Baaghi TV

Category: لاہور

  • سکول تب کھلیں گے جب ایس او پیز پرعمل ہوگا، حکومت کا اہم اعلان

    سکول تب کھلیں گے جب ایس او پیز پرعمل ہوگا، حکومت کا اہم اعلان

    لاہور:سکول تب کھلیں گے جب ایس او پیز پرعمل ہوگا، حکومت نے ایس اوپیزتیارکردیئے ،اطلاعات کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سکولوں کو کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار کرلیے ہیں، اساتذہ و طلبا کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا، اسمبلی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق ایس او پیز کو چھ مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، سکولوں میں بچوں اور اساتذہ کا ماسک پہننا لازمی ہوگا، روزانہ بچوں اورا ساتذہ کا بخار چیک کیا جائے گا، بچوں کے ہینڈ واش کیلئے الگ سے جگہ مختص کی جائے گی، سکولوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے الگ سے بجٹ نہیں دیا جائے گا،

    ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ بھی فیصلہ ہوگیا ہے کہ سکولز نان سیلری بجٹ سے صفائی سے متعلق سامان خریدیں گے، سکول کھلنے پر بچوں کو صرف حساب، سائنس اور انگریزی کے مضامین پڑھائیں جائیں گے، بچوں کو مرحلہ وار سکول بلوایا جائے گا اور کلاس رومز میں ڈیسک کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا۔

    صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس پر کنٹرول ہو گیا تو 15 ستمبر سے سخت ایس اوپیز کے مطابق سکول کھول دیئے جائیں گے، کورونا وائرس کی صورتحال کو محکمہ تعلیم روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہا ہے۔

    صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام جاری منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کو جاری کردہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، انہوں نے کہا کہ سکولوں میں جاری ترقیاتی سکیموں اور تعمیراتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 ستمبر سے ملک بھرکے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ، کہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے کھولنے پر اگست میں نظرثانی بھی کریں گے، اگر صحت کے معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو پندرہ ستمبر کو بھی نہیں کھولیں گے۔

  • نیب لاہور ان ایکشن

    نیب لاہور ان ایکشن

    لاہور:نیب لاہور نے نجی ہاوسنگ سوسایٹی کیس میں دو افراد کو گرفتار کر لیا. نیب نے نجی ہاوسنگ سوسایٹی کے خضر وٹو اور اسد وٹو کو گرفتار کر لیا. دونوں گرفتار افراد کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جاے گا. ملزمان نے نیب لاہور کے ساتھ2017 میں سوا دو ارب روپے کی پلی بارگین کی جبکہ رقم صرف 70 کروڑ جمع کروائی۔ ملزمان کو 70 کروڑ روپے کے علاوہ ادائیگیوں کی مہلت کے باوجود ادائیگی نہ کی گئی۔

  • پیمرا کی جانب سے تاحال چینل 24 کی مکمل نشریات بحال نہیں کی گئیں،عدالت کا پیمرا پر برہمی کا اظہار

    پیمرا کی جانب سے تاحال چینل 24 کی مکمل نشریات بحال نہیں کی گئیں،عدالت کا پیمرا پر برہمی کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چینل 24 کے لائسنس معطلی کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی

    جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سٹی نیوز نیٹ ورک کی اپیل پر سماعت کی ،عدالت میں چینل 24 کے وکیل نے جزوی دلائل مکمل کر لیے ،عدالت نے آیندہ سماعت پر پیمرا کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی

    چینل کے وکیل نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے تاحال مکمل نشریات بحال نہیں کی گئیں ۔پیمرا عدالتی حکم عدولی کر کے توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے ۔عدالت نے پیمرا کے وکیل سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر کیوں عملدرآمد نہیں کیا کیوں نہ عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے ۔

    عدالت نے 15 جولائی کو پیمراکے وکیل سے دلائل کے لیے طلب کر لیے ،لاہور ہائیکورٹ نے چینل 24 کو دیے گیے حکم امتناعی میں توسیع کر دی

