Baaghi TV

Category: لاہور

  • چائلڈ پورنو گرافی کے مجرم کی اپیل پر عدالت نے کیا سنایا فیصلہ؟

    چائلڈ پورنو گرافی کے مجرم کی اپیل پر عدالت نے کیا سنایا فیصلہ؟

    چائلڈ پورنو گرافی کے مجرم کی اپیل پر عدالت نے کیا سنایا فیصلہ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے مجرم کی سزامعطلی کی درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزار کی جانب سے رانا ندیم احمد ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ چائلڈ پورنو گرافی کا جرم پاکستان میں سرزد نہیں ہوا جبکہ مدعی ناروے کا شہری ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سائبر کرائم کورٹ نے ملزم سعادت حسن عرف انکل منٹو کو سات سال قید کی سزا سنائی۔

    سائبر کرائم کورٹ نے چھبیس اپریل دوہزار اٹھارہ کو سزا سنائی۔ سائبر کرائم کورٹ نے ملزم کو سیکشن بیس اور اکیس کے تحت بری اور سیکشن 22 کے تحت سزا سنائی۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    درخواست کی سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے پہلے قیدی کی سزا معطل کردی، عدالت نے سات سال قید پانے والے مجرم سعادت حسن عرف انکل منٹو کی سزا معطل کرتے ہوئے اسے اپیل کے فیصلے تک رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کیپٹن ریٹائرڈ محمد شعیب نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ، پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے سرے بین الاقوامی مافیا تک جاتے ہیں۔
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اسلام آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بل 2018، ملک بھر میں جرائم پیشہ کم عمر بچوں کیلئے علیحدہ عدالتوں کے قیام اور چائلڈ پورنو گرافی کے قانون میں ترمیمی بل منظور کیا ہوا ہے.جس کے تحت چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال، جنسی ہراسگی پر7 سال قید و جرمانہ ہو گا.

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

  • سعودی عرب سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لے کر پہنچی لاہور

    سعودی عرب سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لے کر پہنچی لاہور

    سعودی عرب سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لے کر پہنچی لاہور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز ریاض سے 249مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی

    لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے تمام مسافروں کو قرنطینہ مراکز میں منتقل کر دیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق 43مسافروں کو ہوٹل ون گارڈن ٹاوَن منتقل کیا گیا،17مسافروں کو پنجاب یونیورسٹی کیمپس منتقل کیا گیا 50مسافروں کو کالا شاہ کاکو ہاسٹل کیمپس منتقل کیا گیا 50مسافروں کو ورثا ہوٹل منتقل کیا گیا،

    قبل ازیں پی آئی اے کی ایک خصوصی پرواز 150 پاکستانیوں کو لے کر آج پیرس سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی۔اس پرواز کا انتظام حکومت پاکستان نے فرانس میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے کیا ہے۔

    فرانس کے علاوہ بیلجیم ، اٹلی اور پولینڈ سمیت ہمسایہ ملکوں میں بھی پھنسے ہوئے بہت سے پاکستانی اس خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس آرہے ہیں۔مسافروں کے علاوہ حال ہی میں وفات پا جانے والے تین پاکستانی شہریوں کی میتیں بھی وطن واپس لائی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب پی آئی اے نے سعودی عرب کےلئے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ہفتہ کے روز پی آئی اے کی ایک اور پرواز مدینہ سے 250 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچے گی۔

    پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

    کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

  • شہباز گِل کی تعیناتی پر پی ٹی آئی رہنما نے سوالات  کھڑے کر دیے

    شہباز گِل کی تعیناتی پر پی ٹی آئی رہنما نے سوالات کھڑے کر دیے

    شہباز گِل کی تعیناتی پر پی ٹی آئی رہنما نے سوالات کھڑے کر دیے

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے رہنما جاوید بدر نے کہا ہے کہ جس آدمی نے ساری زندگی الیکشن نا لڑا ہو جو کبھی کونسلر نا بنا ہو اُس آدمی کو پہلی اسلامی ایٹمی قوت کے وزیراعظم کا سیاسی ترجمان لگانا؟جس آدمی کا مرنا جینا امریکہ میں ہو جو امریکن شہری ہو جس کے ذریعہ معاش کا پاکستانی اداروں کو علم ہی نا ہو اُس کو انتہائی اہم منصب پر فائز کرنا؟

