Baaghi TV

Category: لاہور

  • ٹک ٹاک  کاجنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    ٹک ٹاک کاجنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ویڈیو بنانے کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سندر بحریہ میں پیش آیا جہاں نوجوان دوست کے ہمراہ ٹک ٹاک بنانے کے دوران گولی چلنے سے زندگی گنوا بیٹھا۔

    پولیس کے مطابق نوجوان اپنے دوست کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے میں مصروف تھا کہ اچانک گولی چل گئی جو داؤد کی آنکھ میں لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    داؤد کا ساتھی ٹک ٹاکر بھی بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دونوں دوست پراپرٹی کے کام سے وابستہ تھے دونوں کی عمریں 22سے25 سال کے درمیان ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے باعث پیش آیا۔

  • شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا برا وقت شروع

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا برا وقت شروع

    وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ملنے والے خصوصی ٹاسک کے بعد وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے محکمہ جیل خانہ جات کا چارج سنبھالتے ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل میں دی جانے والی سہولیات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تمام قیدیوں کو یکساں اور بہترین سہولیات فراہم کرناان کا مشن ہے۔ جیلوں میں کسی بھی قیدی سے امتیازی سلوک کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کی جیلوں کو بحالی کے مراکز بنائیں گے۔

  • فیاض الحسن چوہان کو ایک نہیں بلکہ دو وزارتیں مل گئیں

    فیاض الحسن چوہان کو ایک نہیں بلکہ دو وزارتیں مل گئیں

    فیاض الحسن چوہان کو ایک نہیں بلکہ دو وزارتیں مل گئیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان کو وزیر برائے جیل خانہ جات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں۔ اس اہم ٹاسک کو اپنی پوری قابلیت کے ساتھ انجام دوں گا۔ پنجاب کی جیلوں کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

    وزارت اطلاعات سے سبکدوشی کے بعد فیاض الحسن چوہان نے پہلا ٹویٹ کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میرا ایمان ہے جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے۔میری وزارت اطلاعات کی واپسی کی سب سے زیادہ خوشی میجر گورو آریا، انڈین راء، مکس اچار پارٹی اور خصوصا ن لیگ کو ہوئی۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ خاطر جمع رکھیں! ملک دشمن ٹولے کی کرپشن اور لوٹ مار کی منجی ٹھوکتا رہوں گا۔وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں، ہر ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھاؤں گا۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فیاض الحسن چوہان کو گزشتہ روز عہدے سے ہٹایا گیا ہے، جس کے بعد صحافیوں نے ان سے سوال کیا تھا تو ان کو خبر نہیں تھی اور وہ عہدے سے ہٹائے جانے کے حوالہ سے لاعلم تھے.

  • پاکستان آرچری فیڈریشن کا  لاہور میں ہنگامی اجلاس

    پاکستان آرچری فیڈریشن کا لاہور میں ہنگامی اجلاس

    پاکستان آرچری فیڈریشن کا لاہور میں ہنگامی اجلاس

    باغی ٹی وی : پاکستان آرچری فیڈریشن کا لاہور میں ہنگامی اجلاس ہوا جس جنرل کونسل اجلاس میں صدر آرچری فیڈریشن سید عارف حسن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا.

    فیڈریشن کے آٹھ میں سے سات یونٹس کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے.پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے کوئی نمائندہ شرکت نہ کرسکا.شرکا نے پشاور میں دس نومبر کو بلائے جانے والے غیرقانونی اجلاس کی سخت مزمت اور انکوائری کا مطالبہ کیا

    صدر آرچری فیڈریشن صدر سید عارف حسن نے کہا شرکا کے ایک بار پھر مکمل اعتماد پر ان کا شکرگزار ہوں۔ہنگامی اجلاس بلانے کا مقصد میڈیا میں فیڈریشن کے حوالے سے منفی تاثر کو زائل کرنا تھا ۔

    سید عاقل شاہ سئنیر نائب صدر نے کہاکہ اجلاس میں دوہزار اکیس میں آرچری کی سرگرمیوں کو بھرپور انداز سے کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ گیارہ نومبر کو باقاعدہ جنرل کونسل اجلاس میں بھی عارف حسن پر ایک مرتبہ پھر اعتماد کا اظہار کریں گے۔

  • پی ڈی ایم لاہور جلسہ حکومت کےخلاف ریفرنڈم ہوگا  مگر ہو گا کس مقام پر؟ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا

    پی ڈی ایم لاہور جلسہ حکومت کےخلاف ریفرنڈم ہوگا مگر ہو گا کس مقام پر؟ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا

    پی ڈی ایم لاہور جلسہ حکومت کےخلاف ریفرنڈم ہوگا مگر ہو گا کس مقام پر؟ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 13دسمبر کے پی ڈی ایم جلسے سے متعلق کمیٹیاں بنائی ہیں ،پرویز ملک کنوینر ہوں گے،سیف الملک کھوکھر ڈپٹی کنوینر ہوں گے،

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پارٹی عہدیداروں،ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کو کمیٹیوں میں شامل کیا ہے،13دسمبر کوپی ڈی ایم جلسہ مینار پاکستان پر ہوگا،پی ڈی ایم کا 13دسمبر کا جلسہ لاہور کی تاریخ میں بے مثال اور فیصلہ کن ہوگا،پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ موجودہ حکومت کےخلاف ریفرنڈم ہوگا ،13دسمبر کو ثابت ہوگا لاہور جاگ اٹھا ہے،اس کے بعد پورا پاکستان جاگےگا،لاہور جلسے کے بعد پنجاب اور پاکستان بھی جاگے گا:

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ حملہ کیس میں پراسیکیوشن نے عمران خان کو غلط بری کروایا، پراسیکیوشن سے پوچھا جائے 6سال عوام کا وقت کیوں ضائع کیاگیا؟چیف جسٹس پاکستان اس معاملے کا نوٹس لیں،ایک طرف بریت اور دوسری طرف 120نئی عدالتوں کی بات ہورہی ہے،شیخ رشید کہہ رہے ہیں 6ماہ میں پوری پراسیکیوشن کا صفایاہوجائے گا،اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیاگیا تو جمہوریت کیسے بڑھے گی؟خصوصی عدالتوں کے ججز کا تقرر حکومت اور وزارت قانون کرتی ہے،

    مریم کے ہاں کیپٹن ر صفدر کی کیا اوقات؟ آج دنیا نے دیکھ لیا

    شوہر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے کس سے کیا رابطہ؟

    میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ

    کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار

    مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

    مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی عدالتوں کے ججز کا تقرر حکومت اور وزارت قانون کرتی ہے،مجھے جعلی اور بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کیا گیا،میرے خلاف کچھ نہیں ملا، ا تو میرے خلاف ہیروئن کا کیس بنا دیاگیا،میری ضمانت دینے پر جج کو واٹس ایپ پر تبدیل کردیا گیا،واٹس ایپ پر جج کے تبادلے کا نوٹس کیوں نہیں لیاگیا؟کیا ملک میں یہ انصاف ہورہا ہے؟ایک وفاقی وزیر اداروں کو متنازع بنارہا ہے،نیب کو کس نے متنازع بنایا؟ کون چیئرمین نیب کو بلیک میل کررہا ہے؟اس ناانصافی ،ظلم اور زیادتی کےخلاف اپیل کرتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نوٹس لیں،سیاسی بنیاد پر بننے والے مقدمات واپس لیے جائیں،پراسیکیوشن نے لکھا مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا تھا،سپریم کورٹ کے سامنے پرامن احتجاج کریں گے،آئندہ15دنوں میں سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے،چیف جسٹس سے درخواست کریں گے اس ناانصافی کو ختم کیاجائے،امید ہے عدلیہ کے وقار کی خاطر وکلا برادری ہمارا ساتھ دے گی،

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ساری دنیا سے پوچھا جارہا ہے اثاثے کہاں سے آئے،میرے تمام اثاثے اور وراثتی جائیداد منجمد کی ہوئی ہے،میرے خاندان کے اکاوَنٹس اور شناختی کارڈ منجمد ہیں،

  • نیب لاہور نے اہم ن لیگی رہنما کو طلب کر لیا

    نیب لاہور نے اہم ن لیگی رہنما کو طلب کر لیا

    نیب لاہور نے اہم ن لیگی رہنما کو طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے اہم ن لیگی رہنما کو طلب کر لیا

    ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ،نیب لاہور نے رانا ثنااللہ کو 10نومبر دوپہر 2 بجے طلب کرلیا،نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم رانا ثنااللہ سے تحقیقات کرے گی ،رانا ثناء اللہ کو نیب کی جانب سے تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے

    رانا ثناء اللہ اسے قبل بھی نیب میں پیش ہوتے رہے ہیں،

    رانا ثنااللہ کے خلاف جاری انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی تھی،رانا ثنااللہ کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں

    ،نیب لاہورنے رانا ثنااللہ سے 14 سوالات کے جوابات مانگے،سیاست میں آنے سے قبل اور بعد کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئیں،

    نیب نے رانا ثناء اللہ سے پوچھا کہ بتایا جائے کہ سیاست کب شروع کی اور کتنی بارپبلک آفس ہولڈ کیا،کیا آپ کےعلاوہ کوئی سیاست میں ہے؟آپ کے کون کون سے کاروبار ہیں؟تفصیلات بتائیں،کیا آپ کےخاندان میں کوئی اور سیاست میں ہے؟آپ ابھی کون سا کاروبار کر رہے ہیں؟آپ اور آپ کی فیملی کے نام کون کون سی جائیدادیں ہیں؟20سال کے دوران کون کون سی جائیدادوں کی خریدوفروخت کی؟

    ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے نیب طلبی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے،رانا ثناء اللہ کی جانب سے لاہور ہائکورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ نیب کی جانب سے تحقیقات کیلئے خلاف قانون طلب کیا گیا ہے،انسداد منشیات اورنیب دونوں ادارے وفاق کے زیرسایہ ہیں،نیب انہیں اثاثوں کی تحقیقات کررہا ہے جواے این ایف عدالت نے منجمد کررکھے ہیں، ایک وقت میں دونوں وفاقی ادارے کیسے تحقیقات کر سکتے ہیں,درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر کے شامل تفتیش کیا ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب کی جانب سے طلبی کال اپ نوٹسز کو کالعدم قرار دے

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

  • رائیونڈ اجتماع، پاکستان ریلوے نے تبلیغی جماعت کو بڑی سہولت دے دی

    رائیونڈ اجتماع، پاکستان ریلوے نے تبلیغی جماعت کو بڑی سہولت دے دی

    رائیونڈ اجتماع، پاکستان ریلوے نے تبلیغی جماعت کو بڑی سہولت دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کوئٹہ ،چمن کے درمیان چلنے والی چمن مکسڈ ٹرین (349-Up/350-Dn) کو 10نومبر 2020سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    (349-Up) چمن مکسڈ ٹرین کوئٹہ سے صبح 8بج کر 30منٹ پر روانہ ہو کر کچلاک،بوستان،گلستان، قلعہ عبداللہ اور شیلا باغ پر سٹاپ کرتی ہوئی دوپہر 1بجے چمن ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ اسی طرح (350-Dn) چمن مکسڈ ٹرین چمن ریلوے اسٹیشن سے دوپہر 2بج کر 20منٹ پر روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی شام 7بجے کوئٹہ پہنچے گی۔ اس کے علاوہ ریلوے انتظامیہ نے سیالکوٹ۔وزیر آباد کے درمیان چلنے والی شاہین پسنجر ٹرین (225-Up/226-Dn) کو بھی فوری طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ((225-Upشاہین پسنجر ٹرین وزیر آباد سے صبح 5بجکر 45منٹ پر روانہ ہو کر سوہدرہ کوپرا، اگوکی سے ہوتی ہوئی صبح 6بجکر 50منٹ پر سیالکوٹ پہنچے گی۔ جبکہ (226-Dn) شاہین پسنجر ٹرین سیالکوٹ سے شام 4بجکر 30منٹ پر روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی شام 5بجکر 35منٹ پر وزیر آباد پہنچے گی۔

    ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظرپشاور۔کراچی کے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس (13-Up/14-Dn) کو 5نومبر سے دینہ ریلوے اسٹیشن پر 2منٹ رُکنے کی اجازت دے دی ہے۔ عوام کو یہ سہولت 3ماہ کے لیے عارضی بنیادوں پر حاصل ہو گی۔ اس کے علاوہ رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے شرکاءکی سہولت کے لئے اسلام آباد ۔کراچی کے درمیان چلنے والی (5-Up)گرین لائن ٹرین کو 4اور5نومبر 2020کو جبکہ (6-Dn)گرین لائن ٹرین کو8اور9نومبر کو رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پر 5منٹ سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا گستاخانہ خاکوں کے ردعمل میں بڑا اعلان،دل جیت لئے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا گستاخانہ خاکوں کے ردعمل میں بڑا اعلان،دل جیت لئے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا گستاخانہ خاکوں کے ردعمل میں بڑا اعلان،دل جیت لئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہر مسلمان کی بے حد جذباتی وابستگی ہے-اللہ کے نبیؐ سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے-ہر مسلمان اس محبت کو جان و دل سے مقدم جانتا ہے-

