Baaghi TV

Category: لاہور

  • راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس اہم رولز میں‌ ترمیم کی منظوری

    راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس اہم رولز میں‌ ترمیم کی منظوری

    راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس اہم رولز کی ترمیم

    صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے قانون کا 29 واں اجلاس جس میں‌ صوبائی وزراء تیمور احمد خان، راجہ یاسر ہمایوں ،مراد راس، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ہاوسنگ اور سیکرٹری ریگولیشن سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی . اجلاس میں‌ ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز 2019 میں ترمیم کی تجویز منظور دی گئی

    مائنز اینڈ منرلز محکمہ کے ایم ڈی محمد شہزاد رفیع نے معاہدے میں میں ایک سال کی توسیع کی تجویز سے اتفاق کیا.پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو کی تجویز منظور کر لی گئی

    لاہور نکلسن روڈ کا نام تبدیل کرکے نیا نام نوابزادہ نصراللہ خان روڈ ( بوڑھ والا چوک تا حاجی کیمپ ) رکھنے کی تجویز منظور کی گئی.کوٹھہ سویرا روڈ کا نام تبدیل کرکے ذوالفقار علی شہید روڈ رکھنے کی تجویز منظور کی گئی .خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسگی سے تحفظ ایکٹ 2010 میں ترمیم کی تجویز سے اتفاق ہوا

    لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی تنظیم نو کی تجویز منظور دی گئ.

  • اینٹی کرپشن کاگرینڈ آپریشن،  پنجاب میں رواں ہفتے اربوں کی سرکاری زمین واگزار کروا لی

    اینٹی کرپشن کاگرینڈ آپریشن، پنجاب میں رواں ہفتے اربوں کی سرکاری زمین واگزار کروا لی

    اینٹی کرپشن کاگرینڈ آپریشن، پنجاب میں رواں ہفتے 4ارب 46 کروڑ50لاکھ مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروا لی

    باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر میں 5869 کنال سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروائی. اینٹی کرپشن ساہیوال نے ایک ارب94کروڑ 72لاکھ روپے مالیت کی 2726 کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی

    ۔ڈیرہ غازی خان ریجن نے 60 کروڑ 44 لاکھ روپے مالیت کی 1573 کنال اراضی واگزار کروائی، راولپنڈی ریجن نے ایک ارب 53کروڑ روپے مالیت کی51کنال 16مرلے انتہائی قیمتی سرکاری اراضی . فیصل آباد ریجن نے 71کنال 19مرلے سرکاری اراضی مالیتی ایک کروڑ 50لاکھ روپے ناجائز قابضین سے واگزار کروائی

    ملتان میں 26کروڑ 64لاکھ روپے مالیت کی 1183کنال 8 مرلے اراضی واگزار کروائی گئ، گوجرانولہ میں ایک کروڑ مالیت کی 44 کنال 4 مرلے آراضی واگزار، سرگودھا میں 65 لاکھ روپے کی47 کنال اراضی واگزار کرا کر قومی خزانے کو فائدہ پہنچایا

    بہاولپور میں رواں ہفتے 2کروڑ 85 لاکھ روپے کی 152 کنال سرکاری اراضی لاہور میں اینٹی کرپشن ریجن اے نے 2 کروڈ مالیت کی 11مرلے قیمتی آراضی. لاہور ریجن بی نے3 کروڑ 70 لاکھ مالیت کی 19 کنال 2 مرلے سرکاری اراضی، اینٹی کرپشن لاہور اے نے سبحان گارڈن میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنائی۔

    ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے ہدایت کی ہک اینٹی کرپشن پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کر رہی ہے، اینٹی کرپشن افسران قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں ۔

  • لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی بچھڑوں کو اپنے پیاروں سے ملوانے کی روایت برقرار

    لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی بچھڑوں کو اپنے پیاروں سے ملوانے کی روایت برقرار

    لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی بچھڑوں کو اپنے پیاروں سے ملوانے کی روایت برقرار

    باغی ٹی وی : پولیس کے اس چہرے سے شائد تھوڑے لوگ واقف ہیں‌کہ 32سالہ نسیم بی بی اور2سالہ معصوم بچی بردہ کو تلاش کرکے ورثا ء کے سپردکردیا۔ ہنجر وال کی رہا ئشی نسیم بی بی اپنے خاوند سے ناراضگی کی وجہ سے گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

    شاہدرہ کی رہا ئشی 2 سالہ بردہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے راستہ بھٹک کر گم ہو گئی تھی۔انویسٹی گیشن پولیس کی ٹیموں نے گمشدگان کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تلاش کیا۔ورثاء نے تھانہ جات میں اغواء کے مقدمات درج کروارکھے تھے۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے پو لیس ٹیمز کو اس کارکردگی پر شاباش دی .

