Baaghi TV

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکی طارق عزیز کی وفات پر انکی اہلیہ سے اظہار تعزیت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی مر حوم طارق عزیز کے گھر آمد ہوئی ہے

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے طارق عزیز کی اہلیہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی،گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ طارق عزیز کی ادب اور ثقافت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ‘

گور نر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ طارق عزیز کو جنت الفر دوس میں اعلی مقام عطا ء فر مائے طارق عزیز علم و ادب اور کتاب سے محبت کرنے والے انسان تھے

ایک بار طارق عزیز کی یادگار تقریر دل کے کانوں سے سنیں، طارق عزیز کا امت مسلمہ کو بیدار کرنے کیلئے اہم پیغام

واضح رہے کہ پاکستان کے معروف اینکر اور ٹی وی کے میزبان طارق عزیز کی چند روز قبل وفات ہوئی تھی،

طارق عزیز کھرا سچ پروگرام کے میزبان مبشر لقمان کے مداح تھے

 

More posts