    واضح رہے کہ پہلی سماعت پر لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کا حکمنامہ معطل کرتے ہوئے چینل 24 کو نشریات کی اجازت دے دی تھی

    پیمرا نے 24 چینل کا لائسنس معطل کر دیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتیں بھی سراپا احتجاج تھیں،گزشتہ روز اسلام آباد میں صحآفیوں نے بھی احتجاج کیا تھا

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی.عمران مافیا حکومت صحافیوں کی آواز اور اِن ادارے بند کرتی ہے اور احتجاج پر لاٹھیاں اور گولیاں برساتی ہے.عمران صاحب آج پورا پاکستان آپ کے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہے، کس کس پر لاٹھیاں اور گولیاں برسائیں گے؟پارلیمان بند، روزگار بند، زبان بند، حکومت کی آنکھیں بند، عمران صاحب یہ ہے نیا پاکستان؟

    ن لیگی رہنما رانا مشہود احمد خاں نے لاہور پریس کلب کے باہر 24 نیوز چینل کے ملازمین کی طرف سے کئے گئے احتجاج میں شرکت کی جس میں انہوں نے کہا کہ 24 نیوز چینل کا لائسنس معطل کر کے عمران خان کی حکومت کا آزادی صحافت پر ایک اور حملہ کیا ہے ۔ 24 نیوز کا لائسنس معطل کر دیا۔ پیمرا کی جانب سے یہ اقدام اس حکومت کی فاشزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چینل 24 کی نیوز اور کرنٹ افیئرز کی نشریات جاری کردہ لائسنس اور قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کر دیں۔

    پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل میڈیا نیٹ ورک جاری شدہ لائسنس کے تحت ویلیو ٹی وی چینل پر انٹرٹینمنٹ سے متعلق مواد چلانے کا مجاز تھا جبکہ کمپنی تمام پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر 24 نیوز کے نام سے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز پر مبنی مواد نشر کر رہی ہے۔

    نیوز چینلزکی بندش، ایمرا صدر نے حکومتی جارحیت کا مقابلہ کرنیکا اعلان کر دیا

    لاہور ہائی کورٹ نے چینل 24 کی معطلی کا حکم معطل کر دیا

    پیمرا کے بارہا منع کرنے اور متعدد نوٹسز جاری کرنے کے باوجود سنٹرل میڈیا نیٹ ورک نے چینل نشریات میں نیوز و کرنٹ افیئرز سے متعلق پروگرام جاری رکھے۔

    اس ضمن میں اتھارٹی نے 7 مئی 2020 کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا جس کے تحت کمپنی کو نیوز و کرنٹ افیئرز مواد کو فوری بند کرنے اور منظور شدہ انٹرٹینمنٹ مواد نشر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے

    ذرائع کےمطابق متعدد مواقع کی فراہمی کے باوجود چینل انتظامیہ پیمرا کے احکامات پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہی

    لاہور ہائیکورٹ کو چینل 24 کی درخواست پر سماعت کا اختیار ہی نہیں، پیمرا وکیل نے عدالت میں اعتراض کر دیا

  • پنجاب حکومت کا دبئی طرز پر نیا شہر بسانے کیلئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا دبئی طرز پر نیا شہر بسانے کیلئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے شمال میں جدید شہر بسانے کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

    پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے، اتھارٹی نیا شہر بسانے کیلئے کام کرے گی، نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا، نیا شہر ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر بنایا جائے گا۔

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    فائیو سٹار ہوٹل اورمستحق شہریوں کیلئے ایک ہی ریٹ پر آٹے کی فراہمی درست نہیں،عبدالعلیم خان

    نجی شعبے کی جانب سے 5 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ نئے شہر میں ہائی رائز بلڈنگز کے قیام کو ترجیح دی جائے گی، نیا شہر بسنے سے لاہور شہر کے ماحولیات، پانی اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا، نئے شہر میں ایک بڑی جھیل بھی بنائی جائے گی، 3 بیراج بھی بنیں گے . وزیراعلیٰ پنجاب نے اس حوالہ سے اتھارٹی کی منظوری دے دی ہے.

