Baaghi TV

Category: لاہور

  • چیف افسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

    چیف افسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

    چیف افسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چیف افسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے سی او لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن علی عباس بخاری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

    مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے شمائل پراچہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواستگزار نے کہا کہ لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے ٹرنر روڈ پر قائم اسکے افس کی سیڑھیوں کو ناجائز تجاوزات قرار دے کر مسمار کرنے کا نوٹس دے دیا۔ عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے چیف افسر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو بھجوا دی۔

    درخواستگزار نے مزید کہا کہ عدالت نے درخواست گزار کو سننے تک حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیڑھیاں مسمار کرنے سے روک دیا ۔عدالت کے حکم کے برعکس سیڑھیاں مسمار کر دیں گئیں چیف افسر کا یہ اقدام توہین عدالت کے مترادف ہے ۔

    درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت چیف افسر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے

  • پنجاب میں 66 ہزار سے زائد افراد نے کرونا کو شکست دے دی

    پنجاب میں 66 ہزار سے زائد افراد نے کرونا کو شکست دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے

    پنجاب میں کورونا وائرس کے253نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد90,444 ہو گئی ہے،

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق لاہورمیں 81،قصور1،راولپنڈی48،جہلم2،اٹک 16،چکوال1اورگوجرانوالہ میں 5کیسز رپورٹ ہوئے۔سیالکوٹ1،نارووال 1،گجرات14،منڈی بہاؤالدین12، ملتان15،خانیوال2،وہاڑی 3،فیصل آباد 10، ٹوبہ3اور رحیم یار خان میں 5 کیسز سامنے آئے۔ سرگودھا2،میانوالی1،بھکر1،بہاولنگر4، بہاولپور6،لودھراں 7،ڈی جی خان3،مظفرگڑھ3،راجن پور1اوراوکاڑہ میں 1کیس رپورٹ ہوا۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 7 مزید اموات ہوئین جس کے بعد اموات کی کل تعداد2090 ہو چکی ہیں۔اب تک656,104ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 66,021 ہو چکی ہے۔

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔ترجمان

  • بارش کے باعث سڑکوں  پر پھسلن، موٹروے پولیس نے جاری کیں اہم ہدایات

    بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن، موٹروے پولیس نے جاری کیں اہم ہدایات

    بارش کے باعث موٹروے پر پھسلن، موٹروے پولیس نے جاری کیں اہم ہدایات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ قومی شاہرات پر اکثر مقامات پر بارش اور روڈ پر پھسلن ہے۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کے وائپرز درست حالت میں رکھیں وقتا فوقتاً استعمال کریں، قومی شاہراہ پر بارش کی وجہ سے پھسلن ہے دوران بارش گاڑی کی رفتار کم رکھیں گیلی سڑک پر گاڑی کو روکنے میں زیادہ وقت لگتا ہے اگلی گاڑی سے زیادہ فاصلہ رکھیں

    موٹروے پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بارش اور پھسلن جان لیوا حادثہ کا سبب بن سکتی ہے گاڑی کے اگلے اور پچھلے شیشے صاف رکھیں

    واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی ہیں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے علاقوں تاندلیانوالہ، فیصل آباد اور قصور میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 15 لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں

    تاندلیانوالہ کے قریب بارش سے گھر کی چھت زمین بوس ہوگئی، ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں 5 لوگ زخمی بھی ہوئے جنہیں رسیکیو ٹیموں نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ،چھت گرنے کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا۔بعد ازاں رسیکیو ٹیم موقع پرپہنچی

    پنجاب میں‌ بارش، مختلف شہروں میں چھتیں گرنے کے واقعات،15 افراد جاں بحق

  • پنجاب میں‌ بارش، مختلف شہروں میں چھتیں گرنے کے واقعات،15 افراد جاں بحق

    پنجاب میں‌ بارش، مختلف شہروں میں چھتیں گرنے کے واقعات،15 افراد جاں بحق

    پنجاب میں‌ بارش، مختلف شہروں میں چھتیں گرنے کے واقعات،15 افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی ہیں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے علاقوں تاندلیانوالہ، فیصل آباد اور قصور میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 15 لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں

    تاندلیانوالہ کے قریب بارش سے گھر کی چھت زمین بوس ہوگئی، ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں 5 لوگ زخمی بھی ہوئے جنہیں رسیکیو ٹیموں نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ،چھت گرنے کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا۔بعد ازاں رسیکیو ٹیم موقع پرپہنچی

    پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں بھی موسلا دھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی۔ جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، مرنے والوں میں 2 بہنیں اور بھائی شامل ہے۔ ملتان اور پاکپتن میں بھی خاتون سمیت 2 افراد چھتیں گرنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

    قصور کے مختلف علاقوں میں بھی طوفانی بارش سے 3 چھتیں گرگئیں جس سے 2 خواتین سمیت 3 افراد دم توڑ گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارشوں سے ہونے والے حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمی افراد کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

  • وزیر اعلی پنجاب کا  سعودی عرب کے سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ ، شاہ سلمان  کی خیریت دریافت کی

    وزیر اعلی پنجاب کا سعودی عرب کے سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ ، شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی

    وزیر اعلی پنجاب کا سعودی عرب کے سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ ، شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی
    باغی ٹی وی : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سعودی عرب کے سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی

    انہوں نے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی . سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا .انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے د عا ہے کہ سلمان بن عبدالعزیز کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے.
    ادھر وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہسپتال منتقلی کی تشویشناک خبر موصول ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام، حکومت اور میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ان کی جلد شفا یابی، عمدہ صحت اور درازی عمر کیلئے کی جانے والی دعاﺅں میں ساتھ ہیں۔ اﷲ کریم ہماری دعائیں قبول فرمائے۔

    وزیر اعظم کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا

  • سب انسپیکٹر محمد عرفان پی ایچ ڈی ڈاکٹر کیسے بنے ، جانیے باغی ٹی وی  کی خصوصی رپورٹ

    سب انسپیکٹر محمد عرفان پی ایچ ڈی ڈاکٹر کیسے بنے ، جانیے باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    سب انسپیکٹر محمد عرفان پی ایچ ڈی ڈاکٹر کیسے بنے ، جانیے باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ
    باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق، حال میں‌پولیس جیسے مصروف اور مشکل ڈیوٹی کے حامل محکمے میں‌کام کرنے والے سب انسپیکٹر ڈاکٹر محمد عرفان نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انہوں نے مصروف اور مشکل حالات میں یہ سنگ میل حاصل کیا . باغی ٹی وی کے رپورٹر فائض سے بات کرتے ہوئے سب انسپیکٹر ڈاکٹر محمد عرفان نے کہا کہ جب آپ کسی کام کرنے کا جذبہ پیداکر لیتے ہیں‌ اور اپنی پوری توجہ اور لگن سے اس کام میں‌جت جاتے ہیں‌ تو اپنی منزل کو پا لیتے ہیں. سب انسپیکٹر محمد عرفان نے بتایا کہ اب نام کے ساتھ ڈاکٹر لگنا بہت اچھا محسوس ہوتا ہے جس فخر محسوس ہوتا ہے . اس سلسلے میں میرے خاندان ، والے محکمہ کے ساتھی افسران سبھی بہت فخر محسوس کرتے ہیں. میں‌اس سنگ میل کے حصول پر اللہ کا جتنا بھی شکر کرسکوں کم ہے.
    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سب انسپیکٹر عرفان کا کہنا تھا کہ میں نے ایف ایس سی پری اینجینئرنگ میں کی ، بے ایس سی میں‌کیمسٹری کے سبجیکٹ‌ رکھے اس کے بعد ایک لیدر فیکٹری میں کام شروع کرلیا ، جس سے مجھے تھیوری کے ساتھ تجربات بھی حاصل ہوئے جو پڑھا تو جب اس کو اپنی انکھوں سے تجربات کی صورت حقیقت میں ہوتے ہوئے دیکھا تو تھیوری اور کنسیپٹ مزید پختہ ہوئے ،
    پھر دل میں شوق پیدا ہوا کہ میں اس فیلڈ میں آخری حد تک جاؤں‌ گا ، پھر فیکٹری کی ملازمت چھوڑ‌کر ایم ایس سی شروع کر لی . اس کے بعد پولیس کو جائن کیا اور ساتھ ساتھ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رہا .

    انہوں‌ باغی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جیسی مشکل ڈیوٹی میں نے یہ تعلیم اپنے فوکس اور لگن سے مکمل کی، اس میں میرے اہل خانہ محکمہ والے سب نے میرا ساتھ دیا اور میں یہ منزل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا .
    جب میں نے یہ ڈگر مکمل کی تو اعلٰی افسران نے مجھے بہت داد تحسین دی اور مجھے انعامات سے نوازا. ان کا تعلق لاہور کے نواہی علاقے جلو سے ہے اور بنیادی تعلیم جلو سے ہی حا:صل کی .
    سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے سب انسپکٹر ڈاکٹر عرفان کو یہ کہہ کر بلایا گیا کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی جانب سے انہیں کسی انعام سے نوازا جا رہا ہے۔

    سب انسپکٹر ڈاکٹر عرفان 2007ء میں پی سی ایس کر کے پولیس میں بھرتی ہوا اور تھانہ وحدت کالونی میں بطور انچارج انویسٹی گیشن تعینات ہے۔ ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی۔
    سب انسپکٹر ڈاکٹر عرفان کے دو بھائی پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات ہیں۔

    پی ایچ ڈی کرنے والے اہلکار ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ وہ مزید تعلیم کا خواہش مند ہے اور ا س محکمے میں رہتے ہوئے لوگوں کو انصاف مہیا کرتا رہے گا۔

  • نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے ن لیگی رہنما کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کر دی

    نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے ن لیگی رہنما کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے برجیس طاہر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی نیب انکوائری، نیب نے برجیس طاہر کی ہائیکورٹ میں درخواست کا تحریری جواب جمع کرا دیا

    نیب کی جانب سے چھ صفحات پر مشتمل جواب عدالت میں جمع کروایا ہے، نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے برجیس طاہر کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی ہے

    نیب کے جواب میں کہا گیا ہے کہ برجیس طاہر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کر رہے ہیں، قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد برجیس طاہر کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں ۔ مختلف محکموں سے بھی برجیس طاہر کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں ۔

    نیب جواب میں مزید کہا گیا کہ برجیس طاہر کے خلاف نیب کو 9 اپریل 2020 کو آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے لیے درخواست موصول ہوئی ۔ 22 فروری کو چیرمین نیب نے برجیس طاہر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی ۔ برجیس طاہر کے تاحال وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے۔ برجیس طاہر کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے.

    درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ درخواست گزار کیخلاف 2003 میں نیب انکوائری کلوز کر چکا ہے، 6 دفعہ ایم این اے منتخب ہو چکا ہو متعدد بار وفاقی وزیر رہا،صاف اور شفاف احتساب کا حمایتی ہوں لیکن انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے،عدالت قبل از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے

  • پنجاب میں کسی قسم کاغیرقانونی بلڈ بنک نہیں چلنے دینگے۔ڈاکٹر یاسمین راشد

    پنجاب میں کسی قسم کاغیرقانونی بلڈ بنک نہیں چلنے دینگے۔ڈاکٹر یاسمین راشد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی اجلاس ہوا،

