Baaghi TV

Category: لاہور

  • چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے ضلعی صدر راولپنڈی کی ملاقات

    چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے ضلعی صدر راولپنڈی کی ملاقات

    چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے ضلعی صدر راولپنڈی زبیر احمد خان اور فیاض تبسم کی ملاقات، ملاقات میں چودھری سالک حسین بھی موجود تھے.
    کورونا سے متاثرہ مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑنا صحت یابی تک خیال رکھا جائے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی
    بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع، تنظیم سازی جلد مکمل کریں اور کارکنوں کو متحرک کریں: چودھری پرویزالٰہی
    سینی ٹائزرز، ماسک، راشن اور امدادی رقم متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا جاتا رہے گا: چودھری شجاعت حسین
    ملاقات میں مسلم لیگ ہاؤس راولپنڈی کو ریلیف سنٹر برقرار رکھنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا
    راولپنڈی ڈویژن میں کورونا سے متاثر خاندانوں میں امدادی رقم اور رمضان المبارک کے دوران مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش

  • مسلم لیگ ن کا یوم تکبیر سادگی سے منانے کا اعلان

    مسلم لیگ ن کا یوم تکبیر سادگی سے منانے کا اعلان

    مسلم لیگ ن کا یوم تکبیر کی تقریب سادگی سے منانے کا اعلان

    باغی ٹی وی : 28 مئی 1998 کے تاریخی جوہری دھماکوں کے22 سال مکمل ہونے کے موقع پر یوم تکبیر کی تقریب کل بروز جمعرات مورخہ 28 مئی 2020 کو منعقد کی جارہی ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت شریک ہوگی۔ کورونا وبا کے پیش نظر تقریب کو انتہائی سادہ رکھتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھا جائے گا۔ تقریب دوپہر دو بجے (2 ) 180 ایچ ماڈل ٹاون میں منعقد ہوگی۔

    کورونا وباءمیں میڈیا برادری کی حفاظت کے تقاضوں اور کم سے کم افراد جمع ہونے کی مجبوری کی بناء پر معزز رپورٹر حضرات سے معذرت ہے کہ انہیں مدعو نہیں کیاگیا۔

    کیمرہ مین حضرات سے گزارش ہے کہ تشریف لاتے وقت حفاظتی تدابیر (مثلا ماسک، دستانے وغیرہ) کا خیال رکھیں۔
    آپ سے تقریب کی لائیو کوریج کی درخواست ہے۔

    منجانب: پاکستان مسلم لیگ (ن)

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے  ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کیلئے ہدایت جاری کری

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کیلئے ہدایت جاری کری

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کیلئے ہدایت جاری کری

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی
    عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں فصلوں کے بچاؤ کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے فضائی سپرے پر خصوصی فوکس کیا جائے۔گاڑیوں کے ذریعے بھی سپرے کے کام کو مزید تیز کیا جائے۔

    انہوں نے ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کی ہدایت بھی کی ہے فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کیلئے سائنٹیفک انداز سے موثر مہم جاری رکھی جائے۔موجودہ حالات میں متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنا ہوگا۔
    فیلڈ افسران متحرک انداز میں فرائض سرانجام دیں۔مرکزی اورضلعی سطح پر قائم کنٹرول روم کے ذریعے 24/7صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے.کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

  • عید کے 3 دن، پنجاب میں 30 افراد کی ڈوب کر ہوئی موت،30 حادثے کا بنے شکار

    عید کے 3 دن، پنجاب میں 30 افراد کی ڈوب کر ہوئی موت،30 حادثے کا بنے شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے 3 دنوں میں 30 لوگ ڈوبنے سے اور 40 افراد کی روڈ ایکسیڈنٹ سے اموات ہوئی۔