  • مجرموں کے آسانی سے بیرون ملک فرارکی وجہ سے پور ے نظام پر سوالات اٹھ رہے ہیں،سراج الحق

    مجرموں کے آسانی سے بیرون ملک فرارکی وجہ سے پور ے نظام پر سوالات اٹھ رہے ہیں،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے،آئی ایم ایف کا مقصد معیشت ٹھیک کرنا نہیں بلکہ اپنے ایجنڈے کی تکمیل ہے،جب تک آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر چلتے رہے ملکی معیشت سنبھل نہیں سکتی۔

    سوات میں سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو کی رہائش گاہ پر تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ
    وزیر اعظم عالمی معیشت کا رونا رونے کی بجائے گھر کی خبر لیں اور عوام کو مہنگائی،بے روز گاری،غربت سے بچانے اور تعلیم و صحت کی سہولتیں دینے کی طر ف توجہ دیں،خود وفاقی منسٹرز اپنی ناکامی کا اعتراف کررہے ہیں،حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ ظلم وجبر کی انتہا کردی ہے،اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹا جارہا ہے،سرکاری ایجنٹ بلیک میں ٹکٹ بیچ کر لاکھوں روپے کمارہے ہیں۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا سے نپٹنے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کا اب تک ایک پیج پر نہ آناالمیہ ہے،اگر ابتداء میں ہی متفقہ پالیسی بنائی جاتی تو کوروناکے پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکتا تھا،حکومت تمام تر وعدوں اور بلندوبانگ دعوؤں کے باوجود مہنگائی اوربے روز گاری پر قابو پانے میں ناکام رہی۔حکمرانوں نے ہماری آنے والی نسلوں کو بھی آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی کی ہتھکڑیاں پہنا دی ہیں، حکمران،نیب اور عدالتیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرتیں تو آج ملک 100ارب ڈالر سے زیادہ کا مقروض نہ ہوتا،کرپشن،بدعنوانی اور رشوت ستانی جیسے جرائم کے مکمل خاتمہ کیلئے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں فیصلے کرنا ہونگے۔

    سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کہ چوری کرکے بیرون ملک منتقل کی گئی قومی دولت واپس آجائے تو نا صرف پاکستان کے تمام قرضے اتر سکتے ہیں بلکہ عوام کو غربت مہنگائی،بے روزگاری دلدل سے بھی نکالا جاسکتا ہے۔ اب تو چیف جسٹس نے نئی احتساب عدالتیں بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ کام نہیں کررہا،مقدمے درج ہوتے ہیں مگر فیصلے نہیں ہوتے،یہی ہونا ہے تو کیوں نہ نیب اور احتساب عدالتیں بند کردی جائیں۔ بے لاگ احتسابی نظام کے بغیر بدعنوانی اور کرپشن کا خاتمہ خود فریبی کے سوا کچھ نہیں۔چند لوگوں کے احتساب اور مجرموں کے آسانی سے بیرون ملک فرارکی وجہ سے پور ے نظام پر سوالات اٹھ رہے ہیں،نیب کی الماریوں میں کرپشن کے 150میگا سکینڈل کی فائلیں پڑی گل سڑ رہی ہیں مگر ان پر کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے.

    سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ کے دیگر 436ملزموں کو بھی کوئی نہیں پوچھ رہا،ان تمام کیسز پر نیب اور حکمرانوں نے ایک پراسرار خاموشی اختیار کررکھی ہے،قانون افراد کیلئے نہیں بلکہ ملک و قوم کیلئے ہوناچا ہئے۔ حکومت بڑے جاگیر داروں اور سرمایہ داروں سے ٹیکس وصولی کا منظم نظام بنائے،غریبوں کو ٹیکس کی چکی میں پیستے رہنامعاشی پلاننگ نہیں،لوٹ کھسوٹ کے نظام کو ختم کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

  • تاجر تنظیموں نے 18 جولائی کو مشترکہ احتجاج کرنے کا اعلان کردیا

    تاجر تنظیموں نے 18 جولائی کو مشترکہ احتجاج کرنے کا اعلان کردیا

    تاجر تنظیموں نے 18 جولائی کو مشترکہ احتجاج کرنے کا اعلان کردیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انجمن تاجران (نعیم میر گروپ) اور انجمن تاجران (اشرف بھٹی گروپ ) نے تاجروں کے مسائل اور کاروباری حالات کی زبوں حالی کے خلاف ایک اہم پریس کانفرنس کی جس میں نعیم میر، محمد اشرف بھٹی ، محبوب علی سرکی، سہیل بٹ، میاں خلیل عبیر، ملک کامران سلیم، ملک ناظم، حافظ رضوان بٹ، فاروق حفیظ، پرویز رحمت،لیاقت بٹ و دیگر تاجروں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا کہہم حکومت کو جگانے جا رہے ہیں گرانے نہیں جا رہے، یہ حکومت بلکل بھی تاجر دوست نہیں ہے، تاجر اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر اسلام آباد روانہ ھونگے، تاجر بار بار ھارن بجا کر احتجاج کریں گے،حکمرانوں نے اگر بیدار نہیں ھونا تو اپنے گھر جاکر سوئیں،غیر ذمہ دار حکمران چلے گئے تو ان سے زیادہ زمہ دار حکمران آجائیں گے،ایک دن ھفتہ وار تعطیل کی جائے اور ٹائم رات10 بجے کیا جائے،ایس و پیز کے مطابق تمام بند کاروبار کھولے جائیں،یہ حکومت نالائق اور نکمی ہے،

    نعیم میر کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی ناقص معاشی پالیسی کی وجہ سے تاجر پریشان ہیں، ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ تمام تمام کاروبار کھلے جائیں، ہفتہ وار تعطیل صرف ایک ہو اور دوکانوں کو رات دس بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی جائے، تاجروں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں، 18 جولائی کو ٹھوکر نیاز بیگ پر صبح نو بجے اکھٹے ہوں گے اور وہاں سے کارواں اسلام آباد جائے گا، ہم ہارن بجا بجا کر سوئے ہوئے حکمرانوں کو جائیں گے، وزیر اعظم ہاوس میں آپ کو سونے کے لیے نہیں بٹھایا ، اگر اقتدار کے ایوانوں میں سونا ہی ہے تو اپنے گھر جا کر سوئیں،

    نعیم میر کا مزید کہنا تاھ کہ انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی تب شروع ہو گی جب سینما تھیٹر کھلیں گے، پنجاب ریونیو اتھارٹی جو پیسے اکھٹے کرتی ہے وہ یہاں کی عوام پر لگایا جائے، آٹا، پیٹرول اور سب چیزیں سستی ہونی چاہیے، حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی، ہم تاجر اکھٹے ہیں اور اکھٹے رہیں گے۔

    انجمن تاجران (اشرف بھٹی گروپ) کے صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ اگر ہمارے مسائل حل نا ہوئے تو ہم اکھٹے ہوکر فیصلہ کریں گے اس پر عمل کریں گے، ہارن بجاو حکمران جگاو تحریک کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، پاکستان کہ اکانومی پوری دنیا سے نیچے بیٹھ گئی ہے، ہمارے پاس سیل مینوں کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں، پیٹرول اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، ہم تاجر کاز کے لیے اکھٹے ہیں، 18 جولائی کو تمام تاجر ہمارا ساتھ دیں، 18 جولائی کو اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نا لیے تو اگلا لائحہ عمل اسلام آباد میں ہی طے ہو گا۔ پریس کانفرنس میں تاجر برادری کی جانب سے ہارن بجا کر احتجاج کا اظہار کیا گیا۔۔۔

  • پنجاب حکومت نے عید الاضحٰی پر سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ جاری کرنے کا نوٹس جاری کردیا

    پنجاب حکومت نے عید الاضحٰی پر سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ جاری کرنے کا نوٹس جاری کردیا

    پنجاب حکومت نے عید الاضحٰی پر سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ جاری کرنے کا نوٹس جاری کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. پنجاب حکومت نے عید الاضیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کی تنخواہ جاری کرنے نوٹس جاری کردیا.حکومت پنجاب نے آرڈر جاری کیا ہے کہ 27 جولائی کو تمام ملازمین اور پنشنر حضرات کو ، تنخواہ ، الاؤنسز دے دیے جائیں گے، عید الاضحی کے موقع پر اڈوانس تنخواہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ، عوام کو خوش خبری دی ہے.