    اجلاس میں سیکرٹری صحت برسٹرنبیل اعوان، سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرسلمان شاہد، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، سیکرٹری پنجاب بلڈٹرانفیوژن اتھارٹی ڈاکٹراطہرو دیگر افسران نے شرکت کی۔

    صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب بلڈٹرانفیوژن اتھارٹی کی کارکردگی اورمزیداستدکاربڑھانے کیلئے مختلف تجاویزکا جائزہ لیا۔ سیکرٹری پنجاب بلڈٹرانفیوژن اتھارٹی ڈاکٹراطہرنے صوبائی وزیرصحت کوادارہ کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

    صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ بلڈسکریننگ کے عمل کومزید بہتربنایاجارہا ہے۔ پنجاب بلڈٹرانفیوژن اتھارٹی کی استدکار بڑھائی جارہی ہے۔ پنجاب میں کسی قسم کاغیرقانونی بلڈ بنک نہیں چلنے دینگے۔ غیرلائنسڈ بلڈبنکس کو غیرقانونی تصور کیا جائیگا۔

    ڈاکٹریاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بلڈبنکس موجود ہیں۔ پنجاب بلڈٹرانفیوژن اتھارٹی کومزیدب جٹ دے کر بلڈبنکس کی کارکردگی کو بڑھایاجارہاہے۔ پنجاب بلڈٹرانفیوژن اتھارٹی میں خالی اسامیوں پرفوری بھرتی کی جائے۔ بلڈبنکس کے معیار کو بین الاقوامی معیارکے مطابق جانچا جائیگا۔ بلڈبنکس میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھاجائے۔ جدید طرز کے مطابق سکرینگ کے عمل کویقینی بنایاجائے۔ پنجاب میں 41 بلڈبنکس کو ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ کرنے پربند کر دیاگیا۔ بلڈٹرانفیوژن سسٹم کوپنجاب بلڈٹرانفیوژن سیفٹی ایکٹ 2016 کے مطابق سینٹرلائزڈکیاجائیگا۔ افسران کی باقاعدہ پیشہ وارانہ تربیت کا میکنزم بنایاجائے۔ پنجاب بلڈٹرانفیوژن اتھارٹی کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجائے گا۔

  • فیٹف کی آڑ میں حکومت ایسا قانون مسلط کر رہی ہے جو نیب کا باپ نہیں دادا ہے،احسن اقبال

    فیٹف کی آڑ میں حکومت ایسا قانون مسلط کر رہی ہے جو نیب کا باپ نہیں دادا ہے،احسن اقبال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے ملاقات کے بعد ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کے کلہاڑوں کا مقابلہ کیا، ہماری قیادت سے لے کر نیچے تک ہر بندہ جیلیں کاٹ کر آیا، ہم نے جو قربانیاں دیں اسی کا نتیجہ ہے کہ یہ حکومت دو سال میں جتنی کمزور ہوئی اتنی کوئی حکومت نہیں ہوئی، اپوزیشن نے حکومتی ناکامیوں کو ایکسپوز کیا ہے، اب مرحلہ ہو گیا ہے کہ جدوجہد کو آگے لے کر جائیں ، سب اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی میزبانی پر شکر گزار ہوں، شہباز شریف کی ہدایت پر ہم بلاول اور انکی ٹیم کے ساتھ ملنے آئے اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی ہے کہ حکومت نے دو سالوں میں ملک کو جہاں پہنچا دیا، عوام کی زندگی میں مہنگائی ، بے روزگاری، غربت کا زہر گھول دیا، معاشی بحران میں دھکیل دیا، خارجہ پالیسی کے حوالہ سے ملک بحران کا شکار، مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے ظلم کا اکیلا مقابلہ کر رہے ہیں انکو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا، ملک میں نفرت اور محاذ آرائی کی سیاست کو فروغ دیا گیا، میڈیا کا گلا گھونٹنے کے لئے صحافیوں اور میڈیا مالکان کو انتقامی ایجنڈے کا نشانہ بنا کر آزادی اظہار رائے کو کچلنے کی کوشش کی، آئینی حکمرانی کے تصور کو ملیا میٹ کیا جا رہا ہے،یہ وہ خطرات ہیں جو پاکستان کی ریاست کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہی

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک 22 کروڑ عوام کی امنگوں کے مطابق کسی اور راستے پر نہیں چل سکتا، آئین پاکستان ہی واحد راستہ ہے،ماضی میں تجربات نے ملک کو نقصان پہنچایا، معیشت حکومت کی نااہلی کی وجہ سے تباہ ہو گئی ہے، اس حکومت کے قائم رہنے سے داخلی اور خارجی خطرات کا سامنا ہو گا، ہمیں داخلی یکجہتی کی ضرورت ہے لیکن حکومت اتحاد کا شیرزاہ بکھیر رہی ہے، ہم متفق ہیں کہ حکومت سے نجات حاصل کرنا عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے، تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد عید کے بعد اے پی سی ہو گی

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کو کرونا نے بچا لیا، کرونا کی وجہ سے ہم سب کو سیاسی سرگرمیاں معطل کرنا پڑیں،

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو گنجائش دینے کا مطلب ملک کو اور نقصان ہے،ایف اے ٹی ایف دہشت گردی کے خلاف ایجنڈہ ہے، حکومت فیٹف کی آڑ میں ایسا قانون مسلط کر رہی ہے جو نیب کا باپ نہیں دادا ہے، یعنی 90 دن کے لئے بغیر ریمانڈ کے پکڑ سکیں اور اسکے بعد 90 دن ضمانت نہ ہو، کسی میڈیا والے، تاجر، صحافی کارکن کو بوگس 100 ڈالر کی چٹ بنا کر اقتصادی دہشت گردی کی دفعہ لگا کر 180 دن کے لئے جیل میں ڈال دیا جائے گا، فیٹف کا قانون جو حکومت بنا رہی ہے ثابت کریں کہ کسی ملک مین ایسا قانون موجود ہے، افغانستان میں بھی ایسا قانون نہین ہے، انٹرنیشنل کمیونٹی کا نام لے کر کالے قانون مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم مزاحمت کریں گے، ہم کسی طور پر ایسی اجازت نہین دیں گے،اس سے قوم نئی دلدل میں پھنسے گی، عوام کی سیاسی حقوق صلب کر لئے جائیں گے.

    جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

    ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

    امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

    سینتھیا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے نے ایسا جواب جمع کروایا کہ پی پی رہنما ہوئے پریشان

    مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

    بلاول سے ن لیگی وفد کی ملاقات ختم، قمر زمان کائرہ نے اے پی سی کا اعلان کر دیا

  • بلاول سے ن لیگی وفد کی ملاقات ختم، قمر زمان کائرہ نے اے پی سی کا اعلان کر دیا

    بلاول سے ن لیگی وفد کی ملاقات ختم، قمر زمان کائرہ نے اے پی سی کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چییرمین بلاول زرداری سے ن لیگی وفد کی ملاقات ختم ہو گئی ہے، جس کے بعد قمر زمان کائرہ اور ن لیگی وفد نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، قومی اسمبلی میں بھی اپوزیشن عوام کے فلاح کے لئے کام کرے گی،کسی ایک ایشو پر نہیں بلکہ تمام ایشو پر ہم متحد ہیں، ن لیگ کے رہنماؤں کو پی پی کی طرف سے خوش آمدید کہتا ہوں ،بڑے اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی، عید سے قبل ہوم ورک کر لیں گے عید کے بعد اے پی سی ہو گی

    قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں طے ہوا ہے کہ جوائنٹ اپوزیشن کوارڈینیشن کمیٹی بنائی جائے، کمیٹی میں شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، خواجہ آصف سمیت دیگر شامل ہوں گے، فرحت اللہ بابر، نیئر بخاری، راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر شامل ہوں گے، : کمیٹی کا جلد ہی اجلاس ہو گا،عید کے بعد اے پی سی کا انعقاد ہو گا،

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی میزبانی پر شکر گزار ہوں، شہباز شریف کی ہدایت پر ہم بلاول اور انکی ٹیم کے ساتھ ملنے آئے اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی ہے کہ حکومت نے دو سالوں میں ملک کو جہاں پہنچا دیا، عوام کی زندگی میں مہنگائی ، بے روزگاری، غربت کا زہر گھول دیا، معاشی بحران میں دھکیل دیا، خارجہ پالیسی کے حوالہ سے ملک بحران کا شکار، مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے ظلم کا اکیلا مقابلہ کر رہے ہیں انکو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا، ملک میں نفرت اور محاذ آرائی کی سیاست کو فروغ دیا گیا، میڈیا کا گلا گھونٹنے کے لئے صحافیوں اور میڈیا مالکان کو انتقامی ایجنڈے کا نشانہ بنا کر آزادی اظہار رائے کو کچلنے کی کوشش کی، آئینی حکمرانی کے تصور کو ملیا میٹ کیا جا رہا ہے،یہ وہ خطرات ہیں جو پاکستان کی ریاست کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہی

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک 22 کروڑ عوام کی امنگوں کے مطابق کسی اور راستے پر نہیں چل سکتا، آئین پاکستان ہی واحد راستہ ہے،ماضی میں تجربات نے ملک کو نقصان پہنچایا، معیشت حکومت کی نااہلی کی وجہ سے تباہ ہو گئی ہے، اس حکومت کے قائم رہنے سے داخلی اور خارجی خطرات کا سامنا ہو گا، ہمیں داخلی یکجہتی کی ضرورت ہے لیکن حکومت اتحاد کا شیرزاہ بکھیر رہی ہے، ہم متفق ہیں کہ حکومت سے نجات حاصل کرنا عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے، تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد عید کے بعد اے پی سی ہو گی

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو گنجائش دینے کا مطلب ملک کو اور نقصان ہے،ایف اے ٹی ایف دہشت گردی کے خلاف ایجنڈہ ہے، حکومت فیٹف کی آڑ میں ایسا قانون مسلط کر رہی ہے جو نیب کا باپ نہیں دادا ہے، یعنی 90 دن کے لئے بغیر ریمانڈ کے پکڑ سکیں اور اسکے بعد 90 دن ضمانت نہ ہو، کسی میڈیا والے، تاجر، صحافی کارکن کو بوگس 100 ڈالر کی چٹ بنا کر اقتصادی دہشت گردی کی دفعہ لگا کر 180 دن کے لئے جیل میں ڈال دیا جائے گا، فیٹف کا قانون جو حکومت بنا رہی ہے ثابت کریں کہ کسی ملک مین ایسا قانون موجود ہے، افغانستان میں بھی ایسا قانون نہین ہے، انٹرنیشنل کمیونٹی کا نام لے کر کالے قانون مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم مزاحمت کریں گے، ہم کسی طور پر ایسی اجازت نہین دیں گے،اس سے قوم نئی دلدل میں پھنسے گی، عوام کی سیاسی حقوق صلب کر لئے جائیں گے.

    جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

    ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

    امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

    سینتھیا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے نے ایسا جواب جمع کروایا کہ پی پی رہنما ہوئے پریشان

    مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نیب کے ہتھکنڈے بہت بڑھتے جا رہے ہیں، آج بھی پی پی کے خورشید شاہ جو سینئر ہیں وہ قید ہیں، وہ تمام جماعتوں کو اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ دس ماہ سے جیل میں ہیں، کیس ٹرائل نہین ہو رہا اور الزامات وہی ہیں جو 2003 میں لگے، بلا وجہ کیس میں انکو پکڑ کر رکھا گیا ہے، حمزہ شہباز طویل عرصے سے جیل میں ہیں، ہماری قیادت پر دباؤ بڑھانے کے لئے یہ ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں