Baaghi TV

Category: لاہور

  • پہلی بار کوئی حکومت مافیا کے خلاف ایکشن لے رہی ہے،گورنر پنجاب

    پہلی بار کوئی حکومت مافیا کے خلاف ایکشن لے رہی ہے،گورنر پنجاب

    پہلی بار کوئی حکومت مافیا کے خلاف ایکشن لے رہی ہے،گورنر پنجاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک اور مضبوط بنا رہے ہیں،

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے صرف ملکی ترقی اور خوشحالی ہی ان کا مشن ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی حکومت مافیا کے خلاف ایکشن لے رہی ہے جبکہ ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک اور مضبوط بنا رہے ہیں ,

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

    آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان

    بزدار سرکار نے دی مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری

    گورنر پنجاب چوھدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ عید اور محرم میں لاپرواہی سے کرونا دوبارہ بے قابو ہو سکتا ہے اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے, کورونا سے نمٹنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کردار تاریخ کا حصہ رہے گا,

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملکی سیاست میں متحد ہونے کارجحان نظرنہیں آ رہا،مستحقین کی مالی معاونت کیلیے حکومت نے اہم اقدام کیے ہیں،کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنے رویوں کو بدلنا ہے ،کورونا کا مسئلہ ابھی ختم نہیں ہوا، عوام حفاظتی تدابیر پر عمل کریں

     

     

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس پرائیویٹ ہوٹل میں کرانے کیخلاف درخواست پر گورنر پنجاب کے سیکرٹری کو نوٹس جاری

  • قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اسد ملک لاہور میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

    قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اسد ملک لاہور میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

    قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اسد ملک لاہور میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔ اسد ملک کی صاحبزادی بھی ان کے ہمراہ تھیں جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل دوپہر 1:30 بجے جناح پارک بوہار والی مسجد شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی.
    اسد ملک ٹوکیو اولمپکس 1964 سلور، میکسیکو اولمپکس 1968 گولڈ اور میو نیخ اولمپکس 1972 سلور میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیموں کا حصہ تھے. اس کے علاوہ جکارتا ایشین گیمز 1962 گولڈ ،1966 کی سلور بنکاک ایشین گیمز 1970ء کا گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیموں میں بھی شامل تھے۔
    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل نے اولمپیئن اسد ملک کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے.
    پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری آصف باجوہ اور تمام ہاکی اولمپینز نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ غم اور مشکل کی اس گھڑی میں ہاکی فیملی لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

  • مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد، تاجروں کا پنجاب بھر میں مارکیٹ کھولنے کا اعلان

    مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد، تاجروں کا پنجاب بھر میں مارکیٹ کھولنے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے عید کے ایام میں ایک ہفتہ مارکیٹیں بند رکھنے کے فیصلے پر تاجر برادری میدان میں آ گئی، تاجروں نے حکومتی اعلان کو مسترد کرتے ہوئے دکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا

    آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما نعیم میر کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے 9 روزہ لاک ڈاؤن کے نوٹفکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔ حکومت نے تاجروں پر شب خون مارا۔ عید کے دنوں میں بغیر مشاورت طویل لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری کرنا سخت زیادتی ھے۔
    پنجاب بھر کے تاجر نمائندے مارکیٹوں میں موجود رہیں گے۔ تاجر بلا خوف اپنا کاروبار جاری رکھیں۔ ریاست کا کام روزگار دینا ھے ، چھیننا نہیں۔ ریاستی جبر کا مقابلہ کریں گے۔ چھوٹے تاجر کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے۔

    آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ عید سے پہلے 3 دن کے لاک ڈاون کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔اگر عید سے پہلے لاک ڈاون کیا گیا تو زبردستی دکانیں کھول لیں گے۔ حکومت کے ساتھ 5 ماہ سے تعاون کرتے آرہے ہیں۔ اب کسی قسم کے تعاون کی کوئی گنجائش نہیں ،اگلے پانچ دن کاروبار میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے۔ عید کے موقع پر ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند کروا کر تاجروں کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے۔ عجیب منتق ہے 50 لوگ بس میں سفر کر لیں لیکن 4 لوگ دوکان میں کھڑے نہ ہوں۔ حکومت غیر منتخب مشیروں وزیروں کو فارغ کرےان مشیروں کو کون سمجھائے کہ اس عید پر رش نہیں ہوتا ،یہ غیر منتخب مشیر وزیر عوام اور تاجروں کے لئے درد سر بنے ہوئے ہیں

