Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے 218نئے کیسز، تعداد92,873 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 218نئے کیسز، تعداد92,873 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 218نئے کیسز، تعداد92,873 ہو گئی
    باغی ٹی وی : پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کےمطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 218نئے کیسز، تعداد92,873 ہو گئی۔

    لاہورمیں 88،ننکانہ2،قصور1،راولپنڈی،15جہلم4اورگوجرانوالہ میں 7کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سیالکوٹ3،نارووال 1،گجرات6،منڈی بہاؤالدین10، ملتان20،خانیوال 1،فیصل آباد6،ٹوبہ4 اور رحیم یار خان میں 5 کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا1،خوشاب 2،بہاولپور28،لودھراں 3،ڈی جی خان3،مظفر گڑھ 1،لیہ 4،ساہیوال1 اوراوکاڑہ میں 2کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس سے 2مزیداموات، کل تعداد2,140 ہوچکی ہیں۔

    اب تک726,089ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 82,526 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں.
    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • کرونا پر منفی سیاست کرنے والے مایوس ہوں‌ گے

    کرونا پر منفی سیاست کرنے والے مایوس ہوں‌ گے

    کرونا پر منفی سیاست کرنے والے مایوس ہوں‌ گے

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران منفی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی، کورونا پر پوائنٹ سکورنگ کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کو جھوٹ کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔

    سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی انسداد کورونا پالیسی کامیاب رہی، سمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی، عالمی سطح پر بھی وزیر اعظم عمران خان کے انسداد کورونا ویژن کو سراہا جا رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی ہے نہ کوئی ایجنڈا، پاکستانی عوام میں اپوزیشن رہنماؤں کی ساکھ ختم ہو چکی ہے۔

  • بل زیادہ آنے پر احتجاج ، نیازی حکومت میں بزرگ کی گرفتاری شرمناک ہے، مشاہد اللہ خان

    بل زیادہ آنے پر احتجاج ، نیازی حکومت میں بزرگ کی گرفتاری شرمناک ہے، مشاہد اللہ خان

    بل زیادہ آنے پر احتجاج ، نیازی حکومت میں بزرگ کی گرفتاری شرمناک ہے، مشاہد اللہ خان

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ بل زیادہ آنے پر احتجاج ، نیازی حکومت میں بزرگ کی گرفتاری شرمناک ہے، واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے انتخابی حلقہ داؤد خیل کے تاج خان کو داؤد خیل پولیس نے رات گئے گرفتار کر لیا

    تاج خان نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ تاج خان اور اس کے بیٹے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے سپورٹر ہیں.

    کرونا کے دنوں میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر تاج خان نے وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی تھی حالانکہ انہوں نے 2018 کے الیکشن میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا تا ہم بل زیادہ آنے پر وہ شدید غصے میں آ گئے اور عمران خان کو کھری کھری سنائیں جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بزرگ تاج خان کو حراست میں لے لیا.

    تاج خان کی گرفتاری پر عوامی و سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور تاج خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اگر چاہتے ہیں کہ ان پر تنقید نہ ہو تو وہ عوام کو ریلیف دیں، لیکن جب تک عوام کو ریلیف نہین ملے گا تنقید ہوتی رہے گی، اگر وزیراعظم میں ہمت ہے تو دن رات تنقید کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کو کیوں نہیں گرفتار کرواتے، پاکستان میں قانون صرف غریب کے لئے ہے، ایک تو غریب کا بجلی کا بل زیادہ آیا دوسرا اسے گرفتار کر لیا گیا یہ کہاں کا انصاف ہے.

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

  • جالندھر میں گوجرانولہ سویٹس اور گوجرانولہ میں جالندھر سویٹس کی دکانیں

    جالندھر میں گوجرانولہ سویٹس اور گوجرانولہ میں جالندھر سویٹس کی دکانیں

    جالندھر میں گوجرانولہ سویٹس اور گوجرانولہ میں جالندھر سویٹس کی دکانیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. پاکستان بھارت جو کہ برصغیر کی شکل متحدہ تھے اور صدیوں ایک ہی آب و ہوا اور ماحول کے زیر اثر رہے ہیں اس لیے تقسیم کے بعد دونوں بہت سی ایسے یادگاریں‌ ہیں‌جو سرحد کی دونوں جانب مشترک ہیں. اس کی مثال کافی ساری ہیں جن میں پاکستان گوجرانولہ میں‌ پٹیالہ سٹور ہے اور پٹیالہ میں راولپنڈی سٹیشن کے نام پر دکانیں ہیں . اسی طرح جالندھر سویٹ اور جالندھر موتی چور لاہور میں مٹھائی کی مشہور دکان ہے. جالندھر سویٹس رحیم یارخان میں ہے اور بہالپور جیولرز امرتسر میں. پشاور کارپٹس کی دکان چندی گڑھ بھارت میں ہے.


    بہت سی دیگر جگہیں اور چوک وغیر ہیں‌ جس مشترکہ نام سے جانے جاتے ہیں. اسی طرح کی بہت سی مثالیں‌ ہیں.جن سے مشترک نام ہیں.

  • سعودی حکومت کے حج کے حوالہ سے انتظامات قابل تعریف ،شہباز شریف

    سعودی حکومت کے حج کے حوالہ سے انتظامات قابل تعریف ،شہباز شریف

    سعودی حکومت کے حج کے حوالہ سے انتظامات قابل تعریف ،شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے امت مسلمہ اور حجاج کرام کو حج کی مبارک دی ہے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حج ایک بڑی عظیم عبادت اور اللہ کریم کی رحمت وخوشنودی کا ذریعہ ہے ،حج اور پھرسنت ابراہیمیؑ دو عظیم موقعے ہیں جو اللہ تعالی کے خاص انعامات ہیں ،یہ دن ہمیں پوری امت کے لئے سوچنے، اتحاد اور مل کر آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے حضور شکر اور عاجزی کا دن ہے جس نے اپنے گھر میں حاضری کا شرف بخشا ،سعودی عرب کی حکومت کے انتظامات قابل تعریف ہیں، مشکل صورتحال میں بہترین اقدامات کئے،اللہ تعالی سے امت مسلمہ کی سربلندی، مسائل، امراض، وباوں سے نجات کی خصوصی دعا مانگی جائے

    واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں مناسک حج کی ادائیگی جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں عازمین وادی منی پہنچ گئے، حج کا سب سے بڑا رکن وقوف عرفہ آج ادا ہوگا۔

    عازمین فریضہ حج کے پہلے روز مکہ مکرمہ سے 7 کلومیٹر دور وادی منی پہنچ گئے، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر اختیار کی گئیں ہیں۔عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کر رہے ہیں جبکہ حج کا سب سے بڑا رکن وقوف عرفہ آج ادا ہوگا۔ کورونا کی وجہ سے اس بار صرف سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کو ہی حج کی اجازت دی گئی تھی۔ 70 فیصد عازمین حج غیر ملکی ہیں جو سعودی عرب میں ہی مقیم تھے جن میں مملکت میں مقیم پاکستانیوں کی بھی کثیر تعداد شامل ہے۔

    دوسری جانب مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دينے اور تبدیلی غلافِ کعبہ کی پروقار تقریب ہوئی۔ خانہ کعبہ کو غسل دينے کے بعد خالص سونے، چاندی کی تاروں اور خالص ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا۔ غلاف کی تیاری میں 100 کلو گرام سے زائد خالص سونا، چاندی اور 675 کلو گرام خالص ریشم استعمال کی گئی ہے۔

    غلاف کعبہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔ اس کی تیاری پر 24 ملین سعودی رالچ لاگت آئی۔ غلاف کعبہ کے 4 کونوں پر سورہ اخلاص منقش ہے۔ اس کے علاوہ غلاف پر مختلف آیات قرآنی پر مشتمل 16 پٹیاں الگ سے جوڑی گئی ہیں جن پر آیات ربانی کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے۔

  • حکومت تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرے گی،راجہ بشارت کی یقین دہانی

    حکومت تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرے گی،راجہ بشارت کی یقین دہانی

    صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے تھیٹر، آرٹسٹس اینڈ پرڈیوسرز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد کی ُملاقات ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ُملاقات کرنے والوں میں میں سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، چئیر مین قیصر ثنااللہ ، پیٹران چیف راشد محمود ، قیصر پیا، بلال چوہدری ، طاہر انجم ،شاہد خان ، محمد یوسف ، اور شہزاد شامل تھے

    وفد نے تھیٹرز کے فنکاروں اور پرڈیوسروں کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی،وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کو بخوبی ادراک ہے کہ چہروں پر مسکراہٹ لانے والے تھیٹر بند ہونے سے کس حد تک پریشان ہیں

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی ایس او پیز بنا کر تھیٹر کھولیں گے،حکومت کی بہترین حکمت عملی سے کرونا وبا شکست کے قریب ہے ،پنجاب حکومت تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرے گی،

    وزیر قانون پنجاب نے متعلقہ محکموں کو ایسوسی ایشن کی مشاورت سے ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت کی، وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے ،حکومت متاثرہ شعبوں کی ہر ممکن امداد کرے گی

  • نکا کلچر پروان چڑھنے لگا،سنیئرافسران کی جگہ جونیئرافسران کی تعیناتیاں جاری

    نکا کلچر پروان چڑھنے لگا،سنیئرافسران کی جگہ جونیئرافسران کی تعیناتیاں جاری

    لاہور:نکا کلچر پروان چڑھنے لگا،سنیئرافسران کی جگہ جونیئرافسران کی تعیناتیاں جاری ،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں نکا کلچر مضبوط اور توانا، صوبے میں جونئیر افسران سینئر اسامیوں پر تعینات ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سیکرٹری آئی اینڈسی مسعود مختار گریڈ 19 کے افسر اور گریڈ 20 کی اسامی پر تعینات ہیں جبکہ سیکرٹری انڈسٹریز کیپٹن (ر) ظفر اقبال بھی گریڈ 19 کے افسر اور گریڈ 20 کی اسامی پرقابض ہیں۔ سپیشل سیکرٹری بلدیات بابر امان بابر گریڈ 19 کے افسر اور 20 کی اسامی پر تعینات ہیں۔ سپیشل سیکرٹری سکولزایجوکیشن سہیل شہزاد گریڈ 19 کے افسر گریڈ 20 کی پوسٹ پرتعینات ہیں۔

    سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ صلوت سعید گریڈ 19 کے افسر اور 20 پر تعینات ہیں۔ سپیشل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اجمل بھٹی گریڈ 19 کے افسر ہیں لیکن گریڈ 20 کی سیٹ پر تعیناتی کروائے ہوئے ہیں۔ سپیشل سیکرٹری ہوم اقبال حسین گریڈ 19 کے افسر ہیں لیکن گریڈ 20 پرتعینات ہیں۔

    اسی طرح راجہ جہانگیر انور گریڈ 19 کے افسر اور گریڈ 20 کے سیکرٹری انفارمیشن کا چارج سنبھالے ہوئے ہیں۔ راجہ جہانگیر انور اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انفارمیشن تعینات ہیں۔ راجہ جہانگیر انور کے ماتحت ڈی جی پی آر ڈاکٹر اسلم ڈوگر گریڈ 20 کے افسر ہیں

  • لاہور پولیس اہلکاروں کا خواتین پر وحشیانہ تشدد، ڈنڈے برسائے، گھسیٹتے رہے

    لاہور پولیس اہلکاروں کا خواتین پر وحشیانہ تشدد، ڈنڈے برسائے، گھسیٹتے رہے

    لاہور پولیس اہلکاروں کا خواتین پر وحشیانہ تشدد، ڈنڈے برسائے، گھسیٹتے رہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، لاہور میں تھانہ ہیئر گاﺅں کے علاقہ میں پولیس اہلکاروں کی خواتین اور مردوں پر بازار میں بہمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے . جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی ایک فوج ایک گھرانے پر حملہ آور ہے اور ڈنڈوں ، ٹھڈوں ،گھونسوں اور لاتوں سے عوام کو مارا پیٹا جا رہا ہے . اس سلسلے میں ایک شخص زخمی حالت میں زمین پر بھی گرا پڑ ا ہے جس سے خون بہہ رہا ہے واضح‌نہیں‌ ہے کہ وہ زندہ بھی ہے کہ نہیں‌.


    اس تشدد پر ممبر صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔میرا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب فورا اس واقعہ کا نوٹس لیں۔خواتین پر ڈنڈے سرائے عام روڈ پربراسانےوالے اہلکاروں کےخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے.

  • بریکنگ، استعفوں میں اگلا نمبر شہباز گل کا ہو سکتا ہے ، مبشر لقمان

    بریکنگ، استعفوں میں اگلا نمبر شہباز گل کا ہو سکتا ہے ، مبشر لقمان

    بریکنگ، استعفوں میں اگلا نمبر شہباز گل کا ہو سکتا ہے ، مبشر لقمان

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ استعفوں میں اگلا نمبر شہباز گل کا ہوسکتا ہے . انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام آباد سے ابھی ابھی سنا کہ شہباز گل استعفی لکھنے کے بارے میں‌سوچ رہے ہیں‌
    واضح رہے کہ اس سے پہلے تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو جمع کروا دیا، تانیہ نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ میری دہری شہریت پر سوالات اٹھائے گئے، عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیا، پاکستان کی خدمت وزیر اعظم کے وژن کے مطابق جاری رکھوں گی

    تانیہ ایدروس کا اپنے استعفیٰ میں مزید کہنا تھا کہ میری کینیڈا کی شہریت سے متعلق تنازع پیدا کیا گیا،ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن میں شہریت جیسے تنازعات رکاوٹ ہیں،

    واضح رہے کہ رواں برس ماہ فروری میں ، تانیہ ایدروس کواہم ذمہ داری سونپ دی گئی ، اطلاعات کےمطابق ڈیجٹیل پاکستان وژن کی سربراہ تانیہ ایدروس کو وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی بنا یا گیا تھا،

  • معاون خصوصی تانیہ ایدروس کے استعفے کے پیچھے حقیقت کیا ہے ، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کردیا

    معاون خصوصی تانیہ ایدروس کے استعفے کے پیچھے حقیقت کیا ہے ، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کردیا

    تانیہ کے استعفے کے پیچھے حقیقت کیا ہے ، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کردیا

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے ٹویٹ‌کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دیا ‌نہیں‌ بلکہ لیا گیا ہے وہ ایک اعلیٰ‌ اخلاقی سطح پر سٹینڈ‌کرتی ہیں اگر انہوں‌ نے استعفیٰ‌دینا ہوتا تو وہ اس ذمہ داری کو قبول ہی نہ کرتیں . مبشر لقمان نے کہا کہ انہیں اپنے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کورونا سینٹرز اور دیگر جگہوں پر مسلسل دخل اندازی کی بنا پر تانیہ کو استعفی دینے کا کہا گیا ہے . اس بارے کیا حقیقت ہے سچ جلد سامنے آجائے گا.


    واضح رہے کہ تانیہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو جمع کروا دیا،انہوں نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ میری دہری شہریت پر سوالات اٹھائے گئے، عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیا، پاکستان کی خدمت وزیر اعظم کے وژن کے مطابق جاری رکھوں گی

    تانیہ ایدروس کا اپنے استعفیٰ میں مزید کہنا تھا کہ میری کینیڈا کی شہریت سے متعلق تنازع پیدا کیا گیا،ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن میں شہریت جیسے تنازعات رکاوٹ ہیں،

    واضح رہے کہ رواں برس ماہ فروری میں ، تانیہ ایدروس کواہم ذمہ داری سونپ دی گئی ، اطلاعات کےمطابق ڈیجٹیل پاکستان وژن کی سربراہ تانیہ ایدروس کو وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی بنا یا گیا تھا،

    ایک ہی دن دو مشیران کے استعفوں کے بعد ‏کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب