Baaghi TV

Category: لاہور

  • سی سی پی او لاہور کہاں عیاشی کرتے ہیں خاتون نے گھناؤنا الزام لگا دیا

    سی سی پی او لاہور کہاں عیاشی کرتے ہیں خاتون نے گھناؤنا الزام لگا دیا

    سی سی پی او لاہور کہاں عیاشی کرتے ہیں خاتون نے گھناؤنا الزام لگا دیا
    باغی ٹی وی : لاہورپولیس کونیویارک پولیس بنانےوالےعمرشیخ کانیاروپ سامنے آگیا، عزیزروڈمصری شاہ پرمظاہرہ،سڑک بلاک کرکےسی سی پی اولاہورکیخلاف نعرے بازی کی گئی ، تفصیلات کےمطابق سی سی پی اولاہورعمرشیخ کیخلاف خاتون کرن نے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دے دی
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1322817589320601600?s=20
    درخواست میں کہا گیا کہ سی سی پی اولاہورکی ایماپرچارتھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن نے چھاپہ مارا.پولیس نے عمرشیخ اوران کے دوست کی ایماپرخواتین پرتشددکیا،بےحرمتی کی گئی.گلی میں قنات لگانے پرسامنے والے گھرکےلوگوں نے جھوٹی اناکامسئلہ بنالیا،

    پولیس نے معمولی تنازعے پرایف آئی آردرج کی،عدالت سے ضمانت کرائی،عمرشیخ اوران کادوست محلے میں آکرسامنے والے گھرمیں عیاشی کرتے ہیں،عمرشیخ نے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کواپنے گھربلواکرچھاپہ مارنے کاکہا،

    درخواست میں عمرشیخ، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی،چارتھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن کیخلاف مقدمے کی استدعا کی گئی.مزید اغوا،مالی نقصان ،گھرمیں غیرقانونی داخلے،تشددکرنےاورمشورے کی دفعات شامل کرنے کامطالبہ کرنے کا کہا گیا.
    پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی،مظاہرین سے مذاکرات ،کارروائی کی یقین دہانی پرمظاہرہ ختم ہوا.ایس ایچ اوتھانہ مصری شاہ نےسی سی پی اولاہورکیخلاف درخواست وصول کرلی.قانون کے مطابق کارروائی ہوگئی،
    ایس ایچ اوتھانہ مصری شاہ خرم شہزاد
    لاہور:سی سی پی او لاہور شیخ عمر کی آڈیو لیکس کا معاملہ ،اب جانا ٹھہرگیا

    خاتون کو ہراساں کرنے پر سی سی پی او لاہور نے تھانیدار پر مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا

  • ریاست نواز دور میں قائم کئے گئے جھوٹے مقدمے واپس لے:خرم نواز گنڈاپور

    ریاست نواز دور میں قائم کئے گئے جھوٹے مقدمے واپس لے:خرم نواز گنڈاپور

    لاہور(باغی ٹی وی) میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپورنے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست نواز دور میں قائم کئے گئے جھوٹے مقدمے واپس لے

    نواز شریف کے حکم پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز کاٹی گئیںسانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نواز،شہباز کو این آر او ملا تو قبول نہیں کریں گے

    قائد منہاج القرآن نے جان ہتھیلی پر رکھ کر قومی مجرم نواز شریف کو بے نقاب کیا

    جھوٹے مقدمات دو سال قبل ختم ہو جانے چاہئیں تھے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا نواز شریف کے اندر الطاف حسین سے بڑا غدار چھپا ہے

    نواز شریف فوج کے خلاف پروپیگنڈاکر کے عالمی قوتوں سے ریلیف مانگ رہے ہیں،
    سابق سپیکر قومی اسمبلی ”میر صادق“ نے اپنے مفرور آقا کے اشارے پر بیان دیا سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کی بجائے لمبی لمبی تاریخیں مل رہی ہیں

  • عمران خان اسرائیل کو تسلیم کر لے توکیا ہو جائیگا؟ علامہ طاہر اشرفی نے مبشرلقمان کی تائید کر دی

    عمران خان اسرائیل کو تسلیم کر لے توکیا ہو جائیگا؟ علامہ طاہر اشرفی نے مبشرلقمان کی تائید کر دی

    عمران خان اسرائیل کو تسلیم کر لے توکیا ہو جائیگا؟ علامہ طاہر اشرفی نے مبشرلقمان کی تائید کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اگر کرپشن معاف کر دی جائے تو سب تحریکیں ختم ہو جائیں گی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اگر آج عمران خان اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لے اور کرپشن معاف کر دے تو تمام تحریکیں ختم ہو جائیں گی

    علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ فوج مخالف بیانیہ ہندوستان اسرائیل کا بیانیہ ہے

    ایک اور ٹویٹ میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور فوج دشمن بیانیہ کی دھمکیاں نہ دو، جو کرنا ہے کرو، قوم تم سے حساب لے کر رہے گی

    علامہ طاہر اشرفی نے جو بات کی ہے یہی بات سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بھی کر چکے ہیں، مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر سینئر صحافی مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایف اے ٹی ایف کو اسوقت تک ڈالا ہوا ہے جب تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، جب پاکستان کہے گا اسرائیل کو تسلیم کرتے ہیں، تل ابیب میں سفارتخانہ کھولتے ہیں تو پھر ایف اے ٹی ایف صرف وائیٹ ہی نہیں بلکہ بہت اچھی ہو جائے گی، نوٹوں کی بارش ہونی ہے پھر،

    https://www.youtube.com/watch?v=T1S6kM7kFjI&feature=emb_title

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اصولوں کی وجہ سے مار پڑ رہی ہے، یہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے اوپر کئی وجوہات سے الزام ہیں، اور وہ وجوہات آپ کو پتہ ہونی چاہئے، یہ ڈرامہ کہ ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ یا ٹیررفنانسگ پر ہو رہی ہے، دو ماہ پہلے امریکی جریدے میں رپورٹ آئی کہ انڈیا ٹیرر فنانسنگ کر رہا ہے تو کیا انڈیا کا نام ایف اے ٹی ایف میں آیا،نہیں آیا، ٹیررفنانسگ،منی لانڈرنگ کی مثال دے دی، اب اسرائیل کو مان لیں معیشت ٹھیک ہو جائے گی

  • صحافی بھی سردار ایاز صادق کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے،مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

    صحافی بھی سردار ایاز صادق کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے،مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

    لاہور(خصوصی رپورٹ) سردار ایاز صادق کے گزشتہ روز دئیے گئے بیان کے خلاف صحافی برادری نے بھی آواز بلند کر دی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ آن ریکارڈ کے ایڈیٹر قاضی طارق عزیز نے کیپٹل سٹی لاہور کے پولیس آفیسر کو درخواست دیتے ہوئے سردار ایاز صادق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے
    مزید ازاں انہون نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ سردار ایاز صادق نے نہ صرف نطریہ پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ افواج پاکستان کی ساکھ کو بھی پوری دنیا میں متاثر کیا ہے ان کہ اس اقدام سے شہداء پاکستان کے خون کی بھی توہین ہوئی ہے
    قاضی طارق عزیز نے سردار ایاز صادق پہ مقدمہ درج کر کے کڑی سے کڑی سزا کا بھی مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ سب ایک سوچا سمجھا منصوبہ اور سازش ہے.

  • وکلاء گردی کا ایک اور معاملہ، پیشی پر آئے شہری کو وکلاءنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    وکلاء گردی کا ایک اور معاملہ، پیشی پر آئے شہری کو وکلاءنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    لاہور(ماڈل ٹاؤن) ماڈل ٹاؤن کچہری میں وکلاء گردی کا ایک اور معاملہ،وکلاء نے پیشی پر آئے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ویڈیو بھی بناتے رہےتفصیلات کے مطابق عثمان جاوید ولد شیخ محمد جاوید مقدمہ کی پیروی کے سلسلے میں صبح8 بجے صابر حسین جودیشنل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن آیا جہاں حاضری کے بعد ہمراہ اپنے وکیل محمد اظہر جج حارث صدیقی کی عدالت پہنچا تو محمد اکمل ،سمیع الدین ،ایڈووکیٹ سید اعجاز حسین شیرازی اور 4،5 وکلاء حملہ آور ھو گئے تشدد سے شہری کی آنکھ زخمی ہو گئی اور خون جاری ہو گیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جائے گی ملزمان جلد پقلیس کی گرفت میں ہونگے
    سول ساسائٹی اور انسانی ہمدردی کے اداروں نے وکلاء کے اس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء کو اپنے رویہ میں تبدیلی لانی چاہیے انصاف ہر انسان کا بنیادی حق ہے سزا اور جزا کیلیے عدالتیں اور معزز جج موجود ہیں وکلاء کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے اور بار کونسل کو بھی ایسے وکلاء کا سدباب کرنا چاہیے

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی میاں عامر محمود کو مبارکباد

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی میاں عامر محمود کو مبارکباد

    لاہور(باغی ٹی وی )وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی میاں عامر محمود کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد
    لاہور31اکتوبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میاں عامر محمود کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے دیگر نو منتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری نے تیز رفتاری سے ترقی کی ہے۔ موجودہ حالات میں میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے اور امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نومنتخب سینئر وائس چیئرمین سلمان اقبال، وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان، سیکرٹری جنرل شکیل مسعود، جوائنٹ سیکرٹری احمد زبیری اور فنانس سیکرٹری اطہر قاضی کو بھی مبارکباد دی ہے۔

  • نیب لاھور کی بڑی کامیابی ، لاہوریوں سے فراڈ کرنے والے نے پلی بار گین کرلی

    نیب لاھور کی بڑی کامیابی ، لاہوریوں سے فراڈ کرنے والے نے پلی بار گین کرلی

    باغی ٹی وی (لاہور)نیب لاہور کی بڑی کامیابی،احتساب عدالت نے شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم اسد منظور وٹو کی 13 کروڑ 37 لاکھ روپے کی پلی بارگینگ کی درخواست منظور کرلی،پلی بارگین منظوری پر معزز عدالت نے ملزم اسد منظور وٹو کو بری کرنے کا حکم دے دیا ،احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے ملزم کی پلی بارگیننگ کی درخواست منظور کی ، ملزم نے نیب حکام کو تمام رقم ادا کردی ،عدالت میں نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان پیش ہوئے
    ملزم پر فارمانایٹس ہاؤسنگ سوسائٹی میں شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کا الزام تھا۔۔
    اس موقع پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین نیب کا شکریہ ادا کیا ، اور نیب کی اس پیشرفت کو سراہا

  • ایاز صادق کے خلاف بینرز کس نے لگوائے؟ ن لیگ نے نام بتا دیا

    ایاز صادق کے خلاف بینرز کس نے لگوائے؟ ن لیگ نے نام بتا دیا

    ایاز صادق کے خلاف بینرز کس نے لگوائے؟ ن لیگ نے نام بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے سردار ایاز صادق کے خلاف گھٹیا بینرز لگانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کبھی نام نہاد محب وطن شہری بغاوت کے مقدمات کے مدعی ہوتے ہیں ، بعد میں وہی محب وطن شہری اشتہاری اور پیشہ ور مجرم نکلتے ہیں ، سردار ایاز صادق کے بینرز لگانے والا بھی کوئی ریکارڈ یافتہ ملزم ہی ہوگا

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ایاز صادق کی توہین کرنے والوں کی حب وطنی کا اندازا اس بات سے باخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے پورے کی سڑکوں پر مودی کی تصویریں لگادی ہیں ،صوبائی وزیرعلیم خان نے ایاز صادق سے تین مرتبہ شکست کا بدلہ لینے کے لیے ایسی اوچھی حرکت کی ہے ،بینرز صرف ایاز صادق کے حلقے میں لگے ہیں ،اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے یہ علیم خان کی شرارت ہے

    ایاز صادق اکیلا نہیں، ہم ساتھ ہیں، اہم شخصیت ایاز صادق کے گھر پہنچ گئی

    مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    مولانا فضل الرحمان نے بھی ایاز صادق کے بیان کی حمایت کر دی،کہا ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی

    میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز،معافی نہیں مانگوں گا،ایاز صادق

    ایاز صادق کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے درخواستیں،وزیر داخلہ کا ردعمل آ گیا

    حساب لیا جائے گا کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،شبلی فراز کا دبنگ اعلان

    تحریک انصاف نے بھی ایاز صادق کے خلاف درخواست دائر کر دی

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ن لیگی رہنما ایاز صادق کے خلاف بینرز لگ گئے

    بینرزمال روڈ، شادمان، چیئرننگ کراس اور مختلف علاقوں میں اویزاں کیے گئے ،گڑھی شاہو،شملہ پہاڑی، کلب چوک اور دھرم پورہ میں بینرزا ور پینافلیکس لگ گئے، بینرز محب وطن عوام این اے 129 کی جانب سے لگائے گئے ہیں جن پر ایاز صادق کو ابھینندن سے تشبہہ دی گئی ہے جبکہ ایاز صادق غدار وطن مردہ باد بینرز پر تحریر ہے

    ایاز صادق کے خلاف بینرز لگنے پر ن لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ پینافلیکس کہاں تیار کروائے گئے ،سیاسی اختلاف میں آپ تمام حدیں پھلانگ رہے ہیں ،مفت مشورہ ہے کہ اب بھی وقت ہے باز آ جائیں ،اپنے گھر کو نفرت، انتقام اوردشمنی کی آگ میں جلا کر بھسم نہ کریں،

    دوسری جانب ایاز صادق کے گھر کے باہر بینرز لگانے کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی

  • ابھینندن سے متعلق ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا ،احسن اقبال

    ابھینندن سے متعلق ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا ،احسن اقبال

    ابھینندن سے متعلق ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا ،احسن اقبال
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ابھینندن سے متعلق ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو چھوڑنا ہی تھا تو دو سے چار روز انتظار کرلیا جاتا۔ ہم پاکستان کے تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ ادارے تبھی مضبوط ہونگے جب آئین کے مطابق چلیں۔

    احسان اقبال نے بلوچستان میں پارٹی تنازع پر کئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل اور ن لیگی رہنما ثنا اللہ زہری کے درمیان ایک تنازعہ ہے۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ ثنا اللہ زہری جلسے میں شریک ہوں۔عبدالقادر بلوچ استعفیٰ دینا چاہے تو انکی مرضی ہے مسلم لیگ ن پاکستان کے آئین کی محافظ ہے،

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہسیاست ہم کر رہے ہیں لیکن بغاوت حکومت کر رہی ہے۔ پاکستان کے انتخاب کو غیر متنازعہ ہونا چاہیے۔ مسلم لیگ ن اپنے بیانیے پر چٹان کی طرح متحد ہے۔کسی پاکستانی کو حق نہیں کہ وہ دوسرے پاکستانی کو غداری کا سرٹیفکیٹ دے،حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے،عمران خان نے کہا تھا کہ امریکا کے آگے جنرل مشرف نے سرینڈر کردیا،

    ایاز صادق اکیلا نہیں، ہم ساتھ ہیں، اہم شخصیت ایاز صادق کے گھر پہنچ گئی

    مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    مولانا فضل الرحمان نے بھی ایاز صادق کے بیان کی حمایت کر دی،کہا ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی

    میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز،معافی نہیں مانگوں گا،ایاز صادق

    ایاز صادق کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے درخواستیں،وزیر داخلہ کا ردعمل آ گیا

    حساب لیا جائے گا کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،شبلی فراز کا دبنگ اعلان

    قبل ازیں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ہمارے مالک ہیں، ہم اس ہستی کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے. اللہ تعالی نے فرمایا میں اور میرے فرشتے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہستی پر درود بھیجتے ہیں اور آپ بھی بھیجو. سب سیاسی مجالس میں بڑے ذوق و شوق سے جاتے ہیں.نبی مکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہر مسلمان کا رشتہ ایمان کا یے. جس میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نہ ہو وہ دل مردہ ہوجاتا یے. ہمکو اپنے عمل سے نبی مکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے محبت ظاہر کرنی چاہیے.

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ محبت تبھی کامل ہوتی یے جب ساتھ اطاعت بھی ہو. امت اس لئے بے بس نظر آتی ہے کہ ہم نے عمل چھوڑ دیا ہے. حضور کاحکم ہے، سچ بولیں، امانت میں خیانت نہ کرو، ہمسائے سے حسن سلوک کرو.ان چیزوں کا تعلق معاملات اور لوگوں کے ساتھ سلوک سے ہے. حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ دوچیزیں چھوڑ کر جا ریے ہیں، ایک قرآن اور دوسری سنت ، قرآن اور سنت کو اپنا لیں تو ہم فقہ کے معاملات حل کر سکتے ہیں.

    تحریک انصاف نے بھی ایاز صادق کے خلاف درخواست دائر کر دی

  • سیاستدانوں کو پاک فوج کے خلاف بات کرنا زیب نہیں دیتی ؛چودھری پرویزالٰہی

    سیاستدانوں کو پاک فوج کے خلاف بات کرنا زیب نہیں دیتی ؛چودھری پرویزالٰہی

    رائے منصب علی اور اسلم سکھیرا نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا.
    باغی ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا سے رائے منصب علی خان، اسلم سکھیرا کی ملاقات، ملاقات میں رائے عارف، چودھری لیاقت جٹ، چودھری صادق اور احمد اقتدار بھی شریک تھے .بھارت ہماری پاک افواج کے نام سے کانپتا ہے .چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ رافیل ہو یا کچھ اور جذبہ قربانی سے سرشار جوانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا.

    سیاستدانوں کو ملک کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کے خلاف بات کرنا زیب نہیں دیتی ہے.ملک کی حفاظت کیلئے فوج کے جوانوں نے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالی ہوئی ہیں . نواز شریف کا بیانیہ ملک و قوم کو دنیا میں تنہا کرنے والا ہے . ن لیگ کے کچھ لوگ اس بیانیہ پر کام کر رہے ہیں .

    فروری 2019ء میں ہمارے جوانوں نے بھارت کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے تھے . جس پر مودی نے دلبراداشتہ ہو کر کہا تھا کہ ہمارے پاس رافیل ہوتے تو ہم پاکستان کو جواب دیتے . چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی کا ویژن وطن کی محبت سے منسوب ہے . اس ویژن کو ملک کے ہر حصے میں پھیلانے کا عزم لے کر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں