Baaghi TV

Category: لاہور

  • تھوڑی سے نرمی کا ناجائز فائدہ : ریسٹورنٹس مالکان نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

    تھوڑی سے نرمی کا ناجائز فائدہ : ریسٹورنٹس مالکان نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

    لاہور:تھوڑی سے نرمی کا ناجائز فائدہ : ریسٹورنٹس مالکان نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا،اطلاعات کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود ریسٹورنٹس مالکان نے حکومتی پابندی کو بالائے طاق رکھ دیا، شہر کے کھلے ریسٹورنٹس نے حکومت کی کارکردگی کا پردہ چاک کردیا، ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی جبکہ پولیس اور انتظامیہ بھی ساتھ مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ مزنگ اور پیکو روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہوٹل انتظامیہ کو صرف ٹیک اوے کی اجازت دی گئی مگر پیکو روڑ پر پہلوان چسکا ہوٹل انتظامیہ نے کورونا ایس اوپیز کو یکسر نظر انداز کردیا۔ پہلوان چسکا ہوٹل میں درجنوں شہری کھابوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ کھانا کھانے کے دوران شہریوں نے سماجی فاصلے کو بھی یکسر نظر انداز کیے رکھا جبکہ ضلع انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔

    ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے والی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ گئی، نیشنل این سی او سی ہو یا پنجاب حکومت سبھی کی کارکردگی کا شہر کے کھلے ریسٹورنٹس نے پردہ چاک کردیا ہے۔ تھانہ لٹن روڑ کے بالمقابل چوک خان بابا ریسٹورنٹ پر ڈائننگ سروس جاری ہے۔ ہوٹل پر کھانے کی سروسز کی فراہمی جاری ہے، ہالز میں فیمیلز باقاعدہ بیٹھ کر کھابے کھا رہے ہیں۔ ٹاؤن شپ اور گرین ٹاؤن میں تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس کھلے ہیں جہاں درجنوں افراد اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھانے میں مصروف ہیں۔ تھانہ لٹن روڑ اور انتظامیہ کی ناک تلے ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔

    دوسری جانب خان بابا ریسٹورنٹ کورونا وائرس کے باعث ایک روز بھی بند نا کرایا جاسکا، پابندی کے باوجود خان بابا ریسٹورنٹ میں ڈائن ان سروس کا سلسلہ جاری ہے۔ فیملیز کے ساتھ شہریوں کو ڈائن ان سروس کی فراہمی جاری رہی۔ خان بابا ریسٹورنٹ میں ملازمین اور کیش کاؤنٹرز پر ماسک کا استعمال نا سماجی فاصلے کی پرواہ کی گئی۔

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 روز کی مزید توسیع کردی ہے۔ تعلیمی ادارے، شادی ہالز ، ریسٹورنٹس اور سینما ہالز بدستور 30 جولائی تک بند رہیں گے، سماجی اور مذہبی اجتماعات، کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ حکومت نے ریسٹورنٹس کو صرف ٹیک آوے کی اجازت دی جبکہ ریسٹورنٹس کے ڈائنگ ہالز کھولنے پر مکمل پابندی ہے۔

  • قائداعظم بزنس پارک 1536 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا۔ عثمان بزدار

    قائداعظم بزنس پارک 1536 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا۔ عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جب اقتدار میں آئی تو اس وقت صرف 3 سپیشل اکنامک زون تھے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قلیل مدت میں 13 سپیشل اکنامک زونز پر کام شروع کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے 7 سپیشل اکنامک زونز کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ پنجاب میں آج دوسرے سپیشل اکنامک زون ”قائداعظم بزنس پارک“ کے منصوبے پر آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل فیصل آباد میں سپیشل اکنامک زون شروع کیا گیا۔ انشاء اللہ ہم بہت جلد بہاولپور میں بھی سپیشل اکنامک زون بنائیں گے جو جنوبی پنجاب کا پہلا سپیشل اکنامک زون ہوگا۔ وہ آج وزیراعلیٰ آفس میں قائداعظم بزنس پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائداعظم بزنس پارک 1536 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا اور 5 لاکھ سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ 200 ایکڑ اراضی پر صنعتی کارکنوں کیلئے رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ نیشنل ہائی وے اور موٹر وے کے قریب ہونے کی وجہ سے قائداعظم بزنس پارک کا منصوبہ خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے اور اس سے سامان کی نقل و حمل میں آسانی ہوگی۔ قائداعظم بزنس پارک میں 653 صنعتی یونٹس قائم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا بھر کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن وزیراعظم عمران خان ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ پنجاب میں کورونا کی وجہ سے متاثرہ کاروباری طبقے کو ریلیف دینے کیلئے 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دیا گیا جو کہ ایک تاریخ ہے۔ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے تحت متعدد چھوٹے ٹیکس ختم کئے۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپویشن نے نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کیلئے 12 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ اس سکیم کے تحت نوجوانوں کو 25 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک آسان شرائط پر قرضہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 121سال کے بعد پنجاب کے دوسرے بڑے آبپاشی منصوبے جلالپور کینال پراجیکٹ کاآغاز کیاگیا۔ پنجاب میں گریٹر تھل کینال کے منصوبے پر کام بھی شروع ہوچکا ہے۔ کس عمر خان کینال کا منصوبہ بھی جلد شروع کردیا جائے گا۔ خانکی بیراج کا بھی افتتاح ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن اوررہنمائی میں پنجاب ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ اپوزیشن سر توڑ کوشش کے باوجود موجودہ حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں لاسکی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہر سطح پر شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پنجاب میں مزید میگا پراجیکس بھی آئیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن،رہنمائی اور پالیسیوں کے مطابق معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور عوام میں بھی خوشحالی آئے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت

    وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت

    وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقعہ پر چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے وزیراعظم کو منصوبہ پربریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے منصوبے پر عملدرآمد کے دوران ماحولیاتی تحفظ اور واٹر کنزرویشن کے لئے سختی سے عملدرآمد کی خصوصی تاکید کی اور کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب کی معیشت اور لاہور شہر کی رہائشی ضروریات پورا کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا سے پیدا ہونے والی مشکل معاشی صورتحال میں اس منصوبے سے لوگوں کو نوکریاں دینے میں مدد ملے گی۔ خصوصااس پراجیکٹ سے لاہور کے رہائشیوں کے لیے پانی کی کمی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کےحوالے سے ہر رکاوٹ ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ انپوں نے ہدایت کی کہ پراجیکٹ کی تکمیل کے دوران ماحولیاتی نظام پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں اور واٹر کنزرویشن کا خاص خیال رکھا جائے۔
    وزیر اعظم کی چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ منصوبے میں زیادہ سے زیادہ مقامی طور پر تیار کیا جانے والے مٹیرئیل استعمال کیا جائے تاکہ مقامی صنعتوں کو ترقی ملے۔ انپوں نے کہا کہ اس منصوبے سے اسلام آباد کی طرز پر جدید اور ماڈرن سٹی کا قیام عمل میں آئے گا ۔ ٹائم لائنز کے تحت منصوبے کا جلد از جلد آغاز کیا جائے۔
    اجلاس میں وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید، وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، وائس چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شیخ محمد عمران، مشیر وزیر اعلیٰ برائےخزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حامد یعقوب شیخ نے شرکت کی۔

  • وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے کئی ممبران قومی اسمبلی کی لاہور میں ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے کئی ممبران قومی اسمبلی کی لاہور میں ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کےمختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی لاہور میں ملاقات۔ ممبران میں ملک محمد عامر ڈوگر، زوالفقار علی خان، سید فیض الحسن، حاجی امتیاز احمد چوہدری، ملک عمر اسلم خان، مہر غلام محمد لالی، ریاض فتیانہ، ملک کرامت علی
    کھوکھر، رائے محمد مرتضی اقبال، احمد حسین ڈیہڑ، میاں محمد شفیق،طاہر اقبال، نیاز احمد جکھڑ اور سردار محمد خان لغاری شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شریک تھے۔ ممبران نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات، عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل، اور فلاحی و ترقیاتی امور کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے مسائل کے فوری حل اور فلاحی، سماجی اور معاشی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ممبران اس ضمن میں عوام الناس سے مستقل رابطے میں رہیں اور کسی بھی مسئلے کے حل کے حوالے سے درپیش انتظامی مشکل کی صورت مجھے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہور میں آپ سے ملاقات کا مقصد صوبائ حکومت سے موثر رابطے اور کوارڈینیشن میں مزید بہتر ی لانا ہے تاکہ صوبائ حکومت ممبران کو ان کے متعلقہ حلقوں میں عوام الناس کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ممکنہ معاونت فراہم کرے۔ وزیراعظم نے بھکر ، خوشاب، مظفر گڑھ اور لیہ کے عوام کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ تھل کینال منصوبے کے آغاز کا فیصلہ ہو چکا ہے ۔ اس منصوبے کا آغاز جلد ہو گا۔ ممبران اسمبلی نے ملک میں کوروناوائرس کی وبا پر قابو پانے کے حوالے سے دانشمندانہ حکمت عملی، ملک میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور خصوصی طور پر تھل کینال منصوبے کے فیصلے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ممبران کو انتظامی امور میں درپیش مشکلات کے حل کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی تاکہ عوام کے مسائل کا فوری حل ممکن ہو سکے۔

  • حکومت منظورپاپڑ فروش جیسے کرداروں سے خیرات نہیں لے رہی،نارووال کے ارسطو کو کیا دکھ ہے؟ فیاض چوہان نے بتا دیا

    حکومت منظورپاپڑ فروش جیسے کرداروں سے خیرات نہیں لے رہی،نارووال کے ارسطو کو کیا دکھ ہے؟ فیاض چوہان نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن والے آج دوسروں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلا رہے ہیں،

    فیاض الحسن چوہان نے ن لیگی رہنما احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں کہا کہ حکومت منظور پاپڑ فروش جیسے کرداروں سے خیرات نہیں لے رہی،پنجاب میں کوروناکیسز کی تعداد 5.39 سے کم ہو کر 0.74 فیصد تک آ گئی،آج پاکستان وینٹی لیٹرزاور پی پی ایز بنانے میں خود کفیل ہے، پنجاب میں 9بڑے اسپتالوں کی تعمیر کا کام جاری ہے،

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین حکومت کے لیے روزانہ کروڑوں کی کرپشن نہیں کر رہے، نارووال کے ارسطو کو دکھ ہے انہیں تنقید کا موقع نہیں مل رہا,ن لیگ نے کام کیا ہوتا توباہر بیٹھ کر مستقبل کے صیغوں میں بات نہ کرتے، محکمہ صحت کا بیڑہ غرق کرنے والے دوسروں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلا رہے ہیں،پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے کرونا کیسز میں کمی آئی،آج پاکستان طبی حفاظتی سامان بنانے میں خود کفیل ہے

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار میں آتے ہی 14 ہزار ڈاکٹرز اور 18 ہزار ہیلتھ کیئر ورکرز کو بھرتی کیا،پنجاب کی کورونا ٹیسٹنگ کیپسٹی16ہزارروزانہ سےزائدہوگئی ہے،

  • مذہبی منافرت پھیلانے والے مرزا انجینئر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست دائر

    مذہبی منافرت پھیلانے والے مرزا انجینئر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے مرزا انجینئر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے

    شہری بشارت علی چودھری کی درخواست میں ایف آئی اے، محمد علی مرزا جہلمی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ محمد علی مرزا عرف مرزا انجینئر فیس بک، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا فورمز پر غیر آئینی طور پر عقیدہ ختم نبوت پر گمراہ کن بیان دے رہا ہے، مرزا انجینئر سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز کے سبب اہل اسلام کے جذبات مجروح کر رہا ہے،محمد علی مرزا سوشل میڈیا پر در پردہ قادیانیت کو فروغ دینے کے علاوہ مقدس ہستیوں کی توہین بھی کر رہا ہے،

    درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا کہ محمد علی مرزا کے فیس بک، یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کو منجمد کیا جائے،آئین سے انحراف کرنے پر ملزم کیخلاف بغاوت ، توہین مذہب، توہین رسالت اور سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے،سیشن کورٹ کا اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا حکم بھی غیرقانونی اور غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے،

    انجینیئر محمد علی مرزا کوعلمائے کرام کے خلاف زہراگلنے پرگرفتارکرلیا گیا ،مقدمہ درج

     

  • بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بیوی، ساس اور سالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائرکر دی گئی

    ملزم ذوالفقار علی عرف زین خان کھوسو نے ضمانت پر رہائی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی،درخواست میں مقدمہ کے مدعی میجر ریٹائرڈ طلحہ بن اکرم اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے

    درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے 19 مئی 2020ءمیں پروینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا،مقدمہ میں بیوی مومنہ ذوالفقار کی برہنہ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا گیا،مقدمہ میں ساس اور سالی کے ساتھ بھی ناجائز تعلقات استوار کرنے کیلئے بیوی کو بلیک میل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے،

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    درخواست گزار نے کہا کہ ملزم پر مقدمہ میں شرابی ہونے اور بیوی پر تشدد کرنے اور بدکلامی کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے،
    مدعی مقدمہ طلحہ بن اکرم نے ریٹائرڈ میجر ہونے کا اثر و رسوخ استعمال کر کے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کروایا ہے، ٹرائل کورٹ نے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں بغیر ٹھوس شواہد کے مسترد کیں، مقدمہ کی تفتیش مکمل ہو چکی ، تحقیقاتی ایجنسی کو جسمانی حراست کی ضرورت نہیں ، ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے،

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

  • پنجاب کو بچانے کا وقت آگیا ،پنجاب بچاؤ تحریک چلائی جائے گی، احسن اقبال

    پنجاب کو بچانے کا وقت آگیا ،پنجاب بچاؤ تحریک چلائی جائے گی، احسن اقبال

    پنجاب کو بچانے کا وقت آگیا ،پنجاب بچاؤ تحریک چلائی جائے گی، احسن اقبال
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکا،روس ،یورپ سمیت تمام ممالک کورونا وبا کے سامنے بے بس نظرآئے،

    احسن اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈاکٹرزسےجو معلومات ملی اس نےتشویش میں مبتلا کر دیا، ڈاکٹروں کے بنیادی مسائل کو نظرانداز کیا جارہا ہے ،پی ایم ڈی سی کی تباہی سےآج صحت کانظام بدترین بحران کا سامنا  کر رہا ہے، دوسال میں دو کروڑ عوام مزیدغربت میں چلے گئے،

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں جوقانون بنایاگیا اس سےمحکمہ صحت کوپرائیویٹائزکیا جارہا ہے،ینگ ڈاکٹرزایسو سی ایشن نےجن تحفظات سےآگاہ کیاہم سمجھتےہیں وہ حق بجانب ہیں،6ہزارپوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرزکو حکومت تسلیم نہیں کررہی ہے ،ان 6ہزار ڈاکٹرز نے پروفیسرز کی نگرانی میں ٹریننگ لی ہے ،بیرون ملک سےڈگری لیکرآنیوالے10،12 ہزار ڈاکٹرز کولائسنس جاری کیےجائیں

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی تباہی پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے،پنجاب کو بچانے کا وقت آگیا ہے،پنجاب بچاؤ تحریک چلائی جائے گی، عمران خان کو پنجاب کی تباہی کا جواب دینا پڑے گا،خدشہ ہے کہیں پائلٹس کی طرح ڈاکٹرز کا بھی حال نہ کردیں،ہمارے ڈاکٹرز بہترین صلاحیت کے حامل ہیں،پنجاب سے کس بات کا انتقام لیا جا رہا ہے،

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کوپاکستان کاپسماندہ ترین صوبہ بنانےکی کوشش کی جارہی ہے،پنجاب میں تنخواہوں کے مسائل ،انفرااسٹرکچرتباہ ہوگیاہے،حکومت کی ترجیح صرف جھوٹےکیس بناناہی رہ گئی ہے،ہمارے مینڈیٹ پر پنجاب میں ڈاکہ ڈالا گیا،

  • صحافیوں کو کرونا سے بچاؤ کے لئے ایمرا بازی لے گئی،ملتان کے صحافیوں کے لئے کٹس تقسیم

    صحافیوں کو کرونا سے بچاؤ کے لئے ایمرا بازی لے گئی،ملتان کے صحافیوں کے لئے کٹس تقسیم

    صحافیوں کو کرونا سے بچاؤ کے لئے ایمرا بازی لے گئی،ملتان کے صحافیوں کے لئے کٹس تقسیم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ایمرا نے ڈین گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کے تعاون سے ملتان کے الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز اور کیمرہ مینز کو کورنا وائرس سے بچاؤ کے لیے پرسنل پروٹیکٹو کٹس تقسیم کی گی ہیں

    اس موقع پر ایمرا کے صدر محمد آصف بٹ اور ، ملتان الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کمیٹی کے سربراہ شہزاد فرید ،ایم یو جے کے جنرل سیکرٹری انجم پتافی ، کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے صدر سید تنویر گیلانی ، ،شہباز بٹ بھی موجود تھے

    میڈیا ورکرز کو کرونا سے بچاؤ کے لئے ایمرا صدر نے کی میڈیا مالکان سے اپیل

    ایمرا ملتان کے عہداران ملتان کے ممبران کے دفاتر میں جاکر پرسنل پروٹیکٹو کٹس تقسیم کرے گے اس حوالے سے ایک تقریب رکھی جائے گی جس میں رضی الدین رضی ، ارشد چودھری،شہزاد فرید ،میاں مقصود ، انجم پتافی ،اور ملتان پریس کلب کے عہداران ممبران میں پرسنل پروٹیکٹو کٹس تقسیم کرکے اس مہم کا آغاز کرے گے

    ایمرا کی جانب سے میڈیا ہاؤسز میں کرونا سے بچاؤ کے لئے کٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری

  • پولیس افسروں کے دعوؤں کا پول کھل گیا، اپنے ہی محمکے کے مسائل نہیں کرپارہے

    پولیس افسروں کے دعوؤں کا پول کھل گیا، اپنے ہی محمکے کے مسائل نہیں کرپارہے

    لاہور:پولیس افسروں کے دعوؤں کا پول کھل گیا، اپنے ہی محمکے کے مسائل نہیں کرپارہے ،اطلاعات کے مطابق پولیس ویلفیئر کے دعوے صرف باتوں کی حد تک محدود، ریجنز اور اضلاع کی جانب سے تمام کیسز حل کرنے کے دعویٰ کا پول ویلفیئر مینجمنٹ سسٹم نے کھول دیا، حاضر ڈیوٹی اہلکاروں، شہدا، دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ خوار ہوگئے، سکالر شپ، جہیز فنڈ، تدفین کے اخراجات سمیت دیگر ویلفیئر کے ساڑھے 5 ہزار کیسز ڈی پی اوز اور آر پی اوز کے دفاتر میں زیر التوا پڑے ہیں۔

    پولیس اہلکاروں، شہداء اور اُن کے بچوں کی ویلفیئر کے حوالے سے افسروں کی جانب سے کئے گئے دعوے جھوٹے نکلے، آئی جی کے ویلفیئر مینجمنٹ سسٹم نے افسروں کی خانہ پوری کا پول کھول دیا، آر پی اوز، ڈی پی اوز نے پولیس ویلفیئر کے تمام کیسز حل کرنے کی رپورٹ دی تھی لیکن اپنے ہی سسٹم نے افسروں کی 2 نمبری کا کچا چٹھا کھول کر سب کے سامنے رکھ دیا ہے،

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم میں پولیس ویلفیئر کے ساڑھے 5 ہزار کیسز زیر التوا ہونے پر ضلعی افسروں کا سفید جھوٹ پکڑا گیا ہے، اہلکاروں اور شہداء کے بچوں کیلئے سکالرشپ کے 4 ہزار، مالی امداد کے 290 کیسز، شہداء کی بچیوں کے جہیز کے 700 اور تدفین کے اخراجات کیلئے 90 کیسز زیرالتوا ہیں۔

    آئی جی پنجاب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس کے اہل خانہ کی ویلفیئر نیکی اور اہم ترین فریضہ ہے، تمام ریجنل افسر شہداء کے اہل خانہ کی ویلفیئر کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں، وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کے اہلخانہ کا خیال رکھیں۔

    علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نے دوران سروس پی ایچ ڈی کرنے والے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر ڈاکٹر محمد عرفان کو خراج تحسین پیش کیا اور تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازا۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ دوران سروس پی ایچ ڈی مکمل کرنا اعزاز سے کم نہیں جس سے پولیس فورس کی عزت و وقار میں بھی اضافہ ہوا ہے، ڈاکٹر محمد عرفان نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کے ڈگری حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ محکمانہ فرائض کی ادائیگی میں بھی فرض شناسی کو مقدم رکھا، ڈاکٹر محمد عرفان کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری فورس میں موجود لوگوں کی ان تھک محنت اور ذہانت کی عکاسی کرتی ہے۔ایسے فرض شناس اور قابل افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

    ڈاکٹر محمد عرفان نے آئی جی پنجاب کی جانب سے عزت افزائی اور کیش ایوارڈ پر شکریہ کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محکمے کے سربراہ سے ملنے والی اس حوصلہ افزائی سے میری ذمہ داریوں اور جذبے میں اضافہ ہو اہے،عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنے علم، صلاحیتوں اور قابلیت کو مزید محنت کے ساتھ برسرپیکار لاؤں گا۔