Baaghi TV

Category: لاہور

  • دین اسلام سیکھنے کی پہلی سیڑھی کونسی ہے؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں  گفتگو

    دین اسلام سیکھنے کی پہلی سیڑھی کونسی ہے؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

    دین اسلام سیکھنے کی پہلی سیڑھی کونسی ہے؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں سوشل میڈیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر جاری ہے، آج سترہویں روزے کے افطار ٹرانسمیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی، افطار ٹرانسمیشن میں سینئر صحافی و اینکر پرسن کے ہمراہ علماء کرام گفتگو کر رہے ہیں. آج کی ٹرانسمیشن میں حضرت عائشہ صدیقہ کے حالات زندگی اور سیرت طیبہ سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت کی گئی

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہم گھروں میں والدین کا نام عزت سے لیتے ہیں، امہات المومنین کا بھی احترام کرنا چاہئے اور احترام سے نام لینا چاہئے،

    رافع عروج ملک نے کہا کہ دین میں عبادت 33 فیصد اور باقی 60 فیصد معاملات ہیں جس میں ادب بھی شامل ہے،ہمیں ادب کے پہلو کو سامنے رکھنا چاہئے، اللہ کی کتاب ہے، انسان سب سے زیادہ محبت اپنے خالق سے کرتا ہے، اسکی دی گئی کتاب پر عمل کرنے سے کامیابیاں ملیں گی، ہر زمانے کی ضروریات اگر کوئی کتاب پوری کر رہی ہے تو وہ قرآن مجید ہے. قرآن مجید کو زندگی کے ساتھ جوڑ لینا چاہئے.

    https://www.youtube.com/watch?v=h34AIHbT6Ak

    مولانا عبدالشکور حقانی نے کہا ہے طبقے ہیں اور اسلام نےا نہیں پروٹوکول دیا، انیبا کو علیہ السلام، اور ہمارے نبی کو صلی اللہ علیہ وسلم،اور صحابہ کرام کو رضی اللہ عنہ قرار دیا گیا، جو ولی اللہ دنیا سے چلے گئے انکے لئے رخمتۃ اللہ علیہ کہ اللہ ان پر رحمت کے اور جو زندہ ہیں انکا ادب کرنا چاہئے، دین ادب کا نام ہے لیکن صحابہ سے بڑھ کر کسی نے ادب نہیں کیا، ادب کی وجہ سے مشہور تھا کہ صحابہ کرام نبی کا اتنا ادب کرتے تھے اوراسی وجہ سے کہا گیا کہ وہ کسی کو شکست نہیں دے سکتے ، جو نبی کریم کا وضو کرتے وقت پانی نیچے نہ گرنے دیں انکو کیسے شکست دی جا سکتی ہے

    مولانا عبدالشکور حقانی کا مزید کہنا تھا کہ ادب دیکھئے کہ امام نے اپنے استاد کے گھر کی طرف پاؤن نہیں کئے،حضرت عباس کے بارے مشہور ہے کہ وہ جب حضرت سامنے آتے تو وہ بھاگ کر جاتے تو وہ انکے گھوڑے کی لگام پکڑ لیتے، حضرت ابوہریرہ جب جضرت حسین گھوڑ ے پر سوار ہوتے تو انکے جوتے اپنے کپڑے سے صاف کرتے حالانکہ علم ان کے پاس زیادہ تھا،لیکن انہوں نے ادب کو ملحوظ رکھا

    مولانا عبدالشکور حقانی کا کہنا تھا کہ عمر میں بڑے ہونے والوں کا ادب کرو کیونکہ اسکی نیکیاں زیادہ ہو ں گی، چھوٹے کا ادب کرو کیونکہ اسکے گناہ کم ہون گے، اس طرح معاشرے میں ہو جائے تو کیا ہی بات ہے، ہمارے ہاں ادب کی کمی ہے،وقت کی پابندی کا لکھ کر پھر خود ہی لیٹ ہو جاتے ہیں، ہمیں اجتماعی نقصان کا اندازہ نہیں، اگر 500 لوگ موجود ہیں اور ایک گھنٹہ لیت ہیں تو 500 گھنٹے ضائع ہوئے، دین اسلام سیکھنے کی پہلی سیڑھی ادب ہے، اگر وقتی طور پر سیکھ بھی لیں تو فیض نہیں ملے گا، بہت ذہین لیکن استاد کا ادب نہ کرنے والے رسوا ہو گئے، میں نے استادوں کی بے ادبی کی وجہ سے لوگوں کو ذلیل ہوتے دیکھا، ادب کرنے سے انسان کی زندگی میں سکون اور برکت آئے گا، رزق میں برکت ہو گی.

    لندن سے نجم شیراز کا کہنا تھا کہ آج معاشرے میں دیکھتا ہوں کہ جب چھوٹی چھوٹی چیزوں پر شکر گزار ہو جاتے ہیں پھر ادب آ جاتا ہے ، ایک ایک چیز پھر آپ کے اندر آنا شروع ہو جاتی ہے اور جب دین سے دور ہو جاتے ہیں تو پھر خود غرضی آ جاتی ہے،کسی کے ساتھ ملنا جلنا چھوڑ دیں ، ادب کا ہونا بہت ضروری ہے، تاریخ کا ہم سے سوال نہین ہو گا، سبق لیا جا سکتا ہے، نبی کریم نےو اضح طور پر منافقین کی نشاندہی کر دی اور صحابہ کرام کی بھی،اللہ نے فلٹر لگایا ہوا ہے، آپ کسی کو گیٹ سے واپس بھیج دیتے ہیں اور کسی کو ڈرائنگ روم تک لے جاتے ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ 12 سال پہلے آپ میں تبدیلی آنا شروع ہوئی تھی، آج یہ بتائیں کہ وہ کیا وجہ تھی کہ آپ میں تبدیلی آئی لائف میں

    نجم شیراز کا کہنا تھا کہ دین کو جس نے سیکھا اس میں شخصیت پرستی کی کوئی گنجائش ہی نہیں سب سے پہلی چیز کہ ہم نے قرآن مجید کو سیکھا اور بغیر آیت، ریفرنس کے بات نہیں سنی، اللہ کہتے ہین کہ جو ایمان لائے ہو اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور اسکے بعد کہا کہ صاحب اقتدار کی اور اگر اختلاف ہو جائے تو اللہ و رسول کی طرف واپس آ جاؤ، مجھے جنہوں نے تعلیم دی اور میری زندگی میں تبدیلی آئی اللہ انکے درجات بلند کرے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ اصل تبدیلی تو قرآن مجید کی وجہ سے آئی.

    حضرت عائشہ کے کردار سے خواتین کو کیا سبق ملتا ہے؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں علما کرام کی گفتگو

  • حضرت عائشہ کے کردار سے خواتین کو کیا سبق ملتا ہے؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں علما کرام کی گفتگو

    حضرت عائشہ کے کردار سے خواتین کو کیا سبق ملتا ہے؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں علما کرام کی گفتگو

    حضرت عائشہ کے کردار سے خواتین کو کیا سبق ملتا ہے؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں علما کرام کی گفتگو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں سوشل میڈیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر جاری ہے، آج سترہویں روزے کے افطار ٹرانسمیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی، افطار ٹرانسمیشن میں سینئر صحافی و اینکر پرسن کے ہمراہ علماء کرام گفتگو کر رہے ہیں. آج کی ٹرانسمیشن میں حضرت عائشہ صدیقہ کے حالات زندگی اور سیرت طیبہ سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت کی گئی

    لندن سے نجم شیراز نے کہا کہ دنیا میں بہت لوگ اس ٹرانسمیشن کو دیکھتے ہیں، جس بارے میں سوال نہ کیا جانا ہو اس بارے میں سوال ، یہ صحیح نہیں ہے، جھگڑا کرنا، بغض کینہ صحیح نہیں، ہمیں بزرگوں سے سیکھنا ہے

    مبشر لقمان نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ کون اچھی بات کر رہا ہے، 57 اسلامی ممالک میں سود کی ڈیفی نیشن ہی نہیں ہم اسکے خلاف کیا بات کریں، جس پر مولانا حقانی نے کہا کہ ہم نیک لوگوں سے رہنمائی نہیں لیتے اور جو برائے نام مولوی ہوتے ہیں ان سے رہنمائی لینا شروع کر دیتے ہیں ہم نہیں جانتے کہ مولوی کون ہے مفتی کون ہے، عالم کون ہے، ہم گاڑی چلانے والے داڑھی والے ڈرائیور کو بھی مولوی صاحب کہتے ہیں، اس حوالہ سے ہمیں سوچنا چاہئے. ہم نے بچوں‌کی تربیت نہیں کی، نہ سکول میں نہ گھر میں اسلام سکھایا جا رہا ہے جس سے ہم دین سے ہوتے جا رہے ہیں، یہ پروگرام چلنا چاہئے تا کہ بار بار یہ میسج چلتا رہے اور لوگ اپنی تربیت اسلام کی طرف شروع کر دیں

    رافعہ عروج ملک کا کہنا تھا کہ نبی کریم نے قیامت تک کے لئے ہمیں ہر چیز کے بارے میں بتا دیا جنہوں نے نبی کریم کی باتوں پر بھی پس و پیش سے کام لیا انکے بارے میں کیا کریں، نبی کریم کی زندگی ہمارے لئے اسوہ ہے، حضرت عائشہ کی زندگی سے بیوی، خاوند کے حقوق نظر آتے ہیں لیکن ہم نے انہیں کبھی فالو نہیں کیا.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کوئی اذان نماز کے بغیر نہین،بچہ پیدا ہوتا ہے تواسکے کان میں اذان دی جاتی ہے اور نماز جنازہ کی ہوتی ہے جب وہ مرتا ہے

    نجم شیراز کا کہنا تھا کہ ہم مسلمان ہیں م جب کوئی وارث دین نظر آتا ہے جیسے صحابہ کرام دین کے وارث تھے انکی زندگی کو دیکھا جانا چاہئے،جو چیزیں ایکسپرینس کر لی ہیں تربیت بہتر ہوئی ہے،ہم نے قرآن کو چھوڑا تو میڈیکل سائنس ،سوشل سسٹم و دیگر سسٹم ہر آ گئے جو قرآن میں آ گیا وہ اللہ کا حکم سب کے سامنے ہے،اللہ قرآن میں کہتا ہے کہ میں تمہیں دکھاؤن گا کہ یہاں تک کہ تم پر واضح ہو جائے کہ یہی حق ہے،جب حق بیان ہو جائے اور ہم اس پر ایمان لے آئیں تو اس میں زندگی میں بہت تبدیلی آئے گی.

    جو صحابی مرد ہیں انکو رضی اللہ عنہ اور جو خواتین صحابیہ ہین انکو رضی اللہ عنہا کہنا ہے،اس کو سمجھ لیتے ہین تو شاید اس بات پر بھی اجر ملے

    مولانا عبدالشکور حقانی کا کہنا تھا کہ حضرت عائشہ کے کردار سے سبق ملتا ہے کہ عورت وہ کامیاب ہو گی جو شوہر کا ساتھ دے اور سسرال والوں کو بھی راضی رکھے، لوگوں کا کام تو ہوتا ہے باتیں کرنا، بعض دفعہ بندہ جذباتی ہوتا ہے تو اپنا غبار نکالتا ہے، گھر میں ہمیں چاہئے کہ اگر شوہر یا بھائی غصے میں ہے تو اسکو جواب نہ دیں جب وہ نارمل ہو تو پھر بات کریں، باپ شادی شدہ بیٹی کو ڈانٹ سکتا ہے یہ بھی حدیث سے ثابت ہے

    رافعہ عروج ملک کا کہنا تھا کہ عمل بہت اہم چیز ہے،صرف زبان سے اقرار کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، نیکی کرنا اور نیکی کے ساتھ برائے سے بھی رکنا ہو گا، اگر نیکی کریں اور برائی سے نہ رکیں تو یہ ایمان کامل نہیں ہے،انصار یہ ہے کہ رب کے سامنے اس حال میں ہو کہ تو اسے دیکھ رہا ہے اور یہ سوچ لے کہ اگر نہیں تو وہ دیکھ رہا ہے

    نجم شیراز کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے کہا والدین سے احسان کروانہیں نہ جھڑکو، دوسری جانب سے سورۃ لقمان میں کہہ رہے ہیں کہ اگر شرک کا حکم دے رہے ہیں تو اس پر عمل نہ کرو، نجم شیراز کا کہنا تھا کہ دین کو سیکھنے اس پر بحث کرنے کی ضرورت ہے،قرآن برائے سے روکتا ہے یہ فرقان ہے.

    نجم شیراز نے مغفرت کے عشرے کے مناسب سے دعا بھی سنائی،

    عملی زندگی کے لئے حضرت عائشہ کے کردار سے رہنمائی لینی چاہئے،ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی کی رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو

  • عملی زندگی کے لئے حضرت عائشہ کے کردار سے رہنمائی لینی چاہئے،ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی کی رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو

    عملی زندگی کے لئے حضرت عائشہ کے کردار سے رہنمائی لینی چاہئے،ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی کی رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو

    عملی زندگی کے لئے حضرت عائشہ کے کردار سے رہنمائی لینی چاہئے،ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی کی رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں سوشل میڈیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر جاری ہے، آج سترہویں روزے کے افطار ٹرانسمیشن کا آغاز ہو چکا ہے

    رمضان ٹرانسمیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی، افطار ٹرانسمیشن میں سینئر صحافی و اینکر پرسن کے ہمراہ علماء کرام گفتگو کر رہے ہیں. آج کی ٹرانسمیشن میں حضرت عائشہ صدیقہ کے حالات زندگی اور سیرت طیبہ سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت کی جا رہی ہے.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہمیں امہات المومنین کی زندگی سے سبق سیکھنا چاہئیے اور انہیں فالو کرنا چاہئے، ہم تو طالب علم ہیں، سیکھنے والے ہیں

    مولانا عبدالشکور حقانی نے کہا کہ سورۃ الاحزاب میں اللہ نے فرمایا کہ مومنوں کے نزدیک اپنے نبی کی ذات اپنی جان سے زیادہ عزیز ہوتی ہے، جب تک نبی کو سب سے زیادہ محبوب نہ رکھیں زیادہ اہمیت نہ دیں تو وہ مومن ہی نہیں،اور جو مومن ہے تو نبی کریم کی ازواج ان کی مائیں ہیں اور خونی ماؤں سے بھی زیادہ یقین اور بھروسہ محبت دینی ہو گی، حضرت عائشہ پر منافقین نے الزام لگایا تو اللہ نے سورۃ نور نازل کر کے گواہی دی، اب اصول یہ ہے کہ جن لوگوں نے الزام لگایا انکو سزا تو ملی لیکن انکے اوپر کفر کا فتویٰ نہیں تھا، اب اگر کوئی شخص غلط گمان بھی پیدا کرے گا تو وہ کافر ہو جائے گا کیونکہ وہ قرآن کا منکر ہو گا

    حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نبی کی محبوبہ ہوں اور نبی کے محبوب ابوبکر کی بیٹی ہوں، نبی کریم سے پوچھا گیا تھا کہ آپ کو کس سے زیادہ محبت ہے تو انہوں نے فرمایا کہ عائشہ صدیقہ، اسکے بعد پوچھا گیا کہ کس مرد سے زیادہ محبت تو نبی کریم نے فرمایا کہ ابوبکر صدیق

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نبی کریم کی جو ازواج مطہرات ہیں وہ عشرہ مبشرہ میں شامل میں لوگ ،ان پر تبرا کریں تو اسلام سے باہر ہو جاتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے

    ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی نے کہا کہ آج جس موضوع کا انتخاب کیا یہ انتہائی اہم ہے، ہم تحریک اسلام کے کرداروں کو پس پشت ڈال کر غفلت برت رہے ہیں،نوجوانوں کو اس حوالہ سے آگاہی دینا ہو گی، یہ اہم موضوع ہے، ہمیں اپنی عملی زندگی کے لئے ان کرداروں سے رہنمائی لینی چاہئے، حضرت عائشہ کا مرتبہ ،مقام سب سے زیادہ ہے، آج علماء کرام دین سیکھنے کے لئے حضرت عائشہ کے محتاج ہیں، انہون‌نے احادیث کی روایات بہت زیادہ کی ہیں، امت کی رہنمائی کے لئے نصف صدی تک نبی کریم کی وفات کے بعد زندہ رہیں، انکی سیرت کا البم نکالیں اور وہ واقعات پڑھیں حضرت عائشہ نبی کریم کی زندگی میں خوشیاں لے کر آئیں،محبت لے کر آئیں

    ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی کا مزید کہنا تھا کہ تیمم کی سہولت کی وجہ حضرت عائشہ کی وجہ سے ملی، نبی کریم سو گئے تھے اور انکو جب نماز کے لئے اٹھایا گیا تھا تو نبی کریم نے تیمم کا حکم دیا تھا،نبی کریم کبھی ان سے ناراض نہ ہوئے، سیرت امہات المومنین کے واقعات ہمارے بار بار دکھانے چاہئے تا کہ ہماری بیٹیوں کی اصلاح ہو سکے.

    ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی کا مزید کہنا تھا کہ جو چیز معاشرے میں ڈسکس ہوتی ہے ہھر وہی وارد ہوتی ہے، حضرت عائشہ بہت بڑی سعادت والی تھیں، اللہ نے قرآن کریم میں ان کے حوالہ سے تذکرہ کیا، یہ انکے بارے میں اللہ کی بہت بڑی گواہی تھی، اور منافقین کے الزام کو رد کیا، عورت کو نبی کریم نے خوشبو کے ساتھ یاد کیا، حضرت عائشہ خواتین کی بھی رہنمائی کرتی تھیں، ابوبکر صدیق کی بیٹی ہونا بھی حضرت عائشہ کا اعزاز تھا، نبی کریم جب آخری عمر میں بیمار تھے اور انکے لئے جو دوا آتی تھی وہ جضرت عائشہ دیتی تھیں، امت کی بیٹیوں کو پتہ چلے کہ انکے نکاح میں انکی مرضی کو فوقیت حاصل ہے، نکاح لڑکی کی رضا مندی سے ہو گا، حضرت عائشہ کی روایات نبی کریم سے محبت کے حوالہ سے ہمیں ان کو پڑھنا چاہئے، عمل کرنا چاہئے، اسی سے ہمیں کامیابی ملے گی.

    ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی کا مزید کہنا تھا کہ ان روشن کرداروں کا تذکرہ کرتے رہیں تو ہم اپنی زندگیوں کو خوبصورت بنا سکتے ہیں.

    ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی کا مزید کہنا تھا کہ عشرہ مبشرہ نبی کریم کے وہ دس صحابہ ہین جن کو دنیا میں جنت کی بشارت ملی تھی، ان میں سے چار خلفاء کرام تھے ،چھ صحابہ کرام اور تھے، یہ بہت بڑی بات ہے کہ انکو دنیا میں جنت کی خوشخبری ملی، آپ ایک ایک دن پروگرام کریں جس میں ایک ایک صحابی پر پروگرام کریں،ہمارے مسلمانوں کے درمیان جو فرقے ہیں ہمیں یہ بات سیکھنی چاہئے کہ صحابہ کرام ایک دوسرے سے بڑھکر ایک دوسرے کا احترام کرتے تھے، میں سمجھتی ہوں کہ فرقہ اور مسلک کی کوئی پابندی نہیں، ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے، تمام مسالک کے لوگ رہتے ہیں، علما کرام بھی احترام کرتے ہیں، جو کم علم لوگ ہوتے ہیں ان میں تواضع نہیں ہوتی، علم تواضع دیتا ہے، جس میں علم زیادہ ہوتا ہے وہ تکبر نہیں کرتا، اتراتا نہیں ہے.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی نے کچھ کتابیں لا کر دی تھیں میں جب بھی اپنی والدہ کے لئے دعا کرتا ہوں تو امہات المومنین کے لئے دعا بھی کرتا ہوں، ڈاکٹر سمعیہ نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے، نیکی کو آگے پھیلانا چاہئے، تمام انبیا کرام کو درود و کریم میں یاد رکھا کریں،اللہ کرے آنے والی نسل دین اسلام پر چل سکے.

    مذہیی سکالر رافعہ عروج ملک نے کہا کہ آج کا دن اہم ہے، عائشہ صدیقہ ہمارے لئے رول ماڈل ہیں،ا نکی زندگی پر عمل کر کے ہم اپنی زندگی کو خوبصورت بنا سکتے ہیں،جب عائشہ صدیقہ کا نکاح ہوا تواسوقت انکی عمر بہت چھوٹی تھی، نکاح کے وقت بھی وہ گڑیا سے کھیلا کرتی تھیں اور انہیں جھولا سے کھیلنے کا بھی شوق تھا، عائشہ صدیقہ کے والد کا بھی دین اسلام کے لئے اہم کردار تھا، اولاد والدین کی خصوصیات پر عمل کرتی تھیں، ان پر ابوبکر صدیق سے یہ عادات منتقل ہوئی تھیں، عائشہ صدیقہ سے علم حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد صحابہ کرام کی ہے، مختلف علوم میں انکا کوئی ثانی نہیں تھا، زخمیوں کی مرہم پٹی کیا کرتی تھیں، ابتدائی طبی امداد میدان جگ مین دیا کرتی تھیں، آپ میں تمام خوبیاں پائی جاتی تھیں.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہم امہات المومنین، اصحاب بدر، عشرہ مبشرہ کی بات کرتے ہین وہ ہمارے دین کے محافظ تھے، ہمیں انکے حوالہ سے دفاع کرنا چاہئے

    مولانا حقانی نے کہا کہ ہر صحابی جنتی ہے، اللہ نے ان سے جنت کا وعدہ کیا ہے، صحابہ سے اللہ نے خود غلطیاں کروائیں تا کہ امت کو مسائل کا پتہ چلے، جہاں بھی غلطی ظاہر ہوئی قرآن میں اللہ نے ساتھ ہی فرما دیا کہ میں انہیں معاف کرتا ہوں.

    مولانا عبدالشکور حقانی کا مزید کہنا تھا کہ نبی کریم نے ایک جنگ میں جب صحابہ کرام نے بات نہ مانی تو اس سے جو نقصان ہوا اس پر ناراضگی کا اظہار کیا لیکن پھر اللہ نے کہا کہ میں سفارش کرتا ہوں کہ میرے محبوب ان کو معاف کر دیں، انکے سامنے ہاتھ اٹھا کر کہیں کہ انکو اللہ نے معاف کر دیا، آئندہ بھی انکو مشورے میں شامل کریں، اس سے بڑی صحابہ کی عظمت کیا ہو گی.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہم کچھ چیزوں سے نظریں نہیں چرا سکتے، جس معاشرے میں رہتے ہیں اس میں کچھ چیزیں پسند ہیں ،کچھ نہیں، اسی تناظر میں دیکھیں کچھ لوگ اہل اسلام میں تفرقہ ڈالتے ہیں اسکو کیسے دیکھتے ہیں جس پر مولانا عبدالشکور حقانی نے کہا کہ صحابہ کے فضائل کو بیان کرنا چاہئے، صحابہ کرام اپنے وقت کے مجتہد ہیں، حضرت عائشہ زمانے کی دس بڑی مفتیوں میں شامل تھیں، حدیث ہے کہ جب مجتہد اجتہاد کرتا ہے تو اسکا مسئلہ غلط بھی ہو تو اللہ اسکا ثواب دیتا ہے،اگر مسئلہ صحیح ہو تو زیادہ ثواب ملتا ہے

    رافعہ عروج ملک نے کہا کہ نبی کریم کو شان ملی ہے وہ کسی کو نہیں ملی، صجابہ کرام کی الگ شان ہے، دونوں طرف مجتہدین تھے، ان میں اختلاف رائے کے باوجود عزت، ادب نظر آتا ہے، عشرہ مبشرہ دس لوگ ہیں جنہیں دنیا میں جنت کی بشارت دے دی گئی تھی،نبی کریم نے دنیا میں ہی زندگی میں ان صحابہ کرام کو جنت کی بشارت دی، نبی کریم کی زبان سے کوئی لفظ اسوقت تک نہ نکلتا جب تک وحی نہ آتی ہو

    مولانا عبدالشکور حقانی کا کہنا تھا کہ نبی کریم اپنی خواہش سے نہیں بلکہ اپنے ہونٹوں سے حرکت دیتے ہیں، نبی کریم نے اللہ کے حکم سے عشرہ مبشرہ کو جنت کی بشارت دی اور ایک ہی مجلس میں ان تمام صحابہ کرام کو جنت کی خوشخبری دی گئی،درجات نبیوں کے بھی ہیں،صحابہ کرام میں بھی درجات ہوں گے، ہمارا ایمان اور عقیدہ یہ ہونا چاہئے کہ ساری کائنات کے کافروں کو جمع کر لئے جائے تو وہ ایک مسلمان کے برابر نہیں ہو سکتے، تمام صحابہ کی شان کو جمع کیا جائے تو وہ حضرت علی کی شان کے برابر نہیں ہو سکتے، جضرت علی حضرت عثمان اور حضرت عثمان حضرت عمر ، حضرت عمر حضرت ابوبکر کے برابر نہیں ہو سکتے.

  • رحمت ہی رحمت، سوشل میڈیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن ،17 ویں افطارکا پروگرام جاری

    رحمت ہی رحمت، سوشل میڈیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن ،17 ویں افطارکا پروگرام جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں سوشل میڈیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر جاری ہے، آج سترہویں روزے کے افطار ٹرانسمیشن کا آغاز ہو چکا ہے

    رمضان ٹرانسمیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی، افطار ٹرانسمیشن میں سینئر صحافی و اینکر پرسن کے ہمراہ علماء کرام گفتگو کر رہے ہیں. آج کی ٹرانسمیشن میں حضرت عائشہ صدیقہ کے حالات زندگی اور سیرت طیبہ سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت کی جا رہی ہے.

    دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

    مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

     

    رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

    رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

    رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

    سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو

    حسد سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مفتی ریاض جمیل نے بتا دیا

    برطانیہ میں لاک ڈاؤن کب تک کھلے گا، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں برطانیہ سے سینئر صحافی اظہر جاوید کی گفتگو

    حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی زندگی نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کیلیے بھی مشعل راہ، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو

    مسلمان اپنے رول ماڈل کے مطابق زندگی گزاریں تو انکی زندگی سنور جائے، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

    سحری و افطاری میں کیا کھاتا ہوں؟ معروف اداکار فیصل قریشی نے رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں بتا دیا

    مقدسات کی توہین پر سزائے موت ہونی چاہئے،رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں علماء کرام کا اتفاق

  • بزدار نے "مایوس” کیا، وزارت اعلیٰ چھوڑ کر کیا کام کریں؟ عظمیٰ بخاری نے دیا مشورہ

    بزدار نے "مایوس” کیا، وزارت اعلیٰ چھوڑ کر کیا کام کریں؟ عظمیٰ بخاری نے دیا مشورہ

    بزدار نے "مایوس” کیا، وزارت اعلیٰ چھوڑ کر کیا کام کریں؟ عظمیٰ بخاری نے دیا مشورہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کرونا کے حوالے سے ڈبلیوایچ او کی حالیہ رپورٹ تشویشناک ہے،پنجاب میں کرونا کیسز سب سے زیادہ اور ٹیسٹ سب سے کم ہور ہے ہیں

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کے پی کے اموات کی شرح میں پہلے نمبر پر ہے،وفاق،پنجاب اور کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے ،وفاق اور صوبوں میںرابطوں کا شدید فقدان دیکھنے میں آیا ہے،پنجاب میں روزانہ ایک ہزار سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بزدار حکومت وزیراعظم ہاﺅس میں سب اچھے کی رپورٹ پہنچا رہی ہے، وزیر صحت پنجاب کی سنجیدگی صرف پریس بریفنگ تک محدود ہے،وفاقی اور پنجاب حکومت کے وزراءپنجاب اور کے پی کی بجائے سندھ پر سیاسی حملے کررہے ہیں،پنجاب میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے

    عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    لاک ڈاؤن میں "جوش” نہیں چلے گا، وزیراعلیٰ سندھ

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ناقص حکمت عملی انتہائی مایوس کن ہے،عثمان بزدار ایک ناکام چیف ایگزیکٹیو ثابت ہوئے ہیں،عثمان وزارت اعلیٰ چھوڑیں اور ٹائیگر فورس میں شامل ہوکر لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچانے کی کوشش کریں

     

    میو ہسپتال میں کرونا سے ایک اور موت، کل کتنی ہوئیں میو میں اموات؟

  • تین منزلہ مکان کی چھت گرنے سے دو خاندان ملبے تلے دب گئے، امدادی کام جاری

    تین منزلہ مکان کی چھت گرنے سے دو خاندان ملبے تلے دب گئے، امدادی کام جاری

    تین منزلہ مکان کی چھت گرنے سے دو خاندان ملبے تلے دب گئے، امدادی کام جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    لاہور کے علاقے بھاٹی میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاموں‌ کا آغاز کر دیا،

    اے سی سٹی امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں.متعدد افراد ملبے تلے دبے ہیں،تین منزلہ عمارت گری، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو کا کام جاری ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ،ریسکیو کو عملہ بھی سائیڈ پر امدادی کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہے.

    اہل محلہ کا کہناہے کہ اس بلڈنگ میں دو خاندان رہائش پذیر تھے اور جب عمارت گری تو گھر کے تمام لوگ دوسری منزل پر موجود تھے جبکہ ان کے گھر آئے ہوئے مہمان بھی اسی عمارت میں موجود تھے ، ریسکیو اداروں کا کہناہے کہ جب تک ملبہ نہیں ہٹایا جا تا اس وقت تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا ۔

  • گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کیا کاروائی ہوئی؟ وزیر خوراک نے بتا دیا

    گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کیا کاروائی ہوئی؟ وزیر خوراک نے بتا دیا

    گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کیا کاروائی ہوئی؟ وزیر خوراک نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گندم کی خریداری کے حوالہ سے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلا س میں محکمہ خوراک سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کو گندم کی ذخیرہ اندوزی پر بریفنگ دی

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں،محکمہ خوراک پنجاب نے 436مقامات پر چھاپے مار کر گندم برآمد کی ہے، مختلف اضلاع میں ذخیرہ کی گئی 33ہزار ٹن گندم قبضے میں لی گئی ہے

    عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے،پنجاب کے زمینی اور دریائی راستوں پر سخت چیکنگ ہو رہی ہے، حساس اداروں اور رینجرز کی مدد سے گندم کی سمگلنگ روکی ہے، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی گندم کی مصنوعی قلت کا باعث بنتی ہے

    وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ خوراک چوکنا ہے، کسی دباؤ کے بغیر کاروائیاں جاری رہیں گی، ذخیرہ اندوزی روکنے سے گندم خریداری مہم پر مثبت اثرات پڑرہے ہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وافر مقدار میں گندم کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پنجاب گندم میں خود کفیل ہوگا، کسی قسم کی کمی نہیں آنے دیں گے

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے پیش کیا میجر اصغر کی خدمات کو خراج عقیدت

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پیش کیا میجر اصغر کی خدمات کو خراج عقیدت

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پیش کیا میجر اصغر کی خدمات کو خراج عقیدت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرونا وائرس سے شہید ہونیوالے پاک فوج کے میجر محمد اصغر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے شہید میجر محمد اصغر کے لواحقین سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میجر محمد اصغر نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، قوم کا ہر فرد شہید میجر محمد اصغر کو سلام پیش کرتا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کہ شہید میجر محمد اصغر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

    میجرمحمد اصغرطورخم پر بارڈر پر لوگوں کی اسکریننگ کے فرائض انجام دے رہے تھے،دوران ڈیوٹٰ سانس لینے میں تکلیف پر انہیں سی ایم ایچ پشاور منتقل کیاگیا۔ بعد ازاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے.

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    پاک فوج کی طرف سے پاک فوج کے اس میجر کو خراچ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قوم اورملک کے لیے خدمات کو سراہا گیا

  • میو ہسپتال میں کرونا سے ایک اور موت، کل کتنی ہوئیں میو میں اموات؟

    میو ہسپتال میں کرونا سے ایک اور موت، کل کتنی ہوئیں میو میں اموات؟

    میو ہسپتال میں کرونا سے ایک اور موت، کل کتنی ہوئیں میو میں اموات؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے میوہسپتال میں کورونا کا ایک اور کنفرم مریض جان کی بازی ہار گیا

    ایک اور ہلاکت کے بعد میوہسپتال میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد52 ہو گئی ہے.میو ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق میوہسپتال میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد52 ہو گئی ،میوہسپتال میں کورونا کے 11 نئے مریض بھی داخل ہوئے ہیں.

    دوسری جانب لاہور میں مزید 291 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جس کے بعد لاہور میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4ہزار 375 ہو گئی ہے۔

    پنجاب میں کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد کے سبب حکومت پنجاب نے ہوم آئیسولیشن کیلئے قواعد و ضوابط جاری کر دئیے ہیں، اس مقصد کیلئے خصوصی کمیٹی بنے گی جو گھر کے کمروں اور اہلخانہ کی تعداد کی جانچ کے بعد اجازت دے گی۔ کورونا کی ہلکی علامات والا مریض ہوم آئیسولیشن کا اہل ہو گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 30 ہزار 941 ہو گئی ہے جبکہ ایک دن میں 28 افراد جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 667 ہوگئی۔

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1476 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 11 ہزار 568، سندھ میں 11 ہزار 480، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 669، بلوچستان میں 2 ہزار 17، گلگت بلتستان میں 442، اسلام آباد میں 679 جبکہ آزاد کشمیر میں 86 مریض ہیں

    پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں‌ میں 28 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 667 ہوگئی۔ سندھ میں 189، پنجاب میں 197، خیبر پختونخوا میں 245، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 26 اور اسلام آباد میں 6 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • چودھری برادران کی چیئرمین نیب کیخلاف درخواست، جج نے کی سماعت سے معذرت

    چودھری برادران کی چیئرمین نیب کیخلاف درخواست، جج نے کی سماعت سے معذرت

    چودھری برادران کی چیئرمین نیب کیخلاف درخواست، جج نے کی سماعت سے معذرت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنماؤن چودھری برادران کی جانب سے چیئرمین نیب کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

    لاہور ہائیکورٹ کے بینچ کے رکن جج جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کرلی۔ گزشتہ سماعت پر صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے جسٹس فاروق حیدر کی جانب سے کیس کی سماعت کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا، ۔ دو رکنی بینچ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل تھا۔

    گزشتہ سماعت پر صدر لاہور ہائیکورٹ بار طاہر نصراللہ وڑائچ نے بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر کی جانب سے چودھری برادران کی درخواست پر سماعت کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا اور کہا کہ جسٹس فاروق حیدر چودھری برادران کے متعدد کیسز میں پیش ہوتے رہے، لہذا جسٹس فاروق حیدر سماعت نہ کریں جس کے بعد جسٹس فاروق حیدر نے اس کیس کی سماعت سے معذرت کرلی اور کہا کہ وہ اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتے۔

    بینچ کے سربراہ جسٹس سردار احمد نعیم نے نیا بینچ تشکیل دینے کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی،جس کے بعد نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا،جسٹس شہبازرضوی اورجسٹس اسجد جاوید درخواست کی سماعت کریں گے

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوھدری برادران نے موقف اپنایا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالے ادارہ ہے، نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بهی دے چکی ہیں، چیئرمین نیب نے ہمارے خلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے، نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔

    چودھری برادران کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں، ہمارا سیاسی خاندان ہے، سیاسی طور پر انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    عوام کرونا سے اور نیب شہباز شریف سے لڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

    چودھری برادران نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے۔.عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے اور چیئرمین نیب و دیگر سے جواب طلب کر لیا ہے