Baaghi TV

Category: لاہور

  • حفیظ سینٹر میں ‌لگی آگ نے  جہاں  تباہی مچائی وہاں چور بھی اپنا کام دکھانے لگے

    حفیظ سینٹر میں ‌لگی آگ نے جہاں تباہی مچائی وہاں چور بھی اپنا کام دکھانے لگے

    حفیظ سینٹر میں ‌لگی آگ نے جہاں تباہی مچائی وہاں چور بھی اپنا کام دکھانے لگے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، حفیظ سینٹر لاہور میں لگی آگ سے جہاں دوکانداروں اور تاجروں کی کروڑوں کاقیمتی سامان جل گیا وہاں باقی رہ جانے والے سامان کو چور بھی لوٹنے لگے ، پلازے میں آگ لگنے کی وجہ سے جو دکانیں ابھی تک محفوظ تھیں ان دوکانداروں نے اپنا سامان محفوظ‌جگہ منتقل کرنے کی کوشش کی ، اسی طرح بعض افراد نے دوکانوں کے تالے توڑ کر سامان نکالنے کی کوشش کی . پولیس نے جب ان کو پکڑا تو کہنے لگے ہم دوکاندار ہیں‌ پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ یہ لوٹنے والے چور اور ڈاکو ہیں. ان چار سے پانچ افراد کو تھانہ گلبرگ میں بند کر دیا گیا ہے .

    حفیظ سینٹر میں ‌لگی آگ خطرناک حد تک بڑھ چکی


    واضح‌رہے کہ حفیظ‌سینڑ میں صبح سے شدید آگ لگی ہے جسے قابوپانے کی سر طوڑ کوششیں جاری ہیں. حفیظ سینٹر لاہور میں لگی آگ نے رفتہ رفتہ تمام پلازے کو اپنی لیٹ میں‌ لے لیا ہے اور اس میں موجود دکانیں اور ان دکانوں میں قیمتی سامان جن میں‌ کمپپیوٹر لیپ ٹاپ شامل تھے جل چکے ہیں اس طرح کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے.
    آگ بجھا نے میں اس وقت چار سے پانچ فائر بریگیڈ‌ کی گاڑیاں مصروف ہیں. لیکن آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے .
    اسی طرح باغی ٹی وی کے نمائندے فائز چغتائی نے موقع پر رپورٹنگ کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ جب ہم راوی پل پر تھے اس آگ کے دھویں کو دیکھا جاسکتا تھا.

  • حفیظ سینٹر میں ‌لگی آگ خطرناک حد تک بڑھ چکی

    حفیظ سینٹر میں ‌لگی آگ خطرناک حد تک بڑھ چکی

    حفیظ سینٹر میں ‌لگی آگ خطرناک حد تک بڑھ چکی
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، حفیظ سینٹر لاہور میں لگی آگ نے رفتہ رفتہ تمام پلازے کو اپنی لیٹ میں‌ لے لیا ہے اور اس میں موجود دکانیں اور ان دکانوں میں قیمتی سامان جن میں‌ کمپپیوٹر لیپ ٹاپ شامل تھے جل چکے ہیں اس طرح کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے.
    آگ بجھا نے میں اس وقت چار سے پانچ فائر بریگیڈ‌ کی گاڑیاں مصروف ہیں. لیکن آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے .
    اسی طرح باغی ٹی وی کے نمائندے فائز چغتائی نے موقع پر رپورٹنگ کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ جب ہم راوی پل پر تھے اس آگ کے دھویں کو دیکھا جاسکتا تھا.


    آگ پر قابو پانے کے لیے قریبی اضلاع ، قصور شیخوپورہ اور دیگر شہروں سے گاڑیاں بلائی جار رہی ہیں. پلازے میں واقع دکانوں میں موبائل فون، کمپیوٹر سمیت الیکٹرانکس سامان موجود ہے جو آگ کی شدت بڑھانے کا سبب بن رہا ہے جبکہ پلازے کی چھت پر پڑے ڈیزل کے ڈرم جو جنریٹرز کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں، نے بھی آگ پکڑ لی۔ ریسکیو کی 12 گاڑیاں اور دو اسنارکل آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں تاہم گھنٹوں گزر جانے کے باوجود آگ کی شدت پر قابو نہیں پایا جا سکا، حکام نے فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کر لیں۔

    حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے لاہور پولیس بھی کوشاں


    سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا ہے کہ حفیظ سنٹر سے 25 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، شہریوں کو آتشزدگی سے دور رکھا جا رہا ہے، شاپنگ سنٹر کو 2 حصوں میں تقسیم کر کے پچھلے حصے کو آگ سے بچا لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس پورشن میں آگ لگی ہوئی ہے وہاں ریسکیو عملہ آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ عمر شیخ نے کہا کہ دستیاب وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔ دوسری جانب شاپنگ پلازے کے تاجر شکوہ کناں نظر آئے، سامان جلتا دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں نم ہوتی رہیں۔

  • ہیڈ کوچز اور منیجرز  نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں انتظامات کو قابل تحسین قرار دے دیا

    ہیڈ کوچز اور منیجرز نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں انتظامات کو قابل تحسین قرار دے دیا

    ہیڈ کوچز اور منیجرز نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں انتظامات کو قابل تحسین قرار دے دیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے سب سے پہلے اپنے مکمل ڈومیسٹک سیزن کا اعلان کیا۔ شرکاء کی حفاظت کے پیش نظر بائیو سیکیور ببل میں جاری ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کا پہلا ٹورنامنٹ، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، آج مکمل ہوجائے گا۔

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی چمچماتی ٹرافی کو فضاء میں بلند کرنے کے لیے سدرن پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹکرائیں گی۔

    تیس ستمبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں کوویڈ 19 پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا۔ اس دوران کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر بائیو سیکیور ببل میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ معیاری ہوٹلز میں قیام اور پھر جم کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ بائیو سیکیور ببل میں رہتے ہوئے ذہن کو تروتازہ کرنے کے لیے ہوٹل میں تفریح کی غرض سے انڈور گیمز کا خاص اہتمام کیا گیا۔

    ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے ٹیم منیجرز، ہیڈ کوچز اور اسسٹنٹ کوچز نے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی کے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔

    عبدالرزاق، ہیڈ کوچ خیبرپختونخوا :

    ڈومیسٹک سیزن 97-1996 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے سابق آلراؤنڈر اور کے پی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ عبدالرزاق نے بائیو سیکیور ببل میں پی سی بی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ 123 فرسٹ کلاس، 345 لسٹ اے اور 142 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی مرتبہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اس قدر معیاری سہولیات اور بہترین انتظامات دیکھے ہیں، معیاری ہوٹل میں قیام سمیت مجموعی طور پر ایک شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

    عبدالرحمٰن، ہیڈ کوچ سدرن پنجاب:

    سدرن پنجاب کے ہیڈ کوچ عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اس کے معیار کے عین مطابق سہولیات کی فراہمی قابل ستائش عمل ہے۔ گزشتہ دہائی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھانے والے عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران مقابلوں کا معیار اعلیٰ رہا، یہاں کھلاڑیوں کو بہترین پلیئنگ کٹس اور مناسب سفری سہولیات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل کے کھانے اور رہائش بھی بہترین رہی۔

    اعزاز چیمہ، اسسٹنٹ کوچ سدرن پنجاب:

    140 فرسٹ کلاس، 89 لسٹ اے اور 93 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے سابق فاسٹ باؤلر اعزاز چیمہ نے کہا کہ بلاشبہ صحت سب سے پہلے آتی ہے اور پی سی بی نے ہماری صحت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے بائیو سیکیورببل تیار کیا۔

    اظہر زیدی، منیجر سنٹرل پنجاب:

    سنٹرل پنجاب کے منیجر اظہر زیدی کا کہنا ہے کہ ایک کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پی سی بی داد کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیو سیکیور ببل میں ٹورنامنٹ کا انعقاد آسان نہ تھا مگر بہترین سہولیات اور پی سی بی کی اعلیٰ شخصیات کی متواتر یہاں آمد سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند رہے۔

    باسط علی، ہیڈ کوچ سندھ:

    سندھ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ باسط علی کے پاس 12 سال تک ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہے۔ 133 فرسٹ کلاس اور 154 لسٹ اے میچز کھیلنے والے باسط علی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے آغاز کے 2 سے 3 روز سخت تھے کیونکہ ہمیں ذہنی طور پر مشکلات کا اندیشہ تھا مگر وہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ندیم خان کے مشکور ہیں جنہوں نے زبردست سہولیات فراہم کرکے ایک بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد کو یقینی بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام چھ ٹیمیں ایک فیملی کی طرح ایک ہی ہوٹل میں رہیں۔

    محمد وسیم، ہیڈ کوچ ناردرن :

    194 فرسٹ کلاس، 130 لسٹ اے اور 8 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کو عمدہ سہولیات فراہم کیں، ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے لیے بہترین ہوٹل میں رہائش اورجم کی مناسب سہولیات فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے ہمارے لیے ہر ممکن انتظامات کیے۔

    وسیم حیدر، اسسٹنٹ کوچ بلوچستان:

    بلوچستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ وسیم حیدر 1992 کرکٹ ورلڈکپ کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے۔ 132 فرسٹ کلاس اور 104 لسٹ اے میچوں کا تجربہ رکھنے والے وسیم حیدر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں ٹورنامنٹ کا انعقاد قطعاََ آسان نہیں تھا مگر پی سی بی نے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سمیت ٹورنامنٹ کے تمام شرکاء کو بہترین سہولیات فراہم کرکے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنادیا۔

  • حفیظ سنٹر آتشزدگی ، وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کرلی

    حفیظ سنٹر آتشزدگی ، وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کرلی

    حفیظ سنٹر آتشزدگی ، وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کرلی

    باغی ٹی وی : وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حفیظ سنٹر لاہور میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور ریسکیو 1122 آگ پر قابو پانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائیں۔

    پلازے میں آتش زدگی ریسکیو 1122 آگ بجھانے میں ‌مصروف


    عثمان بزدار نے کہا کہ پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکالنا پہلی ترجیح ہے۔ انتظامی افسران اور ریسکیو 1122 کے حکام موقع پر پہنچیں، وزیراعلی نے کہاکہ چھت پر موجود افراد کو سب سے پہلے ریسکیو کیا جائے۔

    آگ پلازے کی دوسری منزل پرصبح 6 بجے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازے کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق 50 سے 60 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق آگ بجھانے والی گاڑیاں 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچیں۔

    پلازے میں واقع دکانوں میں موبائل فون، کمپیوٹر سمیت الیکٹرانکس سامان موجود ہے جو آگ کی شدت بڑھانے کا سبب بن رہا ہے جبکہ پلازے کی چھت پر پڑے ڈیزل کے ڈرم جو جنریٹرز کیلئے استعمال ہوتے ہیں، نے بھی آگ پکڑ لی۔ ریسکیو کی 12 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں تاہم 3 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ کی شدت پر قابو نہیں پایا جا سکا

  • یہ کیسا ملک دشمن بیانیہ ہے جس درخت کے سائے تلے بیٹھنا اسی کو کاٹ دینا پھر کہنا ووٹ کو عزت دو،پرویز الہیٰ

    یہ کیسا ملک دشمن بیانیہ ہے جس درخت کے سائے تلے بیٹھنا اسی کو کاٹ دینا پھر کہنا ووٹ کو عزت دو،پرویز الہیٰ

    یہ کیسا ملک دشمن بیانیہ ہے جس درخت کے سائے تلے بیٹھنا اسی کو کاٹ دینا پھر کہنا ووٹ کو عزت دو،پرویز الہیٰ

    باغی ٹی و ی :نواز شریف کے اداروں کے خلاف تقریر پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی،طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ یہ کیسا ملک دشمن بیانیہ ہے جس درخت کے سائے تلے بیٹھنا اسی کو کاٹ دینا پھر کہنا ووٹ کو عزت دو۔
    نواز شریف جمہوریت جمہوریت کرتے ہیں، عوام کو تنہا چھوڑ کر بھاگ جانا ان کا وطیرہ ہے۔نواز شریف کا ملک دشمن بیانیہ قوم نے مسترد کردیا جس کام کے لئے لندن گئے وہ کریں۔
    پیر ہارون زمان شاہ کھگہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے پیر ہارون زمان شاہ کھگہ آزاد امیدوار NA-147 ساہیوال نے ملاقات کی .
    ساتھیوں سمیت مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جبکہ ان کے ہمراہ وقاص خان، پیر حسن شاہ شیرازی، رائے سجاد اور امجد حسن خاں بھی موجو دتھے۔
    پیر ہارون زمان شاہ گھگہ نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کا ویژن عوام کی زبان زدہ عام ہے جبکہ نواز شریف نے عوام کے جذبات سے کھلواڑ کیا۔
    چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کے گھر سے جو عزت ملتی ہے کہی اور سے نہیں ملی۔

  • حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے لاہور پولیس بھی کوشاں

    حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے لاہور پولیس بھی کوشاں

    حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے لاہور پولیس بھی کوشاں

    باغی ٹی و ی : حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے لاہور پولیس بھی کوشاں ، ایس پی ماڈل ٹاون دوست محمد صبح سویرے سے ہی موقعہ پر موجود ہیں.

    سی سی پی او لاہور کے مطابق لاہور پولیس کی طرف سے ایمرجنسی گاڑیوں کو مکمل سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے، ایس پی ماڈلٹاون دوست محمد کے ہمراہ لاہور پولیس کی تین ریزویں موجود ہیں.

    پلازے میں آتش زدگی ریسکیو 1122 آگ بجھانے میں ‌مصروف


    شہریوں کو آتشزدگی سے دور رکھا جارہا ہے، سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ایمرجنسی اور دیگر ریسیکو گاڑیوں کےلئے راستہ کلئیر رکھنے کی ہدایت ہے.

    بتایا گیا ہے کہ آگ پلازے کی دوسری منزل پرصبح 6 بجے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازے کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق 50 سے 60 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق آگ بجھانے والی گاڑیاں 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچیں۔
    https://twitter.com/RaheelNama/status/1317718818177908736?s=20
    پلازے میں واقع دکانوں میں موبائل فون، کمپیوٹر سمیت الیکٹرانکس سامان موجود ہے جو آگ کی شدت بڑھانے کا سبب بن رہا ہے جبکہ پلازے کی چھت پر پڑے ڈیزل کے ڈرم جو جنریٹرز کیلئے استعمال ہوتے ہیں، نے بھی آگ پکڑ لی۔ ریسکیو کی 12 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں تاہم 3 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ کی شدت پر قابو نہیں پایا جا سکا

  • شارجہ جانے والی نجی ایئر لائن کے دو مسافروں میں کرونا کی تصدیق

    شارجہ جانے والی نجی ایئر لائن کے دو مسافروں میں کرونا کی تصدیق

    شارجہ جانے والی نجی ایئر لائن کے دو مسافروں میں کرونا کی تصدیق

    باغی ٹی وی : شارجہ جانے والی نجی ایئر لائن کے دو مسافروں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے.

    نجی ایئر لائن کاونٹر پر دونوں مسافروں میں کرونا رپورٹ مثبت آنے پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ کرونا پازیٹو مسافروں میں عبدالمہر اور محمد اکرم شامل ہیں. دونوں مسافروں کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے۔
    آف لوڈ کیئے جانے والے دونوں مسافروں کو گھر میں قرنطینہ ہونے کی ہدایات کے ساتھ واپس روانہ کر دیا گیا۔

    ملک بھر میں کورونا کے مزید 567 کیسز سامنےآگئے


    واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مزید 567 کیسز سامنے آ گئے، ایک روز میں 16 شہری وبا کے ہاتھوں جاں بحق ہو گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16 اموات ہوئیں جبکہ 567 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 19 ہو گئی، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 654 ہو گئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ سندھ میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 41 ہزار 713 ، پنجاب میں 1لاکھ1 ہزار 559 اور خیبرپختونخوا 38ہزار 598 تعداد ہے، اسلام آباد میں 17ہزار 996 اور بلوچستان میں 15ہزار 669، آزاد کشمیر 3 ہزار 437 اور گلگت میں 4047 تعداد ہو گئی، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 069 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 ہزار 62 ٹیسٹ کیے گئے۔

  • مریم نواز جاتی امراء سے کراچی جانے کیلئے روانہ

    مریم نواز جاتی امراء سے کراچی جانے کیلئے روانہ

    مریم نواز اپنی رہائش گاہ جاتی امراء سے کراچی جانے کیلئے لاہور ایئر پورٹ کی طرف روانہ ہوگئیں.

    باغی ٹی وی : حکومت اور اپوزیشن میں ٘سیاسی محاذ گرم، مریم نواز نے وزیراعظم کے بیان پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کا کوئی خوف نہیں، دھمکیاں کسی اور کو دیں۔


    کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں، لیگی رہنما نے وزیراعظم کی تقریر کو ہار قرار دیدیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مخالف تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

    پہلے بھی وی آئی پی طریقے سے جیلوں میں نہیں رہے،گرفتاری کا کوئی خوف نہیں، مریم نواز


    ترجمان مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مریم نوازشریف بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دیں گی جس کے بعد مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے مزار پر بھی حاضری دیں گی۔

    مریم نوازشریف کراچی میں پی ڈی ایم کے دوسرے جلسے میں شرکت کریں گی۔ اس سے قبل پی ڈی ایم کا جلسہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہوا تھا جس میں بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمن سمیت اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی تھی۔

  • نواز شریف کی متنازعہ تقریر، ن لیگی اراکین اسمبلی کی پارٹی چھوڑنے پر مشاورت

    نواز شریف کی متنازعہ تقریر، ن لیگی اراکین اسمبلی کی پارٹی چھوڑنے پر مشاورت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ میں جلسہ کے بعد ن لیگی اراکین اسمبلی نے ن لیگ چھوڑنے کے لئے مشاورت شروع کر دی

    سینئر صحافی رانا محمد عظیم نے نجی ٹی وی پر انکشاف کیا کہ نواز شریف کی گوجرانوالہ تقریر پر کئی لیگی ارکان قومی اسمبلی شدید ناراض ہو گئے ہیں، نوازشریف کی متنازعہ تقریر کے بعد ن لیگ کے اندر گروپنگ شروع ہو گئی ،نومبر کے پہلے ہفتے میں صوبائی،قومی اسمبلی میں بڑاناراض گروپ سامنے آسکتا ہے ،

    رانا محمد عظیم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی متنازعہ تقریر کے بعد13 لیگی ارکان قومی اسمبلی کے آپس میں رابطے ہوئے ہیں،جس پر 13 لیگی ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہارکیا گیا ہے۔ نومبر کے پہلے ہفتے میں مزید ارکان سے رابطے کرکے علیحدہ گروپ تشکیل دینے پر غورشروع کردیا ہے۔

    گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

    کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

    پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسہ سے قبل دہشت گردی کا تھریٹ جاری

    عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

    پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

    پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

    ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

    گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

    پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟

    نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

    نواز شریف کی تقریر کا بوجھ ن لیگ برداشت کر پائے گی؟

    اپوزیشن کو گوجرانوالہ میں منہ کی کھانا پڑی،عمران خان یہ کام نہیں کریگا، اعظم سواتی

    جن پر امید تھی انہوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جنگ اخبار پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کر گیا

    نواز شریف بانی ایم کیو ایم 2 بن گئے،ن لیگ کے خلاف کیا کام ہونا چاہئے؟ شیخ رشید بول پڑے

    افواج پاکستان کو نشانہ بنانے والے مذموم عناصر کو ہمیں جواب دینا آتا ہے، طاہر اشرفی کا بڑا اعلان

    دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی لاہور مین ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام ترین جلسہ تھا،31 دسمبر میں ن لیگ کے 6 سے 15 لوگ آپ کو چھوڑ جائیں گے،نواز شریف اشتہاری مجرم ہیں ،اداروں میں تصادم چاہتے ہیں ،بےنظیراورعمران خان کے لاہور جلسے کےمقابلےمیں یہ جلسہ ناکام رہے گا

    شرم آنی چاہئے، کھاتے اور لوٹتے پاکستان کا ہیں، بیانیہ دشمنوں کا،وفاقی وزیر ہوا بازی

  • پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ڈپلومہ جات کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا

    پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ڈپلومہ جات کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا

    لاہور۔ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے مختلف ڈپلومہ جات،ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر، ڈپلومہ ڈریس ڈیزائنگ اینڈ ڈریس میکنگ، ڈپلومہ ان کامرس، میٹرک ٹیک اینڈ میٹرک ووکیشنل کے پہلے سالانہ امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، چیئرمین ٹیوٹا پنجاب علی سلمان صدیق اور چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد ناظر خان نیازی نے بٹن دبا کر رزلٹ کی اشاعت کی۔ کووڈ 19 پروموشن پالیسی کی منظوری کیلئے چیئرمین بورڈ ناظر خان نیازی نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ امتحان میں شامل ہونے کیلئے ایک لاکھ 70,726 طلباء وطالبات نے داخلہ بھیجا،کووڈ 19 پروموشن پالیسی کے تحت ایک لاکھ 50,011 کامیاب قرار پائے جبکہ 20715 امیدواران ناکام ہوئے، ان طلبہ کا سپیشل امتحان دسمبر2020ء میں منعقد کیا جائے گا، بورڈ تمام طلبہ کو رولنمبر سلپس پہلے ہی جاری کر چکا ہے۔ رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ(www.pbte.edu.pk) پر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ مزید معلومات کیلئے بورڈ کی ویب سائٹ وزٹ کی جا سکتی ہے۔