Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب کا بجٹ ‌پیش کردیا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں‌ بڑھانے میں وفاق کی تقلید

    پنجاب کا بجٹ ‌پیش کردیا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں‌ بڑھانے میں وفاق کی تقلید

    پنجاب کا بجٹ ‌پیش کردیا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں‌ بڑھانے میں وفاق کی تقلید

    باغی ٹی وی :وفاق کے بعد پنجاب کا 2ہزار 240 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کا دوسرا صوبائی بجٹ پیش کیا گیا، یہ بجٹ صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے پیش کیا۔

    بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا، ممبران اسمبلی نے ہاتھوں میں حکومت مخالف بینرز اٹھا رکھےتھے، بینرز پر حکومت ناکام، عوام پریشان، مزدور دشمن بجٹ، غریب دشمن بجٹ نامنظور نامنظور کے نعرے درج تھے جبکہ ایوان میں چینی چور، آٹا چور کے نعرے بھی لگائے گئے۔

    اس دوران سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ کے موقع پر کوئی پوائنٹ آف آرڈر نہیں اٹھایاجاسکتا۔

    بجٹ پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ جاری اخراجات کاحجم 12کھرب99ارب روپےسےبڑھاکر13کھرب18 ارب روپےکیاگیاہے،آئندہ مالی سال کےلیےجاری اخراجات کوتقریباًرواں مالی سال کی سطح پرمنجمدکیاہے۔ این ایف سی ایوارڈکےتحت پنجاب کو14کھرب33ارب روپےمہیاکیےجائیں گے۔ صوبائی محصولات میں317ارب روپےکاہدف مقررکیاگیاہے۔
    بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت ایمرجنسی پروگرام کیلئے ایک ارب 68 کروڑ رکھےگئےہیں۔ زراعت کیلئے 31 ارب 73 کروڑ روپے رکھے گئےہیں۔ غیر نصابی تعلیم کیلئے 3 ارب اور اسپیشل ایجوکیشن کیلئے 80 کروڑ روپے رکھے گئے۔

    صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 7 اضلاع میں 7 نئی یونیورسٹیاں اور پرانی یونیورسٹیوں کی اپ گریڈیشن شامل ہے، دیہاتوں سے شہروں کیلئے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شروع کیےجارہےہیں۔ صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک ارب روپے رکھےگئےہیں۔

    مخدوم ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ کیلئے پنجاب حکومت نے ایک ارب رکھےہیں۔ بلدیاتی سطح پر میونسپل ڈویلپمنٹ پروگرام 23 ارب لاگت سے شروع کیا ہے۔ محکمہ جنگلات کیلئے 8 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لائف سٹاف اور ڈیری ڈویلپمنٹ کیلئے 13 ارب 30 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ بارانی علاقوں کیلئے 70 کروڑ روپے رکھےگئےہیں، مقامی حکومتوں کےبجٹ میں10ارب روپےسےزائدکااضافہ کیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پنشن ریفارم کے ذریعے 19 ارب روپے سے زائد کی بچت کی تجویزہے۔ سروس ڈیلیوری پراخراجات میں بھی10ارب روپےسےزائدکی کمی کی گئی ہے۔ لینڈریونیو ایکٹ1967میں جلدہی ضروری ترامیم منظورکروائی جائیں گی۔ ای پےپورٹل کےتحت آن لائن ادائیگی کی صورت میں 5 فیصدکاخصوصی ڈسکاوَنٹ دیاجائےگا۔

    مخدوم ہاشم جواں بخت کا بات کو جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا کہ دیہاتوں سے شہروں کیلئے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شروع کیےجارہےہیں، صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

    بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1122 کی بہتری کیلئے 4 ارب سے زائد رقم رکھی گئی ہے، بلدیاتی سطح پر میونسپل ڈویلپمنٹ پروگرام 23 ارب لاگت سے شروع کیا ہے، محکمہ جنگلات کیلئے 8 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔ لائف سٹاف اور ڈیری ڈویلمنٹ کیلئے 13 ارب 30 کروڑ روپے رکھےگئےہیں۔

    صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بارانی علاقوں کیلئے 70 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ زراعت ایمرجنسی پروگرام کیلئے ایک ارب 68 کروڑ رکھے گئے ہیں۔ زراعت کیلئے 31 ارب 73 کروڑ روپے رکھے گئےہیں۔ غیر نصابی تعلیم کیلئے 3 ارب اور سپیشل ایجوکیشن کیلئے 80 کروڑ روپے رکھے گئے۔

    ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے خطیر رقم رکھی گئی ہے، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے 37 ارب سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے۔ دانش سکول کیلئے 3 ارب روپے رکھےگئےہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 24 ارب رکھے گئےہیں۔ تعلیم کے شعبے کیلئے 391 ارب روپے مختص کیے۔

    بلدیاتی حکومتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کےبجٹ میں 10 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنشن ریفارم کےذریعے19ارب روپےسےزائدکی بچت کی تجویزہے۔ سروس ڈیلیوری پراخراجات میں بھی10ارب روپےسےزائدکی کمی کی گئی ہے۔

    صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ای پےپورٹل کےتحت آن لائن ادائیگی کی صورت میں 5 فیصد کا خصوصی ڈسکاوَنٹ دیا جائے گا۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹوکن ٹیکس کی مکمل ادائیگی پر 10 فیصدکی بجائے20فیصدچھوٹ تجویزہے۔ تمام سینماگھروں کو30جون 2021تک انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی سےمستثنیٰ کیےجانےکی تجویزہے۔

    ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ مالی سال 2020-21 کے سرچارج کی وصولی پر بھی مکمل چھوٹ ہو گی۔ مکمل ٹیکس کی ادائیگی کی صورت میں ٹیکس دہندگان کو 5 فیصدکی بجائے 10 فیصدچھوٹ دی جائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب صحت کارڈ کی مد میں 12 ارب روپے مختص کیےہیں، 36 اضلاع میں 50 لاکھ لوگوں کو صحت کارڈ دیئےگئےہیں، 12 ہزار پیرامیڈیکل سٹاف کی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ مختلف اضلاع کے ہسپتالوں میں نئے بلاکس تعمیر کیے جارہےہیں۔

    بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال تعمیر کیا جائےگا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کیلئے 284 ارب روپے مختص کیے۔

    صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 9 اضلاع میں خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے ایک ارب روپے رکھے گئے، جنوبی پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 2 ارب روپے رکھےگئےہیں۔ سکل ڈویلمنٹ پروگرام کیلئے 4 ارب 90 کروڑ روپے رکھےگئے۔

    انہوں نے کہا کہ سویلین شہدا کیلئے خراج الشہدا پروگرام کے آغاز کامنصوبہ ہے۔ نوجوانوں کی فنی تربیت کیلئے 6 ارب 87 کروڑ مختص کیےگئے۔ ہنر مند پروگرام کیلئے ایک ارب روپے سے زیادہ رقم مختص کیے گئے ہیں۔

    ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ رواں سال میں بھی حکومتی اخراجات میں حتی الامکان کمی کی گئی، ہماری حکومت شروع سےہی اپنےجاری اخراجات میں کفایت شعاری کی پالیسی پرعمل پیراہے۔ 43لاکھ79ہزارخاندانوں میں53ارب روپےتقسیم کیے۔ احساس ایمرجنسی پروگرام میں8ارب40کروڑروپےکی خطیررقم شامل کی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی پروگرام کے 240ارب روپےمختلف شعبہ جات میں اخراجات کیلئےجاری کرچکےتھے۔ کوروناصورت حال میں وفاقی حکومت نے12کھرب40ارب کاپیکج دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مارچ 2020ء کے اختتام تک پنجاب کے آن سورس ریونیومیں بھی 23 فیصدکااضافہ ہوا، کمیونٹی ڈویلمنٹ پروگرام کیلئے 15 ارب روپے مختص کیےجارہےہیں،پی پی پراجیکٹس کے تحت چلنے والے منصوبوں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دیاگیا ہے۔

    صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی چیلنج کے باوجود ترقیاتی پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔ مالی سال میں ترقیاتی بجٹ پر 373 ارب روپے مختص کیے گئے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کاقیام عمل میں لایاگیاہے۔

    انہوں نے کہا کہ 45ارب سےزائدسروسزکیلئےرکھےہیں۔ آسان کاروبار کیلئے لائسنس فیس پر ٹیکس 0 فیصد کیاجارہا ہے۔ لینڈ ریونیو پر جلد ضروری ترامیم کی جائیں گی، گاڑیوں کی یکمشت رجسٹریشن پر 20 فیصد چھوٹ دی جارہی ہے، ڈیبٹ کارڈ سے ٹرانزیکشن کی صورت میں 5 فیصد ٹیکس وصول کیاجائےگا۔ 20 سے زائد سروسز پر ٹیکس کی 16 سے 5 فیصد کردی ہے۔ 56 ارب روپے کے ٹیکس ریلیف پیکج کا اعلان کررہےہیں۔

  • میر شکیل الرحمان کے ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

    میر شکیل الرحمان کے ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

    میر شکیل الرحمان کے ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنگ،جیو کے مالک میر شکیل الرحمٰن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29جون تک پھر توسیع کر دی گئی

    میر شکیل الرحمان کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی،حتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کا پتہ چلا ہے وہ اسپتال میں ایڈمٹ ہیں، میر شکیل کے وکیل نے کہا کہ جی میر شکیل الرحمٰن اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

    میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف اہلیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا، کہاں پہنچ گئی؟

    عدالت نے میر شکیل الرحمٰن کے ریفرنس کی رپورٹ نیب حکام سے طلب کرلی، نیب کی جانب سے نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ میر شکیل الرحمان نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے، گزشتہ سماعت پر نیب نے میر شکیل الرحمان کی رہائی کی مخالفت کی تھی

  • پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری،بجٹ تقریر میں لگایا صوبائی وزیر خزانہ نے ماضی کی حکومتوں پر بڑا الزام

    پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری،بجٹ تقریر میں لگایا صوبائی وزیر خزانہ نے ماضی کی حکومتوں پر بڑا الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، صوبائی وزیر خزانہ پنجاب کا بجٹ پیش کر رہے ہیں

    صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے پاکستان کے سیاسی معاشی ڈھانچے کو برباد کیا،پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے ملکی مفاد کو سیاسی مفاد سے بالاتر کیا،

    بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھر پور احتجاج کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی، وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا عہد تھا کہ ملکی معیشت کا ستحکام دیں گے،پنجاب کےآئندہ مالی سال کے لئےبجٹ کاحجم22کھرب40 ارب روپے مقرر‏کیا گیا ہے،پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کاتیسرابجٹ پیش کررہاہوں،ترقیاتی اخراجات کاتخمینہ337ارب روپے لگایا گیا ہے ،

    وزیرخزانہ پنجاب‏ کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم کروناسےپیداہونےوالی غیرمعمولی صورتحال سےدوچارہیں،کوروناوباکےاثرات ہماری معشیت پرواضح نظرآرہےہیں،144ارب روپے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت مستحق افرادمیں تقسیم کیے گئے ،240ارب مالیت کا ریلیف پیکج متعارف کرایا ہے،ٹیکسوں کی وصولی میں 13فیصد اضافہ ہوا ،143ارب روپے احساس پروگرام سے مستحقین کوریلیف دی گئی، آخری سہ ماہی میں کورونا نے معاشی سرگرمیوں کو متاثر کیا،حکومتی اخراجات میں کمی کی جائے گی،صوبائی محصولات کا ہدف317ارب روپے مقرر کیا گیا ہے،ہیلتھ انشورنس، ڈاکٹرز کنسلنٹی فیس، اسپتالوں پر ٹیکس صفر کیا جارہا ہے،آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس کی ادائیگی 2قسطوں میں ادا کی جائیگی، بلڈرز پر50 روپے فی مربع فٹ، ڈیولپرز سے 100روپے فی مربع گز ٹیکس کی تجویز ہے،

    صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کاقیام عمل میں لایاگیاہے،سینماکوٹیکس کی ادائیگی سے متثنیٰ کیا ہے، مارچ2020کےاختتام تک پنجاب کےآن سورس ریونیومیں بھی23فیصدکااضافہ ہوا،ترقیاتی پروگرام کے240ارب روپے مختلف شعبہ جات میں اخراجات کیلئےجاری کرچکےتھے،کوروناصورت حال میں وزیراعظم کی ہدایت پروفاقی حکومت نے 12کھرب40ارب کاپیکج دیا،پنجاب حکومت نےبھی اس احساس ایمرجنسی پروگرام میں8ارب40کروڑروپےکی خطیررقم شامل کی،پنجاب حکومت نے43لاکھ79ہزارخاندانوں میں53ارب روپےتقسیم کیے، رواں سال میں بھی حکومتی اخراجات میں حتی الامکان کمی کی گئی،

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا

    وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

    بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

    وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

    آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

    وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ پیش ہو گا آج، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں بارے خبر آ گئی

    پنجاب کا بجٹ، اپوزیشن نے منظوری میں رکاوٹیں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا

    پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس، بجٹ منظور،ترقیاتی فنڈز بارے ہوا اہم فیصلہ

  • قرآن ہمارے روئیے پر اثر انداز ہونے والی سب سے طاقتور قوت ہے، پیغام پاکستان آن لائن کورس کے ایوارڈ کی تقریب سے سمعیہ راحیل قاضی کا خطاب

    قرآن ہمارے روئیے پر اثر انداز ہونے والی سب سے طاقتور قوت ہے، پیغام پاکستان آن لائن کورس کے ایوارڈ کی تقریب سے سمعیہ راحیل قاضی کا خطاب

    قرآن ہمارے روئیے پر اثر انداز ہونے والی سب سے طاقتور قوت ہے، پیغام پاکستان آن لائن کورس کے ایوارڈ کی تقریب سے سمعیہ راحیل قاضی کا خطاب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیغامِ پاکستان کے peace narrative کے تحت ملک بھر کی جامعات کے نوجوانوں کے لئے
    ‏A Journey of Love and Peace کے موضوع پر آن لائن کورس کے ایوارڈز کی ورچول تقریب منعقد ہوئی جس کے سرپرستِ اعلیٰ، اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز تھے۔ اور گیسٹ آف آنر ویمن ڈیولپمنٹ کی صوبائی وزیر مسز آشفہ ریاض فتیانہ تھیں ۔

    اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اپنی نوعیت کے اس منفرد کورس کی روحِ رواں ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی نے کہا کہ قرآن ہمارے روئیے پر اثر انداز ہونے والی سب سے طاقتور قوت ہے – یہ ممکن نہیں کہ انسان اسے دل تک جانے کا راستہ دے اور یہ دل کی دنیا بدل کر نہ رکھ ڈالے۔ ڈاکٹر سمیحہ نے کہا کہ معاشرتی عدم برداشت اور بے چینی کا ایک بڑا سبب قرآن سےمسلسل تعلق کا کمزور ہونا ہے۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز اس آن لائن پروگرام کی سرپرستی کرتے رہے اور اسکے سیکرٹری ڈاکٹر اکرام الحق نے کونسل کا جامع تعارف پیش کیا اور انھوں نے کہا کہ معاشرتی روئیے قرآن کا براہ راست موضوع ہیں اور سورت الحجرات اس حوالے سے نہایت خوبصورت ہدایات پر مبنی پیغامات رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ سماجی رویوں پر تیزی سے کام کرکے خاندان کے ادارے کو بچایا جا سکتا ہے۔ جسٹس محمد رضا خان جو کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ہیں، پروگرام میں شامل رہے اور اس بات پر زور دیا کہ مشترکات اور متفقات پر لوگوں کو جمع کیا جائے اور مثبت سوچ اور مثبت رویوں کو فروغ دیا جائے۔

    وزیر بہبود خواتین آشفہ ریاض نے کہا کہ اس طرح کے کورسز ہماری نئی نسل کو قرآن کے ساتھ جوڑنے کا اہم ذریعہ بن سکتے ہیں۔زوم پر ہونے والی اس تقریب سے اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی ویمن کیمپس کی نگران اور کونسل کی ممبر ڈاکٹر فرخندہ ضیاء نے کہا کہ قرآن کے وژن اور مشن کو لے کر چلیں گے تو کامیابیاں اور عروج ہمارا منتظر ہے۔

    دارِ ارقم کے CEO سید وقاص انجم جعفری نے اپنی گفتگو میں قرآن پر عمل کی تلقین کی -کے پی کے سے چیف منسٹر کے کوآرڈینیٹر کاشف ارشاد نے اپنی گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ ہمیں challenges میں سے opportunities نکالنی ہے اور امید کا پیغام پھیلانا ہے۔ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہے۔

    ویمن ڈیویلپمنٹ کی سیکریٹری عنبرین رضا ، ڈاکٹر حمیرا طارق ، شگفتہ عمر ،فائقہ سلمان ،میمونہ مجید اور عائشہ سید نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ پنجاب یونیورسٹی سے پروفیسر اشتیاق گوندل نے اختتامی کلمات ادا کئے۔

    آخر میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔ اس کورس کو تمام صوبائی حکومتوں کے ذریعے سے تعلیمی اداروں کو پیش کرنے کا اعلان کیا گیا۔تمام شرکاء نے نظریہ پاکستان اور علامہ اقبال و قائدِ اعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم وتربیت اور skill building کے ذریعے پاکستان کو پُر امن ، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • میڈیا ورکرز کو کرونا سے بچاؤ کے لئے ایمرا صدر نے کی میڈیا مالکان سے اپیل

    میڈیا ورکرز کو کرونا سے بچاؤ کے لئے ایمرا صدر نے کی میڈیا مالکان سے اپیل

    میڈیا ورکرز کو کرونا سے بچاؤ کے لئے ایمرا صدر نے کی میڈیا مالکان سے اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایمرا) کے صدرمحمد آصف بٹ اور ایمرا سیکرٹری سلیم شیخ و ایمرا باڈی نے  کوروناوائرس جیسی سنگین صورتحال میں صحافتی ورکرز کی صحت وتندرستی کے لئے  میڈیامالکان نام اہم پیغام دیا ہے

    ایمرا صدر محمد آصف بٹ  کا کہنا ہے کہ میڈیا مالکان سے ہماری اپیل ہے کہ کورونا وائرس جیسی سنگین صورتحال میں فیلڈ میں کام کرنے والے رپورٹرز، کیمرہ مین اور ڈی ایس این جی از، سٹاف کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے حفاظتی کٹس ، ماسک، گلوز اور ہینڈسینیٹائزرلازمی مہیا کریں تاکہ وہ فیلڈ میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے خودکو اوراپنے اہل خانہ کی زندگیوں کوروناوائرس کے پھیلاو سے محفوظ رکھ سکیں۔

    ایمرا باڈی  نے سٹی 42 میڈیا  گروپ اور ہم نیوز چینل کی جانب سے اپنے آفسز میں کام کرنے والے صحافتی ورکرز سمیت فیلڈ میں کام کرنے والے رپورٹرزاور کیمرہ مین کو حفاظتی کٹس سمیت دیگر حفاظتی سامان مہیاکرنے کے اقدام کو سراہاں ہے اور صحافتی ورکرز کے لئے حفاظتی اقدامات کرنےپر شکرگزار ہے۔

    اسی طرح دیگر میڈیا ہاوسز کے مالکان کو بھی چاہئے کہ وہ سٹی 42 گروپ اور ہم نیوز چینل کی انتظامیہ کی طرح اپنے رپورٹرز، کیمرہ مین سمیت دیگر فیلڈ سٹاف کو کورونا وائرس سے متاثرہ بڑے شہروں جیسے  لاہور، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں اپنی ذمہ داریاں اداکرنے والوں کو حفاظتی کٹس اور حفاظتی لباس مہیا کریں۔ تاکہ وہ اس وائرس سے متاثرہ افراد سے اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنے  اہل خانہ اور دوست احباب کی زندگیوں کو بھی محفوظ رکھ سکیں۔

    کورونا وائرس سےبچاو صرف اور صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی کیا جاسکتا ہے۔ ماسک، گلوز، ہینڈسینیٹائزراور حفاظتی کٹس کا استعمال دوران رپورٹنگ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ضروری ہے۔

  • چین کی جانب سے شہبازشریف کو کرونا کے علاج کی ایک بار پھر پیشکش

    چین کی جانب سے شہبازشریف کو کرونا کے علاج کی ایک بار پھر پیشکش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو معاونت اور علاج کی ایک بار پھر پیشکش کی گئی ہے

    عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نےشہبازشریف کو خط لکھا ہے، قونصل جنرل چین نے خط میں لکھا ہے کہ کورونا سے آپ کے متاثر ہونے کی اطلاع پر بے حد دکھ ہے، آپ سے دلی ہمدردی ہے ،آپ کو ہر طرح کی معاونت کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہیں،دعا ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہوں

    خط میں مزید کہا گیا کہ سدابہار سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرز کے طورپر کورونا کے خلاف چین کی حمایت پر پاکستان کے شکرگزار ہیں،کورونا وائرس پر قابو پانے تک چین پاکستان کی ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہے،سی پیک کی تعمیر کے لئے آپ کی غیرمعمولی کارکردگی ہمیں بہت اچھی طرح سے اب بھی یاد ہے،اورنج لائن، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا ساہیوال کا منصوبہ آپ کی غیرمعمولی کاوش کا مظہر ہے

    دینگ بِن نے شہبازشریف کو خط میں مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے طورپر آپ نے چین پاکستان کی دوستی بڑھانے میں کردار ادا کیا.مستقبل قریب میں آپ سے تعاون کے لئے چشم براہ ہوں

    واضح رہے کہ شہباز شریف کرونا کا شکار ہو چکے ہیں, کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر شہباز شریف نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے،مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہا کہ شہباز شریف کو ان حالات میں نیب میں طلب کر کے انکی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا، تحریری طور پر نیب کو متعدد بار آگاہ کیا کہ میاں شہباز شریف کینسر کے مرض میں مبتلا رہے ہیں اور ان کی قوت مدافعت عام لوگوں کی نسبت کم ہے، یہاں تک کہ ویڈیو لنک پر تفتیش کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن نیب نہیں مانا.

  • آڈیو  لیک ہونے کے بعد تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار کے خلاف ایکشن

    آڈیو لیک ہونے کے بعد تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار کے خلاف ایکشن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار کے خلاف ایکشن لے لیا گیا

    عظمی کار دار میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی سے فارغ کر دی گئیں، اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹفکیشن پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے جاری کیا ہے

    واضح رہے کہ عظمیٰ کاردار کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس کے بعد یہ ایکشن لیا گیا، اب باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق توقع کی جا رہی ہے اس آڈیو کال لیک کے بعد عظمیٰ کاردار کے خلاف مزید سخت ایکشن لیا جائے گا

    تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار کی ایک آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے اہم انکشاف کئے ہیں

    آڈیو ریکارڈنگ میں ایک خاتون کہتی ہیں کہ میری وجہ سے خان صاحب نے چار پانچ لوگوں‌ کو چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی بنایا ہے،مجھے خان صاحب نے کہا تھا کہ میرے پاس ٹیکسٹ ہیں خان صاحب کے، الیکشن سے ہفتہ پہلے کہ اسلئے پنجاب اسمبلی میں بھیجا کہ جا کر کام کرو، پھر یوں ہوا کہ 23، 24 آزاد امیدواروں کو منسٹری دینی پڑی،

    تین بار ہمارے نام آئے ،پھر خان صاحب کو میں نے خط لکھا مجھے سٹیڈنگ کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا، سرکاری گاڑی مجھے ملی،میں ساروں کے ساتھ کام کر رہی ہوں‌، آپ کو پتہ ہی کچھ نہیں ہے، میں آفیشیلی تمام نوٹفکیشن میں میرا نام ہے،یہ تو بعد میں‌ منتیں کر کر کے آ گئے ، ہم لوگ تو آفیشیل ہیں

    تحریک انصاف کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار کے اہم انکشافات، خفیہ آڈیو لیک

  • پی ٹی آئی حکومت ہماری پالیسی پر چلتی تو..شہباز شریف نے بڑا دعویٰ کر دیا

    پی ٹی آئی حکومت ہماری پالیسی پر چلتی تو..شہباز شریف نے بڑا دعویٰ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ملک میں بڑے پیمانے پر پبلک ورکس پروگرام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت چلانے کے لئے شرح سود فی الفور کم کرکے 6 فیصد کی جائے ،ملک بھر میں سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت تعمیرات کا آغاز کیاجائے تاکہ لوگوں کو روزگار مل سکے ،سڑکیں، سکول، کلینک، گودام، نہروں کوپختہ بنانے کے منصوبے شروع کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،حکومت نے پھر غلط فیصلہ کیا اور ’پی۔ایس۔ڈی۔پی‘ میں اضافے کے بجائے گزشتہ برس سے بھی کم بجٹ رکھا ہے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی۔ایس۔ڈی۔پی میں بجٹ بڑھائیں، ملک میں نئے منصوبے شروع کرکے معاشی سرگرمیاں بڑھاسکتے ہیں ، حکومت انکم ٹیکس میں کمی کا جراتمندانہ اقدام کرے، عوام سے بوجھ کم کرے ،برے حالات میں عوام کو ریلیف اور رعایت پر مبنی بجٹ دیں، طلب بڑھانے سے ہی معیشت چل سکتی ہے ،سی پیک منصوبوں کے لئے وسائل اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہیں،سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے کی اپ گریڈیشن کے لئے مختص رقم سے یہ منصوبہ اگلے 200 سال میں مکمل نہیں ہوگا

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس جمع نہ ہونے کی ذمہ دارخود حکومت ہے، یہ اس کا اپنا پیدا کردہ مسئلہ ہے ،مسلم لیگ (ن) نے ٹیکس وصولی سالانہ 14.5 فیصد کے مجموعی شرح پر رکھی تھی ،پی ٹی آئی ہماری بنائی ہوئی پالیسی پر چلتی تو اس سال 5000 ارب ٹیکس جمع ہوتا .پی ٹی آئی ہماری بنائی پالیسی پر چلتی تو آئندہ مالی سال کا ٹیکس ہدف 5700 ارب ہوتا ،ضد کے بجائے دانائی، دانشمندی، کھلے ذہن اور دل سے سوچا جائے، حکومت عوام سے وسائل لینے کے بجائے انہیں وسائل اور ریلیف دینے کی پالیسی اپنائے ، 5.8 فیصد اور منفی شرح ترقی کے حالات میں زمین آسمان کا فرق ہے ، دونوں کے لئے بجٹ میں الگ نوعیت کے اقدامات درکار ہیں

  • پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس، بجٹ منظور،ترقیاتی فنڈز بارے ہوا اہم فیصلہ

    پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس، بجٹ منظور،ترقیاتی فنڈز بارے ہوا اہم فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 30 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں نئے مالی سال 2020-21کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دی گئی

