Baaghi TV

Category: لاہور

  • آئی جی پنجاب کا تبادلہ، ن لیگ عدالت پہنچ گئی

    آئی جی پنجاب کا تبادلہ، ن لیگ عدالت پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب کے تبادے کو چیلنچ کردیا گیا

    لیگی رہنما ملک احمد خان نے شعیب دستگیر کے تبادے کو چیلنچ کیا، دائر درخواست مین چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا یے

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت سے سیاسی مقاصد کے لیے آئی جی پنجاب کو تبدیل کیا، آئی جی پنجاب کی تبدیلی پولیس آرڈیننس 2002 کی خلاف ورزی ہے پولیس آرڈیننس 2002 کے مطابق آئی جی پنجاب کو تین سال کےلیے تعینات کیا جاسکتا ہے،

    درخواست گزار نے مزید کہا کہ موجود حکومت نے صرف 2 سالوں کے دوران 5 آئی جیز تبدیل کردئیے ہین، عدالت پنجاب حکومت کا آئی پنجاب کی تبدیلی کا اقدام کلعدم قرار دے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا تبادلہ کر کے انعام غنی کو آئی جی تعینات کیا تھا

  • پنجاب روز گار کی انقلابی سکیم کا آغاز رواں ماہ ہوگا،میاں اسلم اقبال

    پنجاب روز گار کی انقلابی سکیم کا آغاز رواں ماہ ہوگا،میاں اسلم اقبال

    پنجاب روز گار کی انقلابی سکیم کا آغاز رواں ماہ ہوگا،میاں اسلم اقبال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔

    پیسک کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب روز گار سکیم کے خدوخال اور قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بورڈ کے پرائیویٹ ممبر کیلئے ایک اجلاس میں شرکت کے لئے 15 ہزار روپے اعزازیہ کی بھی منظوری دی گئی۔پنجاب روز گار کی انقلابی سکیم کا آغاز رواں ماہ میں ہوگا۔

    درخواست کی پراسیسنگ فیس2ہزار روپے اور قرض کی منظوری 20روزمیں ہوگی جبکہ قرض واپسی کی مدت 2سے5سال تک ہوگی اور گریس پیریڈ 6ماہ ہوگا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں معاشی و کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لئے پنجاب روز گار سکیم لائی جارہی ہے۔سکیم کے تحت نیا کاروبار شروع کرنے، موجود کاروبار کے فروغ اور کرونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کے لئے آسان قرضے دئیے جائیں گے۔

    اس انقلابی سکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا آسان قرضہ حاصل کیا جاسکے گا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں، فنی تعلیمی اداروں کے گریجوایٹس، دستکار اور ہنرمند اس سکیم سے فائدہ اٹھائیں گے۔یہ سکیم صوبے میں غربت اور بے روزگاری میں کمی لانے کے حوالے سے معاون ثابت ہوگی،

    صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے آن لائن پورٹل بھی تیار کیا گیا ہے۔آسان شرائط پر قرضوں کی تقسیم کا عمل نہایت شفاف اور میرٹ پر ہوگا۔سیکرٹری صنعت و تجارت کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال،ایم ڈی پیسک مدثر ریاض ملک اور دیگر بورڈ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔

  • کون سے اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے.؟ وفاقی وزیر نے بتا دیا

    کون سے اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے.؟ وفاقی وزیر نے بتا دیا

    کون سے اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے.؟ وفاقی وزیر نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے مقامی ہوٹل میں سرکاری جائیداد کی نیلامی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غیر یقینی کی صورتحال نہیں نجکاری پلان کے مطابق کر رہے ہیں

    میاں محمد سومرو کا کہنا تھا کہ آرڈیننس بن چکا ہے اس کے تحت سرکاری اداروں کی نجکاری ہو رہی ہے ،پہلے بھی بہت نجکاری ہوئی اب آرڈیننس کے تحت شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے نیلامی کررہے ہیں ،سٹیل مل، ماڑی گیس فیلڈ، کنونشن سنٹر اسلام آباد، سروسز ہوٹل، ایس ایم ای بینک، پی پی ایل، گدو پاور پلانٹ اور پاور کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی،

    میاں محمد سومرو کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہو رہی،پی آئی اے کی نجکاری کےلئے ٹی او آرز بنائے جا رہے ہیں،پی آئی اے کا روز ویلیٹ ہوٹل لیز پر دیاجائےگا ،سروسز ہوٹل سمیت انیس سرکاری اثاثوں کی نجکاری کی جائے گی ،اگر کوئی فروخت کیا گیا سرکارئ ادارہ ٹھیک کام نہیں کرے گا تو اسے واپس بھی لیاجاسکتاہے،حکومت کا نجکاری سے سو ارب روپے کا ٹارگٹ ہے

    میاں محمد سومرو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی دو تقسیم کار کمپنیاں نجکاری فہرست میں شامل ہے،سرکاری اداروں کی نجکاری کا سلسلہ جاری رہے گا،کرونا کی وجہ سے معیشت سست روی کاشکار ہوئی جو اب بہتر ہورہی ہے ،سی پیک اپنےطے شدہ منصوبے کے تحت چل رہاہے ،جیسے حالات بہتر ہوں گے معیشت بہتر ہوگی، سٹیل مل کی نجکاری کے طریقہ کار طے کی اجارہاہے اس کے ذمہ دار واجبات ادائیگی کے بعد اسکی فروخت کرنے کی بھی تجویز ہے،

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

    اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

    میاں محمد سومرو کا مزید کہان تھا کہ ایف اے ٹی ایف پر دشمنوں کی کوشش رہی کہ پاکستان گرے کے بجائے بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے،دشمنوں کو پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی کوشش ناکام رہی ،گردشی قرضہ وراثت میں ملا ہے ،دنیا میں نجکاری کا عمل جاری ہے کہیں بھی نجکاری رول بیک نہیں ہورہی ،اے پی سی میں اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم نہیں دے

    مسلم لیگ (ن) نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر آئینی اعتراضات اٹھا دئیے

  • مقبوضہ کشمیر کے 354طلبا وطالبات کل پاکستان پہنچیں گے

    مقبوضہ کشمیر کے 354طلبا وطالبات کل پاکستان پہنچیں گے

    پاکستان میں اعلی تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کے سرکاری اعلان کے بعد پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والےبھارتی مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 354 طلبا وطالبات آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچیں گے۔ یہ تمام کشمیری طلبہ کورونالاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں تدریسی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث مقبوضہ کشمیرواپس چلے گئے تھے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ان طلبہ و طالبات کی سفری دستاویز ان کے حوالے کر دی تھیں جب کہ وزارت داخلہ نے واہگہ بارڈرپر متعلقہ حکام کو کشمیری شہریوں کی فہرست ارسال کردی۔ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے یہ طلباوطالبات پاکستان میں مختلف میڈیکل تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان طلبہ و طالبات کے لئے آج 10 ستمبر کو واہگہ بارڈر خصوصی طورپر کھولاجائے گا۔ دریں اثنا بھارت میں کورونا وائرس اور پاک بھارت سرحد بند ہونے کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں رکے ہوئے 75 پاکستانی شہری بھی آج واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچیں گے۔

  • دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، سیلابی پانی کچے کے علاقے میں داخل

    دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، سیلابی پانی کچے کے علاقے میں داخل

    دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، سیلابی پانی کچے کے علاقے میں داخل ہوگیا

    باغی ٹی وی . بارش کی وجہ سے جہاں شہروں‌میں پانی کھڑا رہا وہاں دریاؤں میں‌طغیانی کا سماں‌ ہے. صادق آباد اور سیہون کے قریب دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، سیلابی پانی کچے کے علاقے میں داخل ہوگیا جس سے ہزار ایکڑ پر اراضی زیر آب آگئی، نوکوٹ کے سیم نالے میں دوسرا شگاف پڑ گیا جس سے شہر کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

    صادق آباد میں سیلابی پانی سون میانی کے مقام پر حفاظتی بند سے ٹکرا گیا۔ درجنوں بستیاں اور ہزاروں ایکڑ پر فصلیں زیر آب آگئیں، راستے بند ہونے سے لوگ تیر کر سیلابی پانی سے گزرنے لگے ہیں۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کی جانب سے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    سیہون کے قریب بھی دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے کچے کے 30 دیہات زیر آب آگئے، سینکڑوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔

    حیدرآباد میں کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، بیراج کی اپ اسٹریم پر پانی کا آمد 2 لاکھ 2 ہزار 71 کیوسک اور ڈاون اسٹریم میں 1 لاکھ 97 ہزار 701 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔

    میر پور خاص کے علاقے نوکوٹ میں سیم نالے میں دوسرا بڑا شگاف پڑگیا، جس سے شہر کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ رینالہ خورد کے قریب ون ایل نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔

  • توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے پر شہبازشریف میدان میں آ گئے

    توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے پر شہبازشریف میدان میں آ گئے

    توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو اشتہار قرار دینے پر شہبازشریف میدان میں آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے توشہ خانہ کیس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے پر اظہار افسوس کیا ہے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپنی اہلیہ کو مرتا ہوا چھوڑ کر عدالت کے حکم پر سرجھکانے والے نواز شریف کے بارے میں یہ حکم افسوسناک ہے،پاکستان کو جوہری قوت بنانے والے تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم کے بارے میں یہ حکم سُن کرعوام کو دلی دکھ ہوا ہے ،نوازشریف نے وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی ہمیشہ قانون، عدالت اور احتساب کا سامنا کیا

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر خود کو احتساب کے لئے پیش کیا تھا،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنے طرز عمل سے ہمیشہ قانون کی حکمرانی اور اس کے سامنے سب کے برابر ہونے کو عملا ثابت کیا،جیسے ہی محمد نواز شریف کو ڈاکٹرز اجازت دیں گے، وہ قانون کے سامنے پیش ہو جائیں گے

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ محمد نوازشریف کی زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وہ علاج مکمل ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے، ملک کو ایٹمی قوت بنانے، موٹر ویز کا جال بچھانے والے نواز شریف کے ساتھ یہ رویہ افسوسناک ہے،دہشت گردی سے نجات اور ملک کو روشن کرنے والے قائد کی پزیرائی کے بجائے اس نوع کا سلوک تاریخ کا سیاہ باب کہلائے گا

  • بیمار بچوں کو سکول نہ بھیجا جائے ، وزیر تعلیم پنجاب

    بیمار بچوں کو سکول نہ بھیجا جائے ، وزیر تعلیم پنجاب

    وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ والدین بیمار بچوں کو ہرگز اسکول نہ بھیجیں۔

    باغی ٹی وی : وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ بیمار بچوں کو والدین سکول نہ بھیجیں. والدین بچوں کو کپڑے کا ماسک دے کر اسکول بھیجیں۔ اسکولوں کا اپنا بجٹ ہوتا ہے اسی میں اگر حفاظتی اشیا کی فراہمی کا انتظام ہو تو اچھا ہوگا۔

    مراد راس کا کہنا تھا کہ والدین، اساتذہ اور دیگر ذمہ داروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بہن بھائی اگر ایک اسکول میں پڑھتے ہوں تو ان کو ایک ہی روز بلائیں گے۔چند روز قبل وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا حتمی اعلان کیا تھا۔

    اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

    واضح‌رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا پندرہ ستمبر سےسکول کھولےجانےکےحوالےسے اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ پہلے ‏صرف تجویز تھی کہ تمام اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں کیسز بڑھنے کی اطلاع ہوگی صرف وہاں کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

    سن لیں‌ ! جوسکول احتیاطی تدابیراختیارنہیں کریں گے وہ بند کردیئے جائیں گے ، مراد راس کی بامرادگفتگو


    مراد راس نے کہا کہ اس کا بوجھ طلباء یا اساتذہ پر نہیں ڈالا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ‏سکولوں کو متبادل دنوں میں اور 50 فیصد بچوں کے ساتھ کھولا جائے گا،50 فیصد تعداد سے غیر معمولی رش سے بچا جا سکے۔ مراد راس نے مزید کہا کہ جن سکولوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا جائے گا انہیں بند کر دیا جائے گا۔مراد راس نے بتایا کہ 3 ہزار روپے سے کم فیس سکولوں کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت سے امدادی پیکج کے لئے بات جاری ہے۔

  • اہم پوسٹوں پر سیاسی مداخلت ناقابل برداشت ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    اہم پوسٹوں پر سیاسی مداخلت ناقابل برداشت ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    اہم پوسٹوں پر سیاسی مداخلت ناقابل برداشت ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں فیسکو افسران کے تبادلے اور معطلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے سی ای او اور چیف انجینئر کے تبادلے پر عمل درآمد معطل کر دیا،افسرشفیق الرحمان اور چیف انجینئر عمر لودھی کو پوسٹوں پر کام کرنے کی اجازت دے دی گئی

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں اہم پوسٹوں پر سیاسی مداخلت ناقابل برداشت ہے ،حکومت کو ایسی پوسٹوں پر سیاسی تقرر وتبادلوں سے گریز کرنا ہوگا،

    احتساب سب کا ہو گا،وقت دیتے ہیں، ذمہ داران کا تعین کر کے عدالت کو بتائیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عدالت نے وفاقی وزرات پانی و بجلی اور ایم ڈی پیپکو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،واضح رہے کہ فیسکو افسران نے تبادلے اور معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،

    لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی 60 نشستیں ، 20 سیٹیں خالی

  • رانا ثناء اللہ کو عدالت سے ملا ریلیف،عدالت پیشی کے بعد ن لیگی رہنما نے کیا بڑا اعلان

    رانا ثناء اللہ کو عدالت سے ملا ریلیف،عدالت پیشی کے بعد ن لیگی رہنما نے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں نیب دفتر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے رانا ثنااللہ کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی،عدالت نے پولیس کو 16 ستمبر تک راناثنااللہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا،عدالت نے رانا ثنااللہ کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی

    ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے عدالت میں کہا کہ میں ضرور شامل تفتیش ہوں گا، نیب کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے تھے، سیف سٹی کے کیمرے منگوا لیں سب سامنے آجائے گا، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ شامل تفتیش ہوں، قانون کے مطابق سب ہوگا،

    عدالت پیشی کے بعد رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،مقدمے میں بعد میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ،حکومت نیب گردی اور پولیس گردی کر رہی ہے ،کل نیب میں پیش ہو رہا ہوں اپنی نیب پیشی پر کسی کو آنے کا نہیں کہا ،لوگ اگر اظہار یکجہتی کے لیے آ جائیں تو کیا کیا جا سکتا ہے ،

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اور ہم سب پر دہشت گردی کے مقدمے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے

    مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے نیب دفتر پر حملے کے واقعہ کیخلاف نیب کی درخواست پر تھانہ چوہنگ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر شخصیات،اراکین اسمبلی اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    مقدمے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جن دیگر شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے ان میں رانا ثناء اللہ، محمد زبیر، جاوید لطیف، بلال یاسین سمیت دیگر شامل ہیں،مسلم لیگ (ن) کیخلاف مقدمہ میں 353، 427، 148 اور 16 ایم پی او کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    درخواست کے متن میں کہا گیا تھا کہ مریم صفدر کی قیادت میں کارکنوں نے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ مریم نواز نے اپنے شوہر صفدر اعوان کی ایما پر نیب پر حملہ کرایا۔ لیگی کارکنوں کے پتھراؤ سے نیب ملازمین سمیت 13 اہلکار زخمی ہوئے

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    قبل ازیں لاہور کی سیشن عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کی نیب سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا تھا،ایڈیشنل سیشن جج اعجز احمد گوندل نے کیپٹن (ر) صفدر کی وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،

    نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

    مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

    نیب نے حساب مانگا تو پتھر لے آئے،فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز بارے بڑا انکشاف کر دیا

    مریم نواز نیب میں پیشی کے بغیر واپس روانہ

    پولیس نے میری گاڑی پر پتھراؤ کر کے شیشہ توڑا ، مریم نواز سے اتنا ڈرتے ہو تو بلاتے کیوں ہو، مریم نواز

    مریم نواز کے قافلے میں پتھر گاڑیوں میں لائے گئے،نیب آفس کے باہر ن لیگی کارکنان کا پتھراؤ

    مریم نواز نیب آفس پہنچ گئیں،مریم کے قافلے میں بڑا "خطرہ” کھلبلی مچ گئی

    کسی سے ڈرنے والی نہیں، مریم نواز

    مریم نواز پر بے بنیاد مقدمہ،حکومت کے پاس اسکے علاوہ کوئی کام نہیں، رانا ثناء اللہ برس پڑے

    مریم نواز نیب روانہ، لاہور کی سڑکیں بند،روانگی سے قبل ایسا کام کیا کہ…….

    مریم نواز کو آج گرفتار کیا گیا تو….پرویز رشید نے کس خدشے کا کیا اظہار

    واضح رہے کہ ن لیگ کی رہنما مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر گاڑی میں رائیونڈ سے پتھر بھر کر لائے گئے تھے اور نیب آفس کے باہر پولیس پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تھا

    ،پولیس نے ن لیگی کارکنان کو نیب آفس جانے سے روکا تو ن لیگی کارکنان بپھر گئے اور پولیس پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا جس پر پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا استعمال کیا گیا

    دوسری جانب اطلاعات کے مطابق مریم نواز پیشی کے لئے جب رائیونڈ سے روانہ ہوئیں تو انکی سیکورٹی کی گاڑی میں پتھر رائیونڈ سے لائے گئے، نجی ٹی وی 92 کے مطابق مریم نواز کی چیف سیکورٹی آفیسر کی گاڑی میں پتھر کے 10 شاپنگ بیگ لائے گئے جب انہوں نے فوٹیج بنائی تو سیکورٹی عملے کی جانب سے بدتمیزی کی گئی، صحافی کا موبائل چھیننے کی کوشش کی گئی، اینٹوں کو توڑ کر پتھر بنائے گئے تھے،

    دوسری جانب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیس نے میری گاڑی پر پتھراؤ کر کے شیشہ توڑ دیا، پولیس نیب کے آفس سے پتھراؤ اور شیلنگ کر رہی ہے، اگر آپ اتنا مسلم لیگ ن سے ڈرتے ہیں ،نواز شریف سے تو پھر مریم نواز کو بلاتے کیوں ہو، جب اتنا خوف ہے تو بلاتے کیوں ہو، بلاتے ہو تو حوصلہ رکھو

  • کارکردگی چیک کرنے کا مشن، سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اپنا چالان کرا لیا

    کارکردگی چیک کرنے کا مشن، سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اپنا چالان کرا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا چالان کردیاگیا

    سیٹ بیلٹ نہ لگانے اور فون سننے پر وارڈن نے عمر شیخ کا چالان کردیا،سی سی پی او عمر شیخ کینٹ کے علاقے میں ذاتی گاڑی پر جارہے تھے،ٹریفک وارڈن کے مطابق سی سی پی او لاہور نےسیٹ بیلٹ نہیں پہننا تھااور فون سن رہے تھے

    لاہور پولیس کے مطابق سی سی پی او لاہور نے پرائیویٹ گاڑی میں ٹریفک ڈیوٹی کو چیک کیا،وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کےلیے جان بوجھ کر سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی وائیلشن کی،سی سی پی او لاہور نے خلاف ورزی پر چالان کروایا اور ان لائن ادائیگی بھی کر دی،

    سی سی پی او لاہورنے ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے پر وارڈن کو تعریفی سند اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا،ٹریفک وارڈنز کی طرف سے 3 اہلکاروں کو کلاس ون سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ نے صبح سویرے ٹریفک سیکٹر کینٹ کا وزٹ کیا،سی سی پی او لاہور نے تھانہ شمالی چھاونی کا بھی اچانک وزٹ کیا، سی سی پی او لاہور نے پرائیویٹ گاڑی میں ٹریفک ڈیوٹی کو چیک کیا، وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کےلئے جان بوجھ کر سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی وائیلشن کی، سی سی پی او لاہور نے وائیلشن پر چالان کروایا اور ان لائن ادائیگی بھی کر دی،

    سی سی پی او محمد عمر شیخ عام سائل کی طرح تھانہ شمالی چھاؤنی پہنچ گئے،پولیس کا فرسٹ رسپانس چیک کرنے کیلئے موٹرسائیکل چوری کی درخواست دی، فوری راہنمائی اور درخواست موصول کرنے پر اہلکاروں کو شاباش دی، سی سی پی او لاہور نے تھانہ شمالی چھاؤنی کا جائزہ لیا، ریکارڈ بھی چیک کیا ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سے کرائم کی صورتحال پر بریفنگ لی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اشتہاریوں بارے استفسار بھی کیا،

    سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے ڈی ایس پی کو اشتہاریوں کےخلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا، سی سی پی او کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کا کام سروس ڈلیوری، شہریوں کی دادرسی ہے،شہریوں کےلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کیں جائیں،