    انجمن تاجران ملتان نے بھی ملتان میں لاک ڈاؤن مسترد کردیا، آج بروز منگل ملتان کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹ کھولنے کا اعلان کر دیا، پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد، سیالکوٹ، چکوال، خوشاب، میانوالی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور،ساہیوال، اوکاڑہ سمیت دیگر شہروں میں بھی تاجروں نے حکومتی لاک ڈاؤن کو مسترد کرتے ہوئے دکانیں کھولنے کا اعلان کیا ہے

    مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    ‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد نئی حکمت عملی سامنے آ گئی، عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

    لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عرفان اقبال شیخ اور ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران نے مارکیٹیں اور بازار کھولنے کے مطالبے کی حمایت کر دی۔ صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ 8 روز طویل لاک ڈاؤن سے چھوٹے تاجروں کے ملازمین اور خاندان رل جائیں گے، پنجاب حکومت کے 8 روزہ لاک ڈاؤن کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں، عرفان اقبال شیخ نے تاجر تنظیموں کے عید الاضحیٰ پرمارکیٹس وبازار کھولنے کے مطالبے کو درست قراردیدیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کرے اور کاروبار کرنے دے

    کرونا لاک ڈاؤن، لاہور میں آج بازار مکمل بند،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ہزار سے زائد دکانیں سیل

  • مولانا کی شہباز شریف سے ملاقات، لاہور ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

    مولانا کی شہباز شریف سے ملاقات، لاہور ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں عید الاضحیٰ کے بعد اے پی سی بلانے، مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں میاں شہباز شریف نے اعلان کیا کہ عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی جس میں شریک تمام جماعتیں مکمل پروگرام پیش کریں گی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت سے جان چھڑانا اولین ضرورت ہے۔ دو سالوں میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں اضافہ بدترین گورننس کی مثال ہے۔سرکاری آٹا کھانے کے قابل نہیں، لوگ مہنگا آٹا لینے پر مجبور ہیں۔ گندم کی قلت ہر طرف نظر آ رہی ہے جبکہ چینی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ حکومت ہر حوالے سے ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت نے عام آدمی کوریلیف نہیں دیا۔

    ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

    امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

    سینتھیا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے نے ایسا جواب جمع کروایا کہ پی پی رہنما ہوئے پریشان

    مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

    دوسری جانب آل پارٹیز کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے اپوزیشن کے درمیان مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ لاہور پاکستان کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری آج رات لاہور پہنچیں گے، ان کا قیام دو روزہ ہوگا۔ وہ اپنے دورہ کے دوران لیگی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اے پی سی کے ایجنڈے پر لیگی رہنماؤں سے مشاورت کریںگے۔ ان کی مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کا امکان ہے جس میں حکومت ہٹاؤ مشن اور اے پی سی کے ایجنڈے پر مشاورت ہوگی۔

    بلاول سے ن لیگی وفد کی ملاقات ختم، قمر زمان کائرہ نے اے پی سی کا اعلان کر دیا

  • وزیراعلیٰ پنجاب  کا زائرین کی سہولیات کیلئے حکومت بلوچستان کو 25 کروڑ کا عطیہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا زائرین کی سہولیات کیلئے حکومت بلوچستان کو 25 کروڑ کا عطیہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا زائرین کی سہولیات کیلئے حکومت بلوچستان کو 25 کروڑ کا عطیہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ایران عراق کے زائرین کی سہولیات کیلئے حکومت بلوچستان کو 25 کروڑ کا عطیہ دیا گیا۔

    حکومتِ پاکستان کی جانب سے ایران عراق کے مذہبی مقامات پر جانے والے ہزاروں عقیدت مند زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی جامع پالیسی کی تشکیل کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ ایران عراق میں موجود مقدس ہستیوں کے مزارات کی زیارت کیلئے زائرین کوئٹہ سے 6 سو 30 کلومیٹر دور تفتان بارڈر کے راستے ایران داخل ہوتے ہیں۔ پاکستان سے ایران جاتے اور واپس آتے وقت زائرین اکثر اوقات تفتان پر انتظار کرتے ہیں۔ اس سے قبل زائرین کی تعداد کے لحاظ سے تفتان پر رہائش اور دیگر سہولیات ناکافی تھیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے زائرین کی سہولت و آسانی کی خاطر جذبہ خیر سگالی کے طور پر حکومتِ بلوچستان کو 25 کروڑ روپے کا عطیہ کیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عطیے کو مقدس مقامات کے زائرین کی بہبود کے حوالے سے اہم قدم قرار دیا۔

  • حکومت پنجاب کا آج رات سے 5 اگست تک مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ

    حکومت پنجاب کا آج رات سے 5 اگست تک مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ

    حکومت پنجاب نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے آج رات سے 5 اگست تک مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

    وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت انسداد کورونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں ہوا جس میں میاں اسلم اقبال ودیگر وزرا نے شرکت کی۔ مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے کیا گیا، فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہی ہوگا۔

    وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اگلے بدھ تک مارکیٹیوں میں سخت لاک ڈاون رہے گا، آج رات سے فیصلے کا اطلاق ہوگا، عید الفطر والے ایس او پیز کا عیدالضحی پر بھی نفاذ ہوگا، مویشی منڈیوں میں سخت قسم کے ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا، تھیٹر، ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات کھولنے کے لئے محرم کے بعد معاملہ زیر بحث لایا جائے گا۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 289 ہوگئی، مہلک وائرس نے مزید 20 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 842 ہوگئی

  • زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی

    زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی

    اسلام آباد؛ 27جولائی 2020:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ۔گورنر پنجاب نے اسپیکر کو صوبہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    موجودہ صوبائی حکومت عوامی اہمیت کے حامل منصوبوں خصوصاً زراعت کے شعبے کی ترقی کےلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،صوبے میں ٹڈی دل خاتمے کے لیے مربوط اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ، چوہدری محمد سرور

    صوبے میں موجودہ حکومت کی طرف سے عوامی فلاح وبہبود کے لیے جاری اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش.زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے.اس شعبے کی ترقی کے لیے حکومتی سرپرستی ضروری ہے.زراعت کے شعبے کو درپیش مسائل کے تدارک کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی بار خصوصی کمیٹی قائم کی گئی.کمیٹی تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ملک میں زراعت کی ترقی کے لیے اپنی سفارشات مرتب کر رہی ہے .صوبوں اور وفاق میں ہم آہنگی ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ضروری ہے.جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام خوش آئند ہے.جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوامی مسائل حل ہونگے اور ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، اسپیکر قومی اسمبلی

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا ایوان کا ماحول پر امن اور خوشگوار رکھنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے کردار کو سراہا۔

     

  • الحمدللہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا سے کسی ہلاکت کی خبر نہیں‌

    الحمدللہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا سے کسی ہلاکت کی خبر نہیں‌

    الحمدللہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا سے کسی ہلاکت کی خبر نہیں‌

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق ، پاکستان میں کورونا وائرس بتدیج کم ہو رہا ہے ، جس کی وجہ سے آج الحمدللہ پنجاب میں کورونا سے کسی ہلاکت کی خبر نہیں‌. پنجاب میں 91 ہزار 901 کورونا مریض ہیں.
    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 116، سندھ میں 2 ہزار 135، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 176، اسلام آباد میں 163، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 47 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 238 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار859 ہے۔

    ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار 598 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33 ہزار 220 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 578، اسلام آباد 14 ہزار 841، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 23، گلگت بلتستان ایک ہزار 952 اور پنجاب میں 91 ہزار 901 کورونا مریض ہیں.

  • عثمان بزدار نے عید الاضحیٰ پر خصوصی اقدامات کا حکم دے دیا

    عثمان بزدار نے عید الاضحیٰ پر خصوصی اقدامات کا حکم دے دیا

    عثمان بزدار نے عید الاضحیٰ پر خصوصی اقدامات کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی :وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید الاضحیٰ پر صفائی کے لئے خصوصی اقدامات کاحکم دیتے ہوئے کہا عید پر لاہور سمیت پورا پنجاب صاف نظرآناچاہیے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ کمپنیوں اور لوکل گورنمنٹس سے صفائی پلان طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ صفائی کے لئے کام کرنے والی کمپنیا ں فوری طورپر ٹھوس حکمت عملی بنائیں ، لوکل گورنمنٹس بھی اس ضمن میں اپنے علاقوں میں ذمہ داریاں پوری کریں ، متعلقہ ادارے وزیراعلیٰ آفس کو صفائی پلان سے آگاہ کریں ۔بازاروں میں سری، پائے بھوننے کے حوالے سے پابندی پر بھی سختی سے عملدرآ مد کروایا جائے ،صفائی کے معاملے میں کوتاہی کے مرتکب آفیسرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ادھر اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آٹے ،چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ہر انتظامی اقدام اٹھایا جائے ۔

    نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور کاغذی کارروائی کی بجائے عملی کارروائی کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں جا کر قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں اور اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت یقینی بنائی جائے ۔ عوام کو مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمے درج کر کے سٹاک ضبط کیا جائے ۔ نا جائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لئے متحرک اور فعال طریقے سے کام کرنا ہو گا۔ باتیں بہت ہو چکیں،عوام کو ریلیف دینے کیلئے کام کیا جائے ۔مجھے ہر صورت نتائج چاہئیں۔پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے متعدد میگا منصوبے شروع کئے ہیں جن سے لاہور کے شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔ ہماری حکومت نے کبھی بھی زبانی جمع خرچ کیاہے نہ نمائشی منصوبے شروع کئے ۔

    لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے قریب سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائیں گے ۔ اس ہسپتال سے لاہور کے شہریوں کو علاج معالجے کی جدید سہولتیں میسر آئیں گی۔ لاہور میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے فردوس مارکیٹ انڈر پاس پراجیکٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کریں گے ۔ بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے لاہور میں ملک کا سب سے بڑا انڈر گراؤنڈواٹرسٹوریج بنایا جارہاہے اور ذخیرہ کیے گئے بارش کے پانی کو آبپاشی اوردیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔لاہور کے حاجی کیمپ تا راوی ڈرین بننے سے نکاسی آب کے مسائل حل ہوں گے ۔
    عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اب ترقی زمین پر نظر بھی آتی ہے، تحریک انصاف کی حکومت یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتی ہے، پسماندہ علاقوں اور بڑے شہروں میں عوامی ضروریات کا تعین کر کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں، پنجاب کا کوئی شہر، قصبہ اور دیہات ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کو ترقی کے سفر میں یکساں اہمیت دی جا رہی ہے، پنجاب حکومت 2 برس میں متعدد سپیشل اکنامک زون پر کام شروع کرچکی ہے، بہت جلد بہاولپور میں سپیشل اکنامک زون پر کا م شروع کر رہے ہیں، جنوبی پنجاب میں مدر اینڈ چائلڈ، کارڈیالوجی اور جنرل ہسپتال بنا رہے ہیں

  • مسلم لیگ ن کی اعلٰی قیادت کا ماڈل ٹاؤن میں اہم  اجلاس

    مسلم لیگ ن کی اعلٰی قیادت کا ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس

    مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کا ماڈل ٹاون میں اہم اجلاس

    باغی ٹی وی :پارٹی ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کا ماڈل ٹاون میں اجلاس، اجلاس ماڈل ٹاون میں شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہوا

    اجلاس میں شاہد خاقان عباسی احسن اقبال، رانا ثناءاللہ، رانا تنویر حسین، خواجہ سعد رفیق، ، شیزہ فاطمہ خواجہ، مریم اورنگزیب اور خرم دستگیر سمیت دیگر شریک ہوئے

    اجلاس میں عید کے بعد ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے مشاورت ہوئی
    لیگی قیادت کے اجلاس میں اے پی سی کا ایجنڈہ تیار کرنے اور دیگر امور پر بھی مشاورت کی
    اے پی سی کے مقام اور ایجنڈے پر بھی حتمی مشاورت ہوئی