    ڈی جی ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 دنوں میں 47 ڈوبنے کی ایمرجنسی پہ واٹر ریسکیو ٹیموں نے ریسپانڈ کیا۔ گزشتہ 3 دنوں میں پنجاب بھرمیں 47 ڈوبنے کے واقعات میں 30 لوگوں کی اموات ہوئیں۔

    عیدکے تیسرے دن 1222ایکسیڈنٹ میں 13 افراد کی اموات ہوئی، گزشتہ 3 دنوں میں 4040 ایکسیڈنٹ میں 4833 زخمی افراد کو بروقت ریسکیو سروس فراہم کی گی۔ دنوں میں سب سے زیادہ 622روڈ ایکسیڈنٹ صوبائی دارالحکومت میں ہوئے۔

    عیدکے دوسرے دن پنجاب بھر 1349ایکسیڈنٹ پہ فوری ریسکیو سروس مہیا کی گئی،گزشتہ دن ایکسیڈنٹ سے1639لوگ زخمی، جبکہ13افرادکی موت واقع ھوئی۔ سب سے زیادہ 216 روڈ ایکسیڈنٹ صوبائی دارلحکومت لاہور میں ہوئے۔ لاہورمیں عید کے دوسرے روز216 ایکسیڈنٹ میں 255 لوگ زخمی ہوئے۔

    ڈی جی ریسکیو کے مطابق گزشتہ 2 دنوں میں پنجاب بھر میں ریسکیو کنٹرول میں 2818 ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے۔

    پنجاب کے ریسکیو 1122 کے جاری اعدادوشمار کے مطابق عید کے پہلے روز ایک ہزار چار سو انہتر حادثے ہوئے، گاڑیوں کے تصادم میں چودہ افراد کی موت ہوئی جبکہ آٹھ سو اسی لوگ زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔

    ڈی جی ریسکیو 1122 پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق عوام نے عید کے دوران حکومتی ہدایت پر عمل نہ کیا، جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات ہوئے۔ انہوں نے تجویز دی کہ جو افراد ہسپتالوں میں گئے، ان کے کورونا ٹیسٹ بھی ہونے چاہیں۔

     

  • پیپلز پارٹی پنجاب کا  کسانوں کے گھروں سے زبردستی گندم اٹھانے پر حکومت کے خلاف مقدمات درج کروانے کا اعلان

    پیپلز پارٹی پنجاب کا کسانوں کے گھروں سے زبردستی گندم اٹھانے پر حکومت کے خلاف مقدمات درج کروانے کا اعلان

    پیپلز پارٹی پنجاب کا کسانوں کے گھروں سے زبردستی گندم اٹھانے پر حکومت کے خلاف مقدمات درج کروانے کا اعلان

    باغی ٹی وی :پیپلز پارٹی پنجاب نے کسانوں کے گھروں سے زبردستی گندم اٹھانے پر حکومت کے خلاف مقدمات درج کروانے کا اعلان کر دیا

    پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب کے کسانوں کے گھروں پر ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں، چور سرکار تمام حدیں پھلانگ چکی ہے، اب اسے مزید برداشت نہیں کیا سکتا ،حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب میں گندم کا حدف پورا نہیں ہوا،

    نااہل حکمران اپنی نالائقیوں کو چھپانے کیلئے کسان کے منہ سے نوالہ چھین رہے ہیں،محکمہ مال والے ہوش کے ناخن لے، سرکار کے ملازم بنیں نیازی کے نوکر نہ بنیں،وقت بدلتے دیر نہیں آپ کو کسان کے گھر سے اٹھائے گندم کے ایک ایک دانے کا حساب دینا پڑے گا، گندم کے دانے ہی تھے جو کسان کی غربت چھپا رہا تھا اب وہ بھی چھینے جا رہے ہیں،

    حسن مرتضیٰ نے کہا کہ کسان کے گھر سے دس من ، بیس من گندم اٹھانا حدف پورا کرنا نہیں ، ڈکیتی ہے،آج قوم نیازی کو چور کہہ رہی ہے، تحصیلدار دیکھ لیں کل کو یہی نعرے ان کے دروازے پر لگ سکتے ہیں، کسان نے بیج اور روٹی کیلئے جو گندم رکھی ہے وہ بھی گھروں سے اٹھائی جا رہی ہے، کسان چوکس رہیں اپنے استعمال کی گندم اٹھانے والوں کی وڈیوز بنائیں ، پیپلز پارٹی کسانوں کے گھروں میں گھس کر گندم اٹھانے والے سرکاری اہلکاروں پر مقدمہ درج کروائے گی، بجٹ اجلاس میں کسان سے گندم چھیننے کے اس واردات کے خلاف احتجاج کیا جائے گا،

    ان کا کہنا تھا کہ فوڈ باسکٹ پنجاب کو نیازی ٹولے کی نالائقی نے گندم کی قلت والے صوبے میں بدل دیا ہے، دوسرا سال ہے ملک میں ٹڈی دل یلغار پر یلغار کر رہی ہے اور حکمرانوں کے ڈرامے ختم نہیں ہوتے، چند کروڑ خرچ کر جس ٹڈی دل کا خاتمہ کیا جا سکتا تھا اس نے کھربوں کا نقصان کر دیا،عالمی اداروں کے مطابق ٹڈی دل کی وجہ سے صرف بڑی فصلوں کو آٹھ سو ارب کا نقصان ہوگا،نیازی بتائے کہ کسان کے آٹھ سو ارب کے نقصان کا ازالہ کون کرے گا ؟، کورونا آیا تو نیازی نے کہا کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے، لوگ وبا کے منہ سے کما کر بچوں کو کھلائیں،

    ٹڈی دل آیا تو نیازی ٹولہ سندھ کا مسئلہ کہہ کر تماشہ دیکھنے بیٹھ گیا، کورونا سے نہیں نمٹ سکتے، ٹڈی دل پر سپرے نہیں کر سکتے تو بیٹھے کیوں ہیں ؟،نیازی ٹولہ فوری طور پر استیعفیٰ دے، گھر جائے، ملک چلانا اس کے بس میں نہیں ہے،

  • عید کے بعد لاک ڈاؤن کے حوالہ سے نئے احکامات جاری

    عید کے بعد لاک ڈاؤن کے حوالہ سے نئے احکامات جاری

    عید کے بعد لاک ڈاؤن کے حوالہ سے نئے احکامات جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کی چھٹیوں کے بعد صوبائی حکومتوں نے لاک ڈاؤن کے حوالہ سے نئے احکامات جاری کر دیئے

    خیبر پختونخواہ کے مشیر برائے وزیراعلیٰ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ آج سےخیبر پختونخوا میں دکانیں شام 5بجے بند ہو جائیں گی،حکومتی اقدامات کا مقصد عوام کو کورونا سے بچانا ہے ،پشاور میں کورونا سے بچاوکےلیےضوابط پر عمل کیاجا رہا ہے

    عید کے بعد پنجاب میں بھی دکانوں کے اوقات پھر تبدیل کر دیئے گئے، آج سے مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے، میڈیکل سٹورز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ صوبے بھر کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

    دکانوں کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ صوبے میں میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔پنجاب حکومت کے مطابق بیکریاں اور دیگر ناشتہ پوائنٹس صبح ناشتے سے لے کر رات 10 بجے تک کھلیں گے۔

    جبکہ عام بازاروں میں دیگر دکانیں پرانے شیڈول کے مطابق صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلیں گی۔صوبائی وزیر کے مطابق دکانداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانیں بند کردی جائیں گی

    نیشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ عوام نے عید الفطر کے دنوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جس کے نتائج سامنے آئیں گے۔ شہری ایس او پیز پر عمل کریں اور بنا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں کیونکہ جون کا مہینہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، پاکستان میں پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر میں 4 ہزار 200 کے قریب وینٹی لیٹرز موجود ہیں

    پاکستان میں ‌کرونا مریضوں میں اضافہ، 24 گھنٹے میں‌28 اموات

  • چار دن گزرنے کے بعد بھی طیارہ حادثہ کے ورثا کو لاشیں کیوں نہیں دی جا رہیں ؟ ریحام خان

    چار دن گزرنے کے بعد بھی طیارہ حادثہ کے ورثا کو لاشیں کیوں نہیں دی جا رہیں ؟ ریحام خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف صحافی، وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ چار دن گزرنے کے بعد بھی پی آئی اے کے ورثا کو لاشیں کیوں نہیں دی جا رہیں ؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ جن کے گھر میں موت ہوتی ہے اس گھر میں کیا حالت ہوتی ہے، اسوقت آپ گلیات نہیں پہنچ جاتے، ٹھنڈی ہواؤں میں نہیں جاتے، ہیڈ آف فیملی ذمہ دار ہوتا ہے،وزیراعظم ذمہ دار ہوتا ہے، سب دیکھتا ہے کہ کون زخمی ہے، جب تک تدفین نہیں ہو جاتی کوئی کہیں نہیں جاتا لیکن وزیراعظم نتھیا گلی کی سیر کر رہے ہیں

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ جب تک تدفین نہیں ہو جاتی لواحقین غم میں ہوتے ہیں، 4 روز گزر گئے ابھی تک لواحقین کو لاشیں نہیں ملیں اس کا ذمہ دار کون ہے،ہم ان لوگوں کی طرح بے حس نہیں ہیں جو فوتگی کے بعد گانا ڈانس نہیں بجاتے اور نہ ہی گلیات نکل جاتے ہیں.

    واضح رہے کہ 22 مئی کو قومی ائیر لائن کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز ائیرپورٹ سے ملحقہ آبادی پر گر کر تباہی کا شکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 97 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 2 مسافر زندہ بچ گئے تھے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ

    طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں‌ سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

    طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

    طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس

    طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

    طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

    کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

    طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

    طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

    طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

    واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

    طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

  • ملک ریاض کی بیٹی نے شوہر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی اداکاراؤں کو آگ لگانے کیلئے مٹی کا تیل ڈال دیا

    ملک ریاض کی بیٹی نے شوہر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی اداکاراؤں کو آگ لگانے کیلئے مٹی کا تیل ڈال دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک ریاض کی بیٹی نے شوہر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی اداکاراؤں کو آگ لگانے کیلئے مٹی کا تیل ڈال دیا

    ملک ریاض کی بیٹی شوہر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی اداکاراؤں کے ساتھ غصے میں آ گئیں جس پر انہوں نے دو اداکاراؤں عظمیٰ خان اور ہما خان پر مٹی کا تیل ڈالا ہے، ملک ریاض کی بیٹی نے مٹی کا تیل ڈرانے کے لئے ڈالا ہے یا آگ لگانے کے لئے واضح نہیں ہو سکا

    سوشل میڈیا پر تیل ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،ملک ریاض کی بیٹی ، اپنے نجی محافظوں کے ساتھ زبردستی معروف ماڈل عظمہ خان کے گھر داخل ہوئی ، انہوں نے ماڈل پر پٹرول پھینک دیا اور اس کی بہن ہما خان اور عظمیٰ خان کو مبینہ طور پرجلانے کی دھمکی بھی دی۔

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1265556228685643781

    ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے اداکاراؤن پر تیل ڈالنے اور انہیں آگ لگانے کی دھمکی پر اداکارائیں خوفزدہ ہو گئیں،ملک ریاض کی بیٹی کے ساتھ موجود ایک خاتون ان اداکاراؤں کو دھمکیاں بھی دے رہی ہے

    ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے دو خواتین پر تیل پھینکنے پر سوشل میڈیا صارفین بھی کڑی تنقید کر رہے ہیں.سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کرنل کی بیوی پر تو ٹرینڈ چلایا گیا تھا اب ملک ریاض کی بیٹی پر سب کیوں خاموش ہیں

    ایک‌ صارف احمد کا کہنا تھا کہ کرنل کی بیوی کا ٹرینڈ اور ملک ریاض کی بیٹی کا نام بھی نہیں۔

    ایک اور صارف ڈاکٹر فاطمہ نے لکھا کہ کرنل کی بیوی پہ لبرلوں نے بڑے ٹرینڈ بنائے، بڑی جگتیں کیں، طعنے دیے،اب ملک ریاض کی بیٹی جو کچھ کرتی پھر رہی ہے اس پہ دیسی لبرلوں کو سانپ سونگھ گیا ہے؟ کیا اسلیے کہ ملک ریاض پیپلزپارٹی کا کرتا دھرتا ہے نون لیگ سے بھی گہرے تعلقات اور لبرل تابعدار!

    https://twitter.com/p4pakipower/status/1265543717223620613

  • ایجوکیشن مافیا سرگرم ، طلباء‌کو انصاف کون دے گا ؟ مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کا اہم پروگرام

    ایجوکیشن مافیا سرگرم ، طلباء‌کو انصاف کون دے گا ؟ مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کا اہم پروگرام

    ایجوکیشن مافیا سرگرم ، طلباء‌کو انصاف کون دے گا. مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کا اہم پروگرام
    باغی ٹی وی :اپنے یوٹیوب چنیل میں پروگرام کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتایا کہ عوام کو ریلیف دینے اور اس وبائی حالت میں متاثرین کی ضرورت پوری کرنے کے لیے قوم کے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے پوری دنیا پر غور کیا جاتا ہے ، لیکن یہاں پاکستان میں مافیا فائدہ اٹھا رہا ہے جس میں ایجوکیشن مافیا پیش پیش ہے جو پوری فیس تو طلب کررہا ہے جبکہ اساتذہ یا تو غائب ہیں اور جو ہیں ان کو بھی پوری تنخواہ نہیں‌دی جارہی .
    انہوں نے بتایا کہ طلبا ہی ہیں جن کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے اور والدین اپنے بچے کی رجسٹریشن اور ڈگری الاٹمنٹ کو یقینی بنانے کے لئے اضافی اخراجات کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔کیمبرج کا نظام تعلیم پاکستان میں بہت حد تک چلتا ہے اور برٹش کونسل کی زیر نگرانی بہت سے اسکول اسے پیش کرتے ہیں۔

    اس سلسلے میں سٹوڈیو مہمان میں سے استاد راجہ عزیر نے او لیول اور اے لیول کے طلبا کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ تین مہینوں میں کیمبرج میں یہ واضح نہیں ہے کہ طلباء کو کس انداز میں لگایا جائے اور اس کو نشان زد کیا جائے اور ابھی بھی پالیسی واضح نہیں ہے۔ خاص طور پر نجی طلباء کو باقاعدہ امیدوار کی طرح اسی انداز میں نمبر لینے اور گریڈ دینے سے متعلق الجھن کا سامنا کرنا پڑتا ہے.
    باقاعدہ طلباء کو متعلقہ اداروں کے اساتذہ کی سفارش پر گریڈ سے نوازا جائے گا جبکہ وہی اساتذہ ان نجی طلبہ کے لئے رپورٹیں پیش نہیں کرسکتے ہیں جو ان کی نجی کوچنگ کے تحت تھے۔بلکہ مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا جاتا ہے اور انہیں اکتوبر / نومبر کے امتحانات میں شرکت کرنا پڑسکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں والدین کے لئے اضافی قیمت اور طلبہ کے لیے قیمتی وقت ضائع ہوگا کیونکہ ان کے داخلے میں تاخیر ہوگی۔

    دوسرے مہمان ایڈوکیٹ منیب نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کی حکومت کو اقدام اٹھانا چاہئے اور پاکستانی طلباء کے مستقبل کی حفاظت کے لئے کیمبرج حکام کے ساتھ ایک پوزیشن لینی چاہئے۔

    اس پروگرام میں دوسرا مسئلہ فاصلاتی تعلیم کا ہے اس پر پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔جس میں‌کہا گیا کہ اسکول اور انسٹی ٹیوٹ غیر تربیت یافتہ اساتذہ کے ساتھ وہی پرانا نصاب پیش کرکے طلبہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

    خصوصی ماڈیول نہیں خریدا گیا ہے اور نہ ہی اساتذہ کو مناسب علم کی فراہمی کے لئے کوئی مناسب تربیت دی گئی ہے۔ تشخیصی عمل بہت پیچیدہ ہے اور اگر امتحان کے دوران آف لائن جاتے ہیں تو امیدواروں کو گریڈز کھونے کا خطرہ ہوتا ہے ، خاص طور پر دیہی علاقوں میں رابطے اور انٹرنیٹ کی رفتار اور کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایک سخت فیصلہ ہے جسے مد نظر رکھنا بہت ضروری ہے

    مبشر لقمان نے اس مسئلے پر مزید گہرائی سے پروگرام جاری رکھنے کی پیش کش کی اور کہا کہ دونوں فریق تفصیلی کیس اور مزید معلومات کے ساتھ پیش ہوسکتے ہیں اور اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کریں تو وہ اس معاملے کو پاکستان حکومت خصوصا شفقت محمود تک پہنچائیں گے اور اسی طرح کیمبرج کے متعلقہ ذمہ داران پر بھی مسائل کو پہنچانے کی کوشش کی جائے گی.تاکہ ہمارا حرج اور نقصان نہ ہو

  • ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بھی کرونا کے شکار

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بھی کرونا کے شکار

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بھی کرونا کے شکار

    باغی ٹی وی :ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر اور پیٹرن چیف سلمان حسیب کا کرونا ٹیسٹ پوزیٹو ہوگیا .واضح رہے کہ کرونا کے خلاف پہلی دفاعی لائن کے جنگجو میں‌سے پہلے بھی کی کیسز آچکے ہیں جن میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس سٹاف کرونا کا شکار ہوچکے ہیں. اسی طرح جنرل اسپتال کےشعبہ آرتھوپيڈک کے16ڈاکٹرزکورونا وائرس کاشکار،باغی ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پرلڑنے والے اوردوسروں کو کرونا سے محفوظ رکھنے والے خود محفوظ نہ رہ سکے ، اطلاعات کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال کے 16 ڈاکٹروں کوکرونا وائرس ہوگیا ہے،

    واضح‌رہے کہ چند دن قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔اس سے ایک دن قبل رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

    پنجاب کے صوبائی وزیر بھی کرونا کا شکار ہو گئے .ملتان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کرونا کا شکار ہوگئے صوبائی وزیر نے گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ڈاکٹر اختر ملک گھر میں آئیسولیٹ ہوگئے ہیں ۔

    ڈاکٹر اختر علی گزشتہ روز ملتان کے ارکان اسمبلی کے ھمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی ملے تھے۔ اب وزیراعلیٰ پنجاب و ملاقات میں ہمراہ دیگر افراد بھی کرونا کا ٹیسٹ کروائیں گے

    رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی سمیت گھر کے 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے ویڈیو بیان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی، انکا کہنا تھا کہ گھر کے 6 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد مجھ سمیت سب نے خو دکو قرنطینہ کر للیا ہے

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے.سندھ کے صوبائی وزیرغلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ,غلام مرتضیٰ بلوچ دو دن سے کرونا کی علامات محسوس کر رہے تھے، انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ، کرونا تشخیص ہونے کے بعد صوبائی وزیر ںے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے