Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب کی 4 جیلوں میں کرونا پھیل گیا،کتنے مریض سامنے آ گئے

    پنجاب کی 4 جیلوں میں کرونا پھیل گیا،کتنے مریض سامنے آ گئے

    پنجاب کی 4 جیلوں میں کرونا پھیل گیا،کتنے مریض سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کی سپیڈ جاری ہے،پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 177 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2826ہوگئی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں میں 701 زائرین سینٹرز،977 رائے ونڈ سے منسلک افراد،91 قیدیوں،1059 عام شہری شامل لیں،پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک کل 24 اموات ہوچکی ہیں ، جبکہ 508 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض لاہور میں ہیں، لاہور میں مریضوں کی تعداد ہے،اس کے علاوہ کیمپ جیل لاہور59، سیالکوٹ میں 14، گوجرانوالہ 7 اور ڈی جی خان میں 9 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے،

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ رائے ونڈ مرکز میں 463، شیخوپورہ 8، منڈی بہاوالدین میں 17، سرگودھا 35، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 35 تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوئی۔

    ترجمان کےمطابق ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیم یار خان 4، بھکر 61، خوشاب 2، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 16، مظفر گڑھ 23، ناروال 15، بہاولنگر 9، فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی

    عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 434 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 16، قصور 9، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 71، جہلم 27، اٹک 1،چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 27، ناروال 8، گجرات میں 135 شہریوں میں تصدیق ہوئی جبکہ حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 8، ملتان 23، وہاڑی 19، فیصل آباد 31، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 41، سرگودھا میں 8 شہریوں میں تصدیق ہوئی۔ میانوالی 10، خوشاب 4، بہاولنگر 5، بہاولپور 6، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔

    پنجاب حکومت نے عوام کو رمضان کے مہینہ میں ریلیف دینے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا، تراویح کے لئے محکمہ اوقاف کو پلان پیشن کرنے اور ٹرانسپورٹ چلانے کے لئے بھی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے

    پنجاب حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر محکمہ زراعت، بلدیات، لائیو سٹاک، خوراک اور صنعت وتجارت کو رمضان ریلیف پیکج تیار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،متعلقہ محکموں کو محکمہ داخلہ کی گائیڈ لائن کے مطابق پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پنجاب حکومت نے محکمہ اوقاف کو رمضان المبارک کے دوران تراویح اور دیگر عبادات کیلئے پلان تیار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف رمضان المبارک کے دوران عبادات کے پلان میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھے۔ رمضان المبارک کے دوران عبادات کی تیاری کے حوالے سے محکمہ اوقاف صوبائی محکمہ داخلہ سے مشاورت کرے گا۔

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے موقع پر عوام الناس کے بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سفر کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو مکمل پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ رمضان المبارک کے دوران بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سفر کیلئے تیار ہونے والے منصوبے پر کورونا وباء کے پھیلائو کو بھی مدنظر رکھے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، تعلیمی ادارے، بازار، شاپنگ مالز وغیرہ سب کچھ بند ہے، ٹرین، پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے، پنجاب میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں

  • میو ہسپتال سے اچھی خبر، کتنے مریض ہوئے صحتیاب، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا دیا

    میو ہسپتال سے اچھی خبر، کتنے مریض ہوئے صحتیاب، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا دیا

    میو ہسپتال سے اچھی خبر، کتنے مریض ہوئے صحتیاب، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میواسپتال لاہورمیں کوروناوائرس کے مزید 21مریض صحت یاب ہو گئے

    پنجاب کی صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میواسپتال سے 68مریض صحت یاب ہوکرواپس جاچکے ہیں،میواسپتال میں کورونا وائرس کے 265مریض زیرعلاج ہیں،

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کوروناکے مریضوں کاصحت یاب ہوکرگھروں کوواپس جانا مثبت تبدیلی ہے،حکومت پنجاب علاج معالجہ ،کوروناکے تدارک اورریلیف کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے،جن شہروں میں کورونا کا مسئلہ ہے وہاں لاک ڈاؤن برقرار رکھیں گے ،پنجاب میں ٹیسٹنگ کی سہولت بڑھا دی گئی ہے.پنجاب میں40ہزارکےقریب کوروناوائرس کےمشتبہ افرادکےٹیسٹ کئےجاچکےہیں

    واضح رہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو رہی ہے، ملتان کے نشتر ہسپتال میں 20 سےزائد ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے.

