Baaghi TV

Category: لاہور

  • بھارت میں پھنسے ہوئے 75 پاکستانی شہریوں کی 10 ستمبر کوواپسی

    بھارت میں پھنسے ہوئے 75 پاکستانی شہریوں کی 10 ستمبر کوواپسی

    نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں کی وجہ سے بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے مزید پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی۔ بھارت میں پھنسے ہوئے 75 پاکستانی شہری 10 ستمبر کوواپس آئیں گے۔ پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے ہو گی۔ واہگہ بارڈر ایک بار پھر خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔
    کورونا وائرس لاک ڈاون اور پاک بھارت سرحدیں بند ہونے کے باعث پاکستانی شہری بھارت میں مختلف شہروں رکے ہوے تھے۔

  • مولانا طاہر اشرفی کا بیٹا جعلسازی  کیس میں‌گرفتار

    مولانا طاہر اشرفی کا بیٹا جعلسازی کیس میں‌گرفتار

    مولانا طاہر اشرفی کا بیٹا جعلسازی کے کیس میں‌گرفتار

    باغی ٹی وی : کامونکی میں مولانا طاہر اشرفی کے بیٹے کو جعلسازی کے کیس میں‌گرفتار کرلیا گیا . پولیس کے مطابق بلال طاہر اشرفی کیخلاف تھانہ تتلے عالی میں دفعہ420کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،

    مدعی تحیسن کھرل نے درخواست دی کہ لال طاہر اشرفی نے لینڈ کروزر خرید کر 52 لاکھ 63 ہزار کی جعلی کرنسی دی،بینک رقم جمع کروانے گیا تو کرنسی جعلی ہونے کے متعلق پتہ چلا ،مقدمہ میں مولانا طاہر اشرفی کے بیٹے سمیت تین ملزمان نامزد اور دو نامعلوم ہیں.

  • پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو تبدیل کردیا

    پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو تبدیل کردیا

    پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو تبدیل کردیا

    باغی ٹی و ی : پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا تبادلہ کر دیا ہے۔ وہ گزشتہ دو سالوں میں تبدیل ہونے والے انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے صوبے کے نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کیلئے نام طلب کر لئے ہیں۔ نئے آئی جی پنجاب کے ناموں کے لیے محسن بٹ، کلیم امام، اے ڈی خواجہ اور عارف نواز، عامر ذوالفقار اور راؤ سردار کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ سارا تنازع بغیر مشاورت سی سی پی او لاہور کی تعیناتی پر پیدا ہوا تھا۔ شعیب دستگیر نے جمعہ کو وزیراعظم پاکستان سے سی سی پی او کی تعیناتی پر اعتراض کیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ بغیر مشاورت سی سی پی او لاہور کی تعیناتی قبول نہیں ہے۔ اس پر وزیراعظم نے آئی جی کو وزیراعلیٰ سے ملاقات کی ہدایت کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق آئی جی کیساتھ ون آن ون ملاقات میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار مصالحت کی کوشش کرتے رہے۔ تاہم اس کے بعد بھی آئی جی پنجاب دفتر بھی نہیں آئے۔ جس کے باعث دو روز تک آئی جی آفس پنجاب میں کام بند رہا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سٹی چیف پولیس افسر (سی سی پی او) عمر شیخ اور آئی جی شعیب دستگیر کے درمیان تنازع کے بعد شعیب دستگیر کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے آئی جی پنجاب سے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شعیب دستگیر میرے سینئر افسر اور کمانڈر ہیں۔ پولیس فورس میں ڈسپلن کیلئے جی پی ایس لوکیشن مانگی ہے۔ آئی جی مجھے لوکیشن کا کہیں گے تو میں ضرور دوں گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر کلیم امام صرف تین ماہ آئی جی 13 جون 2018ء سے 11 ستمبر 2018، محمد طاہر 11 ستمبر 2018ء سے 15 اکتوبر 2018ء امجد جاوید سلیمی 15 اکتوبر 2018ء سے 17 اپریل 2019ء، کیپٹن (ر) عارف نواز خان 17 اپریل 2019ء سے 28 نومبر 2019ء آئی جی پنجاب رہے۔ شعیب دستگیر پانچویں آئی جی پنجاب تھے جو 28 نومبر 2019ء کو تعینات ہوئے

  • آل پارٹیز کانفرنس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، گورنر پنجاب

    آل پارٹیز کانفرنس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، گورنر پنجاب

    آل پارٹیز کانفرنس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، گورنر پنجاب

    باغی ٹی وی : گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ کسی آل پارٹیز کانفرنس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، بلا تفریق شفاف احتساب ملک و قوم کیلئے لازم ہے۔

    گورنر پنجاب سے صوبائی وزراء محسن لغاری، سعید الحسن شاہ اور پارٹی وفود نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا الیکشن ضرور ہوں گے مگر 2023 سے پہلے کسی صورت نہیں، انشاء اللہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے

    ھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

    پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی

    شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا

    کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

    ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

    الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

    معاملے بھی سرخرو ہوگا، پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی سازشیں کرنیوالے ناکام ہونگے۔

    چودھری سرور کا کہنا تھا عوام حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان کو آگے بڑ ھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا، عوام حکومت، جمہوریت اور پارلیمنٹ کیساتھ متحد کھڑے ہیں

    اے پی سی ضرور ہو گی،شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان کا اتفاق،میزبانی کون کریگا؟


    اس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اختتام پذیر ہو چکی ہے، ملاقات کے بعد رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو ہوئی تھی جس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی،ہماری ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں،باہمی مشاور ت سے مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے ،موجود ہ صورتحال کاتقاضہ ہے کہ ہم باہمی تحفظات کودور کریں،حکومت کے خلاف تحریک کے لیے اتفاق رائے ہے، ملاقات میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق ہوا ہے ،

  • لاہور، مکان کی چھت گر گئی متعدد افراد کی  اموات اور زخمی

    لاہور، مکان کی چھت گر گئی متعدد افراد کی اموات اور زخمی

    لاہور، مکان کی چھت گر گئی متعدد افراد کی اموات اور زخمی

    باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 اور 7 سال کے بچے بھی شامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ مکان کی چھت بوسیدہ ہونے کے باعث گری۔

    حادثے میں مرنے والے تمام افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ تمام لوگ آپس میں رشتےدار ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مکان کی چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقت کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، چھت گرنے سے دو بھائی جاں بحق

    گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقہ چوبرجی چوک کے قریب واقع نجی بینک کی چھت گر گئی تھی جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے.ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں کی گئیں جن کے نتیجے میں ملبہ تلے سے سات متاثرین کو نکال لیا گیا تھا

  • بزدار کے پنجاب میں جرائم میں اضافہ ہوا، وزیر قانون نے کیا اعتراف

    بزدار کے پنجاب میں جرائم میں اضافہ ہوا، وزیر قانون نے کیا اعتراف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ نے پنجاب میں جرائم میں ہونے والے اضافے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی علاقے میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے تو بہت سے علاقوں میں کمی بھی ہوئی ہے،

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں امن و امان پر جاری بحث کو سمیٹے ہوئے صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ نے کہا کہاگر ماضی میں جرائم بڑھا ہے تو کوشش ہو گی کے اب اس میں کمی ہو،ناجائز اسلحہ صوبے پنجاب کامین ایشو تھا،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں ہیں،سوشل میڈیا پرفرقہ وارانہ، توہین آمیز اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد پولیس کے ریلیز فنڈز کو بحال کرایا ،15 سال کے بعد 500 گاڑیاں خریدیں گئیں ہیں ،جب کسی کو سہولت نہیں دیں گے تو بہتری کیسے لائیں گے؟ہائی وے پیٹرولیم بنائے گئی، 15 سالوں میں انہیں گاڑیاں نہیں دی گئی تھی لیکن اب حکومت نے پیٹرولیم پولیس کو بھی گاڑیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے،15 سال بعد موجودہ گورنمنٹ نے 5 ہزار سے زائد کانسٹیبل بھرتی کرنے ہیں،ادارے میں ملازمین ریٹائرڈ ہوتے ہیں تو پھر نئی بھرتیاں کی جاتیں ہیں۔

    بشارت راجہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی علاقے میں جرائم میں اضافہ ہوا تو بہت سے علاقوں میں کمی بھی ہوئی ہے،سانحہ ساہیوال پر حکومت نے مکمل کارروائی کرتے ہوئے چالان عدالت میں جمع کرائے، ماڈل ٹاون میں بچوں کے منہ میں گولیاں ماریں گئیں،انہیں ایف آئی آر درج کرانے کیلئے دھرنا دینا پڑاتھا تاہم اب ایسا نہیں ہے ۔ محرم الحرام میں تمام جلوس پر امن طریقے سے ہوئے،شعیہ، سنی جس طرح سے فرقہ واریت میں جا رہے ہیں ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ مذہبی فرقہ وارانہ،سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،جرائم ماضی میں بڑھا ہے تو کوشش ہو گی کے کمی ہو۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    ‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

    بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

    فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

    2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

    وزیراعظم ہاؤس سے جلد بڑی گرفتاری متوقع

    وزیر قانون بشارت راجہ کا مزید کہنا تھاکہ مریم نواز کی پیشی کے حوالے سے کہا گیا زیادتی کی گئی،مریم نواز کی پیشی پر محرکات کیا تھے، پتھر کیسے آئے ؟اس بحث میں نہیں جانا چاہتے، میڈیا مریم نواز کی پیشی پر کور کر رہا تھا، سب نے دیکھا وہاں کیا ہوا ہے؟وہاں سڑک کنارے چلتے ایک آدمی کو چاقو مارا گیا ،اس سے یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہاں حکومت ناکام ہو گئی، اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

    اسلام آباد رورل زون جرائم کا گڑھ بن گیا،منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے قائم

  • تعلیمی اداروں میں اگر یہ کام نہ کیا گیا تو دوبارہ بند کر دیئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر

    تعلیمی اداروں میں اگر یہ کام نہ کیا گیا تو دوبارہ بند کر دیئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 15ستمبر سے کھول دیے جائیں گے۔تعلیمی اداروں کی انتظامیہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی پابند ہو گی۔کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کو دوبارہ بند کر دیا جاے گا۔

    ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے صوبائی وزراء ایجوکیشن کی کانفرنس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    راجہ یاسر ہمایوں نے اس موقع پر کہا کہ تعلیمی ضروریات کے ساتھ ساتھ بچوں کو صحت مند فضاء فراہم کرنا حکومت اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کی مشترکہ زمہ داری ہے۔ حکومت کی بہترین حکمت عملی سے کرونا کے پھیلاؤ کو کافی حد تک روکا جا چکا ہے اور صورت حال میں بہتری آنے پر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں کو 15ستمبر سے کھول دیا جاے۔تاکہ بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔

    صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے اس صورت حال میں والدین کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول و کالج روانہ کریں چاہے وہ ماسک کپڑے کا ہی کیوں نہ ہو اوربچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں انہیں ہر گز اسکول و کالج نہ بھیجیں۔ صوبائی وزیر نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بھی ہدایت کی کہ وہ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں،بچوں کے ہاتھ بار بار دھلوائیں اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں۔اور تعلیمی اداروں میں فیس ماسک کا استعمال لازم قرار دیں۔
    ٭٭٭

  • چوہان صاحب،شہباز شریف کے پروجیکٹس پر مہریں لگانے سے وہ آپکے نہیں بن جائیں گے، عظمیٰ بخاری

    چوہان صاحب،شہباز شریف کے پروجیکٹس پر مہریں لگانے سے وہ آپکے نہیں بن جائیں گے، عظمیٰ بخاری

    چوہان صاحب،شہباز شریف کے پروجیکٹس پر مہریں لگانے سے وہ آپکے نہیں بن جائیں گے، عظمیٰ بخاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ سولر پاور پروجیکٹ شہبازشریف کا پروجیکٹ ہے اور بیان جاری کرنے سے پہلے نیپرا سے ہمارے دور کے ٹیرف کی معلومات تو لے لیتے

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت نے اس منصوبے میں ڈھائی ارب روپے کی بچت کی،آپ کا پراپیگنڈہ کام نہیں آئے گا، چوہان صاحب اب آپ پر ترس آتا ہے،آپ لوگ دو سالوں میں ایک بھی اپنا پروجیکٹ شروع نہیں کر سکے،تمام پروجیکٹس پر نئے پاکستان کی مہریں لگانے سے وہ پروجیکٹس نئے پاکستان کے نہیں ہو جائیں گے ،یہ تمام پروجیکٹس شہبازشریف کے اور پرانے پاکستان کے ہی رہیں گے

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ چوہان صاحب آپ کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ جن ٹھنڈے کمروں میں مزے سے بیٹھتے ہیں وہ نوازشریف اور شہبازشریف کے بجلی کے منصوبے کی وجہ سے ہی ٹھنڈے ہیں،چوہان صاحب آپ لوگ دو سالوں میں ایک بھی بجلی کا یونٹ نہیں بناسکے،ان لوگوں کو پکی پکائی ملی ہے وہ بھی ہضم نہیں ہورہی،ماضی میں عمران خان انہی منصوبوں پر الزامات لگاتے ہیں

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سمیت مزید کئی منصوبوں پر سرمایہ کاروں نے ہاتھ روک لیا ہے،پرانے پاکستان کو بدنامی اور اندھیرے نہ دیں ،ہم نے اس پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے

  • پارٹی کارکن حکمرانوں کے خلاف احتجاج کیلئے خود کو تیار کریں،قمر زمان کائرہ کا اجلاس میں اعلان

    پارٹی کارکن حکمرانوں کے خلاف احتجاج کیلئے خود کو تیار کریں،قمر زمان کائرہ کا اجلاس میں اعلان

    پارٹی کارکن حکمرانوں کے خلاف احتجاج کیلئے خود کو تیار کریں،قمر زمان کائرہ کا اجلاس میں اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوا،پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے اجلاس کی صدارت کی

    دیگر شرکاء میں چودھری منظور احمد،اسلم گل، حسن مرتضی ملک عثمان شامل ہیں۔ ثمینہ خالد گھرکی ،عزیز الرحمن چن،تسنیم قریشی، علامہ یوسف اعوان،رائے شاہجہان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ غلام فرید کاٹھیا،اظہر حسن ڈار،جاوید بھٹی،ذوہیب بث، موسیٰ کھوکھر،شہزاد چیمہ،سسرار بٹ،ڈاکٹر ضرار بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پنجاب پارٹی کا ریویو جاری ہے ۔ناقص کارکردگی والے عہدیدار وں سے معذرت کر لی جائے گی۔ پارٹی کارکن حکمرانوں کے خلاف احتجاج کیلئے خود کو تیار کریں۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ہی ہمیشہ سیاسی جمود کو توڑا ہے

    قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت مزدوروں،کسانوں تاجروں اور عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔ حکمرانوں کی چرب زبانی اور جھوٹ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ عوام کی مشکلات اور مصیبتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے لیکن کہا جارہا ہے وزیراعظم تو کرپٹ نہیں۔

    قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں سرکاری لو ٹ مار اور افراتفری جاری ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ پیپلزپارٹی کے عہدیدار اور کارکن عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • ای روزگار فری لانسنگ پروگرام  میں آن لائن تربیت لینے کی سہولت  متعارف کروا دی گئی

    ای روزگار فری لانسنگ پروگرام میں آن لائن تربیت لینے کی سہولت متعارف کروا دی گئی

    ای روزگار فری لانسنگ پروگرام میں آن لائن تربیت لینے کی سہولت متعارف کروا دی گئی

    باغی ٹی وی : چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کے مطابق ای روزگار فری لانسنگ پروگرام میں آن لائن تربیت لینے کی سہولت بھی متعارف کروا دی گئی،بیروزگار ایم اے پاس نوجوان اب سنٹرز کی بجائے آن لائن ٹریننگ بھی لے سکیں گے

    ای روزگار محکمہ یوتھ افیئرز‘ سیاحت و کھیل اور پی آئی ٹی بی کا مشترکہ پروگرام ہے.آن لائن ٹریننگ سے بڑی تعداد میں نوجوان تربیت لیکر آمدنی کما سکتے ہیں‘ای روزگار سے تربیت پانیوالے گریجوایٹس 35 کروڑ روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں

    اس سے قبل مخصوص ای روزگار سنٹرز میں جا کر فری لانسنگ کی تربیت ملتی تھی.پروگرام میں ٹیکنیکل‘ نان ٹیکنیکل‘ کری ایٹو ڈیزائن میں تین ماہ کے کورسز کرائے جاتے ہیں.پنجاب کے 26 اضلاع میں 31 تربیتی مراکز فعال ہیں جن میں سے 4 مراکز خواتین کے لیے مختص ہیں.ای روزگار سے 20 ہزار سے زائد امیدوار تربیت لے چکے‘خواتین کی شرح 54 فیصد ہے.

    کورونا وائرس کی صورتحال میں آن لائن تربیت سے تقریباً 5 ہزار بیروزگار نوجوان مستفید ہو ئے .داخلے کیلئے ایم اے پاس‘ 35 برس کے پنجاب ڈومیسائل اور بیروزگار افراد آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں

    آن لائن داخلے کا ایڈریس: www.erozgaar.pitb.gov.pk/apply