیں اس حکومت سے شدید اختلافات ہیں،ہمارے اختلافات سیاسی ہیں،میرے بیان کو قومی سلامتی کے اداروں سے نتھی کرنا دانشمندی نہیں،
ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز ہیں، کبھی غیر ذمہ دارانہ بات نہیں کی،سیاسی اختلافات کے باوجود ہم تمام پاکستانی ایک ہیں، لاہور میں میرے خلاف بینر اور پوسٹر آویزاں کیے گئے،
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیان میں وضاحت دے دی ہے،صحافی نے ایاز صادق سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے بیان پر معافی مانگیں گے ،جس پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں نے ایسی کوئی بات ہی نہیں کی جس پر معافی مانگوں.
ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں ہر طرح کی بات کرنے والے ہیں، سیاسی بات کو رنگ دینے کی کوشش کی گئی، ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں، میری بات سے اختلاف کیا جاسکتا ہے، بھارت کو ہمیشہ کی طرح منہ توڑجواب دیا جائےگا،حکومتی لوگوں نے میرے خلاف سازش کی مہربانی کر کے افواج پاکستان کو اس لڑائی سے باہر رکھیں میں پاکستان کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہوں ،بھارت کے نام پاکستان کا پیغام واضح ہے کہ ہم ایک ہیں ،
کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان
مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ
نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا
رات گئے ن لیگی اہم شخصیت کی گرفتاری کی اطلاعات
ایاز صادق پر غداری کے مقدمے کیلئے ایک اور درخواست دائر
ایاز صادق اکیلا نہیں، ہم ساتھ ہیں، اہم شخصیت ایاز صادق کے گھر پہنچ گئی
مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے
واضح رہے کہ ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں ابھینندن کی رہائی کے حوالہ سے بیان دیا تھا جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی پریس کانفرنس کی تھی، بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی ایاز صادق کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا،
اسلام آباد میں ایک شہری نے ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی ہے ، اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ سردارایازصادق ملک وقوم کونقصان پہنچانے والے بیانات نے بھارت کوبہت زیادہ فائدہ پہنچایا ہے
غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل
ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا
ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے شہری صہیب شبیرنے سہالہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ایازصادق غداری کے مرتکب ہوئے اورایسے بیانات دیئے ہیں جس سے قومی اداروں کے وقار کونقصان پہنچا ہے
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایازصادق نےابھی نندن کے معاملے پردروغ گوئی سے کام لیا ہےایسا بندہ جوملک وقوم کی سلامتی کےلیے خطرہ بنے اس کے خلاف کارروائی کرنا ضروری ہے لہذا مقدمہ درج کرکے سخت سزا دی جائے
مولانا فضل الرحمان نے بھی ایاز صادق کے بیان کی حمایت کر دی،کہا ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی
-

12سالہ بچے کو شادی کے لیے اغواء کرنے والی ملزمہ گرفتار
ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں نوانکوٹ پولیس نے کارروائی کی۔پانچویں جماعت کے طالبعلم 12سالہ مزمل کو شادی کے لیے اغواء کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
باغی ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں نوانکوٹ پولیس نے کارروائی۔پانچویں جماعت کے طالبعلم 12سالہ مزمل کو شادی کے لیے اغواء کرنے والی ملزمہ کو گرفتارکو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمہ نے معصوم بچے کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ جڑانوالہ لے گئی تھی۔مغوی بچہ عرصہ 2سال سے ملزمہ کے گھر ٹیوشن پڑھنے جاتاتھا۔
ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ اور انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کروایا۔مغوی بچے مزمل کے والد نے تھانہ نوانکوٹ میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے بچے کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔
-

یکم نومبر سے 31 دسمبر اہم،دہشت گردی کے خدشے کا اظہار کیوں کیا تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یکم نومبر سے 31 دسمبر اہم ہے
لاہور میں ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو آگے لیکر جانا ہوگا،سیاست سے لڑائی آپ کا حق لیکن ریاست سے لڑائی ذیادتی ہے،خلفشار اور انتشار سے سیاسی قوتیں پچھتا ئیں گی،ایازصادق کے بیان پر بھارت میں شادیانے بجائے جارہے ہیں، نیکٹا نے بیان دیا تو اس کی سپورٹ میں نے بیان دیا ،
شٰیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرف سے جو کچھ بھی کہا جارہاہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے،عمران خان کہیں نہیں جارہے ادھر ہی رہیں گے اگرسیاست سے لڑائی کرنی ہے تو عمران خان میدا ن میں ہیں،عقل کے اندھوں کو اندازہ نہیں سیاست خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکا ہے،عمران خان تمام بحرانوں سے سرخرو ہوکر نکل جائیں گے اگر پیپلزپارٹی اور ن لیگ مل سکتی ہیں تو ہم بھی ن لیگ سے بات کرسکتے ہیں،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ایازصادق کے بیان سے فوج میں غم و غصہ پایا جاتاہے،مولانا فضل الرحمان کے پاس دینی مدارس کی طاقت موجود ہے ،حالات جس جانب جارہے ہیں وہ خوش آئند نہیں،صدرارتی نظام نہیں آئے گا نہ ہی مارشل لا ہوگا لیکن حالات خطرناک سمت جارہے ہیں،پاکستان کا جوان اور جرنیل دونوں عظیم تر ہیں ،سیاست میں مذاکرات کے دروارے کبھی بند نہیں کرنے چاہیئں ،ڈائیلاگ اورمذاکرات سیاسی جماعتوں میں ہوتے ہیں،3ماہ میں ملکی سیاست واضح ہوجائے گی
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ساری ن لیگ نہیں بول رہی ،کچھ لوگ بول رہے ہیں ،سب گواہ ہیں ایاز صادق 23سال میں پہلی بار بولے ہیں،سب کچھ نوازشریف کے اشارے پر ہورہاہے، سیاست دانوں کو عقل کے ناخن لینے چاہیئں،پیپلزپارٹی بیانات میں احتیاط سے کام لے رہی ہے،