  • کرونا وائرس  لیب میں تیار ہوا یا قدرتی تھا، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے عیاں کردیا

    کرونا وائرس لیب میں تیار ہوا یا قدرتی تھا، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے عیاں کردیا

    کرونا وائرس لیب میں تیار ہوا یا قدرتی تھا، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے عیاں کردیا

    باغی ٹی وی :سینئر اینکر پرسن مبشرلقمان نے اپنی تازہ یو ٹیوب ویڈیو میں‌کہا ہے کہ کرونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں‌پھیل چکا ہے اور ہر طرف اس کے متعلق نمبر بتائے جا رہے ہیں کہ کتنی ہلاکتیں ہو چکیں‌اور کتنے مریض ہیں لیکن اصل کہانی کہ یہ وبا آئی کہاں سے آئی اور کیسے پھیلی اس بارے شاید ہی کوئی بات کرتا ہے انہوں نے کہا کہ کہا کہ اس سلسلے میں دیکھا جائے تو دال میں‌کچھ کال نہیں بلکہ بہت کچھ کالا نظر آتا ہے. چین کے صوبے ووہان کے متعلق یہ رپورٹس آئیں کہ وہاں‌کی سی فوڈ مارکیٹ کے شہریوں میں نمونیا کی شکایات ہیں. وہان ہیلتھ کمیشن کی طرف سے ان کیسز کے بارے میں رپورٹ 29 دسمبر 2019 کو سامنے آئی، 31 دسمبر کو پہلا پبلک نوٹس جاری ہوا کہ سی فوڈ مارکیٹ‌کے نمونیا کے مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج کےلیے رکھا جائے اور کہا گیا کہ اس مرض سے انسانوں‌سے انسانوں میں‌پھیلنے کا ثبوت موجود ہے. یکم جنوری 2020 کو سی فوڈ مارکیٹ ‌بند کردی گئی.اور مارکیٹ کی صفائی شروع ہو گئی، جیسے جرائم کے نشانات کو دھویا جارہا ہے ہو.

    مبشر لقمان نے کہا کہ جنوری کو چین کے وائرالوجسٹ‌ انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ سی فوڈ مارکیٹ‌کے چھ سو سیمپل لیے گئے ان میں 33 سیمپل سے یہ یقینی بنایا گیا کہ انفیکش یہیں‌سے شروع ہو ا.. اس طرح آٍفیشل نتیجہ نکال لیا گیا کہ انفیکسن کا سورس ووہان سی مارکیٹ‌ ہی ہے . کچھ دنوں کے بعد ایک ریسرچ رپورٹ آئی اور اس نے اس میں اس بات کو چیلنچ کیا اور کہا گیا کہ یہ انفیکشن ووہان سی فوڈ مارکیٹ سے نہیں‌آیا.کیونکہ جن پہلے مریضوں کے نمونے ان کے سامنے آئے ان کا سی فوڈ مارکیٹ سے کوئی تعلق قائم نہیں‌ کیا جاسکا.اور کہاگیا کہ مارکیٹ میں‌ چمگادڑ ‌موجود ہی نہیں ‌ہیں اور اتنا زیادہ انفیکشن پھیل ہی نہیں سکتا.اس کے بعد ایک اور تحقیق آئی کہ ننانوے مریضوں میں سے 50 کی سی فوڈ مارکیٹ جانے کی کوئی ہسٹری ہی نہیں‌ ہے . اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی جانب سے اس انفیکشن کو چھپانے کی بہت کوشش کی گئی ہے .

    جنوری کو چین نے انفیکشن کی دس نئی جنیٹک رپورٹ‌شائع کی جس میں‌بتایا گیا کہ اس نئے انفیکشن اور چمگادڑ سے نکلنے والے انفیکشن میں‌ کافی زیادہ مشابہت پائی جاتی ہے . ماہرین نے یہ بھی کہا کہ اتنی زیادہ مشابہت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ انفیکشن قدرتی طور پر نہیں‌آیا.اور یہ ممکن ہی نہیں‌کہ یہ انفیکشن جانوروں سے انسانوں میں‌جائے اور اس کا سیکونس ایک ہی جیسا ہوِ اکیس جنوری کو ایک اور پیپر شائع ہوا جس میں‌کہا گیا کہ ووہان کے انفیکشن اور سارس انفیکشن میں مماثلت پائی جا تی ہے اور اس سیل میں‌ پائی جانے والی ایس پروٹین اسے انسانوں‌کے سیل میں داخل ہونے کے لیے آسانی پیدا کرتی ہے. اور یہ صرف ایک لیبارٹری میں پیدا ہو سکتی ہے .
    https://www.youtube.com/watch?v=eoUt-peJevs
    انہوں نے کہا کہ پھر چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ایک نوٹس جاری کیا جسمیں کہا گیا کہ انفیکشن پر کی جانے والی تحقیق کو بند کردیا جائے اور چین کے کمیونٹی انفیکشن کی تحقیق پر بالکل خاموشی ہوگئی. یوں یہ بات ثابت نہ ہو سکی کہ یہ وائرس حقیقت میں کیا تھا اور کہا ں‌سے آیا . چین کے اس رویے پر بہت زیادہ تنقید کی جا رہی ہے. اور کہا جارہا ہے کہ ایسے وائرس پھر سے آتے رہیں گے اور اس کی روک تھام کے لیے کوئی حتمی نتیجہ نہیں‌نکالا گیا تو کیا انسانیت ایسےہی مرتی رہے گی .مغرب چین پر یہ الزام لگا رہا ہے.کہ ان سب ہلاکتوں کا ذمہ دار چین ہے .
    چینی ماہرین نے اس انویسٹی گیشن میں عالمی ماہرین کو شامل نہیں‌کیا اور اس تحقیق کو سیل کردیا . مبشر لقمان نے سوال اٹھایا کہ اگر اس وبا کی وجہ قدرتی تھی تو چین نے اس تحقیق کو سنسر کرنااور اثر انداز ہونا کیوں شروع کردیا.اور پھر بالکل ہی بند کردیا ،

    انہوں نے کہا کہ اسی طرح پہلے جتنے بھی انفیکشن شروع ہوتے تھے وہ ہانگ کانگ کے گردو نواح‌سے شروع ہوتے تھے ، یہ وائرس چین کے وسط ووہان سے کیوں شروع ہوا.اور ووہان میں موجود لیب پر کوئی تحقیق سامنے کیوں‌نہیں‌آئی ؟ انہوں نے کہا کہ کہ سب سولات ہیں جو بڑی سنجیدگی سے جواب طلب ہیں.مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ان سب حقائق کی بنیاد پر یہ صرف سازشی تھیوری نہیں رہ جاتی کہ کرونا وائرس لیب مین تیار کیا گیا بلکہ بات واضح‌ ہو جاتی ہے کہ اسے تیار کیا گیا اور دنیا کو اس کی اتنی قیمت چکانا پڑ رہی ہے .

  • کورونا وباء کی سنگین صورتحال،جزوی لاک ڈاؤن جاری

    کورونا وباء کی سنگین صورتحال،جزوی لاک ڈاؤن جاری

    کورونا وباء کی سنگین صورتحال،جزوی لاک ڈاون جاری

    باغی ٹی وی :ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے مطابق شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے لئے پولیس نے اقدامات مزید سخت کردیے .دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک 1839ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں۔

    پولیس ناکہ جات پر01 لاکھ 48 ہزار 790 شہریوں کو روکا اور نقل و حرکت کی وجہ پوچھی گئی۔01 لاکھ 38ہزار800 سے زائد شہریوں کو وارننگ دے کر واپس گھر بھیجا گیا۔01 لاکھ28ہزار468 وہیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔

    73239موٹر سائیکلز، 19545رکشوں،3527 ٹیکسی،25281کاروں اور6876بڑی گاڑیوں کو چیک کیاگیا.دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 5283 گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا۔4069اشخاص سے سڑکوں پردوبارہ غیر ضروری طور پر نہ نکلنے کے شورٹی بانڈز لئے گئے۔کورونا وباء کا تدارک شہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔شہری گھروں تک محدود رہیں،دفعہ144 کی پابندی یقینی بنائیں۔

  • پنجاب حکومت نے کیا عوام کو رمضان میں ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے کیا عوام کو رمضان میں ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے کیا عوام کو رمضان میں ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے عوام کو رمضان کے مہینہ میں ریلیف دینے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا، تراویح کے لئے محکمہ اوقاف کو پلان پیشن کرنے اور ٹرانسپورٹ چلانے کے لئے بھی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے

    پنجاب حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر محکمہ زراعت، بلدیات، لائیو سٹاک، خوراک اور صنعت وتجارت کو رمضان ریلیف پیکج تیار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،متعلقہ محکموں کو محکمہ داخلہ کی گائیڈ لائن کے مطابق پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پنجاب حکومت نے محکمہ اوقاف کو رمضان المبارک کے دوران تراویح اور دیگر عبادات کیلئے پلان تیار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف رمضان المبارک کے دوران عبادات کے پلان میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھے۔ رمضان المبارک کے دوران عبادات کی تیاری کے حوالے سے محکمہ اوقاف صوبائی محکمہ داخلہ سے مشاورت کرے گا۔

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے موقع پر عوام الناس کے بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سفر کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو مکمل پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ رمضان المبارک کے دوران بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سفر کیلئے تیار ہونے والے منصوبے پر کورونا وباء کے پھیلائو کو بھی مدنظر رکھے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، تعلیمی ادارے، بازار، شاپنگ مالز وغیرہ سب کچھ بند ہے، ٹرین، پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے، پنجاب میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں.

  • کرونا سے پسے کرایہ داروں کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت کا احسن قدم

    کرونا سے پسے کرایہ داروں کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت کا احسن قدم

    کرونا سے پسے کرایہ داروں کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت کا احسن قدم

    باغی ٹی وی : کرونا کی وجہ سے بے روزگاری میں‌ پسی عوام کے لیے ایک احسن قدم ، حکومت پنجاب نے کرایہ داروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے دو ماہ کے دورانیہ پر مشتمل احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ صوبہ بھر میں کوئی بھی مالک مکان لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران کرایہ دار کو زبردستی اور غیر قانونی طور پر بے دخل نہیں کر سکے گا۔

    واجبات کی وصولی کو بنیاد بنا کر اس وقت تک بے دخلی نہیں ہو سکے گی، جب تک اس ضمن میں موجود قانون کے مطابق کارروائی پوری نہیں ہو جاتی۔

    کرائے کی مد میں واجبات کی عدم ادائیگی یا تاخیر کو بنیاد بنا کر مالک مکان/ لینڈ لارڈ اپنی جگہ خالی نہیں کروا سکے گا۔ احکامات پر عمل درآمد فوری طور پر ہوگا اور 60 یوم تک جاری رہے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن علی آغا کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

    ادھر کرونا وائرس کی پنجاب میں سپیڈ جاری ہے،پنجاب میں مزید 62 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2656 ہوگئی

    تبلیغی اجتماع سے منسلک 43 مزید مبلغین میں کورونا کی تصدیق، صوبے میں تعداد 864 ہوگئی ،لاہور میں 11 مزید افراد کورونا کا شکار، شہر میں تعداد 445 ہوگئی ،جہلم میں 6 مزید مریضوں میں کورونا کی تصدیق،تعداد 33 ہوگئی ،سیالکوٹ میں 2 مزید افراد میں کورونا کی تصدیق، تعداد 29 ہوگئی ،گجرات میں مزید ایک شخص میں کورونا کی تصدیق، تعداد 136 ہوگئی ،پاکپتن میں بھی کورونا کا پہلا مریض سامنے آگیا

    پنجاب میں کورونا وائرس سے 3 مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں، محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق رحیم یار خان، ملتان اور بہاولپور میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی، پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی،صوبے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 272 ہوگئی ,پنجاب میں 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

  • پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرمیں بھی کرونا کی تشخیص

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرمیں بھی کرونا کی تشخیص

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرمیں بھی کرونا کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر بھی کورونا سے محفوظ نہ رہ سکے

    پی آئی سی کے سینئر ڈاکٹر بھی اس وائرس کا شکار ہو گئے،پی آئی سی کے سینئر ڈاکٹر کارڈیک سرجری کے شعبے سے وابستہ ہیں،سینئر ڈاکٹر کو کورونا کا مرض کہاں سے لاحق ہو کچھ پتہ نہ چل سکا

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کے ہیڈ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر آفتاب یونس ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کارڈیک سرجری ہیں۔ پروفیسرڈاکٹرآفتاب یونس نے نجی لیب سے ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ہے۔

    پی آئی سی کے چیف ایگزیکتو پروفیسر ثاقب شفیع کے مطابق گزشتہ دنوں بھی نجی لیب کی رپورٹ میں ایک ڈاکٹر میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی لیکن پرائمری ہیلتھ کیئر لیبارٹری سے اس ڈاکٹرکی رپورٹ منفی آئی تھی۔پروفیسرڈاکٹرآفتاب یونس نے ایک ہفتے سے کوئی سرجری نہیں کی تھی۔ کورونا وائرس سے متاثر ڈاکٹر کو سرجری کرنے سے روک دیا ہے،سینئر ڈاکٹر سے رابطہ کرنے والے دیگر ملازمین کو ٹریس کیا جا رہا ہے.

    کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالے خود کرونا میں مبتلا، ملتان میں‌ مزید ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

  • کرونا وائرس، پنجاب میں مزید 3 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا وائرس، پنجاب میں مزید 3 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی پنجاب میں سپیڈ جاری ہے،پنجاب میں مزید 62 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2656 ہوگئی

    تبلیغی اجتماع سے منسلک 43 مزید مبلغین میں کورونا کی تصدیق، صوبے میں تعداد 864 ہوگئی ،لاہور میں 11 مزید افراد کورونا کا شکار، شہر میں تعداد 445 ہوگئی ،جہلم میں 6 مزید مریضوں میں کورونا کی تصدیق،تعداد 33 ہوگئی ،سیالکوٹ میں 2 مزید افراد میں کورونا کی تصدیق، تعداد 29 ہوگئی ،گجرات میں مزید ایک شخص میں کورونا کی تصدیق، تعداد 136 ہوگئی ،پاکپتن میں بھی کورونا کا پہلا مریض سامنے آگیا

    پنجاب میں کورونا وائرس سے 3 مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں، محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق رحیم یار خان، ملتان اور بہاولپور میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی، پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی،صوبے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 272 ہوگئی ,پنجاب میں 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    لاہور میں کورونا وائرس پھیلنے پر شہر کے 10 علاقے سیل کر دیے گئے ہیں۔ رائیونڈ، سکندریہ کالونی، مکھن پورہ کے بعد مزید 7 علاقے سیل ہیں۔ بیگم کوٹ شاہدرہ، رستم پارک گلشن راوی، مغلپورہ ریلوے کالونی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ سمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی گوہاوا ویلیج بیدیاں روڈ کو بھی سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مشتبہ مریضوں کی تعداد574 ہے۔ لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔ 66 کورونا مریض سامنے آنے پر علاقے سیل کئے گئے ہیں

    قبل ازیں محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کورونا سے وفات پانے والے افراد کی تدفین کیلئے ایس او پی جاری کردیا ہے، ایس او پی سے تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز اور لوکل گورنمنٹ پنجاب کے تمام چیف آفیسرز کو بھجوادیاگیا۔ ایس او پی کے مطابق تدفین پرمامور 6 افرادپر مشتمل ٹیم ہوگی، کلورین سپرے کنٹینر میں لے جایا جائے گا، ٹیکنیکل سپروائزر، سپرے کرنے کیلئے ایک ممبر اور چار ممبران مزید ٹیم میں شامل ہونگے۔

  • آزاد کشمیر سمیت دوسرے صوبوں میں بھی ٹیلی میڈیسن کی سہولت دے رہے ہیں، گورنر پنجاب

    آزاد کشمیر سمیت دوسرے صوبوں میں بھی ٹیلی میڈیسن کی سہولت دے رہے ہیں، گورنر پنجاب

    آزاد کشمیر سمیت دوسرے صوبوں میں بھی ٹیلی میڈیسن کی سہولت دے رہے ہیں، گورنر پنجاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں وڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس ہوا،کرونا سدباب کے حوالے سے اجلاس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے شرکت کی، اجلاس میں تمام صوبوں کے گورنر اور صدر آزاد کشمیر بھی شریک ہوئے

    اجلاس میں موجودہ صورت حال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، اجلا س میں گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن سینٹر اب تک کی سب سے کامیاب سہولت ثابت ہوئے ہیں ۔آن لائن معائنہ کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو ہسپتال جانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ آزاد کشمیر سمیت دوسرے صوبوں میں بھی ٹیلی میڈیسن کی سہولت دے رہے ہیں۔

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب مین بھی مزید ٹیلی میڈیسن سینٹر قائم ہو رہے ہین۔ دوائیاں ، ماسک اور سینیٹائزر کے عطیے بھی وزیر صحت کے حوالے کر دیے۔ مخیر حضرات نے مشکل کے وقت میں عوام کے لئے آگے آئے ہیں۔مستحقین کو راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، مشکل میں عوام کا ساتھ دیں گے۔

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام صرف اور صرف حفاظتی تدابیر اختیار کر کے کرونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں، کرونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد آنے والے ہفتوں میں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کرنے کا واحد طریقہ سماجی میل جول میں فاصلہ ہے۔ تمام پابندیاں اور لاک ڈاون صرف عوام کو کرونا محفوظ رکھنے کے لیے ہیں، کرونا سے متاثرہ خاندانوں کو راشن سمیت ہر سہولت فراہم کریں گے.

    لاہور کے تاجروں نے غریب افراد کے لئے گورنر پنجاب کو کیا عطیہ کیا؟ جان کر ہوں حیران

  • کرونا وائرس، شہباز شریف نے پارٹی کارکنان کو بڑا حکم دے دیا

    کرونا وائرس، شہباز شریف نے پارٹی کارکنان کو بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک بھر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو عوام کی مدد کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے

    شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کورونا جس تیزی سے پھیل رہا ہے اتنی ہی تیزی سے لوگوں کی مدد کرنے کی بھی ضرورت ہے ،عوام کی خدمت کے لیے خود کو وقف کر دیں ،اس وقت عوام کے بجائے اللہ کی نظر میں اپنا مقام بنانے کی کوشش کریں ، خاموشی سے لیکن تیزی کے ساتھ عوام کی مدد کی حکمت عملی اختیار کریں

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی مدد کے لئے خود بھی حصہ لیں اور مخیر حضرات کی بھی حوصلہ افزائی کریں ،رمضان شریف کو عوام کی خدمت اور مدد کا مہینہ بنا لیں ، دکھی انسانیت کی خدمت اس وقت سب سے بڑا فرض اور عبادت ہے ،دین اور دنیا کمائیں گے تو جنت اور غریبوں، سفید پوش عوام کے دل میں گھرپائیں گے ،انسانیت کی خدمت پر توجہ مرکوز کرلیں, کورونا وباءنے دنیا کے ساتھ پاکستان میں تباہی مچا رکھی ہے.تمام طبقات انفرادی اوراجتماعی طورپر اس کے خلاف کوششیں کررہے ہیں .خدمت انسانیت کا اس سے بہتر موقع نہیں ہوسکتا