Baaghi TV

Category: لاہور

  • سکول کب تک کھلیں‌ گے مراد راس نے واضح کردیا

    سکول کب تک کھلیں‌ گے مراد راس نے واضح کردیا

    سکول کب تک کھلیں‌ گے مراد راس نے واضح کردیا

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر اسکول ایجوکیشن مراد راس نے پریس پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ 110 ماڈل سکول 11 ضلعوں میں بنا رہے ہیں

    دو ہزار اسکولوں کے کمرے بنانے ہیں .جولائی تک 1000 کمرے بن جائیں گے ÷یہ پراجیکٹ کورونا کی وجہ سے رکے ہوئے تھے

    ہمیشہ کتابوں کے حوالے سے مسئلہ رہا ہے.پنجاب ٹیکسٹ بک کی جانب سے کنڑول روم بنایا گیا ہے.10 ٹیمیں کتابوں کے سلیبس کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں گے.اسکول بالکل نہیں کھل رہے،کسی اسکول کو اجازت نہیں .جب تک نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوگا کوئی اسکول نہیں کھل سکے گا.جب تک کورونا وائرس موجود ہے فیسوں میں 20 فیصد کمی رہے گی

    جہاں کمی نہیں کی جارہی والدین فیس جمع نہ کروائیں .اسکول کھولنے کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاو کا خدشہ ہے.ہمیں اپنے بچوں اور اساتذہ کی زندگیاں عزیز ہیں .پرائیوٹ اسکول مالکان فیس لینے کے باوجود بھی منافع کما رہے ہیں .سوموار اور منگل کو تمام اسکولوں کے دفاتر کھلے ہیں

    والدین فیسوں کو جمع کروائیں اور مالکان اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن بنائیں .اگر والدین پرائیوٹ اسکولوں کی فیس جمع نہیں کروا سکتے تو گورنمنٹ اسکول حاضر ہیں.اگلے 2 سے 3 ہفتے تک تمام طلباء تک کتابیں پہنچ جائیں گی.کتابیں لینے کے لئے ایس او پیز بنائے جائیں گے

  • قومی اسمبلی اجلاس سے قبل شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر کیا بڑا مطالبہ

    قومی اسمبلی اجلاس سے قبل شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر کیا بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کو خط‏ لکھ دیا

    شہباز شریف نے اسد قیصر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 5 جون 2020 کےاجلاس میں بجٹ سےقبل5دن میسرہیں،ان میں قومی اہمیت کے امور زیرغور لائے جائیں،ہر روز قومی اہمیت کا ایک مسئلہ زیرغور لانے کے لئے ایجنڈا ترتیب دیاجائے،

    شہباز شریف نے کہا کہ پہلے دن ملک میں کورونا کی صورتحال، پھیلاو اور تدارک کیلیے حکومتی اقدامات زیربحث لائیں، دوسرے روز کراچی میں پی آئی اے کی بدقسمت پرواز کے حادثے پر بحث کرائی جائے ، تیسرے دن چینی اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ اجلاس میں زیرغور لائی جائے، چوتھے روز ہوائی اڈوں اور پی آئی اے ہوٹلز کی نجکاری کے معاملے پر اجلاس میں بحث کرائیں ،پانچویں روز ملک میں ٹڈی دل کے حملے سے پیدا شدہ صورتحال زیربحث لائی جائے،

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

    آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے،کوئی یہ نہ سمجھے کہ حکمران جماعت بری الذمہ ہے، چیئرمین نیب

    شہبازشریف‏ کا کہنا تھا کہ ایوان کے تقدس اوربامقصد گفتگو کیلیے120منٹ اپوزیشن ارکان کودیں،وزیرحکومت اور کابینہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بحث سمیٹے، اس طرح اپوزیشن ارکان کو عوامی مسائل ایوان میں بلند کرنے اور حکومت کو جواب دینے کا موقع ملے گا ،تجویز ہوگی کہ یہ کارروائی صدارتی خطاب پر زیرالتواءبحث کے حصے کے طورپر کرائی جائے ،

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں وفاقی وزیر سمیت 7 اراکین اسمبلی پاکستان میں کرونا کا نشانہ بن گئے

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    شہباز شریف نے خط میں مزید کہا کہ اسپیکر صاحب چاہیں توتحریک التواءکے ذریعے قواعد معطل کرکے بھی یہ بحث کراسکتے ہیں

