Baaghi TV

Category: لاہور

  • اوکاڑہ کے نواحی علاقے شاہبھور میں محنت کش کے گھر پر غنڈوں کا حملہ

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) تھانہ شاہبھور کی حدود میں چند بااثر افراد نے غریب محنت کش محمد عرفان کے گھر پر اینٹوں، پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔ غنڈہ عناصر گھر کی چھت پر چڑھ کر اینٹیں برساتے رہے جبکہ کچھ ڈنڈہ بردار افراد نے محنت کش پر تشدد کیا۔ مقامی پولیس کو اطلاع دیے جانے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ متاثرین نے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • لاہور چیمبر کے صدرکی زیر صدارت تاجروں کا ہنگامی اجلاس.

    لاہور چیمبر کے صدرکی زیر صدارت تاجروں کا ہنگامی اجلاس.

    تجارتی ایسوسی ایشنز کے سو سے زائد عہدیداروں اور نمائندوں کی شرکت. لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، سابق صدر محمد علی میاں بھی شریک تھے. چھوٹی مارکیٹیں و دکانیں کھلوانے اور تاجروں کو معاشی طور پر مفلوج ہونے سے بچانے کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو خراج تحسین.

    حکومت کی جانب سے بنائے گئے ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات پر مکمل عمل درآمد کے عزم کا اظہار. طویل لاک ڈاﺅن کی وجہ سے تاجر برادری شدید پریشان اور بدترین معاشی بحران سے دوچار تھی. لاہور چیمبر نے تاجروں کوان مشکلات سے باہر نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے: تاجر

    لاہور چیمبر کی محنت اور انتھک کوششیں رنگ لائیں اور حکومت نے ہفتے میں چار روز کے لیے مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دے دی. حکومت کی جانب سے لاہور چیمبر کے مطالبات تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں. توقع ہے کہ شاپنگ مالز، میگا ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو بھی کام کرنے کی اجازت دے دی جائے گی: صدر لاہور چیمبر

    تاجر برادری اور عوام حکومت کی جانب سے تشکیل دئیے گئے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجر اور حفاظتی قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنائیںتاکہ کروناکی وبا کو مزید بڑھنے سے روکا جاسکے. لاہور چیمبر تاجر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں جاری رکھے گا: میاں زاہد جاوید احمد، نائب صدر

    کرونا سے محفوظ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں تاجر برادری کا کلیدی کردار ہے. دکانداروں اور گاہکوں کو کروناوائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا تاکہ کاروبار بھی چلتے رہیں اور کرونا کی وبا کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے: محمد علی میاں

  • ڈولفن سکواڈ،ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری.

    ڈولفن سکواڈ،ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری.

    قرنطینہ مراکز،احساس کفالت سینٹرزسمیت اہم شاہراؤں پر موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ پتنگ سازی وبازی میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائیں۔ پتنگ بازی جیسا جان لیوا کھیل کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، والدین اپنا کردار ادا کریں۔
    سٹریٹ کرائم،منشیات فروشی اورون ویلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی لاک ڈاؤن کے دنوں میں سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت۔

    ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام 309 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔ دوران پٹرولنگ29 ہزار927 موٹر سائیکلوں،256 گاڑیوں اور22ہزار896 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینکز کے31ملزمان گرفتارکئے گئے۔
    01کار،07موٹر سائیکلیں،06موبائل فونزودیگر سامان برآمد۔ ملزمان کے قبضہ سے13پسٹلز،03میگزین اور450 سے زائد گولیاں برآمدکی گئیں۔

    منشیات فروشوں کے قبضہ سے بھاری مقدا میں چرس برآمد۔ جوانو ں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے882افراد کی مدد کی۔ کوائف مکمل نہ ہونے پر3349موٹر سائیکلوں،05 گاڑیوں کو تھانوں میں بند جبکہ330اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ جعلی نمبر پلیٹ والی02 گاڑیوں اور 07موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ پتنگ بازی میں 95،ہوائی فائرنگ میں 04 جبکہ ون ویلنگ میں 109 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے جوانوں نے دورانِ پٹرولنگ30 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔عائشہ بٹ ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور

  • ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، فیاض الحسن چوہان نے ایسا کیوں کہا

    ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، فیاض الحسن چوہان نے ایسا کیوں کہا

    ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا ، فیاض الحسن چوہان نے ایسا کیوں کہا

    باغی ٹی وی :وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب کا ملک میں صحت کی سہولیات میں کمی کا ذمہ دار عمران خان کو ٹھہرانا ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا کے مصداق ہے۔

    رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب نے گوئبلز، چانکیا اور میکاولی کی سیاست کو زندہ کیا ہے۔ ن لیگی رہنما بار بار واویلا مچا کر ایک جھوٹ کو سچ ثابت کرنا چاہتی ہے۔

    کرونا نے آل شریف کے چالیس سال عموماً اور خصوصاً گزشتہ دس سالہ دورِ اقتدار کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے.پنجاب میں صرف دو سو وینٹی لیٹر اور وبائی امراض کے لیے ایک بھی ہسپتال نہیں تھا۔ فیاض الحسن چوہان

    بزدار حکومت نے وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پہلے سال نو ہسپتالوں کی تعمیر شروع کی۔ آج پاکستان میں وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی وینٹی لیٹرز بنا بھی رہی ہے اور ایکسپورٹ بھی کر رہی ہے۔پنجاب کے ہر ہسپتال میں کرونا کے خلاف ماسک اور پی پی ایز اور ضروری آلات موجود ہیں۔نام نہاد خادم اعلٰی کرونا سے ڈر کے ایک کمرے میں چھپے بیٹھے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

    مریم اورنگزیب اپنے لیڈر کے دل سے کرونا کا خوف دور کرنے کے لیے انڈوں سے انکی آرتی اتروائیں۔ امید ہے شہباز شریف بطور قائدِ حزبِ اختلاف ملک میں کرونا کے خلاف کچھ کرتے نظر آئیں گے۔

  • ماں ایک انمول رشتے کا نام ہے جو سراپا محبت اور وفا ہوتی ہے، شہباز شریف

    ماں ایک انمول رشتے کا نام ہے جو سراپا محبت اور وفا ہوتی ہے، شہباز شریف

    ماں ایک انمول رشتے کا نام ہے جو سراپا محبت اور وفا ہوتی ہے، شہباز شریف

    باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ماؤں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہا ہے کہ ماں ایک انمول رشتے کا نام ہے جو سراپا محبت اور وفا ہوتی ہے .خالق کائنات نے انسان سے اپنے تعلق کو بھی ماں کے رشتے سے تعارف بخشا ہے جس سے اس کے مرتبہ کا اندازہ ہوتا ہے

    انہوں نے کہا کہ ماں ایک سانجھے رشتہ کا نام ہے اور انسان کی جائے پناہ ہے .ہر ماں کو سلام ہے جس کی محبت، شفقت، وفا، قربانی اور خلوص سے ہی زندگی سانس لے رہی ہے.اللہ تعالی نے ماں کے پیروں کے نیچے جنت رکھ کر پیغام دیا کہ ہم نے ماں کو راضی کر لیا تو رب راضی ہو جائے گا

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ماں کے ادب، اس سے محبت، اور خدمت کی بہترین مثال ہے.میں تمام ماؤں کے ساتھ اپنی ماں کو بھی سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی دعائیں ہمیں ہر طوفان سے بچاتی ہیں

    ہم شہداء کی ماؤں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جن کے لخت جگر مادر وطن اور قوم کی حرمت و عزت پر قربان ہوگئے

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید کیسز

    پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید کیسز

    پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید کیسز

    باغی ٹی و ی: پنجاب میں کورونا وائرس کے 622 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11093 ہوگئی

    لاہور میں کورونا وائرس کے 291 مزید کیسز،تعداد 4375 ہوگئی،گجرانوالہ میں کورونا وائرس کے 112 مزید کیسز،تعداد 592 ،ملتان میں کورونا وائرس کے 65 مزید کیسز،تعداد 293 ہوگئی

    گجرات میں کورونا وائرس کے 28 مزید کیس،تعداد 492 ہوگئی،سیالکوٹ میں کورونا وائرس کے 26 مزید کیسز،تعداد 380 ہوگئی

    راولپنڈی میں کورونا وائرس کے 23 مزید کیسز، تعداد 615 ،فیصل آباد میں کورونا وائرس کے 14 مزید کیس،تعداد 356 ہو گئی . پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہلاکت، تعداد 192 ہوگئی

  • ضلعی انتظامیہ لاہور نے ماہ رمضان المبارک کے پہلے 15 دنوں کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی.

    ضلعی انتظامیہ لاہور نے ماہ رمضان المبارک کے پہلے 15 دنوں کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی.

    ضلعی انتظامیہ لاہور نے ماہ رمضان المبارک کے پہلے 15 دنوں کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی.

    باغی ٹی وی :پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 15 دنوں میں 7331 پھلوں و سبزی کی دکانوں اور سٹوروں کو چیک کیا.1316 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی.منافع خوروں کو 34 لاکھ 19 ہزار 700 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے.359 منافع خوروں کے خلاف شہر کے 86 تھانوں میں مقدمات کا اندراج کروایا گیا.399 منافع خوروں کو حراست میں لیا گیا.

    زیادہ گراں فروشی میں ملوث 68 دکان داروں کو جیل کی سزا دی گئی. شہر بھر میں 88 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں.رمضان کے آئندہ آنے والے دنوں میں بھی سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا. ڈی سی لاہور دانش افضال

  • ڈور سےنوجوان کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ نے ایکشن لے لیا

    ڈور سےنوجوان کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ نے ایکشن لے لیا

    ڈور سےنوجوان کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ نے ایکشن لے لیا

    باغی ٹی وی : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ..جاں بحق نوجوان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے . وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا ہے . پتنگ بازی کے واقعات پر شدید اظہار برہمی کا اظہار کیا ہے . اس سلسلے میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی سی پی اوسے رپورٹ طلب کر لی. وزیراعلیٰ نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دیا ہے.

    انہوں نے کہا ہے کہ پتنگ بازی کے واقعات قطعی نا قابل برداشت ہیں -پتنگ بازی کرنے والوں اور بیچنے والوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کیاجائے .پتنگ بازی پر 100فیصد کنٹرول کرناہوگا -.پتنگ بازی کا واقعہ پیش آیا تو متعلقہ افسران قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکیں گے

  • مقدسات کی توہین پر سزائے موت ہونی چاہئے،رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں علماء کرام کا اتفاق

    مقدسات کی توہین پر سزائے موت ہونی چاہئے،رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں علماء کرام کا اتفاق

    مقدسات کی توہین پر سزائے موت ہونی چاہئے،رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں علماء کرام کا اتفاق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ٹرانسمیشن ہے جو مبشر لقمان یو ٹیوب چینل پر جاری ہے، آج کے افطار پروگرام میں مبشر لقمان کی میزبانی میں علماء کرام نے شرکت کی.

    نبی کریم کی سیرت پر عمل کرنا چاہئے جتنا کر سکتے ہیں، جس کا قول کچھ ہے اور عمل کچھ یہ صحیح نہیں

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ نبی کریم کو اچھے گھوڑے پسند تھے، تو کیا زمانے کی اچھی چیز پسند کی جاتی ہے،ہمیں مسائل میں اجتہاد کی ضرورت ہے، ہم ایک دوسرے کو زیرو کرنے کی بجائے اجتہاد کریں ، زیرو کرنے اسے نااتفاقی پھیل رہی ہے

    لندن سے نجم شیراز نے کہا کہ کہ آپ کی یہ سوچ اچھی ہے، اللہ نے نبی کریم کے ذریعے احکامات اتارے ، جو حد اللہ نے لگا دی اور جس دین کی نبی کریم نے دعوت دی اس پر چلنا چاہئے،اللہ نے جو راستہ بتایا اس پر بھی چلنے میں کامیابی ہے، اختلافی امور میں بھی اللہ کے راستے ٕپر عمل کرین گے تو کامیابی ملے گی، قرآن کا راستہ سب سے سیدھا ہے، بشرطیکہ ایمان والے ہوں، جو سامنے والا ہے اسے بھی ہم نے سیکھنا ہے اختلافی مسائل پر بات کرنے کی بجائے اختلافات کو ختم کرنا چاہئے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ تفرقہ بازی نے پاکستان اور اسلام کو بہت نقصان پہنچایا ،

    مفتی حقانی نے کہا کہ حرم میں جاتے ہیں وہاں ہاتھ باندھ کر، چھوڑ کر نماز پڑھی جارہی ہے، کوئی فتویٰ بازی نہیں ہوتی ، لیکن یہاں فتویٰ بازی بہت ہے، مولانا طارق جمیل نے شاگردوں کو نصیحت کی کہ اپنا مسلک پڑھیں لیکن مسلک کو ممبر پر نہ لے کر جائیں

    علامہ موسوی نے کہا کہ یہاں برداشت نہیں ہے، پاکستانیوں میں عدم برداشت ہے، ہم اچھی باتوں کے بھی خلاف ہو جاتے ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہم بات کرتے ہین لیکن ہمارے پاس دلائل نہیں ہوتے، نجم شیراز کا کہنا تھا کہ اس حوالہ سے آگاہی کی ضرورت ہے، ہم جج نہیں بن سکتے، کسی کو برا نہیں کہہ سکتے، یہ نبی کی سنت ہے،ہمارے ہاتھ، زبان سے کسی کو تکلیف نہ ہو،

    https://www.youtube.com/watch?v=fVyu4NqDS1c

    مفتی حقانی کا کہنا تھا کہ نماز میں وسوسے کا آنا شیطان کی طرف سے ہے ،مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ امام جعفر سے کسی نے پوچھا کہ مجھے کیسے پتہ چلے کہ میری نماز قبول ہو گئی تو انہوں نے کہا اگر دو نمازوں کے درمیان کوئی گناہ نہیں کرتے تو سمجھیں کہ نماز قبول ہو گئی ہے

    نجم شیراز کا کہنا تھا کہ نماز میں خیالات، وسوسے، اس حوالہ سے سوچنا چاہئے کہ یہ کیوں آتے ہیں، اگر نماز سمجھ میں آ رہی ہو گی، کاروبار دفتر تک ہی ہو گا تو نماز سمجھ کر پڑھیں گے تو وسوسے نہیں آئیں گے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سورۃ العصر کی 3 آیتیں ہیں اگر یہ پڑھ لیں اور انکو سمجھ لیں تو یہ انسان کے وجود کو ہلا دیتی ہیں، بشرطیکہ سمجھ جائیں، جس حالت میں اللہ کا پیغام پہنچ گیا، قرآن مجید ہے، احادیث پہنچی اور اس نے نہ مانا تو اس کی تو کوئی بچت ہی نہیں لیکن جس تک جتنی تعلیم پہنچ گئی اسکی پکڑ بھی زیادہ ہو گی

    مفتی حقانی نے کہا کہ علم والے کا مرتبہ زیادہ ہے، وہ گناہ کرے گا تو اس کا گناہ زیادہ ہو گا اور اگر ثواب کرے گا اسکا درجہ بھی زیادہ ہو گا،

    مبشر لقمان نے کہا کہ اغیار میں تعلیمات بہت ہیں اگر ان میں ایمان آ جائے تو وہ ہم سے بہتر مسلمان ہوں، نجم شیراز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لائن میں لگنےا ور اشارے پر رکنے کی عادت نہیں ہے، اللہ نے جو احکامات اصول دیئے ان پر عمل کرنا ہے جہاں سے روکا ہے وہاں پر رکنا ہے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک اسی کے سینے میں اترتا ہے جس کو اللہ ہدایت دے، کسی اور کے سینے میں وہ نہیں اتر سکتا، علامہ موسوی نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہے جس کو چاہتا ہے اللہ اسکو ہدایت دیتا ہے، ہمارے پاس بھارت میں کتنے ہندو ہیں لیکن اللہ نے انکو ہدایت نہیں دی، اللہ نے ہمیں انسان بنایا پھر مسلمان بنایا ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے ، اگر انسان کی بجائے حیوان بناتا تو وہ بھی بنا سکتا تھا جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگر حیوان ہوتے تو شاید چینی کھا جاتے.

    مفتی حقانی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات ہیں لیکن تربیت نہیں ہے، نجم شیراز نے کہا کہ جب میری کوئی تضحیک کرے تو مجھے آگ لگ جاتی ہے، عوام رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن کو غور سے سن رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں، اللہ نے اپنی چاہت چھپائی نہیں ہے بلکہ بتا دیا ہے کہ یہ لائن ہے اس پر چلو، اللہ ہدایت دیتا ہے اس کو جو رجوع کرتا ہے. ڈاکٹر کے پاس جا کر اپنے نسخے بتانا شروع کر دیں تو کچھ نہیں ملے گا، اللہ سے مانگیں گے تو ہدایت ملے گی، قرآن مجید عظیم کتاب ہے جو انسانوں کے کردار کو سنوارتی ہے.نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث پر عمل کرنا چاہئے.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مذہب میں بحث نہیں ہوتی، بلکہ پیغام اور دعوت ہوتی ہے، مفتی حقانی نے کہا کہ آپ کسی کو زبردستی نہیں منوا سکتے، جس کو چاہے اللہ ہدایت دے، دنیا اللہ ہر کسی کو دے دیتا ہے لیکن دین اسکو دیتا ہے جو اس سے مانگتا ہے، پہلے مانگو پھر اللہ دے گا

    علامہ موسوی نے کہا کہ آخرت مسلمان کے لئے ہے، کافر کو دنیا ملے گی ، دنیا میں اسکی دعائیں قبول ہوں گی لیکن آخرت میں انکو کچھ نہیں ملے گا،مفتی حقانی نے کہا کہ قرآن میں ہے کہ سب سے نچلے درجے میں جنہم میں منافق ہو گا، ہمیں کسی نے اختیار نہیں دیا کہ ہم فتویٰ دے دیں کہ وہ منافق ہے، نفاق کا تعلق دل سے ہے اور یہ اللہ جانتا ہے

    مفتی حقانی کا کہنا تھا کہ اب نبی کریم آخری نبی بن کر آئے ، نبی کریم کو نبی کے ساتھ آخری نبی بھی ماننا پڑے گا، مبشر لقمان نے کہا جضرت عیسی آئیں گے تو وہ بھی دین محمدی کو لے کر آگے چلیں گے انکی اپنی شریعت ختم ہو چکی ہے.

    مشبر لقمان نے کہا کہ جو نشانیاں سعودی عرب میں نظر آرہی ہیں اس سے یہی نطر آتا ہے کہ امام مہدی آ چکے ہیں،‌ڈاکٹر اسرار بھی یہی کہہ چکے ہیں،

    علامہ موسوی نے کہا کہ امام مہدی کی آمد کی کچھ نشانیاں پوری ہو چکی ہیں، اہلسنت کے علماء کرام کی کتابوں میں بھی ایسا ہی لکھا گیا ہے،

    مفتی حقانی نے کہا کہ گستاخی پر پابندی اور اسکی سزا موت ہو نی چاہئے، مقدسات کی گستاخی پر سزا موت ہونی چاہئے. مبشر لقمان ، علامہ موسوی نے انکی تائید کی.

    دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

    مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

     

    رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

    رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

    رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

    سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو

    حسد سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مفتی ریاض جمیل نے بتا دیا

    برطانیہ میں لاک ڈاؤن کب تک کھلے گا، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں برطانیہ سے سینئر صحافی اظہر جاوید کی گفتگو

    حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی زندگی نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کیلیے بھی مشعل راہ، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو

    مسلمان اپنے رول ماڈل کے مطابق زندگی گزاریں تو انکی زندگی سنور جائے، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

  • دعا کی قبولیت کیلئے کونسی شرط؟ عورت گھر میں اعتکاف کیسے بیٹھے؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

    دعا کی قبولیت کیلئے کونسی شرط؟ عورت گھر میں اعتکاف کیسے بیٹھے؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

    دعا کی قبولیت کیلئے کونسی شرط؟ عورت گھر میں اعتکاف کیسے بیٹھے؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ٹرانسمیشن ہے جو مبشر لقمان یو ٹیوب چینل پر جاری ہے، آج کے افطار پروگرام میں مبشر لقمان کی میزبانی میں علماء کرام نے شرکت کی.

    افطار ٹرانسمیشن میں علامہ سید حسنین رضا موسوی نے کہا کہ دعا کرنے سے قبل درود شریف پڑھا جائے ، ہمارا دعا مانگنا اللہ تعالیٰ قبول کرتا ہے، دعا وہ قابل قبول جو صدق و حضؤر قلب کے ساتھ کی جائے، جلدی میں کی جانے والی دعا کی کوئی اہمیت نہیں، درود کے بعد حمد وثناء پھر دعا مانگیں، دعا کی قبولیت کے لئے رزق حلال کی شرط ضرورت ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شاید ہر دعا قبول نہ ہو لیکن دعا آسانی کا باعثٍ بنتی ہے یہاں میں بھی اور آخرت میں بھی، جو دعا قبول نہیں ہوتی وہ بہتری ہے آپ کے لیے

    مفتی عبدالشکور حقانی نے کہا کہ ہر دعا قبول ہوتی ہے اللہ بہتر سمجھتے ہیں کہ یہ چیز دینی ہے ،کوئی مصیبت ٹالنی ہے یا آخرت کے لئے ذخیرہ کرنی ہے، جب تک بندہ خود یہ نہیں کہتا کہ میری دعا قبول نہیں ہوتی اسوقت دعا قبول ہوتی رہتی ہے، اسلیے ایسا نہین سوچنا چاہئے، دعا کی قبولیت کے لئے رزق حلال ضروری ہے، حرام کھائین گے حرام لباس پہنیں گے تو دعا قبول نہیں ہو گی

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بیماری آنے والی مصیبت کا صدقہ ہوتی ہے جس پر مفتی حقانی کا کہنا تھا کہ بیماری سے گناہ معاف ہوتے ہیں ،اللہ کسی بڑی مصیبت سے بچا لیتا ہے، ہمیں یہ سوچنا چاہئے، اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو تکلیف پہنچاتا ہے اس کی وجہ سےکسی بڑی مصیبت سے بچاتا ہے.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ باغی ٹی وی کی کم عمر رپورٹر جویریہ اعتکاف بیٹھیں گی گھر میں اعتکاف کا طریقہ کیا ہے اس پر بھی بتائیں

    علامہ موسوی نے کہا کہ مساجد بند ہیں، اعتکاف گھر میں بیٹھیں

    علامہ حقانی کا کہنا تھا کہ حنفی کے مطابق عورت کا اعتکاف مسجد میں نہیں گھر میں ہے، مرد مسجد میں اعتکاف بیٹھ سکتا ہے، گھر میں عورت جہاں نماز پڑھتی ہے وہاں‌ یا کسی اور جگہ بیٹھ جائے، بیسویں روزے کو افطار سے پہلے اعتکاف کے لئے بیٹھنا ہے پھر سنت ہو گا اور اگر بعد میں بیٹھیں گے تو نفل ہو گا، اعتکاف میں گھر میں مان ، بہن سے بات چیت کی جا سکتی تھی، امہات المومنین مسجد میں نبی کریم سے بات کرنے جاتی تھیں،ہم نے عبادات کو مشکل بنا دیا ہے

    مبشر لقمان نے کالر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم بچوں کا چینل شروع کریں ، عید کے بعد اس پر کام کریں گے،

    علامہ حقانی نے کہا کہ اللہ کے خوف سے کیوں عبادت کروں ، یہ اشکال ہے، ہم اللہ کی خوشنودی حاصل کرنی ہے، دنیا میں جس کمپنی کے لئے کام کرتے ہیں اس مالک کی خوشنودی کرتے ہیں،تو پھر اللہ اس کائنات کا نظام چلا رہا ہے، ہمیں اس کائنات کے بنانے والے اور اسکا نظام چلانے والے کے احکامات کو ماننا ہو گا.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کائنات کا نظام ہے، نبی کریم کی زندگی کو دیکھیں اور انکو فالو کریں ، آپ کی زندگی سنور جائے گی اور انکو فالو نہ کرنا اپنا نقصان ہے، ایمان اللہ کی طرف سے ہوتا ہے جس کو اللہ چن لیتا ہے تو پھر دیکھیں وہ کس طرح اسلام قبول کرتا ہے، ہمارا کام اللہ کا پیغام پہنچانا ہے، ظلم کرنا نہیں، جس کا دین ہے وہ ہدایت دے گا، جس نے کائنات بنائی وہی سب جانتا ہے،کائنات کا نظام اللہ ہی جانتا ہے.

    مفتی حقانی نے کہا کہ محنت کے ساتھ دعا بھی کرنی چاہئے، اگر کسی کو دائرہ اسلام میں لانا چاہتے ہیں تو اسکے لئے محنت اورپھر دعا بھی کریں اللہ اسے ہدایت دے گا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہم یہ دعا کیوں نہیں کرتے کہ اللہ علماء کرام کو ہدایت دے اور وہ اجتہاد کریں، روزے کے وقت پر اجتہاد ہونا چاہئے، سود کس کو کہتے ہیں اس پر بھی اجتہاد ہونا چاہئے، تفرقہ کو ہم نے ہر صورت میں کم کرنا ہے. مغرب میں 3 فرض ہیں، اگر تین میں ایک اضافی سورۃ فاتحہ پڑھ لوں تو صحیح نہیں، جو طریقت ہی وہی واجب ہے، انہی پر عمل کرنا ہے، ہر ٹائم پر اجتہاد کی ضرورت ہے

    مفتی حقانی کا کہنا تھا کہ امام ابو حنیفہ نے انکے دور میں جو مشکلیں پیش آنے والے تھیں ان پر اجتہاد کیا لیکن جو چیزیں حلال یا حرام طے ہین ان پر اجتہادنہیں کر سکتے، اجماع جس پر ہو چکا اس پر بحث کی ضرورت نہیں،جن مسائل پر صحابہ میں اختلاف رہا ان پر جتنی مرضی بحث کر لیں کوئی فائدہ نہیں.

    مفتی حقانی نے کہا کہ مبارکباد دینا ہمارا کلچر ہے اس کا دین سے کوئی تعلق ہے، عربوں میں کلچر ہے کہ وہ ملتے ہین کہ ناک سے ناک رگڑتے ہیں،عید کے بعد گلے ملنا یہ ہمارا کلچر ہے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ سنت ہے

    مفتی حقانی کا کہنا تھا کہ فقہ میں یہی اصول ہے کہ امام کے مسئلے پر عمل کرنا ہے لیکن گمان رکھنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ دوسرے امام کا مسئلہ صحیح ہے، عبادات کے مسائل پر بھی اختلافات رہا ہے صحابہ کرام میں بھی، کچھ صحابہ کرام رفع الیدین کرتے تھے کوئی نہیں

    علامہ سید حسین رضا موسوی موسوی کا کہنا ہے کہ مقدسات کی توہین نہ کی جائے، اس پرسزا ہونی چاہئے، مبشر لقمان نے بھی اس بات کی تائید کی کہ سب مقدسات کی توہین پر سزا ہونی چاہئے، اہل بیت کی توہین ہر بھی سزا ہونی چاہئے.

    علامہ موسوی کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو اہل علم نہیں ہیں خطیب ہیں انہوں نے ممبر پر بیٹھ کر افرا تفری پیدا کی ہے.

    دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

    مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

     

    رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

    رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

    رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

    سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو

    حسد سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مفتی ریاض جمیل نے بتا دیا

    برطانیہ میں لاک ڈاؤن کب تک کھلے گا، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں برطانیہ سے سینئر صحافی اظہر جاوید کی گفتگو

    حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی زندگی نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کیلیے بھی مشعل راہ، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو

    مسلمان اپنے رول ماڈل کے مطابق زندگی گزاریں تو انکی زندگی سنور جائے، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو