Baaghi TV

Category: لاہور

  • حکومت کا صحافیوں کا امتحان لینے کا فیصلہ

    حکومت کا صحافیوں کا امتحان لینے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے صحافیوں کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے

    سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، پوسٹ مصدقہ ہے یا غیر مصدقہ ، ا س بارے میں ابھی تک کنفرم نہین ہو سکا، تا ہم اس پوسٹ کے بعد علاقائی صحافیوں میں کھلبلی مچ گئی ہے جو ایک ایک ہزار میں پریس کارڈ خریدتے ہیں اور بلیک میلنگ شروع کر دیتے ہیں

    رپورٹ کے مطابق حکومت نے صحافیوں کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں اردو گرامر، اردو املا کا امتحان پاس کرنا ہو گا،دوسرے مرحلے میں صحافت کے بنیادی اجزا، خبر نگاری ،واقعہ نگاری کا امتحان ہو گا،تیسرے مرحلے میں تحقیقی صحافت، عملی صحافت ، نفسیاتی ٹیسٹ ہو گا،

    حکومت کی جانب سے صحافیوں کے امتحان کے حوالہ سے ورکنگ جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسی کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، غیر صحافی لوگوں کی وجہ سے پاکستان میں صحافیوں کو مسائل درپیش ہیں

    دوسری جانب اس خبر کی حقیقت جاننے کے لئے باغی ٹی وی نے پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے رابطہ کر کے موقف لینے کی کوشش کی لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا.

  • میو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کرونا وارڈز میں ڈیوٹی کرنے سے انکار کر دیا

    میو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کرونا وارڈز میں ڈیوٹی کرنے سے انکار کر دیا

    باغی ٹی و ی کی رپورٹ کے مطابق میو ہسپتال میں ڈاکٹروں نے کرونا وارڈز میں ڈیوٹی کرنے سے انکار کر دیا

    ڈاکٹروں کی جانب سے انکارکے بعد محکمہ صحت نے ہلچل مچ گئی، محکمہ صحت نے دیگر ڈاکٹروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میو ہسپتال کے نیورالوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک لیٹر میں کہا گیا کہ ڈاکٹروں کی کرونا وارڈ میں ڈیوٹی سے 5 ڈاکٹروں میں کرونا کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک ڈاکٹر کی والدہ کی کرونا سے موت ہو چکی ہے

    لیٹر مین کہا گیا کہ ڈاکٹر کرونا وارڈ میں ڈیوٹی کریں گے لیکن کرونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں، ڈاکٹروں سے زیادہ ڈیوٹیز لینے پر بھی اعتراض کیا گیا ہے،

    ڈرمٹالوجی ڈیپارٹمنٹ میو ہسپتال کی جانب سے جاری لیٹر میں کہا گیا ہے کہ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر کی ایکسپو قرنطینہ سنٹر میں کرونا کے مریضوں پر ڈیوٹی لگا دی گئی لیکن انہیں کرونا سے بچاؤ اور مریضوں کی دیکھ بھال کے حوالہ سے کسی قسم کی کوئی ٹریننگ نہیں دی گئی، ڈاکٹروں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے ،ڈاکٹر کرونا مریضوں کا بغیر ٹریننگ کے علاج نہیں کر سکتے

    نیورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین نے چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ڈاکٹروں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، بغیر ٹریننگ کے ڈاکٹرز کو کرونا وارڈ میں تعینات کرنا انکی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، اگر ڈاکٹر انکار کر رہے ہیں تو میں کیسے انہیں کہوں جب 5 ڈاکٹر کرونا کا شکار ہو چکے ہیں.

    لاہور کے میو اسپتال میں ڈاکٹر باسط غفور زندگی کی بازی ہارگئے، 15 دن پہلے کورونا پازیٹیو آیا اور 3 دن سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ شاہدرہ اسپتال کے سابق ایم ایس ڈاکٹر مشتاق بھی میو اسپتال میں دم توڑ گئے

    میو اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سی ای او میو اسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ میو اسپتال میں جاں بحق کرونا مریضوں کی تعداد 76 ہوگئی۔ 246 جاں بحق مشتبہ مریضوں کی رپورٹ آنا باقی ہے، جاں بحق زیادہ تر مریض مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 325 ہوگئی ہے

  • پنجاب کا بجٹ، اپوزیشن نے منظوری میں رکاوٹیں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا

    پنجاب کا بجٹ، اپوزیشن نے منظوری میں رکاوٹیں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے، اپوزیشن نے پنجاب بجٹ اجلاس میں صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے

    اپوزیشن نے بجٹ کی منظوری میں رکاوٹیں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بجٹ تقریر کا آغاز ن لیگ کے رکن اسمبلی سردار اویس لغاری کریں گے، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بھی تقریرکریں گے۔ بلال یاسین، رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر کو بھرپورتیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کی گئی ہے

    ن لیگ نے حکومتی وعدوں اور کارکردگی بارے وائٹ پیپر بھی تیار کرلیا، اجلاس میں حکومت کے خلاف وائٹ پیپر بھی پڑھے جانے کا امکان ہے۔ ن لیگ کی جانب سے بجٹ اجلاس میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا، ن لیگ نے اراکین کو تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کی ہے

    پنجاب اسمبلی کے نئے مالی سال 2020-21 کے بجٹ اجلاس کا ایجنڈے جاری کر دیا گیا ہے پنجاب اسمبلی کا مالی سال 2020-21 بجٹ کے ساتھ سپلیمنٹری بجٹ بھی آج اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس میں دی پنجاب فنانس بل 2020 ء پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے دی پنجاب فنانس بل 2020 میں ٹیکسز کے متعلق ترمیم کر لی ہے۔

    قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری، وزیراعظم ایوان میں موجود،معاشی چیلنج کا مقابلہ کرینگے ، حماد اظہر

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا

    وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

    بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

    وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

    آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

    پنجاب کے صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت بجٹ اجلاس میں فنانس بل 2020 پیش کریں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وفاق کی طرح پنجاب کے سرکاری ملازمین کو سابقہ تنخواہوں پر گزارا کرنا ہوگا۔ تحریک انصاف کے دوسرے سالانہ بجٹ میں پنجاب کے بیشتر محکموں میں کٹ لگایا گیا ہے

    وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ پیش ہو گا آج، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں بارے خبر آ گئی

  • وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ پیش ہو گا آج، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں بارے خبر آ گئی

    وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ پیش ہو گا آج، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں بارے خبر آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب نے بھی وفاق کی طرز پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب کا بجٹ آج پیش ہو گا

    پنجاب اسمبلی کے نئے مالی سال 2020-21 کے بجٹ اجلاس کا ایجنڈے جاری کر دیا گیا ہے پنجاب اسمبلی کا مالی سال 2020-21 بجٹ کے ساتھ سپلیمنٹری بجٹ بھی آج اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس میں دی پنجاب فنانس بل 2020 ء پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے دی پنجاب فنانس بل 2020 میں ٹیکسز کے متعلق ترمیم کر لی ہے۔

    پنجاب کے صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت بجٹ اجلاس میں فنانس بل 2020 پیش کریں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وفاق کی طرح پنجاب کے سرکاری ملازمین کو سابقہ تنخواہوں پر گزارا کرنا ہوگا۔ تحریک انصاف کے دوسرے سالانہ بجٹ میں پنجاب کے بیشتر محکموں میں کٹ لگایا گیا ہے۔

    محکمہ صحت کے کیلئے فنڈز میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ بجٹ اجلاس کے متعلق اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ بجٹ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کریں گے۔ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو بجٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے

    پنجاب کا 2 ہزار 200 ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، پنجاب بجٹ میں بڑا ریلیف دینے کے اقدامات تجویز کر دئیے گئے، کورونا اثرات کم کرنے کے لئے 23 شعبوں کو ٹیکس ریلیف دینے کی تجاویز دی جائیں گی، 13 شعبوں کو براہ راست ٹیکس ریلیف ملے گا، دس شعبے از خود ٹیکس نیٹ میں آنے پر ٹیکس ریلیف سے فائدہ اٹھائیں گے۔ پی آر اے کے تحت وصول کئے جانے والی خدمات پر سیلز ٹیکس میں ریکارڈ کمی کی تجاویز تیار کی گئی ہیں جبکہ پراپرٹی ٹیکس دو اقساط میں لینے کی بھی تجویز دی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی خدمات اور ہسپتال کے بیڈ روم چارجز پر اور ہیلتھ انشورنس پر عائد 16 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی جائے گی جبکہ 20 کمروں تک کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز پر ٹیکس 16 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد اور میرج ہالز، تقریبات کے لان اور پنڈال پر بھی ٹیکس 5 فیصد کرنے کی تجویز دی جائے گی۔ ہیلتھ کیئر جم، فٹنس سنٹر، پراپرٹی ڈیلر اور رینٹ اے کار سروسز، کیبل آپریٹرز، آٹو موبائیل ڈیلرز، اپارٹمنٹ مینجمنٹ سے بھی 5 فیصد ٹیکس وصولی کی تجویز ہے۔

    ازخود ٹیکس نیٹ میں آنے والے یا پہلے سے ٹیکس نیٹ میں موجود پراپرٹی بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پر بھی ٹیکس 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ ٹیکس نیٹ میں آنے والے سکن و لیزر کلینکس ازخود ٹیکس نیٹ میں آنے والے ایجوکیشن فرنچا ئز اور آئی ٹی سیکٹر پر بھی ٹیکس 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ ریسٹورنٹس، بیوٹی پارلرز اور سیلونز جن پر ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی ہو ان پر بھی سیلز ٹیکس 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے، پراپرٹی ٹیکس بھی یکمشت کی بجائے دو اقساط میں لینے کی تجویز دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ ٹیکس ریلیف پیکیج 15 ارب روپے کا ہو گا۔

    کورونا کے باعث ہونے والے نقصانات میں ریلیف دینے کیلئے فکسڈ ٹیکس اور صوبائی سیلرز ٹیکس کو ختم کر کے ان کو آئندہ مالی سال کے بجٹ 2020-21 میں کم شرح پر دوبارہ بحال کرنے کی تجویز دی جائے گی۔ کیٹرنگ سروس، پکوان سنٹرز اور تزئین و آرائش کی خدمات پر عائد سالانہ ٹیکس دوبارہ عائد کر دیئے جائیں گے جوکہ رواں مالی سال میں معطل کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرح پنجاب حکومت بھی تعمیراتی صنعت کے مختلف سیکٹرز کو ریلیف دے گی۔

    رواں مالی سال کے بجٹ 2019-20 میں حکومت کی جانب سے تعمیراتی صنعت اور سامان کرائے پر دینے والوں پر 16 فیصد سالانہ ٹیکس عائد کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں ان خدمات کو ریلیف ملنے کا امکان ہے اسی طرح جائیداد کی خریدو فروخت پر عائد سٹیمپ ڈیوٹیز اور ٹرانسفرفیس کی شرح میں بھی کمی کرنے کی تجویز دی جائے گی۔ کورونا وبا کے باعث معیشت پر پڑنے والے اثرات کے پیش نظر 10 سے زائد ملازمین کی حامل فیکٹریوں پر عائد سالانہ ٹیکسز اور 50 لاکھ روپے سے لیکر 10 کروڑ روپے تک کیپٹل یا سرمایہ رکھنے والے کاروباری اداروں پر عائد 10 ہزار روپے سے 1 لاکھ روپے تک کے سالانہ ٹیکسز کو بھی کم کرنے کی تجاویز دی جائیں گی۔

    قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری، وزیراعظم ایوان میں موجود،معاشی چیلنج کا مقابلہ کرینگے ، حماد اظہر

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا

    وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

    بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

    وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

    آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

    رواں مالی سال کے سالانہ بجٹ 2019-20 میں ہومیو پیتھک ، ڈاکٹرز اور حکیموں پر عائد سالانہ صوبائی ٹیکسز پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔ موٹرسائیکل ڈیلرز پر عائد سالانہ فکسڈ ٹیکس بھی کم کرنے کی تجویز دی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کیلئے 42 ارب 33 کروڑ روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال ٹرانسپورٹ کے بجٹ میں 28 ارب 83 کروڑ روپے اضافے کی تجویز دی گئی۔ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا 96 فیصد حصہ صرف اورنج لائن ٹرین پر خرچ ہوگا۔ نئے بجٹ میں اورنج لائن کی سات ترقیاتی سکیموں کے لیے 42 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

    ٹیکس فری بجٹ عوامی بجٹ، کرپٹ حکمران چار دہائیوں تک غریب عوام کا خون نچوڑتے رہے،میاں اسلم اقبال

  • ڈی ایم ایس لاہورسروسزہسپتال ڈاکٹراعجازسندھوکی سرعام مریضوں کےلواحقین کودھمکیاں اورگالیاں

    ڈی ایم ایس لاہورسروسزہسپتال ڈاکٹراعجازسندھوکی سرعام مریضوں کےلواحقین کودھمکیاں اورگالیاں

    لاہور:ڈی ایم ایس لاہورسروسزہسپتال ڈاکٹراعجازسندھوکی سرعام مریضوں کےلواحقین کودھمکیاں اورگالیاں،اطلاعات کے مطابق ایک طرف ڈاکٹرز اپنے آپ کو مسیحا سمجھتے ہیں‌تو دوسری طرف یہی ڈاکٹربخیلی کی تمام حدیں بھی پارکرجاتے ہیںَ ، جیسا کہ لاہور سروسز ہسپتال کے ڈی ایم ایس نائٹ نے کردکھایا

    باغی ٹی وی کی مطابق ڈی ایم ایس نائٹ لاہور سروسز ہسپتال ڈاکٹر اعجاز سندھو کی سر عام مریضوں کے لواحقین کو دھمکیاں اور گالیاں دیتے ہیں اورپھرمریضوں کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہتے ہیں‌کہ جس کو شکایت لگانی لگا دو میرا کوئی کچھ نہیں کر سکتا ،

     

    سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک تازہ ترین ویڈیو میں ڈاکٹراعجازسندھو مریضوں سے انتہائی بدتمیزی سے پیش آتے ہیں‌اورساتھ ہی اس قسم کی گندی زبان استعمال کرتے ہیں‌کہ سننے والے بھی اف اف کراٹھتے ہیں‌،

    دوسری طرف عوام کی طرف سے یہ مطالبہ زورپکڑرہا ہے کہ حکومت اس ڈی ایم ایس سمیت دیگرایسے بخیل اورعوام دشمن ڈاکٹرزکی ان حرکتوں کا نوٹس لیں اوران کے کردارکی تربیت کریں‌ تاکہ مریض ڈاکٹرکو مل کرخوش ہوجائے نہ کہ ڈاکٹرکے رویہ سے دلبرداشتہ ہوکراپنے آپ کو بسترمرگ پرلٹا لے

  • راجہ بشارت پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے

    راجہ بشارت پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے

    صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت پنجاب کبڈی ایسوسی کے آئندہ چار سال کے لئے صدر منتخب ہوگئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت پنجاب کبڈی ایسوسی کے آئندہ چار سال کے لئے صدر منتخب ہوگئے ،طاہر وحید جٹ آئندہ مدت کے لئے سیکرٹری منتخب ہو گئے ،راجہ بشارت اور طاہر وحید جٹ اور پوری باڈی بلا مقابلہ منتخب ہو ئی

    اس موقع پر رجہ بشارت نے کہا کہ کبڈی پنجاب کا کھیل ہے اس کے فروغ کے لئے تمام اقدامات کریں گے ۔ کبڈی ورلڈکپ کے شاندار انعقاد پر تمام ایسوسی ایشن اور فیڈریشن قابل مبارک باد ہیں ۔ کوشش کریں گے کہ تمام صوبے میں کبڈی کا کھیل فروغ پائے ۔ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن نے کبڈی کا ڈویژنل سسٹم بحال کرنے کی منظوری دے دی

    ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل سطح پر معاملات کا جائزہ لینے کے لئے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی گئی.کبڈی پنجاب کے 80 فی صد عوام کا قومی کھیل ہے ۔ ورلڈکپ کے کامیاب انعقاد پر کبڈی فیڈریشن اور پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کو مبارک باد دیتا ہوں ۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

    عید الفطر پر ہونے والی لاپرواہی کے نتیجے میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلا ہے ۔ جتنی احتیاط کریں گے اتنی جلدی کرونا وائرس پر قابو پائیں گے ۔

  • پنجاب کا بجٹ کل پیش کرنے کی تیاری، اہم شعبوں کو ٹیکس ریلیف دینے کی تجاویز

    پنجاب کا بجٹ کل پیش کرنے کی تیاری، اہم شعبوں کو ٹیکس ریلیف دینے کی تجاویز

    پنجاب کا بجٹ کل پیش کرنے کی تیاری، اہم شعبوں کو ٹیکس ریلیف دینے کی تجاویز

    باغی ٹی وی :صوبہ پنجاب کا بجٹ کل پیش کرنے کی تیاری جاری ہے، کورونا اثرات کم کرنے کیلئے 23 شعبوں کو ٹیکس ریلیف دینے کی تجاویز ہیں، 13 شعبوں کو براہ راست ٹیکس ریلیف ملے گا۔

    صوبے کے مجوزہ بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس 2 اقساط میں لینے کی بھی تجویز زیر غور ہے، ڈاکٹرز کی خدمات اور ہسپتال روم چارجز پر عائد 16 فیصد ٹیکس ختم ہو گا۔ ہیلتھ انشورنس پر عائد 16 فیصد ٹیکس بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 20 کمروں تک کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز پر ٹیکس 16 فیصد سے کم کر 5 فیصد رہ جائے گا۔ میرج ہالز، تقریبات کے لان اور پنڈال پر بھی ٹیکس 5 فیصد عائد کرنے کی تجویز ہے۔

    ہیلتھ کیئر جم، فٹنس سنٹر، پراپرٹی ڈیلر اور رینٹ اے کار سروسز پر بھی ٹیکس 5 فیصد، کیبل آپریٹرز، آٹو موبائل ڈیلرز، اپارٹمنٹ مینجمنٹ سے بھی 5 فیصد ٹیکس کی تجویز ہے۔ ازخود ٹیکس نیٹ میں آنے والے پراپرٹی بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پر بھی ٹیکس 5 فیصد ہوگا، ٹیکس نیٹ میں آنے والے اسکن و لیزر کلینکس پر بھی ٹیکس 5 فیصد عائد کرنے کی تجویز ہے۔

  • لاہور کے نجی ہسپتالوں میں پلا زمہ کے نام پر دھندہ شروع

    لاہور کے نجی ہسپتالوں میں پلا زمہ کے نام پر دھندہ شروع

    لاہور کے نجی ہسپتالوں میں پلا زمہ کے نام پر دھندہ شروع

    باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق لاہور کے نجی اسپتالوں میں پلازمہ کے نام پر کاروبار شروع ہوگیا ، نجی اسپتالوں نے پیسے لیکر پلازمہ دینا شروع کر دیا.غریب مریض پلازمہ تھراپی سے محروم ہو گئ نجی اسپتال اتظامیہ ڈونرز سے پلازمہ خریدتی ہے، زائد پیسوں میں مریضوں کو فروخت کرتی ہے

    لا ڈونرز کی جانب سے پلازمہ مہنگے داموں فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے . یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے شکایات سیل پر شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی ہیںِ

    اس سلسلے میں‌ ہیڈ آف پلازمہ تھراپی پروفیسر فریدون جواد نے کہا کہ نجی اسپتالوں میں پلازمہ دینے کے لئے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں، لاہور: بہت سے حق دار مریض مافیا کی وجہ سے پلازمہ تھراپی سے محروم ہیں، مافیاز کو روکنے کے لئے حکومتی سطح پر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، ہیڈ آف پلازمہ تھراپی یو ایچ ایس

  • شریف فیملی کے خلاف نیب کا گھیرامزید تنگ ، سلمان شہباز کے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

    شریف فیملی کے خلاف نیب کا گھیرامزید تنگ ، سلمان شہباز کے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

    شریف فیملی کے خلاف نیب کا گھیرامزید تنگ ، سلمان شہباز کے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

    باغی ٹی وی رپورٹ‌. شریف فیملی کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ.، نیب نے سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کا فیصلہ کر لیا، نیب کے مطابق سلمان شہباز، شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری اور مفرور ہیں۔

    قومی احتساب بیورو نے بیرون ممالک فرار ہونے والے ملزمان کی واپسی کے لیے گھیرا تنگ کردیا، شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملزم سلمان شہباز کو واپس وطن لا کر قانون کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

    ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ سلمان شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری اور مفرور ہیں، سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں، نیب سلمان شہباز کی واپسی کے لیے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے درخواست کرے گا اور استدعا کی جائے گی کہ سلمان شہباز کو برطانوی قانون کے مطابق انٹرپول کے ذریعہ ڈیپورٹ کیا جائے۔
    واضح‌ رہے کہ لاہور کی ایک احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں پیش نہ ہونے پرباربار نوٹس جاری کیا ،جس کے باوجود سلمان شہباز نے عدالت آنا گوارا نہیں‌کیا ، آج اسی سلسلے میں پھر احتساب عدالت نے وضاحت پیش کرنے لیے طلب کررکھا تھا مگر سلمان شہباز نہ حاضر نہ ہوئے.

  • چینی کی طے شدہ  قیمت پرعملد ر آمد کیا جائے گا، علیم خان

    چینی کی طے شدہ قیمت پرعملد ر آمد کیا جائے گا، علیم خان

    چینی کی طے شدہ قیمت پرعملد ر آمد کیا جائے گا، علیم خان

    باغی ٹی وی :صوبائی وزیر خوراک علیم خان نے کہا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت 70روپے کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد ہو گا.صوبائی وزیر کے مطابق پنجاب بھر میں انتطامیہ کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی سے چینی کی قیمت میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے۔

    کسی کو بنیادی اشیائے خورونوش میں بے جا اضافہ نہیں کرنے دیں گے، سینئر صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیڑول کے بعد چینی کی قیمتوں میں واضح کمی انتہائی خوش آئند ہے۔ شہریوں کو تمام شعبوں میں خاطر خواہ ریلیف حاصل ہو گا۔

    علیم خان نے کہا کہ چینی کے نام پر ناجائز منافع کمانے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔ وزیراعظم عمران خان قیمتوں میں استحکام کے لئے متحرک ہیں۔ اپوزیشن کو بھی چینی کی قیمتوں میں کمی کو سراہنا چاہیے۔ چینی کی طرح آٹے کی قیمتیں بھی مستحکم رکھنے کی کوشش کریں گے۔ جہاں کہیں خلاف ورزی ہوئی انتظامیہ سخت کاروائی عمل میں لائے گی.
    وزارت صنعت و پیداوار نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو خط لکھ دیا،جس میں چینی عوام کو 70 روپے فی کلو دستیابی کے لیے انتظامات کی ہدایت کی گئی جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب سستے داموں چینی کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں دوسری طرف شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 60 ہزار ٹن چینی ستر روپے فی کلو فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