Baaghi TV

Category: لاہور

  • احتساب سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر نیوالے ناکام ہوں گے، چوہدری سرور

    احتساب سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر نیوالے ناکام ہوں گے، چوہدری سرور

    احتساب سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر نیوالے ناکام ہوں گے

    باغی ٹی وی :گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ احتساب سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر نیوالے ناکام ہوں گے، احتجاج کی دھمکیوں سے کوئی خطرہ نہیں، الیکشن تو اپنے وقت پر ہی ہونا ہیں، سیاسی مخالفین صبر کے ساتھ 2023 کا انتظار کریں۔

    گورنر پنجاب چودھری سرور سے پارٹی اور بزنس کیمونٹی سمیت دیگر وفود نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا عمران خان اپنی ذات نہیں ملک و قوم کو مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، ملکی ترقی اور خوشحالی یقینی بنانے کیلئے حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے۔

    چودھری سرور کا کہنا تھا ہم اداروں میں اصلاحات لا رہے ہیں، میرٹ پر کام کر رہے ہیں، ماضی کی من پسند تعیناتیوں کی وجہ سے ادارے تباہ ہوئے

  • خواجہ آصف کی نیب میں دوسری بار پیشی

    خواجہ آصف کی نیب میں دوسری بار پیشی

    خواجہ آصف کی نیب میں دوسری بار پیشی

    باغی ٹی وی : ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کی تحقیقات میں خواجہ آصف نیب میں دوسری بار پیش ہوگئے، قومی احتساب بیورو ٹیم کی لیگی رہنما سے پوچھ گچھ اور زمین کی خرید وفروخت سے متعلق سوالات کئے جا رہے ہیں۔

    لیگی رہنما خواجہ آصف 3 جولائی کو بھی نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں، خواجہ آصف کی جانب سے دیا گیا ریکارڈ اور سوالات کے جوابات غیر تسلی بخش تھے۔ لیگی رہنما کے خلاف سیالکوٹ میں ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں تحقيقات جاری ہیں۔

    نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

    نیب نے نواب ثناء اللہ زہری اور قدوس بزنجو کو طلب کرلیا

    خواجہ آصف پر زائد زمین فروخت کرنےکاالزام ہے،خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوز کابھی الزام ہے،کیس میں خواجہ آصف کے اہلخانہ بھی نامزد ہیں

  • ایم کیو ایم، بی ایل اے، جے یو آئی، پی ٹی ایم، اے این پی، اور نواز اور زرداری مافیا کے غنڈے، یہ سب آج کی مکتی باہنی ہیں، زید حامد

    ایم کیو ایم، بی ایل اے، جے یو آئی، پی ٹی ایم، اے این پی، اور نواز اور زرداری مافیا کے غنڈے، یہ سب آج کی مکتی باہنی ہیں، زید حامد

    ایم کیو ایم، بی ایل اے، جے یو آئی، پی ٹی ایم، اے این پی، اور نواز اور زرداری مافیا کے غنڈے، یہ سب آج کی مکتی باہنی ہیں، زید حامد

    باغی ٹی وی : معروف تجزیہ کار زید حامد نے کہا ہے کہ آج اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو میری بات یاد رکھنا۔۔ پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے ہزاروں افراد پاکستان فوج کے خلاف لڑیں گے۔۔
    ایم کیو ایم، بی ایل اے، جے یو آئی، پی ٹی ایم، اے این پی، اور نواز اور زرداری مافیا کے غنڈے۔۔
    یہ سب آج کی مکتی باہنی ہیں۔۔
    https://twitter.com/ZaidZamanHamid/status/1283862025882533893?s=20
    واضح‌رہے کہ سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 2 سپاہی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نزدیکی مرکز پہنچا دیا گیا ہے ار شہیدوں کی میتیں ورثا کے حوالے کرنے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

    ماضی میں بھی افغانستان کی سرحد سے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر فائرنگ کی جاتی رہی ہے جس کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ افغان سرحد سے پاک فوج کی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

    اکتوبر2019میں افغانستان سے سرحد پار فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ‘افغان سیکیورٹی فورسز نے مارٹر گولوں اور بھاری مشین گنوں کا استعمال کیا’۔

    گزشتہ برس پاک-افغان سرحد پر اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں پر افغانستان کے سرحدی علاقے سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

    جون 2019میں خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے باجوڑ اور بلوچستان کے علاقے قمر دین کاریز میں سرحد پار حملوں کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2 ہزار کلومیٹر سے زائد طویل سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔یہ باڑ شرپسند عناصر کی بارڈر کراسنگ کو روک دے گی اور پاکستان میں ان کی سرگرمیاں کم ہوں گی۔

    پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل میں رخنہ ڈالنے کیلئے دہشت گرد اور دیگر شرپسند عناصر تخریبی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں پاکستان کو بھاری جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

    افغان سرحد سے پاکستانی علاقے باجوڑ پر فائرنگ،3شہری شہید،7زخمی

  • محکمہ ایکسائز کے آن لائن ٹوکن ٹیکس ادائیگی کا سسٹم متعارف

    محکمہ ایکسائز کے آن لائن ٹوکن ٹیکس ادائیگی کا سسٹم متعارف

    محکمہ ایکسائز کے آن لائن ٹوکن ٹیکس ادائیگی کا سسٹم متعارف

    باغی ٹی وی :محکمہ ایکسائز کے آن لائن ٹوکن ٹیکس ادائیگی کا سسٹم متعارف کروانے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

    تحریک التوائے کار ممبر پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کروائی .کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ ایکسائز حکام نے آن لائن ٹوکن ٹیکس ادائیگی کا سسٹم متعارف کرایا ہے .

    متن میں اس سہولت کی وجہ سےشہریوں کو ایکسائز دفاتر نہ آنا پڑے اور وہ گھر بیٹھے ہی اپنی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ادا کر سکیں. جس کے باعث محکمہ ایکسائز کو رواں مالی سال کے پہلے 15روز میں 49کروڑ کی آمدن ہوئی ہے .
    ایکسائز حکام نے کورونا کے باعث آن لائن ٹوکن ٹیکس ادا کرنے پر 25 فیصد رعایت بھی دی ہے

    شہریوں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے بذریعہ آن لائن سسٹم اپنی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ادا کرنا شروع کر دیا ہے
    زیادہ تر ٹوکن ٹیکس لاہورکے ایکسائز دفاتر میں ادا کیا گیا ہے جس سے ایکسائز ریجن سی کو کروڑوں روپے کی آمدن ہوئی.

  • میری والدہ کے کپڑے پھاڑ کر زمین پر گھسیٹا گیا جبکہ پولیس ایف آئی آر ہی درج نہیں کر رہی

    میری والدہ کے کپڑے پھاڑ کر زمین پر گھسیٹا گیا جبکہ پولیس ایف آئی آر ہی درج نہیں کر رہی

    شیخوپورہ :میری والدہ کے کپڑے پھاڑ کر زمین پر گھسیٹا گی  جبکہ پولیس ایف آئی آر ہی درج نہیں کر رہی،اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ شہرمیں چند شرپسند عناصرنے گھرمیں گھس کرخواتین کے کپڑے پھاڑدیئے ان کو مارا پیٹا مگرپولیس ابھی تک ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج نہیں کررہی

     

    https://twitter.com/hasnan_nazir/status/1283818550998769673

     

     

    باغی ٹی وی کوموصول ہونےوالی اطلاعات میں کہا گیا ہےکہ شیخوپورہ میں ہونے والے اس واقعہ میں شرپسند عناصر کی طرف سے اہل خانہ کوبہت تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ خواتین کے سرپھاڑدیئے گئے ہیں اوران کے جسموں سے خون بہہ رہا ہے

    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پولیس مجرموں کے خلاف ایف آئی آردرج نہیں کررہی جس کی وجہ سے مظلوم خاندان اوربھی بہت زیادہ پریشان ہے ، متاثرین نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہےشرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے

  • سکول کتابوں کی خریداری میں گھپلوں کا انکشاف،من پسند چار پبلشرز کی 264 کتابوں کا خلاف ضابطہ انتخاب

    سکول کتابوں کی خریداری میں گھپلوں کا انکشاف،من پسند چار پبلشرز کی 264 کتابوں کا خلاف ضابطہ انتخاب

    لاہور:سکول کتابوں کی خریداری میں گھپلوں کا انکشاف،من پسند چار پبلشرز کی 264 کتابوں کا خلاف ضابطہ انتخاب،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں کیلئے کتابوں کی خریداری میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف، سکولوں کیلئے 3 لاکھ سے زائد کتب کی خریداری کیلئے من پسند چار پبلشرز کی 264 کتابوں کا خلاف ضابطہ انتخاب کر لیا گیا۔

    برطانیہ کے امدادی ادارے ڈیفیڈ کی جانب سے حکومت پنجاب کو سرکاری سکولوں کیلئے کتابوں، فرنیچر اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری کیلئے تین ارب روپے کی گرانٹ دی گئی ہے اس گرانٹ کو من پسند پبلشرز کو نوازنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن نے مڈل اور میٹرک جماعت کے بچوں کیلئے خلاف ضابطہ کتابوں کا انتخاب کیا ہے اور الفیصل پبلشرز کی 96، النفیس پبلشرز کی 67، علم و عرفان پبلشرز کی 61 اور بک ہاؤس کی 41 کتابوں کو قانون کے برعکس منتخب کیا گیا ہے۔

