Baaghi TV

Category: لاہور

  • جاوید بدر نے ٹائیگر فورس کے متعلق تشویشناک بات کہہ دی

    جاوید بدر نے ٹائیگر فورس کے متعلق تشویشناک بات کہہ دی

    جاوید بدر نے ٹائیگر فورس کے متعلق تشویشناک بات کہہ دی

    باغی ٹی وی :پی ٹی آئی کے رہنما جاوید بدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میری جماعت ہے کیونکہ میں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ پارٹی کی جدوجہد کے لئے قُربان کیا ہے مُجھے احساس ہے کہ یہ پارٹی کتنی محنت و قُربانیوں سے اس مُقام پر پُہنچی ہے اس لیے میری مُثبت تنقید جائز ہوتی ہے ان کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کو اگر فوری ختم نا کیا تو یہ ایک دن عسکری ونگ بن جاۓ گا.
    واضح‌ رہے کہ جاوید بدر پی ٹی آئی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے آئے ہیں. اسی طرح پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر حکومت سے دلبرداشتہ ہو تے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا احتسابی نعرہ کھوکھلا نکلا

    جاوید بدر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے حکام نے کرکٹ بورڈ کے خلاف کرپشن کیس میں انکوائری کرنے سے انکار کر دیا،مجھے پہلے ایک سال نیب میں لگا اور اب ایف آئی اے میں ایک سال ہوگیا ہے،119 ارب کرپشن کے ثبوت ایف آئی اے جمع کروا چُکا ہوں ،واجد ضیا تو حکومتی مُلازم ہیں ریاستی نہیں ،اُن کو وزیراعظم ہاؤس سے جو آرڈر آتا ہے وہ صرف اُس پر کام کرتے ہیں

    جاوید بدر کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے اہلکار نے انکشاف کیا ڈی جی کی طرف سے انکوائری نہ کرنے کا بولا گیا ہے ،میرا کیس تقریبا منطقی انجام تک پُہنچ چُکا تھا کہ انکوائری روک دی گئی ایف آئی اے ٹیم کرکٹ بورڈ کے دفتر چھاپے کے لئے تیار تھی لیکن حکومتی شہر سے حُکم آنے پر ڈی جی نے تفشیش رکوا دی

  • لاک ڈاون میں نرمی سے شہری کرونا لینے بازاروں میں پہنچ گئے،  تحریر :سید جواد شعیب

    لاک ڈاون میں نرمی سے شہری کرونا لینے بازاروں میں پہنچ گئے، تحریر :سید جواد شعیب

    لاک ڈاون میں نرمی سے شہری کرونا لینے بازاروں میں پہنچ گئے تحریر :سید جواد شعیب

    کاروبار کھل گیا ٹھیک ہے لوگوں کے روزگار کامسئلہ حل ہونا بھی ضروری تھا۔۔۔۔
    لیکن یہ کون لوگ ہیں جو عید کی شاپنگ کیلئے مرے جارہے ہیں ؟؟؟؟
    کچھ تو خیال کیجئے اپنے پیاروں ہی کی فکر کر لیجئے ایسا نہ آپ کی یہ افراتفری ،،،
    پر ہجوم شاپنگ تو گزر جائے لیکن عید پر آپ ہزاروں لوگوں کی خوشیاں آئسولیشن کی نظر کرجائیں ،،سینکڑوں بیماروں بزرگوں کو وینٹی لیٹر تک پہنچادے جو دستیاب بھی نہیں ۔۔۔ایک زندگی بھی آپ کی وجہ سے موت کے قریب نہ چلی جائے !!!!
    پندرہ دن بعد نہ چاہتے ہوئے بھی یہ پوسٹ لکھ دی ۔۔

    آج کل بالکل بھی سوشل میڈیا پر لوگوں کےطرم خانیاں دیکھنے پڑھنے سننے کو دل گوارا نہیں کرتا ۔۔۔
    کیونکہ وہی جانتا ہےجو اس کیفیت اور عذاب سے گزر رہا ہوتاہےاور اللہ سے دن رات فضل وکرم کی آس لئے اپنے پیاروں کےساتھ پر امید بیٹھا ہو۔۔۔
    لیکن !!!

    قوم اب بھی کورونا کو تفریح سمجھ رہی ہے کورونا اللہ کی آزمائش اس سے بچنے اور آنےپر صبر برداشت اختیار کیجئے لیکن
    خدارا احساس تو کیجئے
    عید سادگی اور پہلے سے موجود اچھے کپڑوں سے ہوسکتی ہے
    ان کابھی خیال کیجئے
    ان بچوں کا بھی تصور کیجئے
    جنکا باپ دوماہ سے دہاڑی نہ لگنے سے مفلوک الحال ہے
    اور عید کے کپڑے جوتے تو کجا دووقت کی روٹی اسکی پہنچ سے دور ہے ۔۔۔۔۔۔۔
    یااللہ ہمیں سنجیدہ قوم بنا۔۔آمین

  • غزوہ  بدر حق و باطل کا معرکہ ، مسلمانوں کے لیے کئی سبق لے کر آیا ،  رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن

    غزوہ بدر حق و باطل کا معرکہ ، مسلمانوں کے لیے کئی سبق لے کر آیا ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن

    غزوہ بدر حق و باطل کا معرکہ ، مسلمانوں کے لیے کئی سبق لے کر آیا ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن

    باغی ٹی وی :آج رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن میں آج بہت اہم موضوع پر بات چیت ہوئی .اس موقع پر سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ سترہ رمضان کو کفر اور اسلام کا معرکہ رو نما ہوا جس سے دنیا میں پہلی دفع حق اور باطل کھل کر آمنے سامنے تھے. مسلمان جب مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ آئے تو وہ بہت ہی کسمپرسی کی حالت میں تھے.مکہ والوں نے مسلمانوں کے اموال ، جائیداد اور گھروں پر قبضہ کر لیا تھا. مسلمان بہت مالی مشکلات کا شکار تھے . اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مالی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے مکہ کے مہاجر اور مدینہ کے انصار کے درمیان تاریخی بھائی چارہ قائم کیا تھا. تاکہ مہاجرین اس حالت سے نکل آئیں اور انکی مد د ہوسکے.

    اس مواہدے کے بعد ایک نو مولود اسلامی ریاست وجود میں آئی تھی ، جس کو کافر برداشت نہیں کرتے تھے. انہوں‌نے اس نو مولود ریاست کو ختم کرنے کے لیے ایک بڑا قافلہ ترتیب دیا تھا .جو کہ ملک شام جانا تھا .اس میں ہر فرد نے سرمایا کاری کی . اس قافلے کا مالی حجم پچاس ہزار دینار تھا. اس میں‌یہ طے پایا تھا کہ اس قافلے کا کمایا ہوا تمام سرمایا اس نئ جنم لینے والی تحریک کو مٹانے کے لیے استعمال کیا جائے گا. .تاکہ یہ تحریک شروع ہوتے ہیں ختم کردی جائے.
    جب اپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس قافلے کی خبر ہوئے تو آپ نے اس کا پیچھا کرنے کےلیے ایک لشکر ترتیب دیا . بدر کے مقام پر دونوں قافلے ایک دوسرے کے سامنے مد مقابل ہوئے. مسلمانوں کی تعداد 313 تھی جبکہ کفار 100 کی تعداد میں تھے ، مسلمانوں کے پاس کافروں کے مقابلے میں ہرطرح سے مال اور جنگی سازو سامان کم تھا.
    ان حالات میں سالار لشکر حضرت محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اے اللہ اگر یہ چند لوگ آج ختم ہوگئے تو تیر نام لیوا کوئی نہیں ہوگا . اللہ نے مسلمانوں کی مدد فرمائی اور انہیں فتح سے ہمکنار کیا . اس دن کو یوم فرقان بھی کہا جاتا ہے . یعنی کفر اور باطل کے درمیان فیصلہ کرنے والا دن .
    اس دن سے ہمیں بہت سے اسباق ملتے ہیں. ایک رواداری کا سبق، دوسرا درست مشورہ ماننا ، اور تیسرا سبق کہ مشکل وقت میں اللہ سے دعا کرنا اور اسی سے مانگنا ہے . صبر اور استقامت کا رستہ اپنانا اور ایک سبق یہ بھی ہے کہ لکھنا پڑھنا کتنا ضروری ہے . بےشک اس سے کفار سے مدد بھی لی جائے تو کوئی حرج نہیں ہے..

  • وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، گندم خریداری مہم کا جائزہ

    وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، گندم خریداری مہم کا جائزہ

    وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، گندم خریداری مہم کا جائزہ

    باغی ٹی وی :وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا . اجلاس میں گندم خریداری مہم پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا.سینئر وزیر عبدالعلیم خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک،سیکرٹری زراعت اور پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب نے اجلاس میں شرکت کی ، فیصل آباد، سرگودھااور ساہیوال کے کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اب تک 32لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن گندم خرید چکی ہے۔
    حکومت کے پاس گوداموں مجموعی طور پر 35لاکھ 10ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔ 91فیصد سے زائد باردانہ کاشتکاروں میں تقسیم کیا جا چکا ہے۔گندم خریداری مہم کا تقریباً 73فیصد ہدف حاصل ہو چکا ہے۔
    پنجاب حکومت ہدف کے حصول تک گندم خریداری مہم جاری رکھے گی- وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گندم خریداری کا ہدف ہر صورت پورا کرنے کی ہدایت کی ہے غیر معمولی حالات میں ہمیں فوڈ سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنانا ہے – کورونا وباء کے باعث ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے –

    موجودہ حالات کو مد نظر رکھ کر غیر معمولی اقدامات کرنا ہو ں گے- گندم خریداری مہم پورے زور و شور سے جاری رکھی جائے- جذبے سچے، نیت نیک اور عزم پختہ ہو توہرکام ممکن ہے – گندم خریداری مہم کا ہدف پورا کرنے والے اضلاع کے متعلقہ افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی.ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے اضلاع کے افسروں سے باز پرس ہو گی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے گندم خریداری کا ہدف پورا کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت ہے
    گندم ذخیرہ کرنے والے عناصر کے خلاف اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس کے تحت کارروائی جاری رہے گی –

  • وزیر خزانہ پنجاب کی لاہور ریسٹورانٹ  ایسوسی ایشن کے نمائندگان  سے ملاقات ، اہم معاملات طے

    وزیر خزانہ پنجاب کی لاہور ریسٹورانٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات ، اہم معاملات طے

    وزیر خزانہ پنجاب کی لاہور ریسٹورانٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات ، اہم معاملات طے

    باغی ٹی وی :وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی لاہور ریسٹورانٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں لاک ڈاؤن کے دوران ریسٹورانٹ انڈسٹری کو پہچنے والے نقصانات اور صوبائی وسائل پر اثرات بارے تبادلہ خیال ہوا ہے .
    ایسوسی ایشن کی جانب سے ایس او پیز کی پابندی کی یقین دہانی کے ساتھ کاروبار کی بحالی کی درخواست پر غور ہوا.
    جس میں طے ہوا کہ لاہور میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر فی الوقت لاک ڈاؤن کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہے.

    تاہم بتدریج اقدامات سے اہم معاشی سرگرمیوں کی بحالی کو یقینی بنایا جا رہا ہے.وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے صنعتوں کا تحفظ ناگزیر ہے ریسٹورانٹ انڈسٹری اہم صنعت ہے ،صوبے میں بہت سے افراد کا روزگار ریسٹورانٹس سے وابستہ ہے
    کاروبار کی بحالی کے لیے قابل عمل تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے. ایسوسی ایشن کا تعاون کاروبار کی جلد بحالی اور تحفظ میں معاون ثابت ہو گا

  • طاقت کا محور بدل چکا کرونا سے لڑنے کیلیے چودھری شجاعت نے دیا اہم مشورہ

    طاقت کا محور بدل چکا کرونا سے لڑنے کیلیے چودھری شجاعت نے دیا اہم مشورہ

    دنیا سمیت پاکستان کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، نئی بین الاقوامی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا: چودھری شجاعت حسین
    چودھری شجاعت حسین اور سالک حسین سے جی ڈی اے کے رہنما سردار غوث بخش مہر کی ملاقات
    کورونا کا مقابلہ اکیلا کوئی ملک نہیں کر سکتا سب کو ایک نقطہ نظر پر اکٹھا ہونا ہو گا: ملاقات میں گفتگو

    پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رکن قومی اسمبلی سردار غوث بخش مہر نے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال خصوصاً ملک میں تیزی سے پھیلنے والی وبا کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ غوث بخش مہر نے چودھری شجاعت حسین کو سندھ کی سیاسی صورتحال، کورونا سے متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور راشن کی تقسیم جیسے مسائل سے آگاہ کیا۔

    چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ دنیا سمیت پاکستان کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، طاقت کا محور بدل چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ بدلتے ہوئے حالات میں بموں اور میزائلوں کی بالادستی بھی اب بے معنی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بدلتی ہوئی صورتحال میں ایک نئی بین الاقوامی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، کورونا کا مقابلہ اکیلا کوئی ملک نہیں کر سکتا، اس وبا سے بچنے کیلئے پوری دنیا کو ایک نقطہ نظر پر اکتفا کرنا ہو گا۔

  • صوبائی وزیر کھیل کی  انٹرنیشنل ریسلر دین محمد کے گھر آمد، مالی امداد کا چیک دیا

    صوبائی وزیر کھیل کی انٹرنیشنل ریسلر دین محمد کے گھر آمد، مالی امداد کا چیک دیا

    صوبائی وزیر کھیل کی انٹرنیشنل ریسلر دین محمد کے گھر آمد، مالی امداد کا چیک دیا

    باغی ٹی وی :صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی کی انٹرنیشنل ریسلر دین محمد کے گھر آئے .انہوں نے ایشئن گیمز 1954ء میں پاکستان کے لئے سونے کا تمغہ جیتنے پر ریسلر دین محمد کو خراج تحسین پیش کیا.صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے دین محمد کو سپورٹس بورڈ کی جانب سے مالی امداد کا چیک دیا۔
    صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنیو الے ہیروز ہمارا سرمایہ ہیں، دین محمد قومی ہیرو ہیں اور ان کی خدمات کو نظر انداز نہیں کرسکتے، پنے ہیروز کو بھولنے والی قومیں ترقی نہیں کرسکتیں، دین محمد کی تصویر سپورٹس بورڈ پنجاب کی وال آف فیم پر آویزاں کررہے ہیں،
    صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ دین محمد نے جو شمع جلائی وہ آج بھی روشن ہے،
    دین محمد جیسے لیجنڈ نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں،قومی ہیروز کی پزیرائی کے لئے خصوصی پالیسی مرتب کررہے ہیں،نٹرنیشنل ریسلر دین محمد نے کہا کہہ عزت افزائی پر پنجاب حکومت اور وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کا شکرگزارہوں، پاکستان ہمارا ملک ہے جس کے لئے جان بھی حاضر ہے،

  • بزدار سرکار پنجاب کے 2 اضلاع پر مہربان

    بزدار سرکار پنجاب کے 2 اضلاع پر مہربان

    بزدار سرکار پنجاب کے 2 اضلاع پر مہربان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولو گراؤنڈ ریس کورس پارک کا دورہ کیا

    وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر شہروں میں صفائی اور میونسپل سروسز کے نظام کو بہتر بنانے کے پروگرام کا آغاز کیا گیا،شہروں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے چھوٹی گاڑیاں (منی ٹپرز) تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے چھوٹی گاڑیاں (منی ٹپرز) سیالکوٹ اور ساہیوال کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کیں ،زیر اعلی عثمان بزدار نے مجموعی طور پر36چھوٹی گاڑیاں (منی ٹپرز) متعلقہ انتظامیہ کے حوالے کئے ،وزیر اعلی عثمان بزدار نے منی ٹپرز کا معائنہ کیا
    وزیر اعلی عثمان بزدار نے سیورمینوں کی حفاظت کے لئے بنائی گئی جدید سیوریج سیفٹی وین بھی دیکھی ،

    وزیر اعلی عثمان بزدارنے جدید سیوریج سیفٹی وین میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے جدید حفاظتی لباس میں ملبوس سیور مینوں سے گفتگو کی

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے جدید سیوریج سیفٹی وین کے لئے مزید فنڈزمہیا کرنے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیور مینوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے جدید سیوریج سیفٹی وین ہر شہر کو دیں گے -سیالکوٹ کو 592 ملین روپے کی لاگت سے  1088  گاڑیاں ،مشینری اور ضروری آلات فراہم کئے جائیں گے- ساہیوال کو 293 ملین روپے سے 942 گاڑیاں، مشینری اور ضروری آلات دیں گے – آج سیالکوٹ کو 24اور ساہیوال کو 12 منی ٹپرز فراہم کئے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت شہروں میں صفائی کے نظام کو بہتربنایا جائے گا- صوبے کے مختلف اضلاع میں میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں – ساہیوال اور سیالکوٹ کو ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بہتری کیلئے نئی اور جدید مشینری کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے -صنعتی سرگرمیوں اور آبادی میں اضافے کی وجہ سے شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں مسائل کا سامنا رہا ہے – ہماری حکومت نے شہریوں کو ان کی دہلیز پر میونسپل سروسز کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے – اس پروگرام کے تحت جلد ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر میونسپل سروسز کو بہتربنایا جائے گا – دونوں اضلاع کو مجموعی طور پر تقریبا 885ملین روپے کی مشینری فراہم کی جائے گی-

    عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام میں پنجاب حکومت کو ایشیائی ترقیاتی بنک مالی تعاون بھی حاصل ہے- پروگرام کے تحت ویسٹ مینجمنٹ سمیت ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس، واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اور صاف پانی کی فراہمی بھی شامل ہے۔

    سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے منی ٹپرز اور دیگر مشینری کی فراہمی کے حوالے سے وزیر اعلی کو بریفنگ دی،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے وزیر اعلی کو جدید سیوریج سیفٹی وین کے بارے میں بھی بریف کیا، اس موقع پررکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، اعلی حکام اور سیالکوٹ و ساہیوال اضلاع کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے

  • چینی بحران، بزدار بھی تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہوں، عظمیٰ بخاری نے کیا مطالبہ

    چینی بحران، بزدار بھی تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہوں، عظمیٰ بخاری نے کیا مطالبہ

    چینی بحران، بزدار بھی تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہوں، عظمیٰ بخاری نے کیا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عثمان بزدار سے چینی اور آٹے چوری کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا مطالبہ کیا ہے

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بزدار صاحب چینی اور آٹے چوری میں آپ کے لیڈر بینی فشری اور آپ سہولت کار ہیں، بزدار صاحب اب کرپشن کرپشن اور چور ڈاکو کا راگ الاپنا بند کردیں ،چوری اور ڈاکے کی واردات کا سراغ اب وزیراعظم ہاﺅس اور وزیراعلیٰ ہاﺅس تک جارہا ہے ،بزدار صاحب کرونا کےخلاف لڑنے کےلئے آپ کے پاس قابلیت اور صلاحیت کی شدید کمی ہے،کرونا کو شکست باتوں اور دعووں سے نہیں دے جاسکتی.

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بزدار صاحب آپ صرف کمیشن اور حصے وصول کرنے پر اپنی توجہ مبذول رکھیں،پاناما لیکس میں پھرتیاں دیکھانے والا نیب اور ایف آئی اے اب پھرتی کیوں نہیں دیکھارہا؟ ،چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے عمران نیازی سے بلیک میل ہو رہے ہیں،چیئرمین نیب صاحب جان اللہ کو دینی اور عہدے پر رہتے فرائض کا حساب بھی دینا ہے،دنیاوی آقاﺅں کے خوف سے آپ اپنے فرائض سے غفلت بھرت رہے ہیں

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کرونا کےخلاف لڑنے والوں میں صف اول میں ہیں،شہبازشریف کی پاکستان میں موجودگی حکمران طبقہ اپنے لئے خطرے کی علامت سمجھتا ہے،چیئرمین نیب حکومتی ایماءپر بار بار شہبازشریف کو طلبی کے نوٹسز جاری کرتا ہے، حمزہ شہباز 340دنوں سے بے گناہ جیل میں قید ہیں،حمزہ شہباز کا ایک ہی گناہ ہے وہ صرف شہبازشریف کے بیٹے ہیں،انشاءاللہ حمزہ شہباز بھی اپنے والد خادم اعلیٰ کی طرح عدالتوں سے سرخرو ہونگے.

  • گورنر پنجاب چودھری محمد سرور بیوروکریسی  پر برس پڑے

    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور بیوروکریسی پر برس پڑے

    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور بیوروکریسی پر برس پڑے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چوددھری سرور نے بیورو کریسی کو آئندہ بدھ تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ رویہ تبدیل نہ ہوا تو سب کو بے نقاب کریں گے۔

    گورنر پنجاب چودھری سرور نے ڈپٹی کمشنر آفس میں فلٹریشن پلانٹ کی تقریب میں بیور و کریسی کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، صاف پانی کے منصوبے میں بیور وکریسی رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ بیور و کریسی کی چند کالی بھیڑوں سے کوئی دلچسپی نہیں، بیور وکریسی کے ساتھ آخری میٹنگ کروں گا۔

    نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق 4 محکموں کی جانب سے آب پاک اتھارٹی کی فائلیں ڈیڑھ سال سے سرخ فیتے کی نذر ہیں۔ گورنر پنجاب پبلک ہیلتھ، فنانس، پلاننگ اینڈ ڈوپلمنٹ اور ریگولیشن ڈیپارٹمنٹس سے ناراض ہیں۔ ڈیڑھ سال سے آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں کی فائلیں ایک سے دوسرے محکمے میں سفر کرنے لگیں۔

    غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

    آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان

    بزدار سرکار نے دی مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری

    بدقسمتی سے ملک میں یہ کام نہیں ہو رہا، گورنر پنجاب