    واضح رہے کہ رواں برس عید الاضحیٰ 31 جولائی جمعہ کو متوقع ہے،جمعہ کی ایک چھٹی کے ساتھ ہفتہ اتوار دو مزید چھٹیاں ہوں گے اور پیر سے سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے

    نجی ٹی وی کے مطابق کہ وزیراعظم عمران‌ خان نے ہدایت کی ہے کہ عید کے مخصوص ایام کےعلاوہ کوئی اضافی چھٹی نہ دی جائے، عید جمعہ کو ہونے کی صورت میں صرف ایک چھٹی دی جائے گی۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے عیدپر کم سے کم چھٹیاں کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا، عید کے تین دن کی چھٹی رہے گی لیکن اضافی چھٹی نہیں ہوگی ، کوشش ہے کہ عید پر گھومنا پھرنا کم ہو۔

    شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم کی پہلے دن سے حکمت عملی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ہے، عوام عید سادگی سے منائیں اور ایس او پیز پرعملدرآمد کریں۔واضح رہے کہ عید الفطر پر سات چھٹیاں دی گئی تھیں اب عید قربان پر صرف ایک چھٹی دی جائے گی

  • وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان

    وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان

    وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان
    باغی ٹی وی :وزیرتعلیم پنجاب مرادراس نے کہا ہے کہ فی الحال ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق ہوا ہے لیکن ان کو ایک دم نہیں کھولا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق ایس او پیز وفاق کو بھیج دی ہیں اور ان کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

    مراد راس نے بتایا کہ ہراسکول سینی ٹائز ہوگا اور اس کی صفائی کا خیال رکھا جائے گا۔ ماسک بچے اپنے گھروں سے پہن کرجائیں گے اور اسکولوں میں صرف ہینڈ واشنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا اگست میں بھی تعلیمی اداروں سے متعلق اجلاس بلایا جائے گا اور کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا

  • پی ایس ایل فائیو کے نہ کھیلے جانے والے میچز کی ٹکٹوں کے پیسے واپس کیے جائیں گے، پی سی بی

    پی ایس ایل فائیو کے نہ کھیلے جانے والے میچز کی ٹکٹوں کے پیسے واپس کیے جائیں گے، پی سی بی

    پی ایس ایل فائیو کے نہ کھیلے جانے والے میچز کی ٹکٹوں کے پیسے واپس کیے جائیں گے، پی سی بی

    باغی ٹی وی : کرونا کی وجہ سے نہ کھیلے جانے والے میچز کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے ہفتے سے پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹس کی رقوم واپس کرے گا، فروخت کیے گئے ٹکٹوں کی رقوم دو حصوں میں واپس کی جائیں گی، ٹوٹل دس میچز کے ٹکٹوں کے پیسے شائقین کرکٹ کو واپس ملیں گے۔

    پی ایس ایل سیزن فائیو میں ملتوی بارش سے متاثر اور کورونا وائرس کے باعث بغیر تماشائیوں کے ہونے والے میچز کی رقم واپس کی جائیں گی۔ پی سی بی کے مطابق پہلے حصے میں راؤنڈ میچز کی ٹکٹس کے پیسے واپس کیے جائیں گے، دوسرے حصے میں ناک آؤٹ مرحلے کے ٹکٹس کی رقم واپس کی جائیگی۔ ٹکٹ کی رقوم کی واپسی کا ہر مرحلہ دس دن پر مشتمل ہوگا۔

    اس سلسلے میں پھٹے ہوئے ٹکٹوں کی رقوم واپس نہیں کی جائیں گی، کورونا کے باعث ٹکٹوں کی رقوم کوریئر کمپنی کی مختلف برانچز میں واپس کی جائیں گی، چار رائونڈ میچز، دو بارش کے باعث منسوخ کے ساتھ کوالیفائر، سیمی فائنلز اور فائنل کے میچزکے پیسے واپس کیے جائیں گے.
    واضح‌رہے کہ پی ایس ایل فائیو پیلی دفعہ پاکستان میں‌ منعقد کرایا گیا تھا.جس کے تمام میچز پاکستان میں ہونا تھے. ایونٹ‌کامیابی کے ساتھ ھجاری رہا بس بارشوں اور کروناوائرس کی وجہ سے چند میچز نہ ہو سکے .

  • ‘پکار 15’ پر ہونیوالی 73فیصد کالز پر مقدمات ہوئے نہ کارروائی،سچ کتنا ، جھوٹ کتنا: رپورٹ آگئی

    ‘پکار 15’ پر ہونیوالی 73فیصد کالز پر مقدمات ہوئے نہ کارروائی،سچ کتنا ، جھوٹ کتنا: رپورٹ آگئی

    لاہور:’پکار 15′ پر ہونیوالی 73فیصد کالز پر مقدمات ہوئے نہ کارروائی،سچ کتنا ، جھوٹ کتنا: رپورٹ آگئی،اطلاعات کے مطابق شہری مدد کے لیے جائیں تو جائیں کہاں، قتل، ڈکیتی قتل، چوری، راہزنی سمیت دیگر سنگین جرائم کے متعلق پکار ون فائیو پر موصول ہونے والی کالزمیں صرف 27فیصد پر مقدمات درج کئے گئے 73 فیصد کالزپر نہ کوئی مقدمہ نہ کوئی کاروائی۔ شہریوں کوصرف تسلی دے کر کال نمٹا دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئی بھی لڑائی جھگڑا۔حادثہ یا کوئی ایمرجنسی ہوتو فوری طورپر شہری پولیس کومدد کے لیے بلاتے ہین جسکے لیے ایمرجنسی لائن ون فائیو پر کال کی جاتی ہے لیکن شہریوں کی کالزپر کوئی عملدرامدہوتا یا نہیں یہ بات پولیس کے اپنے اعداد وشمار سے واضح ہورہی ہے۔

    پکار ون فائیو پر صرف سنگین جرائم کی موصول ہونے والی کالز میں دو ماہ کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا تو لاہورپولیس کی جانب سے 15 پر موصول ہونے والی کالزپر صرف 28 فیصد مقدمات درج کئے گئے جبکہ 72 فیصد شکایات پر ایف آئی آرز درج ہی نہیں ہوئیں۔ شہر کی 6 ڈویثزنز میں سات ہزار 7 سو پچیس افراد نے دوماہ کے دوران 15 پر کال کی اور صرف دوہزار ایک سو 75 شکایات پر مقدمات درج کیے گئے۔ 5 ہزار پانچ سو پچاس شکایات کو بغیر ایف آئی آرکےنمٹا دیا گیا۔

    شہر کی ڈویثزن کی بات کی جائے تودوماہ کے دوران سٹی ڈویثرن میں 1614 کالز پر 471 مقدمات درج کیے گئے،کینٹ ڈویثرن میں 1435 کالز پر 319 مقدمات درج کیے گئے،سول لائنز ڈویثرن میں 714 کالز پر 214 ایف آئی آرز درج کی گئیں، اقبال ٹائون ڈویثرن میں 828 کالز پر 317 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

    ماڈل ٹاؤن ڈویثرن میں 1413 کالز پر 337 مقدمات درج کیے گئے، صدر ڈویثرن میں 1725 کالز پر 510 ایف آئی آرز رجسٹرڈ کی گئیں۔ پولیس افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دینے والے زبانی جمع خرچ کی بجائے اعدادوشمار پرتوجہ دے کر شہرمیں کرائم کنٹرول کرنا ہوگا ورنہ شہریوں کا پولیس پر جو تھوڑا بہت اعتمادہے وہ بھی ختم ہوجائے گا۔

    دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہےکہ اکثرکالیں مذاق اورانجانے میں کی جاتی ہیں ، جن کا پتہ کرنے پرمعلوم ہوتا ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں صرف ایک دوسرے کوڈرانے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے