Baaghi TV

Category: لاہور

  • بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پنجاب کے رہنماؤں کو بزدار حکومت کے خلاف اہم  ٹاسک ذمے لگا دیا

    بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پنجاب کے رہنماؤں کو بزدار حکومت کے خلاف اہم ٹاسک ذمے لگا دیا

    بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پنجاب کے رہنماؤں کو بزدار حکومت کے خلاف اہم ٹاسک ذمے لگا دیا

    باغی ٹی وی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس ، اجلاس میں پی پی پی اراکین پنجاب کابینہ، اراکین صوبائی اسمبلی، پارٹی کے مختلف ذیلی ونگز کے سربراہان سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نےشرکت کی .

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنماؤں کا صوبے کی سیاسی صورت حال پر رائے کا اظہار کرتے ہوئے

    اجلاس کے شرکاء نے اپوزیشن کو متحد کرنے کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا.اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کو پنجاب بھر میں سیاسی طور پر مزید فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پنجاب کے رہنماؤں کو بزدار حکومت کی نااہلیوں کو عوام میں اجاگر کرنے کا ٹاسک دے دیاپاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے کارکنان گھر گھر جاکر عوام کو پی ٹی آئی حکومت کی نااہلیوں سے آگاہ کریں،

    پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے، وباء کے دنوں میں شعبہ صحت میں پنجاب حکومت کی ناکامی نے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، پاکستان پیپلزپارٹی ہی پنجاب کے عوام کے مسائل کو حل کرسکتی ہے، وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کو پنجاب کے 483 ارب روپوں پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے، عمران خان کے مطابق اگر پنجاب میں کرپشن ختم نہیں ہوئی تو یہ کرپشن کون کررہا ہے،

    اجلاس میں اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ، اسلم گِل، چوہدری منظور، حسن مرتضی اور عثمان سلیم ملک، عاصم محمود بھٹی، ثمینہ خالد گھرکی، زوہیب بٹ، موسی کھوکھر، سید عنایت شاہ ،اجلاس میں عمران اٹھوال، علامہ یوسف اعوان، ڈاکٹر خیام حفیظ اور ڈاکٹر خالدجاوید جان الطاف حسین قریشی، عزیزالرحمان چن، اسرار الحق بٹ، مخدوم عثمان، علی حیدر گیلانی اور رئیس نبیل اجلاس میں غضنفر لانگاہ، ممتاز علی، شازیہ عابد اور بیرسٹر عامر بھی شریک ہوئے .

  • مریم اورنگزیب کیخلاف نیب کی تحقیقات مکمل تفصیلات جاری

    مریم اورنگزیب کیخلاف نیب کی تحقیقات مکمل تفصیلات جاری

    مریم اورنگزیب کیخلاف نیب کی تحقیقات کی مکمل تفصیلات جاری

    باغی ٹی وی : سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف نیب کی تحقیقات کی مکمل تفصیلات جاری کردی گئیں.نیب مریم اورنگزیب کیخلاف 8 الزامات کے تحت تحقیقات کر رہا ہے۔ جس میں پہلا الزام سرکاری فنڈز سے پارٹی مہم چلانا ہے۔

    مسلم لیگ ن کی حکومت نے سائینٹیفک طریقے سے میڈیا کمپین سوشل میڈیا کو دی۔ سرکاری رقم سے مسلم لیگ ن کی مہم چلائی گئی۔مریم اورنگزیب پہلے دن سے اس کا حصہ رہیں۔ مریم اورنگزیب اور مریم نواز کے زبانی احکامات پر پی آئی او نے مہم مختلف کمپنیوں کو مہم جاری کی۔دونوں مریم نے اپنی مرضی مختلف اداروں کی میڈیا مہم کو اپنے ہاتھ میں رکھا۔ ایسی رپورٹس موجود ہیں کہ مریم اورنگزیب ایڈورٹائزنگ کمپنیوں سے ذاتی مالی مفادات حاصل کرتی رہیں۔

    ن لیگ کے اسٹریٹجک میڈیا سیل کی تیارکردہ مہم کو سرکاری خرچ پر چلانے کی تحقیقات کی جا سکتی ہیں۔مریم اورنگزیب ریاستی اداروں کے فنڈز کے غلط استعمال میں ملوث رہی ہیں۔

    مریم اورنگزیب پر دوسرا الزام سرکاری رہائشگاہ کی غیر ضروری تزئین و آرائش ہے۔مریم اورنگزیب نے بنگلہ نمبر 32 کی تزئین و آرائش پر 40 لاکھ روپے خرچ کیے۔ تزئین و آرائش پر آنے والے اخراجات کی وزارت خزانہ سے غیر قانونی منظوری لی گئی۔

    مریم اورنگزیب پر تیسرا الزام غیر ضروری لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کا انعقاد ہے۔ مریم اورنگزیب اور جمال شاہ نے ملکر ایوارڈ منعقد کرایا۔ ایوارڈ تقریب کا ٹھیکہ ایک غیر تجربہ کار کمپنی کو 60 ملین میں دیا گیا۔

    ماڈلز اداکاروں اور گلوکاروں کے سفری اور رہائشی اخراجات پر 20 ملین روپے خرچ کیے گئے۔مالی مفادات اور کک بیکس کی خاطر ان اخراجات کا اضافی تخمینہ لگایا گیا۔

    یہ ایوارڈ شو سرکاری رقوم کا ضیاع اور غیر ضروری تھا۔ مریم اورنگزیب پر چوتھا الزام اثاثے خریدنا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے وزارت کے آخری دنوں میں اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون اور ایف سیون میں دو مکانات خریدے۔ دستاویز

    ان مکانات کی تزئین و آرائش پی آئی ڈی کے فنڈز اور ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کی ملی بھگت سے کی گئی۔ مریم اورنگزیب پر پانچواں الزام پی ٹی وی میں لیگی ورکرز کی بھرتیاں ہے۔ مریم اورنگزیب کے دور میں پی ٹی وی کے مالی معاملات ابتری کا شکار ہوئے۔

    مالی ابتری کی بڑی وجہ ن لیگ سوشل میڈیا ورکرز کو نوازنے کیلیے کی جانے والی بھرتیاں تھیں۔ مریم اورنگزیب نے سیاسی مفاد کیلیے پی ٹی وی کے ملازمت کے قواعد میں تبدیلیاں کیں۔مریم اورنگزیب نے ظہور برلاس کو ڈی ایم ڈی پی ٹی وی لگایا۔ دستاویز

    ظہور برلاس پی آئی ڈی کے ملازم تھے۔ظہور برلاس نے بھی لیگی ورکرز کو پی ٹی وی میں نوکریاں دیں۔ ظہور برلاس نے مریم اورنگزیب کی ہدایت پر پی ٹی وی کے کئی ملین روپے کی خرد برد کی۔مریم اورنگزیب پر چھٹا الزام سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال ہے۔

    مریم اورنگزیب نے اپنے استعمال کے علاوہ کئی سرکاری گاڑیاں اپنے خاندان کو دلوائیں۔ مریم اورنگزیب نے دو ہنڈا سوک اور ایک پراڈو اپنی والدہ، خالہ اور بھائی کو دلوائیں۔

    ان گاڑیوں کے نمبرز KV 335 اور SJ 830 اور SJ 557 تھے۔ مریم اورنگزیب پر ساتواں الزام سرکاری فنڈز سے پارٹی ترانے کی تیاری ہے۔

    مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی فنڈز سے پارٹی ترانہ تیار کروایا۔مریم اورنگزیبپر آٹھواں الزام پی ٹی وی کے 350 ملازمین کی پنشن اور مراعات روکنے کا ہے۔ مریم اورنگزیب نے بد انتظامی کے باعث پی ٹیوی کے 350 ریٹائر ہونے والے ملازمین کو بقایا جات ادا نہیں کیے گئے۔

  • وزیرصحت پنجاب ک ہدایت پر صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج بارے تفصیلات جاری

    وزیرصحت پنجاب ک ہدایت پر صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج بارے تفصیلات جاری

    وزیرصحت پنجاب ک ہدایت پر صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج بارے تفصیلات جاری

     باغی ٹی وی :  صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پرمحکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج، بستروں اوروینٹی لیٹرزکی تفصیلات جاری کردیں۔
     محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن اورمحکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکے تمام سرکاری ہسپتالوں کے اعدادوشمارجاری کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں سے کورونا وائرس کو شکست دے کر 62771مریض اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 396 مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دی.   پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 8950میں سے 8392بیڈزخالی ہیں۔  لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 2345میں سے2198 بیڈزخالی ہیں۔  صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈزمیں کوروناوائرس کے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 5820 میں سے 5582بیڈزخالی ہیں۔

      لاہورکے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈزمیں 1631میں سے 1583بیڈزخالی ہیں۔  پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے HDUs کے 2646میں سے 2394 بیڈزخالی ہیں۔  لاہورکے سرکاری ہسپتالوں کے  HDUs میں 508میں سے 448 بیڈزخالی ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 600میں سے 527 وینٹی لیٹرزخالی ہیں۔ لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں 210 میں سے 177وینٹی لیٹرزخالی ہیں۔

     صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پرکوروناوائرس کا شکارمریضوں کی سہولت کی خاطرصوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں کی طبی سہولیات میں مزیداضافہ کیاجارہاہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج جاری ہے

  • پنجاب کابینہ نے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020 کی منظوری دے دی

    پنجاب کابینہ نے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020 کی منظوری دے دی

    پنجاب کابینہ نے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020 کی منظوری دے دی
    باغی ٹی وی : وزیر اطلاعت فیاض الحسن چوہان کے مطابق پنجاب کابینہ نے 33 ویں اجلاس میں تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020 کی منظوری دے دی ہے۔


    اس ایکٹ کے نفاذ سے توہین آمیز یا گستاخانہ مواد کا مکمل طور پر تدارک ممکن ہوسکے گا۔ ایسی کتب یا کوئی مواد جو حضرت سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ، خلفاء راشدین، امہات المومنین اور اہل بیت اطہار کے خلاف ہو، کی اشاعت پر مکمل پابندی ہوگی۔

    ملک میں فرقہ واریت اور اشتعال انگیزی کی روک تھام کیلئے آج تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے۔تحفظ ناموس رسالت کیلئے یہ ایکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ کسی بھی پاک ہستی کی ناموس کے حوالے سےگستاخانہ مواد اشاعت یا ڈسٹریبیوشن میں نہیں جا سکے گا۔ محکمہ اطلاعت و ثقافت کتب کی رجسٹریشن اور ریگولیشن کے حوالے سے انتظامی امور کی انجام دہی یقینی بنائے گا۔

  • گورنر پنجاب نے پرائیویٹ یونیورسٹیز کے سب کیمپس کے معاملات کی انکوائری کروانے کا اعلان کردیا

    گورنر پنجاب نے پرائیویٹ یونیورسٹیز کے سب کیمپس کے معاملات کی انکوائری کروانے کا اعلان کردیا

    گورنر پنجاب نے پرائیویٹ یونیورسٹیز کے سب کیمپس کے معاملات کی انکوائری کروانے کا اعلان کردیا
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، گورنر پنجاب نے پرائیویٹ یونیورسٹیز کے سب کیمپس کے معاملات کی انکوائری کروانے کا اعلان کردیا

    تمام یونیورسٹیوں کے سب کیمپس میں دی جانے والی سہولیات کی جائزہ رپورٹ بھی تیار کی جائے گی،گورنر پنجاب نے چھ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی دیں،کمیٹی کے سربراہ قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ہوں گے.کمیٹی میں وی سی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور وی سی پروفیسر ڈاکٹر اشرف مرزا بھی شامل ہوں گی.کمیٹی میں ڈاکٹر راحیل صدیقی اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کے نمائندے بھی شامل ہیں،کمیٹی 60 دن میں رپورٹ تیار کر کے گورنر پنجاب کو پیش کرے گی ، اس سلسلےمیں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

  • یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے سب کیمپس کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل

    یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے سب کیمپس کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل

    یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے سب کیمپس کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے سب کیمپس کے سلسلے میں چھ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی .
    تفصیلات کے مطابق ، قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی سربراہی میں‌ حکومت پنجاب نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے دیگر پانچ ماہرین تعلیم ممبران ہوں گے ممبران 60 دن کے اندر اپنی انکوائری کر کے رپورٹ‌ جمع کراوائیں گے ، انکوائری کمیٹی یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے سب کیمپس لاہور کی انکوائر ی کرےگی ، اس سلسلےمیں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

  • عید الاضحٰی کب ہوگی ، مفتی عبدالقوی نے بتا دیا

    عید الاضحٰی کب ہوگی ، مفتی عبدالقوی نے بتا دیا

    عید الاضحٰی کب ہوگی ، مفتی عبدالقوی نے بتا دیا

    باغی ٹی وی : معروف مذہبی سکالر مفتی عبد القوی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ عیدالاضحی یکم اگست کو ہو گی . عید الاضحی کا چاند بدھ 21جولائی کو نظر نہیں‌ آئے گا، 22 جولائی نظر آئے گا، اس لیے پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش میں عید الاضحٰی یکم اگست بروز ہفتہ کو ہو گی
    مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ انہوں‌ نے اس سلسلے میں فواد چوہدری سے بات کی ہے کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں 31 جولائی کو عید ہوگی . جبکہ میرے حساب سے عید کا چاند 22 جولائی سے پہلے نظر نہیں‌آ سکتا ، مفتی عبد القوی نے کہا کہ میری بات فواد چوہدری نے پوری توجہ کے ساتھ سنا . انہوں نے کہا میں‌اپنے ماہرین فلکیات اور متعلقہ افراد سے آگاہی حاصل کر کے آپ کو بتاؤں گا. انہوں نے کہا کہ شاید بلوچستان کے کسی علاقے میں عید کا چاند نظر آجائے لیکن قوی امکان ہے یہی ہے کہ کہیں نظر نہیں‌آئے گا.

  • پنجاب کی جیلوں میں عملہ اور جدید آلات کی شدید کمی کا انکشاف

    پنجاب کی جیلوں میں عملہ اور جدید آلات کی شدید کمی کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیلوں میں عملہ اور جدید آلات کی شدید کمی کے انکشاف پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی

    تحریک التواءکار مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی ، تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کی جیلوں میں عملہ اور جدید آلات کی شدید کمی کا انکشاف ہوا ہے،مستقبل میں جیل حکام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں وارڈرزکی مجموعی آسامیوں کی تعداد 14ہزار کے قریب ہے

    متن میں مزید کہا گیا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں60فی صد عملے کی کمی ہے،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اشد ضروری ربڑ کی گولیاں بھی ناپید ہو چکی ہیں ، آنسو گیس کے شیل جو 15سال قبل خریدے گئے تھے ،وہ بھی اپنی میعاد ختم کر چکے ہیں ،بارہا درخواستوں کے باوجود آنسو گیس کے شیل فراہم نہیں کئے گئے،جیلوں میں اگر کوئی ہنگامہ آرائی ہو گئی تو جیل حکام کولینے کے دینے پڑ سکتے ہیں

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    متن میں مزید کہا گیا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بھی کوئی متبادل انتظامات موجود نہیں .

    جیلوں میں خواتین قیدیوں کی حالت زار، وزیراعظم کا ایکشن، بڑا حکم دے دیا

  • عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی آواز ہر صاحب ذوق شخص کے دل کو بھاتی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی آواز ہر صاحب ذوق شخص کے دل کو بھاتی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے عالمی شہرت یافتہ لوک گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی فن کی دنیا کا روشن اور تابندہ ستارہ ہیں۔ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے دھرتی باسیوں کے درد کو گیتوں میں سمو دیا۔عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی آواز ہر صاحب ذوق شخص کے دل کو بھاتی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی پاکستان کا اثاثہ ہیں۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی مزاج پرسی کی اور صحت کے بارے میں دریافت کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی صحت کاملہ کیلئے دعا کی

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

    وزیراعظم لاپتہ، مریم اورنگزیب کا گمشدگی کے اشتہار کا مطالبہ

    وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

    معید یوسف اپنے اثاثوں اور شہریت سے متعلق وضاحت کرنے میدان میں آ گئے

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بلوچستان کے وزیرداخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعلی نے دورہ بلوچستان کے دوران پرجوش میزبانی پر اظہار تشکر کیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان اور بلوچستان کے لوگوں کی محبت کبھی نہیں بھول سکتا،پنجاب حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،تربت میں 100 بیڈ کا ہسپتال اور تفتان میں کمیونٹی سنٹر بنایا جائے گا- دونوں منصوبوں کے لئے ایک ارب روپے کا چیک حکومت بلوچستان کے سپرد کیا جا چکا ہے-

  • اسلام آباد کے شہرِ بے وفا میں پنجاب کے متبادل امیدواروں کے حوالے سے میٹنگز جاری ہیں۔ سہیل وڑائچ

    اسلام آباد کے شہرِ بے وفا میں پنجاب کے متبادل امیدواروں کے حوالے سے میٹنگز جاری ہیں۔ سہیل وڑائچ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن سہیل وڑائچ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد کے شہرِ بےوفا میں پنجاب کے متبادل امیدواروں کے حوالے سے میٹنگز جاری ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ لاہور اور اسلام آباد میں دیے گئے بیانات تک میں تضاد نظر آتا ہے۔ لاہور میں بیان دیا گیا کہ بزدار بےخوف ہوکر کام جاری رکھیں۔ پنجاب میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی۔ دوسری طرف اسلام آباد کے شہرِ بےوفا میں پنجاب کے متبادل امیدواروں کے حوالے سے میٹنگز جاری ہیں۔

    سہیل وڑائچ نے اپنا کالم بھی ٹویٹر پر شیئیر کیا ہے جس میں انہوں نے مزید تفصیلات لکھی ہیں

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

    وزیراعظم لاپتہ، مریم اورنگزیب کا گمشدگی کے اشتہار کا مطالبہ

    وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

    معید یوسف اپنے اثاثوں اور شہریت سے متعلق وضاحت کرنے میدان میں آ گئے

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کی خبرین آ رہی تھیں لیکن وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل لاہور کا دورہ کیا اور اس دورے میں انہوں نے سب پر یہ واضح کیا کہ بزدار ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ رہین گے, وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی،وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھرعثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کر دیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارہی رہیں گے،

    پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت