Baaghi TV

Category: لاہور

  • کرونا کی دوسری لہر، کیا اقدامات اٹھا رہے ہیں؟ بزدار نے بتا دیا

    کرونا کی دوسری لہر، کیا اقدامات اٹھا رہے ہیں؟ بزدار نے بتا دیا

    کرونا کی دوسری لہر، کیا اقدامات اٹھا رہے ہیں؟ بزدار نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہرپر قابو پانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا پر قابو پانے کیلئے پہلے کی طرح شہریوں کا بھرپور تعاون ضر وری ہے۔ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ صورتحال کا روزانہ جائزہ لے رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے۔24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 390 کنفرم کیسز سامنے آئے۔ پنجاب میں 24گھنٹے میں کورونا کے باعث 9مریض جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں اب تک کورونا سے 2438 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13,545 ٹیسٹ کئے گئے۔ پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 8092  ہو گئی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے اب تک 1714383 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ کورونا کے 108221 مریضوں میں سے 97672 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    قبل ازیں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث این سی ای سی نے دربار، سینما اور تھیٹرز فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عوامی اجتماعات پر پابندی کی بھی سفارش کی گئی، 500 سے زیادہ افراد جمع نہیں ہو سکیں گے۔

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہین

    https://login.baaghitv.com/pakistan-mein-coroansay-aikdin-mein-34-amwat-marezon-mein-bhi-izafa/
  • شہباز شریف کی اہلیہ نصرت اور سلمان شہباز کو پیش ہونے کا آخری موقع مل گیا

    شہباز شریف کی اہلیہ نصرت اور سلمان شہباز کو پیش ہونے کا آخری موقع مل گیا

    شہباز شریف کی اہلیہ نصرت اور سلمان شہباز کو پیش ہونے کا آخری موقع مل گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا

    احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے تین صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا ، تحریری حکم میں کہا گیا کہ شہباز اور حمزہ سمیت دس ملزمان پر فرد جرم عاٸد کی گٸی ،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ، شہباز شریف کی اہلیہ نصرت اور سلمان شہباز کو پیش ہونے کا آخری موقع دیا جاتا ہے،

    تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ رابعہ عمران اور ہارون یوسف بھی آٸندہ سماعت پر پیش ہوں ، ملزمان کے وکلا نے تیاری کے لیے چودہ روز کے لیے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ، ملزمان کے وکلا کی استدعا پر سماعت ملتوی کی جاتی ہے.

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    میں اپوزیشن لیڈر،ن لیگ کا صدر،فرد جرم نہیں مانتا، شہباز شریف

  • خواجہ آصف سمیت بااثر شخصیات کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف کاروائی

    خواجہ آصف سمیت بااثر شخصیات کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف کاروائی

    خواجہ آصف سمیت بااثر شخصیات کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف کاروائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب ، ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور تحصیل کونسل سیالکوٹ نے مشترکہ آپریشن کیا ہے

    بااثر سیاسی شخصیات کی 13 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں سیل کر دی گئیں ، ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ ،سابق مئیر سیالکوٹ توحید اختر، مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رانا لیاقت علی، چوہدری ارشد وڑائچ اور منشا بٹ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے دھندے میں پیش پیش تھے ،

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق فرنٹ مین رکھ کر سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا سلسلہ عروج پکڑ گیا۔ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے بااثر سیاسی شخصیات کی جانب سے غیر قانونی رہائشی کالونیاں سیل کر کے مذید کاروائی کے لئے ریفرنس اینٹی کرپشن پنجاب کو بھیج دئیے۔ نقشہ جات اور کنورژن فیس کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سابق مئر سیالکوٹ چوہدری توحید اور خواجہ محمد آصف کی اہلیہ کی ملکیت ہے۔

    کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں عوامی مقامات اوپن ایریا ، کمیونٹی سینٹر اور قبرستان کے لئے مختص زمین کو پلاٹس بنا کر بیچ دیا گیا۔ کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کو 137 کنال پر رجسٹر کروا کے بعد میں غیر قانونی طریقے سے 281 کنال مزید شامل کر لیا گیا۔ پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت کسی بھی منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیم کے نقشہ میں سوائے قبرستان کی لوکیشن کے کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ عثمان ٹاؤن ، حسین ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن سٹی، ایان گارڈن، بشیر ٹاؤن اور چاند باغ رانا لیاقت علی فرنٹ مین کے زریعے چلا رہے ہیں۔

    مزکورہ رہائشی سوسائٹیوں کو غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی ہونے کی وجہ سے سربہمر کیا گیا۔ ناصر ٹاؤن ، عبداللہ گارڈن اور ایس کے گارڈن کو بھی غیر تصدیق شدہ اور غیر رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے سیل کیا گیا۔ پنجاب بھر میں اینٹی کرپشن نےضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر غیر قانونی رہائشی اسکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ پنجاب بھر میں بدعنوان اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

  • ہنگامہ آرائی کیس،خواجہ عمران نذیر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    ہنگامہ آرائی کیس،خواجہ عمران نذیر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کی ہنگامہ آرائی کیس میں درخواست ضمانت پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا

    اے ٹی سی کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے درخواست ضمانت پرسماعت کی، درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے ن لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے

    مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کو لاہور سے گرفتارکیا گیا تھا،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خواجہ عمران نذیر کی گاڑی کی نشاندہی کی گئی, مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اورپتھراؤ کرنے کے الزام میں تھانہ چوہنگ پولیس نے خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کیا گیا ہے، ، پولیس کی جانب سے لیگی رہنما کو فیصل ٹاؤن سے تھانہ چوہنگ منتقل کر دیا گیا تھا

    سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ گاڑی نمبری 8029 /LEA ماڈل 2019 پراڈو لینڈ کروزر نیب کی جانب سے تھانہ چوہنگ میں درج مقدمہ میں مطلوب تھی،لنک روڈ ماڈل ٹاون پر گاڑی کو روکا گیا تھا، گاڑی کو تھانہ فیصل ٹاون پولیس کے حوالے کر دیا گیا، گاڑی مقدمہ نمبر 2036/20 بجرم 147/149-290/291-440-108-353/186 مورخہ 11/8/2020 تھانہ چوھنگ میں مطلوب تھی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے 13 دسمبرکولاہور جلسہ کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل د ی ہیں،لاہور پرویز ملک کنوینر مقرر، سپر ویثرن کمیٹی کے کنوینر صدر پنجاب رانا ثناءاللہ، شائستہ پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، سیف الملوک کھوکھر شہر سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان قومی صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈر کمیٹی میں شامل ہیں

    جمعہ کے دن ہی جلسہ کیوں؟ شہری نماز جمعہ کے لئے خوار

    حکومت نے گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو ذمہ دار حکومت ہو گی،مریم نواز کے ترجمان کا بیان

    مریم نواز گوجرانوالہ جلسہ سے قبل کتنے مقامات پر خطاب کریں گی؟ شیڈول جاری

    جعلی حکومت کے اختتام کی شروعات کا آغاز ہو چکا،مریم نواز کا کارکنان سے خطاب

    ہم حکمرانوں کو این آر او نہیں دے رہے،حکومت کو دسمبر نصیب نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

    پی ڈی ایم جلسہ،بدتمیزی پرمیڈیا کا جلسہ کی کوریج بائیکاٹ کا اعلان،مریم اورنگزیب منانے پہنچ گئیں

    اسلام آباد تک پہنچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،حکومت پہلے ہی گھر چلی جائے گی،بلاول

    کرونا کی آڑ میں ہم پر مقدمے، اس کا سب سے پہلا پرچہ تو عمران خان پر ہونا چاہیے،خواجہ آصف

    زندہ باد، ہم پیچھے کھڑے ہیں، ن لیگی رہنما کی گرفتاری پرمریم نوازکا پیغام

    دوسری جانب ن لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری پر اشتعال انگیزی کرنے ، پولیس اور حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ن لیگی ایم پی ایز اور ایم این ایز کے خلاف مقدمہ درج کر کرلیا گیا ہے. خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری پر ن لیگ کے سابق اور موجودہ ایم پی اے اور ایم این اے نے تھانہ چوہنگ کی چار دیواری پھیلانگ کر تھانہ کے اندر داخل اندازی کی اور تھانے کی حدود میں پولیس ، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی . پولیس اہلکاروں کو دھماکایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ، مطالبہ کیا گیا کہ خواجہ عمران نذیر کو رہا کیا جائے .قانون کی اس خلاف ورزی اور قانون کو ہاتھ میں لینے کے جرم میں‌ عظمی بخاری، سارہ افضل تارڈ ، عطاء‌اللہ تارڑ ، سیف الملوک کھوکھر سمیت اکیس معلوم اور چالیس نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کرلیا ہے .

  • ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کیوں‌ آئے آرمی چیف سے کیوں ملے ، مبشر لقمان نے اندر کی بات بتادی

    ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کیوں‌ آئے آرمی چیف سے کیوں ملے ، مبشر لقمان نے اندر کی بات بتادی

    ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کیوں‌ آئے آرمی چیف سے کیوں ملے ، مبشر لقمان نے اندر کی بات بتادی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی یو ٹیوب ویڈیو میں کہا ہےکہ آج ایران کے وزیرخارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے . ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی ہے جس کا واضح پیغام ہے کہ اب سعودی عرب کا پریشر برداشت نہیں کیا جائے گا. اور اب پاکستان نے سعودی عرب کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کردیا ہے .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا جواد ظریف کا وزیر اعظم اور آرمی چیف کے ساتھ ملاقات اس بات کی طرف اشارہ ہے اس اتحاد کی طرف جلدی سے بڑھا جا رہا ہے جس کی طرف شاہ محمود نے کافی پہلے اشارہ کیا تھا. پاکستان نے پہلی دفعہ اپنی خارجہ پالیسی کو آزادانہ طور پر مرتب کرنے کی طرف قدم بڑھا یا ہے . پاکستان نے اب اس بات کا ارادہ کر لیا ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ برادر ممالک سے کسی کہنے پر تعلقات پر نظر ثانی نہیں کرے گا. کیونکہ اس سے پہلے پاکستان سعودیہ کو خوش کرنے کےلیے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کا سامنا بھی کرتا رہا ہے.

    سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ اپنا رویہ بھی جلدی سے تبدیل کیا ہے اور ہمیں دیے جانے والے تین ارب ڈالر بھی واپس مانگ لیے ہیں ان میں سے ایک ارب ڈالر پہلے ہی دے دیا تھا اور دو ارب ڈالراب دیے جائیں گے. جبکہ سعودیہ نے پاکستان کو ادھار تیل دینا بھی بند کردیا ہے . پاکستان پر یہ تلوار بھی لٹکا دی گئی ہے کہ وہ سعودی عرب سے اپنے شہریوں کو نکالے . لیکن پاکستان نے ایسے پریشر کو نہ قبول کرتے ہوئے خارجہ پالیسی اپنے مفادات میں ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے .

    انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ سب سے پہلے جنرل باجوہ کو کیوں‌ملے تو اس کی وجہ بتاتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں ہر قسم کی دہشت گردی ہونے پر روک لگائے اور اس کا ملک اس سلسلے میں بالکل استعمال نہ ہو کیونکہ اگر پاکستان میں دہشت گردی ہوتی ہے تو چین کا سی پیک متاثر ہوتا ہے . جس کا وہ کبھی بھی متحمل نہیں‌ہو سکتا . پاکستان اور ایران کے قریب آنے کی وجہ چین ہے جو ایران میں چار سو ارب کی سرمایا کاری کر رہا ہے اور گوادر کو چاہ بہار سے لنک کر رہا ہے .

  • *آئی جی پنجاب نے 15 ڈی ایس پیز کے تقررتبادلے کے احکامات جاری کر دیے

    *آئی جی پنجاب نے 15 ڈی ایس پیز کے تقررتبادلے کے احکامات جاری کر دیے

    *پنجاب پولیس*

    1۔ ڈی ایس پی کروڑ پکا لودھراں محمد عابد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپشل برانچ پنجاب کے سپرد کر دی۔

    2۔ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم مظفرگڑھ فاروق احمد خان کو ڈی ایس پی صدر مظفر گڑھ تعینات کر دیا گیا ۔

    3۔ڈی ایس پی 3 ایس پی یو لاہور خالد محمود تبسم کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حافظ آباد تعینات کر دیا گیا ۔

    4۔ڈی ایس پی صفدرآباد ریاض احمد کو ڈی ایس پی سیلانوالی سرگودھا تعینات کر دیا گیا ۔

    5۔ڈی ایس پی سیلانوالی محمد عثمان کو ڈی ایس پی ہیڈکواٹر میانوالی تعینات کر دیا گیا ۔

    6۔ڈی ایس پی بٹالین حسن دانیال بشیر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے سپرد

    7۔ڈی ایس پی ٹریفک سٹی فیصل آباد بابر انور کو ڈسپوزل پع کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد تعینات کر دیا گیا

    8۔ڈی ایس پی سول لائن فیصل آباد محمد طاہر کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائمجھنگ تعینات کر دیا گیا ۔

    9۔ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم جھنگ طاہر مقصود کو ڈی ایس پی سول لائن فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ۔

    10۔ڈی ایس پی فیکٹری ایریا فیصل آباد ناصر محمود خان کو ڈی ایس پی گلبرک فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ۔

    11۔ڈی ایس پی گلبرگ فیصل آباد طارق ملک کو ڈی ایس پی فیکٹری ایریا فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ۔

    12۔تقرری کے منتظر محمد وسیم کو ڈی ایس پی میلسی تعینات کر دیا گیا ۔

    13۔ڈی ایس پی میلسی نعیم عباس کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے سپرد

    14۔ڈی ایس پی صدر مظفر گڑھ غلام اصغر کو سینٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت

    15۔ڈی ایس پی لیگل ون پی ٹی سی ملتان عمران مشتاق ملک کو ڈی ایس پی 3 ایس پی یو پنجاب تعینات کر دیا گیا ۔

    *نوٹیفیکیشن جاری*

  • فردوس عاشق اعوان اچانک ہسپتال پہنچ گئیں

    فردوس عاشق اعوان اچانک ہسپتال پہنچ گئیں

    فردوس عاشق اعوان اچانک ہسپتال پہنچ گئیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کی سروسز اسپتال آمد ہوئی ہے

    فردوس عاشق اعوان نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی ،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں،

    قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے چودھری شجاعت حسین کی سروسز ہسپتال میں عیادت کی۔وفد میں چودھری منظور احمد، سید حسن مرتضی،ثمینہ خالد گھرکی اور اشرف بھٹی شامل تھے۔چودھری پرویز الٰہی اور چودھری سالک حسین نے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔پیپلز پارٹی کے وفد نے چئیرمین بلاول بھٹو کی طرف سے بھی خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔

    سیاست میں شرافت کے پیکرچوہدری شجاعت حسین بیمارہیں،اللہ ان کوجلد صحت کاملہ عطافرمائے ،مبشرلقمان

    مریم نواز کی چودھری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لئے دعا

    چوھدری شجاعت حسین کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات کے لئے وزیراعظم کا دورہ لاہور شیڈول

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے

    چودھری پرویز الٰہی نے چودھری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے وفد کو آگاہ کیا۔۔چئیرمین بلاول بھٹو کی طرف سے چوہدری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

  • جماعۃ الدعوۃ کے ترجمان سمیت تین رہنماؤں کو دو مزید مقدمات میں سزائیں

    جماعۃ الدعوۃ کے ترجمان سمیت تین رہنماؤں کو دو مزید مقدمات میں سزائیں

    جماعۃ الدعوۃ کے ترجمان سمیت تین رہنماؤں کو دو مزید مقدمات میں سزائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے تین رہنماؤں کو دو مزید مقدمات میں سزائیں سنا دیں جبکہ پانچ رہنماؤں پر چھ مقدمات میں فرد جرم بھی عائد کر دی گئی ہے،

    اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں مقدمہ نمبر 24/19 کی سماعت ہوئی جس میں پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو مجموعی طور پر 16، 16 سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، اسی طرح یحییٰ مجاہد کو ایک اور مقدمہ 29/19 میں بھی 16 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے،