    کابینہ اجلاس میں صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 2020-21 کی بجٹ تجاویز اتفاق رائے سے منظورکر لیا گیا،مالیاتی بل 2020 کی بھی منظوری دی گئی ،اجلاس میں ضمنی بجٹ مالی سال2019-20 کی منظوری دی گئی ،مالی سال 2019-20 کے بجٹ کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دی گئی

    جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کو کسی دوسرے منصوبے یا شہر کیلئے استعمال کرنے پر پابندی برقرار رہے گی ،کابینہ نے نئے مالی سال میں بھی جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژن کے ترقیاتی فنڈز کورنگ فینسنگ کرنے کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نئے مالی سال کا بجٹ مرتب کرنے پر صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ محکموں کے افسران کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم نے انتہائی محنت کے ساتھ بجٹ کی تیاری کا مشکل مرحلہ مکمل کیا -اپنی او رکابینہ کی جانب سے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں -مشکل حالات کے باوجود وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں -کورونا وباء کے باعث جس غیر معمولی حالات سے گزررہے ہیں اس تناظر میں یہ انتہائی متوازن اورعوام دوست بجٹ ہے۔بجٹ میں حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کئے گئے ہیں -صوبے کے عوام کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا گیا ہے۔ یہ بجٹ اعدادوشمار کی جادوگری نہیں بلکہ متوازن ترقی پر مبنی حقیقی دستاویزہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام صرف شور مچانا رہ گیا ہے۔ اپوزیشن نے کورونا وباء کے دوران بھی صرف واویلا کیااورعوام کو تنہا چھوڑے رکھا۔ بجٹ اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی سے مسلسل رابطہ رہے گا۔

    اجلاس میں پنجاب کابینہ کے 29 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ،اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 32 ویں، 33 ویں اور 34 ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ،اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے لیجسلیٹو بزنس کے 23 ویں، 24 اور 25 ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی

    قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری، وزیراعظم ایوان میں موجود،معاشی چیلنج کا مقابلہ کرینگے ، حماد اظہر

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا

    وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

    بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

    وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

    آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

    وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ پیش ہو گا آج، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں بارے خبر آ گئی

    سیکرٹری خزانہ نے صوبائی بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہم خد و خال کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی،اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی

    پنجاب کا بجٹ، اپوزیشن نے منظوری میں رکاوٹیں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا

  • حق کی فتح ہوگی، میں انصاف کیلئے پر امید ہوں، سینتھیا کا باغی ٹی وی کی ٹویٹ پر جواب

    حق کی فتح ہوگی، میں انصاف کیلئے پر امید ہوں، سینتھیا کا باغی ٹی وی کی ٹویٹ پر جواب

    حق کی فتح ہوگی، میں انصاف کیلئے پر امید ہوں، سینتھیا کا باغی ٹی وی کی ٹویٹ پر جواب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون بلاگر سینتھیا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر آج عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا

    باغی ٹی وی نے اندراج مقدمہ کی خبر لگائی ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر باغی ٹی وی کے ٹویٹر ہینڈل سے امریکی خاتون بلاگر سینتھیا نے باغی ٹی وی کی خبر کو ری ٹویٹ کیا اور پیغام لکھا کہ حق کی فتح ہوگی، میں انصاف کیلئے پر امید ہوں،

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو پر مبینہ الزام تراشی کرنے والی امریکی خاتون سینتھیا ڈی رچی کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے امریکی خاتون سینتھیا ڈی رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر 13 جون کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سینتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم دینے سے متعلق ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی۔

    درخواست گزار پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ امریکی خاتون نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کیخلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے. ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے،

    سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر

    پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا

    پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا

    اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا

    جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

    ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

    امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے سینتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمے کی مخالفت کی۔ ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ عدالت کو یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ کیا درخواست گذار براہ راست متاثرہ فریق ہیں