Baaghi TV

Category: لاہور

  • میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول  تعمیراتی سیکٹر سے وابستہ سٹیک ہولڈر زکا مشترکہ اجلاس، اہم فیصلے

    میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول تعمیراتی سیکٹر سے وابستہ سٹیک ہولڈر زکا مشترکہ اجلاس، اہم فیصلے

    میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول تعمیراتی سیکٹر سے وابستہ سٹیک ہولڈر زکا مشترکہ اجلاس، اہم فیصلے

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں تعمیراتی سیکٹر سے وابستہ سٹیک ہولڈر زکا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں میں متعلقہ محکموں کی جانب سے قوائدوضوابط پر عملدرآمد کے امور پر بات چیت ہوئی .
    کنسٹرکٹرایسوی ایش نے تعمیراتی سیکٹر کے نمائندوں نے میٹیریل، لیبر ریٹ مارکیٹ کے مطابق کرنے، پرفارمنس گارنٹی، منصوبوں کی فنڈنگ، کنسلٹنٹس، کو ادائگی، پرائیسزویری ایشن، کرش ریٹ کی ادائیگی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا.آپ صنعت کاروں، تاجروں اور کاروباری طبقے کی آواز ہیں،
    تعمیراتی سیکٹر کے وفدکی میاں اسلم اقبال سے گفتگو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے ملک کر اپنے مسائل کے حل ہو نےکا حوصلہ ملا ہے،
    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تعمیراتی سیکٹر کے لئے تاریخی پیکج دیا ہے،
    تعمیراتی سیکٹر میں سرمایہ کار بڑھنے سے لاکھوں افراد کے لئیے روز گار کے مواقع پیدا ہوں گ.اس سیکٹر سے وابستہ 40چھوٹی صنعتیں بھی فروغ پائیں گی.تعمیراتی سیکٹر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے
    کنسٹرکٹرایسوی ایشن کے اٹھائے گئے امور متعلقہ ادارے کی مشاورت سے طے کئے جائیں گے
    صوبائی وزیر نے چیف انجینئر سے استفسار کرتے ہوئے منصوبوں پر کنسلٹنٹ رکھے جاتے ہیں تو متعلقہ محکموں کے انجینئرز کیا کرتے ہیں، پنجاب حکومت نے گزشتہ دو سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں
    تعمیراتی سیکٹر کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا، اجلاس میں منصوبے پر کام کی تکمیلِ کی مناسبت سے پرفارمنس گارنٹی کی ادائیگی کی تجویز پر اتفاق کیا گیا
    کنسٹرکٹرایسوی ایشن کے وفد میں ضمیر ڈیولپرز کے اکبر شیخ، یونی بلڈرزکےحبیب کنول اور دیگر شامل تھے
    ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت ،چئیرمین پی آر اے اورمتعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی

  • آپ بھی اپنی اداؤں پر کچھ غورکریں،ہم عرض کریں گے شکایت ہوگی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    آپ بھی اپنی اداؤں پر کچھ غورکریں،ہم عرض کریں گے شکایت ہوگی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    اٹارنی جنرل آفس، آپ بھی اپنی اداؤں پر کچھ غور کریں،ہم عرض کریں گے شکایت ہوگی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے عدالت کی درست معاونت نہ کرنے کا معاملہ ،چیف جسٹس قاسم خان نے سرکاری وکیل کی غفلت کا معاملہ اٹارنی جنرل اور سیکرٹری قانون کو بھجوانے کا فیصلہ واپس لےلیا

    ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے فیصلہ واپس لینے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی ،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ سیاسی افراد کی خواہش پرسرکاری وکلا کی بھرتی حکومت کے لیے نقصان دہ ہے ۔

    چیف جسٹس قاسم خان نے سرکاری وکلا کی غفلت پر عدالت میں شعر سنایا،اٹارنی جنرل آفس، آپ بھی اپنی اداؤں پر کچھ غور کریں ،
    ہم عرض کریں گے شکایت ہوگی۔

    چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت خود دیکھے کہ کیسے سرکاری وکیل رکھے ہوئے ہیں ؟ایسے سرکاری وکیل ہیں جو تیاری کے ساتھ عدالت میں نہیں آتے جن کو یہی نہیں پتہ کہ میں نے کیس نہیں دیکھا تو میں پیش نہ ہوں ،اکثر سرکاری وکلا کی شکایات آرہی ہیں ۔سرکاری وکیل عدالت میں تو مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوں

  • وزیر اعظم عمران خان کے 16 مشیران خاص کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    وزیر اعظم عمران خان کے 16 مشیران خاص کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے 16 مشیران خاص کی تقرریوں کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس قاسم خان نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے وکیل صاحب آپ آئندہ سماعت پر تیار ہو کر آئیے گا۔ نوجوان وکیل نے جو باتیں بتائی ہیں اس حساب سے وفاق کی پچ گیلی ہے، وفاق کی پچ پر گھا س بھی موجود ہے اور باری بھی بائولرز کی ہے، عید کے بعد وفاقی حکومت کے وکیل مکمل تیاری کر کے آئیں،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی،لاہور ہائیکورٹ میں ندیم سرور ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیران خاص کی تقرریاں چیلنج کیں،درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نہ تو رکن اسمبلی ہیں اور نہ ہی سینٹ کے ممبر ہیں مگر انہیں وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے، آرٹیکل 90کی ضمنی دفعہ 1 کے تحت وفاقی حکومت غیر منتخب افراد کو شامل کے نہیں چلائی جا سکتی،وفاقی کابینہ میں غیر منتخب افراد کو شامل کر نے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے فرائض انجام دینے کے اہل نہیں ہیں،

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

    وزیراعظم لاپتہ، مریم اورنگزیب کا گمشدگی کے اشتہار کا مطالبہ

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ آرٹیکل 90کی ضمنی دفعہ 1 کے تحت منتخب اراکین اسمبلی کو وفاقی وزراء کے عہدوں پر تعینات کرنے کاحکم دیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک وزیر اعظم کے تمام غیر منتخب مشیران خاص کو فوری طور پر کام سے روکا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک وزیر اعظم عمران خان کو بھی ملک کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے کام کرنے سے روکا جائے،

    عدالت نے درخواست پر عائد رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتےہوئے درخواستگزار کو مشیران خصوصی کی تعیناتیوں کے نوٹیفیکیشن لف کرنے کا حکم دے دیا

    وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

  • ناقص تفتیش کے باعث ملزمان جیلوں میں پڑے رہتے ہیں،آئی جی پنجاب جواب دیں،لاہورہائیکورٹ

    ناقص تفتیش کے باعث ملزمان جیلوں میں پڑے رہتے ہیں،آئی جی پنجاب جواب دیں،لاہورہائیکورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں منشیات مقدمے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس قاسم خان ناقص تفتیش پر پنجاب پولیس پر برہم ہوئے،چیف جسٹس قاسم خان نے آئندہ سماعت پر آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا

    چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب میں پولیس کی تفتیش کا کوئی حال نہیں،ناقص تفتیش کے باعث ملزمان جیلوں میں پڑے رہتے ہیں ،

    درخواست گزار نے کہا کہ ملزم عثمان علی الیاس کے خلاف2010سے 15 مقدمات درج ہیں 5مقدمات میں ملزم بری ہوچکا ہے ،باقی کا چالان جمع نہیں ہوا ،ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے،

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    عدالت نے آئندہ سماعت پر آئی جی پنجاب کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی.

    محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے و فاقی وزیر اطلاعات کی ملاقات،میڈیا حکمت عملی پر تبادلہ خیال

    وزیراعلیٰ پنجاب سے و فاقی وزیر اطلاعات کی ملاقات،میڈیا حکمت عملی پر تبادلہ خیال

    وزیراعلیٰ پنجاب سےو فاقی وزیر اطلاعات کی ملاقات،میڈیا حکمت عملی پر تبادلہ خیال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور میڈیا حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا،عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اورفلاح عامہ کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی،حکومتی کارکردگی کے حوالے سے اقدامات کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کافیصلہ کیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت کی 2 برس کی کارکردگی ماضی کے30 سالہ دورسے بہت بہتر ہے۔حکومتی اقدامات کوبہتر انداز میں عوام کے سامنے لانے کیلئے میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ میڈیا کی تعمیر ی تنقید سے رہنمائی ملتی ہے۔کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ قومی وسائل کے غلط استعمال کی سابقہ روایت کو ختم کردیا ہے۔ عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اوراب عوام پر ہی صرف ہو رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے۔ اے پی سی کی آڑ میں غیر فطری اتحاد کی داغ بیل ڈالی جا رہی ہے۔یہ عناصر اپنی کرپشن کے داغ چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ اے پی سی کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی۔ 22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ آج ملک میں شفاف ترین حکومت ہے۔ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا اوران کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ عوام کے حقوق کا نگہبان ہوں،کسی کو عوام کے مفادات پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی کے سب سے بہترین جج پاکستان کے عوام ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت کافوکس عوام کے حقیقی مسائل پر ہے۔ میرٹ کی حکمرانی تحریک انصاف کی حکومت کا طرۂ امتیازہے۔ سیاسی یتیم پاکستان کی سیاست سے آؤٹ ہوچکے ہیں۔ اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا،عوام کو پٹے ہوئے مہروں سے کوئی دلچسپی نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان میں صرف دیانتداری اورایمانداری کی سیاست ہوگی۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھا رہا ہے۔ سابق حکمرانو ں کی لوٹ مار نے معیشت کا بیڑا غرق کیا۔تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو گرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں

  • یہ وقت تصادم ، ٹکراو کا نہیں بلکہ تعاون سے آگے بڑھنے کا ہے،شہباز شریف کی برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو

    یہ وقت تصادم ، ٹکراو کا نہیں بلکہ تعاون سے آگے بڑھنے کا ہے،شہباز شریف کی برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچئیین ٹرنر کے درمیان وڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

    ویڈیو کانفرنس میں سماجی شعبے کی ترقی اور مختلف ترقیاتی پروگرامز کے حوالے سے مشاورت کی گئی،پولیٹیکل قونصلر محترمہ ایونا تھامس بھی وڈیو کانفرنس میں موجود تھیں

    شہباز شریف نے پاکستان بالخصوص صوبہ پنجاب میں تعلیم و صحت اور دیگر سماجی فلاح و بہبود سے متعلق پروگراموں میں برطانیہ کے مالی اور تکنیکی تعاون کی فراہمی کو سراہا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیفیڈ نے عوام کو قابل قدر معاونت فراہم کی ،برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تاریخی اورباہمی تعاون واحترام پر مبنی تعلقات استوار ہیں ،برطانیہ نے پاکستان میں جمہوریت، عوام کے حقوق اور ترقی وبہتری کے لئے تعاون کیا ہے

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دوطرفہ، علاقائی اور عالمی سطح پر یہ تعلقات نہایت اہمیت رکھتے ہیں،عالمی علاقائی امن و ترقی اور مشترکہ عالمی اقتدار کے فروغ میں دونوں ممالک اہم شراکت دار ثابت ہو سکتے ہیں ،ڈیفیڈاور پنجاب حکومت نے ان کے دور میں انتہائی شفاف انداز میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے منصوبے مکمل کیے،موجودہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ کی سب سے ذمہ دار حزب اختلاف ہے،موجودہ اپوزیشن انتہائی تعمیری انداز میں اپنا کردارادا کررہی ہے، عوام سے کئے ہوئے وعدوں پر حکومت کا احتساب کررہی ہے ،
    حکومت کی اچھی کارکردگی، خوشحالی اور عوام کی سماجی بہتری حکومت کی اولین ذمہ داری اور ترجیح ہونا چاہئے ،معاشی چیلنجز بہت تشویشناک ہیں، اپوزیشن عوام کی آواز ہر فورم پر اجاگر کرنے کی اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرتی رہے گی

    شہبازشریف اور ڈاکٹر کرسچئین ٹرنر کا لوکل گورنمنٹ، کورونا، عالمی معاشی وعلاقائی صورتحال اور فاٹف کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پاکستان نے دہشت گردی کے عفریت کو کامیابی سے شکست دی توانائی کی قلت کے مسئلہ کو حل کیا، تاریخی ترقی وخوشحالی کے منصوبہ جات شروع کئے

    شہباز شریف اور ڈاکٹر کرسچئیین ٹرنر کا ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ یہ وقت تصادم اور ٹکراو کا نہیں بلکہ تعاون سے آگے بڑھنے کا ہے، برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچئین ٹرنر نے وزیراعلی پنجاب کے طور پر شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہا ،برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈیفید اور برطانوی معاونت کے منصوبے شفاف اور بہترین نظام الاوقات میں کامیابی سے مکمل ہوئے، کورونا وبا سمیت اس وقت درپیش تمام چیلنجز کے باوجود برطانیہ ڈیفیڈ کے تحت پاکستان میں مختلف ترقیاتی پروگرامز کے لئے پرعزم ہے، شہباز شریف نے وزیر اعلی کے طور پر بڑی جانفشانی، تندہی اور فعال کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

    برطانوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ترقی، تعلیم، صحت اور عوام کی فلاح کے مشترکہ مقاصد کے منصوبہ جات برطانیہ اور پاکستان کی باہمی شراکت داری کے مظہر ہیں،پاکستان اور برطانیہ باہمی اعتماد، تعاون اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے لئے کوشاں رہیں گے:

    برطانوی ہائی کمشنر نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی صحت کے لیے نیک تمناوں کا اظہارکیا،شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا

  • شہباز شریف اور بلاول کا اپوزیشن کی قیادت کا بوجھ ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش

    شہباز شریف اور بلاول کا اپوزیشن کی قیادت کا بوجھ ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش

    ااغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور بلاول کی اپوزیشن کی قیادت کا بوجھ ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش سامنے آئی ہے

    گزشتہ روز بلاول زرداری نے لاہو رمیں شہباز شریف سے ملاقات کی تھی،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو کرونا ہوا تھا لیکن اب وہ صحتیاب ہو چکے ہین ،شہباز شریف میرے ساتھ رابطے میں تھے،اب جو بھی تحریک چلے گی شہباز شریف اسکی قیادت کریں گے جس پر شہباز شریف نے بلاول زرداری کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ جو جوان کندھے ہیں میں انکو ذمہ داری دوں گا

    بلاول زرداری اور شہباز شریف کی گفتگو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ملیحہ ہاشمی نے اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی بلاول نےکہا کہ شہباز شریف اب کوروناوائرس سے صحت یاب ہو چکے، احتجاج کی سربراہی یہ کریں گے۔ شہباز شریف نے تڑپ کر انکار کر دیا۔ یہ تو میچ شروع ہونے سے پہلے ہی بھاگ لیے۔

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

    بلاول سے ن لیگی وفد کی ملاقات ختم، قمر زمان کائرہ نے اے پی سی کا اعلان کر دیا

     

    لگتا ہے ہم اس باربھی ناکام ہوجائیں گے، شہبازشریف نے بلاول بھٹوسے کھری کھری باتیں کہہ دیں‌

  • پنجاب میں گڈ گورننس کونسل تشکیل،لاہور کے بعد دیگر شہروں کے بھی سرپرائز وزٹ کروں گا،وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب میں گڈ گورننس کونسل تشکیل،لاہور کے بعد دیگر شہروں کے بھی سرپرائز وزٹ کروں گا،وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب میں گڈ گورننس کونسل تشکیل،لاہور کے بعد دیگر شہروں کے بھی سرپرائز وزٹ کروں گا،وزیراعلیٰ پنجاب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر گڈ گورننس کونسل تشکیل دے دی گئی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، یاسمین راشد، یاسر ہمایوں، مراد راس اور فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر اراکین پنجاب اسمبلی بھی گڈ گورننس کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا صوبے میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، لاہور کے بعد دیگر شہروں کے بھی سرپرائز وزٹ کروں گا، دفتر بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کر زمینی حقائق خود دیکھتا ہوں،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات لاہور کا 3 گھنٹے تفصیلی دورہ کر کے عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کی، کوتاہی اور فرائض سے غفلت برتنے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکمران 30 برس میں وہ کام نہ کرسکے جو تحریک انصاف کی حکومت نے قلیل مدت میں کیا ہے، 2 برس میں صوبے کے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے محکموں میں بے پناہ اصلاحات کی گئی ہیں، کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں حائل نہیں ہونے دیں گے، عوام کا نمائندہ ہوں اور ان کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔

  • نشے میں دھت جی سی یو لاہور کا  پروفیسر طالبات کو ہراساں کرنے لگا ، وی سی ایکشن لے

    نشے میں دھت جی سی یو لاہور کا پروفیسر طالبات کو ہراساں کرنے لگا ، وی سی ایکشن لے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نشے میں دھت جی سی یو لاہور کا پروفیسر طالبات کو ہراساں کرنے لگا ، وی سی ایکشن لے

    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکا محکمہ فزکس کے پروفیسر اصلاح الدین مبینہ طور پر طالبات کو ہراساں کرنے لگے،انکے سکرین شاٹ سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے طالبات کو کالز کیں اور ٹیکسٹ میسج بھی کئے،مذکورہ طالبہ اس پروفیسر کے مضمون میں دو بار فیل ہو چکی ہیں وہ صرف اسلئے کہ پروفیسر اسکے ساتھ رابطے میں رہنا چاہتا تھا لیکن اسکو ناکامی ہوئی اور اس نے طالبہ کو دو بار فیل کر دیا

    ذرائع کے مطابق پروفیسر اصلاح الدین نہ صرف مذکورہ طالبہ بلکہ دیگر طالبات کو بھی ویڈیو کال کے لئے کہتا تھا،لڑکیاں خود سے بات کرنے میں بہت خوفزدہ تھیں کہ شاید وہ دوبارہ فیل کر دے اور ان کی ڈگری بیکار ہوجائے۔ پروفیسر نے ایک طالبہ کو فون کیا اور کہا کہ اس کے ساتھ ویڈیو کال کرے۔

    طالبہ کے پاس اس پروفیسر کو بے نقاب کرنے کے لئے کافی مواد موجودہے، طالبہ نے پروفیسر سے تنگ آ کر اسے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا اور ویڈیو کال کے سکرین شاٹس لے لئے، وہ واضح طور پر ‘مشت زنی’ کر رہا تھا کیونکہ آپ تصویر میں اشارہ دیکھ سکتے ہیں۔ وہ نشے میں نظر آرہا تھا اور بے چین تھا۔
    طالبہ نے اسکا اسکرین شاٹس لینے کے بعد وائی فائی کو آف کردیا تو پروفیسر نے اس کی سم پر کال کرنا شروع کردی اورجب اس نے کال نہ اٹھائی تو کال کے لئے میسجز بھیجے۔

    لاہورگرامر سکول کا ڈرامہ ٹیچراور اداکار عمیر رانا بھی ننھی طالبات کو ہراساں کرنے میں شامل

    ذرائع کے مطابق پروفیسر نے جب لڑکیوں کو کالز کرنا شروع کی تھیں تو وہ اس بات کو نہیں سمجھ سکی تھی لیکن حقیقت سامنے آنے پر اسکے سکرین شاٹس لے لئے،

    طالبات اور انکے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اساتذہ کو ادارے سے نکالا جائے اور انہیں طالبات کو ہراساں کرنے پر سزا دی جائے ، انکے خلاف کاروائی کی جائے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا نجی اسکول میں طالبات کوہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس،رپورٹ طلب

  • وارث میر انڈر پاس کے نام کی تبدیلی کا معاملہ

    وارث میر انڈر پاس کے نام کی تبدیلی کا معاملہ

    وارث میر انڈر پاس کے نام کی تبدیلی کا معاملہ
    پنجاب اور سندھ اسمبلی میں پروفیسر وارث میر کے حق میں قرارداد پاس ہوئی ہے. انڈر پاس کے نام کی تبدیلی کیوں نہیں کی جا رہی اب تک کیوں تاخیر ہے .پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر قرارداد منظور ہوئی ہے.سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی رولنگ دے چکے ہیں مگر تبدیلی نہ ہونے وجہ بتائی جائے. وزیر اعظم عمران خان نے حسینہ واجد کو پاکستان دورہ کی سرکاری طور پر دعوت دے چکے ہیں وزیر اطلاعات نے الزام پروفیسر میر پر لگایا تھا, اس کا جواب کون دے گا.پروفیسر وارث میر کے نام سے دوبارہ انڈر پاس کا نام منسوب کیا جائے.