    لاہور سمیت ہر ضلع کے چالیس چالیس سکولوں کو کتابوں کی فراہمی کیلئے منتخب کیا گیا ہے جس پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کے ذیلی ادارے پی ایم آئی یو نے پبلشرز سے کتابوں کی فہرستیں طلب کرنے کی بجائے من پسند پبلشرز کی کتابوں کا خود انتخاب کر لیا۔

    دستاویز کے مطابق ہر ضلع میں آٹھویں اور میڑک جماعت کے بچوں کیلئے 22 ہزار سے زائد ناولز اور افسانوں کی کتابیں خریدی جا رہی ہیں، فہرست کے مطابق بچوں کیلئے دیوان غالب، آمراو جان، ہند یاترا، پولٹری فارمنگ، شاعری، مہنگی ڈکشنریاں، افسانے، لوک کہانیاں، انگریزی ڈراموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    لاہورسمیت ہر ضلع کیلئے 73 لاکھ 21 ہزار روپے کی مالیت سے 8760 انگریزی فکشن اور ناں فکشن کی کتابیں، 58 لاکھ 49 ہزار روپے کی مالیت سے جنرل سائنس کی 3400 کتب، ایک کروڑ روپے کی مالیت سے 9440 جنرل نالج کی کتابیں خریدی جا رہی ہیں جبکہ 96 لاکھ 46 ہزار روپے مالیت کی 16120 اردو فکشن اور ناں فکشن کی کتابیں خریدی جائیں گی۔

    محکمہ سکولز پہلے مرحلے میں صوبے کے سولہ اضلاع کیلئے 2 لاکھ 57 ہزار 920 کتب خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ٹینڈر کھولے جا چکے ہیں۔ برطانیہ کی جانب سے فراہم کی گئی فنڈنگ سے پنجاب کے 36 اضلاع کیلئے 13 لاکھ 57 ہزار سے زائد کتب خریدی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن نے کروڑوں روپے مالیت کی کتابوں کی خریداری کیلئے صوبے کے 10 اضلاع میں اشتہارات تک نہیں دیے۔ محکمہ نے پبلشرز کو نوازنے کیلئے آٹھویں و میٹرک جماعت کیلئے پی ایچ ڈی سطح کی انگریزی کی انتہائی مہنگی کتابوں کا انتخاب کیا ہے جبکہ ملک کے نامور پبلشرز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ النفیس اور بک ہاوس الفیصل پبلشرز کے ذیلی ادارے ہیں جبکہ سیونتھ سکائی اور لاہور بک سٹی علم و عرفان پبلشرز کے ذیلی ادارے ہیں۔ پبلشرز کی جانب سے خلاف ضابطہ اور ناقص معیار کی کتابیں منتخب کرنے پر وزیر اعلی پنجاب سے گھپلوں پر نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

    وزیر سکولز ایجوکیشن سے مبینہ گھپلوں پر موقف لینے کیلئے متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن ان کی جانب سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا۔

  • لاہورمیں بارش کا پانی بے قابوہوگیا :بارش کے پانی سے نظام درہم برہم

    لاہورمیں بارش کا پانی بے قابوہوگیا :بارش کے پانی سے نظام درہم برہم

    لاہور:لاہورمیں بارش کا پانی بے قابوہوگیا :بارش کے پانی سے نظام درہم برہم ، شہر میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں موسم تو خوشگوار ہوگیا مگر نشیبی علاقوں میں واقع مارکیٹیں زیر آب آگیئں ہیں جس پر تاجروں کا کہنا ہے کہانتظامات نہ ہونے کے باعث پانی کو روکنا ناممکن ہوتا ہے جس سے تہہ خانوں میں پانی جانے سے لاکھوں کا نقصان ہوجاتا ہے۔

    سہہ پہر شہرلاہور میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں شہر کی متعدد مارکیٹیں بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ،رحمان گلیاں،برانڈرتھ روڈ ،آٹو مکینکس مارکیٹ ،لاری اڈہ ،سبزی وفروٹ منڈیاں زیر آب آگیئں اور تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں تاجران نے نکاسی آب بروقت نہ ہونے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ۔

    تاجران کا کہنا ہے کہ بارش کے نتیجے میں تہہ خانوں میں پانی جانے سے انکا قیمتی سامان خراب ہوجاتا ہے لیکن مون سون سیزن کے باوجود واسا حکام نشیبی علاقوں کی مارکیٹوں کے تاجروںکی بات سننے کیلئے تیار نہیں اور نہ ہی بروقت نکاسی آب کو یقینی بناتے ہیں

  • دیا میر بھاشا ڈیم پاکستان میں  انقلاب آفریں ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، سردار تنویر الیاس خان

    دیا میر بھاشا ڈیم پاکستان میں انقلاب آفریں ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، سردار تنویر الیاس خان

    دیا میر بھاشا ڈیم پاکستان میں انقلاب آفریں ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، سردار تنویر الیاس خان

    باغی ٹی وی : چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان کی ایوان صنعت و تجارت کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیا میر بھاشا ڈیم پاکستان میں انقلاب آفریں ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا

    پانچ دھایوں کے بعد پاکستان میں پانی و بجلی کا پہلا میگا پروجیکٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا قابل فخر کارنامہ ہے .ماضی میں اگر آبی ذخائر تعمیر کرنے پر توجہ دی جاتی تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا
    دیا میر بھاشا ڈیم سے آ بی ضروریات پوری ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی اور اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہوگی
    آب پاشی کے لئے پانی اور سستی بجلی حاصل ہوگی .ڈیم کی تعمیر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قومی کمٹمنٹ کا عملی ثبوت ہے .پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا یہ اعجاز ہے کہ پچاس سال پہلے بنائے گئے منصوبے اب شروع ہو رہے ہیں

  • لاہور ہائیکورٹ‌ نے فیسوں میں 5 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

    لاہور ہائیکورٹ‌ نے فیسوں میں 5 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

    لاہور ہائیکورٹ‌ نے فیسوں میں 5 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ نے سکول فیسوں میں اضافے کے معاملے میں پرائیویٹ سکولز کی درخواست پر فیسوں میں 5 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ محکمہ تعلیم اپنی کارکردگی دکھانے کی بجائے سو رہا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے فیسوں میں پانچ فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ طلبہ کی جانب سے ایڈووکیٹ صفدر شاہین پیرزادہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ پرائیویٹ سکولوں کی درخواست میں طلبہ کا موقف سنا جانا ضروری ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت سکول فیس میں پانچ فیصد اضافہ کرسکتے ہیں اور اب نوٹیفکیشن معطل کئے جانے سے پرائیویٹ سکول فیسوں میں من مانا اضافہ کرینگے۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے آٹھ فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لیکر پانچ فیصد اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔

    عدالت نے فوری طور پر سکولوں کی فیس بڑھانے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا اور والدین کو عدالتی حکم کے مطابق فیسیں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ ادھر لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب پنجاب اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل بینچ نے صوبائی محتسب پنجاب اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف ظہیر عباس ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل، عدالتی معاون عابد ساقی اور احمد اویس پیش ہوئے۔ عدالت نے مزید کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی

    پرائیویٹ سکولوں میں اضافی فیس، عدالت نے کیا جواب طلب

  • ‏نواز شریف 15 سالوں میں ڈیم پر کام شروع نا کر سکا عمران خان نے دو سالوں میں ہی شروع کردیا ہے ، جنید سلیم

    ‏نواز شریف 15 سالوں میں ڈیم پر کام شروع نا کر سکا عمران خان نے دو سالوں میں ہی شروع کردیا ہے ، جنید سلیم

    ‏نواز شریف 15 سالوں میں ڈیم پر کام شروع نا کر سکا عمران خان نے دو سالوں میں ہی شروع کردیا ہے ، جنید سلیم

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن جنید سلیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف 15 سالوں میں ڈیم پر کام شروع نا کر سکا عمران خان نے دو سالوں میں ہی شروع کردیا ہے ایک سیاستدان آنے والے الیکشن کے بارے سوچتا ہے جبکہ ایک لیڈر آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچتا ہے،
    https://twitter.com/junaidsalim_/status/1283666874576838656?s=20
    واضح رہے کہ عمران خان نے دیامر بھاشہ ڈیم کا افتتاح کردیا ہے . دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والا یہ ڈیم دنیا کا سب سے بڑا آر سی سی ہوگا، دیامیر بھاشا ڈیم 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کے کام آئے گا، ڈیم میں ذخیرہ پانی میں سے 64 لاکھ ایکڑ استعمال میں لایا جا سکے گا۔

    ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کے پانی ذخیرہ کی صلاحیت 30 سے بڑھ کر 48 دن ہو جائے گی، اس ڈیم سے سالانہ 18 ارب 10 کروڑ یونٹس سستی ترین بجلی بھی میسر آئے گی، دیامیر بھاشا ڈیم 30 لاکھ ایکڑ رقبے کو سیراب کرنے کے لیے پانی فراہم کرے گا۔