Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعظم عمران خان سے ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزدار کی ملاقات،اہم امور پر بات چیت

    وزیراعظم عمران خان سے ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزدار کی ملاقات،اہم امور پر بات چیت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کا استقبال کیا

    وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ پہنچے تو وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادار کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پنجاب حکومت کی کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو کرونا کیسز کی صورتحال، پنجاب میں گندم اور آٹے کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی

    وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ عوام کو ہر صورت میں ریلیف دیا جائے، وزیراعظم نے عوامی ریلیف کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا.

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین کام کیا،اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے ایس اوپی ز پرعملدآمد کرایاگیا،حکومتی اقدامات کے باعث کوروناکیسزمیں واضح کمی ہوئی،عوام کوایس اوپیزپرعملدآمداورحکومت کاساتھ دیتے رہنا ہو گا،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نےاپنےاخراجات میں واضح کمی کی، لاہور کے شمال میں جدید شہربسانے کے لیے اتھارٹی قائم کی،نیاشہردبئی کی طرزپربسایا جائےگا،وزیراعظم عمران خان نے دریائے راوی فرنٹ اتھارٹی کے اقدام کوسراہا،

    پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی اور پروجیکٹ پر بریف کریں گی۔دورہ لاہور پر عمران خان مون سون شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگائیں گے۔ وزیراعظم قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    قائداعظم بزنس پارک ایک ہزار 536 ایکڑر قبے پر مشتمل ہے۔سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب آج ایوان وزیراعلیٰ لاہورمیں ہوگی ،

    وزیراعظم عمران خان کو لاہور میں کرونا کیسز کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کو عید الاضحی کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر بھی بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم کو صوبائی کابینہ کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی جائے گی.

  • پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار کے قریب پہنچ گئی

    پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار کے قریب پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے442 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد89,465 ہو گئی۔

    لاہورمیں 190،ننکانہ3،قصور1،شیخوپورہ2،راولپنڈی46،جہلم2، اٹک 5،چکوال 9اورگوجرانوالہ میں15کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ 3، نارووال2،گجرات21،منڈی بہاؤالدین7، ملتان29،خانیوال1،وہاڑی 14،فیصل آباد18،چنیوٹ2،ٹوبہ1، جھنگ 4اور رحیم یار خان میں2کیسز سامنے آئے۔سرگودھا26،خوشاب2،بہاولنگر1،بہاولپور14،لودھراں 3،ڈی جی خان 5، مظفرگڑھ 2، راجن پور 1،لیہ1،ساہیوال1،اوکاڑہ1اورپاکپتن میں 8کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے 8 مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد پنجاب میں اموات کی کل تعداد2067 ہو چکی ہیں۔ اب تک634,246ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 65,009 ہو چکی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں

  • کابینہ کمیٹی برائے انسداد کرونا میں تعلیمی ادارے کھلنے سے پہلے اساتذہ کی سمارٹ ٹیسٹنگ کی تجویز

    کابینہ کمیٹی برائے انسداد کرونا میں تعلیمی ادارے کھلنے سے پہلے اساتذہ کی سمارٹ ٹیسٹنگ کی تجویز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کمیٹی برائےانسداد کورونا کا اجلاس ہوا،

    صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور ہاشم جواں بخت نے اجلاس میں شرکت کی،چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی پنجاب ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ،سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ، سیکریٹری پرائمری ہیلتھ اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے بھی اجلاس میں شرکت کی،

    اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں کورونا کے نئے متاثرین اور وفات پانے والے افراد کی تعداد کم ہو رہی ہے

    پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ صوبہ میں کورونا کیسز میں کمی کے لیے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں ،کورونا کے خاتمے کے لیے پاک افواج کی معاونت پر تہہ دل سے شکر گذار پیں ،وباء میں کمی کا گراف قائم رکھنے اور مکمل خاتمے تک احتیاط ضروری ہے

    راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور گلی محلوں میں قائم غیر قانونی منڈیاں ختم کرائی جائیں ،مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے میڈیا پر موثرآگاہی مہم بھی چلائی جائے، عیدالاضحیٰ کی نماز اور قربانی کے اجتماعات کے لیے محکمہ صحت ایس او پیز تیار کرے

    کمیٹی نے ستمبر میں تعلیمی ادارے کھلنے سے پہلے اگست میں اساتذہ کی سمارٹ ٹیسٹنگ کی تجویز سے اتفاق کیا، راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالجز کے لیے ممکنہ انٹری ٹیسٹ کے لیے بھی محکمہ صحت ایس او پیز تیار کرے ،کورونا کے خلاف نجی ہسپتالوں اور ٹیسٹ لیبارٹریوں نے بھی قابل قدر کردار ادا کیا ہے ،کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے بھی حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ضرورت ہے

    کمیٹی نے کورونا سے متاثرہ معیشت اور روزگارکی بحالی کے لیے مختلف امکانات اور پہلوؤں پر غور کیا،تاجروں کو مزید ریلیف دینے کے لیے ہوٹل، شادی ہال اور سیاحتی مراکز کو شرائط اورایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی تجویز پر غور وخوض کیا گیا،کمیٹی نے تاجر تنظیموں کے ساتھ ایس او پیز اور شرائط طے کرنے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا

    اجلاس میں کورونا سے زیادہ وفات پانے والے وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی

  • وزیراعظم کریں گے آج لاہور کا دورہ،ہوں گی اہم ملاقاتیں

    وزیراعظم کریں گے آج لاہور کا دورہ،ہوں گی اہم ملاقاتیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کا استقبال کریں گے

    لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور ملاقات کریں گے۔وزیراعلیٰ صوبائی امور سے متعلق وزیراعظم کو بریف کریں گے۔ وزیراعظم کو شعبہ صحت کے پروجیکٹ پر بریف کیا جائے گا۔

    پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی اور پروجیکٹ پر بریف کریں گی۔دورہ لاہور پر عمران خان مون سون شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگائیں گے۔ وزیراعظم قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    قائداعظم بزنس پارک ایک ہزار 536 ایکڑر قبے پر مشتمل ہے۔سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب آج ایوان وزیراعلیٰ لاہورمیں ہوگی ،

    وزیراعظم عمران خان کو لاہور میں کرونا کیسز کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کو عید الاضحی کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر بھی بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم کو صوبائی کابینہ کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی جائے گی.

  • تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اب چپ کا روزہ رکھ لینا چاہیے،وزیراعلٰی پنجاب کا اپوزیشن پر لفظی وار

    تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اب چپ کا روزہ رکھ لینا چاہیے،وزیراعلٰی پنجاب کا اپوزیشن پر لفظی وار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا پر منفی سیاست کر کے قوم کو تقسیم کر نے کی ناکام کوشش کی،

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کا میاب ثابت ہوئی ہے، تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اب چپ کا روزہ رکھ لینا چاہیے، اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود رہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو عید الاضحی پر احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے، حکومتی کاوشوں، عوام کے تعاون سے کورونا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی، عید پر کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے، عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابو پایا جاسکے گا۔

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں، میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہوگا، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وباء میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا، کورونا نے پوری دنیا میں سیاسی، سماجی اور معاشی تبدیلیاں برپا کی ہیں

  • کلثوم کو انصاف دو، مطالبہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    کلثوم کو انصاف دو، مطالبہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کلثوم کو انصاف دو، مطالبہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    اینکر پرسن اقرار الحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ تین لاکھ کے عوض بِکنے والی کلثوم کی مادری زبان پشتو تھی اور اُسے جہاں قید رکھا گیا تھا وہاں پنجابی اور سرائیکی بولی جاتی تھی، میرے دلاسہ دینے پر اُس نے جب مٹھڑی سرائیکی زبان میں مجھے “میرا بھرا” (میرا بھائی) کہہ کر مخاطب کیا تو پتہ چلا کہ ظلم کی کوئی زبان، کوئی پہچان نہیں ہوتی۔

    اقرار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ ایک لمحے کو فرض بھی کر لیں کہ لڑکی کو پیسے دے کر اُس سے نکاح کرنا رسم ہے تو بھی کیا ہمیں اس رسم کے خلاف کھڑے نہیں ہونا چاہئے۔ اس کیس میں لڑکی کے خاندان کو نہیں دلالوں کو پیسے دئیے گئے تھے، سوچئے کوئی فرشتہ صفت بھی ہو تو خریدی ہوئی چیز سے کیسا سلوک کرتا ہو گا؟

    اقرار الحسن کی جانب سے پروگرام اور ٹویٹ کے بعد ٹویٹر پر صارفین نے بڑی تعداد میں کلثوم کو انصاف دو کے لئے ٹویٹ کیں

    ایک صارف نے لکھا کہ قیامت کے دن جب کلثوم ہم سے پوچھے گئ کہ انصاف کے لیے آواز کیوں نہیں اٹھائ اور اگر اس نے معاملہ اللہ کے سپرد کر دیا تو ہم جیسوں کا کیا ہو گا
    انصاف دیجیے رحم کیجیے

    ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ مرد بھی نہیں جو عورت پر ظلم کرے اور عورت پر ہاتھ اٹھائے روز محشر ان سے اللہ پاک خود حساب کتاب لیں گے۔ آ خر کب تک ہمارے معاشرے میں کب تک ایک ماں بکے گی۔ اور کون اس ماں کو انصاف دے گا خدا رحم کرے پاکستان پر آمین

    معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے لکھا کہ “میرا بھرا” میں ایتھے بہت تنگ ہو گیا، مجھے بہت ذلیل ہو گیا۔”
    اپنی زبان تک بھول جانے والی یہ بے چاری عورت اپنے بچوں کی خاطر اور جھوٹے دلاسوں میں آ کر عدالت میں بیان دینے کے بعد واپس انہی ظالموں کے گھر ہے۔۔۔ کوئی اعلٰی عدالت ہی اس کی حفاظت یقینی بنا سکتی ہے۔

    https://twitter.com/AzharShaheena/status/1284358783221800960

    ایک اور ٹویٹ میں اینکر اقرار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ بِلک بِلک کرخود پر بیتنے والے مظالم بتانے والی یہ عورت واپس انہی ظالموں کے پاس ہے۔ اسے اس کے بچے دینے اور بھائی سے ملوانے کا جھانسا دے کر اس سے عدالت میں اپنی مرضی کا بیان دلوایا گیا۔ اربابِ اختیار نوٹس لیں تو اس کی زندگی بچ سکتی ہے۔

  • پی ٹی آئی نے کارکنوں کوبلدیاتی الیکشن کی تیاری کا گرین سگنل دے دیا

    پی ٹی آئی نے کارکنوں کوبلدیاتی الیکشن کی تیاری کا گرین سگنل دے دیا

    لاہور: پی ٹی آئی نے کارکنوں کوبلدیاتی الیکشن کی تیاری کا گرین سگنل دے دیااطلاعات کے مطابق اکتوبر نومبر میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کی تیاری، الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ابتدائی فہرست 21 اگست اور حتمی 27 ستمبر کو آویزاں کی جائیگی، ٹاسک مکمل ہونے کے 45 روز کے اندر اندر انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل کرانا لازمی ہوگا۔

    الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندیاں 4 کی بجائے اب ایک ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے حلقہ بندیاں 13 اکتوبرتک مکمل کی جانا تھیں، اب 27 ستمبر تک حلقہ بندیاں مکمل کی جائیں گی۔

    الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 21 اگست کو لگائی جائے گی۔ 19 ستمبر تک فہرستوں پر اعتراضات دائر کیے جائیں گے 26 ستمبر تک حلقہ بندیوں پر اپیلیں سنی جائیں گی جبکہ 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور میں نیبرہڈ کونسلز بنانے کے لیے بھی 3 رکنی انتظامی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ شہرکی ایک کروڑ سے زائد آبادی پر 475 نیبرہڈ کونسلز بنائی جائیں گی۔ حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد 45 دن میں حکومت کوپہلا مرحلہ شروع کرنا ہوگا۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی مدت پوری کریں گے، افواہوں میں‌کوئی دم نہیں‌، فیاض الحسن چوہان

    وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی مدت پوری کریں گے، افواہوں میں‌کوئی دم نہیں‌، فیاض الحسن چوہان

    وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی مدت پوری کریں گے ، افواہوں میں‌کوئی دم نہیں‌، فیاض الحسن چوہان

    باغی ٹی وی : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہیں نہیں جارہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 5سال پورے کریں گے، لوٹ مار اپوزیشن الزام تراشی سے کام لے رہی ہے

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے تفتان میں بڑے اسپتال کی بنیاد رکھی اور اب وہ جنوبی پنجاب کے دورے پر ہیں۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو عثمان بزدار پر 100فیصد اعتماد ہے اور عالمی ذرائع ابلاغ بھی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی کی تعریف کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار واحد وزیراعلیٰ ہیں جو فرنٹ فٹ پر آ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ مون سون بارشوں سے نمٹنے کےلیے ماضی کی حکومتوں نے کچھ نہیں کیا۔ عثمان بزدار نے بارش کے پانی سے نمٹنے کےلیے ٹھوس منصوبہ بندی کی۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ بارش کے بعد پانی میں کھڑے ہوکر ڈرامے کیا کرتے تھے۔ نام نہاد خادم اعلیٰ ٹوپی پہن کرچھتری لےکر بارش کے پانی میں کھڑے ہوتے.انہوں نے کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن کوسکون نصیب نہیں وہ اضطراب کا شکار ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کی بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں

  • کرپٹ افسران کو بیورو کریسی سے نکالنے کیلئے سول سرونٹ رول آگیا

    کرپٹ افسران کو بیورو کریسی سے نکالنے کیلئے سول سرونٹ رول آگیا

    کرپٹ افسران کو بیورو کریسی سے نکالنے کیلئے سول سرونٹ رولز2020 آ گیا

    باغی ٹی وی :کرپٹ افسران کو بیوروکریسی سے نکال باہر کرنے کے لیے سول سرونٹ رولز2020 آ گیا۔ جس کے مطابق 20 سالہ ملازمت کے بعد ریٹائرمنٹ کے قواعد وضع کیے گئے ہیں اب ہر افسر20 سالہ ملازمت مکمل ہونے پر کارکردگی کی لازمی جانچ پڑتال ہوگی۔

    بیوروکریٹس کو اوسط درجے کی کارکردگی، خراب رپورٹس اور 3 افسران کے منفی ریمارکس پر ریٹائر کر دیا جائے گا۔ نیب کے تحت کرپشن کے مرتکب ہونے یا پلی بارگین یا رضاکارانہ واپسی والے افسر کو بھی ریٹائر کر دیا جائے گا۔

    ریٹائرمنٹ سے پہلے متعلقہ افسر کو شوکاز نوٹس اور وضاحت کا موقع دیا جائے گا۔ اگر مجاز اتھارٹی کو مطمئن نہ کیا جا سکا تو متعلقہ افسر کو پنشن اور دیگر مراعات کے ساتھ ریٹائر کر دیا جائے گا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب نے بتایا کہ اس قانون کے تحت رواں مہینے کے اندر تقریباً565 بیورو کریٹس کی کارکردگی کو جانچا جائے گا جو اب تک 20 سالہ ملازمت پوری کر چکے ہیں اور اگر ان میں سے کوئی اس مطلوبہ معیات پر پورا نہ اترا تو اسے ریٹائر کر کے گھر بھیج دیا جائے گا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اس قانون کا مقصد صرف لوگوں کو ریٹائر کرنا نہیں بلکہ سرکاری دفاتر میں کام کرنے کی اہلیت رکھنے والے لوگوں کی موجودگی کو یقینی بنانا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اپنی 36 سالہ سروس کے دوران میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ کسی سول سرونٹ کو اس کی نا اہلی کی بنیاد پر نوکری سے برطرف کیا گیا ہو۔ ہر حال میں افسران 60 سال تک اپنی نوکری پوری کرتے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ اس ضمن میں چیئرمین پبلک سروس کمیشن کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے جو افسران کی کارکردگی کو جانچے گی اور نااہلی سامنے آنے یا کرپشن میں ملوث ہونے پر افسران کو ریٹائر کر کے گھر بھیج دیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ گریڈ 20 سے اوپر کے افسران کی کارکردگی پرکھنے کے لیے چیئرمین پبلک سروس کمیشن کی سربراہی میں کمیٹی میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری لا اور سیکرٹری فنانس پر مشتمل کمیٹی جانچے گی۔

    شہزاد ارباب نے یہ بھی بتایا کہ گریڈ 20 سے نیچے کے افسران کی کارکردگی کیلئے بھی متعلقہ محکمے کے سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی کارکردگی کو پرکھے گی جس میں کسی قسم کا سیاسی اثرو رسوخ استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

  • فلسطین ہوں یا کشمیر ان کے نقشے ہمارے دلوں پر نقش ہیں، مونس الہیٰ

    فلسطین ہوں یا کشمیر ان کے نقشے ہمارے دلوں پر نقش ہیں، مونس الہیٰ

    فلسطین ہوں یا کشمیر ان کے نقشے ہمارے دلوں پر نقش ہیں، مونس الہیٰ

    باغی ٹی وی :گوگل اور ایپل کی جانب سے دنیا کے نقشے سے فلسطینی ریاست کو غائب کرنے کا معاملہ، مسلم لیگ قائداعظم کے رہنما چوہدری مونس الہی کی فلسطینی ریاست کو دنیا کے نقشے سے غائب کرنے کی شدید مذمت کی ہے

    ان کا کہنا تھا کہ گوگل اور ایپل نے دنیا کے نشقے سے فلسطینی ریاست کو غائب کر دیا ،: کیا فلسطینی ریاست کو نقشے سے ہٹانے سے سچائی مٹائی جا سکتی ہے ؟ فلسطین ہوں یا کشمیر ان کے نقشے ہمارے دلوں پر نقش ہیں،

    انشا اللہ دشمن مٹ جائیں گے یہ نقشے نہیں مٹیں گے، فلسطین اور کشمیر کے بنا دنیا کے نقشے کو ہم مسترد کرتے ہیں،

    واضح رہے کہ گوگل اور ایپل نے نقشے سے فلسطین کو ختم کردیا.انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے دنیا کے نقشے سے فلسطین کا وجود مٹا دیا ہے اور نئے نقشے میں جغرافیائی اعتبار سے فلسطین کو اسرائیل کا حصہ دکھایا گیا ہے۔اسی طرح ایپل نے بھی فلسطین کے ساتھ یہی صورت حال کی ہے .


    گوگل نے دنیا کے نئے نقشے پر فلسطین کا نام و نشان ہی مٹا دیا۔اطلاعات کے مطابق 25 جولائی 2016 سے گوگل نے فلسطین کی تاریخی اور جغرافیائی حیثیت کو پس پشت ڈالتے ہوئے نیا نقشہ جاری کیا ہے جس میں فلسطین کا وجود ہی موجود نہیں۔ اگر گوگل کے سرچ بار میں فلسطین لکھ کر سرچ کیا جائے تو فلسطین کے بجائے اسرائیل دکھائی دیتا ہے اور غزہ اور فلسطین کی حدود کو اسرائیل کا حصہ دکھایا گیا ہے جس پر فلسطینی عوام اور عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    گوگل اور ایپل نے نقشے سے فلسطین کو ختم کردیا