Baaghi TV

Category: لاہور

  • اوکاڑہ دیپالپور میں دن دیہاڑے ڈکیتی، دو لاکھ کا سامان چھین کر ڈاکو فرار

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) دیپالپور میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ مدینہ چوک قصور روڈ پر واقع لائف کئیر فارمیسی میں نامعلوم مسلح ڈاکو گھس آئے اور گن پوائنٹ پر دو لاکھ کا سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی

    شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی

    شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی

    باغی ٹی وی :شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود ہے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے اطراف میں تعینات ہے۔ ناکوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

    ادھر آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف نے حفاظتی ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قائد حزب اختلاف کے وکیل کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی۔

    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کسی بھی کیس میں ملزم کا عبوری ضمانت کروانے کا آئینی و قانونی حق مجروح نہیں کیا جاسکتا، ہائیکورٹ میں میاں شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہوچکی ہے۔

    حفاظتی ضمانت کی درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہونے کے باوجود شہباز شریف کے گھر گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا، شہباز شریف نیب انکوائری میں شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں، ہائیکورٹ میں پیش ہونے کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے.اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف ضمانت کرانے کی کوشش کریں گے۔ تاہم وہ جو مرضی کر لیں، جی کا جانا ٹھہر گیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ 1985ء سے لے کر شوگر مل لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، میری آج وہ بات سچ ثابت ہو گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور پولیس سب کے خلاف گھیرا تنگ کرے گی، جنہوں نے 1985ء میں قرضے معاف کروائے اور ملیں لگائیں۔سارے منی لانڈروں کی ضمانتیں ہو گئی ہیں۔ جس نے مصالے، دہی بھلے والے کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی، تمام لوگ ضمانتیں کرا کے نکل چکے ہیں۔ جس نے گاجریں کھائیں، اسے پھکی دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق تحقیقات میں عدم تعاون کی صورت میں شیڈول ٹو نیب حکام کو ملزم کی گرفتاری کا اختیار دیتا ہے۔ تاہم نیب آرڈی نینس کی شق A-31 کے تحت بھی تحقیقات میں رخنہ ڈالنے کی صورت میں تادیبی کارروائی کا آغاز کیا جا سکتا ہے

  • عظمیٰ خان تشدد کیس، امید نا ہاریں، لاقانونیت کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ حسان نیازی

    عظمیٰ خان تشدد کیس، امید نا ہاریں، لاقانونیت کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ حسان نیازی

    عظمیٰ خان تشدد کیس، امید نا ہاریں، لاقانونیت کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ حسان نیازی

    باغی ٹی وی ، اداکارہ عظمیٰ خان کے کیس کے وکیل حسان نیازی نے کہا ہے کہ اس سارے سیناریو میں ہمارا واحد مقصد یہ تھا کہ عظمیٰ کو انصاف دلایا جائے .ہم اپنے طور پر اس پر کھڑے رہے لیکن ہمارے کلائنٹ نے مفاہمت کر لی. سب یہی پیشن گئی کر رہے تھے.
    حسان نیازی نے کہا کہ نناوے فیصد کیسز میں کمپرومائز اور مفاہمت ہی ہوتی ہے . آخر کاریہی کچھ ہوتا ہے . لیکن ہم نے یہ ثابت کیا کہ اب کوئی ریئل استیٹ‌ کا مالک یا اس کے باڈی گاڈ کسی کے گھر کی دیوار پھلانگ کر نہیں جائیں گے ، کسی خاتون پر تشدد نہیں‌ہوگا . اور یہ ثابت ہوگیا کہ ایسے افراد کو قانون کے تحت لایا جاسکتا ہے . لیکن انصاف کی امید ہم نے اب ھبی نہیں چھرڑی اس کے لیے ہم جدو جہد کرتے رہیں گے.


    واضح رہے کہ
    عظمیٰ خان تشدد کیس میں معاملات طے پاگئے ہیں۔ تشدد کا نشانہ بننے والی اداکاروماڈل عظمیٰ خان اور انکی بہن ہما خان کی وکیل خدیجہ صدیقی نے فریقین کے درمیان صلح ہوجانے کی تصدیق کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیس سے علیحدگی کا بھی اعلان کردیا ہے۔ بیرسٹر خدیجہ صدیقی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ”ہم عظمیٰ خان کے کیس سے الگ ہورہے ہیں، میں دونوں خواتین کی جانب سے تصفیے کی وجہ سمجھتی ہوں لیکن اس کے باوجود میرا ضمیر مجھے اس سب کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دیتا چاہے وہ پروفیشل حوالے سے ہی کیوں نہ ہو۔
    لاقانونیت کے خلاف جدوجہد چلتی رہے گی