  • ڈرائیور سمیت گاڑی اٹھانے کا معاملہ

    ڈرائیور سمیت گاڑی اٹھانے کا معاملہ


    لاہور,10 جولائی 2020: حفیظ سنٹر کے سامنے ٹریفک وارڈنز کی بدتمیزی. ایک شہری گاڑی میں موجود اور گاڑی لفٹر پر اٹھا لی گئی ساتھ میں سب انسپکٹر ٹریفک پولیس ممتاز صاحب شہری کووارڈنز گالیا بھی دیتے رہے۔

    سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا واقعہ پر نوٹس.سید حماد عابد نے ڈی ایس پی گلبرگ منیر ہاشمی سے رپورٹ طلب کر لی.ڈی ایس پی کو جلد از جلد انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت.کسی بھی اہلکار اور شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں. شہریوں کی عزت نفس کو کسی صورت مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا.

  • سٹیج ٹی وی کی معروف اداکارہ کامیڈین روبی انعم کو شدید ہارٹ اٹیک

    سٹیج ٹی وی کی معروف اداکارہ کامیڈین روبی انعم کو شدید ہارٹ اٹیک

    سٹیج ٹی وی کی معروف اداکارہ کامیڈین روبی انعم کو شدید ہارٹ اٹیک ہوا
    باغی ٹی وی : سٹیج ٹی وی کی معروف اداکارہ کامیڈین روبی انعم کو شدید ہارٹ اٹیک ہوا جس پر انہیں فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کروادیا گیا ڈاکٹرز ابتدائی طبی امداد دی ٹیسٹ کروائے اداکارہ کے شوہر گلوکار و پروڈیوسر اظہر اقبال بٹ نے پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے روبی انعم اس وقت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آئی سی یو میں ہیں.

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیاحوں کیلئے ایک اور سہولت کی فراہمی

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیاحوں کیلئے ایک اور سہولت کی فراہمی

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیاحوں کیلئے ایک اور سہولت کی فراہمی

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیاحوں کیلئے ایک اور سہولت کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا .پنجاب ٹورازم کارپوریشن اور پاکستان بکنگ ڈاٹ کام میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے. ایم اویو کے تحت سیاحوں کو ریزارٹ بکنگ کی آن لائن سہولت میسر ہوگی

    سیاح پنجاب بھر میں سیاحتی مقامات اور سفر کیلئے ٹرانسپورٹ بک کرا سکیں گے.مینجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی تنویر جبار کی زیر صدارت تقریب میں معاہدہ طے پا گیا. جی ایم آپریشنز اور سی ای او پاکستان بکنگ ڈاٹ کام نے ایم او یو پر دستخط کئے
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی، پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کے لیے آرڈیننس جاری کرے گی۔ وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار اس اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے، اتھارٹی نیا شہر بسانے کے لیے کام کرے گی، نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا جس میں ہائی رائز بلڈنگز کے قیام کو ترجیح دی جائے گی۔

    نیا شہر ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر بنایا جائے گا، نجی شعبے کی جانب سے اس ضمن میں 5 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

  • پنجاب میں کینال سسٹم کی بحالی پر کام تیز کیا جائے، وزیرا علیٰ پنجاب

    پنجاب میں کینال سسٹم کی بحالی پر کام تیز کیا جائے، وزیرا علیٰ پنجاب

    پنجاب میں کینال سسٹم کی بحالی پر کام تیز کیا جائے، وزیرا علیٰ پنجاب

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ کی زیر صدارت گریٹر تھل کینال اورآبپاشی امور سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں‌ وزیر آبپاشی محسن لغاری،چیف سیکرٹری،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری اوردیگر حکام نے شرکت کی کمشنر سرگودھا اورڈپٹی کمشنر لیہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت ہوئی .جنوبی پنجاب کے پانچ اضلاع میں بنجر زمین کو سیراب کرنے کا گیم چینجر پراجیکٹ ہے. جس کو وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکاگریٹر تھل کینال منصوبہ جلد از جلد شروع کرنے کا حکم دے دیا
    اس سلسلے میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کینال سسٹم کی بحالی پر کام تیز کیا جائے۔آبپاشی کے نظام کو بہتر بنا کر زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوگا۔گریٹر تھل کینال کیلئے اراضی کے حصول کی قانونی کارروائی ترجیحاً مکمل کی جائے۔

    اراضی کے حصول کیلئے متعلقہ کمشنرفوری طورپر سروے مکمل کرائیں۔گریٹر تھل کینال کیلئے میرٹ پراراضی کے نرخ کاتعین کیا جائے۔
    اراضی مالکان کو شفاف طریقے سے اراضی کی قیمت ادا کی جائے.اراضی کے نرخ کی ادائیگی کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے۔
    گریٹر تھل کینال لیہ،بھکر،جھنگ،مظفر گڑھ اورخوشاب کے اضلاع میں خوشحالی لائے گی۔لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب ہوگی اورقومی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔گریٹر تھل کینال کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک 150ملین ڈالر مالی معاونت فراہم کرے گا۔محکمہ جنگلات کو گریٹر تھل کینال کیلئے اراضی کے عوض متبادل زمین فراہم کی جائے گی۔گریٹر تھل کینال کی تعمیر کیلئے مالی امور کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔

  • ‏ایکسپو لاہور600 مریضوں کو قرنطینہ کا کرایہ 55کروڑ، نیب چیئرمین کی آنکھیں یہاں کیوں بند ہیں؟ حنا پرویز بٹ

    ‏ایکسپو لاہور600 مریضوں کو قرنطینہ کا کرایہ 55کروڑ، نیب چیئرمین کی آنکھیں یہاں کیوں بند ہیں؟ حنا پرویز بٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایکسپو سنٹر لاہور میں کرونا مریضوں کے حوالہ سے بنائے گئے قرنطینہ سنٹر پر ہونے والے اخراجات پر مسلم لیگ ن نے سخت تنقید کی ہے

    مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں کورونا کے 600مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا لیکن کرایہ 55کروڑ بن گیا۔نیب چیئرمین کی آنکھیں یہاں کیوں بند ہو جاتی ہیں؟

    حنا پرویز بٹ کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ اللہ کی بندی جمعہ کا دن ہے جھوٹ نہ بولو ایک جھوٹی خبر کو بغیر تصدیق پھیلانے سے تمھارا ہی گناہ بڑھے گا ۔۔

    ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 600لوگوں کی جان بچائی ہے نا کے پو را ٹبر جہاز میں ڈال کے لند ن سیر کروائی ہے۔

    https://twitter.com/munirahmad2011/status/1281539380386172928

    واضح رہے کہ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال لاہور کے حوالہ سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی بھرپور انداز میں تردید کرتے ہیں۔ امتناع وبائی امراض آرڈیننس 2020کے تحت لاہور ایکسپوسنٹر میں حکومت پنجاب کی جانب سے نہ تو کوئی فضول خرچی کی گئی اور نہ ہی کرایہ کی مد میں کوئی رقم واجب الادا ہے۔ کورونا وباء کو انٹرنیشنل ہیلتھ ایمرجنسی قرار دینے کے بعد مریضوں کی سہولت کی خاطر حکومت پنجاب نے قرنطینہ سنٹرز اور فیلڈ ہسپتالوں کا آغاز کیا۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایکسپوسنٹر میں پنجاب کا سب سے بڑا کورونا فیلڈ ہسپتال قائم کیاگیا۔ تمام پروکیورمنٹ کا عمل شفاف اور قانونی طریقہ کار کے ساتھ مکمل کیاگیا. مارچ میں لاک ڈاؤن کے باعث تمام تقریبات پر پابندی عائد کی گئی. شادی ہالز سمیت ایکسپوسنٹر کو بھی ہر قسم کی تقریبات کیلئے مکمل بند کر دیا گیا. ضلعی انتظامیہ نے حکومت کے فیصلے کے مطابق ایکسپوسنٹر کی عمارت کو ہنگامی بنیادوں پر فیلڈ ہسپتال میں منتقل کیا.

