Baaghi TV

Category: لاہور

  • اینٹی کرپشن لاہورکی کاروائی،ن لیگی ایم این اے سے کروڑوں کی زمین واگزار کروا لی

    اینٹی کرپشن لاہورکی کاروائی،ن لیگی ایم این اے سے کروڑوں کی زمین واگزار کروا لی

    اینٹی کرپشن لاہورکی کاروائی،ن لیگی ایم این اے سے کروڑوں کی زمین واگزار کروا لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کامیاب کاروائی کی ہے

    مسلم لیگ ن کے ایم این اے روحیل اصغر کے زیر سرپرستی سبحان گارڈن میں غیر قانونی تعمیرات رکوا دیں،سبحان گارڈن موضع ہربنس پورہ میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    اینٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئےقیمتی سرکاری اراضی واگزار کروا لی، سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے جرم میں 19 افراد کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمۂ درج کیا گیا،مقدمہ نمبر 1176/2020درج کر کے ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا

    اینٹی کرپشن نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر آپریشن کیا،محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کے افسران آپریشن کی براہ راست نگرانی کرتے رہے

    روحیل اصغر ایم این اے کی ملکیت سبحان گارڈن میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی

    ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے ڈاکٹر احمد افنان کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالوں کے خلاف بلاامیتاز کاروائیاں کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائیں

  • حکومت قوم کا مستقبل گروی نہ رکھے،حکومت نہ صرف نااہل بلکہ جھوٹ بول رہی ہے، شہباز شریف

    حکومت قوم کا مستقبل گروی نہ رکھے،حکومت نہ صرف نااہل بلکہ جھوٹ بول رہی ہے، شہباز شریف

    حکومت قوم کا مستقبل گروی نہ رکھے،حکومت نہ صرف نااہل بلکہ جھوٹ بول رہی ہے، شہباز شریف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حز ب اختلاف شہبازشریف نے تاریخی بجٹ خسارے کو حکومتی دعووں کی تردید قرار دے دیا

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار بجٹ خسارہ ملکی جی ڈی پی کے 10 فیصد سے بھی زائد ہونا کورونا سے بھی زیادہ پریشان ہے ،گزشتہ برس بجٹ خسارہ 7.1 فیصد ہونے کا حکومتی دعوی غلط ثابت ہوا، آج سچائی ثابت ہوئی کہ یہ جی ڈی پی کا 9.1 فیصد ہے ،اِس سال حکومت کا دعوی بجٹ خسارہ 9.1 فیصد کا ہے لیکن آزادماہرین معیشت کے نزدیک یہ جی ڈی پی کے 10 فیصد سے زائد ہوگا

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی ثابت ہوگیا کہ تاریخی بجٹ خسارہ کورونا وبا سے پہلے ہی ہماری معیشت چاٹ چکا تھا ،بجٹ اعدادوشمار گواہی دے رہے ہیں کہ کورونا وبا سے پہلے ہی بجٹ خسارہ بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا ،موجودہ حکومت بجٹ خسارے کے علاوہ گردشی قرض قابو کرنے میں بھی مکمل ناکام رہی ،مسلم لیگ (ن) حکومت کے مقابلے میں پی ٹی آئی حکومت کے دور میں گردشی قرض تین گنا رفتار سے بلند ترین سطح 2.1 کھرب روپے پرپہنچ چکا ہے

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوامی سرمایہ کی امانت کا احساس کرے، قوم کا مستقبل گروی نہ رکھے ،پاکستان کے نوجوانوں کو عالمی معاشی غلام بنانے کے بجائے حکومت تعلیم اور صحت میں سرمایہ کاری کرے ،پی ٹی آئی کی وفاقی اور صوبوں میں حکومتوں نے تعلیم کے بجٹ میں بڑی کٹوتی کی،وفاق اور صوبے وسائل فراہم نہیں کریں گے تو ہمارے نوجوان زیورتعلیم سے کیسے آراستہ ہوں گے ؟ تعلیم اور آئندہ نسلوں کے ساتھ انصاف کی توقع رکھنے والے ہر شخص کو پی ٹی آئی حکومت سے سخت مایوسی ہوئی ہے

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ گواہی دے رہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نہ صرف نااہل ہے بلکہ اپنی نااہلی چھپانے کے لئے جھوٹ بھی بول رہی ہے

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

    درخواست ایڈووکیٹ عبدالوحید بلوچ نےلاہورہائیکورٹ میں دائر کی،درخواست میں الیکشن کمیشن،ریٹرننگ افسرکوفریق بنایاگیا ہے،

    درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں‌ دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ عثمان بزدارپی پی 286 سے جیت کررکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ،عثمان بزادرنےکاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی کم مالیت ظاہرکی،عثمان بزدارحقائق چھپاکرصادق اورامین نہیں رہے،

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو نااہل قراردے،

    واضح رہے کہ عثمان بزدار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 2018ء میں جمع کی گئیں دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت 25 ملین روپے ظاہر کی۔ ان کے پاس 2.4 ملین مالیت روپے کے تین ٹریکٹر اور 3.6 ملین روپے مالیت کی دو گاڑیاں ہیں، سردار عثمان بزدار ایم اے ایل ایل بی ہیں، ان کا پیشہ ایڈووکیٹ اور زمیندارہ ہے۔ دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار کے پاس 20 تولہ سونا اور 50 ہزار روپے کا فرنیچر ہے، جبکہ ان کے چار بینکوں میں اکائونٹس ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 3 انشورنس پالیسیاں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

    کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

    لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

    کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

    شہبازشریف، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا نشانہ بن گئی

    پنجاب میں کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ بخار زور پکڑ گیا،10 دن میں 20 ہزار مریض سامنے آ گئے

    2018 میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اثاثوں کی تفصیلات میں تضاد سامنے آ یا تھا۔ دستاویزات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بیان حلفی میں اثاثوں کی مالیت سات لاکھ 61 ہزار بتائی ہے جبکہ فارم ب میں اڑھائی کروڑ روپے بتائی ہے۔ عثمان بزدار نے گزشتہ سال کے اثاثوں کی مالیت چار لاکھ بتائی ہے اور ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا ہے کہ انہوں نے 61 ہزار روپے انکم ٹیکس بھی ادا کیا۔

    وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،کرونا کیسز،لاک ڈاؤن و دیگر امور پر ہوئی اہم گفتگو

  • گجرات : معروف کاروباری شخصیت وسیم اختر ملہی آبائی گاؤں میں سپردخاک, اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کی مرحوم کے گھر آمد

    گجرات : معروف کاروباری شخصیت وسیم اختر ملہی آبائی گاؤں میں سپردخاک, اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کی مرحوم کے گھر آمد

    گجرات معروف کاروباری شخصیت وسیم اختر ملہی آبائی گاؤں میں سپردخاک, اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کی مرحوم کے گھر آمد

    گجرات :چوہدری برادران کے قریبی ساتھی ممتاز کاروبار ی شخصیت چوہدری ندیم اختر ملہی کے چھوٹے بھائی ڈایریکٹر ملہی گروپ آف کمپنیز چوہدری وسیم حیدر ملہی کی نمازجنازہ چناب آرچر ہاوسنگ سوسائٹی میں مولانا احسان اللہ منصور نے پڑھائی,جس میں ملک بھر سے ممتاز سیاستدان ۔بزنس مین ,سرکاری افسران ,مذہبی رہنما ڈاکٹر ز ,وکلاء صحافیوں سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی چوہدری وسیم حیدر ملہی خدمت انسانیت کی روشن مثال قائم کرکے گئے انہوں نے پچیس ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب سیٹل کراے سعودی خاندان کے ساتھ ان کا انتہائی قریبی تعلق تھا 1983میں سعودی عرب گئے 37سال انتہائی متحرک گزارے چوہدری برادران کی سعودی عرب میزبانی کرتے ان کی دعوت پر کی مرتبہ سعودی شہزادے پاکستان آئے چوہدری وسیم حیدر ملہی نے پاکستان کے لیے زرمبادلہ کا حصول ممکن بنایا اپنے بچوں کی مثالی پرورش کی چوئدری ندیم اختر ملہی کی سرپرستی میں چوہدری وسیم حیدر ملہی کے لیے کامیابی کی راہیں ہموار کیں عربی زبان پر عبور حاصل تھا چوہدری سیم حیدر ملہی نے 180شہروں میں پاکستانیوں کو روز گار دلوایا اور ہم وطنوں کو سیٹ کروانے میں ہزاروں میل سفر کیا.


    سابق وزیراعطم چوہدری شجاعت حسین سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی,چوہدری وجاہت حسین ,چوہدری شفاعت حسین ,چوہدری شافع حسین ,چوئدری حسین الہی ,چوہدری سلیم سرور, جوڑا میاں عمران مسعود ,میاں ہارون مسعود ,حافظ سعید اوردیگر شخصیات نے چوہدری وسیم حیدر ملہی کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے . نماز جنازہ میں چوہدری سعادت نواز اجنالہ ,اے سی گجرات محمد جمیل ,لیاقت علی بھٹی ,چوئدری سعید سرور جوڑا ,امجد فاروق ,انصرگھمن ۔چوئدری پرویز اقبال ,چوہدری اعجاز احمد ,چوہدتی اصغر تیل والا ,چوہدری افتخار مٹو ,ڈاکٹر طارق سلیم,چوہدری وقار عزیز ,قاضی خالد ,یاسر احسان ,معین جوڑا ,بابر دراجی ,بیرسٹر صہیب اصغر ,شمشاد اللہ ملہی ,چوہدری شجاع زیب جوڑا علی اانصر گھمن ,سید عقیل عباس شاہ ,خان عدنان خان ,راجہ سکندر ,افضال اکبر وڑایچ ,مفتی جمیل الرحمان سمیت ممتا ز شخصیات شریک تھیں ,نماز جنازہ میں ایس او پیز کا بھی خیال رکھا گیا تھا

  • تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ مولانا اشرف آصف جلالی کے خلاف مقدمہ درج

    تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ مولانا اشرف آصف جلالی کے خلاف مقدمہ درج

    تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ مولانا اشرف آصف جلالی کے خلاف مقدمہ درج

    باغی ٹی وی : تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ مولانا اشرف آصف جلالی کیخلاف لاہور کے تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ تحریک تحفظ تشیع پاکستان کے رہنما مولانا امتیاز عباس کاظمی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ میں توہین رسالت، توہین اہلبیت، توہین قرآن، توہین مذہب، مذہبی دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ تعزیرات پاکستان 298 اے کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    مقدمہ میں مدعی مولانا امتیاز عباس کاظمی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہم نے ’’اتحاد امت فورم‘‘ کے زیراہتمام اشرف جلالی کی ویڈیو کا مکمل جائزہ لیا ہے، ویڈیو میں واضح طور پر اشرف جلالی نے شانِ سیدہ میں گستاخی کی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اشرف جلالی کیخلاف ، توہین اہلبیت، توہین مذہب اور مذہبی دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا رسول کریم کے جگر کا ٹکڑہ ہیں، متعدد مقامات پر حضور نبی کریم (ص) نے عصمت و عظمت زہرا سلام اللہ علیہا بیان فرمائی، اشرف جلالی کی اس تقریر سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اشرف آصف کیخلاف مقدمہ درج کرکے سخت سزادی جائے ، تھانہ سمن آباد پولیس نے اشرف جلالی کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ اتحاد امت فورم کے رہنما گزشتہ دو روز سے مسلسل تھانے میں موجود رہے اور اعلیٰ پولیس حکام کی مداخلت اور مذاکرات کے کئے دور ہونے کے بعد پولیس مقدمہ درج کرنے پر راضی ہوئی۔
    واضح‌ رہے کہ مولانا اشرف آصف جلالی کے خلاف مخصوص مسلک سے تعلق رکھنے والوں کی طرف سے ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی چلایا گیا تھا جس میں‌مطالبہ کیا گیا تھا کہ اشرف آصف جلالی کو فوری گرفتار کیا جائے . اس کے بعد اشرف آصف جلالی کے کا ویڈیو پیغآم بھی آیا جس میں انہوں نے وضاحت پیش کی تھی کہ میں کبھی بھی سیدہ فاطمہ الزھرہ کی شان میں‌ گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکتا . لیکن اس کے باوجود آج ان پر مقدمہ درج کر کے کئی دفعات لکا دی گئی ہیںِ

  • کورونا کے لیے موثر دوا ڈیکسا میتھا سون مارکیٹ‌سے غائب

    کورونا کے لیے موثر دوا ڈیکسا میتھا سون مارکیٹ‌سے غائب

    کورونا کے لیے موثر دوا ڈیکسا میتھا سون مارکیٹ‌سے غائب

    باغی ٹی وی : منافع خور ایک بار پھر سرگرم ہوگئے، کورونا مریضوں کے لئے موثر دوا ڈیکسا میتھا سون مارکیٹ سے غائب، قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ، حکومت نے کارروائی کی ہدایت کر دی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے لئے زندگی بچانے والی دوا قرار دیئے جانے کے بعد کراچی، پشاور، اسلام آباد سمیت ملک بھر کے میڈیکل سٹورز سے ڈیکسا میتھاسون غائب ہونی شروع ہوگئی۔

    کرونا کے مریضوں کی جان بچانے کیلیے ” ڈیکسا میتھا سون “ کو مفید قرار دیا گیاتھا اور بتایا گیا تھا کہ آکسیجن اور وینٹی لیٹر پر موجود افراد کی زندگی بچانے کیلیے یہ اہم دوا ہے جس کے بعد یہ دوا کراچی ، پشاور اور اسلام آباد سمیت تقریبا ملک بھر کے میڈیکل اسٹورز سے غائب ہو گئی۔

    مذکورہ دوا کی گولیاں اورانجکشن پاکستان میں انتہائی کم قیمت پر دستیاب تھے جو گزشتہ 2 روز سے مارکیٹ میں نایاب ہوچکے ہیں۔پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے مطابق ڈیکسامیتھا سون انجکشن کی ہول سیل قیمت 450 روپے ، ریٹیل قیمت 550 روپے تھی لیکن جیسے ہی ذخیرہ اندوزی شروع ہوئی تواس کی قیمت 800 سے ایک ہزار روپے تک جا پہنچی۔ علاوہ ازیں وزارت قومی صحت نے مجوزہ دوا کی قلت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فروخت کے لیے شرائط عائد کر دیں۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق دواصرف رجسٹرڈ ڈاکٹر کے نسخہ پر فروخت کرنے کی اجازت ہے۔ فارمیسز فروخت کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھیں۔ ڈسٹری بیوٹرز، فارمیسز دوا کی دستیابی یقینی بنائیں۔

    علاوہ ازیں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کسی کو بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوا ملک میں کافی مقدار میں موجود ہے ، مصنوعی قلت کرنے والے مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کی جا ئے گی۔ ادھر پشاورمیں بھی دوا کی ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد کردی گئی۔

  • ‎معید پیرزادہ کا اسرائیل کی حمایت میں بات کرنا پاکستان کے خلاف گہری سازش،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

    ‎معید پیرزادہ کا اسرائیل کی حمایت میں بات کرنا پاکستان کے خلاف گہری سازش،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ‎اسرائیل کی حمایت میں اٹھنے والی آوازیں پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازش کا حصہ ہیں۔

    فلسطین فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ‎اسرائیل کے فلسطین پر ناجائز تسلط کو تسلیم کرنا مسئلہ کشمیر کی حیثیت کو کمزور کر دیگا۔ ‎وزیر اعظم پاکستان فلسطین پالیسی پر قائداعظم کے موقف کی تجدید کریں۔‎پاکستان میں اسرائیلی سرمایہ کاری کے اثرات آنا شروع ہو چکے ہیں ۔‎برطانوی مفادات کے محافظ اسرائیلی حمایت میں نکل کر آ رہے ہیں۔ ‎وزیر خارجہ کا مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی حل کی بات کرنا قابل مذمت ہے۔

    فلسطین فاؤنڈیشن نے مزید کہا کہ ‎بانیان پاکستان نے اسرائیل کو غاصب قرار دیا ۔ ہم دو ریاستی حل کی تلاش میں کیوں ہیں؟ ‎سیاست دانوں، سابق جرنیلوں کے بعد اب صحافی بھی اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں۔ ‎فلسطین و کشمیر کے حق کےخلاف اٹھنے والی ہر آواز کا مقابلہ کریں گے۔

    فلسطین فاؤنڈیشن نے اپنے اعلامئے میں مزید کہا کہ ‎معید پیرزادہ کا اسرائیل کی حمایت میں بات کرنا پاکستان کے خلاف گہری سازش کو آشکار کرتا ہے۔ ‎مسئلہ فلسطین عرب حکمرانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری مسلم اُمّہ کا مسئلہ ہے۔ ‎پاکستان کو عرب حکمرانوں کی اسرائیل دوست پالیسی پر کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں۔ ‎حکومت اسرائیل کی حمایت میں بات کرنے کو سنگین جرم قرار دے۔ ‎پاکستان میں موجود اسرائیلی گماشتوں کےخلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    کرونا وائرس، اسرائیلی وزیراعظم کے بعد اسرائیلی آرمی چیف کا نمبر بھی آ گیا

    اسرائیلی اہم ترین شخصیت اور اسکی اہلیہ میں کرونا وائرس کی تشخیص

    اسلام آباد میں اسرائیلی پرچم لے کرپھرنے والا کون ، کیا چاہتا ہے،اسلام اورپاکستان کے خلاف خطرناک عزائم کا انکشاف

    واضح رہے کہ چند روز قبل ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے قومی اسمبلی میں رولنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

    اسلام آباد کے بعد پنجاب کے ایک شہر میں بھی اسرائیلی پرچم لہرا دیا گیا

  • شہباز شریف کی طرف سے رینجرز کی گاڑی پر حملے کی شدید مزمت

    شہباز شریف کی طرف سے رینجرز کی گاڑی پر حملے کی شدید مزمت

    شہباز شریف کی طرف سے رینجرز کی گاڑی پر حملے کی شدید مزمت

    باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے ، دو اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے .

    قائد حزب اختلاف کی شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے .اسی طرح‌ زخمی رینجرز اہلکار اور شہری کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے . اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔ آمین

    واضح رہے کہ گھوٹکی میں گھوٹا مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری اور 2 رینجرز اہلکارشہید ہو گئے ہیں

    ڈی ایس پی گھوٹکی نے گھوٹا مارکیٹ میں دھماکے کی تصدیق کردی، ڈی ایس پی گھوٹکی حافظ قادر کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، دھماکے کی آوازدور دور تک سنائی گئی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

    دھماکے میں دو رینجرز اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہو گئے ہیں، دھماکہ کیسے ہوا ابتدائی رپورٹ کا انتظار ہے،پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں

    پولیس کے مطابق رینجرز اہلکار مارکیٹ میں گوشت خرید رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا،دھماکے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے

    بریکنگ،امن دشمنوں کا ایک اور وار، دھماکے میں 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید

  • پنجاب میں کرونا کے مزید 1540 نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا کے مزید 1540 نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا کے مزید 1540 نئے کیسز سامنے آگئے

    باغی ٹی وی : ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1540 نئے کیس، تعداد 61,678 ہو گئی۔

    لاہورمیں 879،ننکانہ 1،قصور4، شیخوپورہ14، راولپنڈی75، اٹک9، گوجرانوالہ میں 72 کیسز رپورٹ ہوئے۔سیالکوٹ59، نارووال 5، گجرات38، حافظ آباد4، ملتان108، مظفر گڑھ34، وہاڑی8، فیصل آباد76، ٹوبہ 27 اور رحیم یار خان میں 23 کیسز سامنے آئے۔
    Daily Sitrep 18-06-2020

    سرگودھا میں 14، میانوالی11، بہاولنگر4، بہاولپور20، لودھراں 6، ڈیرہ غازی خان14، لیہ 1،جھنگ7، خانیوال8، بھکر3، ساہیوال14 اور راجن پور میں 2 کیسزسامنے آئے۔ کورونا وائرس سے 63 مزید اموات، کل تعداد1265 ہو چکی ہیں۔
    اب تک 396,917ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
    کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 17,892 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں.

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • بھارت کا سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بننا مودی کے یاروں کی مہربانی ہے،شہباز شریف

    بھارت کا سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بننا مودی کے یاروں کی مہربانی ہے،شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھارت کےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہونے کی مذمت کی ہے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کی کامیابی سے مظلوموں کواقوام متحدہ،عالمی ضمیر سے متعلق منفی پیغام ملا ہے، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں،اقوام متحدہ کے منشور کی دھجیاں اڑانے والےملک کی کامیابی افسوسناک ہے پی ٹی آئی حکومت نےنامزدگی میں بھارت کی حمایت کرکے پاکستان،کشمیرکے عوام کے ارمانوں کا خون کیا،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بننا مودی کے یاروں کی مہربانی ہے بھارت کے مقابلے میں متبادل نامزدگی کی کوششیں نہ ہونا سفارتی محاذ پر ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے ،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست2019 کے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی اقدامات کے بعد یہ عہدہ بھارت کو ملنا اقوام متحدہ کے ماتھے پر سیاہ داغ ہے ،وزیراعظم اور وزیر خارجہ جتنا زور ملک میں اپوزیشن کے خلاف لگاتے ہیں، بھارت کے خلاف مظاہرہ کرتے توبھارت کا راستہ روکا جاسکتا تھا

    لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

    ‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

    لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

    "پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

    جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

    چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

    لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

    قبل ازیں پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستان کی سالمیت پرمتحد ہیں،پاکستان کی خود مختاری کا ہر قیمت پرتحفظ کریں گے،ہم نے بھارت کے خلاف ووٹ استعمال کیا کیونکہ بھارت نے اقوام متحدہ کےچارٹرڈ کی خلاف ورزی کی، اگر وہ اپنے مفاد کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے تو ہمارے دوست بلاک کریں گےبھارت 7مرتبہ اور پاکستان بھی 7مرتبہ سیکیورٹی کونسل کارکن بن چکا ہے،پاکستان کے مفادات کا دفاع کرنا آتا ہےاور ہم کریں گے

    بھارت کے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر پاکستان کا ردعمل بھی آ گیا