    انا للہ و انا الیہ راجعون، کرونا کو شکست دینے کے بعد رکن قومی اسمبلی چل بسے

  • اوکاڑہ دن دیہاڑے واپڈا ملازم کا قتل، خوف و ہراس پھیل گیا

    اوکاڑہ دن دیہاڑے واپڈا ملازم کا قتل، خوف و ہراس پھیل گیا

    اوکاڑہ(علی حسین) دیرینہ دشمنی کی بنا پر واپڈا کا ملازم دن دیہاڑے قتل کردیا گیا۔ اوکاڑہ علامہ اقبال روڈ پر نامعلوم کارسوار مسلح افراد نے واپڈہ ملازم عمران ولد فلک شیر ساکن بصیر پور اوکاڑہ پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عمران موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اوکاڑہ ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی۔ پولیس نے مقتول کی ڈیڈباڈی ڈی ایچ کیو اوکاڑہ میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے۔ ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔ علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

  • کرونا کا پولیس پر وار،لاہور پولیس کے ڈی ایس پی سول لائنز چل بسے

    کرونا کا پولیس پر وار،لاہور پولیس کے ڈی ایس پی سول لائنز چل بسے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کا ایک اور فرزند فرض کی راہ میں شہید ہو گیا،

    ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائنز عامر ڈوگر کورونا وائرس کے باعث شہید ہوگئے، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق عامر ڈوگر چند روز سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، لاہور پولیس میں پہلے ہی تین اہلکار شہید شمس، رمضان عالم اور راو جاوید اپنے خالق حقیقی سے جا ملے،

    لاہور پولیس میں کورونا سے متاثر اہلکاروں و افسران کی تعداد 113 ہے، کورونا وائرس سے 74 اہلکاروں و افسران نے صحتیاب ہوکر دوبارہ ڈیوٹیاں سنبھال لیں،

    سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی،لاہور پولیس ہر قسم کے حالات کو پسے پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کو سیکیورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنائے ہوئے ہے،لاہور پولیس کورونا وائرس میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا رہی ہے

    راولپنڈی پولیس کورونا وائرس کے خلاف برسرپیکار،فرض کی ادائیگی کے دوران کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس کے 04ایس ایچ اوز سمیت 15افسران وملازمان کورونا وائرس کا شکارہو گئے، افسران و ملازمان کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر انہیں قرنطینہ کیاگیا۔

    راولپنڈی پولیس کے افسران وملازمان دیگر لاء اینڈ آرڈرکی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے خلاف برسر پیکار ہیں ،قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی دینے کے ساتھ ساتھ سیل شدہ علاقوں میں فرض کی ادائیگی کے دوران کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتے ہوئے ایس ایچ اوسول لائنز احسن تنویرکیانی،ایس ایچ اوٹیکسلا اعجاز حسین،ایس ایچ اونصیر آباد ندیم عباس اورایس ایچ اورتہ امرال مرزا شکیل احمدسمیت15 افسران وملازمان کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے

    کوروناٹیسٹ پازیٹو آنے تمام افسران وملازمان کو قرنطینہ کیا گیا،اس موقعہ پر سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس کاکہناتھاکہ کورونا وائرس سے متاثرہونے والے افسران وملازمان کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے، راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پرکردار ادا کرنے کے ساتھ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کے بھی فرائض سرانجام دے رہی ہے،راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف جنگ جیسے قومی فریضہ کی ادائیگی میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

    کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتے ہوئے ایس ایچ اورتہ امرال راولپنڈی کورونا وائرس کا شکارہو گئے ایس ایچ او رتہ امرال مرز ا شکیل احمد کاکورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا

    ایس پی راول رائے مظہراقبال نے کہاکہ ایس ایچ اورتہ امرال مرزا شکیل احمد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،تھانہ رتہ امرال میں تعینات دیگر افسران و ملازمان کے بھی ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں

  • جمہوریت نے ریاست پاکستان کو جنگل میں تبدیل کر دیا ، خواجہ سعد رفیق

    جمہوریت نے ریاست پاکستان کو جنگل میں تبدیل کر دیا ، خواجہ سعد رفیق

    جمہوریت نے ریاست پاکستان کو جنگل میں تبدیل کر دیا ، خواجہ سعد رفیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کارکردگی کے لفظ کا پی ٹی آئی حکومت میں کوئی نام نہیں،

