Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب میں تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق کھلیں گے یا نہیں، وزیر تعلیم نے اعلان کر دیا

    پنجاب میں تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق کھلیں گے یا نہیں، وزیر تعلیم نے اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نوے فیصد سرکاری و نجی اسکولز کے پاس آن لائن تعلیمی سہولیات نہیں،

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جب تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں تو زیادہ طلبہ تعلیم سے محروم ہو جاتے ہیں،تعلیمی اداروں کی بندش سے علم کا بےپناہ نقصان ہوتا ہے،طلبہ کے تعلیمی نقصان کو ریکور کرتے کئی سال لگ سکتے ہیں،

    پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کورونا کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، جہاں کیسز سامنے آئے وہ ا سکولز بند کروا دئیے گئے ہیں،ا سکولز کھولنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،

    واضح رہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھول دیے گئے تھے تاہم اسکول کھلتے ہی بچوں، اساتذہ اور اسکول کے عملے میں کرونا وائرس کے کیسز پائے گئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے 13 تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں، 10 تعلیمی اداروں کا تعلق خیبرپختونخوا جبکہ 3 کا تعلق سندھ سے ہے، پاکستان میں اب تک سیل کیے گئے اداروں کی تعداد 35 ہوگئی۔

    قبل ازیں گزشتہ روز این سی او سی نے کہا تھا کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 22تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا، این سی او سی کے مطابق تعلیمی اداروں کو کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر بند کردیا گیا ،خیبرپختونخوا 16،اسلام آباد ایک اور آزاد کشمیر کے 5 تعلیمی ادارے بند کیے گئے ہیں

    دوسری جانب حیدر آباد کے ڈسڑکٹ مٹیاری کے دو کالجز میں عملےکے 8 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، کورونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد دونوں کالجز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے

    قبل ازیں ایک رپورٹ کے مطابق ایک ہی سرکار سکول کے سات اساتذہ کرونا کا شکار ہو گئے،اساتذہ کا تعلق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 کینٹ پشاور سے ہے۔ خیبرپختونخواہ کے محکمہ تعلیم کے مطابق ایک ہفتہ قبل اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے، کورونا سے متاثرہ اساتذہ میں سے کوئی بھی طلبا سے نہیں ملا، ان اساتذہ کے دوبارہ بھی کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے، تمام اساتذہ کے ٹیسٹ سے متعلق محکمہ صحت سے بات ہوچکی ہے۔

    این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

    مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان

    جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس

    تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل وزیراعظم نے دیا اہم پیغام

    تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل این سی او سی نے جاری کیں اہم ہدایات

    این سی او سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں. ۔یقین کریں کہ بچے اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھوتے رہیں یا ہینڈ سینیٹائیزر کا استعمال کریں. ڈرائیور حضرات جو بچوں کو اسکول یا کالج لے کر جاتے ہیں وہ اپنی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں. گاڑی میں بیٹھاتے وقت یقین کریں کہ بچوں نے فیس ماسک پہنے ہوں۔

  • پنجاب میں انسداد دہشت گردی عدالتیں بند کرنے کا نوٹفکیشن جاری

    پنجاب میں انسداد دہشت گردی عدالتیں بند کرنے کا نوٹفکیشن جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے انسداد دہشت گردی کی عدالتیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی 7عدالتیں بند کردی گئیں ،لاہور کی انسداددہشت گردی کی عدالت نمبر 2 اور 4 بند کردی گئی،گجرانوالہ میں عدالت نمبر 1 اور 3 بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

    ملتان میں ایک اور راولپنڈی میں بھی ایک عدالت بند کردی گئی،کیسز انسداددہشت گردی کی دوسری عدالتوں میں منتقل کیے جائیں گے، جو عدالتین بند کی گئی ہیں انکے کیسز دوسری عددالتوں میں بھجوا دیئے جائیں گے

    وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

    مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    انسداد دہشت گردی عدالت کا ایک اور فیصلہ، قتل کا ملزم بری

  • انتظار کی گھڑیاں ختم، میٹرک کے نتائج کا آج ہو گا اعلان

    انتظار کی گھڑیاں ختم، میٹرک کے نتائج کا آج ہو گا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میٹرک کے نتائج کا اعلان آج شام کیا جائے گا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس کے بعد پنجاب حکومت نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان آج شام پانچ بجے کرنے کا اعلان کر دیا ہے،صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے طلبہ و طالبات کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان آج شام پانچ بجے کر دیا جائے گا،

    پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز آج ایک ہی وقت میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کریں گے۔ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کیا جا رہا ہے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں جلد سے جلد بیوٹی پارلر قائم کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی تصویراستعمال کرنیوالا خود ساختہ مشیر،سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کے ہمراہ گرفتار

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

    لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

    چوری کا الزام، دو افراد کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی

    ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے دو سفاک صفت درندے گرفتار

    اس سے قبل صوبائی حکومت کی طرف سے میٹرک نتائج کیلئے 28 اگست، 8 ستمبر، 11 ستمبر اور 15 ستمبر کا فیصلہ ہوا تھا۔ پنجاب کابینہ اجلاس میں 15ستمبر کو نتائج کےاعلان کی منظوری دی گئی۔

    میٹرک، ایف ایس سی کے طلبا کو پروموٹ کرنیکی سمری منظور

  • ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے محب وطن پاکستانیوں کو اقوام عالم کے سامنے مشکوک بنانا غیر مناسب ہے، علماء کونسل پاکستان

    ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے محب وطن پاکستانیوں کو اقوام عالم کے سامنے مشکوک بنانا غیر مناسب ہے، علماء کونسل پاکستان

    ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے محب وطن پاکستانیوں کو اقوام عالم کے سامنے مشکوک بنانا غیر مناسب ہے، علماء کونسل پاکستان

    باغی ٹی وی : ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے محب وطن پاکستانیوں کو اقوام عالم کے سامنے مشکوک بنانا غیر مناسب ہے۔پاکستان کے علماء اوردینی طبقات پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔مساجد، مدارس اور علماء کے ساتھ ناروا سلوک کرکے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل پیرا ہونا غیر دانشمندی ہے۔ حکومت پاکستان ملک کے مقتدر اکابر اور سنجیدہ رہنماؤں سے اس سلسلہ میں مشاورت کرے۔ نئے تجربے کرنے کی بجائے ملی یکجہتی کونسل کے سترہ نکات اور پیغام پاکستان متفقہ قومی بیانیہ کی روشنی میں تحفظ ناموس صحابہؓ و اہل بیت ؓ کیلئے قومی اسمبلی میں قانون سازی کرے۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی
    چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ علماء نے ہمیشہ حکومت اور ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے مگر غیر ملکی دباؤ پر علماء کو دہشت گردی کی لسٹ میں شامل کرنا اور ان کو بدنام کرنا عالمی استعمار کا ایجنڈا ہے۔یہ تمام تر منصوبہ جات پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کو سلب کرنے کی کوشش ہے۔ ایف اے ٹی ایف بل پر اپوزیشن اور علماء کے تحفظات ہیں۔قانون سازی کی اتھارٹی مشترکہ پارلیمنٹ ہے مگر افسوس پاکستان کی پارلیمنٹ کو ایف اے ٹی ایف کی طرف سے ڈکٹیشن دی جارہی ہے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحابہ کرام  ؓ و اہل بیت عظام ؓ  کی توہین کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ گستاخی کرنے والوں کو حکومتی صفوں میں موجود فرقہ پرست عناصر تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اضطراب اور بے چینی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔حضرات صحابہ کرام ؓ و اہل بیت عظام ؓ کی حرمت و ناموس مسلمانوں کے ایمان و عقیدے کا مسئلہ ہے۔پاکستان کے تمام مذہبی طبقات کے سامنے مشرق وسطیٰ کی صورت حال واضح ہے۔ عراق، یمن، لبنان،شام اور بحرین میں اس قسم کے مسائل چھیڑ کر خانہ جنگی کا بازار گرم کیا گیا۔مرکزی علماء کونسل پاکستان کو شام، عراق اور یمن بننے نہیں دے گی اور یہ ہماری ملی و قومی ذمہ داری ہے۔ حکومت پاکستان ملک کے مقتدر اکابر اور سنجیدہ رہنماؤں سے اس سلسلہ میں مشاورت کرے۔ نئے تجربے کرنے کی بجائے ملی یکجہتی کونسل کے سترہ نکات اور پیغام پاکستان متفقہ قومی بیانیہ کی روشنی میں تحفظ ناموس صحابہؓ و اہل بیت ؓ  کیلئے قومی اسمبلی میں قانون سازی کرے۔اس نازک اور حساس مسئلے پر بعض قوتیں قوم کوانتشار میں دھکیلنا چاہتی ہیں اور حکومت کو غلط مشورے بھی دئیے جارہے ہیں۔ ملک کے سنجیدہ حلقے سر جوڑ کر بیٹھیں اور قوم کو مشترکہ موقف اور مشترکہ قیادت فراہم کریں تاکہ ماضی کے تلخ تجربات سے بچتے ہوئے ایمانی جذبات کے ساتھ ساتھ قومی وحدت کا تحفظ بھی کیا جاسکے۔

  • 15کوکال کے باوجود ، لاہور میں ریپ کی کوشش کیے جانے کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد بھی پولیس وقوعہ پر نہ پہنچی

    15کوکال کے باوجود ، لاہور میں ریپ کی کوشش کیے جانے کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد بھی پولیس وقوعہ پر نہ پہنچی

    15 کو اطلاع کے باوجود ، لاہور کے اہم علاقے میں ریپ کی کوشش کیے جانے کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد بھی پولیس وقوعہ پر نہ پہنچی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، ممکنہ ریپ کیس کو رپورٹ کیے ہوئے ڈیڑھ گھنٹہ گزر جانے کے بعد بھی 15 پر کی ہوئی کال کا کوئی جواب نہ مل سکا، نہ کوئی پولیس اہلکار اور سیکیورٹی والا وقوعہ پر پہنچا. خیال رہے کہ لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں اکیلی خاتون کے ساتھ گھر گھس کر ریپ کرنے کی کوشش کی گئی جس کی رپورٹ‌ 15 پر کی گئی لیکن اس وقوعہ کے ڈیڑھ گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی کوئی پولیس والا نہ پہنچا . اس حساس مسئلہ پر تیز ترین سروس کا یہ حال ہے . یہ کوئی موٹروے نہیں‌ہے کہ جہاں پولیس کی ابھی تک تعیناتی نہ ہوئی ہو. یہ لاہور کا اہم علاقہ ہے جہاں کوئی جواب نہیں‌دیا گیا.

    واضح رہے کہ . لاہور ہربنس پورہ کے علاقے میں شالیمار سکیم میں دو جنسی درندے گھر گھس آئے جنہوں نے وہاں‌موجود خاتون کو اکیلا پا کر ریپ کرنے کی کوشش کی جس پر خاتون نے مذاہمت کی . اس دوران خاتون کی چوڑیاں بھی ٹوٹ‌ گئیں اور اس کی کلائی زخمی ہوگئی ، مزاہمت اور بچاؤ کی کوشش میں کتابوں کی الماری بھی گرگئی جس کے بعد خاتون گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئی.

    موٹروے ریپ کیس کے بعد خواتین اب گھر میں بھی محفوظ نہیں، لاہور ہربنس پورہ میں جنسی درندے ریپ کرنے گھر گھس آئے

    خاتون نے ہمسائے کا دروازہ پیٹنا شروع کر دیا کہ اس کو بچایا جائے اور مدد کی جائے . یہ دیکھ کر کہ وہ پکڑے نہ جائیں دونوں درندے گھر سے نکل کر فرار ہو گئے ، جب وہ گلی کی نکڑ پر پہنچے تو ایک نقاب پوش ان کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر فرار ہوگیا .
    اس واقعے میں یہ واضح ہو سکا کہ حملہ آوروں‌میں ایک کا نام مبینہ طور پرعلی تھا . اس واقعہ کے بعد 15 پر بھی کال چلائی گئی ہے . واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں میں ریپ کیسز بڑی تیزی سے بڑھ چکے ہیں. . اب لوگ گھر میں‌ بھی محفوظ ‌نہیں ہیں. ان حالات میں قانون نافذ کرنے والے ادراوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشا ن ہے

  • موٹروے ریپ کیس کے بعد خواتین  اب گھر میں بھی محفوظ نہیں، لاہور ہربنس پورہ میں جنسی درندے ریپ کرنے گھر گھس آئے

    موٹروے ریپ کیس کے بعد خواتین اب گھر میں بھی محفوظ نہیں، لاہور ہربنس پورہ میں جنسی درندے ریپ کرنے گھر گھس آئے

    موٹروے ریپ کیس کے بعد خواتین اب گھر میں بھی محفوظ نہیں،جنسی درندے لاہور ہربنس پورہ میں ریپ کرنے گھر گھس آئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. موٹروے ریپ کیس کے بعد لاہور میں خصوصا اور ملک بھر میں عموما ریپ کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے . لاہور ہربنس پورہ کے علاقے میں شالیمار سکیم میں دو جنسی درندے گھر گھس آئے جنہوں نے وہاں‌موجود خاتون کو اکیلا پا کر ریپ کرنے کی کوشش کی جس پر خاتون نے مذاہمت کی . اس دوران خاتون کی چوڑیاں بھی ٹوٹ‌ گئیں اور اس کی کلائی زخمی ہوگئی ، مزاہمت اور بچاؤ کی کوشش میں کتابوں کی الماری بھی گرگئی جس کے بعد خاتون گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئی.

    خاتون نے ہمسائے کا دروازہ پیٹنا شروع کر دیا کہ اس کو بچایا جائے اور مدد کی جائے . یہ دیکھ کر کہ وہ پکڑے نہ جائیں دونوں درندے گھر سے نکل کر فرار ہو گئے ، جب وہ گلی کی نکڑ پر پہنچے تو ایک نقاب پوش ان کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر فرار ہوگیا .
    اس واقعے میں یہ واضح ہو سکا کہ حملہ آوروں‌میں ایک کا نام مبینہ طور پرعلی تھا . اس واقعہ کے بعد 15 پر بھی کال چلائی گئی ہے . واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں میں ریپ کیسز بڑی تیزی سے بڑھ چکے ہیں. . اب مائیں بہنیں بیٹیاں گھر میں‌ بھی محفوظ ‌نہیں ہیں. ان حالات میں قانون نافذ کرنے والے ادراوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشا ن ہے .

    شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کا ایک اور واقعہ ، تھانہ فیروزوالہ کی حدود

  • ” روڑ سیفٹی میں سکھ اور عیسائی برادری کا کردار ”  کے عنوان سے موٹروے پولیس کا سیمینار

    ” روڑ سیفٹی میں سکھ اور عیسائی برادری کا کردار ” کے عنوان سے موٹروے پولیس کا سیمینار

    ” روڑ سیفٹی میں سکھ اور عیسائی برادری کا کردار ” کے عنوان سے موٹروے پولیس کا سیمینار

    باغی ٹی وی : پاکستان میں رہنے والا ہر شخص کسی بھی مذہبی جماعت کا نمائندہ ہونے سے پہلے پاکستان کا شہری ہے اور اس کی جان و مال ریاست پاکستان کے لئے مقدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے ” روڑ سیفٹی میں سکھ اور عیسائی برادری کا کردار ” کے عنوان سے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں منعقدہ سیمینار میں کیا۔ روڑ سیفٹی سیمینار میں کرسچن کمیونٹی کی جانب سے بشپ آف لاہور سبیسٹین فرانسس شوہ اور دیگر عیسائی رہنما ؤں، سکھ کمیونٹی کی جانب سے چیئرمین پنجاب سکھ سنگت سردار گوپال سنگھ چاولہ اور دیگر سکھ مذہبی رہنماؤں اور موٹروے پولیس کے افسران نے کشیر تعداد میں شرکت کی۔
    سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ عوام الناس میں روڑ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی پیدا کر کے بہت ساری قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے اورپاکستان کے ہر شہری میں اس بارے آگاہی پیدا کرنے کے لئے موٹروے پولیس اپنے تما م وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔

    ڈی آئی جی محبوب اسلم نے بتایاکہ اگر حادثات کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2030 تک پاکستان میں یہ موت کی تیسری بڑی وجہ بن جائے گی۔اس لئے بہت ضروری ہے کہ پاکستان کا ہر شہری روڑ سیفٹی قوانین بارے آگاہی پیدا کرنے اور ان کی پابندی کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے بشپ آف لاہور ر سبیسٹین فرانسس شوہ نے کہا کہ وہ سب سے پہلے پاکستانی شہری ہیں اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی ان کی خواہش ہے انہوں نے مزید کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ملک پاکستان میں موٹروے پولیس جیسے ادارے موجود ہیں جو قانون کی بالادستی اور عوام کی جان ومال کی حفاظت پر یقین رکھتے ہیں۔

    چیئرمین پنجاب سکھ سنگت سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ وہ موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر ملک پاکستان کی شاہرات کو محفوظ بنانے کے مشن کوآگے لے جانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔سیمینار کے اختتام پر موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں ڈی آئی جی محبوب اسلم کی قیادت میں اقلیتی رہنماؤں کے سا تھ مل کر وزیرِاعظم پاکستان کی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت ایک علامتی والک کا بھی انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام میں سرسبزو شاداب پاکستان کے حصول کے لئے اپنا اپنا کردار نبھانے بارے آگاہی پیدا کرنا تھا۔ پروگرام کے اختتام پر ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کرسچن اور سکھ مذہبی رہنماؤں میں ٹریننگ کالج آمد پر یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔

  • شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کا ایک اور واقعہ ، تھانہ فیروزوالہ کی حدود

    شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کا ایک اور واقعہ ، تھانہ فیروزوالہ کی حدود

    شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کا ایک اور واقعہ ، تھانہ فیروزوالہ کی حدود

    باغی ٹی وی : نوکری کی تلاش میں لاہور آنے والے میاں بیوی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے خاتون کو شوہر کے سامنے پانچ افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیکل رپوٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔

    مریدکے تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ کالا شاہ کاکو میں پانچ اوباش لڑکوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی رانی بی بی سے گینگ ریپ کیا۔ذرائع کے مطابق رانی بی بی اپنے خاوند وارث کے ہمراہ راولپنڈی سے سفر کرتے نوکری کے سلسلہ میں لاھور پہنچی تھی۔ مینار پاکستان کے قریب رکشہ پر بیٹھ کر میاں بیوی نے رکشہ ڈرائیور کے ساتھ راستے میں چائے پی۔

    ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور میاں بیوی کو کالا شاہ کاکو کھیتوں میں لے گیا۔ رکشہ ڈرئیور کے ساتھیوں نے جو پہلے سے وہاں موجود تھے خاتون کے خاوند کے ہاتھ باندھ دیے اور پسٹل تان دیا۔ ملزمان نے خاوند وارث کے سامنے اسکی بی وی رانی کے ساتھ ریپ کیا۔

    ذرائع کے مطابق میڈیکل کروانے کے بعد فیروزوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ہے۔

  • ‏’ایک کروڑ روپے کی لائف انشورنس تھی، شوہر نے جلا دیا’

    ‏’ایک کروڑ روپے کی لائف انشورنس تھی، شوہر نے جلا دیا’

    ‏’ایک کروڑ روپے کی لائف انشورنس تھی، شوہر نے جلا دیا’

    باغی ٹی وی :شوہر کی درندگی اور سطحی خواہش کی بھینٹ چھڑھنے والی خاتون نے بتایا کہ کس طرح اس کے شوہر نے پیسوں کے لالچ میں اس کو آگ میں جلانے کی کوشش کی، مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والی سحر خان اس وقت ‘ڈیپلیکس سمائل اگین فاؤنڈیشن’ میں زیرعلاج اور مختلف ہنر سیکھ رہی ہیں، جنہیں ان کے شوہر نے پیسہ حاصل کرنے کے لیے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔


    عالمی ادارے انڈی پینڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون سحر خان کا کہنا تھا کہ میری پسند کی شادی تھی، ہمارے چھ بچے ہیں، سب کچھ ٹھیک تھا، آدھے گھنٹے پہلے ہم ہنس کھیل رہے تھے، میں نے فیس بک پر تصویر بھی پوسٹ کی اور لکھا ‘ود ہبی’ (شوہر کے ساتھ) اور آدھے گھنٹے کے بعد میری دنیا ہی بدل گئی۔ انہوں نے مجھ پر پٹرول ڈال کر آگ لگادی اور کمرے کا دروازہ بند کر دیا۔’

    ‘میرے بچے باہر کھڑے دیکھ رہے تھے۔ میں چیختی رہی اور خود کو لگی آگ بجھانے کی کوشش کرتی رہی۔ آگ بجھ گئی اور میں بے ہوش ہو گئی۔ وہ سمجھے میں مر گئی ہوں مگر میری چیخ و پکار سن کر لوگ جمع ہو گئے۔ ہسپتال میں جب ہوش آیا تو میں نے بتایا کہ میرے شوہر نے مجھے جلایا ہے تو پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔’

    یہ کہانی مظفر گڑھ کے علاقے علی پور کی رہائشی سحر خان کی ہے، جنہیں گذشتہ برس دسمبر میں ان کے شوہر نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔انہوں نے مزید بتایا: ‘میرے شوہر نے میری لائف انشورنس کروا رکھی تھی اور اگر میں مرجاتی تو انہیں تقریباً ایک کروڑ روپے ملتے۔ انہوں نے یہ قدم اس لیے اٹھایا کیونکہ اُن دنوں میرے شوہر کے مالی حالات خراب تھے، انہوں نے سوچا ہو گا کہ میرے مرنے سے پیسے ملیں گے تو حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔’

    سحر اس وقت تیزاب یا آگ سے جھلسنے والی خواتین کی بہبود کے لیے کام کرنے والی ‘ڈیپلیکس سمائل اگین فاؤنڈیشن’ (ڈی ایس ایف) سے منسلک ہیں، جہاں نہ صرف ان کا علاج ہورہا ہے بلکہ انہیں مختلف ہنر بھی سکھائے جارہے ہیں

  • حمزہ شہباز کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

    حمزہ شہباز کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز کی طبیعت ناساز، حمزہ شہباز کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکا اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا، ڈاکٹر نے سی ٹی سکین اور دیگر ٹیسٹ لکھ کر دیئے جس پر حمزہ شہبازکا سی ٹی سکین و دیگر ٹیسٹ کئے گئے،بعد ازاں حمزہ شہبازکو جناح اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا

    حمزہ شہباز کو جیل میں کرونا ہو گیا تھا جس پر انکی ہسپتال منتقلی کا مطالبہ کیا گیا تھا،مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف حمزہ شہبازکی فوری اسپتال منتقلی کامطالبہ کیا تھا

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کاغذی کارروائی کے تماشے بند کرے اور حمزہ شہباز کو اسپتال منتقل کرے،حمزہ شہباز 5روز سے شدید بخار میں مبتلا ہے،طبیعت بگڑی تو عمران نیازی ذمے دار ہونگے،حمزہ شہبازکی اسپتال منتقلی میں دانستہ لیت ولعل کا نتیجہ خطرناک ہوسکتا ہے،رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ڈرامے بازیاں بند کرے اور حمزہ شہباز کو اسپتال منتقل کرے

    پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کو اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی، چیف سیکرٹری پنجاب کو مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست دی گئی تھی۔مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری عطاتارڈ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھا تھا۔ جس میں حمزہ شہبازشریف کو جیل سے اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف کا ان کے فزیشن ڈاکٹر رضوان اختر اتفاق ہسپتال میں علاج کریں گے۔

    اس قبل ن لیگ کے صدر میاں‌ شہباز شریف کے بیٹے اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کو کرونا ہو گیا اس سلسے میں‌ میں شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں

    نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

    یاد رہے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا، وہ ریمانڈ پر جیل میں ہیں، نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز، سلمان شہباز، شہباز شریف اور نصرت شہباز نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے