Baaghi TV

Category: لاہور

  • ڈی پی او اوکاڑہ نے دو ایس ایچ تبدیل کردیے

    ڈی پی او اوکاڑہ نے دو ایس ایچ تبدیل کردیے

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعیدملک نے ضلع اوکاڑہ میں دو ایس ایچ او تبدیل کردیے ہیں۔ ملک محمد ارشد کو ایس ایچ او تھانہ صدرگوگیرہ اور اللہ دتہ کو ایس ایچ او تھانہ راوی تعینات کردیا گیا ہے۔ انسپکٹر شیخ محمد اعجاز کو ایس ایچ او گوگیرہ سے تبدیل کرکے لائن حاضر کردیا گیا ہے۔

  • اوکاڑہ میں واضع حکومتی اعلان کے باوجود بھی ملازمین کو تاحال تنخواہیں نہ مل سکیں

    اوکاڑہ میں واضع حکومتی اعلان کے باوجود بھی ملازمین کو تاحال تنخواہیں نہ مل سکیں

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) یکم سے تین مئی تک بینکوں میں مسلسل تین چھٹیوں کیوجہ سے ملازمین اور پینشنرز کو تنخواہ اور پینشن 30 اپریل کو دینے کے واضع حکومتی اعلان کے باوجود تنخواہیں اور پینشنز نہیں ملی۔ پورے ضلع اوکاڑہ میں لوگ 30 اپریل کو تنخواہوں اور پینشنوں سے محروم رہے۔

  • اوکاڑہ میں رمضان المبارک کے باوجود مہنگائی اور ملاوٹ عروج پر

    اوکاڑہ میں رمضان المبارک کے باوجود مہنگائی اور ملاوٹ عروج پر

    اوکاڑہ( علی حسین ) رمضان المبارک میں یہاں چھٹے روز کے بعد بھی مہنگائی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ روزبروز مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے اور عوام جو لاک ڈاون کیوجہ سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، مزید تنگ اور دکھی ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے چند دکانداروں کو جرمانوں کے علاوہ کوئی موثر اور پائیدار اقدامات بروئے کار نہیں لائے گئے۔ ناقص اور مضر صحت اشیاء کا چلن بھی عام ہے۔ضلع بھر میں اکثر جگہوں پر مضرصحت دہی اور دودھ کی فروخت بہت بڑھ گئی ہے۔ انتظامیہ کے علاوہ فوڈ اتھارٹی کو بھی متحرک ہونا چاہیے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے

    90 شاہراہ قائداعظم پر منعقدہ اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈ پر غور کیا جا رہا ہے، صوبا ئی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اجلاس میں شریک ہیں،

    صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ایل ڈی اے کے سربراہان کو طاقتور اور بااختیار بنانے کے مسودے کی باضابطہ طور پر منظوری دی جائے گی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں ایل ڈی اے قوانین میں ترامیم کو سرفہرست مرتب کیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی سے منظور شدہ لینڈ یوز رولز 2009ء اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2014ء میں حتمی ترامیم کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ صوبائی کابینہ سے منظوری کی صورت میں نئے لینڈ یوز رولز اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز کے لاہور ڈویژن میں نافذالعمل ہونے کے بعد بڑے ڈویلپرز کو سرکاری سرپرستی حاصل ہو جائے گی۔

    اجلاس میں کرونا وائرس کی صورتحال، عوام کو ریلیف دینے کے حوالہ سے بھی بات چیت ہو گی، کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، پنجاب میں کرونا وائرس کی وجہ سے رواں برس ماہ رمضان میں رمضان بازار نہیں لگائے گئے، عوام کو رمضان بازار کے متبادل کے طور پر ریلیف دیئے جانے کا بھی امکان ہے

  • سابق حکمران "سوال گندم جواب چنا” کی پالیسی پر عمل پیرا رہے، فیاض الحسن چوہان

    سابق حکمران "سوال گندم جواب چنا” کی پالیسی پر عمل پیرا رہے، فیاض الحسن چوہان

    سابق حکمران "سوال گندم جواب چنا” کی پالیسی پر عمل پیرا رہے، فیاض الحسن چوہان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گزشتہ حکمران "سوال گندم جواب چنا” کی پالیسی پر عمل پیرا رہے۔ حکمرانی کے دقیانوسی طریقوں نے ملک کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا تھا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جدید دور کی مشکلات کا حل نت نئے طریقوں سے ہی ممکن ہے۔ رائز پنجاب پروگرام اور کرونا کے حوالے سے ورکنگ گروپ کا قیام اسکی مثالیں ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کرونا وائرس کے حوالے سے تمام آپشنز استعمال کر رہے ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے کرونا وائرس کے بعد کی مشکلات کے لیے رائز پنجاب فریم ورک تشکیل دیا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ رائز پنجاب سماجی تحفظ، سکول ایجوکیشن، گورننس اورصحت کی کم از کم بنیادی سہولیات سے متعلق ہے۔کرونا کے بعد معاشی بحالی و استحکام، رِسک کمیونیکیشن اور رِسک فنانسنگ جیسے معاملات بھی رائز پنجاب کا حصہ ہیں۔
    رائز پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پرائیویٹ سیکٹر اور سرکاری ماہرین کی مشترکہ کاوش ہے۔ دوسری جانب کرونا کے طبی و معاشی اثرات اور موزوں پالیسی سازی کے لیے بنایا گیا ورکنگ گروپ بھی انتہائی اہم پیش رفت ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ورکنگ گروپ میں ہارورڈ یونیورسٹی، لندن سکول آف اکنامکس، واشنگٹن، لمز اور ییل یونیورسٹی کے ماہرین شامل ہیں۔ ورکنگ گروپ کرونا سمارٹ ٹیسٹنگ کے ڈیٹا پر حکومت کو پالیسی و طبی لحاظ سے سفارشات پیش کرے گا۔ آنے والا دور ریسرچ، ٹیکنالوجی اور سمارٹ گورننس کا دور ہے۔سردار عثمان بزدار مشکل حالات کا دانشمندی سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں

  • رمضان کے دوسرے ہفتے میں کیسا ہو گا موسم؟ کہاں ہو گی بارش

    رمضان کے دوسرے ہفتے میں کیسا ہو گا موسم؟ کہاں ہو گی بارش

    رمضان کے دوسرے ہفتے میں کیسا ہو گا موسم؟ کہاں ہو گی بارش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ سے اگلی جمعرات تک پاکسان کے 90 فیصد علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے 6 مئی کے دوران بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ ،چمن ، خوجک ، ژوب، قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، لورا لائی، ہرنائی، سبی،میختر، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، سوئی، ڈیرہ مراد جمالی، زیارت، نوشکی، خاران، قلات، دالبندین خضدار، بیلا، اوتھل، آواران، پنجگور، تربت میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کے امکانات موجود رہیں گے ۔

    یکم مئی سے 7 مئی کے دوران خیبرپختونخواہ کے تمام علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز آندھیوں ، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر گرج چمک کے شدید طوفان وادی پشاور، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، بنوں، بشام ، کوہستان ، سوات، مینگورہ، کالام ،ایبٹ آباد، گلیات ، مانسہرہ، بالاکوٹ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک ، شمالی و جنوبی وزیرستان کو متاثر کریں گے اور بعض میدانی علاقوں میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 120 کلومیٹر سپیڈ کی آندھیاں آ سکتی ہیں اور چند مقامات پر طویل دورانیے کی ژالہ باری کا امکان موجود رہے گا ۔

    وادی چترال ، سوات ، کوہستان ، کاغان ، ناران ، بابو سر ٹاپ سمیت 9 ہزار فٹ سے زائد بلند پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے

    یکم مئی سے 7 مئی کے دوران پورے صوبہ پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے،ملکہ کوہسار ،مری ، راولپنڈی اسلام آباد، اٹک ، ٹیکسلا ، واہ کینٹ ، تلہ گنگ، چکوال، کلر کہار ، جہلم ، کھیوڑہ ،منڈی بہاوالدین، گجرات، کھاریاں، سیالکوٹ، نارووال ، خوشاب، سرگودھا،میانوالی ، بھکر، لیہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، ساہیوال، چیچہ وطنی ، میاں چنوں ،ملتان، خانیوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پیر محل، کمالیہ ، شورکوٹ ،جھنگ ، اٹھارہ ہزاری، نورپور تھل ، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، وہاڑی، بہاولنگر، حاصلپور، میلسی، بہاولپور، علی پور، جام پور ، راجن پور ، روجہان مزاری، صادق آباد ، رحیم یار خان ، احمد پور شرقیہ ، اوچ شریف ، ظاہر پیر ، یزمان، بہاولپور، لودھراں میں گرج چمک / تیز آندھیوں کے ساتھ بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے.

    یکم مئی سے 6 مئی کے دوران کشمور ، شکار پور ، سکھر ، شھدادکوٹ ، لاڑکانہ، جیکب آباد ، نوشہرہ فیروز، جوہی، سیہون شریف ، قاضی احمد، سکرنڈ ، نوابشاہ ، دادو ، کیرتھر نوری آباد، حیدرآباد، ٹھٹھہ ، میرپور خاص میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ، ژالہ باری کا امکان ہے

    30 اپریل سے 8 مئی کے دوران آزاد و مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تمام مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں / ژالہ باری کا امکان ہے،9 ہزار فٹ سے زائد پہاڑوں پر ایک بار پھر برفباری کا امکان ہے

    پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارشوں سے لینڈ سلائڈنگ کے خدشات بھی ہیں،دوران طوفان آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کثرت سے پیش آئیں گے لہذا غیر ضروری طور پر کھلے آسمان کے نیچے جانے سے گریز کریں۔ اگلے سات روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی اور گرج چمک کے شدید طوفان کسی بھی جگہ تشکیل پا سکتے ہیں جنکے باعث خیبر پختون خواہ , پنجاب اور سندھ میں چند مقامات پر بگولے ( #Tornadoes ) بننے کا خطرہ موجود رہے گا.

    تیزآندھیوں، ژالہ باری سے فصلات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ، کسان بھائیوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی جاتی ہے کہ موسم کے مطابق اپنی فصلات کی کٹائی کریں اور محفوظ مقام پر ذخیرہ کریں ۔ مختلف مقامات پر شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے لہذا تمام اداروں کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے

  • لاہور پولیس کرونا سے زیادہ ظالم ثابت ہوئی نوجوان پرتشدد کی انتہا کردی

    لاہور پولیس کرونا سے زیادہ ظالم ثابت ہوئی نوجوان پرتشدد کی انتہا کردی

    لاہور:لاہور پولیس کرونا سے زیادہ ظالم ثابت ہوئی نوجوان پرتشدد کی انتہا کردی ،اطلاعات کے مطابق لاہور پولیس پھراپنی پرانی حرکتوں کیطرف آنا شروع ہوگئی ہے، تازہ واقعہ میں تھاتہ نشتر کالونی کے ASIخالد ڈرائیور عمر رشید اور دیگر پولیس اہلکاروں نے وسیم احمد نامی شہری پر بے جا تشددکیا

    مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ پولیس نے وسیم کو 24 گھنٹے غیر قانونی حراست اور حبس بے جا میں رکھنے کے بعد بھاری رشوت لے کر رہا کیا گیا پولیس کے ظلم کا نشانہ بننے والے اشخاص کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہوگیا ہے

    ادھر پولیس کے اس رویے کے خلاف متاثرین نےایس پی ڈسیپلن سے رجوع کا فیصلہ کر لیا ہے یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پولیس کے اہلکاروں کی دیدہ دلیری کہ متاثرین سے Jazz cash کے ذریعے بھی رشوت وصول کی

  • لاک ڈاؤن، رینجرز کی جانب سے عیسائی خاندانوں میں راشن تقسیم

    لاک ڈاؤن، رینجرز کی جانب سے عیسائی خاندانوں میں راشن تقسیم

    لاک ڈاؤن، رینجرز کی جانب سے عیسائی خاندانوں میں راشن تقسیم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، فلاحی تنظیموں کی جانب سے مستحقین کی مدد کا سلسلہ جاری ہے،پاک فوج ،بحریہ بھی مستحق خاندانوں کی مدد کر رہی ہے ایسے میں رینجرز نے بھی مستحق خاندانوں تک راشن پہنچانا شروع کر دیا ہے

    ڈی جی رینجرز پنجاب نے رمضان المبارک کے مہینہ میں مسلمانوں اور مسیحی برادری کے مابین بھائی چارے کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے، لاہور کے علاقے یوحنا آبادمیں مسیحی برادری میں رینجرز کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا ،پنجاب رینجرز کی جانب سے یوحنا آباد میں کھانے کی اشیائے ضروریہ پر مشتمل 500 راشن بیگ تقسیم کیے گئے۔ راشن بیگ بیروزگار ,روز مرہ اجرت مند اور ضرورت مند عیسائی خاندانوں میں تقسیم کیا گیا تھا ، وہ کورونا وبائی امراض کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں کی بندش سے متاثر تھے۔

    مسیحی برادری کے ممبران نے پنجاب رینجرز اور ڈی جی رینجرز پنجاب کی جانب سے ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے سرگرمی کا حکم دینے کی کاوشوں کو سراہا اور ملک سے وبائی امراض کے جلد خاتمے کے لئے دعا کی۔

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    قبل ازیں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا ایک اور انقلابی قدم،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایت پر ایس پی صدر ضیاء الدین احمد مستحق ہندو خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے پہنچ گئے،

    ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس پی صدر نے راولپنڈی پولیس کی طرف سے مستحق ہندو برادری میں راشن تقسیم کیا۔ اہل محلہ کا کہنا تھا کہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار خاندانوں کو راشن پہنچانے پر راولپنڈی پولیس کے مشکور ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان کی بجائے بلاول کو وزیراعظم کہہ دیا،کہا سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے تو نیویارک جا سکتے ہو

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے کئی کیس رپورٹ نہیں ہو رہے ،ایسے کیس بھی آرہے ہیں جنہیں مردہ حالت میں لایا گیا،وزیراعلیٰ سندھ

    ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے ساتھ راولپنڈی پولیس ہندو برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہندو برادری سمیت اہل علاقہ نے پولیس کے اقدام پر پولیس کا شکریہ ادا کیا

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”

    لاک ڈاؤن، عوام بھوک سے تڑپنے لگی،کہا ہاتھ دھو دھو کر مر جائیں؟ راشن کہاں سے لیں

  • کرونا کیسز میں اضافہ , لاہور پولیس کا ناکوں پر سختی کرنے کا فیصلہ, دن میں تین گھنٹے ناکوں پر سختی ہو گی

    کرونا کیسز میں اضافہ , لاہور پولیس کا ناکوں پر سختی کرنے کا فیصلہ, دن میں تین گھنٹے ناکوں پر سختی ہو گی

    کورونا کیسز میں اضافہ،پولیس ناکوں پر سختی بڑھا دی گئی۔۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں جزوی لاک ڈاون پر عملدرامد یقینی بنا نےکے لئے ناکوں پر دن میں تین بار ایک گھنٹہ دورانیہ کے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔۔ صبح 10 تا 11 بجے،شام 04 تا 05 بجے تک سڑکوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی۔۔ رات 08 بجے تا 09 بجے تک بھی شہریوں کی چیکنگ سخت،گھروں کو واپس بھیجا گیا۔۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ ان اوقات میں صرف قانون نافذ کرنے والے ادراروں،ڈاکٹرز،میڈیا پرسنز اور پابندی سے مستثنٰی افراد کو سفر کی اجازت ہو گی۔۔ جبکہ گذشتہ 37 روز میں 02 لاکھ 4325 شہریوں کو ناکوں پر روکا گیا۔ اور 01 لاکھ 93 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دی گئی۔۔ دفعہ 144 و دیگر قوانین توڑنے پر 2127 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔۔ 01 لاکھ 81 ہزار 864 گاڑی و موٹر سائیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔جبکہ لاہور پولیس نے 07 ہزار 305 گاڑیوں، موٹر سائیکلزکو خلاف ورزی پر بند کیا گیا۔۔

  • رمضان دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ، دعا عبادت کا ذریعہ، آؤ اپنے اللہ سے مانگ لیں، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن

    رمضان دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ، دعا عبادت کا ذریعہ، آؤ اپنے اللہ سے مانگ لیں، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن

    رمضان دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ، دعا عبادت کا ذریعہ، آؤ اپنے اللہ سے مانگ لیں، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن

    باغی ٹی وی: :آج کی رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن میں دعا سے متعلق گفتگو ہوئی. دعا عبادت کا بنیادی جز ہے اور ایک حدیث میں دعا کوہی عبادت کہا گیا ہے . رمضان اور دعا کا آپس میں گہرا تعلق ہے. افطار ٹرانسمشن میں سینئر اینکر پرسن و صحافی مبشر لقمان نے تمہیدی کلمات کہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے خود قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے .سورۃ بقرۃ میں ارشادی باری تعالیٰ ہے کہ ، جب میرے بندے میرے متعلق سوال کریں تو کہہ دیجیے میں قریب ہوں دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں ، انہیں میرا حکم ماننا چاہیے اور میرے اوپر ایمان لانا چاہیے . اس سے پہلی آیات میں روزوں اور رمضان المبارک کا تذکرہ ہے ، روزوں کے بعد دعا کی ایت کا یہاں ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ رمضان المبارک دعا مانگنے اور اس کی قبولیت کا مہینہ ہے.اللہ تعالیٰ نے نہ صرف امت محمدیہ کو دعا مانگنے کا‌حکم دیا بلکہ دعا ہی کو عبادت قرار دیا ہے . انہوں‌نے کہا کہ بعض روایات میں یہ بھی ہے کہ پہلی امتوں‌ کی دعا صرف ان کے انبیا مانگتے تھے ، یہ خاصہ اور امتیاز صرف امت محمدیہ کو حاصل ہے ہر کوئی دعا مانگ سکتا ہے .

    اسی طرح ڈاکٹر صاحبان سے اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ ملک بھر میں کرونا کے جو حالات چل رہے ہیں اس وجہ سے لوگ بالکل احتیاط نہیں کر رہے .لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اس صورت حال میں بچوں اور مر یضوں کو کیا احتیاط کرنا چاہیے. اسکے جواب میں ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ ہمارے ملک میں کرونا کی وہی صورت حال ہے جو امریکہ اور یورپ میں ہے . اگر ہمارے ہاں مریض کم ہیں تو اس مرض سے مرنے والوں کی اوسط کم نہیں ‌ہے.
    ہمیں صرف احتیاط سے ہی اس بیماری کا مقابلہ کرنا ہوگا . اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے . بچوں کے حوالے سے ڈاکٹر خزیمہ بخاری نے کہا کہ جو 9 سال سے کم عمر ہیں ان کے لیے اس بیماری سے متاثر ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں. بچاؤ اسی میں ہے کہ ہم باہرنکلنے سے پرہیز کریں . اور احتیاطی تدابیر کو سختی سے فالو‌ کریں.

    کرونا کے حوالے سے مبشر لقمان نے یہ سوال اٹھایا کہ ہمارے ڈاکٹر کے پاس بنیادی حفاظتی سامان ہی نہیں ہے . وہ کیسے لڑیں گے . اس کے جواب میں ڈاکٹر خزیم نے کہا کہ یہ بات بالکل درست ہے کہ سامان کی کمی ہے اور اس وجہ سے 3 سے چار ڈاکٹرز کی وفات بھی ہوئی ہے .اور بہت سے ڈاکٹرز متاثر ہوئے ہیں. لیکن اب یہ سامان کی ضرورت مناسب حد تک پوری ہوتی جارہی ہے . روزے کے حوالے سے بہت مفید بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر نے بتایا کہ جتنی لمبی بھوک برداشت کی جائے اس سے انسان کے مردہ سیل ختم ہوتے ہیں اور چربی گھلتی ہے . فیٹ برن ہوتی ہے . اس سے دل کی بیماری کم ہوتی ہے .

    دعا کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے سنگر نجم شیراز نے کہا کہ ہم جب دعا منگتے ہیں تو ہمارا تصور ون وے ہوتا ہے کہ یہ قبول ہوتی ہے کہ نہیں. اورجب کبھی قبول نہ ہو تو خودسے کہہ لیتے ہیں کہ شاید اس میں کوئی مصلحت ہوگی. انہوں نے کہا کہ جب ہم نماز میں اھدناالصراط المستقیم کہتے ہیں. اور ہمیں خیال کرنا چاہیے کہ کیا اس طرف میری کوئی رہنمائی بھی ہوئی ، یا ہم اسی ڈگر پر چل رہے ہیں.

    برطانیہ سے سید کوثر کاظمی سینئر صحافی نے بات کرتے ہوئے کہا ہم مبشر لقمان صاحب کے اس پروگرام سے بہت سیکھ رہے ہیں.یہ بہت ہی مفید سلسلہ ہے. انہوں نے وہاں کے حالات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وبا کی وجہ سے برطانیہ جیسے امیر ملک کے یہ حالات ہو گئے ہیں کہ صحت ک شعبے نے لوگوں سے امداد شروع کی ہے . یہ بیمار بہت زیادہ متاثر کرتی ہے .انہوں نے کہا کہ لوگ بہت سہمے اور ڈرے ہوئے ہیں . اور وہاں کے لوگوں نے سوشل فاصلے پر لبیک بھی کہا ہے . انہوں نے کہا لاک ڈاؤن کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہں. اب کیسز بہت کم ہیں
    https://www.youtube.com/watch?v=YM63445v4EY

    واضح رہے کہ رحمت ہی رحمت ٹرانسمشن سوشل میڈیا پر سب سے بڑی ٹرانسمشن ہے جو رمضان البارک کے پر سعادت مہینے میں‌ پیش کی جارہی ہے یہ ٹرانسمشن مبشر لقمان یو ٹیوب چینل پر پہلے رمضان سے جاری ہے.