Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی ایس ایل فائیو کے نہ کھیلے جانے والے میچز کی ٹکٹوں کے پیسے واپس کیے جائیں گے، پی سی بی

    پی ایس ایل فائیو کے نہ کھیلے جانے والے میچز کی ٹکٹوں کے پیسے واپس کیے جائیں گے، پی سی بی

    پی ایس ایل فائیو کے نہ کھیلے جانے والے میچز کی ٹکٹوں کے پیسے واپس کیے جائیں گے، پی سی بی

    باغی ٹی وی : کرونا کی وجہ سے نہ کھیلے جانے والے میچز کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے ہفتے سے پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹس کی رقوم واپس کرے گا، فروخت کیے گئے ٹکٹوں کی رقوم دو حصوں میں واپس کی جائیں گی، ٹوٹل دس میچز کے ٹکٹوں کے پیسے شائقین کرکٹ کو واپس ملیں گے۔

    پی ایس ایل سیزن فائیو میں ملتوی بارش سے متاثر اور کورونا وائرس کے باعث بغیر تماشائیوں کے ہونے والے میچز کی رقم واپس کی جائیں گی۔ پی سی بی کے مطابق پہلے حصے میں راؤنڈ میچز کی ٹکٹس کے پیسے واپس کیے جائیں گے، دوسرے حصے میں ناک آؤٹ مرحلے کے ٹکٹس کی رقم واپس کی جائیگی۔ ٹکٹ کی رقوم کی واپسی کا ہر مرحلہ دس دن پر مشتمل ہوگا۔

    اس سلسلے میں پھٹے ہوئے ٹکٹوں کی رقوم واپس نہیں کی جائیں گی، کورونا کے باعث ٹکٹوں کی رقوم کوریئر کمپنی کی مختلف برانچز میں واپس کی جائیں گی، چار رائونڈ میچز، دو بارش کے باعث منسوخ کے ساتھ کوالیفائر، سیمی فائنلز اور فائنل کے میچزکے پیسے واپس کیے جائیں گے.
    واضح‌رہے کہ پی ایس ایل فائیو پیلی دفعہ پاکستان میں‌ منعقد کرایا گیا تھا.جس کے تمام میچز پاکستان میں ہونا تھے. ایونٹ‌کامیابی کے ساتھ ھجاری رہا بس بارشوں اور کروناوائرس کی وجہ سے چند میچز نہ ہو سکے .

  • ‘پکار 15’ پر ہونیوالی 73فیصد کالز پر مقدمات ہوئے نہ کارروائی،سچ کتنا ، جھوٹ کتنا: رپورٹ آگئی

    ‘پکار 15’ پر ہونیوالی 73فیصد کالز پر مقدمات ہوئے نہ کارروائی،سچ کتنا ، جھوٹ کتنا: رپورٹ آگئی

    لاہور:’پکار 15′ پر ہونیوالی 73فیصد کالز پر مقدمات ہوئے نہ کارروائی،سچ کتنا ، جھوٹ کتنا: رپورٹ آگئی،اطلاعات کے مطابق شہری مدد کے لیے جائیں تو جائیں کہاں، قتل، ڈکیتی قتل، چوری، راہزنی سمیت دیگر سنگین جرائم کے متعلق پکار ون فائیو پر موصول ہونے والی کالزمیں صرف 27فیصد پر مقدمات درج کئے گئے 73 فیصد کالزپر نہ کوئی مقدمہ نہ کوئی کاروائی۔ شہریوں کوصرف تسلی دے کر کال نمٹا دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئی بھی لڑائی جھگڑا۔حادثہ یا کوئی ایمرجنسی ہوتو فوری طورپر شہری پولیس کومدد کے لیے بلاتے ہین جسکے لیے ایمرجنسی لائن ون فائیو پر کال کی جاتی ہے لیکن شہریوں کی کالزپر کوئی عملدرامدہوتا یا نہیں یہ بات پولیس کے اپنے اعداد وشمار سے واضح ہورہی ہے۔

    پکار ون فائیو پر صرف سنگین جرائم کی موصول ہونے والی کالز میں دو ماہ کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا تو لاہورپولیس کی جانب سے 15 پر موصول ہونے والی کالزپر صرف 28 فیصد مقدمات درج کئے گئے جبکہ 72 فیصد شکایات پر ایف آئی آرز درج ہی نہیں ہوئیں۔ شہر کی 6 ڈویثزنز میں سات ہزار 7 سو پچیس افراد نے دوماہ کے دوران 15 پر کال کی اور صرف دوہزار ایک سو 75 شکایات پر مقدمات درج کیے گئے۔ 5 ہزار پانچ سو پچاس شکایات کو بغیر ایف آئی آرکےنمٹا دیا گیا۔

    شہر کی ڈویثزن کی بات کی جائے تودوماہ کے دوران سٹی ڈویثرن میں 1614 کالز پر 471 مقدمات درج کیے گئے،کینٹ ڈویثرن میں 1435 کالز پر 319 مقدمات درج کیے گئے،سول لائنز ڈویثرن میں 714 کالز پر 214 ایف آئی آرز درج کی گئیں، اقبال ٹائون ڈویثرن میں 828 کالز پر 317 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

    ماڈل ٹاؤن ڈویثرن میں 1413 کالز پر 337 مقدمات درج کیے گئے، صدر ڈویثرن میں 1725 کالز پر 510 ایف آئی آرز رجسٹرڈ کی گئیں۔ پولیس افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دینے والے زبانی جمع خرچ کی بجائے اعدادوشمار پرتوجہ دے کر شہرمیں کرائم کنٹرول کرنا ہوگا ورنہ شہریوں کا پولیس پر جو تھوڑا بہت اعتمادہے وہ بھی ختم ہوجائے گا۔

    دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہےکہ اکثرکالیں مذاق اورانجانے میں کی جاتی ہیں ، جن کا پتہ کرنے پرمعلوم ہوتا ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں صرف ایک دوسرے کوڈرانے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے

  • نجی سکول کے ہیڈماسٹر کے بیٹے کو دن دہاڑے تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا

    نجی سکول کے ہیڈماسٹر کے بیٹے کو دن دہاڑے تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا

    نجی سکول کے ہیڈماسٹر کے بیٹے کو دن دہاڑے تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، لاہور شیر شاہ کالونی میں نجی سکول کے ہیڈماسٹر کے بیٹے کو دن دہاڑے تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا . تفصیلات کے مطابق ہیڈ ماسٹر امجد رشید کے بیٹے کو اس کی کرائے کی رہائش گاہ پر تشدد کرنے کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا، امجد رشید کو اچانک اپنے بیٹے کا فون آیا کہ بھائی اپنی رہائش گاہ پر خون میں لت پت ہے جس کے بعد امجد رشید ساتھیو ں کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچا تو اپنے بیٹے کو میٹرس پر خون میں لت پت پایا ، جس کے جسم پر سگرٹ کے نشانات تھے اور اس کے سینے میں تیز شیشہ پیوست تھا .
    واضح رہے کہ ملزم جس پر شک تھا اس کو پر ایف آئی آر کاٹ لی گئی ہے . ملز حسان کو رپورٹ میں‌نامزد کیا گیا ہے جس کی فائل فوٹو یہ ہے .

  • ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت: لاہور ہائیکورٹ

    ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت: لاہور ہائیکورٹ

    لاہور ہائیکورٹ میں  جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت ۔
    عدالت نے درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا. حکومت پنجاب نے تقرریون کے وقت  قانون کی پاسداری نہین کی  ۔چیف جسٹس قاسم خان نے لائرز فاﺅنڈیشن فارجسٹس کے احمد عبداللہ ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی. درخواست میں وفاقی حکومت،۔گورنر پنجاب۔ چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.  جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے  زاہداختر زمان کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انعام غنی کو ایڈیشنل آئی جی تعینات کیا ہے. گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد دونوں افسروں کی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعیناتی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ابھی تک جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے علاقائی حدود کا تعین نہیں کیا گیا۔ صوبائی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظوری کے بعد ہی ترمیمی بل صدر مملکت کو بھجوایا جا سکتا ہے.

    آئین کے آرٹیکل 239 میں آئینی ترمیم کے بغیر یہ تقرریاں کر دیں گئیں ۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔ درخواست کے حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکا جائے۔ استدعالاہور ہائیکورٹ میں  جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت ۔
    عدالت نے درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا. حکومت پنجاب نے تقرریون کے وقت  قانون کی پاسداری نہین کی ۔چیف جسٹس قاسم خان نے لائرز فاﺅنڈیشن فارجسٹس کے احمد عبداللہ ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی.

    درخواست میں وفاقی حکومت،۔گورنر پنجاب۔ چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے  زاہداختر زمان کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انعام غنی کو ایڈیشنل آئی جی تعینات کیا ہے. گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد دونوں افسروں کی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعیناتی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ابھی تک جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے علاقائی حدود کا تعین نہیں کیا گیا۔ صوبائی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظوری کے بعد ہی ترمیمی بل صدر مملکت کو بھجوایا جا سکتا ہے،آئین کے آرٹیکل 239 میں آئینی ترمیم کے بغیر یہ تقرریاں کر دیں گئیں ۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔ درخواست کے حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکا جائے۔ استدعا

  • پنجاب حکومت کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے کے خلاف سماعت

    پنجاب حکومت کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے کے خلاف سماعت

    لاہور ہائیکورٹ:پنجاب حکومت کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے کے خلاف سماعت .چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے سماعت کی.سنا ہے حکومت کو جوڈیشل اختیارات کا بہت شوق ہو گیا ہے ۔چیف جسٹس کے ریمارکس. جس نے یہ نوٹیفیکیشن جاری ہے جس نے منظور کیا ہے ان کو کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس دیں گے ۔چیف جسٹس. پنجاب حکومت نے

    ایک نوٹیفکیشن کے زریعے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے ہیں ۔پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن آئین کے منافی ہے. ایگزیکٹو اور عدلیہ کے علیحدہ علیحدہ اختیارات ہیں ۔ندیم سرور ایڈوکیٹ. اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق ایگزیکٹو عدلیہ کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا
    عدالت نے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد روک دیا. اگر نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تو وزیر اعلی سے چیف سیکرٹری تک سب کو توہین عدالت کے نوٹس دین گے.

    عدالتوں کو مذاق نہ بنائیں اور نہ تماشہ لگائیں ۔چیف جسٹس. لاہور ہائیکورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا.
    عدالت نے پنجاب حکومت سے تفصیلی جواب طلب کر لیا.

  • کرپٹوں کے سرغنہ شہباز شریف کی بے خوف کرپشن کو سامنے لانا میری اولین ترجیح ہے، فیاض الحسن چوہان

    کرپٹوں کے سرغنہ شہباز شریف کی بے خوف کرپشن کو سامنے لانا میری اولین ترجیح ہے، فیاض الحسن چوہان

    کرپٹوں کے سرغنہ شہباز شریف کی بے خوف کرپشن کو سامنے لانا میری اولین ترجیح ہے، فیاض الحسن چوہان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہا ن نے کہا ہے کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کو بے نقاب کرنا میرا اخلاقی، سیاسی اور قانونی فرض ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ خصوصاً کرپٹوں کے سرغنہ شہباز شریف کی بے لوث اور بے خوف کرپشن اور نااہلی کو سامنے لانا میری اولین ترجیح ہے۔ ن لیگی ترجمان میرے الزامات، بیانات اور انکشافات کا بروقت جواب دینے کی کوشش کیا کریں۔ن لیگی ترجمانوں کا جواب ایک دن بعد شہباز شریف سے ڈانٹ کھانے کے بعد آتا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی شبانہ روز محنت کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ سیاسی، انتظامی و عوامی امور کو ساتھ لے کر چلنا سردار عثمان بزدار کا طرہ امتیاز ہے۔ سیاسی مخالفین کے شدید منفی پراپیگنڈے کے باوجود بزدار حکومت کے اتحادی ساتھ کھڑے ہیں۔ پنجاب میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کرونا کے تدارک کے بہتر نتائج سردار عثمان بزدار کی قیادت کی بدولت ممکن ہوا۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے کرونا کیسز مجں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب صوبے کے مختلف اضلاع کے دورے کر رہے ہیں۔ گزشتہ ادوار میں نام نہاد خادم اعلیٰ سیلاب آنے کے بعد فوٹو سیشن کے لیے پانی میں جا کھڑے ہوتے تھے۔ آج سالوں بعد پنجاب کی نہریں ٹیلز تک چھوٹے کاشتکاروں کی فصلوں کو سیراب کر رہی ہیں۔ بزدار حکومت کی گندم پر ٹارگٹڈ سبسڈی امیر کے مقابلے میں غریب عوام کو بہتر فائدہ دے گی۔

  • گورنر ہاؤس میں سکول کے طلباء میں کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی شیلڈ تقسیم کرنے کی تقریب

    گورنر ہاؤس میں سکول کے طلباء میں کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی شیلڈ تقسیم کرنے کی تقریب

    گورنر ہاؤس میں سکول کے طلباء میں کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی شیلڈ تقسیم کرنے کی تقریب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس میں سکول کے طلباء میں کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی شیلڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی

    لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق صدر محمد الماس حیدر کی جانب سے عطیہ کی گئیں ،اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکول کے بچوں کو ماسک سمیت دیگر حفاظتی اشیاء فراہم کریں

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں ایک لمحے کے لیے بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ایس او پیز پر عمل کرکے کے ہی کرونا کی وباء سے بچا جا سکتا ہے ،محتاط ہونے کی وجہ سے کرونا کے پھیلاؤ کی سپیڈ میں نمایاں کمی آئی ہیں

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کی بندش کی وجہ سے شدید تعلیمی نقصان ہو رہا ہے ،کوشش کریں گے کہ جلد یونیورسٹیاں کھول کر مزید تعلیمی نقصان سے بچا جا سکے۔ جتنی جلدی کورونا پر قابو پا لیں گے اتنا ہی بہتر انداز میں معیشت کی بحالی ہو سکے گی، احتیاطی تدابیر نہ اختیار کرنے کی وجہ سے کرونا کا جمپ آیا تھا، ہم علما سے بھی گزارش کریں گے کہ وہ بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے کردار ادا کریں

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ بچوں کا سال ضائع نہ ہو، والدین مشکل سے فیسییں ادا کرتے ہیں، کوشش ہو گی کہ امتحانات ہو جائین اور طلبا تعلیم جاری رکھیں

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کی دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنانے کا 3 روز میں دوسرا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کی دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنانے کا 3 روز میں دوسرا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں آٹے کی دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنانے کا حکم دے یا

    وزیراعلیٰ نے آٹے کے تھیلے کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دیں

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک اور انتظامیہ 24 گھنٹے کے اندر مقررکردہ نرخ پر آٹے کی فروخت کیلئے ہر ضروری انتظامی اقدام اٹھائیں۔ متعلقہ محکمے آٹے کی سپلائی اور سرکاری قیمت پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوز مافیا کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔ مقرر کردہ قیمتوں سے زائد نرخوں پر آٹے کی فروخت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔سرکاری گندم کی ریلیز کے بعد آٹا تھیلا کی سرکاری قیمت پر عوام کی فراہمی میں تعطل برداشت نہیں کروں گا۔ حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف انتظامی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ محکمہ خوراک کے حکام اور انتظامی آفیسرز فیلڈ میں نکلیں، مارکیٹوں میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔

    مارکیٹ میں ایک بار پھر آٹے کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ،

    پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں آٹے بحران کا خطرہ ٹل گیا

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    فائیو سٹار ہوٹل اورمستحق شہریوں کیلئے ایک ہی ریٹ پر آٹے کی فراہمی درست نہیں،عبدالعلیم خان

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا تھا،وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت کم کرکے پرانی قیمتوں پربحال کیا جائے،آٹے کے 20 کلوتھیلے کی قیمت میں 150روپے کمی کی جائے،پنجاب حکومت آٹےکی قیمت کنٹرول کرنےکیلئے ہنگامی اقدامات کرے،

    وزیراعطم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کوپکڑیں یاسبسڈی دیں،غریب کوسستاآٹافراہم کریں،ہرحال میں آٹے کی قیمت پرانی سطح پربحال کی جائے،

  • کرونا کیسز میں کیا واقعی پاکستان میں کمی آ رہی ہے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد بول پڑیں

    کرونا کیسز میں کیا واقعی پاکستان میں کمی آ رہی ہے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد بول پڑیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ گزشتہ دنو ں سے کورونا وائرس کیسز میں کمی آئی ہے

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اسپتا لوں پر کورونامریضوں کا دباوَ کم ہوگیا ہے کورونا کیسز میں کمی خوش آئند بات ہے مویشی منڈیوں سے متعلق ایس او پیز بنادی گئی ہیں،اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی کوروناکیسز میں کمی کے لیے بہترین رہی

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو ٹارگٹڈ اسمارٹ لاک ڈاوَن کر یں گے،تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کسی نہ کسی روز کرنا ضروری ہے،

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں آج60 فیصد بیڈزخالی ہیں یہی وجہ ہےکیسزمیں کمی آرہی ہے،ٹیسٹنگ میں کمی کسی سازش کےتحت نہیں کی جارہی ہے،پاکستان ان ملکوں میں شامل ہوگیاجہاں اب کیسزمیں کمی آرہی ہے،

    وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

    بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

    وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

    ڈاکٹریاسمین راشد نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوروناوائرس سے بچاوکیلئے حفاظتی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکریں۔ پنجاب میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کی سہولیات کاازسرنوجائزہ لیاجارہاہے۔

  • لاک ڈاون کے دوران سب سے زیادہ ریلیف مزدورطبقہ کو دیا گیا، صوبائی وزیر لیبر کا دعویٰ

    لاک ڈاون کے دوران سب سے زیادہ ریلیف مزدورطبقہ کو دیا گیا، صوبائی وزیر لیبر کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے کہا ہے کہ حکومت کے بنیادی اقدامات کی بدولت کورونا وائرس کے کیسزمیں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔

    صوبائی وزیر لیبرانصرمجیدخان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے دوران سب سے زیادہ ریلیف مزدورطبقہ کو دیا گیا۔اپوزیشن کی جانب سے کورونا وائرس پرسیاست انتہا ئی افسوس ناک ہے۔ کوروناکی وباء کے باعث لاک ڈاون سے دنیابھر کامزدورطبقہ متاثرہواہے۔

    انصرمجید خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کی جانب سے منعقدکی جانے والی کانفرس میں دنیا بھر کے مزدورطبقہ کی ترجمانی کی گئی۔ پاکستانی معیشت میں زیادہ ترلوگ چھوٹے کاروباراورلیبرسے منسلک ہیں۔ پاکستانی سمارٹ لاک ڈاون کوپوری دنیامیں سراہاجارہاہے۔ لیبرکے حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے  آئی ایل او کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کورونا کے زیادہ پھیلاو کو روکا،پوری دنیا میں مزدوروں کےلیے مشکل وقت ہے ،لاک ڈاون ہوتے ہی متوسط طبقہ بے روزگارہوا،معیشت کو نقصان سے بچانے کےلیے اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں سخت لاک ڈاون سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوا، بھارت نے کورونا کے بعد ملک بھر میں کرفیو لگایا،مزدورطبقے کےتحفظ کےلیے ہمیں مل کر اقدامات کرناہوں گے،ہم نےعوامی اجتماعات، اسکولز اور کالجوں پر پابندی لگائی،ہم نےچھوٹے طبقات کے مدد کےلیے کیش پروگرام شروع کیا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے پہلے ہی سڑکوں پر سونے والوں کیلیے پناہ گاہ اور لنگر کا اہتمام کیا ،اسلام آباد میں ٹھنڈ میں لوگ سڑک پر سو رہے ہوتے تھے،پارلیمنٹرینز سے کہتا ہوں پناہ گاہوں میں جائیں اورلوگوں کیساتھ کھانا کھائیں اورحال پوچھیں،آج ہمارے حالات بھارت جیسے برے نہیں ہیں تو اس کی ایک وجہ احساس پروگرام بھی ہے، لوگوں کو یہ اعتماد دلائیں گے کہ ان کا دیا ہوا پیسا ٹھیک جگہ لگ رہاہے

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں کوئی سیاست نہیں ہے، پروگرام شفافیت سےجاری ہے، احساس پروگرام کے تحت شفافیت سےمستحقین کو پیسا فراہم کیا جارہاہے،وزیراعظم ریلیف فنڈزکا مقصد بےروزگارافراد کی مدد کرنا ہے