Baaghi TV

Category: لاہور

  • سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے خالد شیر دل کے گھر والوں سے تعزیت

    سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے خالد شیر دل کے گھر والوں سے تعزیت

    سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے خالد شیر دل کے گھر والوں سے تعزیت
    باغی ٹی وی : سپیکر پنجاب اسمبلی کی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے چیف ایگزیکٹو اربن یونٹ خالد شیر دل کی رہائش گئے جہاں ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی سپیکر پنجاب اسمبلی نے سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور خالد شیر دل کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی ،

    چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ خالد شیر دل شہید ایک فرض شناس ، محنتی اور ایماندار آفیسر تھے چوہدری پرویز الہ کرونا وبا کے دوران خالد شیر دل شہید نے فرنٹ لائن پر کام کیا ۔ خالد شیر دل نے اپنے کیرئیر کے دوران انتہائی محنت اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دئیے

    طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں‌ سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

    طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

    طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس

    طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

    کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

    طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

    طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

    واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

    طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

  • اوکاڑہ حویلی لکھا میں گٹر میں گر کر مرنے والے بچے کی لاش تاحال نہ نکل سکی

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) حویلی لکھا میں چھ روز قبل گٹر میں گرنے والا 10 سالہ بچے حسین کی لاش تاحال نہ مل سکی۔لواحقین کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے احتجاج کرنے پر دباو ڈالا جارہا ہے۔

  • سینتالیس بار میٹرک میں فیل ہونیوالا بابا اس سال امتحان دئیے بغیر پاس ہو گیا

    سینتالیس بار میٹرک میں فیل ہونیوالا بابا اس سال امتحان دئیے بغیر پاس ہو گیا

    سینتالیس بار میٹرک میں فیل ہونیوالا بابا اس سال امتحان دئیے بغیر پاس ہو گیا
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، اس دفعہ کرونا کے باعث امتحانات منسوخ ہونے پر جہاں کئی طلبا کی سنی گئی . ان میں ایک بزرگ طالب علم بھی ہیں. جنہوں نے سینتالیس بار میٹرک کا امتحان دیا لیکن پاس ہونا قسمت میں نہیں‌تھا . آخر کار تب اس معمر طالب علم کی سنی گئی جب انہوں نے 2020 میں امتحان دیا اور سب طلبا کے ساتھ ان کو بھی پاس کردیا گیا . 82 سالہ طالب علم نے 47 بار میٹرک کاامتحان دیا تھا اور وہ فیل ہوا تھا.

    اس سے قبل میٹرک کے نتائج کا اعلان 90 روز میں کیا جائے گا، میٹرک کے پیپرز کی مارکنگ 15 جون سے شروع کروائی جائے گی۔

    صوبائی وزیر تعلیم نے بورڈ امتحانات کے حوالے سے زیر بحث چند نکات کی تفصیلات بیان کردیں۔ مرادراس نے کہا کہ نمبروں کی ایمپورنگ کیلئے امتحانات کا آخری چانس دینے والے طلبہ کو گریس مارکس دے کر پاس کردیا جائے گا۔گیارہویں جماعت میں پاس ہونے والے طلبہ کو 3 فیصد اضافی نمبرز دے کر بارہویں میں پاس کردیا جائے گا۔

    صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ انٹرپارٹ ون میں مکمل فیل ہونے والے طلبہ پارٹ ٹو میں بھی فیل تصور کیے جائیں گے۔نہم جماعت کے مختلف مضامین میں امپرومنٹ کیلئے میٹرک کے امتحان میں حاصل کردہ نمبروں کےمطابق نمبرز ایوارڈ کیے جائیں گے۔پریکٹیکل کا امتحان نہیں لیا جائےگا۔پریکٹیکل میں تمام بچوں کو 50 فیصد نمبرز دے دیئے جائیں گے۔پریکٹیکل کے باقی 50 فیصد نمبر پیپر میں حاصل کردہ نمبروں کے تناسب سے دیئے جائیں گے۔

    صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ جن بچوں کویہ آپشن پسند نہیں وہ آئندہ سال اپنی خواہش کے مطابق دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔دوبارہ امتحان دینے کیلئے طالبعلم کو 15 جولائی تک بورڈ سے رابطہ کرنا ہوگا۔پروموٹ ہونے والے طلبہ کے دہم اور بارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبرز کو ڈبل کردیا جائے گا۔

    مراد راس کا کہنا ہے کہ بورڈ کیجانب سے جاری کردہ مارکس شیٹ سے بچوں کی پرفارمنس کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکے گا، مارکس شیٹ مکمل مشاورت کے بعد جاری کی جائے گی۔

  • لمز کے پروفیسر کی طلباء و طالبات کے ساتھ انتہائی گھٹیا زبان پر مبنی ای میلز وائرل

    لمز کے پروفیسر کی طلباء و طالبات کے ساتھ انتہائی گھٹیا زبان پر مبنی ای میلز وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لمز کے پروفیسر کی طلباء و طالبات کے ساتھ انتہائی گھٹیا زبان پر مبنی ای میلز وائرل ہو گئی ہے

    عمران راشد لمز میں پروفیسر ہیں انہوں نے طلبا کے ساتھ ای میل میں گھٹیا زبان استعمال کی ہے جس پر شہریوں نے احتجاج کیا ہے،

    لمز کے پروفیسر عمران راشد نے طلبا کو کی گئی ای میل میں کہا ہے کہ تم کتے کی دم ہو، ای میل میں احمق اور بیوقوف کا لفظ بھی استعمال کیا گیا ہے

    ایک اور ای میل میں بھی انتہائی گھٹیا زبان استعمال کی گئی جس میں ایک طالبہ نے نمبر کم ہونے پر پوچھا تو پروفیسر عمران راشد نے جوابی ای میل میں اسے "کتیا” کہا ،اور کہا کہ اگر تم مجھے بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہو تو میں بے وقوف نہیں بنوں گا، جس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کو زیادہ نمبر دیئے ہیں اسکا نام بتاؤ

    پاکستان کے نامور تعلیمی ادارے لمز کے حوالہ سے سمجھا جاتا تھا کہ پڑھے لکھے لوگ ہیں اور اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے لیکن پروفیسر عمران راشد کی جانب سے طلبا کو کی گئی ای میل میں جو زبان استعمال کی گئی اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ طلبا کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں

    والدین نے لمز کے پروفیسر کی جانب سے طلبا کو کی گئی ای میل میں گھٹیا زبان کے استعمال پر شدید احتجاج کیا ہے اور ادارے سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

    لمز یونیورسٹی میں لاکھوں روپے فیس دے کر والدین اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لئے داخل کرواتے ہیں تا کہ وہ پڑھ کر کچھ بن سکیں لیکن پروفیسر عمران راشد کی جانب سے کی گئی ای میلز کے بعد ایسے معلوم ہوتا ہے کہ اس یونیورسٹی کے اساتذہ کی بھی تربیت ہونے والی ہے.

    https://twitter.com/Shanzaf/status/1264969366979989504?s=19

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی صارفین نے پروفیسر عمران راشد کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے

  • پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی میں فنڈز کی قلت کی خبروں پر چیئرپرسن میدان میں آ گئیں

    پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی میں فنڈز کی قلت کی خبروں پر چیئرپرسن میدان میں آ گئیں

    پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی میں فنڈز کی قلت کی خبروں پر چیئرپرسن میدان میں آ گئیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے فنڈز کے حوالے سے کوئی مسائل نہیں ہیں فنڈذ مختص ہوچکے ہیں

    پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئر پرسن کنیر فاطمہ کا کہنا ہے کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے پاس اپنا آفس موجود ہے جو کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی بلڈنگ میں مکمل فعال ہے۔ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی تمام ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ رابطے میں ہیں تمام ڈیپارٹمنٹس اتھارٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں کسی قسم کا بھی کوئی پرابلم نہیں ہے۔

    چیئرپرسن کنیز فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ مقامی چینل پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ مقامی چینل خبروں کو غلط رنگ دے کر پیش کر رہے ہیں۔

    پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئر پرسن کنیر فاطمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق کسی بہن یا بیٹی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ہو تو حُکومت پنجاب اُس کے ساتھ کھڑی ہے۔

  • شہباز شریف ” ملنگ "بن کر ڈرائنگ روم میں ماسک لگائے بیٹھے ہیں. فیاض الحسن چوہان

    شہباز شریف ” ملنگ "بن کر ڈرائنگ روم میں ماسک لگائے بیٹھے ہیں. فیاض الحسن چوہان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی حکومت پر تنقید پر ردِعمل میں کہا ہے کہ سارا پاکستان "کرونا سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے” کے نعرے پر عمل پیرا ہے۔ لیکن شہباز شریف دبنگ بننے کے بجائے ملنگ بن کر ڈرائنگ روم میں ماسک لگائے بیٹھے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کمرے سے باہر نکلیں تو انہیں حقائق کا پتہ چلے۔ حکومت پوری حکمتِ عملی سے کرونا ںچاؤ اقدامات کر رہی ہے۔ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب فروری سے کرونا کے خلاف بہادری سے جنگ لڑ رہا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ آج پنجاب میں یومیہ ٹیسٹنگ کیپسٹی 5000 تک پہنچ چکی ہے۔ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر نو لیبارٹریز کو بی ایس ایل تھری لیول پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں وافر قرنطینہ مراکز اور آئسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں۔ فی الحال ملک بھر میں دستیاب وینٹی لیٹرز میں سے 17 فیصد زیر استعمال ہیں۔

    پنجاب میں کرونا کیوں پھیل رہا ہے؟ عظمیٰ بخاری نے بزدار سرکار پر سنگین الزام عائد کر دیا

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف بتائیں، مسلم لیگ ن کا اب تک کرونا کے خلاف کیا کردار رہا ہے۔ ابھی تک ن لیگ نے ایک آنے دھیلے کا خرچہ کرونا کے حوالے سے نہیں کیا۔ بطور اپوزیشن لیڈر قوم کو اس مشکل وقت میں لیڈ کرنا آپ کا فرض بنتا تھا۔شہباز شریف نے ابھی تک اپنی بے عملی سے قوم کو شدید مایوس کیا ہے۔

    ایک طرف قیامت، تو دوسری جانب وزیراعظم یہ کام کر رہے ہیں، احسن اقبال پھٹ پڑے

  • ایک طرف قیامت، تو دوسری جانب وزیراعظم یہ کام کر رہے ہیں، احسن اقبال پھٹ پڑے

    ایک طرف قیامت، تو دوسری جانب وزیراعظم یہ کام کر رہے ہیں، احسن اقبال پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال، پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری، اور ن لیگی عظمی بخاری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو عید مبارک کہتا ہوں

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج قوم اور دنیا کرونا وباء کا سامنا کررہے ہیں جس پر عید غیر معمولئ حالات میں آئی،طیارہ حادثہ پر سب غمگین ہیں جن کئ شہادتیں ہوئی اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں ،انصار نقوی سینئر صحافی تھے دعائے مغفرت کرتے ہیں

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ کرونا ایمرجنسی کے بعد زرعی شعبے میں کسانوں کےلئے ٹڈی دل کے حملے سے قیامت برپاہے،قیامت ناتجربہ کاری اور نااہلی کی قیامت ہے ،کاٹن پر ٹڈی دل کا حملہ ہوا ہر سال حملہ کرتی ہے حکومت ہر سال ختم کرتی ہے،ٹڈی دل پھیلنے کے بعد کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں بنائی جس سے سندھ بلوچستان جنوبی پنجاب میں کسانوں کی فصلیں تباہ ہوئیں ،ٹڈی دل کپاس کے پودے کھا چکی ہے کروڑوں روپے پیداوار جو بیجائی کےلئے لگائے

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب آم کے باغ خطرے کے ریڈار میں ہیں ،ایک طرف قیامت ہے تو وزیر اعظم نتھیا گلی میں چہل قدمی کررہے ہیں روم جل رہا اور نیروبی بانسری بنارہاتھا،کاش وزیر اعظم ایمرجنسی لگا کر دفتر میں بیٹھتے اور صوبوں سے ٹڈی دل کے حملے کے خلاف لائحہ عمل بناتے ،ٹڈی دل اور دیگر حشرات و وباء کے ایف ائ او نے وارننگ کے باوجود ٹس سے مس نہ ہوئی نہ تجربہ کار حکومت ہر بار نئی مصیبت میں مبتلا کرتی رہی

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ یہ سمجھتے ہیں اپوزیشن کی پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں ان کا تجربہ نیب سے اپوزیشن کو پکڑناہے،اے پی سی گولی نیب ہے زرعی امن و امان کا مسئلہ ہو تو اپوزیشن کو حراساں کرکے پاکستان کو بچا رہے ہیں ،پاکستان کی معاشی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے پہلے سال تین اعشاریہ تین نہیں بلکہ ایک اعشاریہ تھا ،ون پوائنٹ اور تھری پوائنٹ تھری ترقی نیچے آئی کرونا سے پہلے پانچ اعشاریہ سے ایک اعشاریہ نو پر پہنچ چکے ہیں اس سال نیگیٹو میں چلے جائیں گے

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے چار سالوں میں دو فصلیں خراب ہو رہی ہیں ٹڈی دل نے زراعت اور کسانوں کی کمر توڑ دی حکومت فی الفور پیکج کا اعلان کرے ،حکومت کی نااہلی سے کروڑوں روپے کسان کا نقصان ہو چکا ہے سپرے ادویات حکومت کے پاس نہیں نہ ہی ٹیم کو مہیا کی گئیں

    پنجاب میں کرونا کیوں پھیل رہا ہے؟ عظمیٰ بخاری نے بزدار سرکار پر سنگین الزام عائد کر دیا

  • ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیا اعتراف

    ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیا اعتراف

    ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیا اعتراف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت عید کے تیسرے دن محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا ہے

    اجلاس میں سیکرٹری صحت برسٹرنبیل احمداعوان، وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال پاشا، ڈاکٹر محمود شوکت ، منزہ ہاشمی، ایڈیشنل سیکرٹری سلمان شاہد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، اعجازگوہر، پروفیسر ڈاکٹرمسعودصادق و دیگر افسران شریک ہوئے

    صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کے تحت پروونشل پالیسی بورڈکیلئے ممبران کے چناوکے عمل کاجائزہ لیا۔ اجلاس کے ممبران نے وزیرصحت کوسرچ اینڈنومینیشن کمیٹی کیلئے تجاویزپیش کیں۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سیکرٹری صحت برسٹرنبیل احمدتمام بورڈزکے ممبران کے چناوکے عمل کی نگرانی کریں گے۔ ممبران کے چناوسے پہلے ان کا اکیڈمک ودیگرکیرئیرزکاریکارڈحاصل کیاجائے۔ ایم ٹی ایکٹ کے تحت تشکیل دئیے جانے والے مختلف بورڈزکے ممبران کاچناوجلدکرلیاجائیگا۔

    صوبائی وزیرصحت نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں زیرعلاج کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کے اعدادوشمارکابھی جائزہ لیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت برسٹرنبیل احمداعوان نے صوبائی وزیرکوکوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے اقدامات کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عیدالفطرکے موقع پرتمام ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کورون اوائرس کے مریضوں کے علاج میں مصروف ہیں۔اپنے پیاروں کی خوشیوں میں شامل ہونے کی بجائے کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرزکوسلام پیش کرتے ہیں۔

    ڈاکٹریاسمین راشد نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوروناوائرس سے بچاوکیلئے حفاظتی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکریں۔ پنجاب میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کی سہولیات کاازسرنوجائزہ لیاجارہاہے۔ تمام ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکی موجودگی کو یقینی بنایاجارہاہے۔

     

    فیصل آباد میں کرونا مریضوں میں اضافہ، وینٹی لیٹر کم پڑ گئے، عوام پریشان

  • پنجاب میں کرونا کیوں پھیل رہا ہے؟ عظمیٰ بخاری نے بزدار سرکار پر سنگین الزام عائد کر دیا

    پنجاب میں کرونا کیوں پھیل رہا ہے؟ عظمیٰ بخاری نے بزدار سرکار پر سنگین الزام عائد کر دیا

    پنجاب میں کرونا کیوں پھیل رہا ہے؟ عظمیٰ بخاری نے بزدار سرکار پر سنگین الزام عائد کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بزدار صاحب پنجاب میں کرونا آپ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے پھیل رہا ہے

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بزدار صاحب پنجاب میں کرونا سے جان بحق افراد کی 337اور مریضوں کی تعداد 20077ہو گئی ہے،پنجاب حکومت کے ایس او پیز پر کوئی عملدرآمد کرنے کو تیار نہیں ،تین ماہ سے وفاق اور پنجاب حکومت لاک ڈاﺅن کے معاملے میں اپنی حکمت عملی واضع نہیں کر سکیں

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 1181تک پہنچ چکی ہیں ،کرونا سے سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ میں ہوچکی ہیں ،کے پی وزیراعلیٰ کو تین ماہ سے ایک مرتبہ بھی کسی سرکاری ہسپتال اور قرنطینہ سینٹر کا دورہ کرتے نہیں دیکھا،پنجاب حکومت کو شہبازشریف اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہیے

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس ایک وینٹی لیٹر یا پینا ڈول خریدنے کی بھی پیسے نہیں ہیں،عثمان بزدار وفاقی حکومت سے صوبے کے فنڈز بھی نہیں مانگتے،عمران نیازی اور عثمان بزدار ہر ذمہ دار عوام پر ہی ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں،حکومت اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کررہی ہے

  • وزیر داخلہ کا کیپٹن سجاد گل شہید کے گھر کا دورہ، کیپٹن کے والد نے کی بڑی اپیل

    وزیر داخلہ کا کیپٹن سجاد گل شہید کے گھر کا دورہ، کیپٹن کے والد نے کی بڑی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پی آئی اے حادثے کا شکار ہونے والے مرحوم پائلٹ سجاد گل کے گھر کا دورہ کیا،

    وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے مرحوم کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی-

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پائلٹ سجاد گل کے جانے پر دلی رنج ہوا- اس مشکل گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں- • دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے-

    وزیرداخلہ نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تکلیف کا اندازہ کوئی نہیں کر سکتا، یہی دعا ہے کہ خدا آپ کو ہمت دے- اس حادثے میں ہم نے قیمتی جانوں کی صورت میں قومی اثاثے کھو دیئے-

    وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ کیپٹن سجاد گل کی وفات نہ صرف پی آئی اے بلکہ تمام ملک کے لئے ایک بڑا نقصان ہے- انہوں نے آخری لمحے تک اپنی پوری کوشش کی لیکن قدرت کو کچھ اور منظور تھا-

     

    وزیر داخلہ نے مرحوم کے والد کو یقین دہانی کروائی کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق حادثے کی تحقیقات شفاف طریقے سے ہوں گی- مرحوم کے والد نے تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ ایسے بیانات دینے سے اجتناب کریں جس سے مرحوم کے اہل خانہ کی دل آزاری ہو-

    کیپٹن مرحوم کے والد نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جذبات اور احساسات کا خیال کیا جائے- انکوائری کے 90 دن مکمل ہونے دیں-

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور آئندہ ہمیں اس طرح کے سانحوں سے محفوظ رکھے-

    واضح رہے کہ 22 مئی کو قومی ائیر لائن کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز ائیرپورٹ سے ملحقہ آبادی پر گر کر تباہی کا شکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 97 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 2 مسافر زندہ بچ گئے تھے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ

    طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں‌ سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

    طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

    طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس

    طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

    طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

    کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

    طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

    طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

    طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

    واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

    طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی