Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاک ڈاؤن کے دوران طلبا کے لیے حکومت پنجاب نے تعلیم گھر ایپ لانچ کر دی

    لاک ڈاؤن کے دوران طلبا کے لیے حکومت پنجاب نے تعلیم گھر ایپ لانچ کر دی

    لاک ڈائون کے دوران طلبا کے لیے حکومت پنجاب نے تعلیم گھر ایپ لانچ کر دی

    باغی ٹی وی : پنجاب آئی ٹی بورڈ کا جائزہ اجلاس ہو اجس میں چیئرمین اظفر منظور‘ ڈائریکٹر جنرل وقار قریشی، ڈائریکٹر کاشف فاروق و دیگر کی شرکت ہوئی
    چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کے مطابق لاک ڈائون کے دوران طلبا کی سہولت کیلئے حکومت پنجاب نے تعلیم گھر ایپ لانچ کر دی ہے. تعلیم گھر سے طلبا گھر بیٹھے جدید انداز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں‘ تعلیم گھر کیبل ٹی وی چینل اور ویب سائٹ بھی لانچ کی جا چکی ہے‘ابتدا میں اول تا آٹھویں کے طلبا کو ریاضی و سائنس لیکچرز دئیے جارہے ہیں‘تعلیم گھر محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب‘ پی ایم آئی یو اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے وضع کیا گیا

    اجلاس میں بتایا گیا کہ 8 اینی میٹڈ ٹیچرز پیر سے جمعرات صبح 9 سے دوپہر1بجے تک ویڈیو لیکچرز دے رہے ہیں.اجلاس میں بتایا گیا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ لیکچرز بھی تعلیم گھر میں جلد شامل کر دئیے جائیں گے.طلبا ویڈیو اسباق تعلیم گھر ویب سائٹ اور ایپ سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں .تعلیم گھر ویب سائٹ پر ویڈیو لیکچرز کا مکمل ہفتہ وار شیڈول بھی دستیاب ہے

  • عوام نے سماجی فاصلوں کی دھجیاں بکھیر دیں،کرونا احتیاط قصہ پارینہ بن گیا

    عوام نے سماجی فاصلوں کی دھجیاں بکھیر دیں،کرونا احتیاط قصہ پارینہ بن گیا

    عوام نے سماجی فاصلوں کی دھجیاں بکھیر دیں.کرونا احتیاط قصہ پارینہ بن گیا

    باغی ٹی وی :کرونا وائرس کی وجہ سے سماجی فاصلے کی جو پابندی لگائی گئی تھی اسے عوام نے بالکل پشت پبشت ڈال کر ہجوم اور اجتماع بنانا شروع کردیے ہیں. . حکومت کی جانب سے تھوڑی سے نرمی کیا دی گئی . عوام نے اس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کرونا وائرس کے خلاف کیے گئے تمام قوائد پیچھے چھوڑ دئے ہیں. صرف سبزی منڈی میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہیں. اسی طرح دیگر علاقوں میں‌بھی لوگوں کے جمع ہونے کی خبریں ہیں.


    واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 269 ہو گئی، کیسز 12ہزار 723 تک پہنچ گئے، پنجاب میں 5378، سندھ 4232، خیبرپختونخوا 1793 اور بلوچستان میں 722 مریض سامنے آچکے ہیں، صحت یاب افراد کی تعداد 2866 ہو چکی ہے۔ معاون خصوصی ظفر مرزا نے شہریوں کو رش والی جگہوں پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے، سندھ حکومت نے نیا ایس او پی جاری کر دیا، صوبے میں آن لائن کاروبار ہو سکے گا۔

    گھر میں رہیں، محفوظ رہیں، کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2866 افراد کورونا کے شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد تعداد 269 تک پہنچ گئی، ملک بھر میں 783 نئے کیسز آنے کے بعد تعداد 12ہزار 723 تک پہنچ گئی۔

