Baaghi TV

Category: لاہور

  • دیا میر بھاشا ڈیم پاکستان میں  انقلاب آفریں ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، سردار تنویر الیاس خان

    دیا میر بھاشا ڈیم پاکستان میں انقلاب آفریں ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، سردار تنویر الیاس خان

    دیا میر بھاشا ڈیم پاکستان میں انقلاب آفریں ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، سردار تنویر الیاس خان

    باغی ٹی وی : چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان کی ایوان صنعت و تجارت کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیا میر بھاشا ڈیم پاکستان میں انقلاب آفریں ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا

    پانچ دھایوں کے بعد پاکستان میں پانی و بجلی کا پہلا میگا پروجیکٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا قابل فخر کارنامہ ہے .ماضی میں اگر آبی ذخائر تعمیر کرنے پر توجہ دی جاتی تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا
    دیا میر بھاشا ڈیم سے آ بی ضروریات پوری ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی اور اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہوگی
    آب پاشی کے لئے پانی اور سستی بجلی حاصل ہوگی .ڈیم کی تعمیر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قومی کمٹمنٹ کا عملی ثبوت ہے .پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا یہ اعجاز ہے کہ پچاس سال پہلے بنائے گئے منصوبے اب شروع ہو رہے ہیں

  • لاہور ہائیکورٹ‌ نے فیسوں میں 5 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

    لاہور ہائیکورٹ‌ نے فیسوں میں 5 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

    لاہور ہائیکورٹ‌ نے فیسوں میں 5 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ نے سکول فیسوں میں اضافے کے معاملے میں پرائیویٹ سکولز کی درخواست پر فیسوں میں 5 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ محکمہ تعلیم اپنی کارکردگی دکھانے کی بجائے سو رہا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے فیسوں میں پانچ فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ طلبہ کی جانب سے ایڈووکیٹ صفدر شاہین پیرزادہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ پرائیویٹ سکولوں کی درخواست میں طلبہ کا موقف سنا جانا ضروری ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت سکول فیس میں پانچ فیصد اضافہ کرسکتے ہیں اور اب نوٹیفکیشن معطل کئے جانے سے پرائیویٹ سکول فیسوں میں من مانا اضافہ کرینگے۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے آٹھ فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لیکر پانچ فیصد اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔

    عدالت نے فوری طور پر سکولوں کی فیس بڑھانے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا اور والدین کو عدالتی حکم کے مطابق فیسیں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ ادھر لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب پنجاب اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل بینچ نے صوبائی محتسب پنجاب اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف ظہیر عباس ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل، عدالتی معاون عابد ساقی اور احمد اویس پیش ہوئے۔ عدالت نے مزید کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی

    پرائیویٹ سکولوں میں اضافی فیس، عدالت نے کیا جواب طلب

  • ‏نواز شریف 15 سالوں میں ڈیم پر کام شروع نا کر سکا عمران خان نے دو سالوں میں ہی شروع کردیا ہے ، جنید سلیم

    ‏نواز شریف 15 سالوں میں ڈیم پر کام شروع نا کر سکا عمران خان نے دو سالوں میں ہی شروع کردیا ہے ، جنید سلیم

    ‏نواز شریف 15 سالوں میں ڈیم پر کام شروع نا کر سکا عمران خان نے دو سالوں میں ہی شروع کردیا ہے ، جنید سلیم

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن جنید سلیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف 15 سالوں میں ڈیم پر کام شروع نا کر سکا عمران خان نے دو سالوں میں ہی شروع کردیا ہے ایک سیاستدان آنے والے الیکشن کے بارے سوچتا ہے جبکہ ایک لیڈر آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچتا ہے،
    https://twitter.com/junaidsalim_/status/1283666874576838656?s=20
    واضح رہے کہ عمران خان نے دیامر بھاشہ ڈیم کا افتتاح کردیا ہے . دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والا یہ ڈیم دنیا کا سب سے بڑا آر سی سی ہوگا، دیامیر بھاشا ڈیم 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کے کام آئے گا، ڈیم میں ذخیرہ پانی میں سے 64 لاکھ ایکڑ استعمال میں لایا جا سکے گا۔

    ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کے پانی ذخیرہ کی صلاحیت 30 سے بڑھ کر 48 دن ہو جائے گی، اس ڈیم سے سالانہ 18 ارب 10 کروڑ یونٹس سستی ترین بجلی بھی میسر آئے گی، دیامیر بھاشا ڈیم 30 لاکھ ایکڑ رقبے کو سیراب کرنے کے لیے پانی فراہم کرے گا۔

  • لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں  توسیع کر دی

    لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

    لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کر دی۔ لیگی رہنما کی آمد سے پہلے پولیس اہلکاروں اور لیگی کارکنوں میں دھکم پیل ہوئی۔

    لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے، موجودہ حکومت کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی، انکوائری میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں، 2018ء میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا، اس دوران بھی نیب کیساتھ بھرپور تعاون کیا تھا، 2018ء میں گرفتاری کے دوران نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک بھی ثبوت سامنے نہیں رکھا۔

    شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کرونا وائرس کے باعث شہباز شریف نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر رکھا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے 1972 میں بطور تاجر کاروبار کا آغاز کیا اور ایگری کلچر، شوگر اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا جبکہ سماج کی بھلائی کے لیے 1988 میں سیاست میں قدم رکھا۔

    مؤقف میں کہا گیا کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے اور موجودہ حکومت کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی ہے۔ انکوائری میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ 2018 میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اس دوران بھی نیب کے ساتھ بھر پور تعاون کیا تھا، 2018 میں گرفتاری کے دوران نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک بھی ثبوت سامنے نہیں رکھا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ نیب ایسے کیس میں اپنے اختیار کا استعمال نہیں کر سکتا جس میں کوئی ثبوت موجود نہ ہو، تواتر سے تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آ رہا ہوں، منی لانڈرنگ کے الزامات بھی بالکل بے بنیاد ہیں۔ نیب انکوائری کے دوران اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا۔

  • وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ پنجاب سیاحوں ، باغوں اور پھولوں کی جنت بننے جا رہا ہے، مشیر برائے سیاحت پنجاب

    وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ پنجاب سیاحوں ، باغوں اور پھولوں کی جنت بننے جا رہا ہے، مشیر برائے سیاحت پنجاب

    وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ پنجاب سیاحوں ، باغوں اور پھولوں کی جنت بننے جا رہا ہے، مشیر برائے سیاحت پنجاب

    باغی ٹی وی : مشیر برائے سیاحت پنجاب آصف محمود سے ترجمان پنجاب حکومت عامر مغل کی ملاقات ہوئی ہے . اس سلسلے میں وزیر سیاحت کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ پنجاب سیاحوں ، باغوں اور پھولوں کی جنت بننے جا رہا ہے
    اس سے پہلے پنجاب کے وسائل عوام پر خرچ کرنے کی بجائےٹھیلوں اور رکشے والوں کے جعلی اکاونٹس سے ٹی ٹیوں کے ذریعے شریف فیملی کی جیبوں میں جاتے رہے۔
    سردار عثمان بزدار کی خصوصی توجہ پنجاب میں سیاحت اور پی ایچ ایزکی ترقی پر مرکوز ہے۔

    سیاحت کیلئے آن لائن بکنگ کا اجراء کے ساتھ ساتھ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب بھر میں اریخی مقامات کی بحالی کا کام جاری ہے

    ہرن مینار، شالیمار باغ ، ہڑپہ کے 5ہزار سالہ قدیمی کھنڈرات، نڑھ آبشار، پنج پیر راکس ( چٹانوں ) مقبرہ جہانگیر، نور جہاں سمیت 12 تاریخی مقامات کو مرمت کے بعد بحال کیا جا رہا ہے۔لاہور میں ٹوورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی کالج کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

    اولیائے کرام کی زیارات کے مقامات پر پی ایج ایز کے ذریعے شجرکاری اور زائرین کی سہولت کیلئے خصوصی ٹرانسپورٹ کا اجراء بھی کیا جا رہا ہے۔

    شہباز شریف نے اپنے دس سالہ دور میں سیاحت پر کوئ توجہ نہیں دی. گزشتہ دور میں پنجاب کے واحدسیاحتی مقام مری کو بھی عوام کیلئے مصیبت بنا دیا ۔

    اگر شریف فیملی پنجاب سے اربوں کھربوں لوٹ کر مری میں اربوں روپے کے محلات کی بجائے یہی پیسہ مری کی ترقی پر لگا دیتی تو آج مری کی یہ صورتحال نہ ہوتی.بزدار حکومت نے دو مالی سالوں میں پنجاب میں سیاحت کیلئے 1900 ملین روپے مختص کئیے ہیں.

    شریف دور حکومت میں صرف اور صرف پنجاب کی عوام کو لوٹ کر اپنے محلات، جائدادیں اور جاگیریں بنائ گئی ہیں۔گزشتہ دورمیں پنجاب جیسےزرعی صوبے کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    پنجاب میں عمران خان کے ویژن اور سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ، سیاحتی مقامات اور باغات کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ تاریخی مقامات کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے

  • شہباز شریف کی سیاست کا سورج نواز شریف کی طرح غروب ہونے کو ہے۔ فیاض الحسن چوہان

    شہباز شریف کی سیاست کا سورج نواز شریف کی طرح غروب ہونے کو ہے۔ فیاض الحسن چوہان

    شہباز شریف کی سیاست کا سورج نواز شریف کی طرح غروب ہونے کو ہے۔ فیاض الحسن چوہان

    وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی سیاست کا سورج نواز شریف کی طرح غروب ہونے کو ہے۔

    اپنی گرتی ہوئی سیاست کو بچانے کے لیے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سارے لیگی ترجمان سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ 1990 میں شہباز شریف کے ظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت 21 لاکھ تھی۔ یہ اثاثے 1998 میں ایک کروڑ آٹھ لاکھ اور 2018 میں اہل و عیال سمیت سات ارب سے زائد ہو گئے۔شہباز شریف کے ڈھکے چھپے اثاثوں کی مالیت ظاہر کردہ اثاثوں سے کئی ہزار گنا زیادہ ہے۔

    نیب اور احتسابی اداروں نے آلِ شریف کی جدید سائنسی بنیادوں پر استوار کرپشن کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے.لیگی ترجمان اس کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے پی ٹی آئی اور وزیرِ اعظم عمران خان پر الزام تراشی اور دشنام طرازی کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

    پاکستانی عوام آلِ شریف کی ساری کرتوتوں سے واقف ہیں۔ لیگی ترجمانوں کی فوج کے الٹے سیدھے بیانات اور پی ٹی آئی پر الزامات سے عوام کا موقف تبدیل نہیں ہو سکتا۔

  • محکمہ اوقاف پنجاب کا حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے دربار میں توسیع کرنے کا فیصلہ

    محکمہ اوقاف پنجاب کا حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے دربار میں توسیع کرنے کا فیصلہ

    محکمہ اوقاف پنجاب کا حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے دربار میں توسیع کرنے کا فیصلہ

    لاہور : باغی ٹی وی ، حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری دربار کی توسیع منصوبے کے سلسلے میں ایل ڈی اے اور بلدیہ عظمی لاہور کو داتا دربار کے توسیع منصوبے کے لئے اراضی خریدنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف پنجاب نے اس سلسلے میں ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی ارسال کردی ہے۔

    سمری کی منظوری کے بعد ایل ڈی اے اور بلدیہ عظمی لاہور اراضی کی خریداری کے لئے این او سی طلب کریں گے۔ محکمہ اوقاف کے ذرائع کے مطابق اس توسیع کی منصوبے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ صوبہ 35 کینال اراضی پر مشتمل ہے۔

    جبکہ اس حوالے سے محکمہ اثارے قدیمہ کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ داتا دربار میں واقع لدا اکروش کی ازسر نو تعمیر کی بجائے دربار کے اس حصے پر درخت لگا کر خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ داتا دربار کے توسیع منصوبے کا باقاعدہ نقشہ تیار کرلیا گیا ہے

    جبکہ کمیٹی نے ایک اور بھی تجویز پیش کی ہے کہ دربار کے توسیع منصوبے کو صوفی ازم کو پروموٹ کرنے کے لئے تیار کیا گیا۔

  • کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کا لاہور رنگ روڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ۔

    کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کا لاہور رنگ روڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ۔

    چئرمین لاہور رنگ روڈ اتھارٹی آصف بلال لودھی کو مختلف پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔ ۔ڈائریکٹر الیاس شاہ۔ڈائریکٹر نجم احمد۔ڈائریکٹر کرنل ر عاصم و دیگر ڈائریکٹرز کی شرکت.چئرمین اتھارٹی کو موجودہ پراجیکٹس و اہداف۔اور بورڈ سٹرکچر پر بریفنگ دی گئی

    .لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے ریونیو کو بڑھانے کیلئے پلاننگ کی جائے.۔رنگ روڈ لاہور شہر میں شجرکاری کیلئے بھی سب سے زیادہ پوٹینشیل کی حامل ہے۔سگنلز۔روڈ لائٹس اور پولیس پٹرولنگ کو مکمل فعال رکھا جائے۔کمشنر لاہور آصف بلال لودھی

  • لاہور میں پولیو کے باعث بچہ جاں بحق

    لاہور میں پولیو کے باعث بچہ جاں بحق

    لاہور15جولائی: لاہور کے علاقے راوی ٹاؤن میں پولیو کے باعث بچے کے جاں بحق ہونے کا واقعہ

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی. لاہور کے علاقے راوی ٹاؤن میں پولیو کے باعث بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سخت تشویش ہے۔انسداد پولیو کے لئے موثر عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔انسداد پولیو کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔قوم کے مستقبل کے معماروں کو پولیو جیسی مہلک بیماری سے بچانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے-متعلقہ محکموں اور اداروں کو باہمی رابطوں کو مضبوط بنا کر رزلٹ دینا ہوں گے۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف کاروائی

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف کاروائی

    ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ایک مسافر کو چ میں مسافر سے 02کلوگرام کرسٹل برآمد اسمگلر گرفتار. ناکہ کھار ی چیک پوسٹ پرمسافر کو چ سے نایاب نسل کے40 پرندے چکور برآمد.ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 20 ہزار493کلو گرام چھالیہ اور متفرق اشیاء برآمد 16افراد گرفتار . وندر شہر کے قریب غیر قانونی طور پر چھپایا گیا 80ہزار732لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد .گوادر سمندر میں کاروائی کرتے ہوئے لانچ کے خفیہ خانوں سے 26ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل اور12ہزار لیٹر ایرانی پٹرول برآمد.گوادر پاک ایران باڈر سے52تارکین وطن کو گرفتار.سپر ہائی وے کراچی سے دوران چیکنگ 2 ٹرکو ں سے 13 ہزار 748کلو گرام چھالیہ برآمد 03افراد کو گرفتار. پکڑی جانے والی متفرق اشیاء اور گاڑیوں کی مالیت تقریباً 15کروڑ 70لاکھ روپے کے لگ بھگ.