Baaghi TV

Category: لاہور

  • سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اسمبلی اجلاس فلیٹیز ہوٹل میں طلب کر لیا

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اسمبلی اجلاس فلیٹیز ہوٹل میں طلب کر لیا

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اسمبلی اجلاس فلیٹیز ہوٹل میں طلب کر لیا
    باغی ٹی وی :سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی اجلاس 5 جون بروز جمعہ 3 بجے فلیٹیز ہوٹل میں طلب کر لیا . سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے رولز 235 اور 2(1)(f) کے تحت کرسٹل اور رائل گرینڈ ہالز کو اسمبلی چیمبر ڈکلیئر کر دیا گیا:
    اس سلسلے میں کوویڈ- 19 کے ایس او پیز کے مطابق اسمبلی ارکان کا سیٹنگ پلان تیار کیا گیا ہے.انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے ارکان کے کورونا ٹیسٹ یقینی بنائیں.

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا وائرس سے شہید ہونیوالی لیڈی ڈاکٹرثناء فاطمہ کو خراج عقیدت

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا وائرس سے شہید ہونیوالی لیڈی ڈاکٹرثناء فاطمہ کو خراج عقیدت

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا وائرس سے شہید ہونیوالی لیڈی ڈاکٹرثناء فاطمہ کو خراج عقیدت

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس سے شہید ہونیوالی لیڈی ڈاکٹرثناء فاطمہ کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
    ڈاکٹرثناء فاطمہ نے جرات اورقربانی کی لازوال مثال قائم کی۔ڈاکٹرثناء فاطمہ جیسے لوگ طب کے شعبے کی شان ہیں۔
    قوم کا ہر فردشہید ڈاکٹرثناء فاطمہ کو سلام پیش کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اورپیرا میڈیکل سٹاف کورونا کے خلاف جنگ میں ہمارا ہراول دستہ ہیں۔ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
    واضح‌ رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کا شکار لیڈی ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئی

    پنجاب کے محکمہ صحت نے اس ضمن میں تصدیق کر دی ہے، لیڈی ڈاکٹر ثناء فاطمہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

    محکمہ صحت کے مطابق لیڈی ڈاکٹر پرائیویٹ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے علاج پر تعینات تھیں، لیڈی ڈاکٹر کو 20 مئی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق آج صبح خاتون ڈاکٹرجان کی بازی ہار گئیں

    ڈاکٹر ثنا پتھالوجسٹ تھیں اور فاطمہ میموریل میڈیکل کالج سے گریجویٹ تھیں

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ٹڈی دل کے تدارک کے لئے کیے اہم قدامات

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ٹڈی دل کے تدارک کے لئے کیے اہم قدامات

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ٹڈی دل کے تدارک کے لئے کیے اہم قدامات

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ٹڈی دل کے تدارک کے لئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
    چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری اطلاعات،ڈی جی پی ڈی ایم اے اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی . وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ٹڈی دل کے خاتمے کی مہم کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کردیا.پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں ٹڈی دل کی سرویلنس کیلئے ہیلی کاپٹر کو استعمال میں لایاجاسکے گا۔محکمہ زراعت اورپی ڈی ایم اے حکام کو ہیلی کاپٹراستعمال میں لانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ متعلقہ محکموں اوراداروں کو ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کیلئے 24گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے .
    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت جاری کیں کہ جون اورجولائی میں ٹڈی دل کے ممکنہ حملے کے حوالے سے پیشگی تیاریاں کی جائیں۔
    اینٹی ٹڈی دل سکواڈ کو میدان میں اتاردیاگیاہے۔

    اس کے علاوہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹڈی دل سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت بھی کی ہے
    انہوں نےکہا کہ ٹڈی دل کے غیر معمولی پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے۔پنجاب حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے اورفصلوں کو بچانے کیلئے ایک ارب روپے کے وسائل فراہم کیے ہیں۔وفاقی حکومت کے تعاون سے فضائی سپرے بھی کیا جارہا ہے۔
    جامع لائن آف ایکشن کے ذریعے ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے تسلسل کیساتھ اقدامات جاری رکھے جائیں۔میں نے خود راجن پوراوربھکر کے دورے کر کے صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔تین لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر سپرے کیاجاچکا ہے۔

    17متاثرہ اضلاع میں ٹڈی دل کی موثر نگرانی کا عمل جاری ہے۔اینٹی ٹڈل دل سکواڈکی گاڑیاں متاثرہ علاقوں میں سپرے کررہی ہیں۔
    حکومتی اقدامات سے عوام خصوصاً کسانوں کو آگاہ رکھاجائے۔ کورونا کے ساتھ”ٹڈی دل“ کے چیلنج سے بھی عزم اورجامع حکمت عملی کے ساتھ نمٹ رہے ہیں۔ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس جمع کرائی جائے۔
    دیگر صوبوں کے ساتھ مشاورت کی جائے اورایک دوسرے کے تجربے شیئر کیے جائیں۔

  • لاہور میں خاتون ڈاکٹر کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئیں

    لاہور میں خاتون ڈاکٹر کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کا شکار لیڈی ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئی

    پنجاب کے محکمہ صحت نے اس ضمن میں تصدیق کر دی ہے، لیڈی ڈاکٹر ثناء فاطمہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

    محکمہ صحت کے مطابق لیڈی ڈاکٹر پرائیویٹ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے علاج پر تعینات تھیں، لیڈی ڈاکٹر کو 20 مئی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق آج صبح خاتون ڈاکٹرجان کی بازی ہار گئیں

    ڈاکٹر ثنا پتھالوجسٹ تھیں اور فاطمہ میموریل میڈیکل کالج سے گریجویٹ تھیں

    دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 927 نئے کیس، تعداد 22964 ہو گئی۔ لاہور میں 428 نئے کیس، کل تعداد 10329 ہو گئی،ننکانہ 1، شیخوپورہ 119، جہلم 1، گوجرانوالہ 26، سیالکوٹ میں 29نئے کیس سامنے آئے۔ ناروال1، گجرات 37، حافظ آباد 77منڈی 2، ملتان 98، خانیوال 1، وہاڑی 9، فیصل آباد میں 39 نئے کیس سامنے آئے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ٹوبہ 1، رحیم یار خان 7، سرگودھا 15، خوشاب 1، بہاولنگر6، بہاولپور 5، لودھراں 2، ڈی جی خان 5، لیہ 6، ساہیوال 5اوکاڑہ 2اور پاکپتن میں 4نئے کیس سامنے آئے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق کورونا وائرس سے29 مزید اموات ہوئیں جس کے بعد پنجاب میں اموات کی کل تعداد 410 ہو چکی ہے،اب تک 223074 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد6338 ہو چکی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔

  • مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

    مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

    مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن لاشف مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ملک میں لاک ڈاون صوبوں سے شروع کیا گیا ،ڈھائی کروڑ بچہ پہلے ہی اسکولوں سے باہر، 5 کروڑ وبا کی وجہ سے گھر میں ہیں

    کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ساڑھے 7 کروڑ بچے اسوقت ملک میں اسکول نہیں جارہے ،حکومت نے کہا کہ 31 مئی تک چھٹیاں ہوں گی ، حکومت نے ہمارے دفاتر بند کروادیے جس سے ٹیچرز کو تنخواہیں نہیں دے سکے ،15 لاکھ ٹیچرز اسکولوں کے لاک ڈاون کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ،ساڑھے سات کروڑ بچوں کو ان لائن تعلیم دینے کی بات کی گئی ،فلاپ پراجیکٹ کے ذریعے بچوں کو لالی پاپ دے رہے

    کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ امیروں کے بچے گھروں پر ٹیوٹر لگوا کر پڑھارہے ہیں،امریکہ، یورپ، بھارت، آسٹریلیا میں اسکول کھل گئے ہیں ،استاد کا معاشی قتل کرنے میں وزیرتعلیم مراد راس کا ہاتھ ہے، پوری دنیا میں 17 سال سے کم عمر کسی بچے کی وفات نہی‍ں ہوئی ،حکومت کو کہا اسکول کھولنے کے لیے ایس او پی دے مگر نہ دیے ،ہم نے خود انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق ایس او پی بنادیے ہیں

    کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہمارے ساتھ ایس او پیز پر مزاکرات کرے ،ہم حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ یکم جون سے اسکولوں کو کھولا جائے ،اسکول نہیں کھولنا تو نہ کھولیں، 15 لاکھ اساتذہ کو تنخواہیں ادا کردیں ،بچوں کی پڑھائی کا فیصلہ والدین پر چھوڑ رہے ہیں

    کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ مراد راس کو پتا نہیں کیا مسئلہ ہے، 7 سیکرٹری بدلے جاچکے ہیں ،مراد راس حکومت کی بدنامی کا باعث، تعلیم دشمن ہے ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت اساتذہ کو تنخواہیں دیں ،99 فیصد اسکولوں کے دفاتر بند ہونے کی وجہ سے فیسیں جمع نہیں ہورہی ،ایلیٹ بچوں کے اسکول کھلے ہیں ،حکومت نوٹیفیکیشن پر چلتی ہے، ٹویٹ پر نہیں چلتی،فیسیں وصول کرنے کے لیے دفاتر کھولے تو اسکولوں پر پرچے کروائے گئے

    کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ مراد راس کی ڈگری چیک کروائیں، مراد راس ڈنگر ڈاکٹر ہیں، کہیں انکی ڈگری جعلی تو نہیں؟ مراد راس وزیر ہیں، ڈگری جعلی ہوسکتی ہے، چیک کروانی چاہیے

  • پنجاب میں کرونا مریضوں میں اضافہ،تعداد 22 ہزار سے زائد،مزید 29 اموات

    پنجاب میں کرونا مریضوں میں اضافہ،تعداد 22 ہزار سے زائد،مزید 29 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا مریضوں میں اضافہ ہوا ہے

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 927 نئے کیس، تعداد 22964 ہو گئی۔ لاہور میں 428 نئے کیس، کل تعداد 10329 ہو گئی،ننکانہ 1، شیخوپورہ 119، جہلم 1، گوجرانوالہ 26، سیالکوٹ میں 29نئے کیس سامنے آئے۔ ناروال1، گجرات 37، حافظ آباد 77منڈی 2، ملتان 98، خانیوال 1، وہاڑی 9، فیصل آباد میں 39 نئے کیس سامنے آئے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ٹوبہ 1، رحیم یار خان 7، سرگودھا 15، خوشاب 1، بہاولنگر6، بہاولپور 5، لودھراں 2، ڈی جی خان 5، لیہ 6، ساہیوال 5اوکاڑہ 2اور پاکپتن میں 4نئے کیس سامنے آئے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق کورونا وائرس سے29 مزید اموات ہوئیں جس کے بعد پنجاب میں اموات کی کل تعداد 410 ہو چکی ہے،اب تک 223074 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد6338 ہو چکی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔

    https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/05/Daily-Sitrep-28-05-2020.pdf

  • عظمیٰ تشدد کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں، کہیں انہیں فرار تو نہیں کروا دیا ؟ حسان نیازی

    عظمیٰ تشدد کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں، کہیں انہیں فرار تو نہیں کروا دیا ؟ حسان نیازی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عظمیٰ خان تشدد کیس میں عظمیٰ کے وکیل حسان نیازی نے کہا ہے کہ عظمیٰ تشدد کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں، کہیں انہیں فرار تو نہیں کروا دیا ؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حسن خان نیازی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پولیس ابھی تک ملک ریاض کی بیٹیوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے. اور یہ افواہ چل رہی ہے کہ ملک ریاض کی بیٹیاں پاکستان سے فرار ہو گئی ہیں

    حسان نیازی ایڈوکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ،پنجاب پولیس کا شکریہ ،اور ویلڈن عوام،جب عظمیٰ خان کے کردار پر گفتگو کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ مجرموں نے محفوظ راستہ حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امبر ملک کو گرفتار کیا جائے

    واضح رہے کہ ملک ریاض کی بیٹی کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ لندن پہنچ گئی ہے اس ضمن میں ابھی تک اس افواہ کی تصدیق نہیں ہو سکی تا ہم کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ وہ لندن میں ہے اور جلد اسکا لندن سے انٹرویو نشر کیا جائے گا

    واضح رہے کہ عظمیٰ تشدد کیس میں پولیس نے کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے ملک ریاض کی بیٹی آمنہ عثمان زوجہ ملک عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ ڈیفینس سی لاہور میں درج کیا گیا ہے

    اس مقدمے میں آمنہ عثمان ملک ، اورملک ریاض کی بیٹیوں کومورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ عظمیٰ خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تھیں کہ آمنہ عثمان ملک اورملک ریاض کی دونوں بیٹیاں مسلح گارڈز کے ساتھ اس کے گھرمین گھس آئیں اورتشدد کرنے کے ساتھ ساتھ برا بھلا بھی کہا ، عظمیٰ خان کی طرف سے اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ آمنہ عثمان ملک نے اسکو دھمکیاں بھی دیں ہیں

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ملک ریاض کی بیٹیاں طاقت کے بل بوتے پرہمارے گھرآئیں اورآتے ہی ہمیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا گیا

     

     

    عظمی تشدد کیس ، ‏خان صاحب اسی غنڈہ گردی کے خلاف تو کھڑے ہوئے تھے، اب موقع ہے ہاتھ ڈال دیں اشرافیہ پر، عمران خان

    عظمی تشدد کیس ،پاکستان ملک ریاض کی جاگیر نہیں، میڈیا آواز بلند کرے، پولیس جلد انہیں گرفتار کرے۔ جاسمین منظور

    ملک ریاض کی بیٹی نے شوہر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی اداکاراؤں کو آگ لگانے کیلئے مٹی کا تیل ڈال دیا

    ملک ریاض کی بیٹی شوہر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی اداکاراؤں کے ساتھ غصے میں آ گئیں جس پر انہوں نے دو اداکاراؤں عظمیٰ خان اور ہما خان پر مٹی کا تیل ڈالا ہے، ملک ریاض کی بیٹی نے مٹی کا تیل ڈرانے کے لئے ڈالا ہے یا آگ لگانے کے لئے واضح نہیں ہو سکا

    جب تک قانون کے مطابق سخت سزا نہیں دی جائے گی، قوم کرنل کی بیوی اور ٹھیکیدار کی بیٹی جیسے ٹرینڈ بناتی رہے گی۔ اقرار

    ملک ریاض کے باپ سے پیسے لے کر نہیں کھاتا، کوئی آسمان سے نہیں اترا کہ بات نا کی جائے، اینکر عمران خان

    عظمیٰ تشدد کیس پر کمزور ترین ایف آئی آر بنائی گئی ، حسان نیازی کا شیریں مزاری سے تعاون کا مطالبہ

    عظمیٰ تشدد کیس، مجھے خریدنے کیلئے بڑی بڑی آفرز کی جا رہی ہیں ، نہیں بکوں گا، حسان نیازی

    عظمیٰ خان کی پریس کانفرس چینلز نے کیوں نہ ‌دکھائی، طاقتور لوگ اثر انداز ہوگئے.

    عظمیٰ سسٹرز تشدد کیس میں ملک ریاض کی بیٹی ملوث، ثبوت سامنے آ گئے

    ملک ریاض کی فیملی کے تشدد و دھمکیوں کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر

    عظمیٰ تشدد کیس، پولیس مجرموں کو گرفتار کرے، سزا ملے تا کہ عبرت کا نشان بنیں، اعجاز چودھری

    ‏شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ

    ‏خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی

    سوشل میڈیا پر تیل ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،ملک ریاض کی بیٹی ، اپنے نجی محافظوں کے ساتھ زبردستی معروف ماڈل عظمہ خان کے گھر داخل ہوئی ، انہوں نے ماڈل پر پٹرول پھینک دیا اور اس کی بہن ہما خان اور عظمیٰ خان کو مبینہ طور پرجلانے کی دھمکی بھی دی۔

    ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے اداکاراؤن پر تیل ڈالنے اور انہیں آگ لگانے کی دھمکی پر اداکارائیں خوفزدہ ہو گئیں،ملک ریاض کی بیٹی کے ساتھ موجود ایک خاتون ان اداکاراؤں کو دھمکیاں بھی دے رہی ہے

  • تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کرونا کا بنے نشانہ

    تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کرونا کا بنے نشانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کورونا کا شکار ہو گئے

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی، کرامت کھوکھر نے خو د کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

    کرامت کھوکھر لاہور کے حلقے این اے 135 سے تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں نمائندگی کرتے ہیں.

    چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے بھی چند روز قبل کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا تھا

    وزیرآباد سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کرونا کا شکار ہوئے تھے، ان کی حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے، کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے گھر میں خود کو قرنطینہ کر لیا تھا تا ہم طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام، سینٹر نہال ہاشمی، عطاء اللہ تارڑ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا، شہباز شریف کے آفس سیکرٹری کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد شہباز شریف نے بھی خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    سندھ اسمبلی کے 8 ارکان کے کورنا ٹیسٹ مثبت آگئے ,3جون کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے تمام ارکان کو کورنا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر سندھ اسمبلی کے اراکین نے کرونا کے ٹیسٹ کروائے جن میں سے 8 اراکین میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے،

    سیکرٹری سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ کورنا ٹیسٹ کرائے بغیر کسی رکن کو اسمبلی آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈپٹی اسپیکر اور اسپیکر سندھ اسمبلی بھی کورنا ٹیسٹ کرائیں گے،محکمہ صحت کی ہدایت پر تمام ارکان اسمبلی کو عمل کرنا ہوگا، سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے.

    سندھ کے صوبائی وزیرغلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ,غلام مرتضیٰ بلوچ دو دن سے کرونا کی علامات محسوس کر رہے تھے، انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ، کرونا تشخیص ہونے کے بعد صوبائی وزیر ںے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی سمیت گھر کے 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے ویڈیو بیان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی، انکا کہنا تھا کہ گھر کے 6 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد مجھ سمیت سب نے خو دکو قرنطینہ کر للیا ہے

    ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ منگلا شرما کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا جس کے بعد شوہر اور مجھ میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔میں اور میرے شوہر قرنطینہ میں ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں. پاکستان میں کرونا سے دو اراکین اسمبلی کی موت ہو چکی ہے، پنجاب سے تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شاہین کی گزشتہ روز موت ہوئی، بلوچستان کے رکن اسمبلی اور سابق گورنر کی بھی کرونا کی وجہ سے موت ہو چکی ہے

    ملتان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کرونا کا شکار ہوگئے صوبائی وزیر نے گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ڈاکٹر اختر ملک گھر میں آئیسولیٹ ہوگئے ہیں ۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے .کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ظہور بلیدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔صحت یاب ہو رہا ہوں، صحت یابی کےلیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، متعدد اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،سیاسی رہنماؤن میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے کچھ صحتیاب ہو چکے ہیں

    سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی،

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بعد اب قومی اسمبلی کے 2 اراکین اور متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ۔ سپیکر قومی اسملبی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں.اراکین پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے جاری کی ہے ۔ جس کے مطابق کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی گل ظفر خان اور محبوب شاہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رکن قومی اسمبلی گل ظفر کا تعلق باجوڑ سے جبکہ رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کا تعلق لوئر دیر سے ہے .

    گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ خان کو بھی کورونا وائرس ہوا تھا۔

    لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے عبدالرشیدخان نواسہ عبدالواجدخان اور بخت بیدارجان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ صحت یاب ہو چکے ہیں ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے ،وہ صحتیاب ہو چکے ہیں. ن لیگی رہنماؤں امیر مقام، نہال ہاشمی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے.

  • اوکاڑہ نول پلاٹ میں ڈکیتی کی واردات

    اوکاڑہ نول پلاٹ میں ڈکیتی کی واردات

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) نول پلاٹ تھانہ راوی کی حدود اراضی بہارشاہ میں ضیاء الحق نامی شخص کے گھر نام معلوم مسلح ڈاکو گھس آئے اور گن پوائنٹ پر گھر کے تمام افراد کو یرغمال بنا لیا۔ ڈاکووں نے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔ علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • دنیا دیکھتی رہ گئی،پاکستان نے ٹڈی دل کو مرغیوں کی خوراک بنا دیا

    دنیا دیکھتی رہ گئی،پاکستان نے ٹڈی دل کو مرغیوں کی خوراک بنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ٹڈی دل کو مرغیوں کی خوراک بنا دیا

    پاکستانی سائنسدانوں نے کیڑوں کو پروٹین اور آمدنی میں تبدیل کرنے کے لئے کامیابی سے کوشش کی ہے، پچیس سال سے زیادہ عرصے تک ٹڈی نے بھارت اور پاکستان میں تباہی مچا رکھی تھی، پاکستان ایک پائلٹ پروجیکٹ فصلوں کو تباہ کرنے والے کیڑوں کو کیڑے مار دوائیوں کے ذریعے مار رہا ہے جس سے ماحول کو نقصان پہنچتا ہے

    حالیہ دنوں میں ٹڈی دل کے بھاری طوفان بھارتی جے پور میں آسمان پر نظر آئے اور اس دوران آسمان پر ٹڈی دل کے علاوہ کچھ نظر نہیں آ رہا تھا۔ نیو یارک ٹائمز کی خبر کے مطابق ، راجستھان کے سب سے بڑے شہر کے ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کسانوں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے کیونکہ کسان پہلے ہی کرونا لاک ڈاؤں سے متاثر ہیں

    پاکستان کے مشرقی صوبوں میں سردیوں سے قبل ٹڈی دل نے حملے کئے، توقع کی جا رہی ہے ہے کہ موسم گرما کے وسط تک اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ پاکستان کی حکومت نے ٹڈیوں پر قابو پانے کے لئے ایک نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دی تھی اور تقریبا 300،000 لیٹر کیڑے مار دوا کا ہوائی چھڑکاؤ ہورہا ہے۔

    پاکستان کے صوبہ سندھ میں پلانٹ پروٹیکشن کے تکنیکی شعبہ کے ڈائریکٹر طارق خان نے خبردار کیا ہے کہ مئی کے آخر اور جون اور جولائی میں ٹڈی دل کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی متوقع ہے

    ایک کسان غلام سرور پنھور کا کہنا تھا کہ تڈی دل کے لاکھوں کیڑوں نے چند ہی گھنٹوں میں اس کی کپاسکی فصلیں کھا لیں۔ دن میں ٹڈیوں نے ہماری فصلوں پر حملہ کیا ، چمگادڑ ہمارے آم کے باغات پر رات کے وقت حملہ آور ہوتے ہیں اورکرونا وائرس دن رات ہمارے گھروں میں حملہ کرتے ہیں ، ہم کہاں جائیں گے؟ کسان غلام سرور سندھ کے ضلع حیدرآباد میں 300 ایکڑ کے دو فارموں کے مالک ہیں۔

    پشاور میں یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے ایک جانوروں کے ماہر حیاتیات سہیل احمد نے خبردار کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے استعمال ہونے والے کیڑے مار دوا انسانوں کے لئے اور جنگلی حیات کے لئے زہریلی ہیں۔ اس وقت کوئی محفوظ کیڑے مار دوا استعمال نہیں کی جا رہی۔ یہ کیمیائی سپرے ماحول کے لئے زہریلے ہیں اور یہ انسانوں ، جنگلات کی زندگی اور مویشیوں کو متاثر کریں گے۔

    ٹڈیوں کے حملوں میں اضافے کے بعد پاکستان کے ضلع اوکاڑہ میں ایک جدید پائلٹ پروجیکٹ نے ایک بہترین حل پیش کیا ہے جس میں کاشتکار ٹڈیوں کو چکیوں کے ذریعے اعلیٰ پروٹین چکن فیڈ میں بدل کر پیسہ کماتے ہیں

    یہ وزارت قومی فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ میں سول ملازم ، محمد خورشید اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ایک بائیوٹکنالوجسٹ جوہر علی کا مشورہ تھا جس پر کام کیا گیا،علی کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے پر ہمارا مذاق اڑایا گیا تھا – کسی نے نہیں سوچا تھا کہ لوگ واقعی ٹڈیوں کو پکڑ کر بیچ سکتے ہیں۔

    خورشید کا کہنا ہے کہ وہ مئی 2019 میں یمن میں ایک مثال سے متاثر ہوئے تھے۔ اس جنگ سے متاثرہ ملک میں قحط کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بہتر یہی ہے کہ ٹڈیوں کو فصل کھانے سے پہلے ہی کھا لو۔

    ٹڈی دل کو پکڑنے اور بیچنے کے لئے انہوں نے ضلع اوکاڑہ کا انتخاب کیا ، کیونکہ یہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک بہت زیادہ آبادی والا دیہی علاقہ ہے۔ انہوں نے دیپالپور کے پیپلی پہاڑ جنگل میں تین روزہ آزمائشی پروجیکٹ قائم کیا ، جہاں فروری 2020 کے وسط میں ٹڈیوں کے ایک جم غفیر کی اطلاع ملی تھی۔ جنگل کے علاقے کو اس لئے منتخب کیا گیا تھا کیونکہ اس میں کیڑے مار دوا سے آلودہ ہونے کا امکان کم تھا۔

    ٹڈیوں کو پکڑو اور پیسہ کماؤ کا نعرہ لگاتے ہوئے کسانوں کو ایک کلو ٹڈی پر 20 روپے دینے کی پیشکش کی گئی،کسانوں نے ٹڈیوں‌ کو پکڑنا شروع کر دیا،اور تقریبا 20 ہزار پاکستانی روپوں کی ٹڈیاں پروجیکٹ کو فروخت کی گئیں، بعد میں ان کی چکن فیڈ بنائی گئی

    ہائی ٹیچ فیڈ کے جنرل منیجر جو پاکستان میں سب سے بڑے مرغی اور جانوروں کی خوراک بنانے والا ادارہ ہے کی رفم نے پانچ پفتوں کی تحقیق کے بعد مرغیوں کی ٹڈیوں سے بنی فیڈ کھلائی جس کے نتائج مثبت نکلے اور مرغیوں‌کو کوئی مسئلہ نہیں ہوا،ادارے کا کہنا تھا کہ
    اگر ہم ان ٹڈیوں کو بغیر سپرے کے پکڑ لیں تو ان کی حیاتیاتی قیمت زیادہ ہے اور ان میں مچھلی ، پولٹری اور یہاں تک کہ دودھ کے کھانے میں بھی استعمال کرنے کی اچھی صلاحیت موجود ہے۔

    پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 1.5 بلین مرغیوں کے علاوہ مچھلی کے متعدد فارموں کی پرورش کی جا رہی ہے – یہ سب ممکنہ طور پر اعلی پروٹین ٹڈی کھانا خرید سکتے ہیں۔

    ٹڈیوں کو خشک کرنے اور پروسیسنگ لاگت 30 روپے فی کلو ہے۔ چونکہ پاکستان سویا بینوں کی درآمد کرتا ہے ، اسے غیر ملکی زرمبادلہ کے اخراجات میں بھی خاطر خواہ بچت نظر آتی ہے۔