Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی آئی اے سمیت ہر معاملے پر سچ قوم کے سامنے لا رہے ہیں، گورنر پنجاب

    پی آئی اے سمیت ہر معاملے پر سچ قوم کے سامنے لا رہے ہیں، گورنر پنجاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گور نر پنجاب چودھری سرور سے پار لیمانی سیکرٹری نذیر چوہان اور پارٹی وفود کی ملاقاتیں ہوئی ہیں

    اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کو کرپشن اور سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں ،ماضی میں میرٹ کونظر انداز کیا جاتا رہا مگر اب ایسا نہیں ہوگا ُ، پی آئی اے سمیت ہر معاملے پر سچ قوم کے سامنے لا رہے ہیں ، اداروں میں اصلاحات اور ہر سطح پر میرٹ وشفافیت کو یقینی بنایا جائیگا

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز کی مقامی سطح پر تیاری پاکستانی اداروں کو بڑی کامیابی ہے ، الحمد اللہ ملکی ترقی کا شاہکار سی منصوبہ پیک کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے ،سی پیک منصوبہ انشاء اللہ پاکستان کو بہت اوپر تک لے کر جائیگا ،

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا

    وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

    بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

    وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

    آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

    کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال

    قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب

    شریف خاندان مری میں صرف عیاشیاں کرنے ہی آتا تھا،عابدہ راجہ نے لگائے ایوان میں سنگین الزام

    اپوزیشن سن لے،وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ بھی منظور ہو گا،فیاض الحسن چوہان

    آج ثابت ہوگیا کہ عمران خان کو ایوان کا اعتماد کل بھی حاصل تھا اور آج بھی ہے،قریشی

    ‏آج بلاول اورانکل شہبازشریف کو منہ کی کھانا پڑی، پارلیمان میں حکومت کی واضح برتری۔ کوئی شرم کوئی حیا افواہ سازی پر۔ شہباز گل

    بجٹ منظوری حکومت نہیں بلکہ کس کی کامیابی؟ سراج الحق نے بڑا دعویٰ کر دیا

     

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو کرونا کیساتھ ساتھ معاشی مسائل سے بچانے کیلئے متوازن حکمت عملی پر کاربند ہیں، کورونا کیخلاف جنگ میں این سی او سی قومی کاوشوں کو مربوط بنانے کا مرکز ہے . کورونا پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت کیساتھ عوام کو بھی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی’

  • لاہور پولیس کرائم کنٹرول کے ساتھ شہری خدمات کی فراہمی کیلئےکوشاں ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان

    لاہور پولیس کرائم کنٹرول کے ساتھ شہری خدمات کی فراہمی کیلئےکوشاں ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان

    لاہور،07جولائی2020: لاہور پولیس کرائم کنٹرول کے ساتھ شہری خدمات کی فراہمی کیلئےکوشاں ہے۔ خانپولیس خدمت مراکز پر جدید آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ پولیس خدمت مراکز نے ماہ جون میں1913 کریکٹر اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے.  پولیس خدمت مرکز ڈی آئی جی آپریشنز آفس سے 325 جبکہ گلبرگ مرکز سے 979 سرٹیفیکیٹ جاری کئے گئے۔ خدمت مرکز اقبال ٹاؤن سے 243 جبکہ گریٹر اقبال پارک سے233 کریکٹر سرٹیفیکیٹ جاری۔ نئے تعمیر شدہ بحریہ ٹاؤن خدمت مرکز سے 14 کر یکٹراور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری۔ پولیس موبائل خدمت مرکزمیں 119 سرٹیفکٹ جمع کروائے گئے۔

    شہری اپنے قریب ترین پولیس خدمت مرکز سے کریکٹر سرٹیفکیٹ و دیگر سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں۔
    شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر اورویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ،تجدید ڈرائیونگ

    لائسنس سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پولیس خدمت مراکز پر تعینات پولیس افسران اور جوان کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت
    پولیس خدمت مراکز پر آنے والے شہری ماسک اور سینٹائزر سمیت کورونا سے بچاو کی ایس او پیز کی پابندی کریں۔ اشفاق خان

  • پنجاب اسمبلی پبلک اوکانٹ کمیٹی چیئرمین سید یاور عباس کی میڈیا ٹاک

    پنجاب اسمبلی پبلک اوکانٹ کمیٹی چیئرمین سید یاور عباس کی میڈیا ٹاک

    پبلک اکاونٹس کمیٹی کو تمام کمیٹی کی ماں کہا جاتا ہے۔بد قسمتی سے سابق حکومتوں نے اسمبلی کی کمیٹی کو کمزور رکھا ہے۔اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس فل پاور ہو تو ایم کردار ادا کر سکتی ہے۔پبلک اکاونٹس کمیٹی میں تحریک انصاف کے ویثزن کو لے چلا ہوں۔ کمیٹی میں صحیح غلط کی نشاندی کی جاتی ہے۔اپوزیشن ارکان کو مکمل موقع دیا کے وہ آڈٹ پیراز میں تجاویز پیش کریں۔پبلک اکاونٹس کمیٹی میں انصاف کو بکنے نہیں دیا ہے بلکہ ڈاکومنٹس دیکھ کر فیصلے کیے۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے پاس مکمل پاور نہیں ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی کمیٹی کو پاور فل بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کریں گے۔ پی آئی آئی کی حکومت کا مشن ہے کہ کرپشن کو ریکوری میں منتقل کرنا ہے۔ اسمبلی میں بیوروکریسی ہماری آنکھیں اور کان ہیں۔

    ہم صرف ہدایات دیتے ہیں لیکن عملدرآمد بیوروکریسی کراتی ہے۔ٹوٹل 36 میٹنگ ہوئی 600 پیراز کمیٹی میں زیر بحث لائے گے۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے 56 انکوائریز کو مکمل کیا یے۔ دس سے پندرہ سال پرانے آڈٹ پیراز کو کمیٹی دیکھتے ہے۔ کمیٹی کا مقصد معیشت کو بہتر کرنا ہے۔
    پنجاب اسمبلی کی پبلک اوکانٹ کمیٹی نے کمپنیوں کی رہنما کی یے اور کرے گی۔ بعض ایسے آڈٹ پیراز آتے ہیں جس پر وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔
    41 سال میں ریکوری 12 اعشار 922 ارب روپے کی ریکوری ہوئی۔ وزیر اعظم،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت تھی ریکوری ذیادہ کرنی ہے۔
    جب سے ہماری حکومت ہوئی اس میں 24 ارب سے زائد کی ریکوری کی ہ 14 ماہ میں پی ٹی آئی کی حکومت میں پبلک اکاونٹ کمیٹی نے 24 ارب سے زائد کی ریکوری کر لیں ہیں۔ 41 سال اور 14 مہنوں میں جو ریکوری کی گئی اس کا واضع فرق ہے

  • ایمرا باڈی کا نیب بیورو آفس لاہور میں وزٹ

    ایمرا باڈی کا نیب بیورو آفس لاہور میں وزٹ

    لاہور: نیب کے افسران سے ملاقات میں نیب افسران نے نیب کی کارگردگی کے حوالے سے بتایا اس موقع پر ایمرا باڈی میں ایمرا باڈی کے وفد میں صدر محمد آصف بٹ، نائب صدر عرفان ملک اور فنانس سیکرٹری ارشد چودھری شامل تھے ترجمان ذیشان انور نے ڈی جی نیب کی جانب سے ایمرا باڈی کو تحائف دئیے گئے ہیں نائب صدر عرفان ملک اور فنانس سیکرٹری ارشد چودھری نے ایمرا کارگردگی کو سراہا ہے جبکہ نیب کے ترجمان ذیشان انور کا کہنا تھا کہ ایمرا باڈی صحافیوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کے حل کیلئے حقیقی معنوں میں کام کررہی ہے.



  • ہم ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، جماعت اسلامی کا ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

    ہم ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، جماعت اسلامی کا ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت منصورہ میں ہونے والے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال بارے قرار داد منظور کی گئی۔

    اجلاس میں شریک ملک بھر سے ارکانِ مجلس عاملہ نے ملکی معاملات،اقتصادی حالات اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم ، کرونا وباءاور جماعت کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ،نیزدینی مدارس اور ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیوں پر عائد پابندیوں کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ :۔

    فوجی آمریتوں ، شریف خاندان اور بھٹو زرداری خاندان کی سیاسی ، قومی محاذ پر ناکامیوں کے بعد 2018ءکے انتخابات پر عوام کے تحفظات کے باوجود عمران خان برسرِ اقتدارآگئے اور یہ تاثر دیا گیا کہ حکومت اور ریاست ایک پیج پر ہیں لیکن یہ امر پوری قوم کے لیے بہت تکلیف دہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاسی ، اقتصادی، کشمیر ،کرونا وبا پر کنٹرول، احتساب اور اسلامی نظریاتی شعائراسلام بالخصوص تحفظ ختمِ نبوت ،تحفظِ مساجد و مدارس کے محاذ پر مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے قوم کو مایوس کیا ہے۔ عوامی جذبات کو نظر انداز کرکے سستی شہرت کے لیے تعمیر ہونے والی دیگر مذاہب کی عبادتگاہوں کے معاملات میں حکومتی اقدامات اسلامیانِ پاکستان کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہیں۔ مرکزی ،صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔ اسٹیٹس کو پہلے سے بدتر اورحکمرانی کا نظام عوام سے چھین کر اسٹیبلشمنٹ کی دہلیز پر ڈھیرکردیاگیاہے۔ لاقانونیت ، بے روزگاری اور کرپشن کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ حکومتی نااہلی اور ناتجربہ کاری نے قومی اداروں اور نظام کو تباہ کردیاہے ، ہر آنے والا دن یہ ثابت کررہا ہے کہ حکومت خود اپنی اصلاح اور اصلاحِ احوال کے لیے سنجیدہ نہیں۔ سیاست میں ڈائیلاگ کے دروازے بند کرلئے جائیں تو جمہوریت اور پارلیمانی نظام اور آئین کے لیے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ قومی ترجیحات پر قومی قیادت متحد ہو اور اتفاقِ رائے سے قومی حکمتِ عملی بنائی جائے وگرنہ جمہوری، پارلیمانی نظام کو حقیقی خطرات لاحق ہوجائیں گے۔اس کے ذمہ دار عمران خان ہی ہوں گے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا فاشزم انسانیت کی توہین ہے، جموں و کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم بڑھتا جارہاہے ، کم و بیش ایک سال سے 80لاکھ کشمیری لاک ڈاو ن کی قید میں ہیں ، روزانہ انسانی المیے رونما ہورہے ہیں حال ہی میں ایک معصوم نواسے کے سامنے نانا کو بے دردی سے شہید کردیاگیا جو انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں ، عالم اسلام اور عالمی برادری کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، یہ بڑا المیہ ہے کہ اِس صورتحال میں حکومتِ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل ، نریندر مودی کے کے فاشزم کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے لیے کوئی واضح حکمتِ عملی اختیار نہیں کی ۔اِسی وجہ سے جموں و کشمیر کی قیادت اور عوام کو مایوس کیاجارہاہے۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے لیے انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیاگیا ہے۔پاکستان کی بقاءکا تقاضا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل پر حکومت مجرمانہ غفلت ترک کرے، قومی مسلمہ متفقہ پالیسی بنائی جائے۔ مجلسِ عاملہ کا اجلاس تحریک حریت کشمیر اور آزادی کشمیر کے عظیم رہنما سید علی گیلانی کی جانب سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کی قیادت سے دستبرداری پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اوراُس کو آزادیِ کشمیر کے کاز کے لیے الارمنگ سمجھتا ہے۔ آرپار کی کشمیری قیادت اختلاف کی بجائے اِس صورتحال کو سنبھالے ، جماعت اسلامی قابلِ احترام اور استقامت کے کوہِ گراں سید علی گیلانی سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے فیصلہ پر نظرثانی فرمائیں۔ عالم اسلام اور عالمی ادارے جموںو کشمیر کے انسانوں کا احساس کریں، بھارتی مظالم کو روکیں اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلایاجائے۔

    ملک کا اقتصادی نظام پہلے ہی تباہی سے دوچار تھا، قرضوں ، سود،کرپشن کی لعنت نے 22کروڑ عوام کو بے بس بنادیا ہے۔ تبدیلی کی دعویدار حکومت نے 73سال کی تاریخ میں دوسال کے مدتِ اقتدار میں ریکارڈ قرضے حاصل کئے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے لاکھوں لوگوں کوبے روزگار کر دیا ہے ، بے روزگاروں کا لشکر بڑھتا جارہاہے۔زراعت ،صنعت اور تجارت کو ناقابل تلافی نقصان، پہنچا ہے۔ نوجوان اور خواتین تحریکِ انصاف کی فرنٹ لائن ہیں لیکن مجموعی طور پر یہ بھی حکومت کی ناکامیوں سے مایوس ہوگئی ہے۔ آئی ایم ایف کی ہدایت پر قومی بجٹ زبردستی قومی اسمبلی سے منظورکرالیاگیا۔ پاکستان سٹیل کی نجکاری کا اعلان اور پی آئی اے کو حکومتی حماقت اور جانے بوجھے منصوبہ کے تحت نجکاری کے لیے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا ہے۔ روپے کی قدر میں گراوٹ ، کساد بازاری، افراطِ زر کا مسلسل بڑھنا ، پیداواری لاگت میں اضافہ کی وجہ سے برآمدات گراوٹ اور جی ڈی پی بھی منفی ہوگیاہے۔ اِس حکومت کے ہاتھوں اب اقتصادی نظام سنبھلنا ناممکن ہوگیا ہے۔ غربت ، بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ عوام کا سیلاب حکومت کو بہا کر لے جائے گا۔

    کرونا وبا نے پوری دنیا اور انسانوں کو متاثر کیا ہے، صحت،تعلیم،سماجی تحفظ، فوڈ سیکیورٹی کانظام عملاً ناکام اور بے نقاب ہوگیا ہے۔ حکومت نے اپنے تذبذب ، فیصلے کی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے سماج کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان چپقلش اورفسادنے نظامِ تعلیم، صنعت کے نظام کو بہت بری طرح متاثر کیاہے۔ مجلسِ عاملہ کا اجلاس اللہ کا شکر ادا کرتا ہے کہ کرونا لاک ڈاو ن متاثرین کی مدد کے لیے الخدمت فاونڈیشن اور جماعت اسلامی کے کارکنان ، رضاکار اور قائدین نے عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔جماعت اسلامی کی ملک گیر منظم سرگرمیوں پر عوام ا ور مخیر حضرات کی پذیرائی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔کرونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔لاک ڈاو ن، سمارٹ لاک ڈاو ن کے منفی اثرات مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں۔ قومی متفقہ حکمتِ عملی نہ ہونے سے انتشار مشکلات بڑھا رہا ہے۔وفاق، صوبے، ریاست متفقہ ایکشن پلان بنائیں۔حکومت و میڈیا اورقوم کرونا کے خاتمہ کے لیے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ توبہ و استغفار پر خصوصی توجہ دیںتاکہ جلد از جلد اللہ کی رحمت سے کرونا کا خاتمہ ہوسکے۔

    اجلاس تعلیمی اداروں کی بندش ، دینی مدارس اور دارالتحفیظ میں تعلیمی بندش بڑے قومی نقصان کا باعث بن گئی ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کے تعلیمی اداروں کاانفراسٹرکچر مشکلات کا شکار ہے۔ حکومت نے علمائ، اساتذہ، مدرسین، حفاظ کرام،کے ریلیف پر کوئی توجہ نہیں دی جو غیر انسانی رویہ ہے۔آن لائن تعلیم کا نظام طلبہ و طالبات کو سہولتیں مہیا نہیں کرسکا ملک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ نظام نہ ہونے یا کمزور ہونے کی وجہ سے مشکلات ہیں۔ اِس لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر منظم پروگرام اور ضابطوں کے مطابق تعلیم پر عائد بندش کا خاتمہ کریں اور تعلیم کاسلسلہ بحال کیاجائے۔

    مرکزی مجلس عاملہ نے اعلان کیا ہے کہ عوام کو متحرک کیاجائے گا،حالات کو بدحالی سے خوشحالی میں بدلنے کے لیے ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔ہر شعبہ ہائے زندگی کے محب دین ،محبت وطن ماہرین کو متحد اور متحرک کیاجائے گا۔عوام کو تیار کریں گے کہ جماعت اسلامی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

  • خدشات ختم : اساتذہ و ملازمین کی کٹوتی شدہ تنخواہ ادا

    خدشات ختم : اساتذہ و ملازمین کی کٹوتی شدہ تنخواہ ادا

    لاہور:خدشات ختم : اساتذہ و ملازمین کی کٹوتی شدہ تنخواہ ادا ،اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ و ملازمین کی کٹوتی شدہ تنخواہ ادا کر دی گئی، گورنر پنجاب کی ہدایت پر یونیورسٹی نے لون حاصل کر کے بقیہ تنخواہوں کی ادائیگی کر دی ہے۔

    یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ملازمین کی تنخواہوں میں کی گئی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، جس کے بعد تمام ملازمین کی کٹوتی شدہ تنخواہ ادا کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے چانسلر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ہدایت پرکیا۔

    گزشتہ دنوں مالی بحران کے باعث یونیورسٹی نے ملازمین کی تنخواہوں میں 35سے50فیصد تنخواہیں کاٹ لی گئی تھیں جس کے نوٹس میں گورنر پنجاب نے چیئرپرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی کے فیصلے کے بعد ملازمین کی کاٹی گئی تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

    ادھر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ نے مالی بحران ختم کرنے کیلئے وزیر اعظم سے بیل آؤٹ پیکج مانگ لیا، اساتذہ کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت یونیورسٹی کے ایک ارب روپے کی مقروض ہے، یونیورسٹی کے پیسے واپس کیے جائیں۔

  • عثمان بزدار کی جس میٹنگ کی بنیاد پر کل کامران خان کا پروگرام ری شیڈول ہوا وہ میٹنگ آج ہوئی

    عثمان بزدار کی جس میٹنگ کی بنیاد پر کل کامران خان کا پروگرام ری شیڈول ہوا وہ میٹنگ آج ہوئی

    عثمان بزدار کی جس میٹنگ کی بنیاد پر کل کامران خان کا پروگرام ری شیڈول ہوا وہ میٹنگ آج ہوئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، کل اینکر پرسن کامران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کامران خان سے ایک انٹرویو طے کیا تھا جس کو میٹنگ کا کہہ کر وقت دینے کے بعد نہ کیا گیا .وجہ یہ بتائی گئی کہ ان کی میٹنگ ہے .جس پر اینکر پرسن کامران خان نے ٹویٹ‌بھی کی تھی ، واضح‌رہے کہ وہ میٹنگ یہ تھی جو آج ہوئی، جبکہ پروگرام کل طے تھا .

    اس سلسلے میں سینئر صحافی کامران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ‌پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آج عثمان بزدار کی خواہش پر ان کا انٹرویو کرنا تھا کہ ریکارڈنگ سے ذرا پہلے وزیر اعلی ٹیم سمیت اچانک غائب اس سے قبل موضوعات پوچھے بتائے حتی کے سوالات بھی بتا دئے پھر ایسے غائب ڈھونڈے نا ملے آخری لمحات میں 90 منٹ کے شو کے لئے مختص 60 منٹ غائب وہ سوالات جو بزدار برداشت نا کرسکے.

  • راجہ بشارت کی زیر صدارت محکمہ بلدیات میں نئے شامل ہونے افسران کی آن لائن ٹریننگ کا  افتتاح

    راجہ بشارت کی زیر صدارت محکمہ بلدیات میں نئے شامل ہونے افسران کی آن لائن ٹریننگ کا افتتاح

    راجہ بشارت کی زیر صدارت محکمہ بلدیات میں نئے شامل ہونے افسران کی آن لائن ٹریننگ کا افتتاح

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے محکمہ بلدیات میں نئے شامل ہونے افسران کی آن لائن ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کر دیا

    افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیرآبپاشی محسن لغاری اور سیکرٹری بلدیات سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی

    محمد بشارت راجہ نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے افسران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں : لوکل گورنمنٹ کے نئے نظام میں آپ کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں :امید کرتا ہوں کے آپ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق اسے کامیاب کریں گے.عمران خان کی آج بھی سب سے زیادہ توقعات لوکل گورنمنٹ سے ہیں نئبر ہڈ کونسل اور پنچائیت کے انتخابات ہم پہلے مرحلے میں کروانے جارہے ہیں

    پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق لائے گئے اس نظام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام صلاحیتیں برؤےکارلائیں.موجودہ حکومت نے اپنے ویژن کے مطابق آپ کی تعیناتی میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی لہٰذا ُامید ہےکہ آپ بھی عوام کے کام میرٹ پرکریں گے.ُمحسن لغاری نے کہا کہ آپ سب کام کرنے والے افسران بنیں اور ہر کوئی آپ کے کام کی مثال دے .سفارش کلچر سے اب ہم نے جان چھڑانی ہے اور کام کرنا ہے .آن لائن ورکشاپ میں شامل ہونے والے افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کے ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے

  • اداکار سیف علی خان کے پھوپھا میاں فریدالدین لاہور میں انتقال کرگئے

    اداکار سیف علی خان کے پھوپھا میاں فریدالدین لاہور میں انتقال کرگئے

    اداکار سیف علی خان کے پھوپھا میاں فریدالدین لاہور میں انتقال کرگئے
    باغی ٹی وی : بھارتی اداکار سیف علی خان کے پھوپھا میاں فریدالدین انتقال کرگئے۔میاں‌فریدالدین جی او آر ون ميں رہتے تھے۔انہيں میاں میر قبرستان لاھور میں سپرد خاک کر دیا گیا،

    واضح‌رہے کہ کتنے ہی بالی وڈ اداکار ایسے ہیں جن کے رشتہ دار پاکستان میں مقیم ہیں ، انہیں میں شاہ رخ خان بھی ہیں‌، جس کا آبائی گھر پشاور قصہ خوانی بازار میں‌ ہے . پچھلے دنوں شاہ رخ‌کی کزن فوت ہوئی تھی ، جسے امید تھی کہ اس کے آخری وقت سے پہلے شاہ رخ‌ شاید اس کی خبر گیر کے لیے اس کے پاس پشاور آئے گا. لیکن اسی حسرت کو دل میں‌لیے وہ اس جہاں سے کوچ کر گئی ،

  • وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت  مون سون سیزن کے پیش نظر ممکنہ سیلاب کے حوالے سے اہم اجلاس

    وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت مون سون سیزن کے پیش نظر ممکنہ سیلاب کے حوالے سے اہم اجلاس

    وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت مون سون سیزن کے پیش نظر ممکنہ سیلاب کے حوالے سے اہم اجلاس
    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کااہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء محمد محسن لغاری،میاں خالد محمود،ملک نعمان احمد لنگڑیال،محمد تیمور خان،محمد ہاشم ڈوگر،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام کی اجلاس میں شرکت کی.سینئر وزیر عبدالعلیم خان، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیواورڈویژنل کمشنر ز ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے
    اجلاس میں مون سون سیزن کے پیش نظر ممکنہ سیلاب کے حوالے سے محکموں او راداروں کی تیاریوں و انتظامات کاجائزہ لیاگیا
    اربن فلڈنگ کے خدشے کے حوالے سے شہرو ں میں ضروری انتظامات پر غور کیاگیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں او راداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے.مون سون سیزن کے پیش نظر دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو 24گھنٹے مانیٹر کیاجائے- پی ڈی ایم اے میں قائم کنٹرول روم صورتحال پرنظر رکھے-متعلقہ وفاقی و صوبائی محکمو ں کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن یقینی بنائی جائے.وزیراعلیٰ کی ضلع کی سطح پر ایمرجنسی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی،
    وزیر اعلی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انسپکشن کمیٹیاں باقاعدہ اجلاس کر کے انتظامات کا جائزہ لیں.وزیراعلیٰ عثمان بزدار نالوں کی صفائی کے کام میں تاخیر پر برہم ہوئے
    جون تک نالوں کی صفائی مکمل ہونی چاہیے تھی،ہنگامی بنیادوں پر نالوں کی صفائی کے کام کو مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے-اس ضمن میں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی-اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات جلد مکمل کئے جائیں -دریاؤں کے حفاظتی بند او رپشتوں کی مضبوطی کے کام کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا-شہروں میں نکاسی آب کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت جامع پلان مرتب کیا جائے-ڈی جی پی ڈی ایم اے اپنے ویئر ہاؤسز میں ضروری آلات او رسامان کی دستیابی یقینی بنائیں –
    ڈی واٹرنگ سیٹ فنکشنل رکھے جائیں -اضلاع میں سانپ کے کاٹنے کے علاج کی میڈیسن وافر مقدار میں موجود ہونی چاہیے-لاہور کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے لئے موثر پلان پہلے سے ترتیب دیاجائے
    محکمہ موسمیات موسم کی صورتحال کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ پیش کرے-دریاؤں کے کیچمنٹ ایریاز میں ہونے والی بارشوں کی ڈیلی رپورٹ مرتب کی جائے،کسی بھی نا گہانی صورت میں متعلقہ محکموں او رادارے اپنا ہنگامی پلان بھی تیار رکھیں –