Baaghi TV

Category: لاہور

  • تاجروں کی وزیراعظم ریلف فنڈز سے مالی امداد کی اپیل،عدالت کا بڑا حکم

    تاجروں کی وزیراعظم ریلف فنڈز سے مالی امداد کی اپیل،عدالت کا بڑا حکم

    تاجروں کی وزیراعظم ریلف فنڈز سے مالی امداد کی اپیل،عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں تاجروں کو وزیراعظم ریلف فنڈز سے مالی امداد کے لیے انٹرکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی

    دورکنی بنچ نے اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔عدالت نے اپیل کنندہ کو اپنے خلاف ریمارکس اور جرمانہ ختم کروانے کے لیے سنگل بنچ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کی ہدایات کر دی،

    عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں لاک ڈاون کھل چکا ہے ایسے میں انٹر کورٹ اپیل کا جواز نہیں ۔وکیل درخواستگزارنے کہا کہ میرے خلاف سنگل بنچ کے ریمارکس اور جرمانہ حذف کیا جائے،عدالت نے کہا کہ ہم سے ایسی ابزروش نہ لے لیں جو اپ کے لیے نقصان دہ ہو ،اپیل سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی تھی

    چیف جسٹس نے بے بنیاد درخواست دائر کرنے پر نعیم میر کی درخواست خارج کرتے ہوئے 50 ہزار جرمانہ کیا تھا۔اپیل کنندہ کی طرف سے اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ پیش ہوئے مسٹر جسٹس عاطر محمود اور مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر کی انٹرکورٹ اپیل پر سماعت کی

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    درخواست میں کہا گیا کہ کروانا وائرس کئ وجہ سے ملک میں لاک ڈوان ہے۔اس لاک دوان کی وجہ سے صوبائی اور مرکزی ادارے بند ہیں ۔اس وائرس کی وجہ سے تمام مکاتب فکر کے لوگ متاثر ہوئے ۔اس وائرس سے تاجر طبقہ بھی بری طرح متاثر ہوا وزیر اعظم ریلف فنڈز کی وجہ سے غریب طبقہ کے لوگوں کو فی کس بارہ ہزار دیا جا رہا ہے اس ریلف فنڈز میں متاثر ہونے والے تاجروں کو محروم رکھا گیا ہے ۔عدالت وزیراعظم ریلف فنڈز کی رقم تاجروں کو بھی دینے کا حکم دے

    لاک ڈاؤن میں حکومت سے امداد کی درخواست پر عدالت نے کیا تاجر رہنما کو جرمانہ

  • تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی کرونا کا شکار، حالت تشویشناک

    تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی کرونا کا شکار، حالت تشویشناک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف کی ایک اور رکن اسمبلی کرونا کا شکار ہو گئی

    پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کی پنجاب کی رکن اسمبلی شاہین رضا چیمہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں،گزشتہ روز انہیں طبیعت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں ٹیسٹ کرنے پر کورونا کی تصدیق ہوگئی، خاتون ایم پی اے کو طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔

    خاتون رکن اسمبلی کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال انتظامیہ نے لاہور میو ہسپتال ریفر کر دیا جہاں آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

    چیف آپریٹنگ آفیسر میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل کا کہنا ہے کہ ایم پی اے شاہین رضا وینٹی لیٹر پر ہیں اور انکی حالت تشویشناک ہے۔

    واضح رہے کہ  سندھ کے صوبائی وزیرغلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ,غلام مرتضیٰ بلوچ دو دن سے کرونا کی علامات محسوس کر رہے تھے، انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ، کرونا تشخیص ہونے کے بعد صوبائی وزیر ںے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فون پر صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کی خیریت دریافت کی۔ مراد علی شاہ نے غلام مرتضیٰ بلوچ کی مسلسل عوامی خدمت کی تعریف کی۔

    غلام مرتضی بلوچ پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے صدربھی ہیں،وہ گڈاپ آئسولیشن سینٹر کی دیکھ بھال کرہے تھے۔

    بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے .کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ظہور بلیدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔صحت یاب ہو رہا ہوں، صحت یابی کےلیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ منگلا شرما کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا جس کے بعد شوہر اور مجھ میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔میں اور میرے شوہر قرنطینہ میں ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، متعدد اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،سیاسی رہنماؤن میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے کچھ صحتیاب ہو چکے ہیں

    سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نصرت نے علامات ظاہر ہونے پر خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پروفیسر نصرت جلد صحت یاب ہوکر اپنی ملازمت پر آئیں گی،

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بعد اب قومی اسمبلی کے 2 اراکین اور متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ۔ سپیکر قومی اسملبی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں.اراکین پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے جاری کی ہے ۔ جس کے مطابق کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی گل ظفر خان اور محبوب شاہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رکن قومی اسمبلی گل ظفر کا تعلق باجوڑ سے جبکہ رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کا تعلق لوئر دیر سے ہے .

    قومی اسمبلی کے چیمبراٹینڈنٹ ظفر یاب سمیت اسمبلی کے متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے مزید 8 ملازمین وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور ان ملازمین کا تعلق قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ سے ہے ۔

    اس سے قبل بھی متعدد اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہو کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وا ئر س کی تشخیص ہوئی تھی ۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ خان کو بھی کورونا وائرس ہوا تھا۔

    لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے عبدالرشیدخان نواسہ عبدالواجدخان اور بخت بیدارجان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ صحت یاب ہو چکے ہیں ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے ،وہ صحتیاب ہو چکے ہیں.

  • انٹر سٹی، انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ، چرچ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

    انٹر سٹی، انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ، چرچ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹر سٹی، انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ، چرچ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

    پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ نے نیشنل کوارڈی نیشن کمیٹی اور کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کیبنٹ کمیٹی سے 16 مئی کو لاک ڈاون میں نرمی کی منظوری کے بعد ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ انٹر سٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز سے مشروط اجازت دی گئی ہے۔ تمام انٹر سٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ ہفتے کے 7 روز 24 گھنٹے چل سکے گی۔ ٹرانسپورٹ کمپنیاں تمام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی پابند ہوں گی۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق مسیحی برادری کی عبادت گاہیں بھی اتوار کے روز کھولی جا سکیں گی۔ چرچ ہر اتوار صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیےکھلے رہیں گے۔ چرچ میں سماجی فاصلہ رکھنا اور دیگر ایس او پیز اور عمل درآمد کرنا لازم ہو گا۔

    دنیا بدل رہی ہے، وبا کے بعد کیا ہو گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    ہوش کریں، اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیں،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے

    جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق تندور، بیکری اور آٹا چکی ہفتہ بھر صبح 2 سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ گروسری، جنرل، کریانہ سٹور، سبزی، فروٹ منڈی، گوشت کی دوکان اور ورکشاپس ہفتہ بھر صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔ کسی بھی جگہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ سخت کاروائی عمل میں لائے گی۔

  • محکمہ صحت پنجاب کی مبینہ غفلت ، چلڈرن اسپتال کا عملہ کورونا وائرس سے متاثر

    محکمہ صحت پنجاب کی مبینہ غفلت ، چلڈرن اسپتال کا عملہ کورونا وائرس سے متاثر

    محکمہ صحت پنجاب کی مبینہ غفلت ، چلڈرن اسپتال کا عملہ کورونا وائرس سے متاثر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی مبینہ غفلت سے چلڈرن اسپتال کا عملہ کورونا وائرس سے متاثر ہو گیا

    چلڈرن اسپتال کے مزید ایک ڈاکٹر، تین نرسز میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد چلڈرن اسپتال میں کورونا سے متاثرہ عملے کی تعداد 8 ہوگئی ،محکمہ صحت پنجاب نے 4 مئی کو سمارٹ سیمپلنگ میں اسپتال عملے کے سیمپل لیے تھے

    محکمہ صحت پنجاب نے دس روز بعد ٹیسٹوں کی رپورٹس چلڈرن اسپتال کو دی،دس روز تک کورونا وائرس کے مثبت افراد اسپتال میں ڈیوٹیاں دیتے رہے کورونا وائرس سے مثبت عملے کی وجہ سے مزید سٹاف متاثر ہوا

    واضح رہے کہ پاکستان میں طبی عملے میں‌ بھی کرونا بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے، کرونا سے طبی عملے کی کچھ اموات بھی ہو چکی ہیں،

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے ،پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 42 ہزار 125 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 903 ہوگئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 15 ہزار 346، سندھ میں 16 ہزار 377، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 61، بلوچستان میں 2 ہزار 692، گلگت بلتستان میں 540، اسلام آباد میں 997 جبکہ آزاد کشمیر میں 112 مریض ہیں

    ملک بھر میں اب تک 3 لاکھ 87 ہزار 335 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 925 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 ہزار 922 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کرونا کی کمر توڑنے والا سپر ہیرو ملک کونسا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    کس کس نے کھیلا جوا اورکس نے کی میچ فکسنگ،سلیم ملک ،عامرسہیل نے کئے اہم انکشاف

    دنیا بدل رہی ہے، وبا کے بعد کیا ہو گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    ہوش کریں، اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیں،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے

    جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 903 ہوگئی۔ سندھ میں 277، پنجاب میں 260، خیبر پختونخوا میں 318، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 36 اور اسلام آباد میں 7 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے

  • ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا شہر کی مختلف مساجد اور ناکوں کا دورہ

    ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا شہر کی مختلف مساجد اور ناکوں کا دورہ

    رائے بابر سعید نے ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژن کی مساجد کی سکیورٹی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرامد کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے دالعلوم حنفیہ گلبرگ ، مسجد بیت النور،خالد مسجد کیولری گراونڈ،جامعہ مسجد وائے بلاک کا دورہ کیا۔ رائے بابر سعید کا مسلم مسجد،جامعہ مسجد یا رسول اللہ، جامعہ مسجد اللہ ہو اور جامعہ مسجد غوثیہ کا بھی دورہ۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی مختلف ناکوں پر آمد، سکیورٹی ڈیوٹی کی چیکنگ۔
    برکی روڈ انٹر چینچ،جوڑے پل،صدر گول چکر پر ناکوں پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو بریفنگ ۔ ڈی ایس پیزاور متعلقہ پولیس افسران نے ڈی آئی جی آپریشنزکو بریفنگ دی۔

    مساجد سکیورٹی پر تعینات پولیس جوان انتہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں۔ انفورسمنٹ ٹیمیں اور مساجد انتظامیہ دوران تراویح 20 نکاتی ہدایات پر عملدرامد یقینی بنائیں۔ نمازی حضرات دوران عبادات سماجی فاصلے کی پابندی کریں، ماسک ،سینٹائزر لازمی استعمال کریں: رائے بابر سعید

  • لنڈے کےکپڑے اور ترکش ڈرامے ہماری انڈسٹری کو تباہ و برباد کردیں گے، اداکار یاسر حسین

    لنڈے کےکپڑے اور ترکش ڈرامے ہماری انڈسٹری کو تباہ و برباد کردیں گے، اداکار یاسر حسین

    لنڈے کےکپڑے اور ترکش ڈرامے ہماری انڈسٹری کو تباہ و برباد کردیں گے، اداکار یاسر حسین

    باغی ٹی وی :پاکستان کے اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ "لنڈے کےکپڑے اور ترکش ڈرامے ہماری انڈسٹری کو تباہ و برباد کردیں گے. ارطغرل ڈرامہ کی مقبولیت جب سے پاکستان میں ہوئی ہے ، اس کے حق اور اس کے خلاف میڈیا اندسٹری اور شوبز کے لوگوں کا ردعمل آر رہا ہے کوئی اس کے حق میں بول رہے ہیں‌اور کوئی اس کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں. ایسے ہیں‌اداکار یاسر حسین نے کہا کہ لنڈ ے کے کپڑ ے اور ترکی ڈرامے ہماری انڈسٹری کو تباہ کر دیں گے .

    جبکہ اس سے قبل پاکستان کے معرف اداکار اور کامیڈین افضل خان عرف جان ریمبو نے ارطغرل ڈرامے کو دیکھ کہا کہ میرے پاس اس ڈرامے کی تعریف کے لیے الفاظ نہیں‌ ہیں. جان ریمبو نے کہا کہ ایسا کام دیکھ کر دل میں حسرت پیدا ہوتی ہے کہ کاش ہم سے بھی ایسا کام لیا جاتا . ہمارے ہاں صرف ایک طرح کے کردار ادا کرکر کےایکٹر پر چھاپ لگا دیتے ہیں.
    واضح‌رہے کہ ارطغرل ڈارمے کو پاکستان میں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے . ار طغرل غازی”ڈرامہ جسے پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر پیش کیا جا رہا ہے نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے نہ صرف پی ٹی وی کو اپنے پاوں پر کھڑا کردیا ہے بلکہ پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مستقبل میں مشترکہ پروڈکشن کی بھی راہ ہموار کردی ہے.
    "ارطغرل غازی” کے یوٹیوب چینل پر صرف 15 روز میں 10 لاکھ سسکرائبرز ہو گئے جب کہ ڈرامے نے پاکستان میں تمام تر ریکارڈز توڑ دیے اور اس کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ سات، آٹھ سالوں کے دوران ترکی کے ڈرامے اردو ترجمے اور ڈبنگ کے ساتھ پیش کیے جاتے رہے ہیں لیکن ” ار طغرل غازی ” نے جو شہرت حاصل کی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے.

  • انجمن تاجران لاہور نے حکومت کا کیا شکریہ ادا

    انجمن تاجران لاہور نے حکومت کا کیا شکریہ ادا

    انجمن تاجران لاہور نے حکومت کا کیا شکریہ ادا
    باغی ٹی وی :انجمن تاجران لاہور نے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تاجروں نے حکومت کا کورونا کی وباء میں بھرپور ساتھ دیا ہے.ہم تمام حکومتی عہدیداروں سمیت وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کیا.

    انہوں نے کہا کہ میاں اسلم اقبال وزیر صنعت کا تاجروں سے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد شکوہ جائز ہے.حکومت بھی اپنی ذمہداری پوری کرے ٹریفک کنٹرول، امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہداری ہے.مجاہد مقصود بٹ صدر انجمن تاجران لاہور نے کہا کہ تاجر حکومت کے اقدامات کی حمایت کریں گے لیکن حکومت تاجروں کے ساتھ تعاون کرے.

    حکومت اگر دکانیں بند کرواسکتی ہے تو تجاوزات پر کارروائی بھی کر سکتی ہے. عید میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے حکومت سے آئندہ ہفتے چوبیس گھنٹوں میں کھولنے کی اجازت دے. حکومت دکانیں کھولنے کے لئے دو وقتوں کا شیڈول بنا دے. ہول سیل مارکیٹ اور رٹیل مارکیٹ دونوں کو الگ الگ اوقات کار میں چوبیس گھنٹے کھولنے کی اجازت دے.
    تاجر نہیں چاہتے 144 کی خلاف ورزی کریں.

    مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ صبح فجر سے شام 5 بجے ہول سیل مارکیٹ کھولی جائے اور اس کو مستقل کر دیا جائے. مجاہد مقصود رٹیل مارکیٹ کو ایک ہفتہ کے لئے شام سے لے کر سحری تک کھلونے کی اجازت دی جائے. ہمیں ڈر ہے کہ عوام اور تاجر حکومت کے سامنے نہ کھڑے ہو جائیں.سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کرنا، تجاوزات پر قابو پانا حکومت کی ذمہداری ہے تاجر یہ کام نہیں کر سکتا. مارکیٹوں میں رش کو کنٹرول کرنے اور امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے فوج اور رینجرز کی مدد لی جائے. مارکیٹو‍ں میں پولیس کی غنڈی گردی چل رہی ہے جو تاجروں کو ان کی اپنی دکانوں پر جانے سے روک رہی ہے.

    ان کاکہنا تھا کہ بازار میں بچوں کو لانے سے روکنے کے لئے حکومت بازاروں کے باہر انتظامات کرے دکاندار اپنے خریدار کو نہیں روک سکتا.

    ہول سیل مارکیٹ کو فجر سے پانچ تک کھولے اور رٹیل مارکیٹ کو رات گیارہ بجے تک کھلونے کی اجازت دے اگر ایسا نہیں تو شام پانچ سے صبح سحری تک وقت دیا جائے. چار دن میں تقریبا پنجاب میں 200 ارب روپے کا کاروبار ہوا ہے.

  • ٹائیگر فورس کے  کتنے رضا کار رجسٹر  ہو چکے،وزیراعلی پنجاب کو عثمان ڈار کی بریفنگ

    ٹائیگر فورس کے کتنے رضا کار رجسٹر ہو چکے،وزیراعلی پنجاب کو عثمان ڈار کی بریفنگ

    ٹائیگر فورس کے کتنے رضا کار رجسٹر ہو چکے،وزیراعلی پنجاب کو عثمان ڈار کی بریفنگ

    باغی ٹی وی :وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی یوتھ افیئرز محمد عثمان ڈار نے ملاقات کی
    اس موقع پر محمدعثمان ڈار نے وزیراعلی عثمان بزار کو پنجاب میں ٹائیگر فورس کے بارے میں بریفنگ دی -عثمان بزدار نے کہا کہہ ٹائیگر فورس کے نو جوان عوام کی خدمت کیلئے وزیراعظم عمران خان کے رضا کار ہیں -ٹائیگر فورس کے نوجوان بڑھ چڑھ کر عوامی خدمت کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں -ٹائیگر فورس کے نو جوان خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں – یہ نوجوان متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کی نئی مثال قائم کریں گے – نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں –
    ٹائیگر فورس کے حوالے سے پنجاب لیڈ لے گا-
    محمدعثمان ڈار کی وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سات لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں – ٹائیگر فورس کے 64 ہزار نوجوانوں کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کی جا چکی ہیں –
    صوبائی وزیر محمد اخلاق، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت  کی زیر صدارت اجلاس کورونا وائرس کے باعث اہم فیصلے

    صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس کورونا وائرس کے باعث اہم فیصلے

    صوبائی وزیر قانون کی زیر صدارت اجلاس کورونا وائرس کے باعث اہم فیصلے

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کورونا وائرس کے باعث پیدا صورتحال اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا .
    صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، آئی جی پولیس شعیب دستگیر نے شرکت کی . اجلاس میں‌ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری انڈسٹریز، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ افسران کی شرکت بھی ہوئی جبکہ محکمہ صحت کے سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے.
    اجلاس میں‌فیصلہ ہوا پیر سے کھلنے والے شاپنگ مالز اور بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا.جمعتہ الوداع اورعید الفطر کی نمازکے اجتماعات کیلئےایس او پیز جاری کئے جائیں گے،
    اس موقع پر صوبائی وزیر قانون کی وزیر اعلی’ پنجاب کی جانب سے یوم علی کے موقع پر بہترین انتظامات پر چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور انکی ٹیم کی تعریف کی گی .

    راجہ بشارت نے تمام سول اور پولیس افسران کی کارکردگی قابل ستائش ہے اور کہا کہ امید ہے افسران اسی جذبے اور محنت سے کام جاری رکھیں گے.
    چیف سیکرٹری نے حکم جاری کیا کہ جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے، بازاروں میں تاجر تنظیموں کی مدد سے ایس او پیز پر عملدر آمد کرایا جائے. خلاف ورزی کی صورت میں دکانداروں کیخلاف انفرادی طور پر کارروائی کرنے کی بجائے پوری مارکیٹ کو سیل کیا جائے.
    بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت بر داشت نہیں کی جائے گی. ہفتے میں چار دن کاروبار کی اجازت ہے، تین دن مکمل لاک ڈاون رہے گا. ٹائیگر فورس کار آمد ہیومن ریسورس ہے، اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے.اجلاس میں اگلے اتوار سے چرچوں میں عبادات (سنڈے سروس) کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا.
    کابینہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق برآمدات کی حامل انڈسٹری سے منسلک کاروبار، آٹو موبیل انڈسٹری، پاور لومزکو کھولا جائے گا، مانیٹرنگ ٹیمیں انڈسٹریل یونٹس، فیکٹریوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا معائنہ کریں گی،
    نبیلہ غضنفر، ڈی پی آر، چیف سیکرٹری پنجاب/سید امتیازالحسن

  • کسی طبقہ کی بیوقوفی اور اس پر حکومتی مجرمانہ غفلت کب سے ہمارے لیے معیار ہو گئی ؟ تحریر، طہ منیب

    ہم ردعمل کا شکار ہی کیوں ہوں ؟ کیا ہم میں عقل خرد سمجھ بوجھ نہیں رہی جو ہم کسی کے عمل کے ردعمل کی بنیاد پر فیصلہ سازی کریں؟ کسی کا کنویں میں کودنا ہمارے لیے کب سے کودنے کی دلیل بن گیا؟ جو جس نے جتنا غلط کیا اسکی سزا خود کو دینا کسی صورت دانش مندی کا تقاضہ نہیں۔ وائرس پہلے بھی تھا ، اب بھی ہے اور ان کے ان جلوسوں سے یقیناً بڑھے گا اور اسکے ردِعمل کا شکار ہم ہونگے تو پھلے پھولے گا جسکا نتیجہ پوری قوم بھگتے گی،

    وائرس نا رکا تھا نا رکا ہے، کسی کے جاننے والے کو ہوا یا نہیں سے اب اکثر کو یہ لگ چکا ہے، اب ہر طبقہ میں اسکے متاثرین موجود ہیں، اس کو سنبھالنے کے لیے حکومتی وسائل اب ناکافی ہوچکے، قرنطینہ مراکز بھر چکے، اب یہ آپ پر ہے آپ ردِعمل کا شکار ہوکر سب سے پہلے خود، اپنی فیملی، حلقہ احباب ، ملک و قوم کو اسکا شکار بناتے ہیں یا عقلمندی و خرد کا مظاہرہ کرتے ہوئے جزباتیت اور ردعمل کا شکار ہوئے بغیر احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے سب کی حفاظت کے ضامن بنتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حکمت و دانائی کو بروئے کار کر درست فیصلوں اور ان پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین