Baaghi TV

Category: لاہور

  • پب جی کے کھلاڑیوں کیلئے بری خبر آ گئی

    پب جی کے کھلاڑیوں کیلئے بری خبر آ گئی

    پب جی کے کھلاڑیوں کیلئے بری خبر آ گئی

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو گیم ‘’پب جی” پر پابندی کے لیے درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ویڈیو گیم ‘’پب جی” پر پابندی کی درخواست پر سماعت کی۔ یہ درخواست شہری فیضان مقصود نے دائر کی تھی۔شہری فیضان مقصود کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ‘’پب جی” بچوں اور نوجوان نسل کی شخصیت پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔ اس کی وجہ سے بچوں میں قوت فیصلہ کی کمی اور شدت پسندی بڑھ رہی ہے

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاطر محمود کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ویڈیو گیم پب جی پر پابندی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست شہری فیضان مقصود نے دائر کی۔

    جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ویڈیو گیم پب جی بچوں کی شخصیت پر منفی اثر ڈال رہی ہے ، اس گیم کی وجہ سے بچوں میں قوت فیصلہ کی کمی اور شدت پسندی بڑھ رہی ہے۔
    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ گیم کو پلے سٹور سے ہٹایا جائے، جس پر لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی اے کو چھ ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

  • چائلڈ پورنو گرافی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

    چائلڈ پورنو گرافی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

    چائلڈ پورنو گرافی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے چائلڈ پورنو گرافی کیس میں مجرم کی سات سال سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ملزم کی اپیل خارج کر دی

    لاہور ہائیکورٹ نے چائلڈ پورنو گرافی کیس کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ سنایا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم اپنی سات سال کی سزا پوری کرے گا۔ عدالتی فیصلہ کے بعد مجرم سعادت کی ضمانت کا فیصلہ بھی غیر موثر ہوگیا۔

    درخواستگزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر اپیل میں موقف اپنا یا تھا کہ مجرم کو مقدمہ میں بے بنیاد ملوث کیا گیا، مجرم پر کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز نارویجن شہری کو بھجوانے کا الزام بے بنیاد ہے، ٹرائل کورٹ نے ناکافی شواہد کے باوجود درخواستگزار کو 7 برس قید کی سزا سنائی، مجرم 2017ء سے جیل میں قید ہے، مجرم اپنی 7 سال میں سے 4 برس قید اپیل کے حتمی فیصلے سے پہلے ہی کاٹ چکا ہے۔

    موقف اپنایا گیا ٹرائل کورٹ نے مجرم کو حقائق کے برعکس سزا سنائی، پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کا اطلاق مجرم پر نہیں ہوتا، مجرم نے کسی بھی بچے کی فحش ویڈیو نہیں بنائی، مجرم کو سنائی گئی قید کی سزا غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائے.

    سائبر کرائم کورٹ نے چھبیس اپریل دوہزار اٹھارہ کو سزا سنائی۔ سائبر کرائم کورٹ نے ملزم کو سیکشن بیس اور اکیس کے تحت بری اور سیکشن 22 کے تحت سزا سنائی۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کیپٹن ریٹائرڈ محمد شعیب نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ، پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے سرے بین الاقوامی مافیا تک جاتے ہیں۔
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اسلام آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بل 2018، ملک بھر میں جرائم پیشہ کم عمر بچوں کیلئے علیحدہ عدالتوں کے قیام اور چائلڈ پورنو گرافی کے قانون میں ترمیمی بل منظور کیا ہوا ہے.جس کے تحت چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال، جنسی ہراسگی پر7 سال قید و جرمانہ ہو گا.

  • پیپلزپارٹی فیصل آباد ڈویژن کا وڈیولنک پر اجلاس شروع ہو گیا۔

    پیپلزپارٹی فیصل آباد ڈویژن کا وڈیولنک پر اجلاس شروع ہو گیا۔

    پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    چودھری منظور احمد ، چودھری اسلم گل ،ملک عثمان، چودھری سعید اقبال،ثمینہ خالد گھرکی بھی اجلاس میں شریک ہین۔
    علامہ یوسف اعوان، اعجاز چوہدری، رانا نعیم دستگیر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
    اجلاس میں حاجی اسحاق، تنویر موہل،سمیعہ ناز،سید عنائت شاہ، ماسٹر اشفاق اور دیگر شریک ہیں۔

    کچھ ئئے فیصلوں کی وجہ سے کرونا پھیلنے کے امکانات میں اضافہ ہو چکا ہے۔ قمرزمان کائرہ
    پیپلزپارٹی کے کارکن عوام کو کرونا سے بچاو کیلئے آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ۔قمرزمان کائرہ
    حکومت نے تو عوام کو کرونا کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے۔قمرزمان کائرہ

  • دوران اعتکاف لڑکے سے بدفعلی کی کوشش پر مقدمہ درج

    دوران اعتکاف لڑکے سے بدفعلی کی کوشش

    باغی ٹی وی : گجرات کے علاقے سرائے عالم گیر میں رمضان اور اعتکاف کے دوران شرمناک اور افسوسناک واقع پیش آیا جب اعتکاف پر بیٹھے ایک نوجوان جس کی عمر 15 سال ہے اور نویں جماعت کا طالب علم ہے سے بدفعلی کرنے کی کوشش کی گئی .
    تفصیلات کے مطابق گجرات کی تحصیل سرائے عالم گیر علاقہ دیہہ میں شرمناک واقعہ پیش آیا . رمضان کے بابرکت میں مہینے میں‌جب شیطان جکڑا ہوا تب انسان نما شیطان اپنے آقا اور سردار کی ڈیوٹی نبھا رہےہیں. نویں کلاس کا طالب علم اعتکاف بیٹھا تھا جس کو علاقے کے ایک اوباش نے معتکف میں بدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی .صحری کے وقت جب اس لڑکے کا باب کھانا دینے آیا تو اس نے معتکف سے چیخیں سنیں جو جلدی سے موقع پر گیا تو اس نے کیا دیکھا ہے کہ اس کے بیٹے سے اوباش بدفعلی کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور لڑکا اس کے سامنے مزاحمت کر رہا ہے . جب یہ وہاں پہنچے تو ملزم موقع سے فرا ر ہو گیا .
    لڑکے کے والد نے نے ایف آئی درج کرادی اور ملزم کو سزا دینے کی اپیل کی ہے .

  • پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں آٹے بحران کا خطرہ ٹل گیا

    پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں آٹے بحران کا خطرہ ٹل گیا

    پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں آٹے بحران کا خطرہ ٹل گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیرخوراک عبدالعلیم خان نے فلورملزایسوسی ایشن سے رابطہ کیا ہے

    صوبائی وزیر نے فلورملزایسوسی ایشن کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی،فلورملزایسوسی ایشن اورمحکمہ خوراک میں معاہدہ آج طے پاجائے گا،پنجاب کی فلورملز3 دن کی بجائے7 دن کاذخیرہ رکھ سکیں گی،فلورملزصوبے کے کسی بھی ضلع سے گندم کی خریداری کرسکیں گی

    فلورملزفی باڈی1200بوری کاذخیرہ رکھنے کی مجازہوں گی،محکمہ خوراک اورضلعی انتظامیہ فلورملزکی حدودمیں داخل نہیں ہوسکیں گی، فلورملزایسوسی ایشن نے آٹاکی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا،20کلوگرام آٹے کی تھیلے کی قیمت 805روپے ہوگی،

    سینئر وزیر پنجاب اور وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ فلور ملزکوگندم خریدنے اوررکھنے کی آزادی ہے جبکہ چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن رﺅف مختارنے کہاہے کہ حکومت سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ،وزیرخوراک نے گندم کی خریداری اور نقل و حمل کے مطالبات تسلیم کرلئے ،آج تحریری معاہدے کے بعد ہڑتال ختم کر دینگے ۔

    مارکیٹ میں ایک بار پھر آٹے کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ،

  • نیشنل ہسپتال کرونا کے نام پر شہریوں کو لوٹنے لگی،شہری کی دہائی،ہسپتال کے باہر خودسوزی کی دھمکی

    نیشنل ہسپتال کرونا کے نام پر شہریوں کو لوٹنے لگی،شہری کی دہائی،ہسپتال کے باہر خودسوزی کی دھمکی

    نیشنل ہسپتال کرونا کے نام پر شہریوں کو لوٹنے لگی،شہری کی دہائی،ہسپتال کے باہر خودسوزی کی دھمکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ہاسپٹل لاہور میں کورونا کی مشتبہ مریضہ کو دس دن میں 10 لاکھ کا بل دے دیا گیا،ایک دن کی دوا 90 ہزار کی ،مریضہ کو معمولی شکایت پر ہسپتال لایا گیا جہاں اُسے کورونا وارڈ میں داخل کردیا گیا

    شوھر نے ہسپتال انتظامیہ اور پنجاب حکومت کیخلاف چیف جسٹس آف پاکستان سے ایکشن کی اپیل کی ہے

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک شہری کا کہنا ہے کہ نیشنل ہسپتال لاہور میں میری بیوی کو کرونا وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے حالانکہ میری بیوی کو کرونا نہیں، لیکن ہسپتال والوں نے ہسپتال میں رکھا ہوا ہے اور ایک دن میں 90 ہزار کی دوا دے دی ہے

    شہری کا کہنا تھا کہ اس ہسپتال کے خلاف ایکشن لیا جائے، بیوی مر گئی تو کسی کو معاف نہیں کروں گا، کوئی پوچھ نہیں رہا، میری بیوی زندگی موت سے لڑ رہی ہے،میری بیوی کرونا کی مریض نہیں لیکن اسے کرونا وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا اور ایک دن میں 90 ہزار کی دوا دے دی گئی، خدا کے لئے میری مدد کریں، کوئی بندہ میری مدد کرنے کو تیار نہیں، ہسپتال انتظامیہ کسی بات کا جواب نہیں دے رہی،

    https://web.facebook.com/faisal.azeem.94617/videos/1163708223980451/

    شہری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، چیف جسٹس اس پر ایکشن لیں، ایک دن کی 90 ہزار کی دوا ، کونسے مرض میں دی جاتی ہے، فوری طور پر اس ہسپتال کے خلاف ایکشن لیا جائے، میری مدد نہ کی گئی تو میں اپنے تینوں بچوں کو بلا کر ہسپتال کے باہر خود کو آگ لگا کر خودکشی کر لوں گا ،9 دن سے میری بیوی کو رکھا گیا ہے لیکن کچھ نہیں بتا جا رہا، ڈاکٹر حسن زیدی چیک کرنے آتے ہیں ان کے علاوہ کوئی ڈاکٹر چیک کرنے نہیں آتا،

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کرونا کی کمر توڑنے والا سپر ہیرو ملک کونسا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    کس کس نے کھیلا جوا اورکس نے کی میچ فکسنگ،سلیم ملک ،عامرسہیل نے کئے اہم انکشاف

    دنیا بدل رہی ہے، وبا کے بعد کیا ہو گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    ہوش کریں، اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیں،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے

    جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    لاہوری ..رنگ باز کیوں؟ سنئے اہم انکشاف مبشر لقمان کی زبانی

    شہری کا کہنا تھا کہ میں بیوی کو لے کر آیا ،کھانسی، نزلہ کوئی ایسی چیز نہیں تھی جاتے ہی اسکو بیڈ پر ڈال دیا، تین بار ٹیسٹ کئے،ایک لیب کا ٹیسٹ پازیٹو، ایک نیگٹو آیا ہے، چغتائی سے منفی اور شوکت خانم سے مثبت آیا، میری بیوی کو بیڈ پر کرونا وارڈ میں ڈال دیا گیا ہے،دس دن بعد نو لاکھ کا بل دے دیا گیا

  • پنجاب میں سرکاری سکولز کے لئے نیا حکمنامہ جاری

    پنجاب میں سرکاری سکولز کے لئے نیا حکمنامہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سرکاری سکولز کے لئے نیا حکمنامہ آ گیا ہے

    پنجاب بھر میں تمام سرکاری سکولز ہفتے میں دو دن صبح دس سے دو بجے تک کھولنے کا حکم جاری ابھی سکولوں میں صرف سٹاف کو طلب کیا گیا ھے۔

    اس حوالہ سے پنجاب کی وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سٹاف کو سکولوں میں حاضر ہونے کا کہا گیا ہے ، طلبا کو ابھی سکول میں بلانے کی اجازت نہیں ہو گی

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    کابینہ کے 49 ارکان کا مطلب،وزیراعظم کچھ جانتا ہی نہیں،حکومت یہ کام نہیں کر سکتی تو سرینڈر کر دے، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ کے ڈاکٹر ظفر مرزا کوعہدے سے ہٹانے کے حکم پر عوام کے دلچسپ تبصرے

    واضح رہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے قومی رابطہ کمیٹی نے اجلاس کے دوران سکولوں کی تعطیلات میں 15 جولائی تک اضافہ کا اعلان کیا گیا تھا اور طلبا کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کاا اعلان کیا گیا تھا بعد ازاں وفاقی وزیر تعلیم نے بورڈز کے امتحانات کے لئے پالیسی جاری کی تھی

  • پی آئی اے کی امریکہ سے پرواز پاکستانیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔

    پی آئی اے کی امریکہ سے پرواز پاکستانیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔

    پی آئی اے کی امریکہ سے پرواز پاکستانیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔پی کے 8712 کے ذریعے 252 مسافر نیویارک سے لاہور پہنچے۔پی آئی اے کی تیسری پرواز امریکہ سے لاہور پہنچی۔ پی آئی اے امریکہ سے مزید چارٹر پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچائے گی۔لاہور ائر پورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے خصوصی انتظامات کے گئے تھے۔پی آئی اے کی جانب سے وطن آمد پر سٹیشن مینیجر علی اصغر زیدی نے مسافروں کو پھول پیش کئے۔

  • وزیراعلی پنجاب کے بھائی اور پھوپھا کے ایک دوسرے  پر سنگین الزامات

    وزیراعلی پنجاب کے بھائی اور پھوپھا کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات

    وزیراعلی پنجاب کے بھائی اور پھوپھا کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات

    باغی ٹی وی :وزیراعلی پنجاب عُثمان بزدار کے سگے بھائی کی کل مُلتان میں وہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں اُنھوں نے اپنے سگے پھوپھا پر سنگین کرپشن کے الزمات لگاۓ ہیں جن کو عثمان بذدار نے ڈی پی او ساہیوال لگایا تھا.وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی سردار ایوب بزدار نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پھوپھا امیر تیمور بزدار جو اس وقت ڈی پی او ساہیوال تعینات ہیں جو کہ اپنی کرپشن کی وجہ سے ہمارے خاندان کی بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں، ہمارے پھوپھا نے پولیس کے ذریعے خانیوال میں موجود ہماری زمینوں پر قبضہ کیا ہے،

    اس شخص کی وجہ سے میرا باپ آئے روز عدالت میں پیشیاں بھگت رہا ہے، اب جب میرا بھائی سردار عثمان وزیراعلیٰ پنجاب بنا ہے تو اس نے پینترا بدل لیا ہے۔ ایوب بزدار نے کہا کہ امیر تیمور یہ تاثر دے رہا ہے کہ آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران کی پوسٹنگ اور تبادلے میرے مشورے سے ہوتے ہیں، بھائی کو کئی مرتبہ آگاہ کیا مگر وہ کہتے ہیں صبر کرو شاید ہمارا پھوپھا سدھر جائے۔ ایوب بزدار نے کہا کہ امیر تیمور نے ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور دیگر شہروں میں زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں، امیر تیمور بزدار ہمارے خاندان اور قبیلے پر بدنامی کا بدنما داغ بنا ہوا ہے، امیر تیمور نے پولیس کو یرغمال بنا رکھا ہے اور ان کے ذریعے لوٹ مار کرتا ہے، بھائی وزیراعلیٰ ہیں مگر انہوں نے کوئی کاروائی نہیں کی، امیر تیمور کے بارے میں کرپشن کی تحقیقات ہونی چاہیں


    ادھر وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی کی پریس کانفرنس پر ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور کا ردعمل سامنے آگیا، وزیراعلیٰ پنجاب کے پھوپھا نے بتایا کہ ایوب بزدار کے بارے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے ڈائریکٹو جاری کیا ہوا ہے، ڈائریکٹو میں کہا گیا ہے ایوب بزدار کسی بھی سرکاری دفتر میں غیرقانونی کام کرانے آئے تو نہ کیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ ڈاٹریکٹو میں کہا گیا ہے کہ ایوب بزدار کسی بھی دفتر میں آئے تو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا جائے، ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور نے کہا کہ ایوب بزدار بدنام آدمی ہے، اپنے فرنٹ مین کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج کروانے کے لئے مجھے کہتا رہا ہے، مونس علی بزدار نامی شخص کے خلاف رحیم یار خان میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے، امیر تیمور نے بتایا کہ ایوب بزدار 2 روز سے مجھے کام کے لئے فون کر رہے تھے غیرقانونی کام میں مدد نہ کرنے پر میرے خلاف الزامات لگائے، سارا معاملہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے نوٹس میں ہے

  • اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کی پہلی برسی سادگی سے منائی گئی

    اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کی پہلی برسی سادگی سے منائی گئی

    اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کی پہلی برسی سادگی سے منائی گئی

    پیپلز پارٹی پنجاب کےصدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کی پہلی برسی آج سادگی سے منائی گئی

    کرونا وبا کی وجہ سے کائرہ ہاوس لالہ موسی میں فیملی کی سطح پر برسی کا اہتمام کیا گیا .خاندان کے بزرگوں اور قریبی عزیزوں نے اسامہ قمر کے درجات کی بلندی کیلئےدعا کی۔

    قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پارٹی کارکنوں اور دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے فون اور سوشل میڈیا پر ہمارا دکھ بانٹا
    تمام طبقہ ہائے فکر نے جس طرح حوصلہ بڑھایا یہ ہمارے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔
    واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا جواں سالہ بیٹا اسامہ قمر لالہ موسیٰ کے قریب ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھای ان کی کار تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرائی۔ ان کے ساتھ ایک دوست بھی اس حادثہ میں جاں بحق ہوا تھا.