Baaghi TV

Category: لاہور

  • لگتا پولیس جیسے  سب سے بڑے "دہشت گرد "کو گرفتار کرنے آئی ، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا، عطا تارڈ

    لگتا پولیس جیسے سب سے بڑے "دہشت گرد "کو گرفتار کرنے آئی ، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا، عطا تارڈ

    پولیس سب سے بڑے "دہشت گرد "کو گرفتار کرنے آئی ، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا، عطا تارڈ
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما عطا طارڈ نے شہباز شریف کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس سب سے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرنے آئی ۔چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے ۔وارنٹ کو مسترد کرتے ہیں یہ غیر قانونی ہے .شہباز شریف کا وارنٹ گرفتاری 28 مئی کو جاری ہوا جو ہمیں دکھایا گیا.نیب ٹیم گھر گھس گئی ہے.پولیس نے تمام راستے بند کر دیئے ہیں ،

    واضح‌رہے کہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے گھر 196 ایچ ماڈل ٹاون میں نیب نے چھاپہ مارا ہے نجی ٹی وی چینل نے کہا ہےکہ .شہباز شریف کی عقبی راستے سے فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی

    پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے، نیب نے آج شہباز شریف کو طلب کیا ہوا تھا لیکن شہباز شریف پیش نہیں ہوئے بلکہ تحریری جواب بھجوا دیا حالانکہ نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر کرونا سے بچاؤ کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں

    کہا جا رہا ہے کہ نیب ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کرنے پہنچی ہے تا ہم حتمی صورتحال کا کچھ دیر میں پتہ چلے گا جس پر قارئین کو آگاہ کر دیا جائے گا
    نیب میں شہباز شریف کے نمائندے نے اثاثہ جات کے حوالہ سے تفصیلی جواب جمع کروایا ،شہباز شریف ہائی کورٹ میں قبل از گرفتاری ضمانت کی تاریخ نہ ملنے پر آج نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ اس سے قبل شہبازشریف 2 بارکورونا کو جواز بنا کر نیب میں پیش نہیں ہوئے ہیں وہ آخری بار 22 اپریل کونیب میں پیش ہوئے تھے،گزشتہ پیشی پر نیب ٹیم شہباز شریف کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی تھی جس کے بعد انہیں دوبارہ طلب کیا گیا تھا ۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں گر فتاری سے بچنےکیلئے لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ امجدپرویزایڈووکیٹ کی وساطت سے شہبازشریف نے درخواست دائرکی جس میں چیئرمین نیب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیاہے

  • شہباز شریف کی عقبی راستے سے فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی

    شہباز شریف کی عقبی راستے سے فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی

    شہباز شریف کی عقبی راستے سے فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے گھر 196 ایچ ماڈل ٹاون میں نیب نے چھاپہ مارا ہے نجی ٹی وی چینل نے کہا ہےکہ .شہباز شریف کی عقبی راستے سے فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی

    پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے، نیب نے آج شہباز شریف کو طلب کیا ہوا تھا لیکن شہباز شریف پیش نہیں ہوئے بلکہ تحریری جواب بھجوا دیا حالانکہ نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر کرونا سے بچاؤ کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں

    کہا جا رہا ہے کہ نیب ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کرنے پہنچی ہے تا ہم حتمی صورتحال کا کچھ دیر میں پتہ چلے گا جس پر قارئین کو آگاہ کر دیا جائے گا
    نیب میں شہباز شریف کے نمائندے نے اثاثہ جات کے حوالہ سے تفصیلی جواب جمع کروایا ،شہباز شریف ہائی کورٹ میں قبل از گرفتاری ضمانت کی تاریخ نہ ملنے پر آج نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ اس سے قبل شہبازشریف 2 بارکورونا کو جواز بنا کر نیب میں پیش نہیں ہوئے ہیں وہ آخری بار 22 اپریل کونیب میں پیش ہوئے تھے،گزشتہ پیشی پر نیب ٹیم شہباز شریف کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی تھی جس کے بعد انہیں دوبارہ طلب کیا گیا تھا ۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں گر فتاری سے بچنےکیلئے لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ امجدپرویزایڈووکیٹ کی وساطت سے شہبازشریف نے درخواست دائرکی جس میں چیئرمین نیب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیاہے

  • نیب ٹیم ماڈل ٹاؤن میں، پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی لیکن اسوقت شہباز شریف کہاں ہیں؟

    نیب ٹیم ماڈل ٹاؤن میں، پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی لیکن اسوقت شہباز شریف کہاں ہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ٹیم شہباز شریف کے گھر پہنچی تو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب بھی پہنچ گئیں

    اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے، آج شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی،اس کے باوجود یہ تماشا کیا جارہا ہے،

    اطلاعات ہیں کہ شہباز شریف گھر میں ہی موجود ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے

    دوسری جانب نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو گزشتہ پیشی پر سوالنامہ اور مناسب وقت دیا گیا تھا ،شہباز شریف کی خواہش پر انہیں زیادہ وقت فراہم کیا گیا ،نیب نے شہباز شریف سے وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں

    نیب کے مطابق 1998سے 2018کے دوران آپ کی فیملی کے اثاثے 367.23ملین سے بڑھ کر 549بلین ہوئے،پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت طلب کی گئی،بیرون ملک تمام اثاثے اور بینک اکاوَنٹس کی تفصیلات فراہم کیں جائیں،بارکلے بینک سے لیا جانے والے قرض کی تفصیلات فراہم کی جائیں،فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تخائف کی تفصیلات فراہم کریں،2008سے 2019کے دوران زرعی آمدنی کی تفصیلات فراہم کیں جائیں،ماڈل ٹاوَن 96ایچ کتنے سال تک وزیر اعلیٰ کیمپ ہاوَس رہا،تفصیلات فراہم کریں،

    نیب میں شہباز شریف کے نمائندے نے اثاثہ جات کے حوالہ سے تفصیلی جواب جمع کروایا ،شہباز شریف ہائی کورٹ میں قبل از گرفتاری ضمانت کی تاریخ نہ ملنے پر آج نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ اس سے قبل شہبازشریف 2 بارکورونا کو جواز بنا کر نیب میں پیش نہیں ہوئے ہیں وہ آخری بار 22 اپریل کونیب میں پیش ہوئے تھے،گزشتہ پیشی پر نیب ٹیم شہباز شریف کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی تھی جس کے بعد انہیں دوبارہ طلب کیا گیا تھا ۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں گر فتاری سے بچنےکیلئے لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ امجدپرویزایڈووکیٹ کی وساطت سے شہبازشریف نے درخواست دائرکی جس میں چیئرمین نیب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیاہے

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

    درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پراثاثہ جات کیس بنایا،منی لانڈرنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں،1972 میں بطور تاجر کاروبار کا آغاز کیا،زراعت ،شوگراور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا،2018 میں نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک بھی ثبوت نہیں دیا 2018میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا، اس وقت بھی نیب کیساتھ بھر پور تعاون کیا

     

    بریکنگ، شہباز شریف پیش نہ ہوئے، نیب ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کرنے پہنچ گئی

  • لاہور میں کرونا کا پھیلاؤ، بزدار سائیں کو ہوش آ ہی گیا،بڑا فیصلہ کر لیا

    لاہور میں کرونا کا پھیلاؤ، بزدار سائیں کو ہوش آ ہی گیا،بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر محکمہ صحت کے ہنگامی اقدامات جاری ہیں

    محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے تمام اسپتالوں میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس ضمن میں مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے اسپتالوں میں بیڈز، وینٹی لیٹرز کی گنجائش آن لائن ہوگی،ریسکیو گنجائش اور مریض کی حالت پر اسپتال کا انتخاب کریں گے،

    میو اسپتال لاہور کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی سربراہی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پروفیسر اسد اسلم لاہور کے اسپتالوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے انچارج مقرر کر دیئے گئے،پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر اور ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر ڈیٹا اپ لوڈ کریں گے،

    دوسری جانب پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 90 ہزار 69 افرادکےکوروناٹیسٹ کیےگئے، آج لاہور میں تشویشناک مریض 119 اورراولپنڈی میں 116 ہے،کابینہ کمیٹی کی جانب سے سمارٹ سیمپلنگ کے لیے ہمیں کہا گیا تھا،کمیٹی بنائی گئی جس میں بین الاقوامی یونیورسٹیز سے بھی ماہرین شامل کیے گئے،میو اسپتال میں 28 سے 30 وینٹی لیٹرز خالی پڑے ہیںلاہور اورراولپنڈی میں کورونا کےسب سے زیادہ کیسز ہیں،

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ لاہورمیں 300سےزائدڈاکٹرکوروناسےمتاثر ہیں پلازمہ کےلیے41 ڈونرزراضی ہوئے، ان کی اسکریننگ کی جارہی ہے لاہور میں کنٹرول روم بنا ہوا ہے ، اعداد و شمار نہیں چھپائے جارہے لاہور میں 21 ہزار سیمپل لینے پر 6 کروڑ روپے خرچا آیا ،اب اسپتالوں میں صرف تشویشناک حالت میں مبتلا مریض رکھے جا رہے ہیں

    واضح رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کو ایک سمری بھیجی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل چکا ہے

    سیکرٹری محکمہ صحت کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا ہے، کوئی بھی رہائشی علاقہ اور قصبہ وبا سے محفوظ نہیں ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے 15 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز کی صورت حال کے حوالے سے سمری ارسال کی گئی تھی

    وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا کہ کورونا ہاٹ اسپاٹ، رہائشی اور کام کی جگہوں سے شہریوں کے سیمپل لیے گئے، عمومی طور پر لیے گئے سیمپلز میں 5 اعشاریہ 18 اور اسمارٹ سیمپلنگ میں 6 اعشاریہ 01 فیصد ٹیسٹ مثبت آئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کو محکمہ صحت کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا کہ تمام سیمپلز میں 6 فیصد کا ٹیسٹ پازیٹیو رہا،بعض ٹاؤن میں 7 اعشاریہ 14 فیصد رہا۔ سمری میں لاہور میں کورونا کے اصل نئے مریضوں کا اندازہ 6 لاکھ 70 ہزار لگایا گیا ہے۔

    سمری میں انکشاف کیا گیا کہ یہ تناسب لاہور میں خطرناک حد تک دکھائی دیتا ہے، کوئی بھی رہائشی علاقہ یا قصبہ نہیں، جہاں یہ بیماری نہ ہو۔سمارٹ سیمپلنگ کے دوران ٹیسٹوں میں 6 فیصد کا رزلٹ پازیٹو رہا، ان کیسز میں علامات نہیں، یہ انفیکشن اور لوکل ٹرانسمیشن کا ذریعہ بنے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں، سمری میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی سفارشات پر دوسرے محکموں سے بھی رائے لی جائے۔

    سیکرٹری صحت نے کہا کہ سفارشات سے پہلے باقاعدہ ٹیسٹ کرنے کی پوری مشق کی گئی، پچھلے دنوں میں مرض کی شدت بڑھنے کے بعد نئے مریضوں کا اندازہ لگانا مشکل تھا

  • یاسمین راشد:سب سے زیادہ کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے ہیں

    یاسمین راشد:سب سے زیادہ کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے ہیں

    یاسمین راشد: پورے پنجاب میں اب ستائیس ہزار آٹھ سو پچاس ٹیسٹ رپورٹ ہوئے ہیں. پنجاب میں اب تک پانچ سو چالیس اموات ہوئیں.پنجاب میں آخری چوبیس گھنٹوں میں ترتالیس ہوئی ہیں. پنجاب میں اب تک دو لاکھ تینتالیس ہزار ٹیسٹ ہو چکے ہیں. سب سے زیادہ کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے ہیں .جو ایک بہت بڑا کام محکمہ صحت نے کیا وہ کانٹیکٹ ٹریسنگ کابہے.نوے ہزار آٹھ سو انہتر افراد کو ٹریس کیا گیا ہے.

    کانٹیکٹ ٹریسنگ میں چار ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے. ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کوئی کیس سامنے آئے تو اسکے ٹیسٹ کے بعد اسکے کانٹیکٹس کو ٹریس کریں.ایک بہت بڑا خدشہ اسپتالوں کے بیڈز بھرنے سے متعلق ہے.آج کی صورتحال کے مطابق لاہور میں سنگین مریض ایک سو انیس راولپنڈی میں ایک سو سولہ ہے.سنجیدہ مریضوں کا مجموعی نمبر صوبہ میں دو سو اکاون ہے.کنٹرول روم ہمارا اسٹیبلیش ہوا ہوا ہے.ایک پورے پنجاب کاکنٹرول روم ہے . زیادہ سے زیادہ معلومات دینےے کی کوشش کر رہے ہیں. ایک سمری کل سے بہت تنازعہ کا شکار ہوئی ہوئی ہے. سمارٹ سیمپلنگ کے لیئے ہمیں کیبنیٹ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا تھا.

    کمیٹی بنائی گئی جس میں بین القوامی یونیورسٹیز سے بھی ایکسپرٹ شامل کیئے گیے. اٹھائیس اپریل کو انہیں کہا کہ ہمی سیمپلنگ کر کے بتائیں کہ مستقبل کا بتائیں کیسز کہاں تک پہنچیں گے.صوبہ بھر میں انہوں نے پینتیس ہزار کے قریب ٹیسٹ کیئے. لاہور میں انہوں نے اکیس ہزار کے قریب ٹیسٹ کیئے.اس سارے عمل ہر چھ کرور کا خرچہ آیا.

    ہمارے پاس اسکے جو نتائج سامنے آئے اس کے مطابق لاہور میں پانچ عشاریہ ایک آٹھ فیصد انفیکٹیوٹی آئی. انفیکٹیویٹی کا مطلب یہ ہے کہ ہم کتنے افراد انفیکٹڈ ہیں. اس ڈیٹا سے اندازہ ہوا کہ شاید اتنے لوگوں کو وائرس لگا.
    یہ ایک سائینٹیفک ڈیٹا تھا جس کے ذریعے ہم نے اندازہ لگانا تھا کہ آگے کیا کرنا ہے. اس وقت ہمارے پاس ستر فیصد جگہ ہے لیکن ہمیشہ برے کے لیئے پلان کیا جاتا ہے. اللہ کی مہربانی ہے کہ ہم سمجھ رہے تھے اتنی تعداد سامنے آئے گی وہ بھی سامنے نہیں آئی.

    ابھی بھی میو اسپتال میں اٹھائیس سے تیس وینٹی کیٹرز خالی پڑت ہین. جو ایک اتنا شور مچا کہ پندرہ کو سمری موو کی گئی کہ ہمیں خدشہ ہے کہ اتنے کیسز جو سامنے آئے ہیں تو اتنے فیصد افراد اس سے متاثر ہوں گے. اسی رہورٹ مین یہ بھی بتایا گیا کہ پچاس عمر سے زیادہکے افراد زیادئ متاثر ہو سکتے ہیں. ایکسپرٹس کا اوپینیئن تھا کہ ابھی بند رکھیں.لیکن افر پاکستان کی صورتحال دیکھی جائے تو پنتالیس فیصد ریوینیو رک گیا. میرے لیئے ابھی بھی الارمنگ صورتحال ہے. ہم اندازہ لگاتے ہیں کہ اتنے فیصد افراد اس بجماری سے متاثر ہین.

    آپ نے اپنے آپ کو بچانا ہے. یہ ایک صدقہ جاریہ ہے کہ آپ لوگوں کو بچائیں.چالیس فیصد انفیکشن ماسک پہننے سے پھیلاو سے رک جائے گی. خواتین میں ابھی تعداد پچیس فیصد ہے. وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر خواتین اپنے چہرے کور کرتے ہیں.ہمارا کسی قسم کے اعداد و شمار چھپانے کا ارادہ نہیں ہے. انفیکٹڈ افراد کی تعداد بڑھی کیونکہ لوگوں نے احتیاط نہیں کی.بار بار پیغام دیں کہ اپنی حفاظت خود کریں.

    آپ سب کی زندگی ہمیں بہت عزیز ئے. انٹرنیشنل ایئر لائینز بیک کرپٹ ہو چکی ہیں. فیکٹریز بند ہو چکی ہیں.
    ابھی اللہ کی مہربانی تھی کہ گندم کی کٹائی کا سیزن تھا. بہت سے لوگوں نے فصلیں کاٹ کے گھر کا سرکل چلایا. ابھی ہم نے ڈاکٹرز کا جو ڈیوٹی روسٹر بنایا وہ یہ تھا کہ وہ ایک ہفتہ چھ گھنٹے کے لیئے کام کرتے تھے اسکے بعد چھٹی کرتے تھے. ڈاکٹر ہی نہیں اس وقت بہت سے طبقات متاثر ہوئے.ڈاکٹرز بھی آپ جیسے انسان ہیں.جو میری طرح ذرا بوڑھے ڈاکٹرز ہیں وہ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں. کوئی بھی کورونا کا مریض جب اسپتال آتا ہے تو کسی مسئلہ کے ساتھ آتا ہے.اس کی علامات کا اعلاج اسی وقت شروع ہو جاتا ہے.

    اس وائرس کا ابھی تک کوئی بھی اعلاج نہیں ہے,صرف علامات کا اعلاج ہے.جب علامات ظاہر ہوں تو جلدی آ جائیں. گھر بیٹھ کر انتظار نہ کرتے رہیں کہ طبیعت زیادہ خراب ہو گی تو جائیں گے. سات ہزار ایک سو سولہ افراد اب تک صحت مند ہوئے ہیں.

  • ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ماہِ مئی میں 1893ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے2032 افراد کو مدد فراہم کی۔

    ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ماہِ مئی میں 1893ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے2032 افراد کو مدد فراہم کی۔

    اوکاڑہ (علی حسین مرزا) ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل44208 کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 1893 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 40951غیر متعلقہ اورمس کالز، 1130 معلوماتی، 230رونگ اور 4 فیک کالز ہیں۔1893 ایمرجنسیز میں 687روڈ ٹریفک حادثات،932 میڈیکل، 19آگ لگنے کے واقعات،87کرائم،5 ڈوبنے کے واقعات اور163 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 687 افراد متاثر ہوئے جن میں 17افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ188 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 648متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے19 واقعات ہوئے جن میں 1کمرشل ایریا، 9 رہایشی علاقے جبکہ 9 واقعات مختلف ایریا میں پیش آئے۔ ان واقعات میں ریسکیو1122 بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 7Millions کی پراپرٹی کو بچایا۔مئی میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرکے ہسپتالوں سے 393مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

  • حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری

    سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آڈر جاری کر دئیے.سپیکر نے پروڈکشن آڈر 5 جون سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے جاری کئیے.

    پروڈکشن آڈر جاری ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف 5 جون سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شریک ہو سکیں گے.پنجاب اسمبلی کا اجلاس لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوگا

  • اوکاڑہ رینالہ خورد ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق ایک شخص زخمی

    اوکاڑہ رینالہ خورد ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق ایک شخص زخمی

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) رینالہ خورد نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔ موٹر سائیکل سوار رینالہ خورد سے قصور جارہے تھے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

  • صوبائی وزیر کرونا کو شکست دینے میں کامیاب

    صوبائی وزیر کرونا کو شکست دینے میں کامیاب

    صوبائی وزیر کرونا کو شکست دینے میں کامیاب
    وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کرونا کو شکست دینے میں کامیاب ۔ کرونا سے متاثرہ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی۔وزیر توانائی کرونا کو مات دیکر صحت یاب ہو گئے۔اختر ملک نے کہا کہ لوگوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا شکر گزار ہوں۔اللہ تعالی نے کرم کیا، صحت یاب ہو گیا ہوں ۔عوام وائرس کو سنجیدہ لیں ، احتیاط یقینی بنائیں۔
    واضح رہے کہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 938 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 27 ہزار 850، سندھ میں 29 ہزار 647، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 485، بلوچستان میں 4 ہزار 514، گلگت بلتستان میں 738، اسلام آباد میں 2 ہزار 893 جبکہ آزاد کشمیر میں 271 مریض ہیں

    پاکستان میں اب تک 5 لاکھ 77 ہزار 974 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 548 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 27 ہزار 110 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے

  • ترجمان محکمہ یوتھ افئیرز پنجاب کا ای لائبریری پراجیکٹ کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر ردعمل

    ترجمان محکمہ یوتھ افئیرز پنجاب کا ای لائبریری پراجیکٹ کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر ردعمل

    ای لائبریری پراجیکٹ بند ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ای لائبریری کے ملازمین کی کانٹریکٹ کی مدت ختم ہوچکی ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بے کانٹریکٹ مدت ختم ہونے پر ملازمین کو نوٹس جاری کئے۔ ای لائبریرز پراجیکٹ اب محکمہ یوتھ افئیرز کے زیر نگرانی براہ راست چلایا جائے گا۔ محکمہ یوتھ افئیرز اور محکمہ خزانہ پنجاب نے نئی بھرتیوں کی ایس این ای منظور کرلی ہے۔

    محکمہ نئی بھرتیوں کے لئے سفارشات پبلک سروس کمیشن کو بھیجے گا۔ میرٹ اور شفاف طریقے سے پراجیکٹ میں قابل نوجوانوں کی بھرتی کی جائے گی۔ پنجاب بھر میں موجود ای لائبریریز عوام کی بدستور خدمت جاری رکھیں گی۔ پنجاب میں اس وقت 21 ای الئبریریز موجود ہیں۔