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ 10اپریل 2020کو ڈی سی لاہور کی زیرصدارت ایکسپوسنٹر انتظامیہ کے ہمراہ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں طے ہوا کہ ایکسپوسنٹر میں قائم عارضی فیلڈ ہسپتال کے بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی محکمہ سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کرے گا۔ بل غلط فہمی سے سامنے آیا جس کے بعد ایکسپوسنٹر بارے غلط فہمی دور کرنے کیلئے میٹنگ کے تمام مندرجات وفاقی حکومت کو بھیج دیئے گئے ہیں

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    20 سالہ عبدالرحمان نے ایکسپو قرنطینہ سے فون پر بتایا کہ سانس میں مسئلہ، لیکن آکسیجن نہیں دے رہے، صبح اطلاع ملی کہ آپکا بیٹا فوت ہوگیا ہے

     

  • بالآخرلاہورکی تاریخی شاہراہ مال روڈ کی بھی سنی گئی

    بالآخرلاہورکی تاریخی شاہراہ مال روڈ کی بھی سنی گئی

    لاہور: شہر کی تاریخی شاہراہ مال روڈ کی سنی گئی، میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے تاریخی مال روڈ کی بحالی اور تزئین و آرائش کا ورک آرڈر جاری کردیا، 2 کروڑ 25 لاکھ 94 ہزار کی لاگت سے مال کی بحالی و مرمت کا منصوبہ مکمل ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق چیف کارپوریشن آفیسر ایم سی ایل سید علی عباس بخاری نے تاریخی مال روڈ کی بحالی اور تزئین و آرائش کا ورک آرڈر جاری کردیا، قائم مقام کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر دانش افضال نے مال روڈ کی بحالی کا منصوبہ فوری شروع کرنے کا حکم دے دیا، تاریخی مال روڈ کی بحالی پر 2 کروڑ 25 لاکھ 94 ہزار لاگت آئے گی۔

    مال روڈ کی تعمیر و بحالی کا کام کل سے شروع کر دیا جائے گا، مال روڈ منصوبے کا ٹھیکہ جلال کنسٹرکشن نے 20 فیصد کم بولی دیکر حاصل کرلیا، نیلا گنبد چوک سے جی پی او چوک تک واسا کی سٹورم واٹر ڈرین کی ری فلنگ اور کارپٹ کی جائے گی، پی ایم جی چوک سے استنبول چوک تک کارپٹ جبکہ ایچی سن کالج تک سروس روڑذ پر کارپٹ ہوگی، لائن اور لین مارکنگ، فٹ پاتھوں کی بحالی، سگنلز کی تنصیب سمیت دیگر امور مکمل کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ مال روڈ لاہور کی تاریخی و ثقافتی اہمیت یہاں واقع کئی عمارات ہیں جو مغل طرز تعمیر کا نمونہ ہیں، یہاں برطانوی سامراجی دور میں تعمیر شدہ عمارات بھی ہیں جو برطانوی دور میں تعمیر کی گئی تھیں اور اب بھی استعمال میں ہیں، دو مختلف ادوار کی یادگاروں سے مزین یہ شاہراہ بلاشبہ تاریخ کی گواہ ہے، مال روڈ پر عجائب گھر، لاہور چڑیا گھر، پنجاب صوبائی اسمبلی، قربان لائنز (پولیس)، ایچیسن کالج واقع ہے۔

  • پیما کے زیر اثر سکولوں اور ان میں زیر تعلیم طلبا کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں.مراد راس

    پیما کے زیر اثر سکولوں اور ان میں زیر تعلیم طلبا کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں.مراد راس

    پیما کے زیر اثر سکولوں اور ان میں زیر تعلیم طلبا کی بہتری کے لیے کوشاںہیں مراد راس

    صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی پنجاب ایجوکیشن انیشئیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی (پیما) کے حوالے آن لائن اجلاس میں شرکت کی. اجلاس کی صدارت مشیر وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ نے کی.جس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب سارہ اسلم، سی ای او پیما، چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ بورڈ، سیکرٹری فائنانس و دیگر شریک تھے

    ڈاکٹر مراد راس نے کہاکہ اجلاس کا بنیادی مقصد پیما کے زیر اثر سکولوں اور ان میں زیر تعلیم طلباء کے لئے بہتر اقدامات کی طرف توجہ دلوانا تھا حکومت پیما کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں کے نظام میں بہتری کے لئے کوشاں ہے: حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کے ٹیکس کے ایک ایک روپے کی خفاظت کی جائے.

    وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان