Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید اموات ہوگئیں، متاثرین میں بھی اضافہ

    پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید اموات ہوگئیں، متاثرین میں بھی اضافہ

    پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید اموات ہوگئیں، متاثرین میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی : پنجاب میں کورونا وائرس سے 14 مزید اموات ہوگئیں ، صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 211 ہوگئی، پنجاب میں کورونا وائرس کے 301 نئے کیس سامنے آگئے.صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11868 ہو گئی۔

    لاہور میں کورونا وائرس کے 194 مزید کیسز سامنے آئے .ننکانہ میں ایک، جہلم 7، ڈی جی خان 1 مزید
    ساہیوال اور لیہ میں ایک ایک، راجن پور میں 2 نئے کیس سامنے آئے۔

    اسی طرح ناروال میں7، سرگودھا میں 4 اور قصور میں 6 خانیوال میں 5، راولپنڈی اور اٹک میں 7،7 مزید کیسز رپورٹ ہوئے .
    چکوال میں بھی 6 نئے مریض سامنے آئے.گوجرانوالہ میں 25 نئے مریض سامنے آئے۔

    ادھر رونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1140 نئے مریض سامنے ہیں،، پنجاب میں 11 ہزار 869، سندھ میں 12 ہزار 17، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 875، بلوچستان میں 2 ہزار 61، گلگت بلتستان میں 457، اسلام آباد میں 716 جبکہ آزاد کشمیر میں 86 مریض ہیں.

    ملک بھر میں اب تک 3 لاکھ 5 ہزار 851 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 957 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 ہزار 555 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 706 ہوگئی۔ سندھ میں 200، پنجاب میں 211، خیبر پختونخوا میں 257، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 27 اور اسلام آباد میں 6 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے اہم شخصیات کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟

    وزیراعلیٰ پنجاب سے اہم شخصیات کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صنعت و کاروبارسے وابستہ شخصیات کی ملاقات ہوئی ہے،

    زینفا(Zenfa)پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمقصود بسرا نے پاکستان نیوانرجی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈکی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کیلئے 50لاکھ روپے کا چیک وزیر اعلی عثمان بزدار کو پیش کیا ،صدر زو انرجی (Zonergy) مسٹررچرڈ(Mr.Richard)اور مسٹرکیون(Mr.Kevin)نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو 20 لاکھ روپے کا چیک چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کیلئے دیا

    زوانرجی کے صدر نے 5ہزار ماسک بھی عطیہ کئے،وزیر اعلی عثمان بزدارنے مشکل وقت میں متاثرہ افراد کی مدد کیلئے آگے آنے پرمخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا ،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں جمع ہونے والی رقم کی پائی پائی حقداروں تک پہنچے گی کورونا وباء سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی ہے -ان حالات میں صاحب حیثیت افراد پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دوسروں کا بوجھ بانٹنا بڑی عبادت ہے – میں شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران گھروں میں رہیں – تاجر اور دکاندار ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں -کاروبار کی اجازت دی ہے، کسی کو ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے- زندگیاں محفوظ رکھنے کے لئے احتیاط ضروری ہے – ہم نے زندگیوں کا تحفظ بھی کرنا ہے اور لوگوں کو بھوک سے بھی بچانا ہے –

    احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

    غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

    آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان

    بزدار سرکار نے دی مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری

    اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی اختر ملک، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی،سیکرٹری تو انائی،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہو چکے،وزیراعلیٰ پنجاب

  • ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہو چکے،وزیراعلیٰ پنجاب

    ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہو چکے،وزیراعلیٰ پنجاب

    ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہو چکے،وزیراعلیٰ پنجاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپشن کے کورونا وائرس“ پاکستان میں کورونا وباء پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کورونا پر صرف پوائنٹ سکورنگ میں لگی ہوئی ہے۔ بلند و بانگ دعوے کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔ اپوزیشن جماعتیں خود بھی تنہا ہو چکی ہیں اور عوام کو بھی تنہا چھوڑ چکی ہیں۔

    عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو کورونا وباء پر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ سیاست کیلئے آگے بہت وقت ہے۔ خدارا کورونا جیسے اہم ترین چیلنج پر سیاست سے گریز کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت اور دور اندیش فیصلے کئے ہیں۔

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

    غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

    آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان

    بزدار سرکار نے دی مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپنے دور میں ملکی خزانے کو بے دردی سے نقصان پہنچانے والے کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں نے کورونا کے باوجود قومی اتحاد اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ کرونا وباء کے دوران اپوزیشن کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ پاکستانی قوم سیاست کے منفی کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

  • بین الاقوامی نرسز ڈے ، صوبائی وزیر انسانی حقوق نے جاری پیغام میں کیا کہا؟

    بین الاقوامی نرسز ڈے ، صوبائی وزیر انسانی حقوق نے جاری پیغام میں کیا کہا؟

    بین الاقوامی نرسز ڈے ، صوبائی وزیر انسانی حقوق نے جاری پیغام میں کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے بین الاقوامی نرسز ڈے کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ کورونا جیسی وباء سے نمٹنے کیلئے میڈیکل سٹاف بالخصوص نرسز کا کردار قابل تحسین ہے۔

    صوبائی وزیر انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر،نرسز،پیرا میڈیکل سمیت تمام طبی عملہ سے منسلک لوگوں کو میرا سلام۔ ایسے مشکل حالات میں فرنٹ لائن پر لڑنے والوں پر تمام قوم کو فخر ہے۔ نرسز جنکا اپنا بھی ایک خاندان ہے وہ اپنے فرض کے آگے سب کچھ قربان کر رہی ہیں۔

    اعجاز عالم کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں نرس مریض کیساتھ زیادہ وقت کیلئے منسلک رہنے والا اسٹاف ہے۔ مریض دوا کیساتھ حوصلہ اور ہمت کا متلاشی ہوتا ہے جو کہ اس کی صحت یابی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر نرسنگ کے شعبے کو امر بنانے والی فلورنس نائیٹنگیل کو بھی سلام پیش کرنا ہوگا۔ فلورنس نائیٹنگیل کی بدولت ہم آج کے دن کو بین الاقوامی دن کے طور پر منا رہے ہیں۔

  • کامیاب مومن بندے وہی ہیں جو اللہ کے سامنے عاجزی اختیار کرتے ہیں،  رحمت ہی رحمت سحر ٹرانسمیشن

    کامیاب مومن بندے وہی ہیں جو اللہ کے سامنے عاجزی اختیار کرتے ہیں، رحمت ہی رحمت سحر ٹرانسمیشن

    ککامیاب مومن بندے وہ ہی ہیں جو اللہ کے سامنے خشوع و خصوع اختیار کرتے ہیں، رحمت سحر ٹرانسمیشن

    باغی ٹی وی :رحمت ہی رحمت سحر ٹرانسمیشن میں آ ج اٹھارویں پارے کے مضامین کے متعلق گفتگو ہوئی ، اس باربرکت محفل میں مولانا عبدالشکور حقانی اور علامہ حسنین رضا موسوی نے گفتگو فرمائی، ، اس سلسلے میں مولانا عبدالشکور حقانی نے کہا کہ ٹھارویں پارے کا آغاز سورہ المومنون سے ہوتا ہے .اس میں مردوں عورتوں کے مسائل بیان فرمائے ہیں. زندگی گزارنے کے آداب اور طریقے بھی سکھائے گئے ہیں.

    اس سورت کے شروع میں ہی اللہ پاک نے کہا کہ ” مومن فلاح پا گئے، کون سے مومن فلاح پاگئے آگے اللہ نے ان کی نشانیاں بیان فرمائیں، ان نشانیوں میں پہلی ہے کہ جو نماز میں خشوع و خضوع اختیار کرتے ہیںِ عاجزی کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں. پورے آداب کے ساتھ نماز پڑھتے ہیںِ زکاۃ ادا کرنے والے ہوں، اپنی عزت کی حفاظت کرنے والے ہوں. امانت میں خیانت نہ کرتے ہوں وعدہ خلافی نہ کرتے ہوں. ان سب کامیابیوں کا ذکر فرما کر اللہ نے کہا کہ وہ سسب نہ صرف کامیاب ہیں بلکہ جنت الفردوس کے مالک بھی ہیں.

    پھر اللہ تعالیٰ نے انسان کی پیدائش کے مراحل بیان کیے ہیں.فرمایا کہ پہلے وہ خون بنتا ہے ، پھر گوشت بنتا ہے . پھر ہڈیاں بنتی ہیں. پھر اللہ تعالیٰ اس میں نقسش پیدا کرتا ہے پھر روح پھونکتا ہے ..پھر فرمایا کہ اس کی پیدائش ہوتی ہے وہ بڑا ہوتا ہے اور اس کو رزق ملتا ہے.
    پھر اللہ تعالیٰ نے طور سینا کا ذکر کیا طور سینا اس وادی کو کہتے ہیں جہاں طور پہاڑ ہے، اس میں زیتون کے درخت ہیں. زیتوں کو ایک باقاعدہ سالن کہاگیا ہے . پھر اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح علیہ السلام کا تذکرہ فرمایا کہ کہ وہ جب آئے تو ان کو جھٹیلایا گیا اور کہا گیا کہ یہ ہماررے اندر برتری اور شناخت چاہتے ہیں. پھر اللہ نے صالح علیہ السلام کا تذکرہ فرمایا اس کے بعد انبیاء کے تسلسل کو بیان فرمایا .
    https://www.youtube.com/watch?v=ZosFtJ8dg1A

  • اوکاڑہ بھر میں پتنگ بازی عروج پر، پولیس خاموش تماشائی

    اوکاڑہ بھر میں پتنگ بازی عروج پر، پولیس خاموش تماشائی

    اوکاڑہ (علی حسین مرزا) شہر اور مضافات میں پتنگ بازی اور پتنگ سازی کا دھندا عروج پر ہے۔ قانونی احکامات کی واضع خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ پولیس خاموش تماشائی ہے۔ اکا دکا پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے جبکہ یہ جان لیوا کھیل لوگوں کی اکثریت کھیل رہی ہوتی ہے۔ باغی ٹی وی کے سروے کے دوران مختلف شہریوں کے تاثرات کو جب قلمبند کیا گیا تو کئی ایک نتائج نکلے جن سے شہریوں کے احتجاج کا اندازہ کرنا مشکل نہیں۔ شہریوں کے مطابق اوکاڑہ شہر میں پتنگوں سے آسمان بھرا نظر آتا ہے اور اس قدر پتنگیں ہوتی ہیں جو تھانہ اے ڈویژن اور بی ڈویژن کے احاطوں سے پولیس والوں کو صاف نظر آسکتی ہیں لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔ شہریوں نے عدم تحفظ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اگر اس قدر پتنگیں اڑائی جاتی ہیں تو یقیناً پتنگ سازی کا دھندا پس دیوار کیا جارہا ہے یا پولیس سے پتنگ سازوں نے کوئی ساز باز کررکھی ہے۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بابت ایکشن لیں تاکہ اندھی اور آوارہ کیمیکل زدہ ڈوروں سے لوگوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ کیا جاسکے۔ شہریوں نے حکام سے التماس کی ہے کہ مساجد و مدارس کے سنجیدہ علماء کرام سے رابطے کیے جائیں اور منبر و محراب سے لوگوں کو اس شیطانی اور جان لیوا کھیل سے باز رہنے کی تلقین کی جائے۔ شہریوں نے پتنگ بازی و پتنگ سازی کی روک تھام اور تدارک کے لیے موثر ترین اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • لاہور میں یوم علی کا جلوس نکالا جائے گا یا نہیں، حکومت نے فیصلہ کر لیا

    لاہور میں یوم علی کا جلوس نکالا جائے گا یا نہیں، حکومت نے فیصلہ کر لیا

    لاہور میں کورونا کے پیش نظر 21 رمضان یوم شہادت حضرت علی ؓ کا مرکزی جلوس نہیں نکالا جائے گا۔ کورونا کے پیش نظر 21 رمضان کا مرکزی جلوس نہیں نکالا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے پولیس کی سفارشات پر جلوس انتظامیہ کو مطلع کر دیا۔ سول سیکرٹریٹ میں شیعہ علما اور جلوس انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں شیعہ علما کو 21 رمضان کا جلوس نہ نکالنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔وبائی مرض کے خطرے کے پیش نظر جلوس کو نہ نکالنے کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔ یوم شہادت حضرت علی ؓ کا مرکزی قدیمی جلوس بھی نہیں نکالا جائے گا۔ ہرسال 21رمضان یوم شہادت علی ؓ کا قدیمی مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ اختتام پزیر ہوتا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب، کمشنر لاہور سیف انجم، ڈی سی دانش افضال، ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر، سی سی پی او ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید،مرکزی جلوس کے شیعہ علما آغا شاہ حسین قزلباش، توقیر بابا سمیت دیگر نے شرکت کی۔

  • 18 رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پردکھائی جاری ہیں

    18 رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پردکھائی جاری ہیں

    18 رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پردکھائی جاری ہیں

    باغی ٹی وی :18 – رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پردکھائی جاری ہیں ،اطلاعات کے مطابق الحمد للہ باغی ٹی وی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ لاہور کی بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دنیا بھرمیں پھیلے مسلمانوں تک پہنچا رہا ہے ،

    ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں مسلمان آج سترھویں دن بھی اپنے دل کو قرآن کی تلاوت سے مزین کرنے کے لیے باغی ٹی وی کے توسط سے بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دیکھ رہے ہیں‌باغی ٹی و ی: رمضان المبارک کے سعادتوں اور رحمتوں والے میں مہینے میں باغی ٹی وی اپنے ناظرین کےلیے نیکی سے بھرپور موقع فراہم کرتے ہوئے قرآن کی سماعت کا موقع فراہم کر رہا ہے.
    چونکہ رمضان اور قرآن کا گہرا تعلق ہے اس سلسے میں نماز تراویح قرآن کی تلاوت اور قرآن کی سماعت کا بنیادی ذریعہ ہوتا ہے اس لیے نماز تراویح کو براہ رست دیکھنے کی سہولت دی جارہی ہے . آپ اب بادشاہی مسجد لاہور میں ادا کی جانے والی نماز تراویح کو دیکھ سکتے ہیں .

    بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست تراویح‌دیکھنے کے لیے آپ باغی ٹی وی کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں اور اسی طرح باغی کے یو ٹیوب چینل پر بھی نماز تراویح لائیو دیکھ سکتے ہیں. جو کہ بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست نشر کی جائے گی.

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی پریہ پاکستان کے سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن ہے جسے دنیا بھرمیں دیکھا جارہاہے ، اس کے علاوہ اس ٹرانسمیشن میں رمضان المبارک کے حوالےسے وعظ ونصیحت کا سلسلہ بھی جاری ہے.
    چونکہ رمضان اور قرآن کا گہرا تعلق ہے اس سلسے میں نماز تراویح قرآن کی تلاوت اور قرآن کی سماعت کا بنیادی ذریعہ ہوتا ہے اس لیے نماز تراویح کو براہ رست دیکھنے کی سہولت دی جارہی ہے . آپ اب بادشاہی مسجد لاہور میں ادا کی جانے والی نماز تراویح کو دیکھ سکتے ہیں .

    بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست تراویح‌دیکھنے کے لیے آپ باغی ٹی وی کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں اور اسی طرح باغی کے یو ٹیوب چینل پر بھی نماز تراویح لائیو دیکھ سکتے ہیں. جو کہ بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست نشر کی جائے گی.

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی پریہ پاکستان کے سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن ہے جسے دنیا بھرمیں دیکھا جارہاہے ، اس کے علاوہ اس ٹرانسمیشن میں رمضان المبارک کے حوالےسے وعظ ونصیحت کا سلسلہ بھی جاری ہے

  • پیپلز پارٹی رہنما پر قاتلانہ حملہ

    پیپلز پارٹی رہنما پر قاتلانہ حملہ

    پیپلز پارٹی رہنما پر قاتلانہ حملہ

    باغی ٹی وی: پیپلز پارٹی لاہور ڈسٹرکٹ 3 کے صدر عاطف چودھری پر قاتلانہ حملہ جس کی وجہ پیپلز پارٹی رہنما عاطف چودھری کو مخالفین نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا

    قمرزمان کائرہ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی رہنما عاطف چودھری کو شدید زخمی حالت میں جنرل ہسپتال پہنچا دیا گیا۔۔پیپلز پارٹی رہنما عاطف چودھری پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے.حملہ آوروں کیخلاف فوری ایف آئی آر درج کر کے کارووائی کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ عاطف چودھری پر قاتلا نہ حملہ کی پیپلز پارٹی شدید مذمت کرتی ہے. پیپلز پارٹی عاطف چودھری اور ان خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

  • آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس، اہم فیصلے

    آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس، اہم فیصلے

    آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس، اہم فیصلے

    باغی ٹی وی :انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہاہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اور خصوصاََ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں صوبہ بھرمیں بالخصوص بڑے شہروں کی مرکزی شاہرات کی ٹریفک مینجمنٹ پر بطور خاص توجہ دی جائے اورشہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک کے ہموار بہاؤ اور روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں جبکہ چیف ٹریفک آفیسرز خود فیلڈ میں نکل کر ٹریفک کنٹرول پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے رہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث شاہرات پر ٹریفک دباؤ میں متوقع اضافے کے پیش نظر بہترین مینجمنٹ کے تحت ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں ہرگز تاخیرنہ کی جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں ون ویلنگ اور اوور اسپیڈنگ کے خاتمے کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ سپیشل مہم شروع کی جائے اور ون ویلنگ میں ملوث نوجوانوں کے والدین سے شورٹی بانڈزلئے جائیں تاکہ اس خونی کھیل کا خاتمہ کرکے نوجوانوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ صوبہ بھر میں بڑی شاہرات پر پی ایچ پی اور ضلعی ٹریفک پولیس کی ٹیمیں مل کر حادثات میں کمی کیلئے اقدامات جاری رکھیں اور شہریوں کی ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے ایجوکیشنل مہم کو جاری رکھاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ٹریفک پولیس کے محکمانہ امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کیا۔دوران اجلاس ٹریفک وارڈنز کی مختلف اضلاع میں ٹرانسفر اینڈ روٹیشن پالیسی میں مزید بہتری اور اپ گریڈ کرنے کیلئے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا جبکہ 5سال سے زائد المعیاد ٹریفک لائسنس کی تجدید کے حوالے سے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔

    دوران اجلاس ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب صاحبزادہ شہزاد سلطان نے آئی جی پنجاب کو مختلف پراجیکٹس، پیشہ ورانہ امور اورمجموعی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی جس پر آئی جی پنجاب نے احکامات دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک پولیس پنجاب پولیس کی انتہائی اہم فورس ہے لہذا شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کیلئے بہتر پلاننگ اور وسائل کے موثراستعمال کو یقینی بناتے ہوئے پیشہ ورانہ امور سرانجام دئیے جائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سڑکوں پر بیشتر حادثات ڈرائیورز کی لاپرواہی، ناقص آلات اور تیز رفتاری کے باعث پیش آتے ہیں لہذا سی ٹی اوز ٹریفک حادثات میں کمی کے حوالے سے تمام پہلوؤں کے مد نظر جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں اور پی ایچ پی، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کی بنائی گئی مشترکہ ٹیمو ں کی براہ راست خود نگرانی کریں۔دوران اجلاس ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب بی اے ناصر بھی موجود تھے