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مغرب کو یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ مسلمان جان تو قربان کر سکتا ہے لیکن پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتا-کچھ عرصہ قبل ناروے میں ناہنجار کارٹونسٹ نے آزادی اظہار کے نام پر ناپاک جسارت کی-ڈنمارک اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والے مکروہ اقدامات کئے گئے-فرانس میں طلبا کو زبردستی آزادی اظہار کے نام پر دل آزاری کرنے والے خاکے دکھائے گئے-یہ دل آزاری کرنے والے شر انگیز اقدامات ہیں -آزادی اظہار کے نام پر کی جانے والی مذموم حرکتیں قطعی طور پر ناقابل برداشت ہیں -ہم ایسے گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں -اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دنیا بھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیگر انبیاء کرام کے بارے میں گستاخانہ اور مذموم حرکتیں کرنے پر پابندی عائد کی جائے-اس مذموم حرکت پر میرا دل بہت رنجیدہ ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہولوکاسٹ پر بات کرنے سے کسی کی دل شکنی یا جذبات مجروح ہوتے ہیں تو پونے دو ارب مسلمانوں کے جذبات اور احساسات کو بے دردی سے بار بارکیوں مجروح کیا جا رہا ہے-میں مطالبہ کرتا ہوں کہ او آئی سی اور دیگر ادارے بھی اس پربھرپور رد عمل کا اظہار کریں تاکہ کسی شرپسند کو دوبارہ یہ حرکت کرنے کی جرأت نہ ہو-

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ فرانس میں ہونے والی اس مذموم حرکت اور فرانسیسی صدر کے قابل مذمت بیان کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر سال ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ سرکاری سطح پر منایا جائے گا-اس ہفتے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس کو بیان کرنے کیلئے مختلف تقریبات ہوں گی-تقریبات کا آغازالحمراء لاہور میں نعتیہ مشاعرے سے ہوگا جہاں نعت گو شاعر نبی کریم ؐ کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے-لاہور میں محفل سماع بھی منعقد کی جائے گی، جس میں ملک کے نامور قوال شرکت کریں گے- پنجاب میں پہلی عالمی علماء و مشائخ کانفرنس منعقد ہوگی جہاں بین ا لاقوامی شہرت یافتہ علماء اور مشائخ مقالہ جات پیش کریں گے-

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں 50 کروڑ روپے کے ابتدائی فنڈ سے رحمت اللعالمین سکالرشپ کے اجراء کااعلان کیا اور کہا کہ 25 کروڑ روپے کی رقم سے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو وظائف دئیے جائیں گے-صوبہ بھر میں میٹرک پاس کرنے والے غریب اور نادار طلبہ کو مزید پڑھائی کیلئے 25 کروڑ روپے کے رحمت اللعالمین سکالرشپ بھی دیئے جائیں گے-ان طلبہ اور طالبات کی فیس اور رہائش کیلئے مالی معاونت کی جائے گی- ہر سال ربیع الاول میں 50 کروڑ کے ابتدائی فنڈ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا -محکمہ ہائر ایجوکیشن کے زیر اہتمام سکالرز کیلئے یونیورسٹیوں میں رحمت اللعالمین چیئرز قائم کی جا رہی ہیں -رحمت اللعالمین چیئرز پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی یونیورسٹیوں میں قائم کی جائیں گی- سکالرز کواسلامی دنیا کے بہترین اداروں میں نبی کریم ؐ کی سیرت پر ریسرچ کیلئے سکالر شپ دئیے جائیں گے-

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال ربیع الاول میں نعتیہ مشاعرے ہوں گے اور ملک بھر سے نامور اور جید شعرا کو مدعو کیا جائے گا- اندرون اور بیرون ممالک سے نامور سکالرز اور محققین کو مدعو کیا جائے گا جو سیرت مبارکؐ پر مقالہ جات پیش کریں گے- صوبہ، ڈویژن، ضلع،یونیورسٹیز اور بورڈز کی سطح پر سیرت النبی ؐپر تقریری مقابلے کرائے جائیں گے- جیتنے والے طلبا و طالبات کو اسناد اور نقد انعامات دئیے جائیں گے- سیرت النبی ؐ کو اجاگر کرنے کیلئے اسلامی خطاطی کے مقابلے میں ملک بھر سے خطاط حضرات کو مدعو کیا جائے گا-مقابلے میں بہترین خطاط کو اسناد اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا-محسن انسانیت حضرت محمد ؐ کی حیات مبارکہ پر مختصر دستاویزی فلمیں بنائی جائیں گی- بہترین ڈاکومنٹری کو ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر انگلش اور فرنچ سب ٹائٹلز کے ساتھ نشر کیا جائے گا-مقابلے کے ونر پروڈیوسر کو اسناد اور نقد انعام دیا جائے گا-ہفتہ رحمت اللعالمینؐ کے دوران صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر نعت خوانی اور قوالی کی محافل کا اہتمام کیا جائے گا-یہ مسئلہ پوری امت مسلمہ کا ہے-رحمت اللعالمینؐ کی شان بیان کرنا ہمارے ایمان کاحصہ ہے-رحمت اللعالمینؐ سکالر شپ میں ہر سال اضافہ کیاجائے گا-

    فرانس کے اسلام مخالف بیان پر پاکستان کا بڑا فیصلہ، وزیر خارجہ نے بتا دیا

    فرانس کی اسلام دشمنی،پنجاب اور کے پی اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع

    پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں،چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا مطالبہ

    پاکستان پہلا ملک جس نے فرانسیسی سفیرکو طلب کیا، گساخانہ خاکوں کا مسئلہ کہاں کہاں اٹھائیں گے، طاہر اشرفی نے بتا دیا

    گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کیا کاروائی کی جائے؟ سراج الحق کا سینیٹ میں بڑا مطالبہ

    فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ ہر سال مذہبی جوش و خروش، عقیدت اور احترام سے منایا جائے گا- پوری کمیونٹی کو موبلائز کیاجائے گا- ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐکی تقریبات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی- وزارتی کمیٹی میں صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان او ردیگر شامل ہوں گے- سیکرٹریٹ کی سطح کی بھی کمیٹی تشکیل دی جائے گی-تمام تقریبات کاشیڈول جاری کیاجائے گا-اگلے ہفتے سے ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگا-تمام انتظامات کو خود مانیٹر کروں گا-صحافیوں کو صحت انصاف کارڈ کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے-میری ملاقات اراکین اسمبلی سے ہوتی رہتی ہے-ریاست کے خلاف کوئی بھی اقدام نا قابل برداشت ہے-ہم سب پاکستانی ہیں،پاکستان ہے تو ہم ہیں -گزشتہ روز بھی رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا سے ملاقات ہوئی-میں سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں –

  • عمران خان کو جب "لوٹے” نہیں ملے تو ایسے پروپیگنڈے شروع کر دیے، عظمیٰ بخاری

    عمران خان کو جب "لوٹے” نہیں ملے تو ایسے پروپیگنڈے شروع کر دیے، عظمیٰ بخاری

    عمران خان کو جب "لوٹے” نہیں ملے تو ایسے پروپیگنڈے شروع کر دیے، عظمیٰ بخاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمی بخاری نے حکومتی ترجمانوں کی جانب سے جعلی خبریں پھیلانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ اظہر عباس چانڈیا کی پرانی ملاقات کی تصویر لگاکر پروپیگنڈہ کیا گیا

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ووٹ چور اور سلیکٹڈ حکومت ہر کام میں دو نمبری کرنے کی ماہر ہے ،شرمندگی اور بے عزتی کے تمغے پی ٹی آئی کےلیے حسن کارکردگی سمجھے جاتے ہیں ،اظہر عباس چانڈیا نے ویڈیو بیان جاری کرکے فسادی ترجمانوں کے عزائم خاک میں ملادیے

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب جھوٹی اور من گھڑت خبروں سے اپنی حکومت چلانا شروع ہوگئی ہے ،عمران خان کو جب لوٹے نہیں ملے تو ایسے پروپیگنڈے شروع کر دیے ،عمران نیازی صاحب آپ نے پہلے ملک بھر سے لوٹے اکٹھے کر کے چوں چوں کا مربہ بنایا ہے

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اظہر عباس چانڈیا سمیت ہر لیگی رکن میاں نوازشریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑا ہے

    عثمان بزدار کی لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کو نو لفٹ،ایک روز بعد ہی تردیدی بیان جاری کر دیا

    لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کا کہنا تھا کہ میری وزیر اعلی عثمان بزدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، نادانستہ طورپر پرانی ملاقاتیں وزیر اعلی پنجاب سے ہوئی تھیں، مجھے نہیں معلوم تھاکہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات پارٹی رولز کی خلاف ورزی ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ن لیگی ایم پی اے اظہر عباس کی ملاقات ہوئی ہے ،اظہر عباس نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا ،وزیراعلیٰ نے حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ،اظہر عباس نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہارکر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں انہیں احترام دیں گے ، میرے دروازے آپ کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ،اظہر عباس  نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پراظہار اعتماد کیا۔

    میری وزیراعلیٰ پنجاب سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ن لیگی رکن اسمبلی نے کیوں تردید جاری کی؟

  • میری وزیراعلیٰ پنجاب سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ن لیگی رکن اسمبلی نے کیوں تردید جاری کی؟

    میری وزیراعلیٰ پنجاب سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ن لیگی رکن اسمبلی نے کیوں تردید جاری کی؟

    میری وزیراعلیٰ پنجاب سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ن لیگی رکن اسمبلی نے کیوں تردید جاری کی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کی لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کو نو لفٹ،ایک روز بعد ہی تردیدی بیان جاری کر دیا

    لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کا کہنا تھا کہ میری وزیر اعلی عثمان بزدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، نادانستہ طورپر پرانی ملاقاتیں وزیر اعلی پنجاب سے ہوئی تھیں، مجھے نہیں معلوم تھاکہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات پارٹی رولز کی خلاف ورزی ہے،

    اظہر عباس چانڈیا کا مزید کہنا تھا کہ جب مناسب نہیں لگا تو وزیر اعلی پنجاب سے ملاقاتیں بند کر دیں، حلفا کہتا ہوں ن لیگ کے ساتھ ہوں، ہنجراں خاندان اور اویس لغاری سے وزیر اعلی سے ملاقات پر معذرت کر لی ہے، میرا مرنا جینا ن لیگ کے ساتھ ہے اور قائد نوازشریف کے نظریے کی تائید کرتاہوں،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ن لیگی ایم پی اے اظہر عباس کی ملاقات ہوئی ہے ،اظہر عباس نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا ،وزیراعلیٰ نے حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ،اظہر عباس نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہارکر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں انہیں احترام دیں گے ، میرے دروازے آپ کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ،اظہر عباس  نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پراظہار اعتماد کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے، کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔سابق حکومتوں نے چھوٹے شہروں کو ترقی کے سفر سے محروم رکھا۔ مظفرگڑھ اور جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کی جانب وسائل کا رخ پہلی بار موڑا گیا ہے۔قومی ادارے ہمارا فخر ہیں اداروں کو متنازعہ بنانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے ،عوام کی طاقت سے ایسی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ اپوزیشن جماعتیں جس شاخ پر بیٹھی ہیں، اس درخت کو ہی کاٹ رہی ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے کل بھی اداروں کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔

    اظہر عباس چانڈیا کا کہنا تھا کہ آپ نے ہمیشہ ہماری بات سنی اور مسائل حل کئے ہیں۔ آپ نے ہمیں عزت و احترام دیا ہے۔ نعیم عباس چانڈیا بھی اس موقع پر موجود تھے

    واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنماؤن اور نواز شریف کی جانب سے اداروں کے خلاف تقریر اور بھارتی بیانیہ بیان کرنے پر ن لیگی اراکین میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، آہستہ آہستہ ن لیگی اراکین پارٹی چھوڑ رہے ہیں،آنے والے دنوں میں ن لیگ کی مزید وکٹیں گریں گی، ن لیگی اراکین اس حوالہ سے حکمران جماعت سمیت ، ق لیگ سے بھی رابطے میں ہیں