    اگر مُلکی حساس اداروں کی کلیرنس کے ساتھ عُہدہ دیا گیا ہے تو کلیرنس پبلک کی جاۓ؟ پورے پاکستان اور پی ٹی آئی میں کوئی ایسا شخص نہیں تھا جو وزیراعظم کا سیاسی ترجمان بن سکتا جس کے لئے امریکہ سے مشکوک آدمی جو بُلانا پڑا؟

    ایک آدمی جس کے ماضی اور حال کے بارے میں کسی کو کُچھ علم نہیں وہ کون ہے کیا کرتا ہے کس نے بھیجا ہے اُس مشکوک آدمی کا مُلکی اہم فیصلوں کے وقت وزیراعظم کے ساتھ ہونا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے؟میرے یہ سولات وفاقی حکومت اور اپنے مُلک پاکستان کے تمام حساس اداروں کی ایجنسیوں سے ہے کہ کہیں ہم ایک اور کلبھوشن کو پہچاننے میں ناکام تو نہیں ہوۓ؟ عُہدہ اعزازی ہے تو جناب اپنا شاہانہ خرچ کس طرح چلاتے ہیں رقم کدھر سے آتی ہے؟

  • کرونا کی وجہ سے پاکستان میوزیشنز آرٹسٹ ایسوسی ایشن  نے حکومت سے مطالبات کر دیے

    کرونا کی وجہ سے پاکستان میوزیشنز آرٹسٹ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبات کر دیے

    کرونا کی وجہ سے پاکستان میوزیشنز آرٹسٹ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبات کر دیے
    اسلام آباد:پاکستان میوزیشنز آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیہہ سین کی نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا کرونا کرائسسز پر فنکاروں کے احتجاج پر نوٹس اور امداد کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس میں نظر انداز ہونے والے طبقے تک امداد نہ پہنچنے پر افسوس ہے،گلوکار،سازندے،قوال گروپس ،لوک فنکار ،اور نعت خواں حضرات نظر انداز ہوئے،ان فنکاروں کی بڑی تعداد کرائے کے مکانوں میں رہائش پزیر ہے، کام نہ ہونے کی وجہ سے دو ماہ سے مشکلات کا شکار ہیں،

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،صدر مملکت عارف علوی وزیر اطلاعات اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ سے ہمارے مطالبات پرتوجہ دیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق اس امداد کا اطلاق سنگرز، میوزیشنز،قوال اور نعت خواں پر کیا جائے،حکومت پاکستان اس امدادی پیکج کا اطلاق تمام صوبوں اور وفاق کے فنکاروں پر کیا جائے،

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھر کے آرٹ کونسلز کو فوری فعال کیا جائے تمام میوزیشنز ،قوال گروپس اور فنکاروں کی رجسٹریشن کی جائے۔کرونا کرائسسز فنڈز کا اطلاق کرونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال اور مدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے،اس موقع پر شیری بخشی گلوکار نے کہا کہ فنکار پاکستان کا سفید پوش طبقہ ہے حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر امداد کا اعلان کیا جائے فنکار اس وقت بے روزگاری کا شکار ہیں تمام صوبائی وزارائے اعلیٰ سے بھی ہمارے یہی مطالبات ہیں فنکاروں کو فوری طور امداد فراہم کی جائے

  • فاتح مکہ کی عالی شان فتح  دنیا بھر کے فاتحین کے لیے رول ماڈل ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    فاتح مکہ کی عالی شان فتح دنیا بھر کے فاتحین کے لیے رول ماڈل ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    فاتح مکہ کی عالی شان فتح دنیا بھر کے فاتحین کے لیے رول ماڈل ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    باغی ٹی وی : رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن میں فتح مکہ کے حوالے گفتگو ہوئی ،آج کے مہمان مفتی عبدالقوی نے کہا کہ فتح مکہ کو ہم نے عالمی تناظر کے حوالے سے بھی دیکھنا ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بحیثیت کمانڈر ان چیف کے حوالے سے بھی دیکھنا ہے . اس لشکر میں بڑے بڑے جلیل القدر کمانڈر صحابہ کرام تھے جن میں سیدنا خالد بن ولید، سیدنا سعد بن ابی وقاص، سیدنا علی الرتضیٰ ، سیدنا ابوعبیدہ بن جراح اور دیگر صحابہ کرام مودد تھے ان سب کو حضور نے کمال حکمت عملی سے میدان جنگ میں ذمہ داریاں سونپیں. اور مدینہ کے لشکر میں جو عام لوگ تھے وہ کاشتکار تھے، یا غلام تھے . لیکن ان کا مقابلہ قریش مکہ کے جنگجو ؤں سے تھا جن کو ہوش سمبھالتے ہیں جنگ کی ہر تربیت دی جاتی تھی. حضور نے مدینہ کمانڈر بھی وہی بنائے جو مکہ سے گئے تھے یعنی مہاجر تھے تاکہ ان کا مقابلہ ان سے ہو جو ان کے اپنے ہیں مد مقابل رہے ہیں.
    اسی طرح حضور جب فاتحانہ انداز میں مکہ میں داخل ہوئے تو انہوں نے عاجزی اور انکساری کا مظاہر ہ کیا. اور عام معافی کا اعلان کردیا کہ آج کے دن رحمت ہی رحمت ہوگی ، کسی سے کوئی بدلہ نہیں لیا جائے گا. جو بھی ہم پر ظلم ہوا اس کو فراموش کرتے ہیں. اور نہ صرف ایسا کیا بلکہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے کہنے پر حضرت سفیان کو اعزاز بھی بخشا کہ جس انکے گھر داخل ہوگا اس کو بھی امان اور معافی ہے.

    اس سے قبل سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ بیس رمضان المبارک کوفتح مکہ ہوا . یہ وہ دن تھا جس میں مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے فتح عظیم سے نوازا تھا جس مکہ سے قریش مکہ نے آپ کو ظلم و ستم ڈھا کر نکلنے اور ہجرت پر مجبور کیا تھا وہاں پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پھر سے فاتحانہ انداز میں داخل ہونا کیسا پر مسرت اور بابرکت موقع تھا . اس غزوہ میں دس ہزار مجاہدین شامل تھے ، اس وقت کیا عظیم لیول ہوگا

    اورکیا شان ہو گی ان عظیم لوگوں اور ہستیوں کی جو حضور ص کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر لڑے . ایسی عظیم فتح حاصل کی کہ جسے دنیا تاریخ میں عظمیم ترین اور شاندار فتح لکھنے پر مجبور ہے . اس موقع پر آپ صلعم نے دعا فرمائی کہ قریش کی ایسی خبر کر کہ وہ ہماری تیاری سے باخبر نہ ہوں . نہ ہمیں دیکھ سکیں یہاں تک کہ ہم ان کے شہر پر اچانک قبضہ کر لیں.

    مکہ کے مشرکین نے بیت اللہ میں‌ 360 بت رکھے ہوئے تھے ہر قبیلے کا ایک بت تھا آپ صلعم نے سب بت توڑ دیے اور فرمایا کہ ، جاء الحق و زھق الباطل ان الباطل کان زھوقا. حق آگیا اور باطل مٹ گیا بلا شبہ باطل کو مٹنا ہی ہے. آپ نے وہاں دو نوافل پڑھے اور عام معامی کا علان کیا ، اور اس کے بعد تاریخ ساز خطبہ ارشاد فرمایا.جس میں پوری انسانیت کو ہر شعبے کے حوالے سے تعلیم اور رہنمائی دی..اس جنگ میں کوئ جانی نقصان نییں ہوا اور لوگ جوق درجوق اسلام قبول کرنے لگے اور اسلام دنیا کے ہر جگہ پھیلا اور واحد سچا دین بن کر ابھرا.اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا :” تحقیق اللہ کی مدد آگئی اور اس کی فتح بھی آگئی، اور اپ نے دیکھ لیا کہ لوگ گروہ در گروہ اسلام میں داخل ہونے لگے .
    اسی طرح سورۃ فتح میں‌ارشاد فرمایا کہ ، اللہ تعالیٰ نے آپ کا خواب سچ کر کے دکھا دیا ، کہ آپ مسجد حرام میں میں داخل ہوں گے .
    اس فتح کے بعد ابو سفیان خوف زدہ ہوگئے ، اور حضرت عباس بن عبدالمطلب کے گھر چھپ گئے . حضرت عباس نے انہیں پتاہ دے رکھی تھی اور اسے کسی نے کچھ نہیں‌کہا ، نہ صرف ان کوپنا ہ دی بلکہ ان کو اعزاز سے بھی نوازا اور اعلان فرمایا کہ جو ان کے گھر پناہ لے گا اسے بھی پناہ ہے جو اپنا گھر میں پنا ہ لے لے گا اور مسجد حرام میں داخل ہو جائے گااس کو بھی پناہ ہے .

    آپ صلعم نے ابو سفیان کو رہا کر دیا اور انہوں نے واپس جارکر مکہ میں‌اسلام کے لشکر بارے لوگوں بتایا تو ان کے دلوں میں اور ہیبت بیٹھ گئی . رسول اللہ نے اپنے صحابہ کو چار دستوں میں تقسیم کیا . چاروں اطراف سے مکہ مکرمہ کا علاقہ گھر گیا اور آپ نے حکم فرمایا کہ جو تم سے لڑ ےاس کے ساتھ پوری طاقت سے لڑو. اور کمزور پر تلوار نہیں اٹھانی . مشرکین کے پاس ہتھیار پھینکنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا . لشکر اسلام فاتحانہ انداز میں داخل ہوا. جہاں سے آٹھ سال قبل حضرت محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ناکالا گیا تھا . فتح مکہ ایک عظیم اور شاندار کامیابی تھی جو عرب سے مشرکین کے خاتمے کی ابتدا ثابت ہوئی

  • آج کا دن عظیم کامیابی اور نصرت کادن،جس کے بعد اسلام کا نور پوری دنیا میں پھیلا، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    آج کا دن عظیم کامیابی اور نصرت کادن،جس کے بعد اسلام کا نور پوری دنیا میں پھیلا، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    آج کا دن عظیم کامیابی اور نصرت کادن،جس کے بعد اسلام کا نور پوری دنیا میں پھیلا، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    باغی ٹی و ی :رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن میں فتح مکہ کے حوالے گفتگو ہوئی ، اس موقع پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ بیس رمضان المبارک کوفتح مکہ ہوا . یہ وہ دن تھا جس میں مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے فتح عظیم سے نوازا تھا جس مکہ سے قریش مکہ نے آپ کو ظلم و ستم ڈھا کر نکلنے اور ہجرت پر مجبور کیا تھا وہاں پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پھر سے فاتحانہ انداز میں داخل ہونا کیسا پر مسرت اور بابرکت موقع تھا . اس غزوہ میں دس ہزار مجاہدین شامل تھے ، اس وقت کیا عظیم لیول ہوگا

    اورکیا شان ہو گی ان عظیم لوگوں اور ہستیوں کی جو حضور ص کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر لڑے . ایسی عظیم فتح حاصل کی کہ جسے دنیا تاریخ میں عظمیم ترین اور شاندار فتح لکھنے پر مجبور ہے . اس موقع پر آپ صلعم نے دعا فرمائی کہ قریش کی ایسی خبر کر کہ وہ ہماری تیاری سے باخبر نہ ہوں . نہ ہمیں دیکھ سکیں یہاں تک کہ ہم ان کے شہر پر اچانک قبضہ کر لیں.

    مکہ کے مشرکین نے بیت اللہ میں‌ 360 بت رکھے ہوئے تھے ہر قبیلے کا ایک بت تھا آپ صلعم نے سب بت توڑ دیے اور فرمایا کہ ، جاء الحق و زھق الباطل ان الباطل کان زھوقا. حق آگیا اور باطل مٹ گیا بلا شبہ باطل کو مٹنا ہی ہے. آپ نے وہاں دو نوافل پڑھے اور عام معامی کا علان کیا ، اور اس کے بعد تاریخ ساز خطبہ ارشاد فرمایا.جس میں پوری انسانیت کو ہر شعبے کے حوالے سے تعلیم اور رہنمائی دی..اس جنگ میں کوئ جانی نقصان نییں ہوا اور لوگ جوق درجوق اسلام قبول کرنے لگے اور اسلام دنیا کے ہر جگہ پھیلا اور واحد سچا دین بن کر ابھرا.اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا :” تحقیق اللہ کی مدد آگئی اور اس کی فتح بھی آگئی، اور اپ نے دیکھ لیا کہ لوگ گروہ در گروہ اسلام میں داخل ہونے لگے .
    اسی طرح سورۃ فتح میں‌ارشاد فرمایا کہ ، اللہ تعالیٰ نے آپ کا خواب سچ کر کے دکھا دیا ، کہ آپ مسجد حرام میں میں داخل ہوں گے .
    اس فتح کے بعد ابو سفیان خوف زدہ ہوگئے ، اور حضرت عباس بن عبدالمطلب کے گھر چھپ گئے . حضرت عباس نے انہیں پتاہ دے رکھی تھی اور اسے کسی نے کچھ نہیں‌کہا ، نہ صرف ان کوپنا ہ دی بلکہ ان کو اعزاز سے بھی نوازا اور اعلان فرمایا کہ جو ان کے گھر پناہ لے گا اسے بھی پناہ ہے جو اپنا گھر میں پنا ہ لے لے گا اور مسجد حرام میں داخل ہو جائے گااس کو بھی پناہ ہے .

    آپ صلعم نے ابو سفیان کو رہا کر دیا اور انہوں نے واپس جارکر مکہ میں‌اسلام کے لشکر بارے لوگوں بتایا تو ان کے دلوں میں اور ہیبت بیٹھ گئی . رسول اللہ نے اپنے صحابہ کو چار دستوں میں تقسیم کیا . چاروں اطراف سے مکہ مکرمہ کا علاقہ گھر گیا اور آپ نے حکم فرمایا کہ جو تم سے لڑ ےاس کے ساتھ پوری طاقت سے لڑو. اور کمزور پر تلوار نہیں اٹھانی . مشرکین کے پاس ہتھیار پھینکنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا . لشکر اسلام فاتحانہ انداز میں داخل ہوا. جہاں سے آٹھ سال قبل حضرت محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ناکالا گیا تھا . فتح مکہ ایک عظیم اور شاندار کامیابی تھی جو عرب سے مشرکین کے خاتمے کی ابتدا ثابت ہوئی .

  • یوم علی کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کیا کر رہی ہے؟

    یوم علی کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کیا کر رہی ہے؟

    یوم حضرت علی(رضی اللہ عنہ) سمیت جزوی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں مشترکہ فلیگ مارچ۔
    ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید نے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔ فلیگ مارچ میں،پاکستان آرمی،رینجرز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ ماڈل ٹاؤن سے شروع ہو کر فیروزپور روڈ،کلمہ چوک،برکت مارکیٹ،اکبر چوک،پیکو روڈ سے فیروزپور روڈ،کلمہ چوک،لبرٹی گول چکر مین بلیوارڈ،کلمہ چوک سے ہوتا ہوا ماڈل ٹاؤن پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ ایس پی ماڈل ٹاون اعجاز رشید کا کہنا تھا کہ یوم حضرت علی(رضی اللہ عنہ) پر حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ شہر میں جمعہ،ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہو گا،شہری غیر ضروری نقل وحرکت سے گریز کریں۔ شہری موجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کرنا اورحکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

  • ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہوا تو حکومت کیا سخت ایکشن لے سکتی ہے ، میاں اسلم اقبال نے واضح‌کردیا

    ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہوا تو حکومت کیا سخت ایکشن لے سکتی ہے ، میاں اسلم اقبال نے واضح‌کردیا

    ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہوا تو حکومت کیا سخت ایکشن لے سکتی ہے ، میاں اسلم اقبال

    باغی ٹی وی :صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے مین مارکیٹ گلبرگ کا دورہ کیا.صوبائی وزیر نے بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں کے کاروباری وقت میں کسی صورت اضافہ نہیں کیا جائے گا،

    انہوں نے کہا کہ تاجروں کو طے شدہ ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا ہو گا،شہریوں سے اپیل ہے کی وہ لیٹ آنے کی بجائے مارکیٹوں میں خریداری کے لئے جلدی آئیں تاکہ رش نہ ہوایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر پیر کے روز مارکیٹوں کو دوبارہ بند کرنے پر غور اور فیصلہ کیا جائے گا
    واضح رہے کہ پاکستان میں‌ کرونا کا پھیلاؤ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مزید تیز ہو گیا، 24 گھنٹوں میں 1452 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 33 اموت ہوئیں

    پاکستان میں کل مریضوں کی مجموعی تعداد 35 ہزار 788 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 770 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1452 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 13 ہزار 561، سندھ میں 13 ہزار 341، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 252، بلوچستان میں 2 ہزار 239، گلگت بلتستان میں 482، اسلام آباد میں 822 جبکہ آزاد کشمیر میں 91 مریض ہیں

    پاکستان میں اب تک 3 لاکھ 30 ہزار 750 افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 51 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 ہزار 695 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔،

  • مریم نواز میں بھی ارطغرل والی ساری خوبیاں ہیں، حنا پرویز بٹ

    مریم نواز میں بھی ارطغرل والی ساری خوبیاں ہیں، حنا پرویز بٹ

    مریم نواز میں بھی ارطغرل والی ساری خوبیاں ہیں، حنا پرویز بٹ

    باغی ٹی وی :نون لیگ کی رہنما حنا پر ویز بٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مریم نواز میں ارطغرل جیسی خوبیاں پائی جاتی ہیں. ترکی ڈرمہ سیریل کا جادو اب سر چڑھ کر بولنے لگا ہے . اس کو لوگ مختلف حوالوں اور تشبیہات سے اپنی باتوں میں ذکر کرنے لگے ہیں. اس حوالے سے لیگی رہنما نے اپنے قائد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے اس کو اسلامی ہیرو ارطغل سے مشابہت دے دی ہے .

    حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ میں ڈرامہ سیریل ارتغل دیکھ رہی ہوں ، مجھے اس ڈرامے نے بہت متاثر کیا ہے .، میں نے جو اہم بات نوٹ‌کی وہ یہ ہے کہ میر ی قائد مریم نواز میں بھی ہیرو ارتغل جیسی خوبیاں پائی جاتی ہیں .جیسے کے مشکل سے مشکل وقت میں ہمت نہ ہارنا. اپنے اللہ پر مضبوط یقین اور ایمان، صحیح اور غلط کے درمیان فرق کرنا . اسکا حوصلہ اور اپنی روایات پر سختی سے کھڑے رہنا . یہ سب خوبیاں مریم نواز شریف میں پائی جاتی ہیںِ ، معروف اینکر عامر لیاقت نے اس ٹؤیٹ‌ پر تبصرہ کیا کہ یہ ٹویٹ پڑھنے کر ارتغل کا انتقال ہوگیا.


    اسی طرح معروف اینکر اجمل جامی نے کہا کہ آپ نے اس کے اندر کیپٹن صفدر کا کردار نہیں دیکھا اس کو کیسے فراموش کرسکتی ہیں.

  • وزارت خواراک کا پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑا ایکشن

    وزارت خواراک کا پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑا ایکشن

    وزارت خواراک کا پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑا ایکشن

    باغی ٹی وی :سینئر ووزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کے مطابق پنجاب بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں تیز، 44ہزار ٹن گندم برآمد کرلی گئی
    610مقامات پر ایکشن لیا گیا ،498گاڑیاں ضبط کر کے 213ایف آئی آر کا اندراج کر لیا گیا. پنجاب کے تمام اضلاع میں محکمہ خوراک مکمل الرٹ ہے:ذخیرہ اندوزوں کا پیچھا جاری رکھیں گے،کسی سے رعائیت نہیں ہوگی.

    انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور حساس اداروں کے تعاون سے آپریشن جاری ہے فلور ملز اور پرائیویٹ پارٹیوں کے خلاف یکساں کاروائی ہو رہی ہے:
    سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوششیں ناکام بنا رہے ہیں:ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی گندم خریداری مہم کیلئے مفید ہے:
    عبدالعلیم خان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ہی ناجائز منافع خوری کا باعث بنتی ہے . وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر کاروائیاں جاری رکھیں گے:
    گندم خریداری مہم کامیابی سے جاری ہے، ہدف حاصل ہوگا: محکمہ خوراک کی سرگرمیوں کی روزانہ مانیٹرنگ ہورہی ہے،