Baaghi TV

Category: لاہور

  • چیف جسٹس پر فرض ہے کہ اپنے ادارے کو کرپشن سے پاک کریں کرپٹ ججز کو سب سے پہلے سزا ملنی چاہیے، وینا ملک

    چیف جسٹس پر فرض ہے کہ اپنے ادارے کو کرپشن سے پاک کریں کرپٹ ججز کو سب سے پہلے سزا ملنی چاہیے، وینا ملک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پر فرض ہے کہ اپنے ادارے کو کرپشن سے پاک کریں کرپٹ ججز کو سب سے پہلے سزا ملنی چاہیئے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک انصاف کے دوہرے معیار کے ساتھ ترقی نہیں کرسکتا ہر ادارے کی طرح عدلیہ میں بھی ایسی بھیڑیں موجود ہیں جنہوں نے کرپٹ سیاستدانوں کے ساتھ مل کر اس ملک کو لوٹا ہے

    وینا ملک کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ چیف جسٹس پر فرض ہے کہ اپنے ادارے کو کرپشن سے پاک کریں کرپٹ ججز کو سب سے پہلے سزا ملنی چاہیئے

    وینا ملک کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کی سوچ کے دوہرے معیار پر آبدیدہ تب ہوا جب کرنل کی بیوی کی بدتمیزی پر پوری فوج ذمہ دار ٹھہری جبکہ جج کی بیوی کی ناجائز دولت کا ذمہ دار جج کو نہیں سمجھا گیا

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ صرف خواب ہے کبھی عدالت جا کے دیکھنا جج کے سامنے ہی ریڈر رشوت مانگ رہا ہوتا ہے. جن جن لوگوں نے کوئی کیس بھگتے ہیں انہیں پتہ ہوگا

    قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

    کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

    ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

    صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

    منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

     

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے خلاف دائر پر سماعت آج مکمل ہو چکی ہے، آج کسی بھی وقت شام کو فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے

  • ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سائبر ونگ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال نے کہا ہے کہ ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے آصف اقبال نے کہا کہ سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا نہ صرف انسان کو غیر معتبر کرتا ہے بلکہ ایسا کرناجرم بھی ہے!.

    آصف اقبال نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لوگ بہت زیادہ فیک نیوز شیئر کرتے ہیں، بغیر کسی تصدیق کے، بہت ساری احادیث کو بھی بغیر تصدیق کے، حضرت علی کے نام سے منسوب اقوال بھی بغیر تصدیق کے شیئر کر دئے جاتے ہیں

    کرونا علاج کے حوالہ سے بھی سوشل میڈیا پر علاج بارے کچھ پوسٹ چل رہی ہیں جو بغیر تصدیق کے گروپس میں فارورڈ کی جاتی ہیں،شہری اپنے آپ کو ذمہ دار شہری بنائیں، کچھ ایسے لیٹر بھی شیئر کئے گئے جو حکومت نے نہیں نکالے، امان اللہ خان کی موت کی خبر بھی سوشل میڈیا پر چلائی گئی تب انکی بیٹی کو آ کر کہنا پڑا کہ انکے والد زندہ ہیں

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    آصف اقبال کا مزید کہنا تھا کہ یہ چیزیں نہ صرف غیر اخلاقی ہیں بلکہ اس پر سائبر کرائم کا سیکشن لگتا ہے،سائبر کرائم اس حوالہ سے قانونی کاروائی بھی کر سکتی ہے، اگر کوئی فیک نیوز پھیلائے گا تو اسکے خلاف قانونی کاروائی شروع ہو گی

  • چہار اطراف دشمن کی جارحیت کے مقابل ہماری دفاعی حکمت عملی از طہ منیب

    چہار اطراف دشمن کی جارحیت کے مقابل ہماری دفاعی حکمت عملی از طہ منیب

    آج سے ڈیڑھ سال قبل ملک کی ایک بڑی دعوتی، فلاحی ، دفاعی جماعت کی قیادت و اثاثے بھارتی و بین الاقوامی دباؤ پر بند کر دئیے گئے ، ملکی ناقص معاشی صورتحال کی وجہ سے تحویل میں لیے گئے جماعت کے اداروں کا بوجھ اٹھانا حکومت کیلئے مسئلہ بن چکا ہے ، لاکھوں غرباء مساکین بے آسرا ہو گئے محض اس بات پر کہ شاید عالمی قوتیں اور بھارت خوش ہو جائے ، شاید ہمارے وجود کو تسلیم کر لیا جائے، شاید ہم اچھے ہمسائے بن جائیں ، شاید معاشی پابندیاں کم ہو جائیں،شاید ایف اے ٹی ایف کوئی رعایت کر دے مگر مہینوں گزرنے کے بعد بھی۔۔۔۔۔

    5 اگست سے کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن اور سینکڑوں جوانوں کی شہادت ، ایل او سی پر مسلسل فائرنگ اور آزاد کشمیر کے شہریوں کی شہادتیں، بلوچستان میں آرمی پر حملے اور فوجی جوانوں کی شہادتیں، چند دن قبل کراچی کی طرف بھارتی فضائیہ کی اڑانیں، بھارتی قیادت کی مسلسل پاکستان پر حملے کی دھمکیاں۔۔۔۔۔۔

    اور دشمن کی چہار اطراف جارحیت کے مقابل ماشاءاللہ دفاعی حکمت عملی میں پہلے جماعت کے سربراہ اور اب باقیماندہ قیادت کو سزائیں و جرمانے۔

    اللہ ہمارے فیصلہ سازوں پر رحم کرے اور درست فیصلے کرنے کی توفیق دے۔ آمین

  • رائیونڈ میں لرزہ خیزواردات ، بھائی کے ہاتھوں قتل کے واقعہ سے علاقے میں خوف وہراس

    رائیونڈ میں لرزہ خیزواردات ، بھائی کے ہاتھوں قتل کے واقعہ سے علاقے میں خوف وہراس

    لاہور:رائیونڈ میں لرزہ خیزواردات ، بھائی کے ہاتھوں قتل کے واقعہ سے علاقے میں خوف وہراس،اطلاعات کے مطابق لاہور میں لرزہ خیز وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، سگے بہن، بھائی، کزن، عزیز و اقارب ایک دوسرے کے خون کے پیاس ہوچکے ہیں، رائیونڈ میں بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دوہرے قتل کا واقعہ رائیونڈ کے نواحی گاؤں وطنہ میں پیش آیا۔ جہاں ملزم صائم اپنے آٹھ ساتھیوں کے ہمراہ بہن کے گھر داخل ہوا اور اندھا دھند گولیاں برسادیں، جس سے بینش اور اس کا شوہر اویس موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

     

    ملزمان خوف و ہراس پھیلانے کے لیے علاقے میں بھی فائرنگ کرتے رہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مرکزی ملزم صائم اور اس کے ايک ساتھی عنصر کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں دوہرے قتل کی واردات جائیداد کا تنازع معلوم ہوتی ہے تاہم حتمی وجوہات تفتیش کے مراحل مکمل ہونے پر سامنے آئیں گے۔

    دوسری جانب مغلپورہ میں نامعلوم شخص کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی گئی۔ پولیس کے مطابق مغلپورہ کے قریب نہر میں تیرتی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے ریسکیو کو اطلاع کی۔ ریسکیو ٹیموں نے نہر سے لاش نکال کر پولیس کے حوالے کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی، البتہ 35 سالہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا اور پھر لاش نہر میں پھینک دی گئی۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی جس پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کا  دورہ انگلینڈ، کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ کی تاریخ بتادی گئی

    قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ کی تاریخ بتادی گئی

    قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ 22 جون کو ہو گی

    باغی ٹی وی : کس کھلاڑی کا ٹیسٹ کس شہر میں ہو گا تفصیلات سامنے آگئیں.ہیڈ کوچ مصباح الحق ،ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم کے ٹیسٹ لاہور میں ہوں گے

    عابد علی، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک فہیم اشرف کے ٹیسٹ لاہور میں ہوں گے ،محمد عباس ، نسیم شاہ، وہاب ریاض بھی لاہور میں ٹیسٹ کروائیں گے

    فخر زمان ، افتخار احمد، خوشدل شاہ ، محمد رضوان کے ٹیسٹ پشاور میں ہوں گے .شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری اور یاسر شاہ پشاور میں ٹیسٹ کروائیں گے .حیدر علی، حارث روف، عماد وسیم اور شاداب خان راولپنڈی میں ٹیسٹ کروائیں گے

    شان مسعود، اسد شفیق، فواد عالم، سرفراز احمد، محمد حسنین اور کاشف بھٹی کراچی میں ٹیسٹ کروائیں گے .بیٹنگ کوچ یونس خان کراچی اور سپن باولنگ کوچ مشتاق احمد لاہور میں ٹیسٹ کروائیں گے

    اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم ، فیلڈنگ کوچ عبدالحمید ، طلحہ بٹ کے ٹیسٹ لاہور میں ہوں گے ،اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک اور میڈیا مینیجر رضا راشد لاہور میں ٹیسٹ کروائیں

    انگلینڈ ٹور مشکل ہوتا ہے،میری توجہ کس پر ہے؟ شاہین شاہ آفریدی نے بتا دیا

  • دورہ انگلینڈ میں‌ سینئرز سے سیکھنے کی کوشش کروں گا،حیدر علی

    دورہ انگلینڈ میں‌ سینئرز سے سیکھنے کی کوشش کروں گا،حیدر علی

    دورہ انگلینڈ میں‌ سینئرز سے سیکھنے کی کوشش کروں گا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :نوجوان کرکٹر حیدعلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں نام آنے پر خوش ہوں .کرونا وائرس کے باوجود کرکٹ کی بحالی خوش آئندہ ہے .دورہ انگلینڈ میں کوش کے کہ اپنے سینئرزسے سیکھوں گا. دورے میں ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچز بھی ہیں
    حیدر علی کا کہنا تھا کہ دومیسٹک کرکٹ میں پر فارمنس اچھی رہی ،انڈر 19 کے بعد پی ایس ایل میں کارکردگی بھی اچھی .انگلینڈ کے خلاف بہترین پر فارمنس دیکھانے کی کوشش کروں گا
    میری خواہش تھی کپ پاکستان کی نمائندگی کروں .چاہتا ہوں تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی طرف سے کھیلوں
    اٹک کا رہنے والا ہوں 2015 میں ٹیپ بال سے کرکٹ شروع کی.کرونا وائرس کی وجہ سے شائقین گراونڈ نہیں آسکیں گے .یونس خان کے کوچنگ کریں ہمیشہ سے خواہش رہی
    مصباح الحق سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا .روہت شرما فیورٹ کھلاڑی ہے.کوشش رہتی ہے کہ روہے شرما کی طرح کھیلوں اور میچ فنش کروں .چمپئینز ٹرافی پاکستان جب جیتا تو دل چارہا تھا میں اس ٹیم میں ہوتا .جب بھارت سے میچ ہوتا ہے تو سنسنی خیز ہوتا ہے سب انجوائے کرتے ہیں

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید کیسزتعداد 60 ہزار سے بڑھ گئی

    پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید کیسزتعداد 60 ہزار سے بڑھ گئی

    پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید کیسز تعداد 60 ہزار سے بڑھ گئی

    باغی ٹی و ی رپورٹ کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ،کورونامانیٹرنگ روم نے اپ ڈیٹ‌کیا ہے . کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے1899نئے کیس، تعداد 60,138 ہو گئی لاہورمیں1226،قصور3، شیخوپورہ22،راولپنڈی140،جہلم1،اٹک 2،چکوال 1،گوجرانوالہ میں 75کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ 42،گجرات16،حافظ آباد1، ملتان58،مظفر گڑھ4، وہاڑی4، فیصل آباد120،چنیوٹ24،ٹوبہ 19اور رحیم یار خان میں 10کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا میں 23، میانوال11،خوشاب 3،بہاولپور34، لودھراں 3،اوکاڑہ12، جھنگ 1،خانیوال5،بھکر 2،ساہیوال28اورپاکپتن میں 9کیسزسامنے آئے۔
    کورونا وائرس سے 53 مزید اموات، کل تعداد1202 ہو چکی ہیں۔

    اب تک 386,992ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 17,825 ہو چکی ہے۔

    عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔ ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • بھارت نے خطے کا امن داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی:سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان

    بھارت نے خطے کا امن داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی:سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان

    بھارت نے خطے کا امن داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی:سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان

     لاہور، باغی ٹی وی : سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بھارت نے خطے کا امن داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، گزشتہ10ماہ میں کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج کشمیریوں کو اُن کے حق خود ارادیت سے محروم رکھنے والا مودی خود بھی پریشان دکھائی دیتا ہے۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مودی سرکار نے وادی کشمیر میں جمہوریت کے نام پر فسطائیت کا بازار گرم کر رکھا ہے،نہتے اور معصوم شہری گھروں میں محصور ہیں جبکہ اُن پر روزمرہ کی زندگی کے دروازے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس صورتحال میں بھارت نے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے چین کے ساتھ بھی محاذ آرائی شروع کر دی اور اُسے اب بیرونی ہی نہیں اندرونی محاذ پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ لداخ سیکٹر میں چین کی طرف سے دانت کھٹے ہونے پر "ہندواتا”کو بڑی سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے،بھارت نے اب بھی اگر اپنے جنگی جنون کو کم نہ کیا تو اُس کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا سلامتی کونسل میں کیا ہوا درست ثابت ہو رہا ہے،

    بھارت کی مخصوص ذہنیت پوری دنیا پر کھل کر واضح ہو گئی ہے اور چین نے لداخ میں در اندازی کرنے والوں کو اچھا سبق سکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بھارت کو جلد یا بدیر کشمیریوں کو بھی اُن کا بنیادی حق دینا ہوگا وگرنہ تاریخ مودی سرکار کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان شروع دن سے بھارت کو آئینہ دکھا رہے ہیں اور آئندہ بھی پوری جرات کے ساتھ پاکستان کے موقف کو بین الاقوامی فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے۔        

  • پنجاب میں کرونا کے وار تیزی سے جاری ، تعداد 58,239 ہو گئی

    پنجاب میں کرونا کے وار تیزی سے جاری ، تعداد 58,239 ہو گئی

    پنجاب میں کرونا کے وار تیزی سے جاری ، تعداد 58,239 ہو گئی

    باغی ٹی وی ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی اپ ٹیٹس کے میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس
    کے پنجاب میں کورونا وائرس کے2361 نئے کیس، تعداد 58,239 ہو گئی۔

    لاہورمیں1642، ننکانہ2، قصور11، شیخوپورہ15، سیالکوٹ17، راولپنڈی156، جہلم10، گوجرانوالہ میں 50 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نارووال8، گجرات31، حافظ آباد3، منڈی بہاؤالدین6، ملتان63، مظفر گڑھ8، وہاڑی4، فیصل آباد111، جھنگ 11، چنیوٹ2، اٹک 3، ٹوبہ5 اور رحیم یار خان میں30 کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا میں 8، بھکر 4، میانوالی41، چکوال4، بہاولنگر19، بہاولپور33، لودھراں 14، ڈی جی خان20، لیہ5، اوکاڑہ8، خانیوال18 اور راجن پور1 میں کیس سامنے آئے۔کورونا وائرس سے 68 مزید اموات، کل تعداد1149 ہو چکی ہیں۔

    اب تک 375,523ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 17,780 ہو چکی ہے۔
    عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر

    کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی،ڈیڑھ سال قبل اغوا ہونے والا مغوی بچہ بازیاب کرا لیا

    شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی،ڈیڑھ سال قبل اغوا ہونے والا مغوی بچہ بازیاب کرا لیا

    شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی ، ڈیڑھ سال قبل اغوا ہونے والا 12 سالہ مغوی بچہ بازیاب کرا لیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی کی گئی جس میں ڈیڑھ سال قبل اغوا ہونے والا 12 سالہ مغوی بچہ منظم بحفاظت بازیاب،اغواء کار گرفتار۔

    مغوی بچہ منظم سودا سلف لینے گھر سے نکلا جسے شاہدرہ موڑ سے ملزم فدا حسین اغواء کر کے بہاولنگر لے گیا۔دوران ِاغواء ملز م فدا حسین مغوی بچے کو اینٹوں کے متعدد بھٹوں پر جبری مشقت کر واتا رہا۔

    اغواء کا رملزم فدا حسین مغوی بچے کو اپنا بیٹا ظاہر کر کے اینٹوں کے بھٹوں پر کام پر رکھواتا تھا۔ ملزم مغوی بچے کی کمائی پر گزر بسر کرتا اورروزانہ جبری مشقت کروانے کے بعد بچے کو کمرے میں بند کر کے تالا لگا دیتا تھا۔

    اغواء کار ملزم مغوی بچے کے متعلق شک گزرنے پر بچے کو بھٹے سے کام چھڑوا کر نئی جگہ کام کے لیے رکھوا دیتا تھا۔
    انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن پاشا عمران نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کروایا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا اغو کار کی گرفتاری اور بچے کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان۔