لاہور ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے مختلف تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔ترجمان کے مطابق تھانہ شاہدرہ، لاری اڈہ اور تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ایس ایچ اوز کی خالی سیٹوں پر نئے پولیس افسران تعینات کئے گئے۔ پولیس لائنز سے انسپکٹر رانا محمد اکمل ایس ایچ اوتھانہ ہنجروال،جنرل ڈیوٹی سے سب انسپکٹر محمد اشفاق احمد ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ قلعہ گجر سنگھ جبکہ جنرل ڈیوٹی سے سب انسپکٹر محمد حمزہ نواز کوایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ تعینات کیا گیاہے۔ترجمان نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے 02 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے مقامِ تعیناتی میں ردوبدل بھی کیاہے۔ ایس ایچ اوتھانہ ڈیفنس سی انسپکٹر محمد زاہد نواز ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ جبکہ ایس ایچ اوتھانہ ہنجروال انسپکٹر حماد اخترکو ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس سی تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تمام افسران کو اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
Category: لاہور
-

شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر لیا
شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر لیا
باغی ٹی وی : منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج ہو گئی جس کے بعد نیب نے ان کو حراست میں لے لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حید پر مشتمل 2 رکنی بینچ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کر رہا ہے۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ادوار میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئیں۔
اپوزیشن لیڈر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف اب تک ایک ہزار ارب روپے قومی خزانے کا بچا چکے، شہباز شریف نے آج تک بطور ممبراسمبلی تنخواہ تک وصول نہیں کی، شہباز شریف کو جیل بھیجنے کا کوئی فائدہ نہیں، بلدیاتی انتخابات کے موقع پر جیل بھیجنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
وکیل شہباز شریف نے کہا منی لانڈرنگ میں بھی شہباز شریف کیخلاف کوئی ثبوت موجود نہیں، کسی گواہ نے نہیں کہا کہ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کی، 26 کروڑ 90 لاکھ کے اثاثے شہباز شریف کے ہیں، خرچ مانتے ہیں، آمدن نہیں مانتے، زرعی آمدن پر ٹیکس ادا کرتے رہے ہیں، نیب کی بدنیتی واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔
خیال رہے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
-

ملزم شہباز شریف نیب کی حراست میں
لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کردی. نیب حکام نے ملزم شہباز شریف کو کمرہ عدالت میں حراست میں لے لیا
جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت پر تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا -

اوورسیز پاکستانی کورونا کی وجہ سے تباہ حال معیشت کو سہارا دے رہے ہیں، چودھری پرویزالٰہی
اوورسیز پاکستانی کورونا کی وجہ سے تباہ حال معیشت کو سہارا دے رہے ہیں، چودھری پرویزالٰہی
باغی ٹی وی : سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سے چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی میاں طارق جاوید کی ملاقات ہوئی جس میں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کورونا کی وجہ سے تباہ حال معیشت کو سہارا دے رہے ہیں:.پی آئی اے کو ڈنمارک، ناروے اور بارسلونا کیلئے فلائیٹ آپریشن بند نہیں کرنا چاہئےسپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں .ہمارا فرض بنتا ہے کہ تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں.
پی آئی اے کو خسارے کا سامنا ہے.
ڈنمارک، ناروے اور بارسلونا میں لاکھوں پاکستانی آباد ہے اگر یہ روٹ بند ہو گیا تو قومی ایئر لائن کو مزید بھاری نقصان ہو گا:
پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے.
چیئرمین اوورسیز پاکستان کمیونٹی میاں طارق جاوید نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل خاص کر پی آئی اے کی جانب سے ڈنمارک، ناورے اور بارسلونا کیلئے پروازیں بند کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ -

متروکہ وقف املاک بورڈ کا وقف املاک اور زمینوں کی ڈیجیٹلائیزیشن اور جیو میپنگ کا فیصلہ
متروکہ وقف املاک بورڈ کا وقف املاک اور زمینوں کی ڈیجیٹلائیزیشن اور جیو میپنگ کا فیصلہ
باغی ٹی وی : متروکہ وقف املاک بورڈ کی ملک بھر میں موجود وقف املاک اور زمینوں کی ڈیجیٹلائیزیشن اور جیو میپنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے . سروے جنرل آف پاکستان کے ساتھ ہونے والے متوقع معاہدہ کی دستاویزات تیار ،30ستمبر کومتروکہ وقف املاک بورڈ کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا
بورڈ کی منظوری کے بعد دو وفاقی اداروں کے مابین تحریری معاہدہ پر دستخط ہوں گے اورڈیجیٹلائزیشن وجیو میپنگ کے منصوبہ پرکام کا آغاز کر دیا جائے گا.وقف املاک اور زمینوں کی ڈیجیٹلائیزیشن اور جیو میپنگ کا فیصلہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی روشنی میں کیا گیا
گذشتہ سالوں کے دوران ملک بھر میں بیشتر مقامات پر وقف املاک ہونے کے باوجود ان کا قبضہ ادارہ کے پاس نہ ہونے کی شکایات سامنے آئیں.تناظر اور وزیراعظم پاکستان نے چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کو مینول ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے اور ان کی جیو میپنگ کی ہدایات جاری کر دیں. وقف املاک اور زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن اور جیو میپنگ سے، فیلڈ سدٹاف کی کرپشن پر قابو پانے اور املاک و زمینوں کی حفاظت ممکن ہو گی۔۔۔۔۔ -

ہمیں 5 سال کا مینڈیٹ ملا ہے، اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت مدت پوری کرے گی، عثمان بزدار
حکومت کو 5 سال کا مینڈیٹ ملا ہے، اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت مدت پوری کرے گی، عثمان بزدار
باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ محاذ آرائی کی سیاست کرنیوالے اپنی کرپشن بچانا چاہتے ہیں، حکومت کو 5 سال کا مینڈیٹ ملا ہے، اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت مدت پوری کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملک میں افراتفری پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی نہ کوئی سمت ہے اور نہ کوئی ایجنڈا، اپوزیشن صرف پاکستان کی ترقی کے سفر کو روکنے کے درپے ہے۔
انہوں نے کہا با شعور عوام ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے والوں کو اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
-

شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت پر لاہورہائیکورٹ میں سماعت آج ہوگی
شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت پر آج لاہو رہائیکورٹ میں سماعت ہوگی
باغی ٹی و ی : منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت پر آج لاہو رہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حید پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ عدالتی کارروائی کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔ شہباز شریف کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ دلائل دیں گے۔
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کی لاہورہائیکورٹ پیشی کے موقع پر پولیس کو سخت سکیورٹی کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر
شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل
شہباز صاحب،جو آپ نے خدمت کی اس کا صلہ اللہ سے مانگیں،آپکا موقف سنیں گے،عدالت
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا
عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
ہائیکورٹ کا شہبازشریف کے وکلا کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت
واضح رہے کہ اس سے قبل سماعت میں لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی
شہباز شریف نے دوران سماعت عدالت سے بات کرنے کی اجازت مانگی جس پر عدالت نے شہباز شریف کو بات کرنے کی اجازت دے دی،شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ : مجھ پر الزام ہے کہ بطور وزیراعلی اختیارات سے تجاوز کیا،مجھ پر دوسرا الزام ہے کہ بے نامی اثاثے میرے ہیں، آپکی اجازت ہو تو کچھ شواہد پیش کروں،
جس پر عدالت نے کہا کہ یہ درخواست آپ کی مرضی سے دائر ہوئی، آپ کے وکیل آپ کی طرف سے دلائل مکمل کر لیں گے، آپ عدالت کی معاونت کرنا چاہتے ہیں تواپنے کونسل سے مشورہ کرلیں، اگر کوئی بات رہ جائے تو آپ دلائل مکمل کر نے کے بعد کر سکتے ہیں
-

کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی سکول کھل گئے
کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی سکول کھل گئے
باغی ٹی وی : کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی سکول کھل گئے، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز کا آغاز ہوگیا، سکولوں کے داخلی راستے پر ایس او پی پر عملدرآمد بھی نظر آیا۔
کراچی میں بھی 6 ماہ بعد تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں کلاسز شروع ہوئیں، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے بچے ماسک لگا کر خوشی خوشی سکول پہنچے، سکولوں کے باہر اور اندر ایس او پیز پر عملدرآمد بھی نظر آیا۔
حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، نوابشاہ، لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوا، کورونا سے بچاؤ کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا تاہم بچوں کو سکول بھیجنا یا نہ بھیجنا والدین کی مرضی ہے، سکول انتظامیہ بچوں کو زبردستی سکول نہیں بلا سکتی، کچھ اداروں کو یکم اکتوبر سے تدریسی عمل کی اجازت ہے۔
خیال رہے پہلے مرحلے میں 15 ستمبر کو یونیورسٹی، میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طالبعلموں کو بلایا گیا تھا۔ 23 ستمبر کو وفاقی وزارت تعلیم نے دوسرے مرحلے میں سکولز کھولنے کی اجازت دی تھی۔ مگر اس کے باوجود محکمہ تعلیم سندھ نے آج سے دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
-

غیر ملکی شخصیت کی جاتی امرا آمد؟ ن لیگ کا انکار
انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر25 ستمبراور 26ستمبر کی رات کو ایک غیر ملکی شخص رائے ونڈ کے قریب جاتی امرامیں واقع میاں نواز شریف کے گھر میں کالے شیشوں والی ایک پرائیویٹ گاڑی پر پہنچاجہاں مبینہ طور پر مریم نواز شریف نے ان کا انتہائی گرم جوشی سے استقبال کیا۔ غیرملکی نے رات کو جاتی امرا میں ہی قیام کیا اور 26 ستمبرکو ایک دوسری گاڑی میں جو کہ جاتی امرا کی ملکیت بتائی جارہی ہے کے ذریعے وہاں سے روانہ ہوا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ملکی مبینہ طور پر ایک بھارتی تھا تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ وہ شخص پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی سفارتکار تھا یا کسی دوسرے ملک سے پاکستان آیا تھا۔ علاقے کے رہائشی بعض افراد سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے گھر میں غیرملکیوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ اس حوالے سے ن لیگ کے بعض سرکردہ افرادسے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا جب کہ جاتی امرا کے اسٹاف نے کوئی جواب دینے سے انکار کردیا۔
-

3بجے کی جانیوالی تنظیم سازی کا ردعمل ہڈیاں ٹوٹنے کی شکل میں آتاہے، فیاض الحسن چوہان
3بجے کی جانیوالی تنظیم سازی کا ردعمل ہڈیاں ٹوٹنے کی شکل میں آتاہے، فیاض الحسن چوہان
باغی ٹی وی : وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رات کے3بجے کی جانیوالی تنظیم سازی کا ردعمل ہڈیاں ٹوٹنے کی شکل میں آتاہے، بیگم صفدراعوان نے طلال چودھری کو بچانے کیلئے ڈبلیو ٹرن لیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ طلال چودھری کاکیس منفردنوعیت کاکیس ہے، پہلی مرتبہ دیکھاکہ تنظیم سازی رات کے3بجے ہوتی ہے۔ پولیس عائشہ رجب کےگھرپربھی گئی مگران پربیگم صفدراعوان کادباؤ ہے۔طلال چودھری کے معاملے کے بعد لگتا ہے کہ آئندہ کوئی بھی رات 3بجےتنظیم سازی نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کیس میں پہلا امتحان بیگم صفدر اعوان کا ہے، وہی طلال چودھری کوسیاست میں لانے اوروزیربنانےوالی ہیں،بیگم صفدراعوان کی ذمہ داری بنتی ہےکہ وہ کب طلال چودھری کوپارٹی سےنکالتی ہیں۔ طلال چودھری کےخواتین کےحوالےسےپارٹی میں گزشتہ ڈھائی سال سےمسائل چل رہےتھے۔ کہتےہیں ناں رُل تےگئےہیں پر چَس بڑی آئی اے،طلال چودھری کوچَس توآگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز طلال چودھری کو کسی نے مارا جس سے ان کا کندھا ٹوٹ گیا اور دونوں بازروں فریکچر ہوئے، زرائع کے مطابق طلال چودھری اور عائشہ رجب علی کے درمیان پہلے اچھے تعلقات بھی رہے، دونوں کے درمیان کچھ عرصہ قبل لڑائی ہوئی تو بڑھتی چلی گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق ن لیگی ایم این اے طلال چودھری کو زخمی حالت میں لاہور کے نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ واقعہ کے حوالے سے سابق لیگی ایم این اے کا کہنا تھا کہ میرا بازو فریکچر ہو گیا، مجھے انہوں نے تنظیم سازی کے لیے بلایا تھا، انہوں نے میرا موبائل فون پکڑ کر ویڈیو بنا لی،طلال چوہدری کہتے ہیں کہ وہ جلد اس واقعہ کے متعلق اپنا موقف دیں گے طلال چوہدری کہتے ہیں کہ مجھ سے متعلق ذرائع سے چلنی والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ،وہ کہتے ہیں کہ واقعہ کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا
درخواست ہے کہ میرا موقف سامنے آنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں وہ کہتے ہیں کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس کرے
