Baaghi TV

Category: لاہور

  • مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہو سکتی ہے جلد جدائی

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہو سکتی ہے جلد جدائی

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہو سکتی ہے جلد جدائی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدرکے وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں

    نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس میں لاہور کی مقامی عدالت نے کیپٹن(ر) صفدر اور جہانزیب اعوان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ، لاہور کی مقامی عدالت میں مریم نوازکی احتساب عدالت پیشی پرپولیس کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر اورجہانزیب اعوان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے عدم پیشی کی بنیاد پروارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

    واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج ہے ,لاہور پولیس نے محمد صفدر کو راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔گرفتاری کے اگلے روز جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے ان پر مزید دو مقدمات درج کرلیے تھے۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا تھا

    دوسری جانب کیپٹن(ر) صفدرکیخلاف مزارقائد کے تقدس کی پامالی کا کیس کیپٹن(ر)صفدر آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے, وکلاء نے درخواست دی ہے کہ کیپٹن(ر)صفدرپشاورہائیکورٹ میں پیشی کے باعث نہیں آسکے، کیپٹن (ر) صفدرکو آج کیلئے استثنیٰ دیا جائے،

    کیپٹن ر صفدر کو نیب نے طلب کر رکھا تھا وہ نیب پشاور میں پیش ہوئے تھے تاہم گرفتاری کے خوف سے انہوں نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے، کیپٹن ر صفدر پر چاروں صوبوں میں مختلف مقمدات ہیں، اگر کسی بھی مقدمے میں کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری ہو گئی یا انہیں جیل جانا پڑ گیا تو کیپٹن ر صفدر اور مریم نواز کی جدائی یقینی ہے

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

    مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

    واضح رہے کہ ن لیگ کی رہنما مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر گاڑی میں رائیونڈ سے پتھر بھر کر لائے گئے تھے اور نیب آفس کے باہر پولیس پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تھا

    ،پولیس نے ن لیگی کارکنان کو نیب آفس جانے سے روکا تو ن لیگی کارکنان بپھر گئے اور پولیس پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا جس پر پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا استعمال کیا گیا

    دوسری جانب اطلاعات کے مطابق مریم نواز پیشی کے لئے جب رائیونڈ سے روانہ ہوئیں تو انکی سیکورٹی کی گاڑی میں پتھر رائیونڈ سے لائے گئے، نجی ٹی وی 92 کے مطابق مریم نواز کی چیف سیکورٹی آفیسر کی گاڑی میں پتھر کے 10 شاپنگ بیگ لائے گئے جب انہوں نے فوٹیج بنائی تو سیکورٹی عملے کی جانب سے بدتمیزی کی گئی، صحافی کا موبائل چھیننے کی کوشش کی گئی، اینٹوں کو توڑ کر پتھر بنائے گئے تھے،

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    دوسری جانب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیس نے میری گاڑی پر پتھراؤ کر کے شیشہ توڑ دیا، پولیس نیب کے آفس سے پتھراؤ اور شیلنگ کر رہی ہے، اگر آپ اتنا مسلم لیگ ن سے ڈرتے ہیں ،نواز شریف سے تو پھر مریم نواز کو بلاتے کیوں ہو، جب اتنا خوف ہے تو بلاتے کیوں ہو، بلاتے ہو تو حوصلہ رکھو

    کیپٹن ر صفدر باز نہ آئے، ایک اور متنازعہ بیان، کورٹ مارشل کرنیکا مطالبہ بھی آ گیا

  • عہدہ واپس لینے پر سب سے زیادہ خوشی کس کو؟ فیاض الحسن چوہان نے بڑا اعلان کر دیا

    عہدہ واپس لینے پر سب سے زیادہ خوشی کس کو؟ فیاض الحسن چوہان نے بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت اطلاعات سے ہٹائے جانے کے بعد فیاض الحسن چوہان کا پہلا باضابطہ ردعمل سامنے آ گیا

    وزارت اطلاعات سے سبکدوشی کے بعد فیاض الحسن چوہان نے پہلا ٹویٹ کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میرا ایمان ہے جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے۔میری وزارت اطلاعات کی واپسی کی سب سے زیادہ خوشی میجر گورو آریا، انڈین راء، مکس اچار پارٹی اور خصوصا ن لیگ کو ہوئی۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ خاطر جمع رکھیں! ملک دشمن ٹولے کی کرپشن اور لوٹ مار کی منجی ٹھوکتا رہوں گا۔وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں، ہر ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھاؤں گا۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فیاض الحسن چوہان کو گزشتہ روز عہدے سے ہٹایا گیا ہے، جس کے بعد صحافیوں نے ان سے سوال کیا تھا تو ان کو خبر نہیں تھی اور وہ عہدے سے ہٹائے جانے کے حوالہ سے لاعلم تھے.

    فیاض الحسن چوہان دوسری بار وزارت اطلاعات سے فارغ ہوئے ہیں، پہلے بھی ایک بار فیاض الحسن چوہان نے وزارت اطلاعات سے استعفیٰ دیا تھا فیاض الحسن چوہان کے متنازع بیان پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ایکشن کرنے کی ہدایت کی تھی ۔وز یر اعظم نے اس بیان کو نا منا سب قرار دیتے ہوئے ہدایت جاری کی تھی کہ کسی اقلیت کے خلاف مذہبی بنیاد پر بیان برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان سے کہا تھا کہ ہندو برادری کے بارے متنازع بیان سے حکومت کو سبکی ہو رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو وضاحت بھی پیش کی تاہم اس وضاحت کو قبول نہ کیا گیا اور انہیں عہدے سے فارغ کردیا گیا

  • پرویز خٹک کا جہانگیر ترین پر چوری کی تصدیق کے بعد  لندن بھاگنے کا الزام

    پرویز خٹک کا جہانگیر ترین پر چوری کی تصدیق کے بعد لندن بھاگنے کا الزام

    پرویز خٹک کا جہانگیر ترین پر چوری کی تصدیق کے بعد لندن بھاگنے کا الزام
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا توچینی سیکںڈل سامنے آیا چینی سیکنڈل بارے تحقیقات ہوئیں تو وزیراعظم کے قریبی دوست اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا نام سامنے آیا

    جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہوا تو اس کے بعد وہ علاج کے بہانے لندن چلے گئے اور آج تک واپس نہیں آئے، جہانگیر ترین کے دفاتر پر ایف آئی اے کے چھاپے پڑ چکے ہین اور تحقیقاتی کاروائی جاری ہے،اپوزیشن جماعتون خصوصا ن لیگ نے بھی جہانگیر ترین کے لندن جانے پر اعتراض اٹھایا تھا اور کہا کہ عمران خان نے ترین کو این آر او دے دیا ہے

    اب جہانگیر ترین کے لندن جانے پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پرویز خٹک کہتے ہیں کہ عمران خان نے چار وزراء کو کرپشن کرنے پر نکال دیا، اور تو اور جہانگیر ترین جیسا شخص جس نے پارٹی کو بہت پیسہ دیا، اپنا جہاز استعمال کیا جب انہوں نے چینی چوری کی تو خان صاحب نے جہانگیر ترین کو بھی نہ چھوڑا اور وہ مجبوراً لندن بھاگ گیا

    وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی ویڈیو پشتو زبان میں ہے تا ہم سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر

    سی سی پی کا شوگرملزایسوسی ایشن کے دفاتر کا سرچ انسپکشن،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

    واضح رہے وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم نے ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے خطوط ارسال کیے، گورنر سٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور تین صوبوں کو بھی خط لکھے گئے جس کیساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی بھجوائی گئی۔

    خط کے متن میں کہا گیا ایف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں زمہ داران کا تعین کرے۔ نیب کو شوگر ملز اور مالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہا گیا

     

  • شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز بارے عدالت کا بڑا حکم سامنے آ گیا

    شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز بارے عدالت کا بڑا حکم سامنے آ گیا

    شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز بارے عدالت کا بڑا حکم سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورنے شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

    احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے 4 صفحات پر مشتمل آرڈرجاری کیا،تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ نصرت شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے ،ڈی جی نیب سے نصرت شہباز کی جائیداد کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے،ملزمہ کے اشتہاری ہونے سے متعلق اشتہارات آویزاں کئے جائیں ۔

    تحریری فیصلہ میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف نے جیل میں میڈیکل سہولتوں کی شکایت کی،شہباز شریف سہولیات کی عدم فراہمی پر تحریری درخواست عدالت جمع کروائے. سلمان شہباز ،رابعہ عمران سمیت 3 ملزمان جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہورہے عدالت شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کو وعدہ معاف گواہ کی کاپیاں فراہم کرتی ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز  احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ اور آمدن سےزائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی میڈیکل رپورٹس احتساب عدالت میں جمع کروا دی گئیں ،وکیل نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو شٹیکا اور شہباز شریف کی کمر کی تکلیف ہے،شہباز شریف نے کہا کہ ہم اس وقت قید میں ہیں،عدالت نے فزیو تھراپسٹ کی اجازت دی لیکن آج تک وہ نہیں آیا جس پر عدالت نے کہا کہ آپ ایک اور درخواست دے دیں اسکو بھی دیکھ لیتے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ جناح اسپتال کا میڈیکل بورڈ سے متعلق مجھے جمعرات کا بتایا گیا

    ن لیگی وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بکتر بند گاڑی میں حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو پیش نہ کرنے سے متعلق حکم دیا جائے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں کمر کی تکیلف مین مبتلا ہوں بکتر بند گاڑی میں لیٹ کر آیا،اس گاڑی میں چوٹھا سا کھڈا بھی بہت بڑا محسوس ہوتا ہے، میں عدالت مین کوئی سیاسی بات نہین کرنا چاہتا، میں جیل مین بھی لیٹا رہتا ہوں گاڑی میں بھی لیٹ کر آتا ہون،

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    اگلا سال الیکشن کا ہے،مریم نواز نے عدالت سے کس کو دیا پیغام؟

    منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے طلب کر لیا

    شہباز شریف نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ دفعہ 164 کے بیانات میں تو میرے نام ہی موجود نہیں ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ اگر آپ کا نام نہیں ہے تو اسکا فائدہ آپکو ہی ہوگا،عدالت نے شہباز شریف کو جانے کی اجازت دے دی

  • ایل ڈی اے آفس جوہرٹاﺅن میں سیرت کانفرنس کا انعقاد

    ایل ڈی اے آفس جوہرٹاﺅن میں سیرت کانفرنس کا انعقاد

    مغربی دنیا کو رسول اللہ صلی اللّٰه علیہ وسلم سے مسلمانوں کے تعلق کی نوعیت کا اندازہ ہی نہیں۔ہم گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہیں
    ”ہفتہ عشق رسول صلی اللّٰه علیہ وسلم“ کے سلسلے میں ایل ڈی اے آفس جوہرٹاﺅن میں سیرت کانفرنس کا انعقاد
    نعت خواں حضرات نے سرور کائنات کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے‘مقررین نے سیر ت طیبہ کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی

    تفصیلات کے مطابق مغربی دنیا کو رسول اللہ صلی اللّٰه علیہ وسلم کے ساتھ مسلمانوں کے تعلق کی نوعیت کا اندازہ ہی نہیں،یہ تعلق محض عشق و عقیدت ہی نہیں بلکہ ایمان کی بنیاد ہے ۔مسلمان ا ن کے نام پر جان دینا سعادت اور باعث نجات سمجھتے ہیں۔یہ حقیقت مغرب والوں کی سمجھ سے بالا تر ہے ۔
    ان خیالات کااظہار مقررین نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ”ہفتہ عشق رسول صلی اللّٰه علیہ وسلم“کے سلسلے میں منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
    مقررین نے کہا کہ نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم کی حیات مبارکہ مسلمانوں کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اوراسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔ہمارے نبی صلی اللّٰه علیہ وسلم نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ مشرکین مکہ کے لیے بھی صادق اور امین تھے۔مقررین نے فرانس میں نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللّٰه علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کاسلسلہ بند کریں ، ان ممالک کے رہنماؤں کودنیا بھر کے مسلمانوں کے پیغمبر اسلام سے تعلق کی نوعیت اور عشق و عقیدت کا انداز ہے اور نہ ہی وہ اسے سمجھ سکتے ہیں۔
    کانفرنس کا آغاز قاری کامران قادری بلبل نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ حاجی شہباز قادری نے حمد باری تعالیٰ اور الحاج عبد الوحید چشتی نے بارگاہ رسالت میں ہد یہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر مولانامحمد عبد اللہ آصف مصطفائی اور دیگر مقررین نے سیر ت طیبہ کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی ۔
    سیرت کانفرنس میں ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے ممبر انجینئر عامر ریاض قریشی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز فارقلیط میر ، چیف ٹاﺅن پلانر طارق محموداورایل ڈی اے کے دیگر افسران و ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

  • خبر کیوں لگائی ؟ سی سی پی او لاہور نے صحافی اغوا کروا لیا۔ایمرا کی مذمت

    خبر کیوں لگائی ؟ سی سی پی او لاہور نے صحافی اغوا کروا لیا۔ایمرا کی مذمت

    الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا)سینئرصحافی کرائم رپورٹر حسنین شاہ کی سی سی پی او لاہور کی ہدایات پراغواء کی پرزور اور شدید الفاظ کی جاتی ہے۔ اس موقع پر ایمرا باڈی اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سئنیر صحافی آصف چودھری کی سربراہی میں مشترکہ اجلاس ہوا

    جس میں کرائم رپورٹرز فرحان علی خان، مشرف شاہ، رانا عامر، علی چوہدری، انفارمیشن سیکرٹری سرفراز خان، عابد چودھری، رمضان بیگ، ممبر گورننگ باڈی ایمرا اسرار خان،ممبر گورننگ باڈی ایمرا ثاقب سلیم بٹ، خرم عباس، عدنان خالد، ملک مشتاق، خاور مغل،جابر وقاص، فراز نظام، شعیب بھٹی، رانا طاہر، اور رفیق سلطان نے شرکت کی

    ایمرا صدر محمد آصف بٹ, سئنیر نائب صدر جواد ملک، نائب صدر عرفان ملک، ایمرا سیکرٹری سلیم شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری نعمان شیخ، فنانس سیکرٹری ارشد چودھری، سئنیر جوائنٹ سیکرٹری کنور عزیر، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ قادر، انفارمیشن سیکرٹری شفیق شریف، اور آفس سیکرٹری افضل سیال کی جانب سے اپنے مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ آج دنیابھرکے صحافیوں کے خلاف جرائم سے تحفظ کا عالمی دنیا منایا جارہا ہے۔جبکہ سی سی پی او لاہور عمرشیخ نے اس دن کویاد گاربنانے کے لئے لاہور سے سینئر صحافی کرائم رپورٹر حسنین شاہ کوپنجاب پولیس کے ذریعےاغواءکرلیا ہے۔صحافی کے خبر دینے پر اسے زبردستی اغواء کرنے پر سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب پولیس کے اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پنجاب پولیس کا یہ اقدام اظہار رائے پر پابندی لگانے کے مترادف ہے۔ جوکہ ایک قابل مذمت فعل ہے۔ایمرا باڈی پولیس گردی کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ سی سی پی او کے اس مذموم فعل کو باعث شرم گردانتی ہے۔ ہماری وزیراعظم ، وزیراعلی پنجاب، وزیر قانون پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل ہے کہ سی سی پی او لاہور عمرشیخ کے اقدام پر نوٹس لیں۔ اور سینئر صحافی حسنین شاہ کوجلدازجلد رہا کیا ورنہ سی سی پی او لاہور کے خلاف ایمرا باڈی دیگر صحافتی برادری کے ساتھ ملکر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرے گی اور یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک صحافی حسنین شاہ کورہا نہ کیا جائے۔

  • علاقائی مسائل اجاگر کرنے کیلیے ریجنل میڈیا کا کردار اہم ہے وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات

    علاقائی مسائل اجاگر کرنے کیلیے ریجنل میڈیا کا کردار اہم ہے وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات

    لاہور(اے پی پی) علاقائی مسائل اجاگر کرنے کے لیے ریجنل میڈیا کا اہم کردار ہے میڈیا کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے وزارت اطلاعات دن رات کوشاں ہے ، اخبارات حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کے ذریعے درست معلومات عوام تک پہنچا سکتے ہیں ، پریس کے زیر التواءمسائل کو حل کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ریفارمز پیکیج متعارف کروایاجا رہا ہے جس سے ریجنل میڈیا کے درینہ مسائل حل ہونگے ،وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی

    تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل اجاگر کرنے کے لیے ریجنل میڈیا کا اہم کردار ہے میڈیا کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے وزارت اطلاعات دن رات کوشان ہے ۔ اخبارات حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کے ذریعے درست معلومات عوام تک پہنچا سکتے ہیں ۔ پریس کے زیر التواءمسائل کو حل کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ریفارمز پیکیج متعارف کروایاجا رہا ہے ۔

    جس سے ریجنل میڈیا کے درینہ مسائل حل ہونگے انہوں نے سوموار کے روز پی آئی ڈی آفس لاہور کا دورہ کیا تاکہ علاقائی پریس کے بنیادی مسائل سے آگاہی حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں میں بہتری کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی پالیسوں پر عمل پیرا ہیں جبکہ نجی اداروں کو بھی انہی اصلاحات پر عمل کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اور وزیر اطلاعات کی رہنمائی میں وزارت اطلاعات سے منسلک اور ماتحت اداروں کی تشکیل نو اور بہتری کی ہر سطح پر بہت پذیرائی ہوئی ۔

    انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی پالیسی پر کامیاب عمل درآمد نے تمام سٹیک ہولڈرز کا اعتماد بحال کرنے میں بھرپور مدد کی ۔ دسمبر 2020کے بعد محکمہ اطلاعات کے سارے مین دفاتر ای فائلنگ پر منتقل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے واضع کیا کہ جیسے ہی علاقائی پریس کو درپیش بڑے مسائل حل ہوں گے تو اس طبقہ سے وابستہ ورکرز کے مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ علاقائی پریس میڈیا کے مرکزی دھارے کا ایک اہم حصہ ہے جو لوگوں کو درپیش مسائل اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ اس موقع پر سعید احمد شیخ ڈی جی پی آئی ڈی لاہور نے سیکرٹری اطلاعات کو علاقائی پریس کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

    سیکرٹری انفارمیشن نے افسران پر زور دیا کہ وہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے اپنے تعلقات مضبوط بنائے تاکہ باہمی اشتراک سے میڈیا کے مسائل حل ہو سکیں۔

  • پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا سلسہ جاری ‏، مزید 2 وزرا سے  قلمدان واپس لے لیے گئے

    پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا سلسہ جاری ‏، مزید 2 وزرا سے قلمدان واپس لے لیے گئے

    باغی ٹی وی : پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا سلسہ جاری ہے ‏پنجاب کے 2 وزرا سے بھی قلمدان واپس لے لیے گئے

    مہر محمد اسلم اور زوار حسین کی وزارتیں واپس لے لی گئیں.مہر محمد اسلم کے پاس کوآپریٹو کا قلمدان تھا. زوار حسین کے پاس جیل خانہ جات کی وزارت تھی،فیاض الحسن چوہان سےوزیراطلاعات پنجاب کاقلمدان واپس لےلیاگیا
    ‏فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی برائےاطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب تعینات‏ کر دی گئ ہیں ،پنجاب کابینہ میں ردوبدل اورمزیدوزراکوہٹائےجانےکاامکان ہے .
    فیاض الحسن چوہان کے پاس وزارت کالونیز کا قلمدان رہے گا

  • فردوس عاشق اعوان  کو نیا عہدہ مل گیا

    فردوس عاشق اعوان کو نیا عہدہ مل گیا

    فردوس عاشق اعوان کو نیا عہدہ مل گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، فردوس عاشق اعوان کو پنجاب میں‌نیا عہدہ مل گیا. فردوس عاشق اعوان کو فیاض الحسن چوہان کی جگہ مشیر وزیر اعلیٰ ‌پنجاب لگا دیا گیا ہے . فردوس عاشق اس سے پہلے وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات تھیں. لیکن ان کو بعض وجوہات کی بنا پر اس عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا .اب وہ وفاق سے پنجاب میں تعینات کر دی گئی ہیں.

    ان پر کئی ایک الزام لگائے جارہے تھے جس وجہ سے ان کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا جن میں‌ پہلا الزام یہ تھا کہ انہوں نے حکومتی اشتہاری بجٹ سے 10 فیصد کمیشن لینے کی ناکام کوشش کی،دوسرا الزام اس سے بھی زیادہ عجیب و غریب ہے کہ اس نے گھریلو استعمال کے لیے تین سرکاری گاڑیاں رکھی ہوئی تھیں،اگلا الزام یہ لگایا گیا کہ انہوں نے سرکاری خرچ پر غیرقانونی طور پر 11ملازم اپنے گھریلو استعمال کیلیے رکھے ہوئے تھے،

  • ق لیگ نے لاہور سے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

    ق لیگ نے لاہور سے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

    مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر میاں ذوالفقار راٹھور کی کی مسلم لیگ میں شمولیت

    چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اظہار اعتماد

    مسلم لیگ کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے،سینیٹر کامل علی آغا
    لاہور(باغی ٹی وی )مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر میاں ذوالفقار راٹھور نے اپنے ساتھی محمد ارشد نعیم کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،

    اس موقع پر مسلم لیگی رہنما ناصر اقبال خاں بھی موجود تھے۔اس موقع پر میاں ذوالفقار راٹھورنے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں 1122جیسے بے شمار عوامی فلاحی منصوبے جاری ہوئے جن کی عوام آج بھی تعریف کرتے ہیں اور پرویز الہٰی صاحب کا دور دوبارہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں

    انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں واحد جماعت ہے جو قائداعظمؒ کے اصولوں پر چل کر پاکستان کی ترقی اور سلامتی کی ضامن ہے اس موقع پرسینٹرکامل علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہی پاکستان کی خالق جماعت ہے مسلم لیگ کے دروازے سب ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے ان کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی، پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کی خالق جماعت ہے اور یہ ہی ملک کو مستحکم، فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے پارٹی میں شامل ہوکر خدمات سرانجام دیں۔اورپاکستان مسلم لیگ کا پیغام محبت پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ میں شامل کرکے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کریں مسلم لیگ پنجاب میں ہر سطح پر بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقہ سے شرکت کرے گی