    بدھ کے دن اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 میں ہی جماعۃ الدعوۃ کے پانچ رہنماؤں پر مزید چھ مقدمات میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، یحییٰ مجاہد اور لقمان شاہ کو اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 15/19، 21/19، 22/19، 27/19، 31/19 اور 42/19 میں مذکورہ رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت 16 نومبر مقرر کی ہے،

    انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 میں جماعۃالدعوۃ کے رہنما محمد اشرف کے خلاف درج مقدمہ نمبر 40/19 کی بھی سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جارہے ہیں جبکہ نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے جرح کا عمل جاری ہے، جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کو عدالت پیش کئے جانے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،

    انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعة الدعوة کے تین مرکزی رہنماؤں کو ایک اور کیس میں سنائی سزا

    ایلس ویلز پاکستان کیوں آ رہی ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آئی جسے سن کر ہر پاکستانی غصہ میں آ جائے

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جماعۃالدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، یحییٰ مجاہد، لقمان شاہ اور حافظ مسعود الرحمن کو مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں.

    عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو سزائیں سنا دیں

  • نیب راولپنڈی نے گلگت بلتستان کی اہم شخصیت کے بیٹے کوگرفتار کرلیا

    نیب راولپنڈی نے گلگت بلتستان کی اہم شخصیت کے بیٹے کوگرفتار کرلیا

    نیب راولپنڈی نے گلگت بلتستان کی اہم شخصیت کے بیٹے گرفتار کرلیا

    باغی ٹی وی : نیب راولپنڈی نےسابق گورنرگلگت بلتستان میرغضنفرکے بیٹے پرنس سلیم کوگرفتار کرلیا‏

    پرنس سلیم کو نیشنل بینک سے50 ملین روپے فراڈ کے کیس میں گرفتار کیا گیا‏، پرنس سلیم کا راہداری ریمانڈ لیکرنیب راولپنڈی کے ریجنل بیوروگلگت منتقل کیا جائےگا‏

    پرنس سلیم پرسلک روٹ نامی پرائیویٹ کمپنی کے وائس چیئرمین کی حیثیت میں کرپشن کاالزام ہے‏،پرنس سلیم نے جعلی دستاویزات پرنیشنل بینک سوست برانچ سے 50 ملین کا قرض لیا.

    پرنس سلیم بارہا طلب کئے جانے کے باوجود نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے،

  • سمار ٹ لاک ڈاؤن یقینی بنانے کے لئے لاہور پولیس کا سکیورٹی پلان تیار

    سمار ٹ لاک ڈاؤن یقینی بنانے کے لئے لاہور پولیس کا سکیورٹی پلان تیار

    سمار ٹ لاک ڈاؤن یقینی بنانے کے لئے لاہور پولیس کا سکیورٹی پلان تیار

    باغی ٹی وی : لاہور پولیس کےکورونا ہاٹ سپاٹ پوائنٹس پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیلئے بھرپورسکیورٹی اقدامات کر لیے،ڈی آئی جی آپریشنز سٹی اشفاق خان کے مطابق ڈویژن،کینٹ، اقبال ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے ایس پیز و دیگر افسران سپرویژن کر رہے ہیں

    ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،54اپر سب آرڈینیٹس،400سے زائد پولیس اہلکار ہاٹ سپاٹس پر تعینات ہیں۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں180، اقبال ٹاؤن میں 70،کینٹ 100اور سٹی ڈویژن میں10 پولیس جوان تعینات ہیں۔

    پولیس افسران سلیکٹڈسمارٹ لاک ڈاون علاقوں میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنارہے ہیں۔ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،متعلقہ افسران کورونا ہاٹ سپاٹس پر لاک ڈاون سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں
    ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ایڈوائزی کے مطابق تمام لاجسٹک انتظامات بر وقت مکمل کئے گئے.ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں تعینات پولیس افسران و اہلکار ماسک،گلوز اور سینٹائزر استعمال کریں۔کورونا ہاٹ سپاٹس کے رہائشی غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

    انہوں نے کہا لاہور پولیس کے حفاظتی اقدامات لوگوں کی زندگی، صحت کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہیں۔