    عدالت میں پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا اکٹھے نہ ہونا ایک المیہ ہے جس کے ہم سب ذمہ دار ہیں، آپ نے گردن اور گریبان سے دبوچا ہوا ہے، جس ملک میں قائد حزب اختلاف کو ہر وقت کٹہرے میں کھڑا کیا جائے وہاں کونسی جمہوریت ہے، اس جمہوریت نے ریاست پاکستان کو جنگل میں تبدیل کر دیا ہے،

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بدقستمی سے جمہوریت نے وہ سفر طے نہیں کیا جو کیا جانا چاہیے تھا۔ پاکستان میں 4 مارشل لاء آئے، پاکستان آزاد ہوگیا مگر آزادی صرف اشرافیہ تک رہی، عام آدمی تک نہیں پہنچی، شہباز شریف ان مشکلات سے نکل جائے گا۔

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے ناگہانی آفات کیلئے ہوتا ہے، یہاں خود آفات پیدا کی جا رہی ہیں، یہی نہیں پتا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ کل کتنے افراد ہیں، جب ڈینگی ہوا تو شہباز شریف اور سلمان رفیق کی کاوشوں سے ڈینگی پر قابو پایا گیا، ڈینگی کا 8000 روپے کا ٹیسٹ مفت کیا گیا، آج 8 ہزار کا کورونا ٹیسٹ کیسے کروایا جاسکتا ہے۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم اپنی حکومت میں جمہوریت نہیں دیتے اور ہمیں بھی جمہوریت نہیں ملتی. یہ ملک تو آزاد ہے لیکن اسکا عام آدمی آزاد نہیں ہے اس میں صرف اشرافیہ آزاد ہے.

  • 20 سالہ عبدالرحمان نے ایکسپو قرنطینہ سے فون پر بتایا کہ سانس میں مسئلہ، لیکن آکسیجن نہیں دے رہے، صبح اطلاع ملی کہ آپکا بیٹا فوت ہوگیا ہے

    20 سالہ عبدالرحمان نے ایکسپو قرنطینہ سے فون پر بتایا کہ سانس میں مسئلہ، لیکن آکسیجن نہیں دے رہے، صبح اطلاع ملی کہ آپکا بیٹا فوت ہوگیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک شہری نے کہا ہے کہ بیس سالہ عبدالرحمان نے ایکسپو قرنطینہ سے فون پر بتایا کہ سانس میں مسئلہ ہے لیکن آکسیجن نہیں دے رہے، صبح اطلاع ملی کہ آپکا بیٹا فوت ہوگیا ہے

    ایک شہری کا کہنا تھا کہ بیس سالہ عبدالرحمٰن میرا بھانجا ہے۔ چند دن پہلے اسے کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ علامات کی شدت چونکہ کم تھی اس لیے اسے گھر میں سوشل آئسولیشن کا کہا گیا۔ کل رات اسے آکسیجن کی کمی محسوس ہونے لگی تو وہ تقریباً رات دس بجے ایکسپو سینٹر لاہور (جسے قرنطینیہ ڈکلئیر کیا گیا ہے) آکسیجن لینے گیا۔

    شہری کا کہنا تھا کہ رات ایکسپو سینٹر والوں نے گھر والوں کو واپس بھیج دیا کہ ہم خود اس کا خیال رکھ لیں گے اور صبح آپ اسے واپس گھر لے جاسکتے ہیں۔ رات تین بجے تک بچے کی حالت ٹھیک تھی۔ پھر آدھی رات بچے کا گھر والوں کو میسج آیا کہ اسے سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی ہے اور میڈیکل عملہ اسے آکسیجن نہیں لگا رہا۔ ایکسپو سینٹر کی انتظامیہ نے گھر والوں کو کسی بھی قسم کی اطلاع دیے بغیر میو ہسپتال منتقل کر دیا اور صبح گھر والوں کو بچے کی وفات کی اطلاع دی گئی۔

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    یہ بچہ انتہائی ہونہار اور پورے خاندان کا کفیل تھا۔ ہم متعلقہ طبی عملہ کے خلاف محکمانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں جن کی غفلت اور بے حسی نے والدین سے ان کا جوان بیٹا چھین لیا۔ گو کہ جوان بیٹے کے غمزدہ والدین کے زخموں کا مداوا ناممکن ہے لیکن ایسے بے حس اور انسان دشمن طبی عملے کے خلاف ضرور ایکشن لیا جانا چاہئیے تاکہ کسی اور کا عبدالرحمٰن ان جانوروں کی درندگی اور بےحسی کی بھینٹ چڑھنے سے بچ سکے۔

    پاکستان میں ‌کرونا کی سپیڈ مزید تیز، ایک دن میں 4 ہزار کے قریب نئے مریض، 78 اموات

  • فرض عبادت دکھانے میں حرج نہیں، آپ نہیں جانتے میرے اس دکھاوے سے لبرلزز کو کتنی تکلیف ہوتی ہے۔ رابی پیرزادہ

    فرض عبادت دکھانے میں حرج نہیں، آپ نہیں جانتے میرے اس دکھاوے سے لبرلزز کو کتنی تکلیف ہوتی ہے۔ رابی پیرزادہ

    فرض عبادت دکھانے میں حرج نہیں، آپ نہیں جانتے میرے اس دکھاوے سے لبرلزز کو کتنی تکلیف ہوتی ہے۔ رابی پیرزادہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اداکارہ و گلو کاراہ رابی پیر زادہ ایک بار پھر سے میڈیا میں‌ان ہیں اور انہوںنے تفسیر کی کتاب پڑھتے ہوئے کی تصیور شیئر کی ہے . جس پر جب اعتراضات اٹھے تو اس نے جواب میں کہا میری ٹیم صبح سے آپ کو جواب دے رہی ہے، سوچا خود بھی کچھ لکھوں۔ فرض عبادت دکھا کر کر سکتے ہیں تاکہ لوگوں کو ترغیب ملے۔ آپ نہیں جانتے میرے اس دکھاوے سے لبرلزز کو کتنی تکلیف ہوتی ہے۔ کیا سوشل میڈیا صرف کفر کے لیے ہے۔ آپ دوسری ایکٹرس کو کیوں نہیں پوچھتے تصویر کیوں ہے

    واضح‌ رہے کہ رابی اپنے رنگ بار بار بدل کر سوشل میڈیا پر آرہی ہے. ذرائع کےمطابق ایک موقع ٹیلی فونک گفتگو کے دوران رپورٹرنے جب یہ کہا کہ اب تو آپ نے کشمیریوں کی حمایت کرکے ان لوگوں کی صفوں میں شامل ہوگئی ہیں‌جن کواللہ کےرسول جناب محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ ہند کی بشارت سنائی تھی ،
    فرض عبادت دکھانے میں حرج نہیں، آپ نہیں جانتے میرے اس دکھاوے سے لبرلزز کو کتنی تکلیف ہوتی ہے۔ رابی پیرزادہ

    ذرائع کےمطابق اس وقت رابی پیرزادہ نے سخت انداز میں نہ صرف حدیث کے ان الفاظ سے انکارکیا بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ مجھے یہ غزوہ ہند ، جہاد کشمیراوردین اسلام کی باتیں مت سنائیں ، میں ان باتوں میں پڑکراپنی شخصیت کو متنازعہ نہیں کرنا چاہتی ، بس آپ جو میں کہوں وہ خبریں لگادیا کریں

  • اوکاڑہ تھانہ بصیرپور پولیس کی بڑی کاروائی جرائم پیشہ افراد گرفتار

    اوکاڑہ تھانہ بصیرپور پولیس کی بڑی کاروائی جرائم پیشہ افراد گرفتار

    اوکاڑہ(علی حسین) ایس ایچ او تھانہ بصیرپور ارسلان اعظم جوئیہ کی قیادت میں انکی ٹیم نے 4 کس ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے (1،60،000) روپے نقدی اور موٹر سائیکل مالیتی (60،000) روپے برآمد کیا گیا علاوہ ازیں ملزمان سے ناجائز اسلحہ بندوق 12 بور اور 3 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے گئے۔ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

  • سوئمنگ پولز، نہریں کرونا کا مرکز، سخت گرمی میں ان جگہوں سے دور رہیں

    سوئمنگ پولز، نہریں کرونا کا مرکز، سخت گرمی میں ان جگہوں سے دور رہیں

    سوئمنگ پولز، نہریں کرونا کا مرکز، سخت گرمی میں ان جگہوں سے دور رہیں
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گرمیوں میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لے لوگ اکثر سوئمنگ پول ، نہر وغیر ہ پر جاتے ہیں تکہ نہا کر گرمی کم جائے لیکن یاد رہے کہ چونکہ بہت سے لوگ تیراکی کے لئے ٹھنڈا ہونے کے لئے جانے کا ارادہ کر رہے ہیں ، لیکن ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ وبائی بیماری کے دوران تیراکی خطرے سے پاک نہیں ہوتی ہے۔ یہاں ڈائیونگ لگانے سے پہلے آپ کو جاننے کی ضرورت ہے۔

    اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کورونا وائرس ، جسے سارس کووی 2 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، سوئمنگ پول اور گرم ٹبوں میں پانی کے ذریعے پھیل سکتا ہے ، بیماریوں کے کنٹرول کے امریکی مراکز کے مطابق سی ڈی سی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ، "اضافی طور پر ، ان آبی مقامات کے مناسب آپریشن اور پانی کی نالی سے پاک ہونے (کلورین یا برومین کے ساتھ) وائرس کو غیر فعال کرنا چاہئے۔”

    تاہم اگر عوامی تالاب پانی سے باہر معاشرتی فاصلہ برقرار نہ رکھا جائے تو یہ خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

    میو کلینک کے مطابق ، جب آپ کسی عوامی تالاب یا واٹر پارک میں ہوسکتے ہیں تو ، – اگر آپ کر سکتے ہیں تو کم سے کم 6 فٹ (2 میٹر) – اپنے اور ان لوگوں کے درمیان جسمانی فاصلہ رکھنا ایک اچھا خیال ہے۔ امریکی نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کے ذریعہ امریکہ میں ایک نمبر کے اسپتال کو امریکہ نے درجہ دیا۔ تیراکی کے دوران آپ کو چہرے کا ماسک نہیں پہننا چاہئے کیونکہ اس سے سانس لینے میں مشکل ہوسکتی ہے ، حالانکہ پانی سے باہر ایک بار ماسک پہننے کی تجویز دی جاتی ہے۔

  • بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض نے سوشل میڈیا بلاگرز کو دھمکانہ شروع کر دیا ، حسان نیازی

    بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض نے سوشل میڈیا بلاگرز کو دھمکانہ شروع کر دیا ، حسان نیازی

    بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض نے سوشل میڈیا بلاگرز کو دھمکانہ شروع کر دیا ، حسان نیازی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، ادارکارہ عظمیٰ‌ خان کے وکیل نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض نے سوشل میڈیا بلاگرز کو دھمکانہ شروع کردیا ہے . عظمیٰ خاں تشدد کیس کے سلسلے میں یہ خبریں کافی حد تک زیر گردش ہیں کہ میڈیا پرسنز اور صافیوں کو خریدنے کی کوشش کی گئ ہے . تاکہ اداکارہ کے حق میں اٹھنے والی آواز کو دبایاجائے.


    اس سے پہلے عظمیٰ تشدد کیس میں عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی نے کہا ہے کہ مجھے خریدنے کیلئے بڑی بڑی آفرز کی جا رہی ہیں ، نہیں بکوں گا،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حسان نیازی کا کہنا تھا کہ عظمیٰ تشدد کیس میں عظمی خان کا کیس لڑنے پر دوسرے فریق کی جانب سے آفرز کی جا رہی ہیں میں اعلان کرتا ہوں کہ کبھی نہیں بکوں گا اور وہ مجھے نہیں خرید سکتے، اور میں انہیں مشورہ دوں گا کہ مجھے اپروچ نہ کریں. میں نے تمام آفرز ٹھکرا دی ہیں۔ پہلے بھی کہا اور اب بھی کہہ رہا ہون‌ کہ کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

    حسان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ عظمیٰ تشدد کیس کے حوالہ سے لاہور پریس کلب کے باہر آج 3 بجے احتجاج کیا جائے گا جس میں ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جائے گا

    قبل ازیں ایک ٹویٹ میں حسان نیازی نے کہا تھا کہ عظمیٰ خان تشدد کیس پر کمزور ترین ایف آئی آر بنائی گئی ،ایف آئی آر میں مضبوط دفعات ہونی چاہئے تھی اس میں شیریں مزاری کردار ادا کر سکتی ہیں آپ اس کے لئے کردار ادا کریں.

    واضح رہے کہ پولیس نے کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے ملک ریاض کی بیٹی آمنہ عثمان زوجہ ملک عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ ڈیفینس سی لاہور میں درج کیا گیا ہے

    اس مقدمے میں آمنہ عثمان ملک ، اورملک ریاض کی بیٹیوں کومورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ عظمیٰ خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تھیں کہ آمنہ عثمان ملک اورملک ریاض کی دونوں بیٹیاں مسلح گارڈز کے ساتھ اس کے گھرمین گھس آئیں اورتشدد کرنے کے ساتھ ساتھ برا بھلا بھی کہا ، عظمیٰ خان کی طرف سے اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ آمنہ عثمان ملک نے اسکو دھمکیاں بھی دیں ہیں