گورنر ہاؤس لاہور میں سول ایوارڈ تقسیم کی تقریب ، گورنر پنجاب نے مختلف شخصیات کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا
باغی ٹی وی :گورنر ہاؤس لاہور میں سول ایوارڈ تقسیم کی تقریب منعقد یوئی جس میں گورنر پبجاب چوہدری محمد سرور نے مختلف شخصیات کو صدارتی ایوارڈ دیے
اس موقع پر مختلف شعبوں میں بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی 16 شخصیات کو ایوارڈ دیے گئے . پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی اور جسٹس ریٹائرڈ ناصری اقبال کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر سعید محمد ثقلین، یوسف سلیم، اعجاز احمد ، کامران لاشاری اور مرحوم فہمیدہ مرزا کو تےتمغیہ امتیاز سے نوازا گیا۔صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر طاہر محمود حیات، فضل عباس جٹ ، غلام عباس ، وارث بیگ ، سائیں ظہور احمد، دینا خانم، مسرت حسین، غلام محی الدین اور ساحر علی بچا شامل ہیں۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے صدارتی اعزاز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی .
چونڈہ کے محاذ پر نوجوان تنظیمات کا اجتماع، دفاع وطن کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہنے کا عزم
چونڈہ (باغی ٹی وی ) جنگ ستمبر1965کے حوالے سے تاریخی اہمیت کے حامل شہر چونڈہ میں پاکستان یونائیٹڈ یوتھ کے زیراہتمام جسد واحد کے عنوان پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیر یوتھ الائنس، متحدہ طلبہ محاذ اور نیشنل یوتھ الائنس سے منسلک سیاسی و مذہبی یوتھ جماعتوں کے مرکزی و ذیلی قائدین نے شرکت کی، کانفرنس کی صدارت پاکستان یونائیٹڈ یوتھ کے صدر شہزادہ بٹ نے کی جبکہ شرکاء میںکشمیر یوتھ الائنس کے سیکرٹری جنرل رضی طاہر،انجمن طلبائے اسلام کے مرکزی ناظم معظم شہزاد ساہی، پاکستان تحریک شعور کے مرکزی صدر سجاد احمد مہر، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے بلال ربانی، مسلم طلباء محاذ سے عبید عباسی، اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن سے حافظ عبدالماجد، اہلحدیث یوتھ فورس سے یاسر عنایت پسروری، مصطفائی تحریک سے رانا سانول، گیان سحر سے محمد عثمان حیدر، انجمن فکر نوجواناں سے حمزہ طاہر، پاکستان زندہ باد فائونڈیشن سے عبدالرئوف جلالپوری اور مسلم لیگ قائد اعظم سے صدف بٹ شامل تھے۔
آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ بٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چونڈہ کی تاریخی سرزمین میں پاکستانی افواج نے بے شمار قربانیاں دی ہیں ، آج ہم آزاد ہیں تو اس کا سہرا1965کے شہداء کے سر جاتا ہے جنہوں نے بھارتی غرور کو خاک میں ملادیا، سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر نے کہا کہ پاکستان کے تمام نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، تاہم ہمیں اس موقع پر بھی کشمیر کو نہیں بھولنا چاہیے، کشمیرہماری شہ رگ ہے اور دشمن کے قبضے سے ہم نے واپس لینی ہے، معظم شہزاد ساہی نے کہا کہ ہمیں وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کا بھی دفاع کرنا ہے،
بلال ربانی نے کہا کہ دشمن ہمیں فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنا چاہتا ہے، تاہم اس کی یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، حافظ یاسر پسروری نے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اختلافات کو ترک کرکے دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے، یوتھ قائدین نے کانفرنس کے بعد شہداء کے مزارات پر حاضری دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، اس موقع پر یکجہتی کشمیر ریلی بھی نکالی گئی اور کشمیر کے حریت پسندوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
احتساب عدالت نے فواد حسن فواد پر فرد جرم عائد کر دی
باغی ٹی وی : احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد پر فرد جرم عائد کر دی۔
احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے اہلخانہ پر بھی فرد جرم عائد کی۔ ملزمان میں فواد حسن فواد، رباب حسن، وقار حسن اور انجم حسن شامل ہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے گواہان کو طلب کر لیا۔ عدالت نے بریت کی درخواستیں واپس لینے پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔
رواں سال کے آغاز پر لاہور ہائی کورٹ نے کوئی بھی غیر قانونی پراپرٹی ثابت نہ ہونے پر فواد حسن فواد کی ضمانت منظور کر لی تھی۔
لاہور ہائی کورٹ کے ججز جسٹس طارق عباسی اور جسٹس چوہدری مشتاق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فواد حسن فواد کی ضمانت کا چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔
آج کا دن تاریخ میں مثالی حیثیت رکھتا ہے، پاک فضائیہ نے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کیا، عثمان بزدار
باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج کا دن تاریخ میں مثالی حیثیت رکھتا ہے، پاک فضائیہ نے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کیا۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دفاع وطن کیلئے پاکستان ایئر فورس کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا 7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ میں مثالی حیثیت رکھتا ہے، 7 ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے، شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا پاک فصائیہ کے جانبازوں نے فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے مکار دشمن کو شکست دی، پاک فضائیہ نے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کیا
پاک فضائیہ کے ہوا باز سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں ایک ڈاگ فائٹ کے دوران 5 انڈین ہنٹر جنگی طیارے ایک منٹ کے اندر مار گرائے۔ ان کا یہ کارنامہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔ اس مشن میں ایم ایم عالم نے ایف 86 سیبر طیارہ اڑایا۔ مجموعی طور پر ایم ایم عالم نے 9 طیارے گرائے اور 2 کو نقصان پہنچایا۔
کراچی میں شہید راشد منہاس کے مراز پر دعائیہ تقریب ہوئی۔ شہید پائلٹ کے بھائی انجم منہاس نے پھول چڑھائے اور دعا کی، ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ عباس گھمن نے بھی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر ایئر فورس کے دستوں نے شہید پائلٹ کو سلامی بھی پیش کی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون کا انٹرنیشنل ٹینڈر 12 ستمبر کو جاری کررہے ہیں اور اس کی پبلسٹی بھی اسی دن سے شروع کریںگے
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں ہفتہ وار اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ فیز ون میں ہم کے سی آر کا سنگل ٹریک مکمل کریں گے اور سیکنڈ فیز میں اس کو ڈبل ٹریک کریں گے جبکہ 30 دسمبر تک ہم کے سی آر کے سنگل ٹریک کو مکمل کردیں گے۔، کے سی آر پر ہمیں 10 بلین فنڈ ملے ہیں، ہم نے کے سی آر کا11کلومیٹرتک کا ٹریک مکمل کرلیاہے،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس محمد گلزار نے ریلوے کے حوالے سے جو احکامات جاری کیے ہیں ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم اس پر پورا اتریں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر یہ کام ریلوے کو دیا گیا، ریلوے اس کو جتنی جلدی ممکن ہوا مکمل کرے گا۔
حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ گردوارہ پنجہ صاحب کی اہمیت کے حوالے سے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ حسن ابدال ریلوے سٹیشن کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے، وزیر اعظم عمران خان اسی مہینے حسن ابدال ریلوے سٹیشن کا افتتاح کریں گے ۔ کیبنٹ میں گندم کی ترسیل کا کام بھی ریلوے کو دیا گیا ہے اس طرح پاکستان میں آنے والی گندم کی ترسیل کا کام بھی ریلوے کرے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان میں نیا آنے والا یورو فائیو ڈیزل کی ترسیل کا کام بھی ریلوے کے ذریعے ہی ہوگا۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کل لال حویلی سے اقوام متحدہ تک میری کتاب کی تقریب رونمائی ہے، آج کا دن پاکستانی سیاست میں تبدیلی لاسکتاہے، وزیراعظم کے دورہ کراچی سے بڑی تبدیلی آسکتی ہے،آج ریلوے افسروں پر لاٹھی چارج کیا ہے،اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش ہے،اپوزیشن نے فضل الرحمان کے پیچھے لگ کر اپنی سیاسی عاقبت خراب کی، نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں، اپوزیشن جماعتیں جلسہ جلوس کرسکتی ہیں دھرنا نہیں دے سکتیں،
اپوزیشن نے کراچی ایشو پر بھی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے کی کوشش کی،عثمان بزدار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے
اراکین اسمبلی نے پنجاب حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کو مبارکباد، دو سالہ کارکردگی کو سراہا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مالی امور میں شفافیت اور انتظامی امور میں میرٹ کو فروغ دیا ہے – سابق حکومتوں کی جانب سے حکومتی و انتظامی امورمیں بگاڑ کو دو برس میں درست کیاہے- سابق حکومت نے سرکاری خزانے کو ذاتی سمجھ کر بے دردی سے ضائع کیا- ہم قومی خزانے کے امین ہیں اور دیانتداری کیساتھ وسائل صرف عوام پر خرچ کررہے ہیں –
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا کے بعد کراچی ایشو پر بھی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے کی کوشش کی-جمہوری ممالک میں اپوزیشن کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتاہے -بد قسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کے پاس نہ کوئی ایجنڈا ہے نہ کوئی پروگرام -مخالف سیاستدان صرف پوائنٹ سکورنگ کرنے میں مصروف ہیں -ایسے عناصر کو پہلے بھی ہزیمت اٹھانا پڑی اور آئندہ بھی ناکامی کاسامنا کرنا پڑے گا-پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے۔
اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مسائل جلد حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ ہم سب نے ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے
وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری،اراکین پنجاب اسمبلی شہاب الدین خان،غضنفر عباس، چوہدری فیصل فاروق چیمہ، غلام علی اصغر خان،چوہدری افتخار حسین،محمد عامر عنایت شہانی، محمد اعجاز حسین اور سردار فاروق امان اللہ دریشک شامل تھے-
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں نیب دفتر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی
ن لیگی رہنما مرزاجاوید کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی گئی،عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا،تھانہ چوہنگ کو 11 ستمبر تک ن لیگی رہنما کوگرفتار کرنے سے روک دیاگیا
مرزا جاوید کی گاڑی میں پتھررکھنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئیں تھی،عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے تھانہ چوہنگ ایس ایچ کو رپورٹ بھی جمع کروانے کی ہدایت کی،
مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے نیب دفتر پر حملے کے واقعہ کیخلاف نیب کی درخواست پر تھانہ چوہنگ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر شخصیات،اراکین اسمبلی اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جن دیگر شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے ان میں رانا ثناء اللہ، محمد زبیر، جاوید لطیف، بلال یاسین سمیت دیگر شامل ہیں،مسلم لیگ (ن) کیخلاف مقدمہ میں 353، 427، 148 اور 16 ایم پی او کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
درخواست کے متن میں کہا گیا تھا کہ مریم صفدر کی قیادت میں کارکنوں نے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ مریم نواز نے اپنے شوہر صفدر اعوان کی ایما پر نیب پر حملہ کرایا۔ لیگی کارکنوں کے پتھراؤ سے نیب ملازمین سمیت 13 اہلکار زخمی ہوئے
اطلاعات کے مطابق مریم نواز پیشی کے لئے جب رائیونڈ سے روانہ ہوئیں تو انکی سیکورٹی کی گاڑی میں پتھر رائیونڈ سے لائے گئے، نجی ٹی وی 92 کے مطابق مریم نواز کی چیف سیکورٹی آفیسر کی گاڑی میں پتھر کے 10 شاپنگ بیگ لائے گئے جب انہوں نے فوٹیج بنائی تو سیکورٹی عملے کی جانب سے بدتمیزی کی گئی، صحافی کا موبائل چھیننے کی کوشش کی گئی، اینٹوں کو توڑ کر پتھر بنائے گئے تھے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں،
لاہور میں ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ رواں سال کی اچھی خبر ایم ایل ون منصوبہ ہے ،رواں سال کی دوسری خوشخبری کے سی آر ہے،کے سی آر ٹریک کو ڈبل کیاجائے گا،آج کا دن پاکستانی سیاست میں تبدیلی لاسکتا ہے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دیں گے
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف واپس آجاتا ہے تو اسکی سیاست بہتر ہوسکتی ہے،نواز شریف واپس آگئے تو ن لیگ اکٹھی رہ سکتی ہے، نواز شریف واپس نہ آئے تو ن لیگ بکھر جائے گی،ش لیگ مریم نوازکے ساتھ عدالت میں نہیں گئی ،ن لیگ مریم نواز کے ساتھ ہے ،ش لیگ نہیں ہے،مریم کو جب یقین ہوا کہ باہر نہیں جاسکتی تو پتھراؤ کیا گیا، عمران خان کے لیے کوئی خطرہ نہیں،5سال پورے کریں گے،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے پر چیف جسٹس نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے،رواں ماہ پنجہ صاحب ریلوے اسٹیشن شروع ہوجائے گی،کل لال حویلی سے اقوام متحدہ تک میری کتاب کی تقریب رونمائی ہے، آج کا دن پاکستانی سیاست میں تبدیلی لاسکتاہے، وزیراعظم کے دورہ کراچی سے بڑی تبدیلی آسکتی ہے،آج ریلوے افسروں پر لاٹھی چارج کیا ہے،اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش ہے،اپوزیشن نے فضل الرحمان کے پیچھے لگ کر اپنی سیاسی عاقبت خراب کی، نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں، اپوزیشن جماعتیں جلسہ جلوس کرسکتی ہیں دھرنا نہیں دے سکتیں،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا ک 30 ستمبر تک کے سی آر کے ٹریک کو مکمل کر دیں گے، امپورٹ گندم کو ریلوے اٹھائے گا،حکومت کے لئے کوئی خطرہ نہیں، عمران خان ملک کو آگے لے کر چلیں گے،
پاکستان نے(نواوبلیگیشن ریٹرن ٹو انڈیا) نوری ویزا کے حامل پاکستانیوں کی بھارت واپسی کاشیڈول تبدیل کر دیا۔ 363 نوری ویزاکے حامل پاکستانی7 ستمبر کی بجائے اب 15 ستمبر کو واپس بھارت جائیں گے۔ کورونا وائرس اور پاک بھارت سرحدیں بند ہونے کے باعث پاکستان میں پھنسے نوری ویزا والوں کے ساتھ مقیم 37 بھارتی شہری بھی واپس چلےجائیں گے۔اس سلسلے میں وزارت خارجہ نے واہگہ بارڈرخصوصی طور پر کھولنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرز پنجاب کوبھی خط بھیج دیا۔ نوری ویزا ہولڈرایسے پاکستانی ہیں جو طویل مدتی ویزا پر بھارت میں مقیم ہیں۔ لیکن ان پاکستانیوں کو ابھی تک بھارتی شہریت نہیں دی گئی۔ ایسے افرادکو واپس پاکستان آنے کے لیے بھارتی حکومت نواوبلیگیشن ریٹرن ٹو انڈیا کا ویزا جاری کرتی ہے۔ نوری ویزا والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔جب کہ کچھ ایسی مسلمان خواتین بھی شامل ہیں جن کی شادی بھارت میں ہوئی۔ یہ لوگ مارچ میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے واپس پاکستان آئے تھے۔
توہین رسالت کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھائے جائیں،علامہ خادم رضوی
باغی ٹی وی : تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے امیر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ توہین رسالت کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔حکومت پاکستان فوری طور پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرے اور نبی کریم ﷺ کے گستاخانہ خاکے بنانے والوں کے خلاف اعلان جہاد کیا جائے ۔
وہ جمعہ کو فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ٹی ایل پی کے کے زیر اہتمام آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں احتجاج کے سلسلے میں کراچی میں منعقدہ ناموس رسالتﷺ مارچ کے شرکاء سے مواصلاتی خطاب کررہے تھے ۔مارچ سے ٹی ایل پی کراچی کے امیر علامہ رضی حسین نقشبندی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔تحفظ ناموس رسالت ﷺمارچ میں ہزاروں کی تعداد میں شمع رسالتﷺ کے پروانوں نے شرکت کی ۔
ریلی کے شرکاء نے فرانس کاپرچم بھی نذرآتش کیا۔علامہ خادم حسین رضوی نے کہاکہ فرانس کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرنا دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہے۔ ناموس رسالت ریلی سے عالمی میڈیاکی چیخیں نکل رہی ہیں،انہوں نے کہاکہ سیدالانبیاﷺکی ناموس کی حفاظت ہرمسلمان کے ایمان کی بنیادہے اورایسی غلیظ حرکت عالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ اورڈیڑھ ارب مسلمانون اوران پرمسلط حکمرانوں کے ایمان کاامتحان ہے۔
علامہ خادم حسین رضوی نے مطالبہ کیاکہ حکومت پاکستان فوری طور پر فرانس سے اپنا سفیر واپس بلائے اور فرانس کے سفیر کو واپس بھیج کر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرے۔انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔مسلم حکمرانوں بالخصوص پاکستانی حکمرانوں کے صرف مذمتی بیانات کافی نہیں ،سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخوں کے خلاف اعلان جہاد کیا جائے۔
انہوںنے کہا کہ اب بہت ہوچکا اس قسم کی ناپاک جسارت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور نبی علیہ السلام کی عزت پر پہرہ دیتے ہوئے ہمیں جو بھی قیمت چکانا پڑی اسکے لئے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا مسلمان امن پسند ضرور ہیں لیکن جو غیرت نبوی ان کے سینوں میں موجزن ہے اس کا اندازہ فرانس کے گستاخوں کو ہے اور نہ انکے حامیوں کو ہے۔
علامہ خادم حسین رضوی نے کہا مسلمان ناموس رسالت کی عزت وآبرو پر پہرہ دینے کے لئے ہر وقت ہر لمحہ تیار رہیں۔ اگر امت ناموس رسالت کے معاملہ پر تساہل پسندی کاشکار ہوگئی تو اسے ہرگز زندہ رہنے کا حق صرف اس وقت تک سے جب تک ہم رسول اللہ کی عزت وآبرو کے محافظ اور چوکیدار ہیں۔مارچ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رضی حسین نقشبندی نے کہا کہ ہم ختم نبوتؓ اور ناموس رسالتؓ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم گستاخانہ خاکوں کی سخت مذمت کرتے ہیں یہ عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش اور سب سے بڑی دہشت گردی ہے گستاخانہ خاکے بنانے والے دنیا کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیںتوہین آمیز خاکوں کی اشاعت ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملہ اور بدترین دہشت گردی ہے امت مسلمہ آقائے کریمؓ کے ناموس کے تحفظ کے لیے پوری قوت ایمانی سے اٹھ کھڑی ہو اور اس شیطانی عمل کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرے اور عالمی سطح پر تحفظ ناموس رسالت کے لیے قانون سازی کرائے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی تہذیب ڈیڑھ ارب افراد کے دینی جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیتی لیکن توہین آمیز خاکے بنانے والے اپنے شیطانی عمل سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو خون کے آنسو رلا رہے ہیں اور اقوام متحدہ ان کے اس مفسدانہ عمل کو روکنے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کر رہی یورپی یونین، او آئی سی اور مسلم حکمرانوں کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