    واضح رہے کہ عظمیٰ تشدد کیس میں پولیس نے کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے ملک ریاض کی بیٹی آمنہ عثمان زوجہ ملک عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا ،ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ ڈیفینس سی لاہور میں درج کیا گیا

    اس مقدمے میں آمنہ عثمان ملک ، اورملک ریاض کی بیٹیوں کومورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ عظمیٰ خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تھیں کہ آمنہ عثمان ملک اورملک ریاض کی دونوں بیٹیاں مسلح گارڈز کے ساتھ اس کے گھرمین گھس آئیں اورتشدد کرنے کے ساتھ ساتھ برا بھلا بھی کہا ، عظمیٰ خان کی طرف سے اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ آمنہ عثمان ملک نے اسکو دھمکیاں بھی دیں ہیں

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ملک ریاض کی بیٹیاں طاقت کے بل بوتے پرہمارے گھرآئیں اورآتے ہی ہمیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا گیا

  • لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر آج سماعت کرے گی

    لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر آج سماعت کرے گی

    لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہا ئیکورٹ کا 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں عبوری درخواست ضمانت دائر کی ہے۔ سابق جج شریف حسین بخاری کے انتقال کے باعث اس پر سماعت نہ ہوسکی۔

    خیال رہے شہباز شریف نے گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں متوقع گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

    چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب کی طرف سے زیر التوا انکوائری میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے، میں تواتر کیساتھ تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آ رہا ہوں۔ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا 1972ء میں بطور تاجر کاروبار کا آغاز کیا اور ایگری کلچر، شوگر اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا، سماج کی بھلائی کیلئے 1988ء میں سیاست میں قدم رکھا۔ موجودہ حکومت کے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی جس میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں۔ 2018ء میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اس دوران بھی نیب کیساتھ بھر پور تعاون کیا تھا۔

    شہباز شریف نے درخواست میں نیب پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ 2018ء میں گرفتاری کے دوران نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک بھی ثبوت سامنے نہیں رکھا، نیب ایسے کیس میں اپنے اختیار کا استعمال نہیں کر سکتا جس میں کوئی ثبوت موجود نہ ہو، منی لانڈرنگ کے الزامات بھی بالکل بے بنیاد ہیں۔

  • اوکاڑہ میں کرونا کا ایک مریض سامنے آگیا

    اوکاڑہ میں کرونا کا ایک مریض سامنے آگیا

    اوکاڑہ (علی حسین مرزا) ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میں ایک شخص کرونا وائرس کا شکار ہوگیا۔ منیر احمد نامی 45 سالہ شخص کو ٹانگ ٹوٹنے کی بنا پر ہسپتال میں داخل کیا گیا بعد ازاں جب اسکا ٹیسٹ کیا گیا تو کرونا ٹیسٹ پازیٹیو (مثبت) آیا۔ ڈاکٹر عمرانور نے سرجری سے پہلے تین مریضوں کے کرونا ٹیسٹ کے سیمپل بھجوائے جن میں سے منیر احمد کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تاحال مریض کو قرنطینہ وارڈ میں شفٹ نہیں کیا گیا۔

  • شہباز شریف  کیا کرنے والے شیخ رشید نے بتادیا

    شہباز شریف کیا کرنے والے شیخ رشید نے بتادیا

    شہباز شریف کیا کرنے والے شیخ رشید نے بتادیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف ضمانت کرانے کی کوشش کریں گے۔ تاہم وہ جو مرضی کر لیں، جی کا جانا ٹھہر گیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ 1985ء سے لے کر شوگر مل لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، میری آج وہ بات سچ ثابت ہو گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور پولیس سب کے خلاف گھیرا تنگ کرے گی، جنہوں نے 1985ء میں قرضے معاف کروائے اور ملیں لگائیں۔سارے منی لانڈروں کی ضمانتیں ہو گئی ہیں۔ جس نے مصالے، دہی بھلے والے کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی، تمام لوگ ضمانتیں کرا کے نکل چکے ہیں۔ جس نے گاجریں کھائیں، اسے پھکی دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق تحقیقات میں عدم تعاون کی صورت میں شیڈول ٹو نیب حکام کو ملزم کی گرفتاری کا اختیار دیتا ہے۔ تاہم نیب آرڈی نینس کی شق A-31 کے تحت بھی تحقیقات میں رخنہ ڈالنے کی صورت میں تادیبی کارروائی کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔
    واضح‌رہے کہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے گھر 196 ایچ ماڈل ٹاون میں نیب نے چھاپہ مارا ہے نجی ٹی وی چینل نے کہا ہےکہ .شہباز شریف کی عقبی راستے سے فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی، ان کی گرفتاری کی اطلاعات بھی ہیں.

    پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے، نیب نے آج شہباز شریف کو طلب کیا ہوا تھا لیکن شہباز شریف پیش نہیں ہوئے بلکہ تحریری جواب بھجوا دیا حالانکہ نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر کرونا سے بچاؤ کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں

  • ایک طرف کرونا وائرس پھیل رہا ہے تو دوسری طرف جناح ہسپتال لاہور ڈس انفیکشن یونٹ بند کر دیا گیا

    ایک طرف کرونا وائرس پھیل رہا ہے تو دوسری طرف جناح ہسپتال لاہور ڈس انفیکشن یونٹ بند کر دیا گیا

    ایک طرف کرونا وائرس پھیل رہا ہے تو دوسری طرف جناح ہسپتال لاہور ڈس انفیکشن یونٹ بند کر دیا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایک طرف کرونا وائرس پھیل رہا ہے تو دوسری طرف Disinfection Unit بند کر کے رکھ دیے ہیں. ایک ہسپتال کا یہ حال ہے تو باقی جگہوں کا اللہ ہی حافظ ہے .حکومت پاکستان اور وزارت صحت کو ایسے بلنڈرز کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ جہاں کرونا کے بچاؤ کے انتظامات سب سے زیادہ ہونے چاہیے وہاں جان بوجھ کر بے احتیاطی کی جارہی ہے .
    https://twitter.com/arshadm1988/status/1267797792363368450?s=20
    واضح رہے کہ پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 1621 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 76 ہزار 398 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 938 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 27 ہزار 850، سندھ میں 29 ہزار 647، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 485، بلوچستان میں 4 ہزار 514، گلگت بلتستان میں 738، اسلام آباد میں 2 ہزار 893 جبکہ آزاد کشمیر میں 271 مریض ہیں

    پاکستان میں اب تک 5 لاکھ 77 ہزار 974 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 548 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 27 ہزار 110 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے.

  • اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے کئی پٹرول پمپس سے پیٹرول غائب

    اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے کئی پٹرول پمپس سے پیٹرول غائب

    اوکاڑہ( علی حسین مرزا) تحصیل دیپالپور میں پٹرول پمپس سے پٹرول غائب عوام بے حال۔ وفاقی حکومت نے جب سے تیل کی قیمت کم کی ہے تب سے پیٹرول پمپ منافع خور مافیا کو یہ ہضم نہیں ہورہا لہذا آج دیپالپور کے کئی پٹرول پمپس پر پیٹرول نہیں مل رہا۔ مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ عوام نے باغی ٹی وی کی وساطت سے اجتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں کمی ہوئی ہے اور مزید پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا کوئی حکومتی اعلان نہیں تو پیٹرول پمپس مالکان کا عوام کو پیٹرول فروخت نہ کرنا بے وجہ ہے۔

  • نیب ٹیم شہباز شریف کی گرفتاری کے بغیر روانہ

    نیب ٹیم شہباز شریف کی گرفتاری کے بغیر روانہ

    نیب ٹیم شہباز شریف کی گرفتاری کے بغیر روانہ
    باغی ٹی وی : قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم چیئرمین کے حکم پر میاں شہباز شریف کو گرفتار کرنے ان کی ماڈل ٹاؤن رہائشگاہ 96 ایچ پہنچی تھی لیکن کافی دیر بعد انھیں بتایا گیا کہ اپوزیشن لیڈر یہاں موجود ہی نہیں ہیں۔

    اب نیب کی ٹیم اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو گرفتار کرنے جاتی امراء چلی گئی ہے۔ خیال رہے کہ شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں عدم تعاون کی روش پر قائم ہیں۔

    انہوں نے نیب کی جانب سے آج مورخہ 2 جون، دن 12 بجے ذاتی حیثیت میں طلبی کا نوٹس ایک مرتبہ پھر نظر انداز کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس اس کے بعد ہی نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر کیخلاف شیڈول ٹو کے تحت کارروائی کا آغاز کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف کو ارسال کردہ نوٹس میں عدم تعاون کی صورت میں شیڈول ٹو کے پیش نظر ممکنہ کارروائی سے آگاہ کیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تاحال ضمانت قبل از گرفتاری کے آرڈر جاری نہ ہوئے، لہذا نیب اپنا آئینی اور قانونی اختیار استعمال کر رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق تحقیقات میں عدم تعاون کی صورت میں شیڈول ٹو نیب حکام کو ملزم کی گرفتاری کا اختیار دیتا ہے۔ تاہم نیب آرڈی نینس کی شق A-31 کے تحت بھی تحقیقات میں رخنہ ڈالنے کی صورت میں تادیبی کارروائی کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔
    اضح‌رہے کہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے گھر 196 ایچ ماڈل ٹاون میں نیب نے چھاپہ مارا ہے نجی ٹی وی چینل نے کہا ہےکہ .شہباز شریف کی عقبی راستے سے فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی، ان کی گرفتاری کی اطلاعات بھی ہیں.

    پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے، نیب نے آج شہباز شریف کو طلب کیا ہوا تھا لیکن شہباز شریف پیش نہیں ہوئے بلکہ تحریری جواب بھجوا دیا حالانکہ نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر کرونا سے بچاؤ کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں

  • شہباز شریف گرفتارہوئے تو ن لیگ کون سا قدم اٹھائے گی، رانا ثناءاللہ نے خبردار کردیا

    شہباز شریف گرفتارہوئے تو ن لیگ کون سا قدم اٹھائے گی، رانا ثناءاللہ نے خبردار کردیا

    شہباز شریف گرفتارہوئے تو ن لیگ کون سا قدم اٹھائے گی، رانا ثناءاللہ نے خبردار کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے نیب کے شہباز شریف کے گھر چھاپہ مارنے پر کہا ہے کہ نیب گھر پر نہیں عدالت می جائے شہباز شریف نے کل ضمانت کی درخواست دائر کی اور کل سماعت ہونی ہے.نیب انتقامی کاروائی کر رہا ہے جو بدنیتی پر مبنی ہےکل 11 بجے سماعت ہو گی نیب گھر کا گھیراو کرنے کی بجائے عدالت آئے ۔
    اگر اس طرح کرنا ہے تو پھر سب کو بند کر دیں کوئی عدالت نہیں پہنچ سکتا پھر ۔ کسی کی داد رسی نہیں ہو سکے گی۔

    شہباز شریف گرفتار ہوئے تو تحریک چلائی جائے گی اور اپوزیشن کے ساتھ ملکر فیصلہ کریں گے۔ حکومت کا لائحہ عمل صرف انتقامی کاروائی ہے۔ حکومت کی ناکامی لاک ڈاون ۔کرونا وائرس ہے۔ لوگوں کو لوٹا گیا ۔اپوزیشن خاموش نہیں بیٹھے گی عوام کے سامنے سب لائیں گے ÷شہباز شریف پچھلی تاریخ پر پیش ہوئے تھے ۔کرونا خود نیب کے دفتر میں داخل ہو چکا ہے اسلیے شہباز شریف نے کہا کہ ویڈیو لنک پر تحقیقات کر لیں ۔
    واضح‌رہے کہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے گھر 196 ایچ ماڈل ٹاون میں نیب نے چھاپہ مارا ہے نجی ٹی وی چینل نے کہا ہےکہ .شہباز شریف کی عقبی راستے سے فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی

    پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے، نیب نے آج شہباز شریف کو طلب کیا ہوا تھا لیکن شہباز شریف پیش نہیں ہوئے بلکہ تحریری جواب بھجوا دیا حالانکہ نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر کرونا سے بچاؤ کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں

    کہا جا رہا ہے کہ نیب ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کرنے پہنچی ہے تا ہم حتمی صورتحال کا کچھ دیر میں پتہ چلے گا جس پر قارئین کو آگاہ کر دیا جائے گا
    نیب میں شہباز شریف کے نمائندے نے اثاثہ جات کے حوالہ سے تفصیلی جواب جمع کروایا ،شہباز شریف ہائی کورٹ میں قبل از گرفتاری ضمانت کی تاریخ نہ ملنے پر آج نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ اس سے قبل شہبازشریف 2 بارکورونا کو جواز بنا کر نیب میں پیش نہیں ہوئے ہیں وہ آخری بار 22 اپریل کونیب میں پیش ہوئے تھے،گزشتہ پیشی پر نیب ٹیم شہباز شریف کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی تھی جس کے بعد انہیں دوبارہ طلب کیا گیا تھا ۔