    پنجاب میں 5378، سندھ 4232، خیبرپختونخوا 1793 اور بلوچستان میں 722 مریض سامنے آچکے ہیں، اسلام آباد میں 235، گلگت بلتستان 308 اور آزاد کشمیر 55 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ادھر ملک کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن برقرار ہے، سندھ حکومت نے نیا ایس او پی جاری کر دیا جس کے مطابق آن لائن کاروبار کی رسید بطور ثبوت حکومت کو بھی جمع کرانی ہو گی۔

  • اوکاڑہ رمضان میں مہنگائی کا طوفان

    اوکاڑہ رمضان میں مہنگائی کا طوفان

    ضلع اوکاڑہ(علی حسین مرزا) کرونا لاک ڈاون کے دوران رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہوا ہے ساتھ ہی یہاں مہنگائی مافیا نے خوردونوش سمیت دیگر اشیائے ضرورت زندگی کی قیمتوں میں کئی گبا اضافہ کردیا ہے۔ دو روز قبل 140 فی کلو فروخت ہونیوالی کھجور300 روپے فی کلو میں ، 150 روپے فی کلو فروخت ہونیوالا چکن 230 روپے فی کلو میں، 120 روپے والی شکر 150 میں اور پھلوں سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔ شہریوں نے مقدس مہینہ میں روزہ داروں کو ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔

  • اوکاڑہ میں عورت نے خودکشی کرلی

    اوکاڑہ میں عورت نے خودکشی کرلی

    ضلع اوکاڑہ (علی حسین) 31 فورایل میں صفیہ نامی خاتون نے خودکشی کرلی۔ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ تھی۔ زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

  • چینی انکوائری کمیشن  رپورٹ کی تاخیر کو شہباز شریف نے نیا نام دے دیا

    چینی انکوائری کمیشن رپورٹ کی تاخیر کو شہباز شریف نے نیا نام دے دیا

    چینی انکوائری کمیشن رپورٹ کی تاخیر کو شہباز شریف نے نیا نام دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق :مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے چینی انکوائری کمشن کی رپورٹ میں دوہفتے کی تاخیر ملی بھگت قرار دے دی، کہتے ہیں کہ ‎رپورٹ میں تاخیر سے عوام سے حقائق نہیں چھپائے جا سکتے۔

    رپورٹ میں تاخیر پر اپنے ردعمل میں شہبازشریف نے کہا کہ ‎کابینہ، ای سی سی کی سربراہی اور سبسڈی کی منظوری دینے والے ذمہ دار ہیں، ‎فیصلوں کے ذمہ دار عمران نیازی اور عثمان بزدار ہیں، ‎حتمی رپورٹ نہ آنا عمران نیازی صاحب کا اعترافِ جرم ہے۔ ‎حتمی رپورٹ میں تاخیر 100 ارب روپے کے حکومتی ڈاکے کی تصدیق ہے، ‎تاخیر چینی ڈکیتی کے اصل ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ‎چینی انکوائری رپورٹ چھپانے سے عمران خان کا جرم چھپ نہیں سکتا، ‎رپورٹ میں تاخیر سے عوام سے حقائق نہیں چھپائے جاسکتے، ‎عوام جانتی ہے کہ ان کے آٹے، چینی پر ڈاکہ کس نے ڈالا۔ ‎کسی مزید انکوائری اور فارنزک کی ضرورت نہیں، ‎انکوائری کمیشن منصفانہ نہیں، کمیٹی کے ارکان ہی انکوائری کمشن کے رکن بھی ہیں۔ ‎شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر کو پیش ہونے کی اجازت دی جائے، ‎ہمارے نامزد کردہ ارکان پیش ہوں گے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا.

    واضح مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر نے چینی سکینڈل کی تحقیقات میں شواہد پیش کرنے کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔

    ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور چئیرمین انکوائری کمیشن واجد ضیا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیشن وقت اور مقام سے آگاہ کرے تاکہ ہم پیش ہو کر معلومات پیش کر سکیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ کرپشن اور مس گورننس کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ انصاف کے مفاد میں ہم اس معاملے میں ہونے والی کرپشن اور مس گورننس سے متعلق معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

    پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017کے سکیشن 9کے تحت ہر شہری زیرتحقیق معاملے میں معلومات فراہم کرسکتا ہے قانون کے تحت کوئی بھی شہری زیر تحقیق معاملے سے متعلق شواہد ودستاویزات فراہم کرنے کا حق رکھتا ہے قانون کے تحت انکوائری کمشن شہری کی فراہم کردہ معلومات اور شواہد کو زیرغور لانے کا مجاز ہے۔

  • صدرمملکت کے 20 نکاتی معاہدے کی خلاف ورزی،علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کیخلاف مقدمہ درج

    صدرمملکت کے 20 نکاتی معاہدے کی خلاف ورزی،علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کیخلاف مقدمہ درج

    صدرمملکت کے 20 نکاتی معاہدے کی خلاف ورزی،علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کیخلاف مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے رمضان کے حوالہ سے بنائے گئے 20 نکات کی خلاف ورزی پر لاہور میں جمعیت اہلحدیث کے رہنما علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    لاہور کے علاقے لارنس روڈ لاہور پر واقع مسجد میں گزشتہ روز نماز تراویح کے دوران 20 نکاتی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس پر مسجد کے خطیب علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں لکھا ہے کہ طے کردہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی کی گئی اور 3 سے ساڑھے 300 نمازی کندھے سے کندھا ملا کر اور فاصلے کو نظر انداز کرکے نماز ادا کررہے تھے

    ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ نماز کی ادائیگی کے بعد 150 افراد کو اجتماع کی شکل میں بٹھا کر درس بھی دیا گیا۔

    قبل ازیں علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صرف مساجد کو نشانہ بنانا درست نہیں امریکا اور دیگر یورپی ممالک میں بھی کورونا وائرس کیا مساجد کی وجہ سے پھیلا،سماجی فاصلے کے قانون پر کئی مقامات پر عمل نہیں ہو رہا، صرف مساجد کو ہی کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے، ہمیشہ مساجد کے خلاف کاروائی ہوتی ہے اگر تھوڑی سی خلاف ورزی بھی ہو تو اسے زیادہ اچھالا جاتا ہے،دنیا بھر میں کرونا مساجد سے نہیں پھیلا. سعودی عرب میں مساجد بند ہیں پھر بھی کرونا کے کیس بڑھ رہے ہیں اسلئے مساجد کے خلاف خواہ مخواہ آواز نہ اٹھائی جائے.

    واضح رہے کہ پاکستان کے علما کرام کی صدر مملکت سے ملاقات کے بعد رمضان میں مساجد میں عبادات کے حوالہ سے بیس نکاتی معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق 50 سال سے زائد عمر والے افراد، بچے اور بیمار لوگ گھر میں ہی نماز ادا کریں گے جبکہ نمازیوں کے درمیان کم سے کم 6 فٹ کا فیصلہ ضروری ہوگا۔

    اپوزیشن جماعتوں، ڈاکٹرز نے بھی اس حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے ، پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت مساجد کو کھولنے کا فیصلہ مذہب نہیں سیاست سمجھ کر کر رہی ہے، لوگوں‌ کی زندگیوں سے نہ کھیلا جائے

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    ڈاکٹروں کی تنظیم نے بھی آج اس فیصلے پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب کعبہ میں تراویح بند ہو سکتی ہیں تو یہاں کیوں نہیں، پاکستان میں ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہمیں مریضوں کا سڑکوں پر علاج کرنا پڑے،

  • مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

    مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

    مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رحمت ہی رحمت پاکستان کی سوشل میڈیا پر سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن میں پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے حوالہ سے بھی بات کی گئی

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل کے ایشو پر کوئی بات نہیں کرتے، رمضان شروع ہو گیا، ہمیں علماء کرام کا احترام کرنا چاہئے ،اور ہم نے انکو خواہ مخواہ میں ٹارگٹ بنا لیا جو ناجائز اور غلط ہے ، وہ عالم دین ہیں جس نے بھی دین پڑھا ہمیں اسکی عزت کرنی ہو گی ان سے اختلاف بھی احترام کے ساتھ کر سکتے ہیں، ان چیزوں پر احتیاط کریں، پگڑیاں اچھالنے سے عزت نہیں بنے گی

    رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن کے میزبان اینکر زین کا کہنا تھا کہ نیگٹوٹی اتنی لے آئے ہیں کہ گھروں میں بھی ایسا ہوتا ہے، اس سے ہماری بڑائی نہیں یو گی اگر کسی شخص نے کوئی بات کی تو وہ بھی انسان ہے اسکے بعد وہ عالم دین، صحافی ہے، انسان خطا کا پتلا ہے غلطی کر سکتا ہے،

    https://twitter.com/TeamMLucman/status/1254043644438482951

    جس پر مبشر لقمان نے انہیں ٹوکا اور کہا کہ آپ سچ سننا چاہتے ہیں، مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی انہوں نے بالکل صحیح بات کی،ہم سارا دن یہی بات کرتے رہتے ہیں ،حکومت کے دو لوگوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے اراکین ن لیگ والوں کو اور ن والے انکو مل رہے ہیں لیکن وہ کہتے ہیں ہمارا نام نہیں آنا چاہئے، اب وہی بات میں کر رہا ہوں، یہ بات کوئی اور اینکر کر رہا ہے، کہا جاتا ہے کہ مجھے فلاں نے بتایا فلاں کے متعلق اب میں اس بندے کا نام نہیں لیتا، کیوں نہیں لیتا بھائی؟ مولانا نے اپنی رائے دی اور ذاتی گفتگو کی، انہوں نے معذرت اس وجہ سے کی کہ خواہ مخواہ یہ ایشو چلتا رہے گا، مولانا طارق جمیل نے بڑا پن دکھایا

    دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

    مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

    رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

    رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

  • رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

    رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

    رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستان کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن رحمت ہی رحمت مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر جاری ہے

    پہلے روزے میں سحری و افطاری میں جاری رمضان ٹرانسمیشن کو ناظرین کی جانب سے پسند کیا گیا ہے اور اسے جاری رکھنے کے لئے کہا گیا ہے، ناظرین نے کمنٹس اور ایس ایم ایس ،فون کالز کے ذریعے پسندیدگی کا اطہار کیا ہے، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن سوشل میڈیا پر سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن ہے ، اس سے قبل کسی بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کی رمضان ٹرانسمیشن نہیں چلائی گئی

    مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

    https://twitter.com/TeamMLucman/status/1254044276155179010

    رمضان ٹرانسمیشن میں 10 سے 15 سال کی عمر کے بچے نعت واٹس ایپ پر بھیج سکتے ہیں اس حوالہ سے ایک نمبر جاری کیا جائے، بچے نعت ریکارڈ کر کے بھیجیں اور پینل میں موجود علماٰ کرام اور نعت خوان سے بہترین نعت خوان کا فیصلہ کروایا جائے گا اور اس کو رحمت ہی رحمت رمضان لائیو ٹرانسمیشن ،کیو موبائل کی جانب سے کیو موبائل انعام میں دیا جائے گا.

    رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

     

    دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

  • ایک ہی گلی میں کرونا کے 8 مریض سامنے آنے کے بعد علاقہ سیل

    ایک ہی گلی میں کرونا کے 8 مریض سامنے آنے کے بعد علاقہ سیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بادامی باغ کے علاقے حنیف پارک مین ایک ہی گلی میں کرونا وائرس کے 8 کیسز سامنے آ گئے

    انتظامیہ نے ایک ہی گلی میں 8 کیسز سامنے آنے پر گلی کو سیل کر دیا، محکمہ صحت کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور علاقے کو سیل کر دیا، علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، حنیف پارک میں دو روز قبل دو کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد علاقے کے افراد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے

    قبل ازیں لاہور کے انارکلی دھوبی محلہ میں ایک ہی گھر کے 5 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا سے متاثر ہونے والوں میں 3 خواتین ،ایک مرد اور بچہ شامل ہیں۔ مریضوں میں شامل دونوں خواتیں لندن سے لاہور آئیں تھی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کو سیل کر دیا ہے، تاہم ابھی تک گلی اور علاقے کو سیل نہیں کیا گیا۔

    میو ہسپتال لاہور میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا

    میو ہسپتال میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی،سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 70 سالہ مریض کو پھیپھڑوں میں انفیکشن، سانس لینے میں دشواری اور کوروناوائرس کی شدید علامات تھیں ۔

    واضح رہے کہ لاہور میں اب تک کورونا کے 943 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کورونا وائرس پنجاب کے 36 اضلاع میں پہنچ چکا ہے، وائرس کا شکار مریضوں میں 2082عام شہری، 1915 رائیونڈ سےمنسلک افراد، 768 زائرین اور86 قیدی شامل ہیں۔

  • لاہور میں کرونا کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا

    لاہور میں کرونا کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میو ہسپتال لاہور میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا

    میو ہسپتال میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی،سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 70 سالہ مریض کو پھیپھڑوں میں انفیکشن، سانس لینے میں دشواری اور کوروناوائرس کی شدید علامات تھیں ۔

    واضح رہے کہ لاہور میں اب تک کورونا کے 943 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کورونا وائرس پنجاب کے 36 اضلاع میں پہنچ چکا ہے، وائرس کا شکار مریضوں میں 2082عام شہری، 1915 رائیونڈ سےمنسلک افراد، 768 زائرین اور86 قیدی شامل ہیں۔

    پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک کل 68 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 925 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس وقت 20 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں چلڈرن ہسپتال میں دو بچے اور میو ہسپتال کے 8 مریض کورونا کو شکست دے کر گھر لوٹ گئے، لاہور کا پہلا متاثرہ شخص سلمان بھی صحت یاب ہونیوالوں میں شامل ہے، میو ہسپتال کے 8 اور چلڈرن ہسپتال کے دو ننھے بچوں کے کورونا ٹیسٹ دو بار منفی آنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیاگیاہے-

    وزیراعلٰیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤروکنے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع ناگزیر ہے-پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں 9مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے-رمضان المبارک کے دوران دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کو سحری کے اوقات میں صبح 2بجے سے صبح4بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری واجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی- گروسری سٹورز،کریانہ سٹورز،ڈیپارٹمینٹل سٹورزوسپرمارکیٹس(صرف گروسری،پھل اورسبزیوں کے سیکشن)صبح9بجے سے شام 5بجے تک کھلے رہیں گے-آپٹیشنزشاپس، بیکریاں،زرعی ادویات، بیچ، کھاد کی دکانیں اور آٹو ورکشاپس بھی صبح 9بجے سے شام 5بجے تک اوپن رہیں گی- زرعی مشینری کی ورکشاپس، سپیئر پارٹس کی شاپس اور وینڈرزکو بھی مقررہ اوقات میں کام کرنے کی اجازت ہوگی-

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    دودھ دہی کی دکانیں،پولٹری اورمرغی کے گوشت کی دکانیں معمول کے مطابق صبح 9بجے سے رات 8بجے تک کھلی رہیں گی-پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی- مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے-میڈیکل سٹورزاور فارمیسی کھلی رہیں گی-مساجدکے لئے جاری20نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا-

    مقامی سطح پر کمیٹیاں مساجد کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں گی-رمضان المبارک میں شہریوں کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے،اسی لئے حکومتی اقدامات پر عمل کرنا عوام کے مفاد میں ہے