Baaghi TV

Category: لاہور

  • تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ق لیگ کا وار، تحریک انصاف کی وکٹ اڑا لی

    تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ق لیگ کا وار، تحریک انصاف کی وکٹ اڑا لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ق لیگ کا وار، تحریک انصاف کی وکٹ اڑا لی

    ظہیر عباس سابق یونین کونسل صدر پی ٹی آئی سکھو چک تحصیل شکر گڑھ ضلع نارووال نے اپنے ساتھی محمد ندیم بدر ،سرگودھا سے خاتون سماجی رہنما جمیلہ سعید ایڈووکیٹ، لاہور سے نور فاطمہ نے مسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،

    مسلم لیگ ق کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اپنی شمولیت کے موقع پر کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں 1122جیسے بے شمار عوامی فلاحی منصوبے جاری ہوئے جن کی عوام آج بھی تعریف کرتے ہیں اور ان سے استفادہ حاصل کررہے ہیں عوام پرویز الہٰی صاحب کا دور دوبارہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں

    امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

    سینتھیا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے نے ایسا جواب جمع کروایا کہ پی پی رہنما ہوئے پریشان

    انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں واحد جماعت ہے جو قائداعظمؒ کے اصولوں پر چل کر پاکستان کی ترقی اور سلامتی کی ضامن ہے .

    مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

    اس موقع پرسینٹرکامل علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے دروازے سب ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے ان کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔نئے شامل ہونے والے عوام رابطہ مہم شروع کرکے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں۔پاکستان مسلم لیگ کا پیغام محبت پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ میں شامل کریں۔

    اتحادی جماعت کی علیحدگی،وزیراعظم نے منانے کا ٹاسک دے دیا

  • وزیراعلٰیٰ پنجاب سے اسد قیصر کی قیادت میں اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

    وزیراعلٰیٰ پنجاب سے اسد قیصر کی قیادت میں اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج رات 90شاہراہ قائداعظم پر سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی قیادت میں اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔

    پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتمادکا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف منظم پراپیگنڈے کی مذمت کی۔اراکین قومی اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سرگرم عمل ہیں۔عثمان بزدار نے پنجاب کو یکساں ترقی کے ویژن پر گامزن کیا ہے۔پنجاب میں ترقی کے حقیقی دور کا آغاز ہوچکا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار عوامی آدمی ہیں اورسب سے ملتے ہیں۔پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں ارکان اسمبلی کی مشاورت کو اہمیت دی جاتی ہے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی میرے لئے بے حدقابل احترام ہیں۔پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی کا اعتماد میرے لئے اعزاز ہے۔وزیراعلیٰ آفس کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی مشاورت سے پنجاب کے ترقی کے سفرکو آگے بڑھارہے ہیں۔ ایم پی ایز کے ساتھ ساتھ ایم این ایزکی رائے کو بھی اہمیت دے رہے ہیں۔مشکل حالات کے باوجودپنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا۔

    بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر کی ادائیگی کس نے کی؟ نیب نے عدالت میں جمع کروایا جواب

    تحریک انصاف کے ایک اور رہنما،رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    انہوں نے کہاکہ زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو عوامی نمائندوں کی تجاویز کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ اراکین اسمبلی دست و بازو ہیں،ان کا کوئی جائز کام نہیں رکے گا۔اراکین اسمبلی کے جائز کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔اراکین اسمبلی کے عزت و احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سابق دور کی فاش غلطیوں اور خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا۔ قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے ملکر وزیراعظم عمران خان کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔پنجاب حکومت اوراراکین قومی اسمبلی کے درمیان ایسے رابطوں کا سلسلہ مستقل جاری رہے گا۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار فرداً فرداً ہر رکن قومی اسمبلی کی نشست پر گئے اور حال احوال دریافت کیا۔ اراکین قومی اسمبلی نے اپنے حلقوں کے مسائل کے بارے میں وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ اراکین قومی اسمبلی نے اپنے حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

    غلط کام کیا نہ کرنے دیں گے،کوئی قانون سے بالاتر نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا نیب پیشی کے بعد بیان

  • جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس

    جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس

    جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ وفاق کے ساتھ مل کر 15 ستمبر کو سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔ کلاسز میں بچوں کی حاضری اور اوقات کار پر مشاورت جاری ہے۔ ایک کلاس کو ہفتے میں تین دن بلانے کی تجویز ہے۔

    پنجاب کے صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سکول انتظامیہ یا ایسوسی ایشن حکومت سے زیادہ طاقتور نہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کہتے ہیں جو 15 ستمبر سے پہلے سکول کھولے گا سزا سے نہیں بچ سکے گا۔ سکولز کھلنے کی صورت میں بچوں کو شفٹوں میں بلانے کی تجویز ہے۔

    مراد راس کا کہنا تھا کہ سکولز کھولنے کیلئے تمام ایس او پیز تیار، سب سے پہلے سی ای اوز، ڈی ای اوز کو ٹریننگ دینے کا فیصلہ، سکول سربراہ اور اساتذہ کی بھی تربیت ہو گی۔ وفاق کے ساتھ مل کر 15 ستمبر کو سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔ کلاسز میں بچوں کی حاضری اور اوقات کار پر مشاورت جاری ہے۔ ایک کلاس کو ہفتے میں تین دن بلانے کی تجویز ہے۔ حکومت کی جانب سے سکولز کھولنے کا مطلب یہ نہیں کہ کرونا ٹل گیا ہے، ہمیں ایسا لائحہ عمل تشکیل دینا ہے جو سب کے لئے کارآمد ہو،

    مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان

    مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،گزشتہ روز ایس او پیز سے متعلق پرائیویٹ ا سکولز والوں سے بھی ملاقات ہوئی،جہاں آج ا سکول کھلے ہیں ہمیں بتائیں ہم کارروائی کریں گے،

    ڈاکٹر مرادراس کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ماضی روز روشن کی طرح عیاں ہے، نیب سمیت کسی نے بلایا تو جاؤں گا۔ مقرر وقت سے پہلے کسی نے سکول کھولا تو کارروائی ہو گی۔ نجی سکول میں بچیوں کی ہراسگی کے حوالے سے ابھی تک کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی، درخواست آئے گی تو کارروائی کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

  • شریف فیملی کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ ہونے لگا

    شریف فیملی کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ ہونے لگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کی فیملی پر احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے

    ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ اور چاروں بچوں سمیت 20 ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے۔نیب نے شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف لاہور کی احتساب عدالت کے رجسٹرار کو ریفرنس جمع کرایا۔ ریفرنس میں الزام لگایا گیا کہ شہباز شریف خاندان نے 7 ارب 32 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ اسی ریفرنس میں مشتاق چینی، فضل داد، قاسم قیوم اور آفتاب گرفتار ہیں جبکہ حمزہ شہباز جوڈیشل ریمانڈپر جیل میں ہیں۔

    شہباز شریف لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لے چکے ہیں اور سلمان شہباز اشتہاری قرار دئیے جا چکے۔ نیب نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے جبکہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور دونوں بیٹیوں رابعہ عمران اور جویریہ علی کو بھی ملزم نامزد کیا۔ شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں یاسر مشتاق، محمد مشتاق، شاہد رفیق اور آفتاب احمد وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔

    نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا

  • میں اسی مہینے جہاد کا اعلان کردوں گا جس نے میرا جو بگاڑنا ہے بگاڑ لے، عبداللہ گل کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

    میں اسی مہینے جہاد کا اعلان کردوں گا جس نے میرا جو بگاڑنا ہے بگاڑ لے، عبداللہ گل کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

    میں اسی مہینے جہاد کا اعلان کردوں گا جس نے میرا جو بگاڑنا ہے بگاڑ لے ، عبداللہ گل کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، دینی جماعتوں کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے عبداللہ گل نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں‌ اگلے مہینے جہاد کا اعلان کروں گا میرا جو بگاڑنا ہے بگاڑ لو . تفصیلات کے مطابق عبداللہ گل نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ کشمیر پر ہماری بے رخی اور بے اعتناعی قابل افسوس ہے. کشمیر ایسے آزاد نہیں‌ہوگا . محمد بن قاسم نے نغمے گا کر سندھ فتح نہیں کیا . آج کشمیر کے مسئلے پر حکومت پس و پیش سے کام لے رہی ہے . انہوں نے کہا کہ ہم ایک لفظ ہے جس سے بہت ڈرتے ہیں‌. جس پر صدر آزاد کشمیر بھی اپنی بات کر چکے ہیں کہ ہم اس سے ڈرتے ہیں . وہ "‌جہاد ” کا لفظ‌ ہے . اگر تم کو "جہاد "‌سے اتنا ہی ڈر ہے تو میں جہاد کا اعلان کرتا ہوں . میرا جو بگاڑنا ہے بگاڑ لو .
    انہوں کہا کہ نوجوان نسل کو کنفیوز کیا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ میں حمید گل رحمۃ اللہ علیہ کا بیٹا عبداللہ گل مجھے میں اتنی ہمت ہے کہ جہاد کا اعلان کرے میں جہاد کا واشگاف اعلان کرتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں‌ تنگ آ چکا ہوں‌ ان باتوں سے نوجوانوں کو جہاد کی کال میں‌ خود دوں‌گا.

    https://twitter.com/1TLP1/status/1295277451262791681?s=20
    انہوں نے کہا کہ کلبوشن یادو جو کہ بھارتی جاسوس ہے اس کی پھانسی کو عمر قید میں تبدیل کیا جارہا ہے . ڈیل ہو چکی ہے جس کو شک رہے مجھے اس بارے میں کوئی شک نہیں‌ ہے . واضح‌ رہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور بھارت کی جارحیت کے خلاف دینی جاعتوں کی آل پارٹی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں‌ دینی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیے .

  • لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمارٹ سروس سینٹر قائم کرنے والا پہلا چیمبر ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمارٹ سروس سینٹر قائم کرنے والا پہلا چیمبر ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمارٹ سروس سینٹر قائم کرنے والا پہلا چیمبر ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا لاہورچیمبر آف نے کا مرس اینڈ انڈسٹری میں صنعتکاروں اورتاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا سٹیٹ آف دی آرٹ ون ونڈوسمارٹ سروس سینٹرمیں بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
    لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمارٹ سروس سینٹر قائم کرنے والا پہلا چیمبر ہے۔پنجاب کے دیگر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو بھی سمارٹ سروس سینٹر قائم کرنے چاہئیں۔

    کورونا وباء کے شروع میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے سب سے پہلے وزیراعلیٰ فنڈ میں عطیہ دیا۔
    الحمد اللہ ہم اب پری کورونا صورتحال پر پہنچ چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بروقت فیصلے کر کے کورونا کا پھیلاؤ روکا.
    دیگر ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہت اچھی ہے۔پنجاب حکومت صنعتکاروں اورتاجروں کیلئے آسانیا ں پیدا کررہی ہے۔صنعتوں میں انسپکٹرز کی انسپکشن ختم کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔

    صنعتکاروں اورتاجروں کی سہولت کیلئے متعلقہ محکموں میں فوکل پرسن تعینات کیے جائیں گے۔70برس میں صرف تین سپیشل اکنامک زون بنائے گئے۔ہم نے2برس میں 13سپیشل اکنامک زون میں کام شروع کیا ہے۔
    7سپیشل اکنامک زون نوٹیفائی ہوچکے ہیں۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو بااختیار بنانے کیلئے رولز آف بزنس میں ضروری ترامیم کی منظوری دی جاچکی ہے۔
    جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں مکمل سیکرٹریز بیٹھیں گے جو بااختیار ہوں گے۔امن و امان کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت بہت بہتر ہے۔ماڈل پولیسنگ کے نظام کو ہر شہر تک لے کر جائیں گے۔ماضی میں پولیس کو سیاسی طورپر استعمال کیا جاتا تھا۔ہم نے پولیس کو بااختیار بنایا ہے۔پولیس میں 10ہزار بھرتیاں میرٹ پر کی جارہی ہے۔
    پولیس کو 575نئی گاڑیاں دے رہے ہیں۔
    عثمان بزدار نے کہا کہ 45نئے تھانے بن رہے ہیں اور101تھانوں کیلئے اراضی فراہم کی جارہی ہیں۔پولیس کیلئے ایگزیکٹو الاؤنس کی منظوری دی جاچکی ہیں۔ماڈل پولیس سٹیشن کے قیام سے بہت بڑی تبدیلی آئے گی۔

    پولیس کیلئے کام کرنے کے حالات کو بہتر بنا رہے ہیں۔لاہورشہر میں پارکنگ پلازہ کی تعمیرپر کام شروع کریں گے.شہر کوآلودگی سے بچانے کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹس بہت ضروری ہے۔ہماری حکومت نے ریورراوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کاسنگ بنیاد رکھا ہے۔لاہورکے قریب ایک نیا شہربسنے سے آلودگی میں بہت کمی آئے گی۔عثمان بزدار
    نیا شہر46کلومیٹر طویل ہوگا۔پونے چھ لاکھ کیوسک پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا۔

    وزیر اعلی کا کہنا تھا لاہور میں زیر زمین پانی بہت نیچے چلا گیاہے اورفضائی آلودگی بھی بڑھی ہے۔نیا شہربسنے سے زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوگی اورآلودگی کے چیلنج پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اس منصوبے میں 90سے زائدفیصد لوکل میٹریل استعمال ہوگا۔مقامی صنعت کو فروغ ملے گااورمعاشی ترقی کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔سیمنٹ اوردیگر 40صنعتوں کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔
    ماضی میں زرعی شعبہ کی ریسرچ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔زرعی شعبہ کے ریسرچ ونگ کو کوئی فنڈ نہیں دیاگیا۔
    ہم نے زرعی ریسرچ اداروں کو فعال بنایا ہے۔زرعی ریسرچ اداروں کو اب کام کرکے دکھانا ہوگا۔ہر ادارہ کام ٹھیک کرے گا تو معاملات خود بخود درست ہوجائیں گے۔صنعتکاروں اورتاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
    پنجاب حکومت صنعتکاروں اورتاجروں کو ہر ممکن سہولتیں دے گی۔
    صدر لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ کا کہنا تھا سخت معاشی حالات کے باوجود بہترین صوبائی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اوران کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
    حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح 16فیصد سے کم کر کے 5فیصد جبکہ سٹیمپ ڈیوٹی 5فیصد سے کم کر کے 1فیصد کی ہے جو بہت خوش آئند ہے۔
    عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا کے خلا ف بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں دن رات محنت کی جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہر موقع پر قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
    فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجم نثار کی جانب سے وزیراعلیٰ کو فیڈریشن کے دورے کی دعوت دی گئی.

  • بزدار صاحب آپ صرف شراب کے لائسنس جاری کرنے اور آٹا چینی مافیا کو نوازنے پر توجہ دیں، عظمیٰ‌بخاری

    بزدار صاحب آپ صرف شراب کے لائسنس جاری کرنے اور آٹا چینی مافیا کو نوازنے پر توجہ دیں، عظمیٰ‌بخاری

    بزدار صاحب آپ صرف شراب کے لائسنس جاری کرنے اور آٹا چینی مافیا کو نوازنے پر توجہ دیں، عظمیٰ‌بخاری

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے حکومت پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے .انہوں‌نے کہا کہ سیاسی کارکنوں پر پتھراﺅ ،آنسو گیس اور مریم نواز کی گاڑی پہ فائرنگ کس نے کروائی ،یہ بتائیں

    بزدار صاحب پولیس کو سیاسی مقاصد اور مخالفین کےخلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کی روایت آپ نے شروع کی پنجاب پولیس کا ادارہ ہمارے لیے قابل احترام ہے

    عظمی بخاری کا کہنا تھا لیکن پنجاب پولیس بنی گالہ کے اشاروں پر چلنا بند کردے.اداروں میں سیاسی مداخلت کے مخالفت آج بھرپور انداز میں اداروں کے پیچھے چھپ رہے ہیں.پنجاب میں ماڈل تھانوں کا کلچر شہبازشریف کا منصوبہ ہے

    ان کا کہنا تھا کہ ریور راوی پروجیکٹ بھی شہبازشریف کا منصوبہ ہے.بزدار صاحب مہنگائی،بھیک،غربت اور تباہی آپ کے منصوبے ہیں.بزدار صاحب شفافیت اور گڈگورننس کی باتیں آپ کو سوٹ نہیں کرتی ہیں‌

    بزدار صاحب آپ صرف شراب کے لائسنس جاری کرنے اور آٹا چینی مافیا کو نوازنے پر توجہ دیں

    بزدار سرکاری نے شفافیت اور گڈگورننس کا جنازہ نکال دیا ہے

  • پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ ، اصغرسودائی کی نظم  کیسے تخلیق ہوئی

    پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ ، اصغرسودائی کی نظم کیسے تخلیق ہوئی

    پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ ، اصغرسودائی کی نظم کیسے تخلیق ہوئی

    باغی ٹی وی : اصغر سودائی روزانہ ایک قومی نظم لکھ کر لاتے اور جلسے میں موجود افراد کو سناتے تھے۔ ایک دن وہ ایک ایسی نظم لکھ کر لائے، جس کے ایک مصرعہ نے گویا مسلمانوں کے دلوں کے تار کو چھو لیا۔

    آپ سے ایک بار پوچھا گیا تھا کہ یہ مصرع کیسے آپ کے ذہن میں آیا تو آپ نے فرمایا کہ:” جب لوگ پوچھتے تھے کہ، مسلمان پاکستان کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن پاکستان کا مطلب کیا ہے ؟؟؟“تو میرے ذہن میں آیا کہ سب کو بتانا چاہیئے کہ:”پاکستان کا مطلب کیا ہے؟؟؟“
    یہ نعرہ ہندوستان کے طول و عرض میں اتنا مقبول ہوا کہ تحریک پاکستان اور یہ نعرہ لازم و ملزوم ہو گئے اور اسی لیے قائد اعظم نے کہا تھا کہ: ”تحریکِ پاکستان میں پچیس فیصد حصہ اصغر سودائی کا ہے۔“

    پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
    شب ظلمت میں گزاری ہے
    اٹھ وقت بیداری ہے
    جنگ شجاعت جاری ہے
    آتش و آہن سے لڑ جا

    پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
    ہادی و رہبر سرور دیں
    صاحب علم و عزم و یقیں
    قرآن کی مانند حسیں
    احمد مرسل صلی علی
    پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ

    چھوڑ تعلق داری چھوڑ
    اٹھ محمود بتوں کو توڑ
    جاگ اللہ سے رشتہ جوڑ
    غیر اللہ کا نام مٹا
    پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ

    جرات کی تصویر ہے تو
    ہمت عالمگیر ہے تو
    دنیا کی تقدیر ہے تو
    آپ اپنی تقدیر بنا
    پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ

    نغموں کا اعجاز یہی
    دل کا سوز و ساز یہی
    وقت کی ہے آواز یہی
    وقت کی یہ آواز سنا
    پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ

    پنجابی ہو یا افغان
    مل جانا شرط ایمان
    ایک ہی جسم ہے ایک ہی جان
    ایک رسول اور ایک خدا
    پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ

    تجھ میں ہے خالد کا لہو
    تجھ میں ہے طارق کی نمو
    شیر کے بیٹے شیر ہے تو
    شیر بن اور میدان میں آ
    پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ

    مذہب ہو تہذیب کہ فن
    تیرا جداگانہ ہے چلن
    اپنا وطن ہے اپنا وطن
    غیر کی باتوں میں مت آ
    پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ

    اے اصغر اللہ کرے
    ننھی کلی پروان چڑھے
    چھول بنے خوشبو مہکے
    وقت دعا ہے ہاتھ اٹھا
    پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ

  • اب بچ کے دکھائیں : نیب نے سابقہ بلدیاتی نمائندوں کوطلب کرلیا

    اب بچ کے دکھائیں : نیب نے سابقہ بلدیاتی نمائندوں کوطلب کرلیا

    لاہور:اب بچ کے دکھائیں : نیب نے سابقہ بلدیاتی نمائندوں کوطلب کرلیا ،اطلاعات کے مطابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، وزراء اور سرکاری افسران کے بعد سابقہ بلدیاتی نمائندے بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، نیب نے کچی آبادی شاہ شمس کاری جی او آر ون کےمالکانہ حقوق کے معاملے پر سابق رکن اسمبلی وناظم یوسی 78 ماجد ظہور اور سابق کونسلر امیر گجر کو طلب کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے سابق ناظم ماجد ظہور اور سابق کونسلر امیر محمد گجر کو 17 اگست دن گیارہ بجے طلب کیا، کچی آبادی شاہ شمس کاری مالکانہ حقوق کمیٹی میں شامل ہونے پر سابق کونسلر کو طلب کیا گیا، ماجد ظہوراور امیر محمد گجر کو کال اپ نوٹس موصول کرا دیا گیا، کچی آبادی شاہ شمس کاری میں مقیم 165 گھرانوں کو 2009 میں مالکانہ حقوق دئیے گئے، کچی آبادی ایکٹ 1985 کے تحت 165 گھرانوں کو 900 روپے فی مرلہ کے حساب سے مالکانہ حقوق دیئے گئے، ماجد ظہور اور امیر محمد گجر کچی آبادی شاہ شمس کاری مالکانہ حقوق کمیٹی کے ممبرز تھے۔

    ذرائع کے مطابق نیب لاہور میں رواں ہفتے اہم پیشاں ہوں گی، نیب نے راحیل احمد صدیقی سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب کو 17 اگست کو دوبارہ طلب کر رکھا ہے، نیب وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نجی ہوٹل کو خلاف ضابطہ شراب کے لائسنس کے اجرا کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے، نیب نے لیگی رہنما حنیف عباسی کو بھی کرپشن کیس میں طلب کیا ہوا ہے، نیب کی جانب سے لیگی رہنما کو 20 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی ارسال کیا ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے غظنفر عباس چھینہ، میاں محسن لطیف کو بھی کل 17 اگست کو طلب کیا گیا، محسن لطیف کو اوقاف کی زمین دینے کے کیس پر طلبی کا نوٹس موصول ہوا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، ایل ڈی اے اور اوقاف کے افسران بھی اس انکوائری میں شامل ہیں۔

  • بزدار صاحب پنجاب میں گندم 2200روپے من فروخت ہورہی جس کا ریٹ‌ 1400 مقرر تھا ، عظمٰی بخاری

    بزدار صاحب پنجاب میں گندم 2200روپے من فروخت ہورہی جس کا ریٹ‌ 1400 مقرر تھا ، عظمٰی بخاری

    بزدار صاحب پنجاب میں گندم 2200روپے من فروخت ہورہی جس کا ریٹ‌ 1400 مقرر تھا ، عظمٰی بخاری

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزدار صاحب پنجاب میں گندم 2200روپے من فروخت ہورہی ہے، چار ماہ قبل آپ نے ہی گندم کا سرکاری ریٹ 1400روپے مقرر کیا تھا ۔

    لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت نے کسانوں سے 1400روپے من گندم خرید کے فلورملزکو 1660روپے من فروخت کی ۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں چینی کی قیمت نے پہلی مرتبہ سنچری مکمل کرلی، جبکہ شبلی فزار کے مطابق ستمبر میں چینی اور گندم کا اسٹاک ختم ہورہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے چینی اور گندم مزید مہنگی ہونے کی پیشگی اطلاع دے کر فرض پورا کر لیا، آئندہ ماہ چینی کی قیمت 120روپے فی کلو تک جانے کا خدشہ ہے.
    واضح رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت کے بروقت اور موثر اقدامات سے صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔

    اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہے، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے آئندہ بھی ہر انتظامی قدم اٹھایا جائے گا۔

    سی پیک کے تحت نئے منصوبوں پر رواں سال کام کا آغاز ہوگا، مرد سعید