Baaghi TV

Category: لاہور

  • 143 یونیورسٹیز میں بی ایس آنرز کا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ

    143 یونیورسٹیز میں بی ایس آنرز کا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ

    لاہور ائیر ایجوکیشن کمیشن کا انڈرگریجویٹ ڈگریوں کا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ، لاہور سمیت ملک بھر کی 143 یونیورسٹیز میں بی ایس آنرز کا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا انڈرگریجویٹ ڈگریوں کا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایچ ای سی نے لاہور سمیت ملک بھر کی 143 یونیورسٹیز میں بی ایس آنرز کا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی ایس آنرز کے طلباء کیلئے کوانٹی ٹیٹیو ریزننگ اور ایکسپوزٹری رائٹنگ کے کورسز شامل ہوں گے۔

    بی ایس آنرز آرٹس، ہیومینٹیز، نیچرل سائنسز، سوشل سائنسز کے طلباء کیلئے مذکورہ کورسز بہ طور لازمی مضمون پڑھائے جائیں گے۔ بی ایس آنرز کے پہلے سمیسٹر میں نئے کورسز لاگو ہوں گے، بی ایس آنرز میں طلباء کو ڈبل میجرز کے ساتھ ایک یا دو مائنرز مضمون پڑھ کر ڈگری حاصل کرنے کی بھی سہولت ہوگی۔

    ایچ ای سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئے انڈرگریجویٹ پروگرامز میں ایک ڈگری سے دوسری ڈگری کی طرف منتقلی ممکن ہوگی۔ پیشہ ورانہ ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے والے طالب علم جنرل ڈگری پروگرام میں بھی منتقل ہوسکیں گے،

    عالمی بینک کی طرف سے ہائیر ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ ان پاکستان پروگرام کے تحت انڈرگریجویٹ نصاب کیلئے فنڈنگ فراہم کی گئی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیز میں رائج شدہ نصاب تخلیقی صلاحیتوں، موثر ابلاغ، مسائل کے حل کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

    خیال رہے کہ پاکستان ہوم پلیٹ فارم سے سرٹیفیکیشن فراہم کرکے دنیا کے مؤثرممالک کی لیگ میں شامل ہوگیا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور مائیکرو سافٹ کے مابین معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق پہلے 2000 طالب علموں کو مفت سرٹیفکیٹ فراہم کئے جا ئیں گے۔

    مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی اعلی تعلیم کے شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے گذشتہ دہائی سے اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اس شراکت میں ملک کی تمام سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

    اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت طلبا کو مشق کردہ نصاب روڈ میپ فراہم کرنے کے لئے ایک سرٹیفیکیشن پلیٹ فارم شروع کیا گیا ہے ۔ پروڈکٹیویٹی، کمپیوٹر سائنس، ڈیٹا سائنس، اور آئی ٹی انفراسٹرکچر شامل ہیں۔

    ایم ٹی اے (مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی ایسوسی ایٹ)اور ایم او ایس مائیکروسافٹ آفس اسپیشلسٹ کے پیش کردہ سرٹیفیکیشن ان افراد کو اسناد فراہم کرتے ہیں جو ان کی مہارتوں کی توثیق کرنے اور اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

  • لاہور اور گردو نواح‌ کے علاقوں میں بارش موسم خوشگوار ہو گیا

    لاہور اور گردو نواح‌ کے علاقوں میں بارش موسم خوشگوار ہو گیا

    لاہور اور گردو نواح‌ کے علاقوں میں بارش موسم خوشگوار ہو گیا

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، زیریں سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان کشمیر اور خیبرپختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

    سب سے زیادہ بارش گوپس 02، استور، بگروٹ 01، دیر اور بالا کوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی، دادو 45، دالبندین، بھکر اور رحیم یار خان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • اسپیکرپنجاب اسمبلی  چوہدری پرویز الہی کی سربراہی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کا اجلاس

    اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی سربراہی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کا اجلاس

    اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی سربراہی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کا اجلاس
    باغی ٹی وی : اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی سربراہی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کا اجلاس ہوا جس میں

    پنجاب اسمبلی اجلاس کے حوالے سے ایس او پیز طے کئے.حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے شرکت کی

    اپوزیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان، خلیل طاہر سندھو اور ذیشان رفیق نے شرکت کی.سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی عنایت اللہ لک بھی اجلاس میں موجود تھے

  • چینل 24کے لائسنس کی معطلی کے خلاف اپیل پرسماعت کل تک ملتوی

    چینل 24کے لائسنس کی معطلی کے خلاف اپیل پرسماعت کل تک ملتوی

    چینل 24کے لائسنس کی معطلی کے خلاف اپیل پرسماعت کل تک ملتوی

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں چینل 24کے لائسنس کی معطلی کے خلاف اپیل پرسماعت ہوئی
    درخواست گزار کی جانب سے مصطفیٰ نقوی ایڈووکیٹ جبکہ پیمراکی کے لیگل ایڈوائزرنے پیش ہوکر رپورٹ جمع کروادی
    عدالت نےبغیرکسی کاروائی کےفریقین کےوکلاءکودلائل کے لئیے طلب کرتے ہوئے کیس پرمزیدسماعت کل تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چینل 24 کی نیوز اور کرنٹ افیئرز کی نشریات جاری کردہ لائسنس اور قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کر دیں۔

    پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل میڈیا نیٹ ورک جاری شدہ لائسنس کے تحت ویلیو ٹی وی چینل پر انٹرٹینمنٹ سے متعلق مواد چلانے کا مجاز تھا جبکہ کمپنی تمام پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر 24 نیوز کے نام سے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز پر مبنی مواد نشر کر رہی ہے

  • فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز کرونا کی وجہ سے چل بسے

    فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز کرونا کی وجہ سے چل بسے

    فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز کرونا کی وجہ سے چل بسے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کی آج کرونا سے موت ہوئی ہے وہیں فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز بھی کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون

    ندیم ممتاز کو کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم آج انکی موت ہو گئی ہے، وہ کرونا کو شکست نہ دے سکے، ندیم ممتاز کی وفات پر باغی ٹی وی سمیت انکے دوستوں نے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے

    اس سلسلے میں سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات پر گہرے دکھ کا افسوس کا ظہار کیا . ندیم ممتاز کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے روز ہمیں چھوڑ گئے، انکا مسکراتا چہرہ ہمیں ہمیشہ یاد رہے گا ، انکی یادوں کو نہیں بھلایا جا سکتا

    پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے ،گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 67 اموات 2ہزار 165نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • اسلامی شعائرکامذاق برداشت نہیں : فیشن ایبل داڑھی رکھنے والوں کو سزا دی جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد

    اسلامی شعائرکامذاق برداشت نہیں : فیشن ایبل داڑھی رکھنے والوں کو سزا دی جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد

    لاہور:اسلامی شعائرکامذاق برداشت نہیں : فیشن ایبل داڑھی رکھنے والوں کو سزا دی جائے ،اطلاعات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں داڑھی کی ڈیزائننگ کے حوالے سے قرارداد جمع کرائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں داڑھی کی ڈیزائننگ کے حوالے سے قرارداد جمع کرائی گئی،قرارداد کےمتن میں تحریر کیا گیا کہ قانون سازی کرکے داڑھی مبارکہ کی ڈیزائننگ کروانے والوں اور متعلقہ حجام کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔ایم پی اے رخسانہ کوثر کا کہناتھا کہ داڑھی مبارک خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت ہے اس پر کسی قسم کی ڈیزائننگ وغیرہ سخت گناہ ہے۔

    علاوہ ازیں قرارداد کےمتن میں بیان کیا گیا کہ داڑھی کی ڈیزائننگ کرناسنت مبارکہ کی توہین ہے جو لوگ ڈیزائننگ کرواتے ہیں وہ گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔

     

     

    یار رہے کہ خیبر پی کے میں داڑھی کی ڈیزائننگ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں داڑھی کے سٹائل کو غیر اسلامی قرار دے دیا.اجلاس میں موجود تمام شرکاء نے باہمی رائے سے فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہیؕر ڈریسر فرینچ، لائننگ یا دیگر کسی کٹ سمیت داڑھی کے مختلف ڈیزائن نہیں بنائیں گے.اہم فیصلے کے بعد حجاموں کی بڑی تعداد نے صارفین کی داڑھیوں کے سٹائل بنانا چھوڑ دیئےتھے۔انہوں نے اپنی دکانوں کے سامنے عوام کی توجہ کے لئے پمفلٹ آویزاں کئے۔

    واضح رہے کہ جب سے یہ دنیا وجود میں آئی تب سے داڑھی کامرد کے ساتھ تعلق ہے،انسانوں کے تہذیب یافتہ ہونے سے قبل ہر ایک مرد ہوتا ہی داڑھی والا تھا۔ جوں جوں انسان کو شعور، عقل وفہم آتا گیا اس سے نئی ایجادات کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورتی کو مزین کرنے لئے مختلف کاسمیٹکس اور پارلر تیار کرنا شروع کردیں اور مرد نے داڑھی اتری تو تو شیو والی کہانی نے جنم لے لیا۔

  • مناہل کے بعد ایک اور ٹک ٹاک ماڈل کی نازیبا تصاویر لیک

    مناہل کے بعد ایک اور ٹک ٹاک ماڈل کی نازیبا تصاویر لیک

    لاہور:مناہل کے بعد ایک اور ٹک ٹاک ماڈل کی نازیبا تصاویر لیک ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں شوبز سے وابستہ ستاروں کا اپنی نازیبا تصاویراورویڈیوزشیئرکرنا ایک ٹرینڈ بنتا جارہا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق چند دن قبل مناہل ملک کے بعد ثنا شیخ کی نازیبا تصاویرلیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پرثنا شیخ اورمناہل ملک پرسخت تنقید کی جارہی ہے

     

    https://twitter.com/ShowbizAndNewz/status/1282682442650877964

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ثنا شیخ نے اپنی نازیبا تصاویرلیک کرکے سوشل میڈیا پراپنے چاہنےوالوں کا دل دکھا دیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرثنا شیخ کے فالوورس کی ایک بڑی تعداد ہے جس کی طرف سے ثنا شیخ کی اس قبیح حرکت پرگہرے دکھ کا اظہارکیا جارہا ہے

  • بھارتی خفیہ ایجنسی "را”  سلیپر سیل  کا اہم رکن گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی "را” سلیپر سیل کا اہم رکن گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی "را” سلیپر سیل کا اہم رکن گرفتار

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے حکام نے کامیاب کروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” سلیپر سیل کا اہم رکن ظفر گرفتار کر لیا گیا.ملزم ظفر بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے،
    گرفتار ملزم نے بھارت میں چودہ ماہ دہشت گردی کی ٹریننگ لی.ملزم ظفر کو دہلی میں محمود صدیقی گروپ نے عسکری تربیت دلوائی، ملزم ظفر کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے،
    گرفتار ملزم بم بنانے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے .ملزم ظفر فائر بریگیڈ میں سرکاری ملازمت بھی کرتا تھا،

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے553نئے کیس، تعداد88,045 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے553نئے کیس، تعداد88,045 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے553نئے کیس، تعداد88,045 ہو گئی
    باغی ٹی وی : ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ،کورونا کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے553نئے کیس، تعداد88,045 ہو گئی۔

    لاہورمیں276،قصور3،شیخوپورہ7،راولپنڈی55،چکوال 1،جہلم1اورگوجرانوالہ میں 11کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سیالکوٹ1،نارووال 1،گجرات7، منڈی بہاؤالدین 6، ملتان 17،وہاڑی3، فیصل آباد33،چنیوٹ 1،ٹوبہ6اور جھنگ میں 1 کیس سامنے آیا۔سرگودھا2،میانوالی2،خوشاب1،بھکر1،بہاولنگر3، بہاولپور14،لودھراں 8،ڈی جی خان16،مظفرگڑھ8،راجن پور 57،لیہ 5،ساہیوال3اوراوکاڑہ میں 3کیسز رپورٹ ہوئے.کورونا وائرس سے 17 مزید اموات، کل تعداد2043 ہو چکی ہیں۔

    اب تک611,506ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 64,148 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر

    کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے

    فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کی آج کرونا سے موت ہوئی ہے وہیں فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز بھی کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون

    ندیم ممتاز کو کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم آج انکی موت ہو گئی ہے، وہ کرونا کو شکست نہ دے سکے، ندیم ممتاز کی وفات پر باغی ٹی وی سمیت انکے دوستوں نے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے

    ندیم ممتاز کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے روز ہمیں چھوڑ گئے، انکا مسکراتا چہرہ ہمیں ہمیشہ یاد رہے گا ، انکی یادوں کو نہیں بھلایا جا سکتا

    پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے ،گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 67 اموات 2ہزار 165نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 5ہزار386 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 2لاکھ 55 ہزار 769 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کرہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 67 اموات 2ہزار 165نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سندھ میں ایک لاکھ 7ہزار773کورونا کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 88ہزار45، خیبرپختونخوا میں 31ہزارایک،اسلام آباد میں 14 ہزار 315، بلوچستان میں 11 ہزار239، گلگت بلتستان میں ایک ہزار708 اور آزادکشمیرمیں ایک ہزار 688 کورونا مریض سامنے آئے

    پنجاب میں 2ہزار43مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار114، اسلام آبادمیں155، بلوچستان میں 127، آزادکشمیر میں46 اورگلگت بلتستان میں38 افراد کرونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہین