Baaghi TV

Category: لاہور

  • ‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

    ‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین او ربھارت کے مابین لداخ میں سرحدی کشیدگی جاری ہے، چین نے بھارتی ایریا میں گھس کر بھارتی فوجی گرفتار کر لئے ہیں

    ایسے میں بھارتی فوج کا سوشل میڈیا پر بھر پور مذاق اڑایا جا رہا ہے ، ایک صارف میر محمد علی خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ چینی فوجی بھاگتا ہوا آتا ہے اور آگے کھڑےبھارتی فوج کو اس کی دبر پر لات مارتا ہے ، لات لگنے کی وجہ سے آگے کھڑا بھارتی فوجی سنبھل نہیں پاتا اور منہ کے بل زمین پر گر جاتا ہے

    صارف نے ویڈیو کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

    ایک صارف نے لکھا کہ چائے کے بعد پیش خدمت ہے ایک عظیم الشان چائنیز لات

    دیگر صارفین نے بھی سوشل میڈیا پر بھارت کا خوب مذاق اڑایا ہے،

    واضح رہے کہ چین اوربھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور اطلاعات کے مطابق چین کے پانچ ہزارسے زائد فوجی بھارت میں گھس گئے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق ‏سی پیک کو امریکہ اور بھارت سے خطرہ چینی طیارے اور ہیلی کاپٹرز لداخ پہنچ گئے چین نے ماؤنٹ ایورسٹ پر فوجیں اتار دیں ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ‏گیلون ندی (لداخ) سمیت تین مختلف مقامات پر چینی فوج 4-5 کلومیٹر تک LAC سے آگے مورچہ بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔

    بصرف گلون ندی کے مقام پر چین نے 100 کے قریب ٹینٹ لگا دیئے ہیں چین کے پانچ ہزار کے قریب فوجی بھارتی قبضے کے علاقے لداخ میں داخل ہیں

    ادھرذرائع کے مطابق ‏لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دے، متعدد فوجی گرفتار، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی ،اطلاعات کے مطابق لداخ اور سکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل و حرکت سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج زیر زمین بنکرز بنانے مصروف ہے جبکہ کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے بھاک کرجان بچائی ہے

    سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

    لداخ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے، اس کی وجہ سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کی وہ نقل وحرکت ہے جس سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج ڈربوک شیوک کی اہم شاہراہ سے صرف 255 کلومیٹر دور ہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

  • ٹرین حادثے میں دو خواتین سمیت 4 افراد کی موت، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    ٹرین حادثے میں دو خواتین سمیت 4 افراد کی موت، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    ٹرین حادثے میں دو خواتین سمیت 4 افراد کی موت، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پتوکی میں ٹرین حادثہ کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رپورٹ طلب کر لی

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کے شہر پتوکی میں ٹرین حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہارکیا ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نٹرین کی آمد پر پھاٹک کو کھلاچھوڑنا غفلت کے زمرے میں آتا ہے ،مجرمانہ غفلت کے ذمہ داروں کاتعین کرکے کاررروائی عمل میں لائی جائے.

    واضح رہے کہ پتوکی المشہور لنڈا پھاٹک پر کار ٹرین کی زد میں آگئی ، جس کے نتیجے میں‌ کار میں سوار دو خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جانبحق ہو گئے، کار میں سوار دو خواتین اور دو مرد گہلن جا رہے تھے کہ پھاٹک کراس کرتے ہوئے خیبر میل ٹرین کی زد میں آ گئے، ٹرین گاڑی کو ایک کلو میٹر تک گھسیٹتی ہو ئے لے گئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو بھائی حماد اور جواد کے ہمراہ ان کی بیویاں تھی. عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ پھاٹک ملازمین کی غفلت سے پیش آیا ہے.

    امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہچنیں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا.، اطلاعات کے مطابق پتوکی حادثہ کے وقت پھاٹک بند کی بجائے کھلا تھا، حادثہ پھاٹک پر تعینات ملازم کی غفلت اور لا پروائی سے ہوا .پتوکی پھاٹک کے آس پاس 18۔ 20 گینگ کے ملازم ٹریک پر کام کر رہے تھے

  • افسوس،قوم وبا سے پریشان اورہمارے وزرا چاند پر لڑ رہے تھے، سراج الحق

    افسوس،قوم وبا سے پریشان اورہمارے وزرا چاند پر لڑ رہے تھے، سراج الحق

    افسوس،قوم وبا سے پریشان اورہمارے وزرا چاند پر لڑ رہے تھے، سراج الحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران وفاق اور صوبے آپس میں لڑتے رہے،

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ پوری قوم وبا سے پریشان اورہمارے وزرا چاند کے معاملے پر بحث کررہے تھے،پرائیویٹ اداروں میں کورونا ٹیسٹ کیلئے 8 سے 10 ہزار لیے جار ہے ہیں، 4ماہ کیلئے 12 ہزار ملنے پر غریب آدمی ٹیسٹ کرائے یا بچوں کو کھانا کھلائیں،

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک پر قیامت گزر گئی ٹائیگر فورس نے اب حلف اٹھانا شروع کیا،اسپتالوں میں اس وقت کوئی سینئر ڈاکٹرز موجود نہیں، جب ڈاکٹروں کےپاس حفاظتی سامان نہیں تو وہ کیسے علاج کریں،حکومت اپنے ایس او پیز پر نظر ثانی کرے،

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، عید کے دوسرے روز کرونا سے 30 اموات ہوئی ہیں، مریضوں کی تعداد 58 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے

    پاکستان میں‌ کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 57 ہزار 704 ہو گئی ہے جبکہ 1197 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مزید 30 افراد کی زندگیاں نگل گیا۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں مہلک وبا سے مزید 1356افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ کورونا کے متاثرہ 18ہزار 314مریض صحتیاب ہوگئے۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 22ہزار 934ہوگئی ہے۔اسلام آباد میں 1728، گلگت میں 630اور آزاد کشمیر میں 211 مریض ہیں، خیبر پختونخوا میں 8080، بلوچستان میں 3468 اور پنجاب میں 20ہزار 654 مریض ہیں۔

    پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 4لاکھ 90ہزار 908کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں

    دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عیدالفطر کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کیساتھ ساتھ ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو بیماری زیادہ تیزی سے پھیلے گی۔

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

    ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اگر ایسے حالات رہے تو حکومت لاک ڈاؤں سخت کرنے پر غور کر سکتی ہے۔ عید کے بعد حکومت حالات کا جائزہ لے گی

  • عید کی تعطیلات میں بھی گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری

    عید کی تعطیلات میں بھی گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کی تعطیلات میں بھی گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،

    پنجاب کے شہروں خانیوال , میلسی اور لیہ کے علاقوں میں بھاری مقدار میں گندم پکڑی گئی ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی ہدایت پر محکمہ خوراک کی ٹیمیں تمام اضلاع میں متحرک ہیں ذخیرہ اندوز عید کا فائدہ اٹھا کر گندم ذخیرہ کرنے کے لیے لے جا رہے تھے۔

    مختلف علاقوں میں ناکوں پر محکمہ خوراک کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ سخت ایکشن لیا جا رہا ہے

    سئنیر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی, گندم کی اوپن مارکیٹ میں مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنایا جائے گا ،ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کا نقصان عام آدمی کو برداشت کرنا پڑتا ہے ,

    عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک 24 گھنٹے الرٹ ہے, کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے ،گندم خریداری مہم عنقریب کامیابی سے مکمل ہونے جا رہی ہے ,

    سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے محکمہ خوراک کے افسران کو عید تعطیلات میں تندہی سے کام کرنے پر شاباش دی.

  • کرونا کا پاکستان میں تیزی سے پھیلاؤ، شہباز شریف پھر میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    کرونا کا پاکستان میں تیزی سے پھیلاؤ، شہباز شریف پھر میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ملک میں کورونا سے متاثرین اور اموات کی شرح میں اضافہ پر اظہار افسوس کیا ہے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن کھولنے سے پہلے حکمت عملی ہوتی تو متاثرین کی تعداد میں اضافہ نہ ہوتا پھر کہتا ہوں کہ مزید وقت ضائع نہ کریں، قومی حکمت عملی بنائیں ،کوروناپھیلاو کو روکنے کی حکمت عملی کیا ہے؟ تفصیل بتائی جائے اسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت کی حکمت عملی کیا ہے؟

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بہتر ین تدابیر سے نقصانات کم کیے جاسکتے ہیں،عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلاکرحالات کا جائزہ لیا جائے،موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ازسرنو حکمت عملی کا تعین کیا جائے.

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، عید کے دوسرے روز کرونا سے 30 اموات ہوئی ہیں، مریضوں کی تعداد 58 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے

    پاکستان میں‌ کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 57 ہزار 704 ہو گئی ہے جبکہ 1197 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مزید 30 افراد کی زندگیاں نگل گیا۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں مہلک وبا سے مزید 1356افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ کورونا کے متاثرہ 18ہزار 314مریض صحتیاب ہوگئے۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 22ہزار 934ہوگئی ہے۔اسلام آباد میں 1728، گلگت میں 630اور آزاد کشمیر میں 211 مریض ہیں، خیبر پختونخوا میں 8080، بلوچستان میں 3468 اور پنجاب میں 20ہزار 654 مریض ہیں۔

    پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 4لاکھ 90ہزار 908کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں

    دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عیدالفطر کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کیساتھ ساتھ ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو بیماری زیادہ تیزی سے پھیلے گی۔

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

    ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اگر ایسے حالات رہے تو حکومت لاک ڈاؤں سخت کرنے پر غور کر سکتی ہے۔ عید کے بعد حکومت حالات کا جائزہ لے گی۔

  • پولیس اہلکار کے ہاتھوں حافظ قرآن کا قتل، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے ہی لیا

    پولیس اہلکار کے ہاتھوں حافظ قرآن کا قتل، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے ہی لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے قصور کے علاقے میں طالبعلم کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث گرفتار ملزم قانون کے تحت سزا کا حق دار ہے،ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کاعمل جلد مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جائے ،معصوم طالبعلم کو نا حق قتل کرنے والا ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں

    واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع قصور میں پولیس اہلکار سے دوستی نہ کرنے کے جرم میں نوجوان کو قتل کر دیا گیا

    قصور کے علاقے کھڈیاں میں قاری خلیل الرحمن کے حافظ قرآن بیٹے کو عید کے دن ہی پولیس کانسٹیبل نے بری نیت سے دوستی اور برائی نہ کرنے پر قتل کر دیا

    واقعہ کا مقدمہ حافظ قرآن کے والد قاری خلیل الرحمان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، والد کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم معصوم علی نے میرے بیٹے سمیع الرحمان کو عید کے روز صبح مسجد جاتے ہوئے گلی میں روکا اور کہا کہ عید کے دن بھی میری بات نہ مانی تو اچھا نہیں ہو گا، میرے بیٹے نے انکار کیا تو ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے میرا بیٹا زخمی ہو گیا، اسے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی موت ہو گئی

    ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ملزم عیاش قسم کا آدمی ہے اور میرے بیٹے کو ہراساں کرتا رہتا تھا، اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل ہونے والے حافظ سمیع الرحمن نے اس مرتبہ رمضان المبارک میں پہلی دفعہ تراویح میں قرآن مجید سنایا تھا،

  • بے حسی کی انتہا

    بے حسی کی انتہا

    سر ۔ عید کی صبح کینال روڈ پرگاڑی نے میاں بیوی کو ٹکر ماری۔ بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ شوہر نعیم کو گھسیٹتی ہوئی چلی گئی۔ شاہ جمال کالونی میں گاڑی کے نیچے اٹکا نعیم گر گیا۔ کافی زخمی حالت میں تھا۔ اہل علاقہ کے پوچھنے پر اس نے ساری تفصیل بتائی

  • حافظ سمیع الرحمن قتل کیس میں انصاف نا ملا تو ہم ملک گیر احتجاج کریں گے ۔ پروفیسر ساجد میر

    حافظ سمیع الرحمن قتل کیس میں انصاف نا ملا تو ہم ملک گیر احتجاج کریں گے ۔ پروفیسر ساجد میر

    حافظ سمیع الرحمن قتل کیس میں انصاف نا ملا تو ہم ملک گیر احتجاج کریں گے ۔ پروفیسر ساجد میر

    باغی ٹی وی . مرکز جمیعت کے امیر سینیٹر ساجد میر نے کہا ہے کہ اگر حافظ سمیع الرحمن کیس میں پولیس نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا تو ہم ملک گیر احتجاج کریں گے اور قاری خلیل الرحمٰن صاحب کو انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے
    واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع قصور میں پولیس اہلکار سے دوستی نہ کرنے کے جرم میں نوجوان کو قتل کر دیا گیا

    قصور کے علاقے کھڈیاں میں قاری خلیل الرحمن کے حافظ قرآن بیٹے کو عید کے دن ہی پولیس کانسٹیبل نے بری نیت سے دوستی اور برائی نہ کرنے پر قتل کر دیا

    واقعہ کا مقدمہ حافظ قرآن کے والد قاری خلیل الرحمان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، والد کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم معصوم علی نے میرے بیٹے سمیع الرحمان کو عید کے روز صبح مسجد جاتے ہوئے گلی میں روکا اور کہا کہ عید کے دن بھی میری بات نہ مانی تو اچھا نہیں ہو گا، میرے بیٹے نے انکار کیا تو ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے میرا بیٹا زخمی ہو گیا، اسے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی موت ہو گئی

    ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ملزم عیاش قسم کا آدمی ہے اور میرے بیٹے کو ہراساں کرتا رہتا تھا، اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    جنسی خواہش پوری کرنے سے انکار،پولیس اہلکار نے عید کے روز حافظ قرآن نوجوان کو قتل کر دیا

    #سمیع_کوانصاف_دو

  • پاکستان کے تین ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے، میڈلز ہوں گے واپس اور ہو گی کاروائی

    پاکستان کے تین ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے، میڈلز ہوں گے واپس اور ہو گی کاروائی

    پاکستان کے تین ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے، میڈلز ہوں گے واپس اور ہو گی کاروائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تین ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے

    ساوتھ ایشین گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ والے اتھلیٹس کے نام سامنے آگئے ۔محبوب علی ، محمد نعیم اور سمیع اللہ کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں ،
    محبوب علی نے چار سومیٹر ریس میں گولڈ میڈل جیتا تھا ،محمد نعیم نے 110 میٹر ہرڈلز میں گولڈ میڈل جیتا تھا ،سمیع اللہ نے سو میٹر سپرنٹ میں برانز میڈل جیتا تھا

    تینوں ایتھلیٹس سے میڈلز واپس لے لیے جائینگے ،تینوں پاکستانی ایتھلیٹس نے گذشتہ برس نیپال میں ساؤتھ ایشین میڈلز جیتے تھے

    صدر پاکستان ایتھلیٹکس جنرل ساہی کا کہنا ہے کہ تینوں ایتھلیٹس کے ڈیپارٹمنٹس کو واڈا ٹیسٹ کے مثبت آنے کا بتادیا ، تینوں ایتھلیٹس چاہیں تو واڈا رپورٹ کو چیلنج کرسکتے ہیں ، جس ایتھلیٹ نے بھی فیصلے کو چیلنج نہ کیا اسے پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا ، ابتدائی بات چیت میں تینوں ایتھلیٹس نے ممنوعہ ادوایات کے استعمال سے انکار کیا ہے ،

    اتھلیٹس کے پاس سیکنڈ سیمپل کا آپشن بھی ہوگا ،ابتدائی نوٹسز کے جواب کے بعد کھلاڑیوں کی جواب طلبی اور معطلی کا مرحلہ شروع ہوگا ،ساوتھ ایشین گیمز انتظامیہ نے نوٹسز پی او اے کو بھجوائے ہیں ،تینوں اتھلیٹس کو ابتدائی نوٹسز بھجوا دئیے گئے ہیں

    صدر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ اتھلیٹس کا ڈوپنگ ٹیسٹ پازیٹیو آنا افسوس ناک ہے ۔
    اس معاملے پر کوئی رعایت نہیں ہو گی واڈا قوانین کے مطابق معاملے کو دیکھیں گے ۔ابھی اتھلیٹس کو ابتدائی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ۔
    اتھلیٹس ان نوٹسز کا جواب دیں گے جس کے بعد معاملہ آگے بڑھے گا۔

  • لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

    لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

    لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی واینکر پرسن مبشر لقمان نے چین اور بھارت کے مابین لداخ میں جو مسئلہ بن رہا ہے اس پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا اور چین کسی نئی بڑی جنگ کی طرف جا سکتے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ انڈیا چین کسی بڑے پھڈے، نئی جنگ کی طرف جا سکتے ہیں، دنیا کرونا کی وجہ سے پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہے، ایسے حالات میں دو بڑی ریاستوں کا ٹکرانا مزید مشکلات سے دوچار کرے گا، ایسا نہیں ہونا چاہئے اوراحسن طریقے سے مسئلے کا حل نکالنا چاہئے.